Surah 51 · Makki · 60 verses

51. Al-Dhāriyāt

الذاريات

⚠ Unreviewed machine draft. This English rendering is a preliminary, AI-assisted translation of Hasrat’s Urdu translation (not a standard Qur’an translation) and has not yet been reviewed by Dr. Muhammad Ahmad Ghazi. It may contain errors in wording, verse numbering, or OCR transcription of the Arabic and Urdu. It is provided for review only and must not be relied upon or quoted. The complete, authoritative original is the freely available scanned Urdu edition.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

51:1

وَالذَّارِيَاتِ ذَرْوًا

(۱) (میں شہادت میں پیش کرتا ہوں) ہواؤں کی جو اُڑاتی پھرتی ہیں اُڑائے اُڑائے چلتی ہیں -

By the (winds) that scatter (dust) in a continual scattering —

51:2

فَالْحَامِلَاتِ وِقْرًا

(۲) بوجھ اٹھاتی ہیں -

And those (clouds) that bear (heavy) loads —

51:3

فَالْجَارِيَاتِ يُسْرًا

(۳) پھر آہستہ آہستہ چلتی ہیں -

And those (ships) that glide along smoothly —

51:4

فَالْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًا

(۴) پھر ایک چیز کو ساری دنیا میں تقسیم کرتی ہیں -

And those (angels) that distribute (affairs) by command —

51:5

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌ

(۵) بے شک جو وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے وہ سچ ہے - (یعنی قیامت آنے والی ہے) -

Indeed what you are promised is absolutely true — (that is, the Day of Resurrection is surely coming).

51:6

وَإِنَّ الدِّينَ لَوَاقِعٌ

(۶) بے شک جزا و سزا ہونے والی ہے -

And indeed the Judgement (requital) is surely coming to pass.

51:7

وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْحُبُكِ

(۷) اور آسمان پر غرور کرو جس میں مختلف راستے ہیں - (ستاروں کا ایک جال ہے کہ بچھا ہوا ہے) -

And by the sky full of (interwoven) tracks — (for the stars form an interlaced web spread out therein).

51:8

إِنَّكُمْ لَفِي قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍ

(۸) (جزا و سزا اور قیامت کے بارے میں) تمہارے مختلف خیالات ہیں - یہ یہودہ خیالات ہیں -

(Regarding the Judgement and the Day of Resurrection) your views are contradictory — these are confused, errant beliefs.

51:9

يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ

(۹) اس کو وہی نہیں مانتا جو بھلائی سے محروم ہے (گمراہ ہی ہے) -

Only he who is turned away from it (by misfortune) is deprived of (accepting) it.

51:10

قُتِلَ الْخَرَّاصُونَ

(۱۰) ان بے اصل باتیں کرنے والوں کا ناس ہوجائے -

Cursed be the liars (those who fabricate groundless claims)!

51:11

الَّذِينَ هُمْ فِي غَمْرَةٍ سَاهُونَ

(۱۱) جو غفلت میں (قیامت کو) بھولے ہوئے ہیں -

Those who are (deeply plunged) in heedlessness and are forgetful (of the Resurrection).

51:12

يَسْأَلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ الدِّينِ

(۱۲) پوچھتے ہیں قیامت کا دن کب تک آئے گا -

They ask: 'When is the Day of Judgement?'

51:13

يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ

(۱۳) جس دن یہ لوگ آگ میں ڈال کر تپائے جائیں گے -

The day they shall be tormented in the Fire!

51:14

ذُوقُوا فِتْنَتَكُمْ هَٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ

(۱۴) اب مزہ چکھو تمہارے فتنہ کا - یہ ہے جس کے لیے تم جلدی کرتے تھے -

Taste now your torment — this is what you used to hurry for!

51:15

إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ

(۱۵) یقیناً متقی اور پرہیزگار لوگ جنتوں اور چشموں میں رہیں گے -

Indeed the God-fearing shall be in gardens and springs.

51:16

آخِذِينَ مَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُحْسِنِينَ

(۱۶) ان کو وہ ملے گا جو خدا دے گا اور وہ لوگ ہیں - کیوں نہ ہو یہ لوگ اس سے پہلے بھی محسنین اور نیکوکار تھے -

Receiving what their Lord has bestowed upon them. Indeed before this they were doers of good (muḥsinīn).

51:17

كَانُوا قَلِيلًا مِّنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ

(۱۷) وہ راتوں کو بہت کم سوتے تھے -

They used to sleep very little during the nights.

