53. An-Najm
النجم
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى
(١) قسم ہے ستارے کی جب گرے یا غروب ہوجائے ۔
(1) By the star when it sets [or falls].
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَى
(٢) تمہارے رفیق (یعنی محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم) نے بے ارادہ کی نہ غلطی کی ۔ (نہ خطا کی ۔ نہ شرارت، پیغمبر معصوم ہیں) ۔
(2) Your companion [the Prophet Muḥammad Muṣṭafā ﷺ] has neither gone astray nor erred [nor acted with ill intent — prophets are infallible].
وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَى
(٣) وہ اپنی ذاتی غرض سے بات نہیں کرتا ۔
(3) Nor does he speak from personal desire.
إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى
(٤) یہ صرف وحی ہے جو نازل ہورہی ہے ۔
(4) It is nothing but a revelation that is being sent down.
عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَى
(٥) اس کو (قرآن کی) تعلیم دی ہے قوی صفات والے نے (یعنی اللہ نے) ۔
(5) One of mighty powers [i.e., Allah] has taught him [this Qur'an].
ذُو مِرَّةٍ فَاسْتَوَى
(٦) حسن و جمال والا، زور و قوت والا ۔ تو وہ بھی درست اور سیدھا ہوگیا ۔
(6) Of beautiful form and great strength — and he [the angel] straightened and stood upright.
وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَى
(٧) پھر اس نے (یعنی اللہ نے) آسمان کے کنارے اوپر کی جانب تجلی فرمائی ۔
(7) And he was at the highest horizon.
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى
(٨) پھر تجلی الٰہی حضرت سے نزدیک ہوئی اور جلوہ فگن ہوئی ۔
(8) Then he drew near and descended [came closer].
فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى
(٩) پھر وہ (یعنی اللہ تعالٰی یا اس کی جلی اور رسول اللہ ﷺ) ایک دوسرے سے ایسے قریب ہوگئے جیسے دو کمانیں ہیں کہ ملی ہیں ۔ یا اس سے بھی قریب تر (کمانوں کا نام تک نہ رہے) ۔
(9) And the distance between them was that of two bow-lengths or even less [so that no names remain applicable].
فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى
(١٠) پھر اللہ نے اپنے بندے پر وحی کی جو کرنا چاہتا تھا ۔
(10) Then He [Allah] revealed to His servant what He willed to reveal.
مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى
(١١) (حضرت نے) جو کچھ (یقین کے ساتھ) دیکھا دل نے مخالفت نہیں کی (کیونکہ وہ واقعہ کے مطابق تھا) ۔
(11) The heart did not contradict what [the Prophet ﷺ] saw [for what he witnessed was the truth].
أَفَتُمَارُونَهُ عَلَى مَا يَرَى
(١٢) آیا تم پیغمبر سے نزاع کرتے ہو (اللہ کی ملاقات اور) اس کے دیدار کے متعلق ۔
(12) Then do you dispute with him concerning what he sees [the meeting with Allah and the vision of Him]?
وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَى
(١٣) ایک اور دفعہ ذات سے اتر کر اس کو (خدا کو) دیکھا ۔
(13) And indeed he saw Him during another descent [vision].
عِندَ سِدْرَةِ الْمُنتَهَى
(١٤) سدرۃ المنتہٰی کے پاس ۔
(14) Near the Lote-tree of the utmost boundary [Sidrat al-Muntahā].
عِندَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَى
(١٥) اس کے پاس (جہاں) جنت کی آرام گاہ ہے (یعنی جہاں خدا اور خدا ترس لوگ رہتے ہیں) ۔
(15) Near it is the Garden of Refuge [where Allah and those who fear Him dwell].
إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَى
(١٦) جب سدرہ پر (جو انوار) چھا رہے تھے، جو تجلیات ہورہی تھیں (یعنی ناقابل بیان انوار و تجلیات ہورہی تھیں) ۔
(16) When there covered the Lote-tree what [indescribable] light and splendour covered it.
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى
(١٧) (حبیب خدا کی) آنکھ نہ کسی اور جانب مڑی اور نہ حد سے بڑھی ۔
(17) The eye [of the beloved of Allah ﷺ] did not turn aside nor did it transgress its limit.
لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى
(١٨) (حبیب خدا نے) اپنے پروردگار کے بڑے بڑے کرشمہ ہائے قدرت کو دیکھا ۔
(18) Indeed he [the beloved of Allah ﷺ] saw some of the greatest signs of his Lord.
أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّى
(١٩) کیا تم نے کچھ غور و فکر کیا ۔
(19) Have you then considered al-Lāt and al-'Uzzā?
وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَى
(٢٠) لات و عزیٰ کو اور منات تیسری کو جو ایک اور ہے ۔
(20) And Manāt, the third, the other?
أَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنثَى
(٢١) (فرماتا ہے) کیا تم کو بیٹا اور خدا کو بیٹی ۔
(21) What! For you the male and for Him the female?
تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَى
(٢٢) جب تو یہ بڑی بھونڈی تقسیم ہے (بتلیاں والا خدا) ، توبہ توبہ! ۔
(22) That then is an unjust division — what an outrageous notion!
إِنْ هِيَ إِلَّا أَسْمَاءٌ سَمَّيْتُمُوهَا أَنتُمْ وَآبَاؤُكُم مَّا أَنزَلَ اللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَانٍ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهْوَى الْأَنفُسُ وَلَقَدْ جَاءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ الْهُدَى
(٢٣) یہ سب نرے نام ہیں ۔ جن کو تم اور تمہارے باپ دادا نے رکھے ہیں ۔ خدا نے اس کے لیے کوئی دلیل و حجت نہیں پیش کی ۔ تم تو (داہیات) وہم و گمان کے (نفس کے) پیچھے پڑے ہو ۔ حالانکہ یقیناً ان کے پاس رب کے پاس سے ہدایت آ چکی تھی (ان سمجھانے کے لیے پیغمبر آ چکا تھا) ۔
(23) They are nothing but names you and your forefathers have invented — Allah has sent down no authority for them. They follow nothing but conjecture and what their egos desire, even though guidance from their Lord had already come to them [a prophet had already come to explain to them].
أَمْ لِلْإِنسَانِ مَا تَمَنَّى
(٢٤) کیا انسان کی تمنائیں بر آ جاتی ہیں ۔
(24) Or shall a person get whatever he wishes for?
فَلِلَّهِ الْآخِرَةُ وَالْأُولَى
(٢٥) لہذا اللہ ہی کی ہے آخرت اور دنیا ۔
(25) Then to Allah belongs the Hereafter and this world.
وَكَم مِّن مَّلَكٍ فِي السَّمَاوَاتِ لَا تُغْنِي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا إِلَّا مِن بَعْدِ أَن يَأْذَنَ اللَّهُ لِمَن يَشَاءُ وَيَرْضَى
(٢٦) اور آسمانوں میں کتنے فرشتے ہیں کہ ان کی سفارش کچھ کام نہ آئے گی ۔ مگر جس کو خدا نے اِذن دیا ہو (اجازت دی ہو) اور اس سے راضی بھی ہو ۔ وہ بھی جس شخص کے لیے چاہے ۔
(26) And how many angels are there in the heavens whose intercession will avail nothing at all, except after Allah has permitted it for whomever He wills and is pleased with.
إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ لَيُسَمُّونَ الْمَلَائِكَةَ تَسْمِيَةَ الْأُنثَى
(٢٧) یقیناً جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ فرشتوں کے زنانہ نام رکھتے ہیں (یعنی فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں کہتے ہیں) ۔
(27) Surely those who do not believe in the Hereafter give the angels feminine names [calling them the daughters of Allah].
وَمَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا
(٢٨) حالانکہ ان کو اس کی کچھ خبر نہیں (اس پر کوئی دلیل نہیں) ۔ یہ تو وہم و گمان کے پیرو ہیں ۔ یہ معلوم ہے کہ وہم و گمان امر حق کے متعلق کچھ نفع نہیں بخشتا ۔
(28) Yet they have no knowledge of this — they only follow conjecture. And conjecture avails nothing against the truth.
فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّى عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
(٢٩) تم منہ موڑلو اس شخص کی طرف سے جس نے ہماری یاد سے منہ پھیرلیا ، جس کا مقصد تو صرف دنیا کا جینا ہے ۔
(29) So turn away from whoever turns away from Our remembrance and seeks nothing but the life of this world.
