13. Ar-Ra'd
الرعد
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
الٓمٓرٰ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَالَّذِي أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ الْحَقُّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ
(۱) یہ کتاب کی آیتیں ہیں اور جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے وہ حق ہے مگر اکثر لوگ اس پر ایمان نہیں رکھتے (یقین نہیں کرتے) ۔
These are the verses of the Book, and that which is revealed to you from your Lord is the truth, but most people do not believe (do not have certainty).
اللَّهُ الَّذِي رَفَعَ السَّمَاوَاتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ثُمَّ اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِي لِأَجَلٍ مُّسَمًّى يُدَبِّرُ الْأَمْرَ يُفَصِّلُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ بِلِقَاءِ رَبِّكُمْ تُوقِنُونَ
(۲) اللہ تو وہ ہے جس نے بغیر ستونوں کے ان آسمانوں کو جن کو تم دیکھتے ہو ، بلند پیدا کیا ۔ پھر عرش حکومت پر جلوہ گر ہوا اور سورج وقمر کو مسخر اقتدار رکھا ۔ ہر ایک معینہ مدت کے مطابق حرکت کرتا ہے ۔ (خدائے تعالیٰ) تمام کاموں کی تدبیر اور انتظام فرماتا ہے ۔ اپنی آیتوں کو کھول کر بیان کرتا ہے اور بیان کرتا ہے تا کہ تم رب سے ملنے کا یقین کر لو ۔ (یعنی سب کو بارگاہ الٰہی میں جواب دہ کرنی پڑے گی) ۔
Allah is the One Who raised the heavens without any pillars as you see them, then He established Himself upon the Throne of Authority, and subjected the sun and moon — each running for an appointed term. He manages all affairs and explains the signs in detail, so that you may have certainty of meeting your Lord (i.e., everyone will have to answer before the Divine court).
وَهُوَ الَّذِي مَدَّ الْأَرْضَ وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنْهَارًا وَمِن كُلِّ الثَّمَرَاتِ جَعَلَ فِيهَا زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ يُغْشِي اللَّيْلَ النَّهَارَ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ
(۳) اور وہ وہ ہے جس نے زمین کو پھیلایا (ہموار بنایا) اور اس میں پہاڑ بھی بنائے اور نہریں بھی ۔ اور ہر قسم کے پھل میں سے دو دو کے جوڑے (یعنی نر ومادہ) پیدا کئے ۔ دن کے منہ پر رات کا پردہ ڈالتا ہے ۔ اس میں غور وفکر کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں ، (عبرت ہے) ۔
And He is the One Who spread out the earth (made it level), placed mountains and rivers in it, and from every kind of fruit made two pairs (i.e., male and female). He draws the veil of night over the day. In this are signs for a people who reflect (who take heed).
وَفِي الْأَرْضِ قِطَعٌ مُّتَجَاوِرَاتٌ وَجَنَّاتٌ مِّنْ أَعْنَابٍ وَزَرْعٌ وَنَخِيلٌ صِنْوَانٌ وَغَيْرُ صِنْوَانٍ يُسْقَىٰ بِمَاءٍ وَاحِدٍ وَنُفَضِّلُ بَعْضَهَا عَلَىٰ بَعْضٍ فِي الْأُكُلِ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ
(۴) اور زمین میں پاس پاس ٹکڑے ہیں (قطعات ہیں) ، باغ ہیں انگور کی بیلیں ہیں ، کھیتیاں ہیں ، درخت ہیں ، بعض درختوں میں ایک جڑ سے کئی شاخیں نکلتی ہیں اور بعض اکیلا ایک ہی درخت رہتا ہے اور ایک ہی پانی سے سیراب ہوتے ہیں اور ان میں بعض (پھلوں) کو دوسرے (پھلوں) پر ہم فضیلت دیتے ہیں ۔ ان سب میں جو لوگ عقل رکھتے ہیں ، سوچتے سمجھتے ہیں ، ان کے لئے تو قدرت الٰہی کی نشانیاں ہیں (اس کے کرشے ہیں) ۔
And in the earth there are adjacent tracts (plots), and gardens of grapes and crops and date palms — some with multiple stems and some with a single stem — all watered by the same water, yet We make some excel others in produce. Indeed in all of this there are signs for a people who reason and reflect.