51:18

وَبِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ

(۱۸) وہ پچھلی رات سے استغفار کیا کرتے تھے -

And in the pre-dawn hours they used to seek forgiveness.

51:19

وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ

(۱۹) ان کے مال میں حصہ تھا جو مانگے ان کا بھی اور جو نہ مانگے ان کا بھی -

And in their wealth there was a due right for the one who asked and the one who was deprived (yet did not ask).

51:20

وَفِي الْأَرْضِ آيَاتٌ لِّلْمُوقِنِينَ

(۲۰) اور یقین والوں کے لیے (اور دنیا) میں (سینکڑوں ہزاروں) نشانیاں ہیں -

And in the earth there are signs (hundreds and thousands of them) for those possessed of certainty.

51:21

وَفِي أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ

(۲۱) اور تمہاری ذات میں بھی (خدا کی نشانیاں اور اس کی قدرت کے کرشمے ہیں) - کیا تم بصارت اور بصیرت سے کام نہیں لیتے -

And in your own selves (too there are signs of Allah's power and divine wisdom). Will you not then look with sight and insight?

51:22

وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ

(۲۲) اور تمہارا رزق اور تم سے جو وعدہ کیا گیا ہے سب آسمان میں ہے (خدا کے پاس موجود ہے) -

And in the sky is your provision and what you are promised — it is all in the sky (in Allah's keeping).

51:23

فَوَرَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَا أَنَّكُمْ تَنطِقُونَ

(۲۳) تو تم ہے آسمان اور زمین کے پروردگار کی کہ وہ حق ہے جیسے تم بولتے ہو (اور میں سنتا ہوں) -

So by the Lord of the heavens and the earth — it is as true as the fact that you are speaking (and I am hearing).

51:24

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ الْمُكْرَمِينَ

(۲۴) کیا تم کو ابراہیم کے معزز و مکرم مہمانوں کی کچھ خبر بھی پہنچی ہے -

Has the account of Ibrāhīm's honoured guests reached you?

51:25

إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا ۖ قَالَ سَلَامٌ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ

(۲۵) جب وہ لوگ ان کے پاس داخل ہوئے پھر انہوں نے بھی کہا - سلام - ابراہیم ؑ نے بھی کہا - سلام - (لیکن دل میں کہا) یہ لوگ اجنبی کے ہیں - (بغیر شناسائی کے ہیں) - اوپرے لوگ ہیں -

When they entered upon him and said: 'Peace.' He replied: 'Peace.' (But inwardly he thought:) These are strangers — unfamiliar people.

51:26

فَرَاغَ إِلَىٰ أَهْلِهِ فَجَاءَ بِعِجْلٍ سَمِينٍ

(۲۶) پھر ابراہیم دوڑے اپنے گھر والوں کی طرف ، پھر لائے بچھڑے کو جو موٹا تھا -

Then Ibrāhīm quietly slipped away to his household and brought a fat calf.

51:27

فَقَرَّبَهُ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ

(۲۷) پھر (ابراہیم نے) اس کو (تلے ہوئے بچھڑے کو) ان کے آگے پیش کیا (مگر وہ فرشتے تھے نہ کہایا تو ابراہیم نے) کہا - کیا تم کھاتے نہیں -

Then he placed it before them (but they were angels who did not eat, so Ibrāhīm said:) 'Will you not eat?'

51:28

فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ۖ قَالُوا لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ

(۲۸) پھر ان سے خوف کو محسوس کیا - انہوں نے کہا ڈرو مت اور ان کو بشارت دی ایک فرزند کی جو بڑا عالم ہوگا -

Then he felt a secret fear of them. They said: 'Fear not,' and gave him the glad tidings of a son who would be a man of great knowledge.

51:29

فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ فِي صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ

(۲۹) پھر ان کی (ابراہیم کی) بیوی (سارہ) حیرت زدہ آئیں پھر آئیں اپنا ماتھا پیٹ لیا اور کہا وہ بھی بڑھیا اور بانجھ -

Then his wife (Sāra) came forward in amazement — she slapped her own face and said: (I am) an old woman and barren!

51:30

قَالُوا كَذَٰلِكَ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُ هُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ

(۳۰) کہا تمہارے رب نے ایسا ہی فرمایا ہے - یقیناً وہ حکیم ہے علیم بھی ہے -

They said: 'So has your Lord decreed.' Indeed He — He is the All-Wise, the All-Knowing.

