Surah 28 · Makki · 88 verses

28. Al-Qaṣaṣ

القصص

⚠ Unreviewed machine draft. This English rendering is a preliminary, AI-assisted translation of Hasrat’s Urdu translation (not a standard Qur’an translation) and has not yet been reviewed by Dr. Muhammad Ahmad Ghazi. It may contain errors in wording, verse numbering, or OCR transcription of the Arabic and Urdu. It is provided for review only and must not be relied upon or quoted. The complete, authoritative original is the freely available scanned Urdu edition.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

28:1

طسم

(١) اللہ اعلم بمرادہ - ''مجھے معلوم نہیں'' کہنا آسان ہے۔

(1) Allah knows best what is intended — saying 'I do not know' is easy.

28:2

تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ

(٢) یہ واضح قرآن کی آیتیں ہیں۔

(2) These are the verses of the clear Book (the Qur'an).

28:3

نَتْلُو عَلَيْكَ مِن نَّبَإِ مُوسَى وَفِرْعَوْنَ بِالْحَقِّ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ

(٣) ہم تم کو موسٰی اور فرعون کے سچ مچ واقعات پڑھ کر سناتے ہیں ایمان دار لوگوں کے لیے۔

(3) We recite to you the true account of Mūsā and Pharaoh — for people who believe.

28:4

إِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِي الْأَرْضِ وَجَعَلَ أَهْلَهَا شِيَعًا يَسْتَضْعِفُ طَائِفَةً مِّنْهُمْ يُذَبِّحُ أَبْنَاءَهُمْ وَيَسْتَحْيِي نِسَاءَهُمْ إِنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ

(٣) بے شک فرعون زمین میں بہت بڑھ گیا تھا اور اپنے لوگوں کو گروہ بنادیا تھا اور ایک جماعت کو ضعیف سمجھتا تھا، ان کے لڑکوں کو ذبح کردیتا اور عورتوں کو زندہ سلامت رکھتا - یقیناً وہ بڑا ہی فسادی تھا۔

(3) Indeed Pharaoh had risen high in the land and divided its people into groups — he considered one party weak, slaughtering their sons and keeping their women alive — certainly he was a great corrupter.

28:5

وَنُرِيدُ أَن نَّمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ

(٥) اور ہم چاہتے ہیں کہ جن لوگوں کو (زبردست لوگوں نے) ضعیف سمجھ رکھا ہے ان پر احسان کریں اور ان کو پیشوا اور امام بنائیں اور ہم ان کو ملک کا وارث بنائیں گے۔

(5) And We intend to bestow Our favor upon those who were deemed weak in the land (by the powerful), and to make them leaders and imams, and We will make them the inheritors of the land.

28:6

وَنُمَكِّنَ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَنُرِيَ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا مِنْهُم مَّا كَانُوا يَحْذَرُونَ

(٦) اور ہم ان کو زمین میں قائم کریں گے اور فرعون اور ہامان اور ان کے لشکروں کو وہ چیز دکھادیں گے جس سے ان کو خطرہ ہے (جس سے یہ ڈرتے ہیں)۔

(6) And We will establish them firmly in the land and show Pharaoh and Hāmān and their armies exactly what they had been fearing (what they dreaded).

28:7

وَأَوْحَيْنَا إِلَى أُمِّ مُوسَى أَن أَرْضِعِيهِ فَإِذَا خِفْتِ عَلَيْهِ فَأَلْقِيهِ فِي الْيَمِّ وَلَا تَخَافِي وَلَا تَحْزَنِي إِنَّا رَادُّوهُ إِلَيْكِ وَجَاعِلُوهُ مِنَ الْمُرْسَلِينَ

(٧) اور ہم نے موسٰی کی ماں کو الہام کیا (ان کے دل میں ڈالا) کہ انہیں دودھ پلاؤ - پھر جب ان کے متعلق تم کو خوف پیدا ہو تو ان کو دریا میں ڈال دو اور نہ خوف کرو اور نہ حزن و ملال - ہم ان کو تمہاری طرف واپس لانے والے ہیں اور ان کو پیغمبروں میں سے کرنے والے ہیں۔

(7) And We inspired the mother of Mūsā (placed in her heart): Nurse him — then when you fear for him, cast him into the river, and do not fear and do not grieve — We will return him to you and We will make him one of the Messengers.

28:8

فَالْتَقَطَهُ آلُ فِرْعَوْنَ لِيَكُونَ لَهُمْ عَدُوًّا وَحَزَنًا إِنَّ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا كَانُوا خَاطِئِينَ

(٨) پھر ان کو اٹھالیا فرعون کے لوگوں نے کہ ان کے لیے ان کے دشمن اور سبب حزن ہوجائے - بے شک فرعون اور ہامان اور ان کا لشکر سب خطاکار تھے۔

(8) Then the household of Pharaoh picked him up — so that he would become an enemy and a cause of sorrow for them — indeed Pharaoh and Hāmān and their army were all sinners.

28:9

وَقَالَتِ امْرَأَتُ فِرْعَوْنَ قُرَّتُ عَيْنٍ لِّي وَلَكَ لَا تَقْتُلُوهُ عَسَى أَن يَنفَعَنَا أَوْ نَتَّخِذَهُ وَلَدًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

(٩) اور فرعون کی بیوی نے کہا یہ میرے اور تمہارے آنکھوں کی ٹھنڈک ہے - اسے مارنا ممکن ہے کہ ہم کو نفع دے یا ہم اس کو اپنا بیٹا بنالیں اور وہ بے خبر تھے۔

(9) And the wife of Pharaoh said: He is the joy of my eye and yours — do not kill him; perhaps he will be useful to us, or we may adopt him as a son — and they were unaware (of what was to come).

28:10

وَأَصْبَحَ فُؤَادُ أُمِّ مُوسَى فَارِغًا إِن كَادَتْ لَتُبْدِي بِهِ لَوْلَا أَن رَّبَطْنَا عَلَى قَلْبِهَا لِتَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ

(١٠) موسٰی کی ماں کا دل صبر و قرار سے خالی ہوگیا - اگر ہم نے ان کے دل کو مضبوط نہ کرتے تو وہ بے قراری (ہم نے ان کے دل کو مضبوط کیا تھا) کہ وہ ایمان اور یقین والوں میں سے ہوجائیں۔

(10) The heart of the mother of Mūsā became empty (of patience and composure) — had We not strengthened her heart (We had indeed strengthened her heart) she would have revealed him — so that she might be among those with firm belief and conviction.

28:11

وَقَالَتْ لِأُخْتِهِ قُصِّيهِ فَبَصُرَتْ بِهِ عَن جُنُبٍ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

(١١) اور کہا ان کی بہن سے (موسٰی سے) پیچھے چلو - وہ ان کو انجان طور سے دیکھتی رہیں اور لوگوں کو معلوم تک نہ ہوا۔

(11) And she (the mother) said to his sister (Mūsā's sister): Follow him — she watched him from a distance and the people were unaware.