ذَلِكَ مَبْلَغُهُم مِّنَ الْعِلْمِ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدَى
(٣٠) یہ ان کے علم کی حد ہے (عقل کی رسائی ہے) ۔ بے شک تمہارا رب خوب جانتا ہے اس کو جو گمراہ ہے اور اس کو بھی خوب جانتا ہے جو ہدایت پر ہے ۔ راہ یافتہ ہے ۔
(30) That is the limit of their knowledge [the extent of their intellect's reach]. Surely your Lord knows best whoever has gone astray from His path, and He knows best whoever is guided.
وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ أَسَاءُوا بِمَا عَمِلُوا وَيَجْزِيَ الَّذِينَ أَحْسَنُوا بِالْحُسْنَى
(٣١) آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے خدا کا ہے ۔ اس کے منشأ قدرت میں ہے کہ بدکاروں کو ان کی بدکاری کی سزا دے اور نیکوکاروں کو ان کی نیکوکاری کی جزا دے ۔
(31) To Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is on earth — so that He may recompense those who do evil for what they did, and reward those who do good with the best [reward].
الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ إِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنشَأَكُم مِّنَ الْأَرْضِ وَإِذْ أَنتُمْ أَجِنَّةٌ فِي بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ فَلَا تُزَكُّوا أَنفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى
(٣٢) جو لوگ پرہیز اور اجتناب کرتے ہیں بڑے بڑے گناہوں سے ، بے حیائی کے باتوں اور کاموں سے ۔ مگر چھوٹی غلطیاں (کہ ان سے بچنا مشکل ہے) ۔ بشر ہیں) یقیناً تمہارا رب وسیع مغفرت کا ہے ۔ لوگوں کو خوب جانتا ہے ۔ جب کہ تم کو زمین سے پیدا کیا ۔ جب کہ تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں بچے تھے ۔ لہذا اپنی بے گناہی اور پاکیزگی کا دعوٰی نہ جتاؤ ۔ وہ خوب جانتا ہے اس کو جو تقوٰی اختیار کیا ہے ۔
(32) Those who avoid the major sins and indecent acts — except for minor lapses [which are hard to avoid, for they are human]. Indeed your Lord is vast in forgiveness. He knows you well — when He created you from the earth, and when you were embryos in your mothers' wombs. So do not claim purity for yourselves; He knows best who has maintained piety.
أَفَرَأَيْتَ الَّذِي تَوَلَّى
(٣٣) کیا تو نے اس شخص کو دیکھا جس نے (حق سے) روگردانی کی ۔
(33) Have you seen him who turned away [from the truth]?
وَأَعْطَى قَلِيلًا وَأَكْدَى
(٣٤) کچھ تھوڑا دیا پھر بند کردیا ، پتھر کی طرح دل ہوگیا ۔
(34) He gave a little and then withheld — his heart became hard as stone.
أَعِندَهُ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرَى
(٣٥) کیا اس کو علم غیب ہے جس سے وہ واقف ہے ۔
(35) Does he possess knowledge of the unseen so that he can see [what will happen]?
أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَى
(٣٦) کیا اس کو خبر نہیں جو موسیٰ کی تورات اور ابراہیم کے صحیفوں میں مذکور ہے ۔
(36) Or has he not been informed of what is in the scriptures of Mūsā?
وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّى
(٣٧) ابراہیم جس نے حق بندگی ادا کیا اور احکام الٰہی کی پوری پابندی کی ۔
(37) And Ibrāhīm who fulfilled [his obligations] — who faithfully observed all divine commandments.
أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى
(٣٨) یہ کہ کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھاتا ۔
(38) That no bearer of burdens shall bear the burden of another.
وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَى
(٣٩) اور یہ کہ انسان کو وہی ملے گا جس کے لیے اس نے کوشش کی ، سعی کی ۔
(39) And that a person will get only what he strove for.
وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَى
(٤٠) اور یہ کہ اس کی کمائی اس کو عنقریب دکھائی جائے گی ۔
(40) And that his striving will soon be seen.
ثُمَّ يُجْزَاهُ الْجَزَاءَ الْأَوْفَى
(٤١) پھر اس کو پورا پورا بدلہ دیا جائے گا ۔
(41) Then he will be given the fullest recompense.
وَأَنَّ إِلَى رَبِّكَ الْمُنتَهَى
(٤٢) اور یہ کہ تمہارے رب سب تک پہنچنا ہے ۔
(42) And that to your Lord is the final end.
وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَى
(٤٣) اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اور رلاتا ہے ۔
(43) And that it is He who makes [one] laugh and makes [one] weep.
وَأَنَّهُ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا
(٤٤) اور یہ کہ وہی مارتا بھی ہے اور جلا تا بھی وہی ہے ۔
(44) And that it is He who causes death and gives life.
وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنثَى
(٤٥) اور یہ کہ اس نے دو قسمیں پیدا کیں مرد اور عورت ۔
(45) And that He created the two kinds — male and female.
مِن نُّطْفَةٍ إِذَا تُمْنَى
(٤٦) نطفہ سے ، جب (رحم میں) ڈالا جائے ۔
(46) From a drop of semen when it is emitted [into the womb].
وَأَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَى
(٤٧) اس کا سب کو دوبارہ زندہ کرنا بھی ہے ۔
(47) And that upon Him rests the bringing forth of the second creation [resurrection].
وَأَنَّهُ هُوَ أَغْنَى وَأَقْنَى
(٤٨) اور یہ کہ اسی نے غنی اور بے نیاز بنایا ہے اور صاحب خزانہ و سرمایہ بھی بنایا ہے ۔
(48) And that it is He who enriched and gave [one] what suffices.
وَأَنَّهُ هُوَ رَبُّ الشِّعْرَى
(٤٩) اور یہ کہ وہی شعریٰ کا بھی رب ہے ۔
(49) And that it is He who is the Lord of Sirius [the star al-Shi'rā].
وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَى
(٥٠) اور یہ کہ اس نے قدیم قوم عاد کو ہلاک کردیا ۔
(50) And that it was He who destroyed the ancient 'Ād.
وَثَمُودَ فَمَا أَبْقَى
(٥١) اور ان میں سے کسی کو باقی نہ رکھا ۔
(51) And Thamūd — He left none of them remaining.
وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ إِنَّهُمْ كَانُوا هُمْ أَظْلَمَ وَأَطْغَى
(٥٢) اور اس سے پہلے قوم نوح کو (بھی تاہ کردیا تھا) ۔ کیونکہ وہ بڑے ظالم اور سرکش تھے ۔
(52) And the people of Nūḥ before them — indeed they were the most unjust and the most insolent.
وَالْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَى
(٥٣) اور موتفکہ کو بھی ۔ جو الٹائی ہوئی بستی ہے دے پیٹا ۔
(53) And the overturned cities [of Lūṭ's people] — He cast them down.
فَغَشَّاهَا مَا غَشَّى
(٥٤) پھر ان بستیوں پر جو آفت چھا گئی سو چھا گئی ۔
(54) So there covered them what covered them [of devastation].
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكَ تَتَمَارَى
(٥٥) پھر خدا کے کون سے کرشمہ قدرت اور عطایا اور نعمت میں اختلاف کرتے اور شک و شبہ کرتے ہو ۔
(55) Then which of the favours, powers and bounties of your Lord will you dispute?
هَذَا نَذِيرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْأُولَى
(٥٦) یہ ڈرانے والا بھی گزشتہ پیغمبروں میں سے ہے ۔
(56) This [prophet] is a warner from among the warners of old.
أَزِفَتِ الْآزِفَةُ
(٥٧) آنے والی گھڑی آ چکی (قیامت آگئی) ۔
(57) The imminent [Hour] has drawn near.
لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ اللَّهِ كَاشِفَةٌ
(٥٨) کوئی قوت اس آفت کو اللہ کے سواء ٹال نہیں سکتی ۔
(58) None but Allah can avert it.
أَفَمِنْ هَذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ
(٥٩) تو کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو ۔
(59) Do you then marvel at this discourse?
وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ
(٦٠) اور تم ہنستے ہو ، روتے نہیں ۔
(60) And you laugh instead of weep?
وَأَنتُمْ سَامِدُونَ
(٦١) اور تم اس قدر غفلت اور کھیل میں پڑے ہو ۔
(61) While you are heedlessly absorbed in play?
فَاسْجُدُوا لِلَّهِ وَاعْبُدُوا
(٦٢) لہذا تم اللہ کے سامنے سجدہ کرو اور اس کی عبادت کرو ۔
(62) So prostrate before Allah and worship Him.