Surah 41 · Makki · 54 verses

41. Fuṣṣilat

فصلت

⚠ Unreviewed machine draft. This English rendering is a preliminary, AI-assisted translation of Hasrat’s Urdu translation (not a standard Qur’an translation) and has not yet been reviewed by Dr. Muhammad Ahmad Ghazi. It may contain errors in wording, verse numbering, or OCR transcription of the Arabic and Urdu. It is provided for review only and must not be relied upon or quoted. The complete, authoritative original is the freely available scanned Urdu edition.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

41:1

حٰمٓ

اللہ اعلم بمرادہ ۔ یہ آیت متشابہات سے ہے ۔ حروف مقطعات ہیں ، اس کا حقیقی مطلب اللہ اور اس کے رسول کو معلوم ہے ۔

[Allah knows best its intent. This verse is among the ambiguous (mutashābihāt). These are the disjointed letters (ḥurūf muqaṭṭaʿāt) — their true meaning is known to Allah and His Messenger.]

41:2

تَنۡزِيۡلٌ مِّنَ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ

یہ نازل شدہ ہے خدائے رحمان و رحیم کی طرف سے ۔

A revelation from the Most Merciful, the Most Compassionate.

41:3

كِتٰبٌ فُصِّلَتۡ اٰيٰتُهٗ قُرۡاٰنًا عَرَبِيًّا لِّقَوۡمٍ يَّعۡلَمُوۡنَ

ایک تفصیل اور (واضح ، غیر پیچیدہ) ، پڑھنے کے قابل عربی کتاب ہے ان لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں ۔

A Book whose verses have been detailed — an Arabic recitation for people who know.

41:4

بَشِيۡرًا وَّ نَذِيۡرًا ۚ فَاَعۡرَضَ اَكۡثَرُهُمۡ فَهُمۡ لَا يَسۡمَعُوۡنَ

(یہ قرآن) خوش خبری بھی دیتا ہے اور ڈراتا بھی ہے پھر ان کے اکثر لوگ ہیں کہ اعراض کرتے ہیں اور مانتے نہیں ، پھر سنتے تک نہیں ۔

[This Qur'ān is] a bearer of glad tidings and a warner. But most of them turn away, so they do not hear.

41:5

وَ قَالُوۡا قُلُوۡبُنَا فِيۡۤ اَكِنَّةٍ مِّمَّا تَدۡعُوۡنَا اِلَيۡهِ وَ فِيۡۤ اٰذَانِنَا وَقۡرٌ وَّ مِنۡۢ بَيۡنِنَا وَ بَيۡنِكَ حِجَابٌ فَاعۡمَلۡ اِنَّنَا عٰمِلُوۡنَ

(مکروں نے) کہا ۔ تم جس (مذہب) کی طرف ہم کو بلاتے ہو اس سے ہمارے دل پردے پر پردے پڑے ہوئے ہیں ۔ ہمارے کانوں میں گرانی ہے اور ہمارے اور تمہارے درمیان پردہ پڑا ہوا ہے ۔ لہذا تم اپنا کام کرو اور ہم اپنا کام کریں ۔

And they said: 'Our hearts are veiled from what you invite us to, and in our ears is deafness, and between us and you is a partition — so act [as you will]; we too are acting.'

41:6

قُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثۡلُكُمۡ يُوۡحٰۤى اِلَيَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمۡ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ فَاسۡتَقِيۡمُوۡۤا اِلَيۡهِ وَ اسۡتَغۡفِرُوۡهُ ؕ وَ وَيۡلٌ لِّلۡمُشۡرِكِيۡنَ

(اے پیغمبر!) تم ان سے کہو دو میں بھی تم جیسا آدمی ہوں مگر مجھ پر وحی آتی ہے اور خدا تمہارا خدا ایک ہی ہے ۔ اس پر ہمیشہ متوجہ رہو اور اس پر ثابت قدم رہو اور اس سے مغفرت مانگو اور مشرکوں کی بڑی تباہی ہے ۔

Say [O Prophet]: 'I am only a man like you — it is revealed to me that your God is One God. So remain steadfast toward Him and seek His forgiveness.' And woe to the polytheists!

41:7

اَلَّذِيۡنَ لَا يُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمۡ بِالۡاٰخِرَةِ هُمۡ كٰفِرُوۡنَ

جو زکوٰۃ ادا نہیں کرتے اور آخرت کے بھی منکر ہیں ۔

Those who do not give zakāh and who are disbelievers in the Hereafter.

41:8

اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍ

یقیناً جو لوگ ایمان رکھتے اور عمل صالح کرتے رہتے ہیں ان کا اجر کبھی ختم نہ ہوگا ۔

Indeed those who believe and do righteous deeds — for them is a reward that will never end.

41:9

قُلۡ اَئِنَّكُمۡ لَتَكۡفُرُوۡنَ بِالَّذِيۡ خَلَقَ الۡاَرۡضَ فِيۡ يَوۡمَيۡنِ وَ تَجۡعَلُوۡنَ لَهٗۤ اَنۡدَادًا ؕ ذٰلِكَ رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَ

تم کہو ۔ کیا تم اس (خدا) کو کونہیں مانتے جس نے دو ہی دن میں زمین کو بنایا اور اس کا ہمسر مانتے ہو ۔ یہ تو سارے جہانوں کا پروردگار (پالنے والا ، کھلانے والا ، پلانے والا) ہے !