28:12

وَحَرَّمْنَا عَلَيْهِ الْمَرَاضِعَ مِن قَبْلُ فَقَالَتْ هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى أَهْلِ بَيْتٍ يَكْفُلُونَهُ لَكُمْ وَهُمْ لَهُ نَاصِحُونَ

(١٢) اور ہم نے ان سے (موسٰی سے) اس سے پہلے ہی انائوں کو روک دیا تھا - پھر (موسٰی کی بہن نے) کہا کیا میں بتاؤں کہ ایسے گھر والوں کو جو تمہارے لیے ان کے کفیل ہوں (ان کی پرورش کریں) اور وہ ان کے خیرخواہ بھی ہوں۔

(12) And We had already forbidden him (Mūsā) from wet-nurses before this — then (Mūsā's sister) said: Shall I direct you to a household who will look after him for you (and nurse him) and who will also be his well-wishers?

28:13

فَرَدَدْنَاهُ إِلَى أُمِّهِ كَيْ تَقَرَّ عَيْنُهَا وَلَا تَحْزَنَ وَلِتَعْلَمَ أَنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

(١٣) پھر ہم نے ان کو ان کی ماں کی طرف واپس کیا کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور حزن و ملال نہ کریں اور ان کو معلوم ہوجائے کہ اللہ کا وعدہ حق تھا - مگر اکثر لوگ ہیں کہ نہیں جانتے۔

(13) Then We returned him to his mother so that her eyes would be cooled and she would not grieve, and so she would know that the promise of Allah was true — but most people do not know.

28:14

وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَاسْتَوَى آتَيْنَاهُ حُكْمًا وَعِلْمًا وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

(١٤) اور جب موسٰی بھر جوانی کو پہنچے اور ہاتھ پاؤں کے سیدھے ہوگئے تو ہم نے ان کو حکمت اور علم عطا کیا اور ہم اسی طرح احسان (یعنی نیک کام) کرنے والوں کو جزا دیتے ہیں۔

(14) And when Mūsā reached full maturity and was firmly set (in his strength), We gave him wisdom and knowledge — and thus We reward those who do good (i.e., those who perform righteous deeds).

28:15

وَدَخَلَ الْمَدِينَةَ عَلَى حِينِ غَفْلَةٍ مِّنْ أَهْلِهَا فَوَجَدَ فِيهَا رَجُلَيْنِ يَقْتَتِلَانِ هَذَا مِن شِيعَتِهِ وَهَذَا مِنْ عَدُوِّهِ فَاسْتَغَاثَهُ الَّذِي مِن شِيعَتِهِ عَلَى الَّذِي مِنْ عَدُوِّهِ فَوَكَزَهُ مُوسَى فَقَضَى عَلَيْهِ قَالَ هَذَا مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ عَدُوٌّ مُّضِلٌّ مُّبِينٌ

(١٥) اور وہ (موسٰی) شہر میں ایسے وقت پہنچے کہ لوگ غفلت میں پڑے سو رہے تھے - پھر وہاں دو آدمیوں کو پایا جو آپس میں لڑ رہے تھے - ایک ان کے گروہ کا تھا اور ایک ان کے دشمن کے گروہ کا - جو ان کے گروہ کا تھا اس شخص نے اس کے خلاف جو ان کے دشمن کے گروہ کا تھا (یعنی بنی اسرائیلی نے قبطی کی) فریاد کی - پھر موسٰی نے اس کو ایک گھونسا مارا اور اس کا فیصلہ کردیا - (موسٰی نے) کہا یہ شیطان کا کام تھا - یقیناً وہ کھلا گمراہ کرنے والا دشمن ہے۔

(15) And he (Mūsā) entered the city at a time when its people were heedless and sleeping — then he found two men there fighting one another; one was from his own group and the other from his enemy's group — the one from his group called out against the one from the enemy's group (i.e., the Israelite cried out against the Copt) — then Mūsā struck him a blow and settled the matter — (Mūsā) said: This was the work of Shaitan — indeed he is a manifest, misguiding enemy.

28:16

قَالَ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي فَغَفَرَ لَهُ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ

(١٦) (موسٰی نے) کہا خدایا! مجھ سے بڑا قصور ہوا - مجھے بخش دے - پھر خدا نے انہیں بخشش بھی دیا - بے شک وہی غفور رحیم ہے۔

(16) (Mūsā) said: My Lord! I have wronged myself — forgive me — then Allah granted him forgiveness as well — indeed He is the All-Forgiving, the Most Merciful.

28:17

قَالَ رَبِّ بِمَا أَنْعَمْتَ عَلَيَّ فَلَنْ أَكُونَ ظَهِيرًا لِّلْمُجْرِمِينَ

(١٧) (موسٰی نے) کہا خدایا! مجھ پر تیرے انعام واکرام کی وجہ سے اب میں کبھی کسی مجرم کا پشت دینے والا نہ بنوں گا۔

(17) (Mūsā) said: My Lord! On account of the grace and favor You have bestowed upon me, I will never again be a supporter (backer) of any criminal.

28:18

فَأَصْبَحَ فِي الْمَدِينَةِ خَائِفًا يَتَرَقَّبُ فَإِذَا الَّذِي اسْتَنصَرَهُ بِالْأَمْسِ يَسْتَصْرِخُهُ قَالَ لَهُ مُوسَى إِنَّكَ لَغَوِيٌّ مُّبِينٌ

(١٨) پھر صبح سویرے موسٰی شہر میں خوف زدہ رہے، خبر لیتے رہے - تو کیا دیکھتے ہیں کہ جس شخص نے کل ان سے (موسٰی سے) مدد کی طلب کی تھی وہ پھر ان کے سامنے چیخاں اور واد فریاد کر رہا ہے - موسٰی نے اس سے کہا تو ظاہر بد راہ ہے (شریر ہے)۔

(18) Then the next morning Mūsā was in the city fearful and watchful — and what does he see but the man who had sought his help the day before is again crying out to him and calling for his aid — Mūsā said to him: You are clearly a troublemaker (a mischief-maker).

28:19

فَلَمَّا أَنْ أَرَادَ أَن يَبْطِشَ بِالَّذِي هُوَ عَدُوٌّ لَّهُمَا قَالَ يَا مُوسَى أَتُرِيدُ أَن تَقْتُلَنِي كَمَا قَتَلْتَ نَفْسًا بِالْأَمْسِ إِن تُرِيدُ إِلَّا أَن تَكُونَ جَبَّارًا فِي الْأَرْضِ وَمَا تُرِيدُ أَن تَكُونَ مِنَ الْمُصْلِحِينَ

(١٩) پس جب موسٰی نے ارادہ کیا کہ پکڑلیں اس کو جو دونوں کا مخالف تھا اس نے کہا اے موسٰی! کیا تم چاہتے ہو کہ مجھے قتل کرو (مار ڈالو) جیسے کل ایک کو مار ڈالا تھا - تمہارا ارادہ تو بس یہ ہے کہ زمین میں سرکش بنو (اور زبردستی کرو) اور تم مصلحین میں سے ہونا نہیں چاہتے۔

(19) Then when Mūsā intended to seize the one who was an enemy to both of them, he said: O Mūsā! Do you want to kill me (put me to death) just as you killed a man yesterday? Your only intention is to become a tyrant in the land (to use force), and you have no desire to be among those who set things right.

28:20

وَجَاءَ رَجُلٌ مِّنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ يَسْعَى قَالَ يَا مُوسَى إِنَّ الْمَلَأَ يَأْتَمِرُونَ بِكَ لِيَقْتُلُوكَ فَاخْرُجْ إِنِّي لَكَ مِنَ النَّاصِحِينَ

(٢٠) اور ایک شخص شہر کے کنارے سے دوڑتا آیا - کہا اے موسٰی! عہدے دار تو تمہارے قتل کے لیے مشورہ کر رہے ہیں - تم یہاں سے نکل جاؤ - میں تمہارا خیرخواہ ہوں۔

(20) And a man came running from the far end of the city — he said: O Mūsā! The chiefs are consulting to have you killed — leave this place — I am one of your well-wishers.

