Surah 46 · Makki · 35 verses

46. Al-Aḥqāf

الأحقاف

⚠ Unreviewed machine draft. This English rendering is a preliminary, AI-assisted translation of Hasrat’s Urdu translation (not a standard Qur’an translation) and has not yet been reviewed by Dr. Muhammad Ahmad Ghazi. It may contain errors in wording, verse numbering, or OCR transcription of the Arabic and Urdu. It is provided for review only and must not be relied upon or quoted. The complete, authoritative original is the freely available scanned Urdu edition.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

46:1

حم

(١) حٰم ۔ حکیم ؛ حاکم ہے اس کے مقصد و مراد کو جانتا ہے ۔ محمد مصطفیٰ ﷺ کو اس کی تعلیم دیتا ہے کیونکہ وہ مخاطب اصلی ہیں۔

Ḥā Mīm — the All-Wise and Sovereign; He knows its purpose and intent. He teaches it to Muḥammad Muṣṭafā ﷺ because he is the primary addressee.

46:2

تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ

(٢) یہ کتاب اللہ کے پاس کی اتاری ہوئی ہے جو عزت وحکمت والا ہے۔

The revelation of this Book is from Allah, the All-Mighty, the All-Wise.

46:3

مَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَجَلٍ مُّسَمًّى وَالَّذِينَ كَفَرُوا عَمَّا أُنذِرُوا مُعْرِضُونَ

(٣) ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان جو کچھ ہے سب کو برحق پیدا کیا ۔ (حکمت سے مناسب بنایا) ۔ بالکل مقررہ وقت کے لئے ۔ اور وہ بھی ایک معین میعاد کے لئے ۔ اور جو کفر کرتے ہیں اس چیز سے جس سے ڈرایا گیا ہے وہ اعراض اور بے رخی کرتے ہیں۔ (نہیں مانتے)۔

We did not create the heavens and the earth and all between them except with truth and according to due wisdom — for a specified term. And those who disbelieve turn away, with aversion and indifference, from that of which they have been warned (they do not accept it).

46:4

قُلْ أَرَأَيْتُم مَّا تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ أَرُونِي مَاذَا خَلَقُوا مِنَ الْأَرْضِ أَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِي السَّمَاوَاتِ ائْتُونِي بِكِتَابٍ مِّن قَبْلِ هَذَا أَوْ أَثَارَةٍ مِّنْ عِلْمٍ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

(٤) (پیغمبر!) تم کہہ دو ۔ لوگو! تم جن (دیوتاؤں) کو خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو ذرا بتاؤ تو انہوں نے کون سی زمین پیدا کرنے میں حصہ لیا یا آسمانوں کے پیدا کرنے میں ان کی کچھ شرکت ہے (کچھ سا جھا ہے)! میرے پاس ایسی کتاب لاؤ جو اس (قرآن) سے پہلے کی ہو یا کوئی ایسا مضمون لاؤ جو دوسروں سے منقول ہو (کہ آسمان زمین کے پیدا کرنے میں ہاتھ بٹایا ہو) اگر تم سچے ہو۔

(O Prophet!) Say: 'Have you considered those you invoke besides Allah — show me what portion of the earth they created, or do they have any share in the heavens? Bring me a Book before this [Qur'an], or some remnant of knowledge [transmitted from others] to support your claim — if you are truthful.'

46:5

وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّن يَّدْعُو مِن دُونِ اللَّهِ مَن لَّا يَسْتَجِيبُ لَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَهُمْ عَن دُعَائِهِمْ غَافِلُونَ

(٥) بھلا اس شخص سے زیادہ گراہ کون ہوگا جو خدا کو چھوڑ کر ایسے کو پکارے گا جو اسے قیامت تک جواب نہ دے گا ۔ (دہ کیسے جواب دیں گے؟) جو خود ان کے پکارنے کے بارے میں بے خبر ہیں۔ (لوگ پڑے ہوئے ہیں اور غیر خدا کو پکارتے ہیں)۔

And who is more astray than one who, beside Allah, calls upon those that will never answer him until the Day of Judgement — and those [beings] are heedless and unaware of their calling. (People lie prostrate and yet call upon other than Allah.)