Say: 'Do you indeed disbelieve in the One who created the earth in two days, and set up equals to Him? That is the Lord of all the worlds [the One who nurtures, feeds, and sustains all creation]!'

41:10

وَ جَعَلَ فِيۡهَا رَوَاسِيَ مِنۡ فَوۡقِهَا وَ بٰرَكَ فِيۡهَا وَ قَدَّرَ فِيۡهَاۤ اَقۡوَاتَهَا فِيۡۤ اَرۡبَعَةِ اَيَّامٍ ؕ سَوَآءً لِّلسَّآئِلِيۡنَ

اور زمین میں اوپر پہاڑ پیداکئے ۔ اس میں برکت دی ، انتظام کیا ، بندوبست کیا ، اوریہ سب ایک ہی دن میں ہوا ۔ اس کا دینا تمام سوال کرنے والوں کے لئے برابر ہے (کسی سے ناس نہیں) ۔

And He placed upon it [the earth] firm mountains from above, and blessed it and measured therein its provisions in four days — equal [in provision] for all who ask.

41:11

ثُمَّ اسۡتَوٰۤى اِلَى السَّمَآءِ وَ هِيَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَ لِلۡاَرۡضِ ائۡتِيَا طَوۡعًا اَوۡ كَرۡهًا ؕ قَالَتَاۤ اَتَيۡنَا طَآئِعِيۡنَ

پھر (اللہ) آسمان کی طرف متوجہ ہوا (یعنی علویات کی طرف) جو (ابتداء میں) ایک دھواں (یا گیاس جیسے) تھے ۔ پھر اس کو اور زمین کو فرمایا ۔ تم دونوں آجاؤ ملجاؤ ، خواہ خوشی سے ، خواہ ناخوشی سے ۔ انہوں نے کہا ہم خوشی سے حاضر ہیں ۔

Then He turned toward the heaven while it was smoke, and said to it and to the earth: 'Come [both], willingly or unwillingly.' They said: 'We come willingly.'

41:12

فَقَضٰٮهُنَّ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ فِيۡ يَوۡمَيۡنِ وَ اَوۡحٰى فِيۡ كُلِّ سَمَآءٍ اَمۡرَهَا ؕ وَ زَيَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِمَصَابِيۡحَ وَ حِفۡظًا ؕ ذٰلِكَ تَقۡدِيۡرُ الۡعَزِيۡزِ الۡعَلِيۡمِ

پھر اس نے دو ہی دن میں سات آسمان بنادئے اور ہر آسمان کے انتظام کے احکام جاری کئے اور قریب ترین آسمان کو ستاروں کے چراغوں سے زینت دی ۔ اور (شیاطین کے اثر سے) محفوظ رکھا ۔ یہ اس خدا کا انتظام ہے جو عزت والا اور علم والا ہے ۔

And He completed them as seven heavens in two days, and revealed in each heaven its [divine] command. And We adorned the nearest sky with lamps [stars] and as a protection. This is the arrangement of the Almighty, the All-Knowing.

41:13

فَاِنۡ اَعۡرَضُوۡا فَقُلۡ اَنۡذَرۡتُكُمۡ صٰعِقَةً مِّثۡلَ صٰعِقَةِ عَادٍ وَّ ثَمُوۡدَ

پھر اگر تم سرتابی کریں (نہ مانیں) تم کہو دو کہ جیسا عاد و ثمود کے کڑاکے کا سا ایسا ہی کڑاکا تم کو مجھ سے چکا ہوں ۔

But if they turn away, then say: 'I have warned you of a thunderbolt like the thunderbolt [that struck] ʿĀd and Thamūd.'

41:14

اِذۡ جَآءَتۡهُمُ الرُّسُلُ مِنۡۢ بَيۡنِ اَيۡدِيۡهِمۡ وَ مِنۡ خَلۡفِهِمۡ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّا اللّٰهَ ؕ قَالُوۡا لَوۡ شَآءَ رَبُّنَا لَاَنۡزَلَ مَلٰٓئِكَةً فَاِنَّا بِمَاۤ اُرۡسِلۡتُمۡ بِهٖ كٰفِرُوۡنَ

جب کہ ان کے پاس آگے پیچھے (پہلے اور بعد) بھی پیغمبر آچکے تھے (یہ احکام لے کر) کہ اللہ کے سوائے کسی کی پوجا نہ کرو (ان مشرکوں نے) کہا اگر ہمارا خدا چاہتا تو فرشتوں کو اتارتا ۔ ہم ان احکامات کے جن کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو کافر ہیں ۔ مذہب کونہیں مانتے ۔

When the messengers came to them from before them and behind them [saying]: 'Worship none but Allah.' They said: 'If our Lord had willed, He would have sent down angels. So indeed we disbelieve in what you have been sent with.'