28:21

فَخَرَجَ مِنْهَا خَائِفًا يَتَرَقَّبُ قَالَ رَبِّ نَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ

(٢١) پھر موسٰی ڈرتے ہوئے شہر سے نکلے، خبر لیتے رہے - دعا ہے کہ ہوتا کیا ہے - دعا ہے خدایا! مجھے ظالم لوگوں کے شر سے نجات دے (مجھے بچالے)۔

(21) Then Mūsā left the city in fear and watchfulness, praying: What will happen? — O my Lord! Deliver me from the people who are wrongdoers (save me).

28:22

وَلَمَّا تَوَجَّهَ تِلْقَاءَ مَدْيَنَ قَالَ عَسَى رَبِّي أَن يَهْدِيَنِي سَوَاءَ السَّبِيلِ

(٢٢) اور جب (موسٰی) شہر مدین کی طرف چلے تو کہا امید ہے کہ میرا رب مجھے سیدھا راستہ بتادے۔

(22) And when (Mūsā) turned toward the town of Madyan, he said: I hope my Lord will guide me to the right path.

28:23

وَلَمَّا وَرَدَ مَاءَ مَدْيَنَ وَجَدَ عَلَيْهِ أُمَّةً مِّنَ النَّاسِ يَسْقُونَ وَوَجَدَ مِن دُونِهِمُ امْرَأَتَيْنِ تَذُودَانِ قَالَ مَا خَطْبُكُمَا قَالَتَا لَا نَسْقِي حَتَّى يُصْدِرَ الرِّعَاءُ وَأَبُونَا شَيْخٌ كَبِيرٌ

(٢٣) اور جب (موسٰی) شہر مدین کے پانی کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ لوگوں کی ایک جماعت پانی پلا رہی ہے اور یہ بھی دیکھا کہ ان سے الگ دو عورتیں بکریاں ہاٹ رہی تھیں۔ ان دونوں سے (موسٰی نے) کہا تمہارا کیا حال ہے - دونوں عورتوں نے کہا ہم بکریوں کو پانی نہیں پلاسکتے جب تک کہ چرواہے اپنی بکریوں کو واپس نہ پلٹاویں اور ہمارے باپ بہت بوڑھے ہیں۔

(23) And when (Mūsā) reached the water of Madyan, he found a crowd of people watering (their flocks), and he also saw that apart from them two women were holding back their flocks. He said to both of them (Mūsā asked): What is your situation? The two women said: We cannot water our flock until the shepherds turn back, and our father is very old.

28:24

فَسَقَى لَهُمَا ثُمَّ تَوَلَّى إِلَى الظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ

(٢٤) پھر (موسٰی نے) ان کی خاطر پانی پلادیا اور پھر ایک سایے کی طرف جا بیٹھے - پھر کہا خدایا! تو میرے واسطے جو بھلائی اُتارے میں اس کا محتاج ہوں۔

(24) Then (Mūsā) watered (their flock) for them and then went and sat in the shade — then he said: O my Lord! I am in need of whatever good You may send down for me.

28:25

فَجَاءَتْهُ إِحْدَاهُمَا تَمْشِي عَلَى اسْتِحْيَاءٍ قَالَتْ إِنَّ أَبِي يَدْعُوكَ لِيَجْزِيَكَ أَجْرَ مَا سَقَيْتَ لَنَا فَلَمَّا جَاءَهُ وَقَصَّ عَلَيْهِ الْقَصَصَ قَالَ لَا تَخَفْ نَجَوْتَ مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ

(٢٥) پھر ان میں سے ایک کے پاس آئی شرماتی چلتی تھی - کہا میرے باپ آپ کو بلاتے ہیں - پھر جب ان کے پاس آئے اور سارا قصہ سنایا تو انہوں نے کہا خوف نہ کرو تم ظالم لوگوں کے شر سے بچ گئے ہو۔

(25) Then one of them came to him walking with shyness — she said: My father is calling you so that he may give you the wage for watering for us — then when he (Mūsā) came to him and narrated the whole story, he said: Do not fear — you have escaped from the people who were wrongdoers.

28:26

قَالَتْ إِحْدَاهُمَا يَا أَبَتِ اسْتَأْجِرْهُ إِنَّ خَيْرَ مَنِ اسْتَأْجَرْتَ الْقَوِيُّ الْأَمِينُ

(٢٦) ان میں سے ایک نے کہا ابا جان! ان کو نوکر رکھ لیجیے - بہترین نوکر وہی ہے جو قوت دار بھی ہو اور امانت دار بھی ہو۔

(26) One of them said: Dear father! Hire him — the best one to hire is he who is strong as well as trustworthy.

28:27

قَالَ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُنكِحَكَ إِحْدَى ابْنَتَيَّ هَاتَيْنِ عَلَى أَن تَأْجُرَنِي ثَمَانِيَ حِجَجٍ فَإِنْ أَتْمَمْتَ عَشْرًا فَمِنْ عِندِكَ وَمَا أُرِيدُ أَنْ أَشُقَّ عَلَيْكَ سَتَجِدُنِي إِن شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّالِحِينَ

(٢٧) کہا میں اپنی دو بیٹیوں میں سے ایک کوتم سے شادی کرویا چاہتا ہوں اس شرط پر کہ تم آٹھ سال میری خدمت کرو (نوکری کرو) اگرتم نے دس سال پورے کرلیے تو تم پر تھا۔ میں تم پر مشقت اور تکلیف میں ڈالنا نہیں چاہتا ان شاء اللہ تم مجھے صالحین میں سے (اچھا ہی دیکھوگے)۔

(27) He said: I wish to marry one of these two daughters of mine to you on the condition that you serve me for eight years (as a hired hand) — if you complete ten years, that is from your own side. I do not wish to impose hardship and difficulty upon you — you will find me, God willing, among the righteous (a good man).

28:28

قَالَ ذَلِكَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ أَيَّمَا الْأَجَلَيْنِ قَضَيْتُ فَلَا عُدْوَانَ عَلَيَّ وَاللَّهُ عَلَى مَا نَقُولُ وَكِيلٌ

(٢٨) کہا یہ بات تو آپ کے اور میرے درمیان ہوچکی (طے ہوگئی) ان دو مدتوں میں سے جو پوری کریں تو مجھ پر کوئی زیادتی نہ ہو اور ہم جو کہہ رہے ہیں اس پر اللہ ہی کارساز ہے۔

(28) He said: This matter has been settled between you and me — whichever of the two terms I fulfill, there should be no injustice against me, and Allah is the guardian (witness) over what we are saying.

