49. Al-Ḥujurāt
الحجرات
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
(۱) اے ایمان والو! اللہ و رسول کے سامنے تقدیم نہ کرو - اللہ سے ڈرو وہ سب سنتا ہے اور جانتا ہے -
O you who believe! Do not put (yourselves) forward before Allah and His Messenger. And fear Allah — indeed Allah is All-Hearing, All-Knowing.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ أَن تَحْبَطَ أَعْمَالُكُمْ وَأَنتُمْ لَا تَشْعُرُونَ
(۲) مسلمانو! پیغمبر کی آواز پر اپنی آواز کو بلند نہ کرو اور ان کے سامنے چلا کر بات نہ کرو جیسے ایک دوسرے کے ساتھ چلا کر بولتے ہو - ایسا نہ ہو کہ تمہارے (نیک) اعمال اکارت اور برباد ہوجائیں اور تم کو معلوم تک نہ ہو -
O you who believe! Do not raise your voices above the voice of the Prophet ﷺ, and do not speak loudly to him as you speak loudly to one another, lest your (good) deeds become void without you even realizing it.
إِنَّ الَّذِينَ يَغُضُّونَ أَصْوَاتَهُمْ عِندَ رَسُولِ اللَّهِ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ امْتَحَنَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ لِلتَّقْوَىٰ ۚ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ عَظِيمٌ
(۳) جو لوگ پیغمبر کے پاس آواز سے بولتے ہیں وہی لوگ ہیں جن کے دلوں کا اللہ نے امتحان لیا اور پرہیزگاری کے لیے لے لیا ہے - ان کی ہی کے لیے مغفرت اور اجر عظیم ہے -
Indeed those who lower their voices in the presence of the Messenger of Allah — those are the ones whose hearts Allah has tested for piety. For them is forgiveness and a great reward.
إِنَّ الَّذِينَ يُنَادُونَكَ مِن وَرَاءِ الْحُجُرَاتِ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ
(۴) جو لوگ تم کو حجروں کے پیچھے سے پکارتے ہیں ان میں سے اکثر بے عقل ہیں -
Indeed those who call out to you from behind the chambers — most of them have no sense.
وَلَوْ أَنَّهُمْ صَبَرُوا حَتَّىٰ تَخْرُجَ إِلَيْهِمْ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(۵) اگر یہ لوگ صبر کرتے یہاں تک کہ تم خود ان کی طرف نکل آتے تو یہ ان کے لیے بہتر تھا اور اللہ غفور رحیم ہے -
And if they had been patient until you came out to them yourself, it would have been better for them. And Allah is Most Forgiving, Most Merciful.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَن تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ
(۶) مسلمانو! اگر کوئی شریر یا نا قابل اعتبار شخص کوئی خبر لائے تو تم اس کی تحقیق کرو ایسا نہ ہو کہ تم نا دانی سے کسی کو صدمہ پنچاؤ - پھر کل تم کو اپنے کیے پر پچھتانا پڑے -
O you who believe! If a transgressor (or an unreliable person) brings you any news, verify it, lest you harm some people in ignorance and then become remorseful for what you have done.
وَاعْلَمُوا أَنَّ فِيكُمْ رَسُولَ اللَّهِ ۚ لَوْ يُطِيعُكُمْ فِي كَثِيرٍ مِّنَ الْأَمْرِ لَعَنِتُّمْ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيمَانَ وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَكَرَّهَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الرَّاشِدُونَ
(۷) اور جان رکھو کہ تم میں اللہ کا رسول ہے - اگر وہ اکثر باتوں میں تمہاری اطاعت کرے تو اس سے تمہیں نقصان پنچے گا - پرنہیں - اللہ نے تمہارے دل میں ایمان کی محبت ڈالی ہے اور تمہارے دلوں میں اس کی خوبی ظاہر کردی اور کفر و فسق و عصیان اور نافرمانی کو تمہارے لیے ناپسندہ و ناگوار کردیا ایسے ہی لوگ راہ یافتہ اور نیک چال پر رہتے ہیں -
And know that the Messenger of Allah is among you. If he were to follow you in many matters, you would surely suffer harm. But no — Allah has made faith beloved to you and has adorned it in your hearts, and has made disbelief, wickedness, and disobedience hateful to you. Such are they who are rightly guided and walk the path of goodness.
فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَنِعْمَةً ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
(۸) یہ سب اللہ کے فضل و کرم سے ہے اور اللہ جو کچھ کرتا ہے علم وحکمت سے کرتا ہے -
(This is) a grace and a blessing from Allah. And Allah is All-Knowing, All-Wise.
وَإِن طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ۖ فَإِن بَغَتْ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَىٰ فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّىٰ تَفِيءَ إِلَىٰ أَمْرِ اللَّهِ ۚ فَإِن فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا ۖ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ
(۹) اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں - تو تم ان میں صلح کرادو - اگر ایک جماعت دوسری جماعت پر زبردستی کرے تو جو زبردستی کرتا ہے اس سے لڑو یہاں تک کہ وہ حکم خدا کی طرف رجوع کرے - پھر جب وہ حکم خدا کی طرف رجوع کرے تو عدل و انصاف کے ساتھ ان میں صلح کرادو - اور انصاف کا خیال رکھو - خدا انصاف پسندوں کو پسند کرتا ہے -
And if two groups among the believers fight each other, make peace between them. If one of them transgresses against the other, fight the one that transgresses until it returns to the command of Allah. Then when it returns, make peace between them with justice and act equitably — for indeed Allah loves those who act justly.