41:15

فَاَمَّا عَادٌ فَاسۡتَكۡبَرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَقِّ وَ قَالُوۡا مَنۡ اَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً ؕ اَوَ لَمۡ يَرَوۡا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِيۡ خَلَقَهُمۡ هُوَ اَشَدُّ مِنۡهُمۡ قُوَّةً ؕ وَ كَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا يَجۡحَدُوۡنَ

پس قوم عاد ، وہ زمین میں (ملک میں) ناحق تکبر کرتے رہے اور کہتے تھے ہم سے زیادہ کون قوی ہے؟ انہیں معلوم نہیں کہ اللہ جس نے ان سب کو پیدا کیا ہے وہ ان سے بہت قوی ہے اور زبردست ۔ الغرض یہ ہماری آیتوں سے انکار ہی کرتے رہے ۔

As for ʿĀd — they were arrogant in the land without right and said: 'Who is stronger than us in power?' Did they not see that Allah who created them was stronger than them in power? And they used to deny Our signs.

41:16

فَاَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ رِيۡحًا صَرۡصَرًا فِيۡۤ اَيَّامٍ نَّحِسَاتٍ لِّنُذِيۡقَهُمۡ عَذَابَ الۡخِزۡيِ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ؕ وَ لَعَذَابُ الۡاٰخِرَةِ اَخۡزٰى ؕ وَ هُمۡ لَا يُنۡصَرُوۡنَ

پھر ہم نے ان کی بدنصیبی اور بدقسمتی کے زمانے میں ان پر ایک تیز آندھی بھیج دی کہ اسی دنیوی زندگی میں ذلت و رسوائی کے عذاب کا مزہ چکھائیں ۔ اور آخرت کا عذاب تو اس سے بھی زیادہ رسوا کن اور ذلیل کرنے والا ہے اور ان کی کوئی مدد نہ ہوگی (ان کو کوئی بچانہ دے سکے گا) ۔

So We sent upon them a furious wind in days of misfortune, that We might make them taste the punishment of humiliation in the life of this world. And the punishment of the Hereafter is more humiliating still, and they will not be helped.

41:17

وَ اَمَّا ثَمُوۡدُ فَهَدَيۡنٰهُمۡ فَاسۡتَحَبُّوا الۡعَمٰى عَلَى الۡهُدٰى فَاَخَذَتۡهُمۡ صٰعِقَةُ الۡعَذَابِ الۡهُوۡنِ بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ

اور رہم نے ثمود کو ہدایت کو ہدایت تو کی مگر انہوں نے ہدایت کے مقابل اندھے پن کو اختیار کیا ۔ (اسی کو پسند کیا) پھر ذلت کے عذاب کے کڑاکے نے ان کو آدبایا ۔ یہ سب ان کی کمائی اور ان کے کرتوت کی وجہ سے ہوا ۔

And as for Thamūd — We guided them but they preferred blindness over guidance. So the thunderbolt of humiliating punishment seized them because of what they used to earn.

41:18

وَ نَجَّيۡنَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَ كَانُوۡا يَتَّقُوۡنَ

اور ہم نے ایماندارون اور خدا ترسوں کو نجات دی ۔

And We saved those who believed and used to fear [Allah].

41:19

وَ يَوۡمَ يُحۡشَرُ اَعۡدَآءُ اللّٰهِ اِلَى النَّارِ فَهُمۡ يُوۡزَعُوۡنَ

اور جس دن خدا کے دشمنان کو آتش دوزخ کی طرف جماعت جماعت بھیجے جائیں گے ۔

And the Day the enemies of Allah will be gathered toward the Fire and they will be driven in rows.

41:20

حَتّٰۤى اِذَا مَا جَآءُوۡهَا شَهِدَ عَلَيۡهِمۡ سَمۡعُهُمۡ وَ اَبۡصَارُهُمۡ وَ جُلُوۡدُهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ

یہاں تک کہ جب یہ لوگ اس کے پاس پہنچ جائیں گے تو ان کے کان، ان کی آنکھیں اور ان کا پوست، ان کے اعمال (ان کے کرتوت) کی شہادت دیں گے ۔

Until, when they reach it, their hearing and their eyes and their skins will bear witness against them as to what they used to do.

41:21

وَ قَالُوۡا لِجُلُوۡدِهِمۡ لِمَ شَهِدۡتُّمۡ عَلَيۡنَا ؕ قَالُوۡۤا اَنۡطَقَنَا اللّٰهُ الَّذِيۡۤ اَنۡطَقَ كُلَّ شَيۡءٍ وَّ هُوَ خَلَقَكُمۡ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّ اِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ

(دوزخیوں کی روح نے) اپنی پوشوں سے کہا تم نے ہمارے خلاف گواہی کیوں دی؟ وہ کہیں گے ہر شئے کو گویا کرنے والے اللہ نے ہم کو بھی گویا کردیا ہے ۔ اسی نے تم کو پہلے پیدا کیا تھا اور اس کے پاس تم دوبارہ جانا ہے ۔

And they will say to their skins: 'Why did you testify against us?' They will say: 'Allah, who made all things speak, has made us speak — and He [it was who] created you the first time, and to Him you are returned.'