46:6

وَإِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوا لَهُمْ أَعْدَاءً وَكَانُوا بِعِبَادَتِهِمْ كَافِرِينَ

(٦) اور جب (قیامت کے دن) سب لوگ جمع ہوجائیں گے تو وہ ان کے دشمن ہوجائیں گے اور ان کی عبادت سے انکار کریں گے۔

And when people are gathered [on the Day of Judgement], those [false objects of worship] will become their enemies and will deny their worship.

46:7

وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمُ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ هَذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ

(٧) اور جب ہماری واضح آیتیں ان لوگوں کے سامنے پڑھی جاتی ہیں تو جن (یہ سن کر) کافر (بے دین) ہیں وہ کہتے ہیں ۔ (کون کہتے ہیں؟) کافر (بے دین) جب ان کے پاس حق بات پہنچتی ہے ۔ ''یہ تو صریح جادو ہے''۔

And when Our clear signs are recited to them, those who disbelieve say — (who says it?) the disbelievers, when the truth comes to them: 'This is clearly plain sorcery.'

46:8

أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ قُلْ إِنِ افْتَرَيْتُهُ فَلَا تَمْلِكُونَ لِي مِنَ اللَّهِ شَيْئًا هُوَ أَعْلَمُ بِمَا تُفِيضُونَ فِيهِ كَفَى بِهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ

(٨) کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے (پیغمبرنے) یہ افتراء پردازی کی ہے (دل سے جھوٹ لگایا ہے)؟ یہ (پیغمبر!) تم ان سے کہہ دو کہ اگر میں نے یہ افتراء لگایا ہے تو میرے مقابل تم خدا کے ہاتھ کچھ نہیں رکھتے ۔ (کچھ نفع نہیں) ۔ خدا خوب جانتا ہے جس میں تم رو میں تم پڑے ہو ۔ میرے تمہارے درمیان خدا کافی گواہ ہے (سچ جھوٹ کو جانتا ہے) ۔ دیکھو! اب بھی موقع ہے) اور اللہ غفور رحیم ہے۔

Do they say that he (the Prophet ﷺ) has fabricated this [from himself]? (O Prophet!) Say to them: 'If I have fabricated it, then you have no power to avail me against Allah (no benefit at all). Allah knows full well what you are engrossed in. Allah is sufficient as a witness between me and you (He knows truth from falsehood) — and Allah is the All-Forgiving, the All-Merciful.'

46:9

قُلْ مَا كُنتُ بِدْعًا مِّنَ الرُّسُلِ وَمَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي وَلَا بِكُمْ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰ إِلَيَّ وَمَا أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ

(٩) (پیارے پیغمبر!) تم کہہ دو ۔ میں کوئی (دنیا سے نرالا، انوکھا) نیا پیغمبر تو نہیں اور مجھے کیا معلوم کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کیا (دنیا میں تم کو کامیابی دی جائے گی یا مجھ کو) میں تو مجھ پر ہونے والی وحی کی صرف اتباع کرنے والا ہوں ۔ اور آنے والی تباہی کو صاف صاف بتا دینے والا ہوں ۔

Say (O beloved Prophet ﷺ): 'I am no new [strange, unprecedented] messenger — and I do not know what will be done with me or with you [whether worldly success will come to you or to me]. I only follow what is revealed to me, and I am only a clear warner [of the coming destruction].'

46:10

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِن كَانَ مِنْ عِندِ اللَّهِ وَكَفَرْتُم بِهِ وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِّن بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَىٰ مِثْلِهِ فَآمَنَ وَاسْتَكْبَرْتُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ

(١٠) (پیارے پیغمبر!) تم ان سے کہہ دو ۔ ذرا بتاؤ اگر (یہ اسلام اور قرآن) منجانب اللہ ہے (خدا کے پاس سے آیا ہے) اور تم ہو کہ اس سے انکار کئے جا رہے ہو اور بنی اسرائیل میں سے ایک بڑا شاہد شہادت دے رہا ہے (یعنی موٰی علیہ السلام) اس کے حق ہونے کا ۔ پھر وہ اس پر یقین بھی رکھتے ہیں اور تم ہو کہ اکڑے چلے جاتے ہو ۔ (تکبر کر رہے ہو ۔ جو زنا ظلم ہے) بے شک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں کرتا ۔

Say (O beloved Prophet ﷺ): 'Tell me — if this [Islam and Qur'an] is from Allah [has come from His presence] and you disbelieve in it, while a great witness from the Children of Israel has testified to its truth [namely Mūsā, peace be upon him] — then he [the witness] believes in it while you are arrogant [behaving with arrogance, which is transgression].' Surely Allah does not guide a transgressing people.