وَإِن تَعْجَبْ فَعَجَبٌ قَوْلُهُمْ أَإِذَا كُنَّا تُرَابًا أَإِنَّا لَفِي خَلْقٍ جَدِيدٍ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ وَأُولَٰئِكَ الْأَغْلَالُ فِي أَعْنَاقِهِمْ وَأُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
(۵) اور اگر تم تعجب کرتو ان کا کہنا تعجب خیز ہے (کے) ''کیا جب ہم خاک ہوجائیں گے تو کیا ہم پھر سے پیدا ہوں گے''۔ یہ لوگ وہ ہیں جو اپنے پروردگار سے کفر کرتے ہیں (انکار کرتے ہیں) ، ان کی شان یہ ہے کہ ان کے گلوں میں طوق اور زنجیر ہوگی ۔ یہ لوگ دوزخی ہیں اور اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔
And if you (O Prophet ﷺ) marvel, then marvellous is their saying: 'When we have become dust, shall we indeed be recreated?' These are the people who disbelieve in their Lord (who deny Him), and these are the ones who will have chains upon their necks. These are the companions of the Fire and they will remain in it forever.
وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ وَقَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِمُ الْمَثُلَاتُ وَإِنَّ رَبَّكَ لَذُو مَغْفِرَةٍ لِّلنَّاسِ عَلَىٰ ظُلْمِهِمْ وَإِنَّ رَبَّكَ لَشَدِيدُ الْعِقَابِ
(۶) اور بے شک تم سے ، بھلائی سے پہلے برائی چاہتے ہیں حالانکہ ان سے پہلے عبرت ناک مثالیں گزر چکی ہیں (مزائیں) گزر چکی ہیں ۔ تمہارا رب باوجود ان کے ظلم کے لوگوں کو مغفرت کرنے والا ہے ۔ مگر یہ بھی یاد رکھو ! تمہارا رب سخت عقوبت کرنے والا بھی ہے ۔ (سخت عذاب دینے والا بھی ہے) ۔
And they urge you to hasten evil before good, while cautionary examples have already passed before them. Indeed your Lord is full of forgiveness for people despite their wrongdoing, yet also remember — your Lord is indeed severe in punishment.
وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّن رَّبِّهِ إِنَّمَا أَنتَ مُنذِرٌ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ
(۷) اور منکرین کہتے ہیں کہ ان کے رب کے پاس سے کیوں کوئی نشانی نازل نہیں کی گئی ۔ تم تو صرف (آنے دالی آفتوں کی خبر دینے والے) ڈرانے والے ہو اور ہرقوم کا ایک ہادی اور رہنما ہوتا ہی ہے ۔
And the disbelievers say: Why has no sign been sent down upon him from his Lord? You are only a warner (a bearer of tidings of coming calamities), and for every people there is a guide.
اللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ أُنثَىٰ وَمَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ وَكُلُّ شَيْءٍ عِندَهُ بِمِقْدَارٍ
(۸) اللہ خوب جانتا ہے کہ جو عورت اپنے پیٹ میں رکھتی ہے اور پیٹ میں کبھی کم ہوتے ہیں اور کبھی زیادہ اور خدا کے پاس تو سب چیزیں اندازے سے ہیں ۔
Allah knows what every female carries in her womb, and what the wombs decrease or increase. And with Him everything is in due measure.
عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ
(۹) وہ غائب و حاضر سب کا جاننے والا ہے ، بڑا اور بلند مرتبہ والا بھی ہے ۔
He is the Knower of the unseen and the visible, the Great, the Most High.
سَوَاءٌ مِّنكُم مَّنْ أَسَرَّ الْقَوْلَ وَمَن جَهَرَ بِهِ وَمَنْ هُوَ مُسْتَخْفٍ بِاللَّيْلِ وَسَارِبٌ بِالنَّهَارِ
(۱۰) اللہ کے پاس تم میں سے سب لوگ برابر ہیں ، خواہ آہستہ بولیں یا پکار کر ، خواہ رات کو اندھیری میں چھپ کر چلیں یا دن کی روشنی میں چلیں پھریں ۔
It is the same (to Allah) among you — whoever speaks secretly or openly, and whoever hides in the darkness of night or walks openly in the daylight.
لَهُ مُعَقِّبَاتٌ مِّن بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِمْ وَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِقَوْمٍ سُوءًا فَلَا مَرَدَّ لَهُ وَمَا لَهُم مِّن دُونِهِ مِن وَالٍ
(۱۱) اس کے پیچھے اور آگے لگے ہوئے فرشتے ہیں سامنے سے بھی اور پیچھے سے بھی جو امر الٰہی سے اس کی حفاظت کرتے ہیں اور خدا تو کسی قوم کو بھی تبدیل نہیں کرتا جب تک کہ وہ اپنے آپ کو بدلیں اور جب اللہ کسی قوم کی تباہی چاہتا ہے تو کوئی اس کو روک نہیں سکتا اور ان کا ، خدا کے سوا ، کوئی سوا کوئی والی وارث بھی نہیں ہے ۔
For him (the human) there are successive angels before him and behind him, guarding him by Allah's command. Indeed Allah does not change the condition of a people until they change what is within themselves. And when Allah wills misfortune for a people, there is no repelling it, and they have no protector or guardian apart from Him.