41:22

وَ مَا كُنۡتُمۡ تَسۡتَتِرُوۡنَ اَنۡ يَّشۡهَدَ عَلَيۡكُمۡ سَمۡعُكُمۡ وَ لَاۤ اَبۡصَارُكُمۡ وَ لَا جُلُوۡدُكُمۡ وَ لٰكِنۡ ظَنَنۡتُمۡ اَنَّ اللّٰهَ لَا يَعۡلَمُ كَثِيۡرًا مِّمَّا تَعۡمَلُوۡنَ

اور تم اس امر سے چھپ ہی نہیں سکتے تھے کہ تمہارے کان، تمہاری آنکھیں اور تمہاری پوست تمہارے خلاف شہادت دیں ۔ مگر تم سمجھتے تھے کہ تم جو کچھ کرتے ہیں خدا اکثر باتوں سے خدا واقف نہیں ۔

And you were not able to hide [yourselves from] your hearing testifying against you, nor your sight, nor your skins. But you thought that Allah does not know much of what you do.

41:23

وَ ذٰلِكُمۡ ظَنُّكُمُ الَّذِيۡ ظَنَنۡتُمۡ بِرَبِّكُمۡ اَرۡدٰٮكُمۡ فَاَصۡبَحۡتُمۡ مِّنَ الۡخٰسِرِيۡنَ

اور خدا کے متعلق تمہارے اس خیال نے تم کو تباہ کردیا ۔ پھرتم خسارہ میں پڑ گئے ۔

And that thought of yours which you thought about your Lord has brought you to ruin — so you have become of the losers.

41:24

فَاِنۡ يَّصۡبِرُوۡا فَالنَّارُ مَثۡوًى لَّهُمۡ ؕ وَ اِنۡ يَّسۡتَعۡتِبُوۡا فَمَا هُمۡ مِّنَ الۡمُعۡتَبِيۡنَ

پھر اگر یہ لوگ اس بات پر رہے تو ان کا مقام دوزخ ہے ۔ اور اگر وہ معافی مانگیں گے تو ان کو معافی نہ دی جائے گی ۔

And if they endure [remaining] in this [state], the Fire is their abode. And if they seek [God's] favor [by repenting], they will not be among those whose favor is granted.

41:25

وَ قَيَّضۡنَا لَهُمۡ قُرَنَآءَ فَزَيَّنُوۡا لَهُمۡ مَّا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَ مَا خَلۡفَهُمۡ وَ حَقَّ عَلَيۡهِمُ الۡقَوۡلُ فِيۡۤ اُمَمٍ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنَ الۡجِنِّ وَ الۡاِنۡسِ ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا خٰسِرِيۡنَ

اور ان کے ساتھی بھی ہم نے مقرر کئے ۔ جو ان کے اگلے پچھلے حالات کو عمدہ کر کے نمایاں کرتے تھے اور دوسری گزشتہ امتوں پر یعنی جن وانس پر جو ان سے پہلے گزرے ہیں وہی حکم واقع ہوا ۔ اور جو بھی حکم واقع ہوا اور یقیناً یہ بھی بڑے خسارے میں رہے ۔

And We assigned for them companions [devils] who made attractive to them what was before them and what was behind them. And the word [of punishment] was justly fulfilled upon them among the nations that had passed before them of jinn and men. Indeed they were the losers.

41:26

وَ قَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَا تَسۡمَعُوۡا لِهٰذَا الۡقُرۡاٰنِ وَ الۡغَوۡا فِيۡهِ لَعَلَّكُمۡ تَغۡلِبُوۡنَ

اور کافروں نے کہا ۔ قرآن کو نہ سنو ۔ (قرآن میں) غل مچاکر گڑبڑ کردو ۔ ممکن ہے کہ تم (اس طرح مسلمانوں پر) غالب آجاؤ (ان سے بازی لے جاؤ) ۔

And those who disbelieved said: 'Do not listen to this Qur'ān and make noise during it — perhaps you will overcome [the Muslims and gain the upper hand over them].'

41:27

فَلَنُذِيۡقَنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا عَذَابًا شَدِيۡدًا وَّ لَنَجۡزِيَنَّهُمۡ اَسۡوَاَ الَّذِيۡ كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ

پھر ہم کافروں کو سخت عذاب کا مزہ چکھادیں گے اور ان کو ان کے بداعمالوں کی سزا دیں گے ۔

So We will surely make those who disbelieve taste a severe punishment, and We will surely recompense them for the worst of what they used to do.

41:28

ذٰلِكَ جَزَآءُ اَعۡدَآءِ اللّٰهِ النَّارُ ؕ لَهُمۡ فِيۡهَا دَارُ الۡخُلۡدِ ؕ جَزَآءً ۢ بِمَا كَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا يَجۡحَدُوۡنَ

دشمنانِ خدا کی سزا یہی دوزخ ہے ۔ اس میں ان کو ہمیشہ رہنا ہے ۔ یہ بدلہ ہے ہماری آیتوں سے انکار کرنے کا ۔

That is the recompense of the enemies of Allah — the Fire. For them therein is the Abode of Eternity as a recompense for what they used to deny of Our signs.