46:11

وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا لَوْ كَانَ خَيْرًا مَّا سَبَقُونَا إِلَيْهِ وَإِذْ لَمْ يَهْتَدُوا بِهِ فَسَيَقُولُونَ هَٰذَا إِفْكٌ قَدِيمٌ

(١١) اور یہ کافر مسلمانوں کی نسبت کہتے ہیں کہ یہ (اسلام، قرآن) کوئی اچھی چیز ہوتا تو یہ لوگ ہم سے پہلے ایمان لانے میں سبقت کرتے (بلکہ ہم ایمان لانے میں سبقت کرتے) اور جب ان لوگوں کو قرآن سے ہدایت نہ ملی (اور راہ راست پر نہ آئے) تو عنقریب یہ کہیں گے کہ یہ تو پرانا جھوٹ ہے ۔ (اگلے زمانے کے چھوٹے کہانیاں ہیں) ۔

And the disbelievers say about the believers: 'If this [Islam, the Qur'an] were any good, they would not have preceded us to it [rather we would have been the first to believe].' And since they were not guided by it [and did not come to the right path], they will soon say: 'This is an old lie [the tales of the ancients].'

46:12

وَمِن قَبْلِهِ كِتَابُ مُوسَىٰ إِمَامًا وَرَحْمَةً وَهَٰذَا كِتَابٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِيًّا لِّيُنذِرَ الَّذِينَ ظَلَمُوا وَبُشْرَىٰ لِلْمُحْسِنِينَ

(١٢) اور اس سے قبل موٰی کی کتاب ہے جو امام و پیشوا اور رحمت تھی ۔ اور یہ کتاب (تمام پیغمبروں اور آسمانی کتابوں کی اصولاً) تصدیق کرتی ہے مگر عربی زبان میں کہ ظالموں کو ڈرائے اور نیکوں کے لئے بشارت (اور خوشخبری) ہے ۔

And before it [the Qur'an] was the Book of Mūsā, which was a guide [leader] and a mercy. And this Book [principally] confirms [all Prophets and heavenly scriptures] — but in the Arabic language — so that it may warn the transgressors, and it is glad tidings for the righteous.

46:13

إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

(١٣) بے شک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے پھر اس پر استقامت سے کھڑے رہے ان لوگوں پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ کوئی حزن و ملال ۔

Indeed, those who said 'Our Lord is Allah' and then remained steadfast upon it — upon them shall be no fear, nor shall they grieve.

46:14

أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ خَالِدِينَ فِيهَا جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

(١٤) یہ جنتی لوگ ہیں جو اس میں (جنت میں) ہمیشہ رہیں گے اپنے نیک اعمال کے بدلے اور جزا میں ۔

These are the inhabitants of Paradise, who shall abide therein forever — as a recompense for what they used to do.

46:15

وَوَصَّيْنَا الْإِنسَانَ بِوَالِدَيْهِ إِحْسَانًا حَمَلَتْهُ أُمُّهُ كُرْهًا وَوَضَعَتْهُ كُرْهًا وَحَمْلُهُ وَفِصَالُهُ ثَلَاثُونَ شَهْرًا حَتَّىٰ إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَبَلَغَ أَرْبَعِينَ سَنَةً قَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَىٰ وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ

(١٥) اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے ۔ (کیونکہ) اس کی ماں نے اس کو بڑی مشقت کے ساتھ پیٹ میں رکھا ۔ (اس کا بوجھ اٹھایا اس کو ڈھوتے ڈھوتے پھرتی رہی) اور بڑی مشقت کے ساتھ اس کو جنا ۔ (ہر وقت مشقت یہ ہے کہ) حمل کے ساتھ ساتھ تھی مہینے تک دودھ چھڑانا ہے یہاں تک کہ جب بھر پور جوانی کو پہنچتا ہے (پوری قوی ہو جاتا ہے) اور چالیس سال کو جا تا ہے تو (نیک فطرت والا) کہتا ہے : خدایا ! مجھے توفیق دے (مجھے دوام عطاکر) کہ تیری نعمت کا شکریہ ادا کروں (اس کی قدر کروں) ۔ وہ جس سے تو نے مجھے اور میرے ماں باپ کو سرفراز فرمایا ۔ (خدایا! مجھے توفیق عطا کر) کہ ایسے اچھے کام کروں جس سے تو راضی رہے (میرے اعمال صالح تیری مرضی کے مطابق ہوں) اور میری اولاد کو بھی نیک کر (اور ان میں صلاحیت پیدا کر) میں توبہ کرتا ہوں (اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں) اور میں مسلمانوں میں سے ہوں (میں تیرے فرمان برداروں میں سے ہوں) ۔

And We have commanded the human being to show kindness to his parents. His mother carried him with great hardship [bore his weight, going about while carrying him] and delivered him with great hardship. And his bearing and his weaning together take thirty months — until, when he reaches his full strength [attains complete vigour] and reaches forty years, he says: 'My Lord! Grant me [bestow upon me steadfastly] the ability to be grateful for Your blessing with which You have favoured me and my parents. [My Lord! Grant me] to do good deeds that please You [that my righteous deeds accord with Your will], and make righteous my progeny as well [and develop capacity in them]. I repent to You [and turn back to You] and I am of those who submit [I am among those obedient to Your command].'

46:16

أُولَٰئِكَ الَّذِينَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَنَتَجَاوَزُ عَنْ سَيِّئَاتِهِمْ فِي أَصْحَابِ الْجَنَّةِ وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ

(١٦) یہ وہ لوگ ہیں کہ ان کے اعمال صالح کو ہم قبول کرتے ہیں ۔ اور ان کی غلطیوں سے ہم تجاوز (درگزر) کرتے ہیں ۔ یہ جنتی لوگ ہیں ۔ یہ سچا وعدہ ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا ۔

These are the ones whose righteous deeds We accept and whose faults We overlook [pass over] — among the inhabitants of Paradise. This is the true promise that used to be made to them.

46:17

وَالَّذِي قَالَ لِوَالِدَيْهِ أُفٍّ لَّكُمَا أَتَعِدَانِنِي أَنْ أُخْرَجَ وَقَدْ خَلَتِ الْقُرُونُ مِن قَبْلِي وَهُمَا يَسْتَغِيثَانِ اللَّهَ وَيْلَكَ آمِنْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ فَيَقُولُ مَا هَٰذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ

(١٧) اور جس نے اپنے ماں باپ سے کہا تف ہے تم پر ۔ کیا تم مجھے بیان کرتے ہو کہ (قبر سے اٹھایا جاؤں گا) (زندہ ہو کر) نکالا جاؤں گا ۔ حالانکہ مجھ سے قرنہا قرنہا پہلے لوگ گزر چکے ہیں ۔ (اور کوئی دوبارہ واپس نہیں آیا) اور وہ (ماں باپ پریشان ہو کر) اللہ سے داد فریاد کرتے ہیں (اپنے ناتواں بیٹے سے) کہتے ہیں ۔ تیرا اِمانا ہو ۔ ایمان لا ۔ بے شک اللہ کا سچا وعدہ ہے ۔ تو کیا کہتا ہے ۔ یہ سب اگلے زمانے کے جھوٹے قصے ہیں ۔

And the one who said to his parents: 'Fie upon you! Are you telling me that I shall be raised [brought out alive from the grave]? When generations upon generations have passed away before me [and none has returned]?' And they, in distress, cry to Allah [and say to their feeble-faithed son]: 'Woe to you! Believe! Surely the promise of Allah is true.' But he says: 'These are nothing but tales of the ancients.'

46:18

أُولَٰئِكَ الَّذِينَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِم مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ إِنَّهُمْ كَانُوا خَاسِرِينَ

(١٨) یہ وہ لوگ ہیں کہ ان کے حق میں خدا کا قول (اور اس کا عذاب) پورا ہو رہا ہے ۔ یہ ان لوگوں میں سے ہیں جو ان سے پہلے گزرے ہیں ۔ ان میں جن بھی تھے اور انس (انسان) بھی ۔ یقیناً ان کی قسمت میں نقصان اور خسارہ اٹھانا تھا ۔

These are the ones against whom the word [of Allah's punishment] was fulfilled, among communities that passed away before them — from among the jinn and humankind. Indeed, they were the losers [it was their fate to suffer loss and ruin].