28:29

فَلَمَّا قَضَى مُوسَى الْأَجَلَ وَسَارَ بِأَهْلِهِ آنَسَ مِن جَانِبِ الطُّورِ نَارًا قَالَ لِأَهْلِهِ امْكُثُوا إِنِّي آنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّي آتِيكُم مِّنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ جَذْوَةٍ مِّنَ النَّارِ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ

(٢٩) پھر جب موسٰی نے اپنی میعاد پوری کرلی اور اپنی بیوی کو لے کر پہاڑ کی طرف سے آگ دیکھی - اپنی بیوی سے کہا تم یہاں ٹھہرو - شاید میں آگ کے پاس سے تمہارے لیے کچھ خبر یا آگ کا کوئی پارہ (دکتالنگارہ) تاکہ تم گرم سینکو۔

(29) Then when Mūsā completed his term and set out with his family, he perceived from the side of the mountain a fire — he said to his family: Stay here — perhaps I will bring you some news from it, or a burning ember (a glowing piece of coal) so that you may warm yourselves.

28:30

فَلَمَّا أَتَاهَا نُودِيَ مِن شَاطِئِ الْوَادِي الْأَيْمَنِ فِي الْبُقْعَةِ الْمُبَارَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ أَن يَا مُوسَى إِنِّي أَنَا اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ

(٣٠) پھر جب آگ کے پاس پہنچے تو میدان کے دہنے کنارے سے جو ایک مبارک حصہ زمین میں تھا درخت سے آواز آئی - موسٰی! میں ہی اللہ رب العالمین ہوں۔

(30) Then when he reached the fire, a voice called out from the right bank of the valley — from a blessed piece of ground — from the tree: O Mūsā! I am Allah, Lord of all the worlds.

28:31

وَأَنْ أَلْقِ عَصَاكَ فَلَمَّا رَآهَا تَهْتَزُّ كَأَنَّهَا جَانٌّ وَلَّى مُدْبِرًا وَلَمْ يُعَقِّبْ يَا مُوسَى أَقْبِلْ وَلَا تَخَفْ إِنَّكَ مِنَ الْآمِنِينَ

(٣١) اور اپنا عصا ڈال دو - پھر جب اس کو دیکھا کہ جنبش کر رہا ہے (ہل رہا ہے) گویا کہ وہ سانپ ہے تو پلٹ کر بھاگا اور پیچھے بھی نہ دیکھا - (اللہ تعالیٰ نے فرمایا) موسٰی آگے آؤ - مت ڈرو - تم یقیناً امن یافتہ لوگوں میں سے ہو۔

(31) And cast down your staff — then when he saw it writhing and moving (as if alive) as if it were a serpent, he turned and fled without looking back — (Allah Most High declared): Mūsā, come forward — do not fear — indeed you are among those who are in safety.

28:32

اسْلُكْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ وَاضْمُمْ إِلَيْكَ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهْبِ فَذَانِكَ بُرْهَانَانِ مِن رَّبِّكَ إِلَى فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ

(٣٢) اپنا ہاتھ اپنے جیب میں ڈالو وہ بغیر کسی عیب کے روشن اور تاباں ہوکر نکل آئے گا اور اپنی بازو خوف ہونے کے لیے دو مجزے ہیں تمہارے رب کی طرف سے فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف بھیجے گئے ہیں کیونکہ وہ لوگ بے فرمان ہیں۔

(32) Insert your hand into your collar — it will come out shining and radiant without any blemish — and draw your arm close to yourself against fear — these are two miracles from your Lord, sent to Pharaoh and his courtiers, because they are a disobedient people.

28:33

قَالَ رَبِّ إِنِّي قَتَلْتُ مِنْهُمْ نَفْسًا فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ

(٣٣) کہا خدایا! میں نے ان میں سے ایک کو مار ڈالا ہے - اس لیے مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے مار ڈالیں گے۔

(33) He said: O my Lord! I killed a man from among them — so I fear that they will put me to death.

28:34

وَأَخِي هَارُونُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي لِسَانًا فَأَرْسِلْهُ مَعِيَ رِدْءًا يُصَدِّقُنِي إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ

(٣٤) اور میرے بھائی ہارون ان کی زبان مجھ سے زیادہ صاف ہے - پس ان کو بھی میرے ساتھ رسول بنا کر مدد اور تصدیق کریں - مجھے خوف ہے کہ وہ لوگ میری تکذیب کریں گے۔

(34) And my brother Hārūn — his tongue is clearer than mine — so send him with me as a Messenger to support and confirm me — I fear that they will deny me.

28:35

قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ وَنَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطَانًا فَلَا يَصِلُونَ إِلَيْكُمَا بِآيَاتِنَا أَنتُمَا وَمَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغَالِبُونَ

(٣٥) فرمایا ہم تم کو تمہارے بھائی کی وجہ سے زبردست بنادیں گے اور تم کو غلبہ عطا کریں گے ہمارے معجزوں کی وجہ سے وہ تم تک پہنچ نہیں سکیں گے اور تم اور تمہارے پیروی کرنے والے ہی غالب ہونے والے ہیں۔

(35) He said: We will strengthen your arm through your brother and We will give you both authority — they will not be able to reach you — you two and those who follow you will be the victorious ones, by virtue of Our signs.

28:36

فَلَمَّا جَاءَهُم مُّوسَى بِآيَاتِنَا بَيِّنَاتٍ قَالُوا مَا هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّفْتَرًى وَمَا سَمِعْنَا بِهَذَا فِي آبَائِنَا الْأَوَّلِينَ

(٣٦) پھر جب موسٰی ان کے پاس ہماری کلی کلی نشانیاں لے کر پہنچے تو لوگوں نے کہا یہ تو محض گھڑت جادو ہے - اس کا ذکر تو ہم نے اپنے گزشتہ بزرگوں میں کبھی نہیں سنا تھا۔

(36) Then when Mūsā came to them with Our clear signs, the people said: This is nothing but forged sorcery — we have never heard of this among our past elders and forefathers.

28:37

وَقَالَ مُوسَى رَبِّي أَعْلَمُ بِمَن جَاءَ بِالْهُدَى مِنْ عِندِهِ وَمَن تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ

(٣٧) اور موسٰی نے کہا میرا خدا خوب جانتا ہے کہ کون اس کے پاس سے ہدایت لایا ہے اور کس کے حصہ میں آخرت کا نیک انجام ہے - بات یہ ہے کہ ظالم کبھی بھی فلاح نہیں پاتے۔

(37) And Mūsā said: My Lord knows well who has brought guidance from His presence and for whom the good end of the hereafter will be — the fact is that the wrongdoers will never attain salvation.

28:38

وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ مَا عَلِمْتُ لَكُم مِّنْ إِلَهٍ غَيْرِي فَأَوْقِدْ لِي يَا هَامَانُ عَلَى الطِّينِ فَاجْعَل لِّي صَرْحًا لَّعَلِّي أَطَّلِعُ إِلَى إِلَهِ مُوسَى وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ مِنَ الْكَاذِبِينَ

(٣٨) اور فرعون نے کہا لوگو! میں نہیں جانتا جانتا کہ میرے سوائے تمہارا کوئی معبود بھی ہے - ہامان! روشن کرو میرے لیے (اینٹوں پر آگ لگاؤ) اور میرے لیے ایک عالیشان محل بنا - میں اس پر چڑھ کر موسٰی کے خدا کو دیکھنا چاہتا ہوں اور میں تو اس کو جھوٹا سمجھتا ہوں۔

(38) And Pharaoh said: O people! I do not know of any god for you other than myself — O Hāmān! Light (fire the bricks) for me and build me a lofty palace — I wish to climb it and behold the god of Mūsā, and I certainly consider him to be a liar.