هُوَ الَّذِي يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا وَيُنشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَ
(۱۲) (خدا ہی تو ہے) وہی تو ہے جو تم کو خوف وہراس اور امید (رحمت کی) دکھاتا ہے (چمکاتا ہے) اور (رحمت کی) گھنگھور گھٹائیں بھی پیدا کرتا ہے ۔
He it is Who shows you the lightning, causing fear and hope, and He produces the heavy clouds.
وَيُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلَائِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَيُصِيبُ بِهَا مَن يَشَاءُ وَهُمْ يُجَادِلُونَ فِي اللَّهِ وَهُوَ شَدِيدُ الْمِحَالِ
(۱۳) اور رعد تسبیح کرتا ہے خدا کی حمد کے ساتھ اور اس کے ساتھ اس کے خوف سے فرشتے بھی اور وہ صاعقے بھیجتا ہے اور وہ پھٹتا ہے جس پر چاہتا ہے ۔ اور وہ (جاہل لوگ ہیں) کہ اللہ کے متعلق آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں اور وہ تو بڑی زبردست قوت والا ہے ۔ (اس کے حال وقت کی انتہا نہیں) ۔
And the thunder glorifies His praise, and the angels too out of awe of Him. He sends the thunderbolts and strikes with them whom He wills. And yet these (ignorant people) dispute about Allah, while He is Mighty in power (His strength and authority know no end).
لَهُ دَعْوَةُ الْحَقِّ وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِهِ لَا يَسْتَجِيبُونَ لَهُم بِشَيْءٍ إِلَّا كَبَاسِطِ كَفَّيْهِ إِلَى الْمَاءِ لِيَبْلُغَ فَاهُ وَمَا هُوَ بِبَالِغِهِ وَمَا دُعَاءُ الْكَافِرِينَ إِلَّا فِي ضَلَالٍ
(۱۴) خدا ہی کو پکارنا ، اسی سے دُعا کرنا اصلی حق ہے ، (درست ہے) اور جو اس کو چھوڑ کر اوروں کو پکارتے ہیں ان کو کوئی بھی جواب نہیں دیتا ۔ وہ تو ایسے ہیں جیسے کوئی پانی کی طرف (پانی کو منہ تک پہنچانے) ہاتھ پھیلائے کہ پانی منہ تک پہنچے مگر وہ تو پہنچتا نہیں ، (دُعائیں کرنا) اور منکرین کا مانگنا (دُعائیں کرنا) سب بے راہی ہے ، (اور کافر ماسوا اللہ کو پکارتے ہیں اور انہیں کچھ نہیں ملتا) ۔
To Him alone belongs the true call (the right supplication), and those they call upon besides Him give no answer to them — just like one who stretches out both his hands toward water so that it may reach his mouth, but it does not reach it. And the supplication of the disbelievers is nothing but in error (they call upon other than Allah and receive nothing).
وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا وَظِلَالُهُمْ بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ
(۱۵) اور خدا ہی کو سجدہ کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں چاہے اور ناچار (مانو یا نہ مانو) اور جو (ان کے سائے ہیں) وہ بھی صبح وشام خدا ہی کو سجدہ کرتے ہیں ۔
And to Allah prostrates whoever is in the heavens and the earth, willingly or unwillingly, and their shadows as well — morning and evening.