46:19

وَلِكُلٍّ دَرَجَاتٌ مِّمَّا عَمِلُوا وَلِيُوَفِّيَهُمْ أَعْمَالَهُمْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ

(١٩) اور تمام لوگوں کے ان کے اعمال کی وجہ سے درجات ہیں تا کہ (اللہ تعالٰی) ان کے اعمال کا بدلہ عطا فرمائے ۔ اور ان پر کسی قسم کا ظلم نہیں کیا جائے گا (اور کوئی اپنے استحقاق سے روکا نہیں جائے گا) ۔

And for all [people] there are ranks [degrees] according to what they have done, so that [Allah] may recompense them fully for their deeds — and they shall not be wronged [no one shall be deprived of what they are due].

46:20

وَيَوْمَ يُعْرَضُ الَّذِينَ كَفَرُوا عَلَى النَّارِ أَذْهَبْتُمْ طَيِّبَاتِكُمْ فِي حَيَاتِكُمُ الدُّنْيَا وَاسْتَمْتَعْتُم بِهَا فَالْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُونِ بِمَا كُنتُمْ تَسْتَكْبِرُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَبِمَا كُنتُمْ تَفْسُقُونَ

(٢٠) اور اس دن کو یاد کرو ۔ جب بے دین کافر (بے دین) دوزخ کے سامنے پیش کئے جائیں گے (ان سے کہا جائے گا) تم نے تو اپنی اچھی قوتوں کو دنیوی زندگی میں ضائع کردیا (دنیا میں بڑے بڑے ہرے آرائے) اس سے خوب متمتع ہوئے ۔ لہذا آج تم کو ذلت کی سزا دی جائے گی (تم ذلیل و خوار ہوگے) اس وجہ سے کہ تم زمین میں ناحق ، ناروا تکبر اور خود پسندی کرتے تھے اور اس وجہ سے بھی کہ تم فسق (گناہ اور نافرمانیوں) میں کرم فرما تھے ۔

And remember the Day when the disbelievers [the faithless] are brought before the Fire — [and it is said to them:] 'You squandered your good things in the life of this world [you enjoyed great pleasures in the world], and you fully indulged in them. So today you shall be given the punishment of humiliation [you shall be disgraced and abased], because you used to behave arrogantly in the land without right, and because you were given to transgression [sin and disobedience].'

46:21

وَاذْكُرْ أَخَا عَادٍ إِذْ أَنذَرَ قَوْمَهُ بِالْأَحْقَافِ وَقَدْ خَلَتِ النُّذُرُ مِن بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ

(٢١) اور یاد کرو عاد کے بھائی کو (ہود علیہ السلام کے حال کو) جب کہ انہوں نے اپنی قوم کو احقاف کے مقام میں ڈرایا تھا اور دیگر ڈرانے والے اس سے پہلے آئے اور بعد بھی ۔ وہ حکم دیتے رہے کہ اللہ کے سوائے کسی کی عبادت نہ کرو ۔ میں تم پر ڈرتا ہوں کہ کہیں تم قیامت کے روز بڑے عذاب میں گرفتار نہ ہوجاؤ ۔

And remember the brother of ʿĀd [the story of Hūd, peace be upon him] — when he warned his people at Aḥqāf, and warners had come before him and after him [as well]. They kept commanding: 'Worship none other than Allah. I fear for you that you may be seized in the great punishment of the Day of Judgement.'

46:22

قَالُوا أَجِئْتَنَا لِتَأْفِكَنَا عَنْ آلِهَتِنَا فَأْتِنَا بِمَا تَعِدُنَا إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ

(٢٢) انہوں نے (منکروں نے) کہا ۔ کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہم کو ہمارے معبودوں سے پھیردو اور جس عذاب کا تم وعدہ کرتے ہو وہ لے آؤ اگر تم راست گفتار ہو ۔ (راست گفتار ہو) ۔

They [the deniers] said: 'Have you come to us to turn us away from our gods? Then bring upon us what you promise us, if you are truthful [if you are among those who speak the truth].'