28:39

وَاسْتَكْبَرَ هُوَ وَجُنُودُهُ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ إِلَيْنَا لَا يُرْجَعُونَ

(٣٩) اور فرعون اور اس کے لشکر نے زمین میں ناحق (تکبر کیا) اور یہ سمجھ رکھا تھا کہ ان کو ہمارے دربار میں دوبارہ حاضر نہیں ہونا ہے۔

(39) And Pharaoh and his army arrogantly transgressed in the land without right (with arrogance), and they had convinced themselves that they would never be brought back before Us.

28:40

فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظَّالِمِينَ

(٤٠) پھر ہم نے فرعون اور اس کے لشکروں کو گرفتار کرلیا - پھر ان کو دریا میں ڈال دیا (ڈبو دیا) پس دیکھو ظالموں کا کیسا انجام ہوا۔

(40) Then We seized Pharaoh and his armies — then We hurled them into the sea (drowned them) — so see what was the end of the wrongdoers.

28:41

وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يُنصَرُونَ

(٤١) اور ہم نے ان کو ایسے لیڈر بنادیا جو دوزخ کی طرف بلاتے ہیں اور قیامت کے دن ان کو مدد اور نصرت نہ ملے گی۔

(41) And We made them leaders who call toward the Fire — and on the Day of Resurrection they will receive no help or support.

28:42

وَأَتْبَعْنَاهُمْ فِي هَذِهِ الدُّنْيَا لَعْنَةً وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ هُم مِّنَ الْمَقْبُوحِينَ

(٤٢) اور ہم نے اس دنیا میں ان کے پیچھے پھٹکار اور لعنت لگادی اور قیامت کے دن یہ لوگ بڑے بدحال ہوں گے۔

(42) And We sent curse and condemnation following them in this world, and on the Day of Resurrection they will be utterly disgraced.

28:43

وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ مِن بَعْدِ مَا أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ الْأُولَى بَصَائِرَ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

(٤٣) اور یقیناً ہم نے موسٰی کو کتاب دی اس کے بعد کہ ہم نے پہلے کے طبقوں کو نابود کردیا - (کیسی کتاب؟) جو لوگوں کے لیے ذریعہ بصیرت ہے اور ہدایت اور رحمت ہے - تاکہ نصیحت حاصل کریں۔

(43) And indeed We gave Mūsā the Book after We had destroyed the earlier generations — (what kind of book?) it is a means of insight for people, and a guidance and mercy — so that they might take heed.

28:44

وَمَا كُنتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِيِّ إِذْ قَضَيْنَا إِلَى مُوسَى الْأَمْرَ وَمَا كُنتَ مِنَ الشَّاهِدِينَ

(٤٤) اور تم مغربی جانب نہ تھے (یعنی طور کے) جب کہ ہم نے موسٰی کو احکام دیے اور نہ تم حاضرین میں سے تھے۔

(44) And you were not present at the western side (i.e., of Mount Tūr) when We gave Mūsā the command, and you were not among those who were present there.

28:45

وَلَكِنَّا أَنشَأْنَا قُرُونًا فَتَطَاوَلَ عَلَيْهِمُ الْعُمْرُ وَمَا كُنتَ ثَاوِيًا فِي أَهْلِ مَدْيَنَ تَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِنَا وَلَكِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ

(٤٥) مگر ہم نے قرآن کے قرون پیدا کئے - پھر ان پر بہت زمانہ گزر گیا - اور تم اہل مدین میں رہتے تھے تو ان کو ہماری آیتیں پڑھتے نہ تھے (لیکن اب) ہم پیغمبر بھیجنے والے ہیں۔

(45) But We raised up generations, and a great span of time passed over them — and you were not dwelling among the people of Madyan reciting Our signs to them — (but now) We are indeed senders of Messengers.

28:46

وَمَا كُنتَ بِجَانِبِ الطُّورِ إِذْ نَادَيْنَا وَلَكِن رَّحْمَةً مِّن رَّبِّكَ لِتُنذِرَ قَوْمًا مَّا أَتَاهُم مِّن نَّذِيرٍ مِّن قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

(٤٦) اور تم طور کے کنارے نہ تھے جب ہم نے پکارا - مگر تمہارے رب کی رحمت ہے کہ تم ایسی قوم کو ڈراؤ جن کے پاس تم سے پہلے کوئی پیغمبر نہیں آیا تا کہ وہ نصیحت قبول کریں۔

(46) And you were not beside Mount Tūr when We called out — but it is a mercy from your Lord, so that you may warn a people to whom no warner had come before you — so that they might take heed.

28:47

وَلَوْلَا أَن تُصِيبَهُم مُّصِيبَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ فَيَقُولُوا رَبَّنَا لَوْلَا أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولًا فَنَتَّبِعَ آيَاتِكَ وَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ

(٤٧) اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ ان کو ان کے ہاتھوں کی وجہ مصیبت پہنچتی تو وہ کہتے خدایا! تو نے ہماری طرف کیوں پیغمبر نہیں بھیجا کہ ہم تیرے احکام کی اتباع کرتے اور ایمانداروں میں سے ہوجاتے۔

(47) And had it not been (for the concern) that a calamity might befall them on account of their own deeds, they would say: Our Lord! Why did You not send a Messenger to us so that we might follow Your commands and be among the believers?

28:48

فَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِندِنَا قَالُوا لَوْلَا أُوتِيَ مِثْلَ مَا أُوتِيَ مُوسَى أَوَ لَمْ يَكْفُرُوا بِمَا أُوتِيَ مُوسَى مِن قَبْلُ قَالُوا سِحْرَانِ تَظَاهَرَا وَقَالُوا إِنَّا بِكُلٍّ كَافِرُونَ

(٤٨) پس جب ان کے پاس ہمارے ہاں سے سچا پیغمبر سچا دین (ہماری ہدایت) آیا تو انہوں نے کہا اس کو مُعجزے کیوں نہیں دیے جیسے موسٰی (نبی) کو دیے تھے - کیا ان لوگوں نے انکار نہیں کیا جو کتاب اور معجزے موسٰی کو پہلے سے دیے گئے تھے - ان لوگوں نے کہا یہ دونوں جادوگر ہیں ایک دوسرے کے معاون ہیں - اور انہوں نے کہا ہم ان میں سے کسی کو نہیں مانتے۔

(48) Then when the true Prophet and the true religion (Our guidance) came to them from Our presence, they said: Why was he not given miracles like those given to Mūsā (the Prophet)? — Did they not already deny the Book and the miracles that were given to Mūsā before? — They said: These two are sorcerers helping each other — and they said: We disbelieve in both of them.

28:49

قُلْ فَأْتُوا بِكِتَابٍ مِّنْ عِندِ اللَّهِ هُوَ أَهْدَى مِنْهُمَا أَتَّبِعْهُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

(٤٩) (خبردار!) تم کہو - اچھا تم اللہ کی جانب سے کوئی ایسی کتاب لاؤ جو ان دونوں سے زیادہ ہدایت بخش ہو کہ میں اس کی پیروی کروں اگر ہو تم سچے۔

(49) (Say to them!) Tell them: Very well — bring a Book from the presence of Allah that is more rightly guiding than these two, so that I may follow it — if you are truthful.