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
(۱۰) مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں - تم اپنے بھائیوں میں صلح کرادو (ان کی اصلاح کرو) اور خدا سے ڈرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے -
The believers are surely brothers. So make peace between your two brothers (reform them), and fear Allah so that you may receive mercy.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّن قَوْمٍ عَسَىٰ أَن يَكُونُوا خَيْرًا مِّنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِّن نِّسَاءٍ عَسَىٰ أَن يَكُنَّ خَيْرًا مِّنْهُنَّ ۖ وَلَا تَلْمِزُوا أَنفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ ۚ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيمَانِ ۚ وَمَن لَّمْ يَتُبْ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ
(۱۱) اے ایمان والو! تمہارا ایک گروہ دوسرے گروہ سے تمسخر نہ کرے - کیا بعید ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں اور عورتیں بھی عورتوں سے تمسخر نہ کریں - ٹھٹھا نہ کریں - کیا بعید ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں اور اپنے لوگوں کی عیب جوئی نہ کرو - نہ ان کو بُرے ناموں سے یاد کرو - ایمان کے بعد بدنامی کا نام بہت برا ہے اور جو لوگ توبہ نہیں کریں وہ تو ظالم ہیں -
O you who believe! Let not one group mock another group — perhaps they may be better than them. And let not women mock other women — perhaps they may be better than them. And do not find fault with one another, nor call each other by offensive nicknames. How evil is the name of wickedness after faith! And those who do not repent — they are the wrongdoers.
بَعْضُكُم بَعْضًا ۚ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ
(۱۲ جاری) کہ اپنے بھائی کا گوشت کھاؤ؟ - پھر تم اس کو ناپسند کروگے - اللہ سے ڈرو - اللہ توبہ قبول فرمانے والا اور رحم اور رحم کرنے والا ہے -
to eat the flesh of his dead brother? You would surely detest it. And fear Allah — indeed Allah is Most Accepting of repentance, Most Merciful.
يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا ۚ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ
(۱۳) آدمیو! ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور تمہارے بڑے بڑے قبیلے (ذاتیں) اور گوتیں (قبیلے بنائیں) (کیوں؟) کہ تم ایک دوسرے سے تعارف پیدا کرو - یقیناً اللہ کے پاس تم میں وہی زیادہ بزرگ ہے جو تم میں زیادہ خدا ترس ہے - یقیناً اللہ سب کچھ جانتا ہے - سب کی خبر رکھتا ہے -
O people! We created you from a single male and a single female, and made you into great nations (peoples) and tribes (clans) — (why?) so that you may come to know one another. Indeed the most honourable among you in Allah's sight is the most God-fearing among you. Indeed Allah is All-Knowing, All-Aware.
قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا ۖ قُل لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلَٰكِن قُولُوا أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ ۖ وَإِن تُطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَا يَلِتْكُم مِّنْ أَعْمَالِكُمْ شَيْئًا ۚ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(۱۴) عرب کے دیہاتیوں نے کہا ہم ایمان لائے - (خبیر!) تم کہو کہ تم ایمان نہیں لائے - ہاں ! تم یہ کہہ سکتے ہو - ہم اسلام لائے - ابھی تمہارے دلوں میں ایمان داخل نہیں ہوا اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول کی (دل سے) اطاعت کرو تو تمہارے اعمال میں سے کچھ بھی کم نہیں کرے گا - یقیناً اللہ غفور رحیم ہے -
The desert Arabs said: 'We believe.' Say (O Prophet): 'You have not believed. Rather say: We have submitted (accepted Islam)' — for faith has not yet entered your hearts. And if you obey Allah and His Messenger (with the heart), He will not diminish anything from your deeds. Indeed Allah is Most Forgiving, Most Merciful.
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَجَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ
(۱۵) مسلمان تو وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں اور کسی قسم کا شک و شبہ نہیں کرتے اور اپنے مال و جان سے راہ خدا میں کوشش اور محنت اٹھاتے ہیں (راست گفتار، راست کردار) وہی ہیں وہی سچے (راست گفتار، راست کردار) ہیں -
The true believers are only those who believe in Allah and His Messenger, and thereafter have no doubt, and who strive with their wealth and their lives in the path of Allah. They — they are the truthful ones (of word and deed).
قُلْ أَتُعَلِّمُونَ اللَّهَ بِدِينِكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
(۱۶) تم کہو کیا تم اللہ کو اپنی دینداری جتاتے جاتے ہو اور اللہ تو آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے جانتا ہے - اللہ کو ہر چیز کا علم ہے -
Say: Do you inform Allah of your religion (piety)? While Allah knows all that is in the heavens and all that is in the earth. And Allah is All-Knowing of everything.
يَمُنُّونَ عَلَيْكَ أَن أَسْلَمُوا ۖ قُل لَّا تَمُنُّوا عَلَيَّ إِسْلَامَكُمْ ۖ بَلِ اللَّهُ يَمُنُّ عَلَيْكُمْ أَنْ هَدَاكُمْ لِلْإِيمَانِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
(۱۷) (خبیر!) یہ لوگ تم پر منت واحسان رکھتے ہیں کہ وہ مسلمان ہوگئے ہیں - تم کہو مجھ پر اپنے اسلام کا احسان نہ رکھو - بلکہ اللہ تم پر احسان رکھتا ہے کہ تم کو ایمان کی ہدایت دی (اور توفیق عطا کی) بشرطیکہ تم سچے ہو -
They count it as a favour to you that they have accepted Islam. Say: Do not consider your Islam a favour to me. Rather, Allah has conferred a favour upon you by guiding you to faith (and granting you the ability to accept it) — if indeed you are truthful.
إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ
(۱۸) یقیناً اللہ آسمانوں اور زمین کی غیب کی باتوں کو جانتا ہے اور تم جو کچھ کرتے ہو اس کو دیکھتا ہے -
Indeed Allah knows the unseen of the heavens and the earth. And Allah sees all that you do.