46:23

قَالَ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِندَ اللَّهِ وَأُبَلِّغُكُم مَّا أُرْسِلْتُ بِهِ وَلَٰكِنِّي أَرَاكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُونَ

(٢٣) (ہود علیہ السلام نے) کہا (اس کا) علم تو صرف اللہ ہی کو ہے اور میں تمہیں پہنچاتا ہوں وہ احکام کو جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں لیکن میں تم کو ایسے لوگ سمجھتا ہوں جو (سخت جاہل ہیں) نادان ہیں ۔ نری جہالت کرتے ہیں ۔

[Hūd, peace be upon him] said: 'The knowledge [of when it shall come] is only with Allah. And I convey to you the commandments with which I have been sent. But I see you as a people who are [profoundly ignorant] foolish — sheer ignorance is what you practise.'

46:24

فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضًا مُّسْتَقْبِلَ أَوْدِيَتِهِمْ قَالُوا هَٰذَا عَارِضٌ مُّمْطِرُنَا بَلْ هُوَ مَا اسْتَعْجَلْتُم بِهِ رِيحٌ فِيهَا عَذَابٌ أَلِيمٌ

(٢٤) پھر جب ان لوگوں نے اس کو ایک ابر کی صورت میں دیکھا جو ان کی وادیوں کی طرف آرہا ہے آب (بڑی خوشی سے) کہنے لگے یہ ابر ہے جو ہم پر برسے گا ۔ بلکہ یہ وہ ہے جس کے لئے تم جلدی اور جلدی کرتے تھے ۔ تیز ہوا ہے ۔ جس میں عذاب الیم ہے ۔

Then when they saw it as a cloud advancing towards their valleys, they said [with great joy]: 'This is a cloud that will rain upon us!' [But it was said:] 'Rather, this is what you were hastening for — a wind in which there is a painful punishment.'

46:25

تُدَمِّرُ كُلَّ شَيْءٍ بِأَمْرِ رَبِّهَا فَأَصْبَحُوا لَا يُرَىٰ إِلَّا مَسَاكِنُهُمْ كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْقَوْمَ الْمُجْرِمِينَ

(٢٥) (پھر وہ ہوا) ہر شئے کو تباہ کر ڈالتی تھی ۔ اپنے رب کے حکم سے ۔ پھر وہ ایسے ہو گئے کہ ان کے گھروں کے سوائے کچھ نظر نہ آتا تھا ۔ ہم مجرموں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔

[Then that wind] destroyed everything by the command of its Lord. So they became [such] that nothing was visible except their [empty ruined] dwellings. Thus do We recompense a criminal people.

46:26

وَلَقَدْ مَكَّنَّاهُمْ فِيمَا إِن مَّكَّنَّاكُمْ فِيهِ وَجَعَلْنَا لَهُمْ سَمْعًا وَأَبْصَارًا وَأَفْئِدَةً فَمَا أَغْنَىٰ عَنْهُمْ سَمْعُهُمْ وَلَا أَبْصَارُهُمْ وَلَا أَفْئِدَتُهُم مِّن شَيْءٍ إِذْ كَانُوا يَجْحَدُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

(٢٦) اور یقیناً ہم نے ان کو ایسی باتوں میں قدرت دی تھی جن میں تم کو بھی قدرت نہیں دی تھی اور انہیں سماعت اور بصارت اور دل دیئے تھے مگر کچھ بھی (کام نہ آیا) مستغنی نہ کیا ۔ نہ ان کے کانوں نے ان کو اور نہ ان کی آنکھوں نے اور نہ ان کے دلوں نے ذرا بھی ۔ کیونکہ وہ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے ۔ (اس کی نشانیوں اور آثار قدرت کو مانتے نہ تھے) اور (اس کا نتیجہ کیا ہوا) انہیں گھیر لیا وہ (عذاب) جس پر یہ ہنسی اُڑاتے تھے ۔

And indeed We had given them [power and capacity] in things in which We have not given you [the same]. And We gave them hearing, sight, and hearts — yet nothing availed them: neither their ears, nor their eyes, nor their hearts [helped them] in the least. Because they used to deny the signs of Allah [they did not accept His signs and evidences of power] — and what they used to mock encompassed them [the punishment they used to ridicule surrounded them].

