Surah 76 · Madani · 31 verses

76. Ad-Dahr

الدهر

⚠ Unreviewed machine draft. This English rendering is a preliminary, AI-assisted translation of Hasrat’s Urdu translation (not a standard Qur’an translation) and has not yet been reviewed by Dr. Muhammad Ahmad Ghazi. It may contain errors in wording, verse numbering, or OCR transcription of the Arabic and Urdu. It is provided for review only and must not be relied upon or quoted. The complete, authoritative original is the freely available scanned Urdu edition.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

76:1

هَلْ أَتَىٰ عَلَى الْإِنسَانِ حِينٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُن شَيْئًا مَّذْكُورًا

(۱) کیا انسان پر ایسا وقت آیا ہے کہ وہ کچھ بھی نہ تھا، لائق ذکر نہ تھا۔

(1) Has there not come upon man a period of time when he was nothing worthy of mention?

76:2

إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن نُّطْفَةٍ أَمْشَاجٍ نَّبْتَلِيهِ فَجَعَلْنَاهُ سَمِيعًا بَصِيرًا

(۲) ہم نے انسان کو ایک مخلوط نطفہ سے پیدا کیا کہ ہم اس کو آزمائیں لہذا ہم نے اس کو (ستا دیکھتا) سمیع و بصیر پیدا کیا۔

(2) We created man from a mixed drop of fluid to test him, so We made him hearing and seeing.

76:3

إِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا

(۳) ہم نے انسان کو راستہ کی ہدایت کردی (اس کی رہنمائی کردی) پھر وہ شکر گزار ہے یا ناشکرا ہے (اب اپنی طبیعت ہے)۔

(3) We guided him to the path (showed him the way); now he is either grateful or ungrateful (that is his own choice).

76:4

إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَلَاسِلَ وَأَغْلَالًا وَسَعِيرًا

(۴) ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور مشتعل آگ تیار کر رکھی ہے۔

(4) We have prepared for the disbelievers chains, shackles, and a blazing fire.

76:5

إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِن كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا

(۵) جو لوگ اچھے ہیں وہ ایسے جام سے پیتے ہوں گے جس میں کافور ملا ہوا ہوگا۔

(5) The righteous will drink from a cup whose mixture contains camphor.

76:6

عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا

(۶) (جنت میں) ایک ایسا چشمہ ہوگا جس میں سے خدا کے (خاص) بندے (خود بھی) پئیں گے اور (دوسروں کے لیے) نہریں کاٹ کر لے جائیں گے۔

(6) A spring from which the servants of Allah (especially) will drink and which they will cause to gush forth abundantly (for others).

76:7

يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًا

(۷) وہ (اپنی) نذر کو پورا کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کے شرارے اڑتے ہیں جس کی تکلیفیں عام ہوں گی۔

(7) They fulfil their vows and fear a Day whose evil will be widespread.

76:8

وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا

(۸) وہ لوگ خالص خدا کے لیے (یا خود کی ضرورت کے وقت) مسکین کو یتیم کو قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں۔

(8) And they feed the poor, the orphan, and the captive for the pure love of Allah (even when they themselves are in need).

76:9

إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا

(۹) ہم تم کو صرف خدا کی رضا کے لیے کھانا کھلاتے ہیں نہ تم سے ہم یہ ارادہ رکھتے ہیں کہ تم ہمارا معاوضہ کرو یا شکر ادا کرو۔

(9) We feed you only for the pleasure of Allah; we seek neither recompense nor thanks from you.

76:10

إِنَّا نَخَافُ مِن رَّبِّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَمْطَرِيرًا

(۱۰) ہم اپنے رب سے اس دن سے ڈرتے ہیں جو (نہایت ناگوار) تلخ و ترش اور درشت ہے۔

(10) We fear from our Lord a Day that is (most distressing,) bitter, harsh, and grim.