41:29

وَ قَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا رَبَّنَاۤ اَرِنَا الَّذَيۡنِ اَضَلَّانَا مِنَ الۡجِنِّ وَ الۡاِنۡسِ نَجۡعَلۡهُمَا تَحۡتَ اَقۡدَامِنَا لِيَكُوۡنَا مِنَ الۡاَسۡفَلِيۡنَ

اور کافروں نے کہا ۔ ہمارے پالنہار ! ہمارے سامنے لا ان کو جن جن وانس نے ہم کو گمراہ کیا ۔ ہم ان کو ذلیل و خوار کرنے کے لئے اپنے ہی پیروں تلے ہندلیں گے !

And those who disbelieved will say: 'Our Lord, show us those who misled us from among the jinn and men — we will place them beneath our feet so that they may be among the lowest [in disgrace]!'

41:30

اِنَّ الَّذِيۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسۡتَقَامُوۡا تَتَنَزَّلُ عَلَيۡهِمُ الۡمَلٰٓئِكَةُ اَلَّا تَخَافُوۡا وَ لَا تَحۡزَنُوۡا وَ اَبۡشِرُوۡا بِالۡجَنَّةِ الَّتِيۡ كُنۡتُمۡ تُوۡعَدُوۡنَ

بے شک جن لوگوں نے کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے اور پھر اس پر ثابت قدم اور پائیدار رہے تو ان پر فرشتے اترتے رہے ۔ نہ خوف کرو نہ حزن و ملال اور تم کو اس جنت کی مبارک بادی دیتی ہے ۔ جس کا تم سے وعدہ کیا تھا ۔

Indeed those who said 'Our Lord is Allah' and then remained steadfast — the angels will descend upon them [saying]: 'Do not fear and do not grieve, but receive the glad tidings of Paradise that you were promised.'

41:31

نَحۡنُ اَوۡلِيٰٓـُٔكُمۡ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَ فِى الۡاٰخِرَةِ ؕ وَ لَكُمۡ فِيۡهَا مَا تَشۡتَهِيۡۤ اَنۡفُسُكُمۡ وَ لَكُمۡ فِيۡهَا مَا تَدَّعُوۡنَ

ہم تمہارے دوست ہیں زندگی دنیا اور آخرت میں ۔ اس میں تم کو وہ سب کچھ مل جائے گا ۔ اور وہ سب چیزیں تمہارے سامنے موجود ہوجائیں گی جن کی تم کوتم طلب کرتے ہو ۔

'We are your allies in the life of this world and in the Hereafter. And therein you will have whatever your souls desire, and therein you will have whatever you call for.'

41:32

نُزُلًا مِّنْ غَفُوْرٍ رَّحِيْمٍ

(یہ) غفور رحیم کے پاس کی ضیافت ہے۔

(This is) a hospitality from the Most Forgiving, the Most Merciful.

41:33

وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَآ اِلَى اللّٰهِ وَ عَمِلَ صَالِحًا وَّقَالَ اِنَّنِيْ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ

بھلا اس شخص کی بات سے کس کی بات بہتر ہوسکتی ہے جو دعوت الی اللہ دے اور عمل صالح کرے اور کہے کہ میں اللہ کا مطیع بندہ ہوں؟

And who is better in speech than one who calls to Allah, does righteous deeds, and says, 'Verily, I am of those who submit (to Allah)'?

41:34

وَلَا تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ اِدْفَعْ بِالَّتِيْ هِيَ اَحْسَنُ فَاِذَا الَّذِيْ بَيْنَكَ وَبَيْنَهٗ عَدَاوَةٌ كَاَنَّهٗ وَلِيٌّ حَمِيْمٌ

اور برائی اور بھلائی دونوں برابر نہیں ہوسکتیں۔ اچھے طریقے سے دفع کرو ۔ جو شخص کہ تم میں اور اس میں عداوت تھی (چند ہی روز میں) وہ ایسا ہوجائے گا کہ وہ بڑا جوش دوست تھا۔

And good and evil are not equal. Repel (evil) with that which is better; then, behold, the one between whom and you there was enmity (will become) as though he were a warm, close friend.

41:35

وَ مَا يُلَقّٰهَآ اِلَّا الَّذِيْنَ صَبَرُوْا وَمَا يُلَقّٰهَآ اِلَّا ذُوْحَظٍّ عَظِيْمٍ

اور جو لوگ صابر ہوتے ہیں انہیں اس کی توفیق دی جاتی ہے اور جو خوش نصیب ہیں انہیں کو یہ بات عطا کی جاتی ہے۔

And this (quality) is granted only to those who are patient, and it is granted only to one who possesses great good fortune.

41:36

وَاِمَّا يَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ

اور اگر شیطان تمہارے دل میں کوئی وسوسہ ڈالے تو تم اللہ کی پناہ مانگو ۔ یقیناً وہ سمیع ہے علیم ہے ۔ (وہی سنتا بھی ہے وہی جانتا بھی ہے)۔

And if a provocation from Satan should stir you, seek refuge with Allah. Indeed, He is the All-Hearing, the All-Knowing. (He is the one who hears, and He is the one who knows.)