46:27

وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا مَا حَوْلَكُم مِّنَ الْقُرَىٰ وَصَرَّفْنَا الْآيَاتِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

(٢٧) اور بے شک ہم نے آس پاس کی بستیوں کو تباہ کر دیا اور آیتوں کو بار بار بیان کیا (نشانیوں کو دکھایا) تا کہ وہ رجوع (الی اللہ) کریں (خدا کی طرف متوجہ ہوجائیں) ۔

And indeed We destroyed the towns around you, and We explained the signs [showed the evidences] repeatedly — so that they might turn back [return to Allah].

46:28

فَلَوْلَا نَصَرَهُمُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ قُرْبَانًا آلِهَةً بَلْ ضَلُّوا عَنْهُمْ وَذَٰلِكَ إِفْكُهُمْ وَمَا كَانُوا يَفْتَرُونَ

(٢٨) پھر کیوں نہ ان کی مدد کی ان دیوتاؤں نے جن کو ان لوگوں نے (خدا کا) قرب حاصل کرنے کے لئے خدا کو چھوڑ کر معبود بنالیا تھا (مان لیا تھا) نہیں ۔ بلکہ یہ (خیالی دیوتا) ان کو چھوڑ کر الگ ہوگئے اور کوئی کام نہ آئے ۔ کیونکہ یہ سب ان کا جھوٹ تھا اور افتراء کی ہوئی باتیں تھیں ۔ (ان کا کوئی ٹھاؤ ٹھکانا نہ تھا) ۔

So why did those whom they had taken as deities besides Allah — [gods adopted] in order to gain nearness to Him — not help them? Rather, those [imaginary deities] deserted them and were of no avail to them whatsoever — for all of that was their lie and their fabrications [they had no real basis or standing].

46:29

وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَيْكَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ يَسْتَمِعُونَ الْقُرْآنَ فَلَمَّا حَضَرُوا قَالُوا أَنصِتُوا فَلَمَّا قُضِيَ وَلَّوْا إِلَىٰ قَوْمِهِم مُّنذِرِينَ

(٢٩) اور جب ہم نے جنوں کے گروہ کو تمہاری طرف بھیجا ۔ پھر جب (وہ قرآن) سننے لگے ۔ (اور قرآن سننے لگے) تو (ساتھ کے جنوں سے) کہا (خاموش) ذرا کان لگا کر سنو ۔ جب (حضرت کا) قرآن پڑھنا ختم ہوگیا تو اپنی قوم کی طرف واپس چلے گئے ۔ اور اس واقعہ کی اطلاع دی ۔

And [remember] when We directed a group of jinn towards you to listen to the Qur'an. When they were present [and began to hear the Qur'an], they said [to one another]: 'Listen in silence.' When [the Prophet's ﷺ] recitation of the Qur'an was complete, they returned to their people as warners and gave them the account of what had happened.

46:30

قَالُوا يَا قَوْمَنَا إِنَّا سَمِعْنَا كِتَابًا أُنزِلَ مِن بَعْدِ مُوسَىٰ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ وَإِلَىٰ طَرِيقٍ مُّسْتَقِيمٍ

(٣٠) (صاحبی جنوں نے) کہا ۔ اے ہماری قوم ! ہم نے موٰی کے بعد اتاری گئی ایک کتاب کو سنا ہے جو اس سے پہلے کی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور حق کی طرف اور راہ راست کی طرف ہدایت کرتی ہے ۔

[The devout jinn] said: 'O our people! We have heard a Book revealed after Mūsā — it confirms what came before it and it guides to the truth and to the straight path.'

46:31

يَا قَوْمَنَا أَجِيبُوا دَاعِيَ اللَّهِ وَآمِنُوا بِهِ يَغْفِرْ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمْ وَيُجِرْكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ

(٣١) (اے ہماری قوم!) خدا کی طرف بلانے والے کو قبول کرو ۔ اور اس پر ایمان لاؤ ۔ خدا تمہارے گناہوں کی مغفرت کرے گا (بخش دے گا) اور تم کو دردو و ألم والے عذاب سے پناہ دے گا ۔

'O our people! Respond to the caller to Allah and believe in him — Allah will forgive you your sins [pardon you] and will protect you from a painful punishment.'