قُل مَّن رَّبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ قُلِ اللَّهُ قُلْ أَفَاتَّخَذْتُم مِّن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ لَا يَمْلِكُونَ لِأَنفُسِهِمْ نَفْعًا وَلَا ضَرًّا قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَىٰ وَالْبَصِيرُ أَمْ هَلْ تَسْتَوِي الظُّلُمَاتُ وَالنُّورُ أَمْ جَعَلُوا لِلَّهِ شُرَكَاءَ خَلَقُوا كَخَلْقِهِ فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَيْهِمْ قُلِ اللَّهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ
(۱۶) (پیغبر!) تم ذرا ان سے پوچھو آسمانوں اور زمین کا خدا کون ہے ؟ تم ہی کہہ دو : ''اللہ ہی ہے'' ۔ تم یہ بھی پوچھو کہ ''کیا تم نے خدا کو چھوڑ کر دوسروں کو اپنا دوست بنالیا ہے ، (ان کو اپنا یار ومددگار سمجھا ہے) وہ تو اپنے آپ بھی نفع و نقصان کے مالک نہیں ؟'' ۔ تم پھر یہ بھی پوچھو کیا ؟ کیا تاریکی اور نور دونوں برابر ہیں ؟ کیا اندھا اور بینا برابر ہیں؟ کیا انہوں نے خدا کے ایسے شریک بنائے ہیں جو اس جیسی مخلوق پیدا کرنے والے ہوں اور اس کی پیدا کرنے میں ان کو دھوکا ہوا ، (یعنی یہ کام ان کا بھی ہے) ۔ تم کہہ دو ! اللہ ہر شئے کا خالق ہے ، (وہی ہر چیز پیدا کرنے والا ہے) اور وہ ایک اور سب پر غالب ہے ۔
Say (O Prophet ﷺ): Who is the Lord of the heavens and the earth? Say: Allah. Say: Have you then taken protectors other than Him who do not possess benefit or harm even for themselves? Say: Are the blind and the seeing equal? Or are the darkness and the light equal? Or have they assigned to Allah partners who created like His creation so that creation seemed similar to them? Say: Allah is the Creator of all things, and He is the One, the Irresistible.
أَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا فَاحْتَمَلَ السَّيْلُ زَبَدًا رَّابِيًا وَمِمَّا يُوقِدُونَ عَلَيْهِ فِي النَّارِ ابْتِغَاءَ حِلْيَةٍ أَوْ مَتَاعٍ زَبَدٌ مِّثْلُهُ كَذَٰلِكَ يَضْرِبُ اللَّهُ الْحَقَّ وَالْبَاطِلَ فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَاءً وَأَمَّا مَا يَنفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ كَذَٰلِكَ يَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ
(۱۷) (اللہ نے) آسمانوں سے پانی برسایا ، جمع اگر نالے اپنی اپنی حیثیت سے بہہ نکلے ، بہاؤ اوپر کا جھاگ لے آیا ۔ اور جن کو آگ میں تپاتے ہیں زیور اور سامان بنانے کے لئے اس میں بھی جھاگ ہوتا ہے ۔ (یعنی وہ بھی میل پکڑا کچڑا ہوتا ہے) اور اللہ اسی طرح حق وباطل کی مثال بیان کرتا ہے ۔ پھر جھاگ تو جاتا رہتا ہے ۔ پھر جھاگ رائیگاں ہوجاتا ہے اور جو لوگوں کو نفع دیتا ہے وہ زمین میں باقی رہتا ہے ۔ اللہ اسی طرح مثالیں ہی بیان کرتا ہے ۔
He sends down water from the sky, and the valleys flow according to their capacity, and the torrent carries along swelling foam. And from what they smelt in the fire for the purpose of making ornaments or utensils comes a similar foam (i.e., dross and impurity). Thus does Allah present the parable of truth and falsehood. The foam then disappears as waste, while what benefits people remains in the earth. Thus does Allah present parables.
لِلَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمُ الْحُسْنَىٰ وَالَّذِينَ لَمْ يَسْتَجِيبُوا لَهُ لَوْ أَنَّ لَهُم مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا وَمِثْلَهُ مَعَهُ لَافْتَدَوا بِهِ أُولَٰئِكَ لَهُمْ سُوءُ الْحِسَابِ وَمَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ الْمِهَادُ
(۱۸) ان لوگوں کے لئے جو اپنے رب کی اطاعت کرتے ہیں (جزائے نیک انعام ہے) اور جو اپنے رب کی اطاعت نہیں کرتے ، اگر ان کے پاس زمین کے پاس جو کچھ ہے اور اس کے ساتھ ہو تو اس کو بطور فدیہ دے کر اپنی جان چھرالینا چاہتے ۔ ان کا برا حساب ہے اور ان کا مقام ماوٰی جہنم ہے اور وہ تو کیا ہی بری جگہ ہے ۔
For those who respond to their Lord there is the best reward (a good recompense). But as for those who do not respond to Him, if they possessed all that is in the earth and the like of it besides, they would offer it as ransom to save themselves. Those shall have the worst reckoning, and their abode shall be Hell — what a dreadful resting place.
أَفَمَن يَعْلَمُ أَنَّمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ الْحَقُّ كَمَنْ هُوَ أَعْمَىٰ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُو الْأَلْبَابِ
(۱۹) بھلا کیا وہ شخص جو جانتا ہے (اور علم رکھتا ہے) کہ تمہارے رب کی طرف سے جو کچھ اترا ہے وہ حق ہے اس شخص کے برابر ہوسکتا ہے جو اندھا ہے ؟ نصیحت لیتا ہے جو اوندھا ہے ۔ نصیحت لیتا ہے تو صرف عقل والوں کا ہی کام ہے ۔
Then is one who knows that what has been revealed to you from your Lord is the truth like one who is blind? Only people of understanding take heed.