51:31

قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ

(۳۱) (ابراہیم نے) کہا پھر تمہارا کیا مقصد ہے - اے فرستادہ فرشتو! -

He (Ibrāhīm) said: 'So what is your mission, O sent (angel) messengers!'

51:32

قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ

(۳۲) انہوں نے کہا - ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں -

They said: 'Indeed we have been sent to a guilty people.'

51:33

لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن طِينٍ

(۳۳) کہ ہم ان پر گارے اور مٹی کے پتھر برسائیں -

'To send upon them stones of clay (hardened mud).'

51:34

مُسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ

(۳۴) (یہ پتھر) حد سے بڑھ جانے والوں کے لیے خدا ہی کے پاس سے نامزد ہیں -

Marked by your Lord for the transgressors (those who exceed all bounds).

51:35

فَأَخْرَجْنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ

(۳۵) پھر ہم نے ان کو نکال لیا جو ایماندار تھے -

So We brought out those of the believers who were in it (the township of Lūṭ's people).

51:36

فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِينَ

(۳۶) پھر ہم نے نہ پایا اس میں بجو مسلمانوں کے ایک گھر کے -

And We found therein not one household of Muslims except one.

51:37

وَتَرَكْنَا فِيهَا آيَةً لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ الْعَذَابَ الْأَلِيمَ

(۳۷) اور ہم نے اس میں ایک عبرت چھوڑی (ایک عبرت خیز واقعہ چھوڑا) دردناک عذاب سے ڈرنے والوں کے لیے -

And We left in it a sign (a sobering lesson) for those who fear the painful punishment.

51:38

وَفِي مُوسَىٰ إِذْ أَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ

(۳۸) اور موسیٰ کے قصے میں بھی (ایک نشانی ہے) جب کہ ہم نے ان کو فرعون کی طرف واضح دلیل و حجت کے ساتھ بھیجا -

And in (the story of) Mūsā (too is a sign) — when We sent him to Pharaoh with a clear proof.

51:39

فَتَوَلَّىٰ بِرُكْنِهِ وَقَالَ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ

(۳۹) پھر (فرعون نے) اپنے لشکر اور قوت کے بھروسے پر سرتابی کی - اور یہ کہا یہ ساحر ہے یا مجنون -

But he (Pharaoh) turned away relying on his armies and power, and said: 'This is a sorcerer or a madman!'

51:40

فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌ

(۴۰) ہم نے اس کو بھی پکڑلیا اور اس کے لشکروں کو بھی اور ان سب کو سمندر میں ڈال دیا اور وہ ملامت کے لائق ہی تھا -

So We seized him and his armies and flung them all into the sea — and he was indeed blameworthy.

51:41

وَفِي عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيحَ الْعَقِيمَ

(۴۱) اور قصہ عاد میں بھی (عبرت ہے) جب کہ ہم نے ان پر آندھی بے نتیجہ آندھی بھیجی -

And in (the story of) ʿĀd (is also a lesson) — when We sent upon them a devastating, fruitless wind.

51:42

مَا تَذَرُ مِن شَيْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيمِ

(۴۲) یہ (آندھی) جس چیز سے گزرتی ہے اس کو ریزہ ریزہ کردیتی ہے -

It left nothing that it passed over without turning it into crumbled dust.

51:43

وَفِي ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا حَتَّىٰ حِينٍ

(۴۳) اور ثمود میں بھی (نشانیاں ہیں) جب کہ ان سے کہا گیا چند دن چین سے برسر کرو -

And in (the story of) Thamūd (are signs) — when they were told: 'Enjoy yourselves for a few more days.'

51:44

فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَأَخَذَتْهُمُ الصَّاعِقَةُ وَهُمْ يَنظُرُونَ

(۴۴) پھر وہ حکم خدا سے سرکشی کرنے لگے - پھر ان کو ایک کڑاکے نے آگھیرا اور وہ دیکھتے کے دیکھتے رہ گئے -

But they defiantly disobeyed their Lord's command, so the thunderbolt seized them while they were looking on.

51:45

فَمَا اسْتَطَاعُوا مِن قِيَامٍ وَّمَا كَانُوا مُنتَصِرِينَ

(۴۵) پھر وہ اٹھ نہ سکے نہ ان میں کسی نے ان کی مدد کی -

And they had no strength to rise (again), nor were there any helpers for them.

51:46

وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ

(۴۶) اور ان سے پہلے قوم نوح کو بھی (ہلاک کیا) وہ بڑی نافرمان قوم تھی -

And the people of Nūḥ before them — indeed they were a greatly disobedient people.