28:50

فَإِن لَّمْ يَسْتَجِيبُوا لَكَ فَاعْلَمْ أَنَّمَا يَتَّبِعُونَ أَهْوَاءَهُمْ وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوَاهُ بِغَيْرِ هُدًى مِّنَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ

(٥٠) پس اگر وہ تمہارے کہنے کے مطابق جواب نہ دیں گے تو سمجھ لو کہ وہ بندہ ہوا اور ہوس کے ہیں اور اس سے زیادہ گمراہ کون ہوگا کہ خدا کی ہدایت کے بغیر اپنے ہوس کا تابع ہوا اور یقیناً اللہ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا۔

(50) Then if they do not respond to your call, know that they are the slaves of desires and passions, and who is more astray than one who follows his own whims without guidance from Allah? Indeed Allah does not guide such wrongdoers.

28:51

وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

(٥١) اور ہم نے پے در پے ان کو آیتیں اُتاریں کہ وہ کچھ نصیحت پکڑیں۔

(51) And We sent down to them messages one after another so that they might take some heed.

28:52

الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ مِن قَبْلِهِ هُم بِهِ يُؤْمِنُونَ

(٥٢) جن لوگوں کو ہم نے (قرآن سے) پہلے کتاب دی تھی وہ لوگ تو اس پر بھی ایمان رکھتے ہیں۔

(52) Those to whom We gave the Book before (the Qur'an) — they believe in it (the Qur'an) as well.

28:53

وَإِذَا يُتْلَى عَلَيْهِمْ قَالُوا آمَنَّا بِهِ إِنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّنَا إِنَّا كُنَّا مِن قَبْلِهِ مُسْلِمِينَ

(٥٣) اور جب ان پر (قرآن کی) تلاوت کی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لاتے ہیں - یقیناً وہ ہمارے رب کی طرف سے سچ کلام ہے - ہم تو پہلے ہی سے خدا کے فرمان بردار ہیں (مسلمان ہیں)۔

(53) And when (the Qur'an) is recited before them, they say: We believe in it — indeed it is the true word from our Lord — we were already Muslims (obedient to Allah) before this.

28:54

أُولَئِكَ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُم مَّرَّتَيْنِ بِمَا صَبَرُوا وَيَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ

(٥٣) یہ وہ لوگ ہیں کہ ان کا اجر دو دفعہ دیا جائے گا ان کے صبر کی وجہ سے اور اس وجہ سے کہ وہ بدی کا بدلہ نیکی سے دیتے ہیں اور ہمارے دیے ہوئے رزق میں سے خدا کی راہ میں خرچ بھی کرتے ہیں۔

(53) These are the people who will be given their reward twice — on account of their patience, and because they repel evil with good, and they also spend in the way of Allah from what We have provided them.

28:55

وَإِذَا سَمِعُوا اللَّغْوَ أَعْرَضُوا عَنْهُ وَقَالُوا لَنَا أَعْمَالُنَا وَلَكُمْ أَعْمَالُكُمْ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ لَا نَبْتَغِي الْجَاهِلِينَ

(٥٥) اور جب یہ لغو باتیں سنتے ہیں تو اس سے رخ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں ہمارے اعمال ہمارے لیے اور تمہارے اعمال تمہارے لیے - تم کو (برائی سے) سلام ہے - ہم جاہلوں سے اُلجھنا نہیں چاہتے۔

(55) And when they hear vain talk, they turn away from it and say: Our deeds are for us and your deeds are for you — peace be upon you (we distance ourselves from evil) — we have no desire to engage with the ignorant.

28:56

إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَن يَشَاءُ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ

(٥٦) بے شک تم جس کو چاہتے ہو ہدایت نہیں کرسکتے اور خدا جس کو چاہے ہدایت کرسکتا ہے اور وہ ہدایت قبول کرنے والوں کو خوب جانتا ہے۔

(56) Indeed you cannot guide whoever you wish — but Allah guides whoever He wills, and He knows best those who are ready to accept guidance.

28:57

وَقَالُوا إِن نَّتَّبِعِ الْهُدَى مَعَكَ نُتَخَطَّفْ مِنْ أَرْضِنَا أَوَ لَمْ نُمَكِّن لَّهُمْ حَرَمًا آمِنًا يُجْبَى إِلَيْهِ ثَمَرَاتُ كُلِّ شَيْءٍ رِزْقًا مِّن لَّدُنَّا وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

(٥٧) اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر ہم تمہاری ہدایت پر چلیں تو (دشمن) ہم کو ہماری سرزمین سے (ڈچوا) جال لے چلیں گے - کیا ہم نے ان کو امن حرم میں رکھا نہ تھا جس میں ہر قسم کے پھل اور ثمرات ہمارے ہاں سے آتے چلے تھے مگر ان میں سے اکثر لوگ (جاہل لوگ) بے علم ہیں۔

(57) And these people say: If we follow your guidance, we will be snatched away (uprooted) from our land (by enemies) — did We not establish for them a safe sanctuary (Makkah) to which the fruits of all things are brought as provision from Our presence? But most of them (ignorant people) have no knowledge.

28:58

وَكَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ بَطِرَتْ مَعِيشَتَهَا فَتِلْكَ مَسَاكِنُهُمْ لَمْ تُسْكَن مِّن بَعْدِهِمْ إِلَّا قَلِيلًا وَكُنَّا نَحْنُ الْوَارِثِينَ

(٥٨) اور ہم نے کتنے شہروں کو ہلاک کردیا جو اپنے سر کے بل اور عیش وعشرت میں اِتراگئے تھے - یہ ان کے مکان ہیں کہ ان کے بعد آباد نہ رہے مگر بہت کم مدت اور کم مالک رہے تو ہم ہی رہے۔

(58) And how many towns have We destroyed — those that became arrogant and engrossed in ease and luxury — here are their dwellings, not inhabited after them except for a very brief time — and We have remained the inheritors.

28:59

وَمَا كَانَ رَبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرَى حَتَّى يَبْعَثَ فِي أُمِّهَا رَسُولًا يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِنَا وَمَا كُنَّا مُهْلِكِي الْقُرَى إِلَّا وَأَهْلُهَا ظَالِمُونَ

(٥٩) اور تمہارا رب قریوں کو نیست و نابود نہیں کرتا جب تک کہ صدر مقام میں ایسا پیغمبر نہ بھیجے جو ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سُنائے اور ہم قریوں کو ہلاک کرنے والے نہیں تھے مگر ایسی حالت میں کہ اس کے رہنے والے شریر ہوں ناحق کے۔

(59) And your Lord would not destroy the towns until He sends to their central city a Messenger who recites Our signs to them — and We would not destroy the towns except when their inhabitants were wrongdoers.

28:60

وَمَا أُوتِيتُم مِّن شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَزِينَتُهَا وَمَا عِندَ اللَّهِ خَيْرٌ وَأَبْقَى أَفَلَا تَعْقِلُونَ

(٦٠) اور تم کو جو کچھ ملا ہے وہ دنیا کی عیش و عشرت اور اس کی زینت ہے اور جو خدا کے پاس ہے وہ بہتر ہے اور باقی تر ہے - کیا تم عقل سے کچھ کام نہیں لیتے۔

(60) And whatever you have been given is but the enjoyment of worldly life and its adornment — and what is with Allah is better and more enduring — do you not use your reason at all?