41:37

وَ مِنْ اٰيٰتِهِ الَّيْلُ وَ النَّهَارُ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ لَا تَسْجُدُوْا لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ الَّذِيْ خَلَقَهُنَّ اِنْ كُنْتُمْ اِيَّاهُ تَعْبُدُوْنَ

اور خدا کی قدرت کی نشانیوں سے رات دن ہیں اور سورج اور چاند ہیں ۔ نہ سورج کو سجدہ کرو نہ چاند کو بلکہ تم سجدہ کرو تو صرف خدا کو جس نے ان سب کو پیدا کیا ۔ کیا ہے اگرتم اس کی بندگی کرتے ہو۔

And among His signs are the night and the day, and the sun and the moon. Do not prostrate to the sun, nor to the moon; but prostrate to Allah who created them all, if it is Him that you worship.

41:38

فَاِنِ اسْتَكْبَرُوْا فَالَّذِيْنَ عِنْدَ رَبِّكَ يُسَبِّحُوْنَ لَهٗ بِالَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَهُمْ لَا يَسْـَٔمُوْنَ

پھر اگر وہ تکبر کریں تو وہ (فرشتے) جو خدا کے پاس ہیں رات دن خدا کی تسبیح و تقدیس میں مشغول ہیں اور وہ ذرا انہیں اکتاتے نہیں ، (ان کا کام ہی تسبیح کرنا ہے)۔

But if they are arrogant, then those (angels) who are with your Lord glorify Him by night and day, and they never weary (of it — for glorification is their very work).

41:39

وَ مِنْ اٰيٰتِهٖٓ اَنَّكَ تَرَى الْاَرْضَ خَاشِعَةً فَاِذَآ اَنْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَآءَ اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ اِنَّ الَّذِيْٓ اَحْيَاهَا لَمُحْيِ الْمَوْتٰى اِنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ تم زمین کو پت حالت میں دیکھتے ہو ۔ جب ہم اس پر پانی برسا دیتے ہیں تو وہ لہلہانے لگتی ہے اور نباتات اس میں اگ جاتے ہیں ۔ بے شک جس نے اس کو (زمین کو) زندہ کیا ہے وہ مردوں کو بھی زندہ کرسکتا ہے ۔ یقیناً وہ ہر شئے پر قادر ہے۔

And among His signs is that you see the earth lying barren. When We send down water upon it, it stirs and swells. Verily, He who gives it life is indeed the Giver of life to the dead. Surely, He is over all things Powerful.

41:40

اِنَّ الَّذِيْنَ يُلْحِدُوْنَ فِيْٓ اٰيٰتِنَا لَا يَخْفَوْنَ عَلَيْنَا اَفَمَنْ يُّلْقٰى فِي النَّارِ خَيْرٌ اَمْ مَّنْ يَّاْتِيْٓ اٰمِنًا يَّوْمَ الْقِيٰمَةِ اِعْمَلُوْا مَا شِئْتُمْ اِنَّهٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ

بے شک جو لوگ ہماری آیتوں میں سچ روی کرتے ہیں وہ ہم سے کچھ چھپے نہیں ہیں ۔ افمن! جو شخص آگ میں ڈالا جائے گا وہ اچھا ہے یا وہ شخص جو قیامت سے بروز امن آئے گا؟ (لوگو!) تم اب جو چاہو کرلو ، یقیناً اللہ تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے۔

Indeed, those who distort the meaning of Our verses are not hidden from Us. Is he who is cast into the Fire better, or he who comes safely on the Day of Resurrection? Do what you will — indeed, He is All-Seeing of what you do.

41:41

اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِالذِّكْرِ لَمَّا جَآءَهُمْ وَاِنَّهٗ لَكِتٰبٌ عَزِيْزٌ

یقیناً جو لوگ قرآن کو نہیں مانتے نصیحت جب کہ ان کے پاس پہنچ چکا ہے اور بے شک یہ باعزت کتاب ہے۔

Indeed, those who disbelieve in the Reminder (the Qur'an) when it comes to them — and indeed it is a mighty, honourable Book.

41:42

لَا يَاْتِيْهِ الْبَاطِلُ مِنْۢ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهٖ تَنْزِيْلٌ مِّنْ حَكِيْمٍ حَمِيْدٍ

باطل اس کے پاس سے آگے نہیں آسکتا نہ پیچھے سے (خداے) حکیم و حمید کے پاس سے اتارا ہوا (قرآن) ہے۔

Falsehood cannot approach it from before it or from behind it — it is a revelation sent down from the All-Wise, the Praiseworthy (Allah).