76:11

فَوَقَاهُمُ اللَّهُ شَرَّ ذَٰلِكَ الْيَوْمِ وَلَقَّاهُمْ نَضْرَةً وَسُرُورًا

(۱۱) پھر اللہ نے ان کو اس دن کے شر سے بچایا اور ان کو تازگی اور خوشی عطا کی۔

(11) Then Allah will protect them from the evil of that Day and grant them radiance and joy.

76:12

وَجَزَاهُم بِمَا صَبَرُوا جَنَّةً وَحَرِيرًا

(۱۲) اللہ نے ان کے صبر کی وجہ سے ان کو جنت اور ریشمی کپڑے عطا کیے۔

(12) And He rewarded them for their patience with Paradise and silk garments.

76:13

مُتَّكِئِينَ فِيهَا عَلَى الْأَرَائِكِ لَا يَرَوْنَ فِيهَا شَمْسًا وَلَا زَمْهَرِيرًا

(۱۳) (اچھے لوگ) صوفوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے۔ جنت میں نہ دھوپ اور تپش دیکھیں گے اور نہ تخت جاڑا۔

(13) (The righteous) will be reclining therein upon couches; they will see neither scorching sun nor bitter cold.

76:14

وَدَانِيَةً عَلَيْهِمْ ظِلَالُهَا وَذُلِّلَتْ قُطُوفُهَا تَذْلِيلًا

(۱۴) اور ان کے سائے ان سے قریب ہوں گے اور میوے نہایت سہولت سے حاصل ہوں گے۔

(14) And its shades will hang low over them, and its fruit clusters will hang within easy reach.

76:15

وَيُطَافُ عَلَيْهِم بِآنِيَةٍ مِّن فِضَّةٍ وَأَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَارِيرَا

(۱۵) اور (خور و دوم) لیے (حور و غلام) ان کے پاس چاندی کے (برتن اور کپ اور) آبخورے جو شیشے کی طرح (چمکدار اور شفاف) ہیں۔

(15) And there shall be passed around among them vessels of silver and cups that are (crystal-clear like) glass.

76:16

قَوَارِيرَ مِن فِضَّةٍ قَدَّرُوهَا تَقْدِيرًا

(۱۶) وہ شیشے چاندی کے ہیں وہ ان کو نہایت ہوشمندی اور اندازے سے استعمال کرتے ہیں۔

(16) Vessels of silver — those (servants) who proportion them with perfect measure and skill.

76:17

وَيُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنجَبِيلًا

(۱۷) یہ لوگ جنت میں ایسا پیالہ پلائے جائیں گے جس میں ادرک کی آمیزش اور ملونی ہوگی۔

(17) And therein they will be given to drink a cup whose mixture contains ginger.

76:18

عَيْنًا فِيهَا تُسَمَّىٰ سَلْسَبِيلًا

(۱۸) جنت میں ایک ایسے چشمے سے ان کو پانی پلایا جائے گا جس کا نام سلسبیل ہوگا۔

(18) From a spring therein called Salsabīl will they be given to drink.

76:19

وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُونَ إِذَا رَأَيْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنثُورًا

(۱۹) ان پر پھرتے رہیں گے ہمیشہ رہنے والے لڑکے۔ تم ان کو دیکھوگے تو بکھرے ہوئے موتی سمجھو گے۔

(19) And there will circulate among them immortal youths; when you see them you would think them scattered pearls.

76:20

وَإِذَا رَأَيْتَ ثَمَّ رَأَيْتَ نَعِيمًا وَمُلْكًا كَبِيرًا

(۲۰) اور تم جب دیکھو گے تو وہاں (ان کے لیے) نعمت اور بڑی سلطنت اور ملک دیکھوگے۔

(20) And when you look there, you will see (for them) bliss and a great kingdom.

76:21

عَالِيَهُمْ ثِيَابُ سُندُسٍ خُضْرٌ وَإِسْتَبْرَقٌ وَحُلُّوا أَسَاوِرَ مِن فِضَّةٍ وَسَقَاهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُورًا

(۲۱) ان کے اوپر کا لباس ہرز سندس اور استبرق کا ہوگا اور ان کو زیور پہنایا جائے گا چاندی کے کنگن ہوں گے اور ان کا رب ان کو پاک، صاف شربت (پانی اور شراب) پلائے گا۔

(21) Upon them will be garments of fine green silk and brocade, and they will be adorned with bracelets of silver, and their Lord will give them a pure, clean drink to drink.