46:32

وَمَن لَّا يُجِبْ دَاعِيَ اللَّهِ فَلَيْسَ بِمُعْجِزٍ فِي الْأَرْضِ وَلَيْسَ لَهُ مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءُ أُولَٰئِكَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ

(٣٢) اور جو شخص اللہ کی طرف بلانے والے کو قبول نہ کرے گا وہ زمین میں رہ کر (اللہ کے ہاتھ سے بھاگ کر کہاں جائے گا) کس طرح اس کو عاجز کرسکے گا ۔ خدا کو چھوڑ کر اس کا کوئی یار ہے نہ مددگار ۔ یہی لوگ کھلی گراہی میں ہیں ۔

'And whoever does not respond to the caller to Allah — he shall not escape anywhere in the earth [where can he flee from the hand of Allah?] — and he has no protector and no helper apart from Him. These are the ones in manifest error.'

46:33

أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَمْ يَعْيَ بِخَلْقِهِنَّ بِقَادِرٍ عَلَىٰ أَن يُحْيِيَ الْمَوْتَىٰ بَلَىٰ إِنَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

(٣٣) کیا ان لوگوں نے اس پر غور کیا کہ اللہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے میں اس کو کوئی دشواری نہیں ہوئی (یقیناً) وہ اس پر قادر ہے کہ مُردوں کو بھی زندہ کرے ۔ (پھر ان کے ساتھ بھاگ کر کہاں جاتے ہیں) ۔ ہاں ہاں ! کیوں نہیں ? وہ یقیناً ہر شئے پر قادر ہے ۔

Have they not considered that Allah, Who created the heavens and the earth and was not wearied by creating them, is surely able to give life to the dead? [Then where do they flee from Him?] Yes indeed! He is surely over all things Powerful.

46:34

وَيَوْمَ يُعْرَضُ الَّذِينَ كَفَرُوا عَلَى النَّارِ أَلَيْسَ هَٰذَا بِالْحَقِّ قَالُوا بَلَىٰ وَرَبِّنَا قَالَ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ

(٣٤) اس دن کو یاد رکھو جس دن کافر دوزخ کے سامنے کے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا ۔ کیا یہ سچ نہیں ? تو کافر کہیں گے ۔ جی ہاں ! (خدا کی) ہمارے رب کی قسم ! (اللہ تعالٰی) فرمائے گا اب عذاب کا مزہ چکھو اپنے کفر و انکار کی وجہ سے ۔

Remember the Day when the disbelievers are brought before the Fire, and it will be said to them: 'Is this not the truth?' They will say: 'Yes indeed! By [the oath of] our Lord!' [Then Allah] will say: 'Then taste the punishment for what you used to disbelieve.'

46:35

فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ أُولُو الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَلَا تَسْتَعْجِلْ لَهُمْ كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَ مَا يُوعَدُونَ لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا سَاعَةً مِّن نَّهَارٍ بَلَاغٌ فَهَلْ يُهْلَكُ إِلَّا الْقَوْمُ الْفَاسِقُونَ

(٣٥) پس (اے پیغمبر! اے حبیب!) صبر کرلو ۔ (چار دن) صبر جیسے اولو العزم پیغمبروں نے صبر کیا اور ان کے لئے جلدی نہ کرو ۔ جس دن وہ اس عذاب کو دیکھیں گے جس کا وعدہ کیا جارہا ہے تو ان کو ایسا محسوس ہوگا کہ وہ دنیا میں دن کی گھڑی بھر ہی رہے ۔ یہ ہمارا حکم تھا جو پہنچا دیا گیا ۔ اب فاسق اور نافرمان لوگوں کے سوائے کوئی اور ہلاک کیا جائے گا ۔

So be patient [for a while], O Prophet ﷺ, O beloved! — patient as the resolute [uluʾl-ʿazm] Messengers were patient — and do not be hasty regarding them [in seeking their punishment]. On the Day when they see what they are being promised, it will seem to them as if they had stayed [in the world] but an hour of the day. This is Our command — it has been conveyed. Now none shall be destroyed except the transgressing, disobedient people.