51:47

وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْيدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ

(۴۷) اور ہم نے آسمان کو قوت کے ساتھ بنایا اور ہم ہیں وسعت قدرت والے -

And the sky — We built it with power, and indeed We are its expanders (possessors of vast power).

51:48

وَالْأَرْضَ فَرَشْنَاهَا فَنِعْمَ الْمَاهِدُونَ

(۴۸) اور ہم نے زمین کو فرش کی طرح بنایا - پھر ہم بہترطریقے پر فرش کرنے والے ہیں -

And the earth — We spread it out like a carpet, and how excellent are We at spreading (it out)!

51:49

وَمِن كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ

(۴۹) اور ہم نے ہر قسم کی چیزیں جوڑی جوڑی بنائی ہیں تا کہ تم نصیحت پکڑو -

And from every thing We created pairs — so that you may take heed.

51:50

فَفِرُّوا إِلَى اللَّهِ ۖ إِنِّي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ

(۵۰) پھرتم اللہ کی طرف بھاگو - میں تمہیں اس کی طرف سے واضح طور سے اطلاع دینے اور آگاہ کرنے والا ہوں -

So flee toward Allah — I am to you from Him a clear warner.

51:51

وَلَا تَجْعَلُوا مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ ۖ إِنِّي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ

(۵۱) اور خدا کے ساتھ کسی اور کو اپنا معبود نہ مانو - دیکھو! میں تم کو اللہ کی طرف سے صاف صاف ڈراتا ہوں -

And do not set up another deity alongside Allah. Indeed I am to you from Him a clear warner — do heed!

51:52

كَذَٰلِكَ مَا أَتَى الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ

(۵۲) اسی طرح ان سے پہلے جو لوگ گزرے ہیں اور ان کے پاس رسول آیا ہے تو بھی کہا کہ یہ ساحر ہے یا مجنون -

In the same way, whenever a Messenger came to those before them they (too) said: 'He is a sorcerer or a madman!'

51:53

أَتَوَاصَوْا بِهِ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ

(۵۳) کیا یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے کو (اپنی باطل پرتی کی) تعلیم دیتے چلے آرہے ہیں بلکہ یہ سرکش لوگ ہیں (نظرہ) -

Did they bequeath it to one another (passing down their false teachings from generation to generation)? But rather they are a transgressing people!

51:54

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنتَ بِمَلُومٍ

(۵۴) تم ان سے منہ پھیرلو - اس پر تم لائق ملامت نہ سمجھے جاؤ گے -

So turn away from them — you shall not be blamed for it.

51:55

وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَى تَنفَعُ الْمُؤْمِنِينَ

(۵۵) نصیحت کے جاؤ - بے شک نصیحت کرنا فائدہ دے گا (بے ایمانوں کو فائدہ نہیں مانیں) -

And remind — for indeed reminding will benefit the believers (even if the faithless do not accept it).

51:56

وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ

(۵۶) میں نے جن اور انس کو اسی لیے پیدا کیا کہ وہ میری بندگی کریں (عبادت کریں) -

And I have not created the jinn and mankind except that they should worship Me (serve Me in obedience).

51:57

مَا أُرِيدُ مِنْهُم مِّن رِّزْقٍ وَلَا أُرِيدُ أَن يُطْعِمُونِ

(۵۷) میں ان سے رزق اور روزی کا خواہاں نہیں - نہ اس کا خواہاں ہوں کہ مجھے کچھ کھلائیں پلائیں -

I desire no provision from them, nor do I desire that they should feed Me.

51:58

إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ

(۵۸) یقیناً اللہ ہی رزاق ہے - قوی اور مضبوط ہے -

Indeed Allah — He is the Provider (al-Razzāq), Possessor of firm and mighty power.

51:59

فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذَنُوبًا مِّثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَابِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ

(۵۹) ان ظالموں کا پیمانہ اسی طرح لبریز ہے جیسے ان کے دوستوں کا ، ان کو مجھ سے جلد (عذاب) کی خواہش نہ کرنی چاہیے -

Indeed for those who have wronged, there is a portion (of punishment) like the portion of their companions — so let them not seek to hasten it from Me.

51:60

فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا مِن يَوْمِهِمُ الَّذِي يُوعَدُونَ

(۶۰) خرابی ہے ان کافروں کے لیے بڑی خرابی ہے اس دن کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے -

And woe to those who disbelieve from their Day that is promised to them!