41:43

مَا يُقَالُ لَكَ اِلَّا مَا قَدْ قِيْلَ لِلرُّسُلِ مِنْ قَبْلِكَ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ مَغْفِرَةٍ وَّذُوْعِقَابٍ اَلِيْمٍ

(پیغمبر!) تم سے وہی کہا جارہا ہے جو اور دوسرے پیغمبروں سے کہا گیا تم سے پہلے ۔ یقیناً تمہارا رب مغفرت والا بھی ہے اور دردناک عقوبت والا بھی ہے۔

Nothing is said to you except what was said to the messengers before you. Indeed, your Lord is the possessor of forgiveness and the possessor of painful retribution.

41:44

وَلَوْ جَعَلْنٰهُ قُرْاٰنًا اَعْجَمِيًّا لَّقَالُوْا لَوْ لَا فُصِّلَتْ اٰيٰتُهٗ ءَاَعْجَمِيٌّ وَّعَرَبِيٌّ قُلْ هُوَ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّشِفَآءٌ وَالَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ فِيْٓ اٰذَانِهِمْ وَقْرٌ وَّهُوَ عَلَيْهِمْ عَمًى اُولٰٓئِكَ يُنَادَوْنَ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِيْدٍ

اور اگر ہم قرآن کو کچھ عجمی زبان میں اتارتے تو یہ لوگ کہتے کہ کیوں اس کی آیتیں مفصل اور فصیح نہیں ۔ یہ کیا بات ہے (قرآن) عجمی اور (پیغمبر) عربی (اے رسول کریم!) تم ان سے کہو ۔ ایمانداروں کے حق میں یہ (قرآن) سراپا ہدایت اور شفا ہے ۔ اور جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں ڈھکنے پڑے ہیں اور وہ ان کی آنکھوں پر اندھا پن ہے ، ناپیدائی ہے (گویاکس) وہ بہت دور سے پکارے جاتے ہیں۔

And had We made it a non-Arabic Qur'an, they would have said, 'Why are its verses not explained in detail? (What is this —) a non-Arabic (book) and an Arab (prophet)?' Say: it is for those who believe a guidance and a healing. But those who do not believe — in their ears is deafness, and it is for them a blindness. Those are being called from a distant place.

41:45

وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَاخْتُلِفَ فِيْهِ وَلَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ وَاِنَّهُمْ لَفِيْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِيْبٍ

اور یقیناً ہم نے موسیٰ کو کتاب دی ۔ اس میں لوگ اختلاف کرتے رہے ہیں ۔ پہلے سے تمہارے رب کی طرف سے بات ٹھہری ہوئی نہ رہتی تو اب تک ان کا فیصلہ ہوچکا ۔ اور یہ لوگ اس (قرآن اور قیامت) کے متعلق شک در شک میں پڑے ہیں۔

And We had certainly given Moses the Book, but differences arose about it. And were it not for a word that had preceded from your Lord, it would have been decided between them. And indeed, they are in grave, disturbing doubt concerning it (the Qur'an and the Day of Judgement).

41:46

مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهٖ وَمَنْ اَسَآءَ فَعَلَيْهَا وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيْدِ

جو عمل صالح کرے گا اس کا فائدہ اسی کو اور جو برا کام کرے گا اس کا وبال اسی پر ۔ خدا تو اپنے بندوں پر مطلق ظلم نہیں کرتا۔

Whoever does righteousness — it is for himself; and whoever does evil — it is against himself. And your Lord is never unjust to His servants.

41:47

اِلَيْهِ يُرَدُّ عِلْمُ السَّاعَةِ وَمَا تَخْرُجُ مِنْ ثَمَرٰتٍ مِّنْ اَكْمَامِهَا وَمَا تَحْمِلُ مِنْ اُنْثٰى وَلَا تَضَعُ اِلَّا بِعِلْمِهٖ وَيَوْمَ يُنَادِيْهِمْ اَيْنَ شُرَكَآءِيْ قَالُوْا اٰذَنّٰكَ مَا مِنَّا مِنْ شَهِيْدٍ

قیامت کا علم اللہ ہی کو پلٹتا ہے ۔ غلافوں میں سے جو میوے نکلتے ہیں ۔ عورت امید سے رہتی ہے یا اس کا وضع حمل ہوتا ہے ۔ یہ سب علم الٰہی کے ساتھ ہوتے ہیں ، اور اس دن اور اس دن کو یاد کرو جس دن خدا ان کو پکارے گا : اب میرے شریک کہاں ہیں ؟ کہیں گے : ہم تجھ سے عرض کرتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی اس وقت ہم میں سے کوئی گواہ نہیں۔

To Him alone is referred the knowledge of the Hour (of Judgement). No fruit emerges from its husk, nor does any female conceive or give birth, except with His knowledge. On the Day He calls to them, 'Where are My partners?' They will say, 'We declare to You — there is none among us who can bear witness to that.'

41:48

وَضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا يَدْعُوْنَ مِنْ قَبْلُ وَظَنُّوْا مَا لَهُمْ مِّنْ مَّحِيْصٍ

اور اس سے پہلے جن کو پوجا کرتے تھے وہ سب ناپید ہوگئے اور انہوں نے یقین رکھا کہ اب کہیں مفرنہیں (بھاگنے کی جگہ نہیں)۔

And those they used to invoke before vanished from them, and they were certain that there is no escape for them (no place to flee to).