28:61

أَفَمَن وَعَدْنَاهُ وَعْدًا حَسَنًا فَهُوَ لَاقِيهِ كَمَن مَّتَّعْنَاهُ مَتَاعَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ثُمَّ هُوَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الْمُحْضَرِينَ

(٦١) کیا وہ شخص جس سے ہم نے اچھا وعدہ کیا ہے اور وہ اس کو پانے والا بھی ہے اس شخص کے برابر ہے جس کو ہم نے دنیا کی زندگی سے عیش و عشرت میں رہنے دیا - پھر وہ قیامت کے دن (گرفتار ہوکر) حاضر کیا جائے گا۔

(61) Is the person to whom We have made a good promise — and who will indeed receive it — equal to the person whom We have let enjoy the pleasures of worldly life — then who will be brought forward (as a prisoner) on the Day of Resurrection?

28:62

وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَائِيَ الَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ

(٦٢) اور اس دن کو یاد کرو جب خدا ان کو پکارے گا پھر کہے گا اب میرے شریک کہاں ہیں جن کا تم زعم کیا کرتے تھے۔

(62) And remember the Day when He will call out to them and say: Where now are My partners of whom you used to make the claim?

28:63

قَالَ الَّذِينَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ رَبَّنَا هَؤُلَاءِ الَّذِينَ أَغْوَيْنَا أَغْوَيْنَاهُمْ كَمَا غَوَيْنَا تَبَرَّأْنَا إِلَيْكَ مَا كَانُوا إِيَّانَا يَعْبُدُونَ

(٦٣) جن پر خدا کی بات ثابت ہوئی (اس کا عذاب نازل ہوا) وہ کہنے لگے بارے خدایا! یہ وہ لوگ ہیں جن کو ہم نے گمراہ کردیا - ہم نے ان کو ایسا ہی گمراہ کیا جیسا ہم خود گمراہ ہوئے تھے - ہم تیری طرف سے بری ہیں - یہ لوگ ہماری عبادت نہیں کرتے تھے (بلکہ اپنی خواہشوں کی)۔

(63) Those against whom the word (of Allah's punishment) was proven said: O our Lord! These are the people whom we led astray — we led them astray just as we ourselves went astray — we declare our innocence before You — they were not worshipping us (but rather their own desires).

28:64

وَقِيلَ ادْعُوا شُرَكَاءَكُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ يَسْتَجِيبُوا لَهُمْ وَرَأَوُا الْعَذَابَ لَوْ أَنَّهُمْ كَانُوا يَهْتَدُونَ

(٦٣) اور ان سے کہا جائے گا اب تم اپنے شریکوں اور یار و مددگار کو پکارو - پھر وہ پکاریں گے اور کوئی جواب تک نہ دے گا - وہ عذاب کو دیکھ لیں گے - کاش وہ پہلے ہی سے ہدایت پر ہوتے۔

(64) And it will be said to them: Now call your partners and helpers — then they will call them, and none will respond to them — they will behold the punishment — would that they had been guided from the very beginning!

28:65

وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ مَاذَا أَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِينَ

(٦٥) اور اس دن کو یاد کرو کہ تم کو یاد کرو جب خدا ان کو ندا دے گا پھر فرمائے گا کہ تم نے پیغمبروں کو کیا جواب دیا تھا۔

(65) And remember that Day — when He will call out to them and ask: What answer did you give to the Messengers?

28:66

فَعَمِيَتْ عَلَيْهِمُ الْأَنبَاءُ يَوْمَئِذٍ فَهُمْ لَا يَتَسَاءَلُونَ

(٦٦) پس اس دن ساری خبریں ان پر تاریکی میں ہوجائیں گی (اندھا ہند ہوجائیں گی) پھر کوئی (کسی کی) پوچھ گچھ تک نہیں کرسکے گی۔

(66) Then on that Day all news (of excuses) will be obscured from them (they will be completely blind to it) — and none will be able to ask (about) anyone else.

28:67

فَأَمَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَعَسَى أَن يَكُونَ مِنَ الْمُفْلِحِينَ

(٦٧) پھر جو توبہ کیا ہوا اور ایمان لایا ہوا اور عمل صالح کیا ہوا ہوگا تو ایسے لوگوں کے لیے امید کی جاتی ہے کہ وہ فلاح یافتوں میں ہوں گے۔

(67) Then whoever repented and brought faith and did righteous deeds — for such people there is hope that they will be among the successful (the saved).

28:68

وَرَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَيَخْتَارُ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ سُبْحَانَ اللَّهِ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ

(٦٨) اور تمہارا رب جس کو پیدا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے پسند کرتا ہے - کسی کو کچھ اختیار نہیں - وہ پاک ہے اور وہ ان کے شرک سے اعلیٰ اور بلند ہے۔

(68) And your Lord creates what He wills and chooses (whom He wills) — no one has any say in the matter — He is pure and exalted far above what they associate (with Him).

28:69

وَرَبُّكَ يَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ

(٦٩) اور تمہارا رب ان کے سینوں کے خیالات کو جو وہ چھپاتے ہیں اور ان چیزوں کو جن کو وہ ظاہر کرتے ہیں خوب جانتا ہے۔

(69) And your Lord knows well the thoughts of their hearts — what they conceal and what they reveal.

28:70

وَهُوَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ لَهُ الْحَمْدُ فِي الْأُولَى وَالْآخِرَةِ وَلَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

(٧٠) اور وہی اللہ ہے اس کے سوائے کوئی معبود نہیں - حمد اسی کی ہے ابتداء میں بھی اور انتہاء میں بھی اور اسی کا حکم ہے اور تم سب کا مرجع و ماب وہی ہے۔

(70) And He is Allah — there is no deity but He — all praise belongs to Him both in the beginning and in the end — His is the command — and to Him you will all return.

28:71

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِن جَعَلَ اللَّهُ عَلَيْكُمُ اللَّيْلَ سَرْمَدًا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَنْ إِلَهٌ غَيْرُ اللَّهِ يَأْتِيكُم بِضِيَاءٍ أَفَلَا تَسْمَعُونَ

(٧١) (خبردار!) تم کہو ذرا بتاؤ تو اگر اللہ قیامت تک تم پر رات ہی رات رکھے تو خدا کے سوائے کوئی ایسا معبود ہے جو روشنی لائے ؟ کیا تم کچھ سنتے نہیں۔

(71) (Say!) Tell them: Just consider — if Allah were to keep it perpetually night upon you until the Day of Resurrection, what deity other than Allah could bring you light? Do you not hear at all?

28:72

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِن جَعَلَ اللَّهُ عَلَيْكُمُ النَّهَارَ سَرْمَدًا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَنْ إِلَهٌ غَيْرُ اللَّهِ يَأْتِيكُم بِلَيْلٍ تَسْكُنُونَ فِيهِ أَفَلَا تُبْصِرُونَ

(٧٢) (خبردار!) تم کہو ذرا خبر تو دو (کچھ کہو تو سی) اگر خدا قیامت تک تم پر دن ہی دن رکھتا تو خدا کے سوائے کون سا دینے والا ہے جو تمہارے پاس رات لاتا جس میں تم آرام اور چین پکڑتے ؟ کیا تم کچھ نہیں دیکھتے؟

(72) (Say!) Tell them: Just inform us (say something) — if Allah were to keep it perpetually day upon you until the Day of Resurrection, what god besides Allah is there who would bring you night in which you could rest and find peace? Do you not see at all?