الَّذِينَ يُوفُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَلَا يَنقُضُونَ الْمِيثَاقَ
(۲۰) جو لوگ اللہ کے عہد کو پورا کرتے ہیں اور اقرار واقعی کو نہیں توڑتے ۔
Those who fulfill the covenant of Allah and do not break the solemn pledge.
وَالَّذِينَ يَصِلُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَن يُوصَلَ وَيَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَيَخَافُونَ سُوءَ الْحِسَابِ
(۲۱) اور جو لوگ الٰہی احکام الٰہی کے پابند رہتے ہیں اور برے حساب سے ڈرتے ہیں اور خدا سے بھی ڈرتے ہیں اور برے حساب کا بھی ان کو خوف ہے ۔
And those who maintain what Allah has commanded to be maintained, and who fear their Lord and dread the evil reckoning.
وَالَّذِينَ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَنفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً وَيَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ أُولَٰئِكَ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِ
(۲۲) اور جو لوگ صبر کرتے ہیں قبلہ الٰہی کو اپنی طرف حاصل کرنے کے لئے اور پابندی اور درستی سے نماز پڑھتے ہیں اور ہم نے ان کو جو کچھ دیا ہے اس میں سے پوشیدہ بھی دیتے ہیں اور علانیہ بھی دیتے ہیں اور علانیہ سیئتہ السیئیۃ اولٰئک لھم عقبی الدار برائی کو نیکی سے درفع کرتے ہیں ، عاقبت کا نیک انجام انہیں کے لئے ہے ۔
And those who are patient seeking the countenance of their Lord, and who establish the prayer and spend from what We have provided them — secretly and openly — and who repel evil with good: theirs shall be the ultimate reward of the final abode.
جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا وَمَن صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ وَالْمَلَائِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِّن كُلِّ بَابٍ
(۲۳) یہ لوگ دوام وخلود کی جنتوں میں داخل ہوں گے اور ان کے جو نیک ماں باپ ، بیویاں اور اولاد ہوگی وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں داخل ہوگی اور ہر دروازے سے (چوطرف سے) فرشتے ان کے مقام میں داخل ہوں گے ۔
Gardens of everlasting bliss which they shall enter, along with those of their parents, spouses, and offspring who were righteous. And the angels shall enter upon them from every gate.
سَلَامٌ عَلَيْكُم بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ
(۲۴) تمہارے صبر کی وجہ سے تم پر سلام ہو اور تمہارا یہ بہتر انجام ہے ۔
Peace be upon you for what you patiently endured — and how excellent is the final abode.
وَالَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ مِن بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَيَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَن يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ أُولَٰئِكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ
(۲۵) اور جو لوگ اللہ کے عہد کو اس کے قطعی ہونے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور خدا جس رشتے کے جوڑنے کا حکم دیتے ہیں اسے کاٹ دیتے ہیں اور زمین میں شر وفساد پھیلاتے ہیں ۔ انہیں کے لئے لعنت ہے اور خانہ خرابی ہے ۔
And those who break the covenant of Allah after its confirmation, and cut what Allah has commanded to be joined, and spread mischief in the land — for them is the curse, and theirs is the evil final home.
اللَّهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ وَيَقْدِرُ وَفَرِحُوا بِالْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا مَتَاعٌ
(۲۶) اللہ جس کو چاہتا ہے خوب روزق دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے تنگ دست کرتا ہے ۔ (اور جو نادان ہیں) وہ دنیا کی زندگی پر خوش ہیں (باغ باغ ہیں ، مگر) دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلہ میں تھوڑا سا سامان اور چند روز کا ساز وسامان ہے ۔
Allah expands provision for whom He wills and restricts it. And they (the foolish ones) rejoice in the life of this world, though the life of this world is but a brief enjoyment compared to the Hereafter.
وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّن رَّبِّهِ قُلْ إِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي إِلَيْهِ مَنْ أَنَابَ
(۲۷) اور کافر کہتے ہیں کہ اس کے خداکی طرف سے ان پر کوئی آیت کیوں نہیں اتاری گئی ۔ (پیغبر!) تم کہہ دو ! خدا جس کو چاہتا ہے ضلالت و گمراہی پر چھوڑ دیتا ہے اور ہدایت کرتا ہے اس کی طرف جو توبہ کر کے خدا کی طرف رجوع کرتا ہے ، (اثابت رکھتا ہے) اس کو اپنی طرف ہدایت کرتا ہے ، (راستہ بتاتا ہے) ۔
And the disbelievers say: Why has no sign been sent down upon him from his Lord? Say: Indeed Allah leads astray whom He wills, and guides to Himself whoever turns in repentance.
الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِكْرِ اللَّهِ أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ
(۲۸) (اثابت والے وہ لوگ ہیں) جو ایمان رکھتے ہیں اور ان کے دل یاد خدا کی (کیونک) یاد رکھو ! کہ دلوں کو صرف خدا کی یاد سے ہی اطمینان نصیب ہوتا ہے ۔
Those who believe and whose hearts find tranquility in the remembrance of Allah. Verily, it is in the remembrance of Allah that hearts find tranquility.
الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ طُوبَىٰ لَهُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ
(۲۹) جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اور عمل صالح کرتے ہیں ان کے لئے ہر طرح کی خوشحالی ، انجام نیک اور بہترین مرجع و مآب ہے ۔
Those who believe and do righteous deeds — blessed happiness is for them and a beautiful return.
كَذَٰلِكَ أَرْسَلْنَاكَ فِي أُمَّةٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهَا أُمَمٌ لِّتَتْلُوَ عَلَيْهِمُ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَهُمْ يَكْفُرُونَ بِالرَّحْمَٰنِ قُلْ هُوَ رَبِّي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ مَتَابِ
(۳۰) ہم نے تم کو اسی طرح بھیجا ایک امت میں ، اس سے پہلے بھی امتیں گزری ہیں ، تا کہ تم ان کو احکام پڑھ کر سناؤ جس کی ہم نے تم کو وحی کی ہے ۔ یہ لوگ خدا کے منکر ہیں ۔ تم کہہ دو ، وہ میرا رب ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اس پر ہی میرا بھروسہ ہے اور اسی کی طرف میرا رجوع ہے ۔
Thus have We sent you (O Prophet ﷺ) to a people before whom other nations have passed, so that you may recite to them what We have revealed to you. They deny the Most Merciful. Say: He is my Lord; there is no god but He; upon Him I rely, and to Him is my return.
وَلَوْ أَنَّ قُرْآنًا سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ أَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الْأَرْضُ أَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتَىٰ بَل لِّلَّهِ الْأَمْرُ جَمِيعًا أَفَلَمْ يَيْأَسِ الَّذِينَ آمَنُوا أَن لَّوْ يَشَاءُ اللَّهُ لَهَدَى النَّاسَ جَمِيعًا وَلَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا تُصِيبُهُم بِمَا صَنَعُوا قَارِعَةٌ أَوْ تَحُلُّ قَرِيبًا مِّن دَارِهِمْ حَتَّىٰ يَأْتِيَ وَعْدُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ
(۳۱) اور اگر قرآن ایسا ہوتا کہ اس کے اشارے سے پہاڑ چلا جاتے اور جگہ جگہ سے زمین ٹکڑے ٹکڑے کردی جاتی اور مردے بولنے لگتے (قبر سے نکلتے) ۔ بلکہ سب باتیں اللہ کے اختیار میں ہیں ۔ کیا ایمان لاچکے (انکافروں کے ایمان لانے سے) مایوس ہوچکے کہ اگر اللہ چاہتا تو سب لوگوں کو بہ یکجا ہدایت کرتا (مگر تمام لوگوں کو ہدایت کرنا خلافِ نظام ثابتہ ، خلاف حکمتِ الٰہی ہے ۔ اس لئے کافروں کو ہدایت آنے لائی ہے یا ان کے گھرانے پر آفت آجائے) ۔ ان کافروں کے کئے پر ہمیشہ کوئی آفت آتی رہے گی یا ان کے گھر کے قریب آجائے گی ۔ یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آجائے ۔ بے شک اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا ۔
And if a Qur'ān were such that mountains would be set in motion by it, or the earth would be split asunder, or the dead would be made to speak — rather all affairs belong entirely to Allah. Have not those who believed despaired (of those disbelievers ever believing), knowing that if Allah willed He could have guided all people (but guiding everyone at once is contrary to the established divine wisdom, so calamity continues to befall the disbelievers). A calamity will not cease to befall those disbelievers for what they have done, or it will descend close to their homes, until Allah's promise comes. Surely Allah does not break His promise.
وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّن قَبْلِكَ فَأَمْلَيْتُ لِلَّذِينَ كَفَرُوا ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ
(۳۲) اورتم سے پہلے بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا گیا ۔ (بہی مذاق کیا گیا) پھر بھی ہم نے ان کافروں کو مہلت دی ۔ پھر انہیں پکڑلیا ۔ پس (تمہیں معلوم ؟) میری عقوبت اور سزا کیسی تھی ؟
And indeed messengers before you were mocked, but I gave respite to those who disbelieved, then I seized them. So how was My punishment?
أَفَمَنْ هُوَ قَائِمٌ عَلَىٰ كُلِّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ وَجَعَلُوا لِلَّهِ شُرَكَاءَ قُلْ سَمُّوهُمْ أَمْ تُنَبِّئُونَهُ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي الْأَرْضِ أَمْ بِظَاهِرٍ مِّنَ الْقَوْلِ بَلْ زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا مَكْرُهُمْ وَصُدُّوا عَنِ السَّبِيلِ وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ
(۳۳) پھر کیا وہ جو ہر شخص کے لئے اس کی کمائی ہوئی چیزوں کی نگرانی کرتا ہے ، اور یہ لوگ ہیں جو خدا کے شریک بنائے ہیں ۔ بھلا ! تم کہو ! بھلا ان کے نام تو بتاؤ ! یا کیا تم ایسی باتیں خدا کو بتاتے ہو جو وہ جو زمین میں نہیں جانتا ؟ (پھر ان کو ملنا کیا) یا یہ تمام باتیں (بلکہ من گھڑت باتیں ہیں) ۔ بلکہ کافروں کو ان کی مکاری اچھی لگی ہوئی ہے ۔ (ان کا جھوٹ ان کا باعث ہوا) ، وہ خدا سے روک دیئے گئے اور جس کو خدا نے گمراہ (ضلالت سے) نکالے وہ کون ہدایت کرسکتا ہے ؟ (کوئی نہیں) ۔
Then is He Who stands over every soul watching what it earns — yet they assign partners to Allah? Say: Name them! Or are you informing Him of something He does not know on earth? Or is it merely a superficial utterance? Rather, their scheming has been made to seem fair to those who disbelieve (their falsehood has brought them to this), and they have been barred from the path — and whoever Allah leads astray, who can guide him? (No one.)
لَهُمْ عَذَابٌ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَشَقُّ وَمَا لَهُم مِّنَ اللَّهِ مِن وَاقٍ
(۳۴) ان کے لئے (یہیں) دنیوی زندگی میں عذاب ہے اور البتہ آخرت کا عذاب تو بہت سخت وشاق ہے اور ان کے لئے اللہ سے کوئی بچانے والا نہیں (اس کے عذاب سے حفاظت کرنے والا نہیں) ۔
For them is punishment in the life of this world, and the punishment of the Hereafter is indeed harsher and harder. And they have no one to protect them from Allah (no one to shield them from His punishment).
مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ أُكُلُهَا دَائِمٌ وَظِلُّهَا تِلْكَ عُقْبَى الَّذِينَ اتَّقَوا وَعُقْبَى الْكَافِرِينَ النَّارُ
(۳۵) وہ جنت جس کا وعدہ متقیوں کو کیا گیا ہے وہ ایسی ہے کہ اس کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، ان کے پھل بھی دائمی ہیں اور سایہ بھی ۔ یہ ہے متقیوں کا انجام اور کافروں کا انجام دوزخ ہے ۔
The likeness of the Paradise promised to those who have taqwā — rivers flow beneath it, its fruits are everlasting and so is its shade. Such is the final outcome of those who have taqwā, while the final outcome of the disbelievers is the Fire.
وَالَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَفْرَحُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمِنَ الْأَحْزَابِ مَن يُنكِرُ بَعْضَهُ قُلْ إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللَّهَ وَلَا أُشْرِكَ بِهِ إِلَيْهِ أَدْعُو وَإِلَيْهِ مَآبِ
(۳۶) جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ وہ وحی الٰہی کی طرف آتاری گئی ہے خوش ہوتے ہیں (اور انہیں فرحت ہوتی ہے) اور بعض گروہ ایسے بھی ہیں جو اس کے بعض سے انکار کرتے ہیں ۔ (پیغبر!) تم کہہ دو : میں صرف اس بات پر مامور ہوں کہ اللہ کی عبادت کروں اور اس سے شرک نہ کروں ۔ خدا ہی کی طرف دعوت دوں ، (بلاؤں) ، اور اسی کی طرف میرا مرجع و مآب ہے ۔ (میری بازگشت ہے) ۔
Those to whom We gave the Book rejoice at what has been revealed to you, while some among the factions deny part of it. Say (O Prophet ﷺ): I am commanded only to worship Allah and not to associate anything with Him. To Him I call, and to Him is my return.
وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَاهُ حُكْمًا عَرَبِيًّا وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُم بَعْدَمَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا وَاقٍ
(۳۷) اور ہم نے اسی طرح عربی زبان میں ایک فیصلہ کن قرآن اتارا ہے ۔ اگر تم جہمیں علم آچکا ہے کے بعدلوگوں کی خواہشوں کی پیروی کروگے تو خدا کے مقابل تمہارا نہ کوئی دوست رہے گا اور نہ کوئی بچانے والا ۔
And thus We have revealed it as an Arabic judgement. And if you were to follow their desires after the knowledge that has come to you, you would have no protector or guardian against Allah.
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّن قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَهُمْ أَزْوَاجًا وَذُرِّيَّةً وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَن يَأْتِيَ بِآيَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ لِكُلِّ أَجَلٍ كِتَابٌ
(۳۸) اور ہم نے تم سے پہلے بہت سے پیغبر بھیجے تھے اور ان کی بیویاں اور بچے بھی تھے ۔ اور کسی پیغبر کو یہ قدرت نہیں کہ خدا کے حکم کے بغیر کوئی نشانی (کوئی آیت) لائے (کوئی نشانی لائے) ۔ ہر وقت کے لئے ایک نوشتہ ہے (ایک حکم نامہ ہے) ۔
And We sent messengers before you and gave them wives and children too. No messenger had the power to produce a sign except by Allah's permission. For every term there is a written decree (a binding command).
يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ وَعِندَهُ أُمُّ الْكِتَابِ
(۳۹) اللہ جو چاہتا ہے مٹاتا ہے اور جو چاہتا ہے ثابت بھی رکھتا ہے اور اصل نوشتہ تو اسی کے پاس ہے ۔
Allah erases what He wills and establishes what He wills, and with Him is the Mother of the Book (the original record).
وَإِن مَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلَاغُ وَعَلَيْنَا الْحِسَابُ
(۴۰) اور اگر ہم تمہیں بعض ایسی چیزیں بتادیں جن کا ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں یا تمہاری وفات ہوجائے تو تمہارا کام تو صرف تبلیغ کرنا (اور احکام پہنچانا ہے) ، اس کو تم نے پورا کردیا (اور حساب وعمل کرنا (اور حساب وحساب کرنا) تو ہمارا کام ہے ۔
And whether We show you part of what We promise them, or We cause you to die (before that) — your duty is only to convey (the message), and the reckoning is upon Us.
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا وَاللَّهُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهِ وَهُوَ سَرِيعُ الْحِسَابِ
(۴۱) کیا لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم زمین کو مٹاتے ہیں اور اس کو چاروں طرف سے گھٹاتے ہیں (اور لوگ برابر مسلمان ہوتے جا رہے ہیں) اور خدا جو حکم دیتا ہے وہ حکم دیتا ہے جس کے حکم کو پشت پر نہیں ڈال سکتا (اور وقت آتو وہ جلد حساب بھی لیتا ہے) ۔
Do they not see that We are coming to the land, reducing it from its borders (and people are continuously becoming Muslim)? Allah decrees — there is no reversing His decree, and He is swift in reckoning.
وَقَدْ مَكَرَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَلِلَّهِ الْمَكْرُ جَمِيعًا يَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ وَسَيَعْلَمُ الْكُفَّارُ لِمَنْ عُقْبَى الدَّارِ
(۴۲) اور ان سے پہلے لوگ جو بھی مکر وفریب کرتے تھے ۔ خدا ہی کا کام ہے جو خوب جانتا ہے کہ ہر شخص جو کچھ کرتا ہے ۔ اور عنقریب منکرین کو معلوم ہوجائے گا کہ آخرت کی نیک انجامی کس کے حصے میں ہے ۔
And those before them also schemed, but all scheming belongs to Allah. He knows what every soul earns, and the disbelievers will soon come to know for whom is the ultimate reward of the final abode.
وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَسْتَ مُرْسَلًا قُلْ كَفَىٰ بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَمَنْ عِندَهُ عِلْمُ الْكِتَابِ
(۴۳) اور کافر کہتے ہیں کہ تم (اے پیغبر!) تم پیغمبر نہیں ہو ۔ تم کہو میرے تمہارے درمیان اللہ کا گواہ ہونا کافی ہے اور جس کے پاس کتاب الٰہی (اور تقدیر کا علم) ہے ۔
And the disbelievers say: You (O Prophet ﷺ) are not a messenger. Say: Sufficient is Allah as a witness between me and you, and those who have knowledge of the Book (and the divine record).