41:49

لَا يَسْـَٔمُ الْاِنْسَانُ مِنْ دُعَآءِ الْخَيْرِ وَاِنْ مَّسَّهُ الشَّرُّ فَيَـُٔوْسٌ قَنُوْطٌ

بھلائی کے لئے دعا کرنے سے انسان نہیں تھکتا اور اگر اس کو کچھ بُرائی پہنچ جائے (کچھ تکلیف ہوجائے) تو مایوس ہوجاتا اور آس توڑ دیتا ہے۔

Man never tires of supplicating for good, but if adversity touches him (some hardship befalls him), he becomes despairing and hopeless.

41:50

وَلَئِنْ اَذَقْنٰهُ رَحْمَةً مِّنَّا مِنْۢ بَعْدِ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُ لَيَقُوْلَنَّ هٰذَا لِيْ وَمَآ اَظُنُّ السَّاعَةَ قَآئِمَةً وَلَئِنْ رُّجِعْتُ اِلٰى رَبِّيْٓ اِنَّ لِيْ عِنْدَهٗ لَلْحُسْنٰى فَلَنُنَبِّئَنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَلَنُذِيْقَنَّهُمْ مِّنْ عَذَابٍ غَلِيْظٍ

اور اگر ہم اس کو تکلیف کے بعد کچھ اپنی رحمت کا مزہ دیں تو کہے گا کہ یہ میرا حق ہی ہے ۔ اور یقین نہیں کرتا کہ قیامت برپا ہونے والی ہے ۔ اور اگر مجھے رجوع کروایا جائے میرے رب کی طرف تو اس کے پاس بھی میرے لئے بھلائی ہے ۔ اچھا ! ہم کافروں کو ضرور بتادیں گے ان کے اعمال کی سزا اور ان کو سخت عذاب چکھادیں گے۔

And if We cause him to taste mercy from Us after adversity has touched him, he will surely say, 'This is my due!' And he does not believe that the Hour will come to pass. And if I am returned to my Lord, surely for me with Him will be the finest (reward). Well then! We shall most certainly inform the disbelievers of what they did, and We shall make them taste a severe punishment.

41:51

وَاِذَآ اَنْعَمْنَا عَلَى الْاِنْسَانِ اَعْرَضَ وَنَاٰ بِجَانِبِهٖ وَاِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُوْ دُعَآءٍ عَرِيْضٍ

اور جب ہم انسان کو نعمت دیتے ہیں (انعام و اکرام سے سرفراز کرتے ہیں) تو ہماری طرف سے منہ پھیر لیتا ہے اور کنارہ کش ہوجاتا ہے اور جب اس کو تکلیف پہنچتی ہے تو لمبی چوڑی دعائیں کرتا ہے ۔ (بہت سی التجائیں کرتا ہے)۔

And when We bestow favour upon man, he turns away and distances himself; but when adversity touches him, he makes wide, lengthy supplications (he pleads at great length).

41:52

قُلْ اَرَءَيْتُمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ ثُمَّ كَفَرْتُمْ بِهٖ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ هُوَ فِيْ شِقَاقٍۭ بَعِيْدٍ

تم کہو ۔ بھلا یہ تو بتاؤ کہ اگر یہ سب خدا کے پاس سے ہے اور تم اس سے منکر ہو تو اس شخص سے زیادہ گراہ کون ہے جو بڑے ہی اختلاف میں پڑا ہے۔

Say: 'Tell me — if it (the Qur'an) is from Allah and you disbelieve in it, who is more astray than one who is in extreme opposition (to the truth)?'

41:53

سَنُرِيْهِمْ اٰيٰتِنَا فِي الْاٰفَاقِ وَفِيْٓ اَنْفُسِهِمْ حَتّٰى يَتَبَيَّنَ لَهُمْ اَنَّهُ الْحَقُّ اَوَلَمْ يَكْفِ بِرَبِّكَ اَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيْدٌ

ہم اپنی نشانیاں گرد و نواح آفاق عالم میں اور خودان میں دکھادیں گے یہاں تک کہ ان کو ظاہر ہوجائے کہ وہی حق ہے ۔ کیا تمہارے رب کے متعلق اتنا کافی نہیں کہ وہ سب کا مشاہدہ کرنا ہے (وہ سب پر حاضر و ناظر ہے)۔

We shall show them Our signs in the horizons of the world and within themselves, until it becomes manifest to them that it is the Truth. Is it not sufficient regarding your Lord that He is a witness over all things? (He is present and observing over all.)

41:54

اَلَآ اِنَّهُمْ فِيْ مِرْيَةٍ مِّنْ لِّقَآءِ رَبِّهِمْ اَلَآ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَيْءٍ مُّحِيْطٌ

ہاں ! یہ دیدار الٰہی کے متعلق شک میں پڑے ہیں ۔ ہاں ! خدا ہر شئے کو محیط ہے (کوئی اس کے احاطہ ذاتی سے خارج نہیں)۔

Indeed, they are in doubt about the meeting with their Lord. Indeed, He encompasses all things (nothing is outside His all-encompassing Being).