76:22

إِنَّ هَٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَاءً وَكَانَ سَعْيُكُم مَّشْكُورًا

(۲۲) یہ تمہاری جزا ہے (تمہارا صلہ ہے) اور تمہاری محنت نیک ہے اللہ نے اس کو قبول فرمایا۔

(22) Indeed this is your recompense (your reward), and your striving has been accepted (by Allah).

76:23

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَنزِيلًا

(۲۳) بے شک ہم نے تم پر قرآن رفتہ رفتہ اتارا۔

(23) Indeed We have sent down the Qur'an upon you in gradual revelation.

76:24

فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعْ مِنْهُمْ آثِمًا أَوْ كَفُورًا

(۲۴) تم اپنے رب کے حکم کے ساتھ صبر کا ساتھ انتظار کرو اور نہ کسی گنہگار کی بات مانو نہ کسی ناشکرے کی۔

(24) So wait patiently for the decree of your Lord, and do not obey from among them any sinner or ungrateful person.

76:25

وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَأَصِيلًا

(۲۵) اور تم رات دن اپنے پروردگار کا نام لیتے رہو (رات دن اسی کی یاد میں رہو)۔

(25) And remember the name of your Lord morning and evening (remain in His remembrance day and night).

76:26

وَمِنَ اللَّيْلِ فَاسْجُدْ لَهُ وَسَبِّحْهُ لَيْلًا طَوِيلًا

(۲۶) کچھ رات کو خدا کے سامنے سجدہ کرو (نماز پڑھو) اور اس کی تسبیح کرو بڑی رات تک (یعنی پچھلے کو نماز تہجد پڑھو)۔

(26) And during part of the night prostrate yourself before Him and glorify Him through the long night (i.e., perform the tahajjud prayer in the latter part of the night).

76:27

إِنَّ هَٰؤُلَاءِ يُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ وَيَذَرُونَ وَرَاءَهُمْ يَوْمًا ثَقِيلًا

(۲۷) یہ لوگ دنیا طلبی کرتے ہیں اور روز قیامت کو جو بھاری اور تقیل دن ہے اپنے پاس پس پشت ڈال دیتے ہیں۔

(27) Indeed these people love the fleeting world and leave behind them a heavy day (the Day of Resurrection).

76:28

نَّحْنُ خَلَقْنَاهُمْ وَشَدَدْنَا أَسْرَهُمْ وَإِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَا أَمْثَالَهُمْ تَبْدِيلًا

(۲۸) ہم نے ان کو پیدا کیا اور مضبوط جوڑ بند کے پیدا کیا اور جب ہم چاہیں گے ان ہی جیسے لوگوں سے ان کو بدل دیں گے۔

(28) We created them and strengthened their joints, and when We will, We can replace them with others like them.

76:29

إِنَّ هَٰذِهِ تَذْكِرَةٌ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ سَبِيلًا

(۲۹) یہ سب کچھ نصیحت ہے۔ اب جو چاہے اپنے رب کی طرف راستہ بنالے (اختیار کرے)۔

(29) Indeed this is a reminder; so whoever wishes may take a path toward his Lord (choose it of their own will).

76:30

وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا

(۳۰) تم کسی کام کو اس وقت کرنا چاہو گے جب خدا چاہے گا کیونکہ خداعلیم و حکمت والا ہے (جو کرے گا عالم و حکمت سے ہوگا)۔

(30) And you cannot will anything except when Allah wills, for Allah is All-Knowing, All-Wise.

76:31

يُدْخِلُ مَن يَشَاءُ فِي رَحْمَتِهِ وَالظَّالِمِينَ أَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا

(۳۱) خدا جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے اور ظالموں کو (بیداد ذلیل و خوار کرے گا) ان کے لیے عذاب الیم تیار رکھا ہے۔

(31) Allah admits whom He wills into His mercy, and for the wrongdoers He has prepared a painful punishment.