28:73

وَمِن رَّحْمَتِهِ جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَلِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

(٧٣) اور یہ اس کی (اللہ کی) بڑی رحمت ہے کہ تمہارے لیے رات اور دن کو پیدا کیا کہ تم دونوں کے اندر سکون بھی پاؤ اور اس کا فضل و کرم کو بھی طلب کرو اور تاکہ تم شکر کرو اور احسان مانو۔

(73) And it is His (Allah's) great mercy that He created the night and the day for you — so that you may find rest in them both and seek His grace and bounty, and so that you might give thanks and acknowledge His favor.

28:74

وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَائِيَ الَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ

(٧٣) اور اس دن کو یاد کرو جب خدا ان کو ندا دے گا پھر فرمائے گا وہ میرے شریک کہاں ہیں جن کا تم دعویٰ کیا کرتے تھے۔

(74) And remember that Day — when He will call out to them and ask: Where are My partners whose claim you used to make?

28:75

وَنَزَعْنَا مِن كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا فَقُلْنَا هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ فَعَلِمُوا أَنَّ الْحَقَّ لِلَّهِ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ

(٧٥) اور ہم نے نکال لیا ہر گروہ میں سے ایک ایک گواہ (پیغمبر) کو - پھر ہم نے لوگوں سے کہا اپنے لیے کوئی قاطع دلیل لاؤ - لاؤ پھر ان کو معلوم ہوگیا کہ حق بجانب خدا ہے اور ان کی ساری افتراء پردازی اور جھوٹ بات گم ہوگئی (نابود ہوگئی)۔

(75) And We will bring forth from every nation a witness (a Prophet) — then We will say to the people: Bring your decisive proof — then they will realize that the truth belongs to Allah, and all their fabrications and lies will vanish (be destroyed).

28:76

إِنَّ قَارُونَ كَانَ مِن قَوْمِ مُوسَى فَبَغَى عَلَيْهِمْ وَآتَيْنَاهُ مِنَ الْكُنُوزِ مَا إِنَّ مَفَاتِحَهُ لَتَنُوءُ بِالْعُصْبَةِ أُولِي الْقُوَّةِ إِذْ قَالَ لَهُ قَوْمُهُ لَا تَفْرَحْ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْفَرِحِينَ

(٧٦) یقیناً قارون بھی موسٰی کی قوم میں سے تھا مگر ان کے مقابلہ میں تکبر کرنے لگا اور ہم نے اس کو اتنے خزانے دیے رکھے تھے کہ اس کی کنجیوں کو اٹھانا بھی طاقتور لوگوں کی جماعت کا اٹھانا بھی بار تھا - جب اس سے اس کی قوم نے کہا اِتراؤ نہیں - بے شک خدا اِترانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

(76) Indeed Qārūn was from the people of Mūsā, yet he behaved arrogantly toward them — and We had given him so many treasures that even carrying their keys was a burden for a group of strong men — when his people said to him: Do not be arrogant — indeed Allah does not like those who are vain and arrogant.

28:77

وَابْتَغِ فِيمَا آتَاكَ اللَّهُ الدَّارَ الْآخِرَةَ وَلَا تَنسَ نَصِيبَكَ مِنَ الدُّنْيَا وَأَحْسِن كَمَا أَحْسَنَ اللَّهُ إِلَيْكَ وَلَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِي الْأَرْضِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ

(٧٧) اور خدا نے تم کو جو کچھ دے رکھا ہے اس میں اپنی آخرت رکھو اور دنیا سے اپنے حصے کا بھی خیال رکھو - اور لوگوں کے ساتھ بھلائی کرو جس طرح خدا نے تمہارے ساتھ بھلائی کی - اور دنیا میں فساد نہ پھیلاؤ - بے شک خدا فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

(77) And in what Allah has given you, seek the abode of the Hereafter — and do not forget your share of this world either — and do good to people just as Allah has done good to you — and do not spread corruption in the land — indeed Allah does not like those who spread corruption.

28:78

قَالَ إِنَّمَا أُوتِيتُهُ عَلَى عِلْمٍ عِندِي أَوَ لَمْ يَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ قَدْ أَهْلَكَ مِن قَبْلِهِ مِنَ الْقُرُونِ مَنْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُ قُوَّةً وَأَكْثَرُ جَمْعًا وَلَا يُسْأَلُ عَن ذُنُوبِهِمُ الْمُجْرِمُونَ

(٧٨) (قارون نے) کہا مجھے جو کچھ ملا ہوا ہے وہ میرے علم و ہنر سے ملا ہے - کیا اس کو معلوم نہ تھا کہ اللہ نے قرآن سے پہلے لوگوں کو نیست و نابود کردیا جو اس سے زیادہ طاقت اور اس سے زیادہ جمع کرنے میں قوی تھے - اور مجرموں سے ان کے گناہوں کے متعلق سوال تک نہ ہوگا۔

(78) (Qārūn) said: What I have been given is through my own knowledge and skill — did he not know that Allah had destroyed before him generations who were far stronger in power and greater in accumulation? — And the criminals will not even be questioned about their sins (the evidence will be self-evident).

28:79

فَخَرَجَ عَلَى قَوْمِهِ فِي زِينَتِهِ قَالَ الَّذِينَ يُرِيدُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا يَا لَيْتَ لَنَا مِثْلَ مَا أُوتِيَ قَارُونُ إِنَّهُ لَذُو حَظٍّ عَظِيمٍ

(٧٩) پھر وہ اپنی قوم کے سامنے لکلا بڑی آرائش اور زیب و زینت میں - طالب دنیا لوگوں نے کہا کاش ہم کو بھی ایسا ملتا جیسا قارون کو ملا ہے - بے شک وہ بڑے ہی نصیبے والا ہے۔

(79) Then he came out before his people in his splendor and adornment — those who desired worldly life said: Would that we had the like of what Qārūn has been given — indeed he is a man of great fortune.

28:80

وَقَالَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَيْلَكُمْ ثَوَابُ اللَّهِ خَيْرٌ لِّمَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا وَلَا يُلَقَّاهَا إِلَّا الصَّابِرُونَ

(٨٠) اور علم والوں نے کہا ہائے خرابی ! اللہ کا ثواب بہتر ہے اس شخص کے لیے جو ایمان لائے اور نیک کام کرے اور یہ بات بھائی نہیں جاتی مگر صابروں اور برداشت کرنے والوں کو۔

(80) And those with knowledge said: Woe to you! The reward of Allah is better for one who believes and does righteous deeds — and this truth is grasped by none except those who are patient and steadfast.

28:81

فَخَسَفْنَا بِهِ وَبِدَارِهِ الْأَرْضَ فَمَا كَانَ لَهُ مِن فِئَةٍ يَنصُرُونَهُ مِن دُونِ اللَّهِ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُنتَصِرِينَ

(٨١) پھر ہم نے اس کو اور اس کے گھر کو زمین کے گہرے میں دھنسا دیا - اور کوئی جماعت خدا کے مقابل اس کی مدد کرنے والی نہ تھی - اور وہ مدد و نصرت پانے والا نہ تھا (انتقام لینے والا نہ تھا)۔

(81) Then We caused him and his house to sink into the earth — and no group was there to help him against Allah — and he was among those who could neither receive help nor take revenge.

28:82

وَأَصْبَحَ الَّذِينَ تَمَنَّوْا مَكَانَهُ بِالْأَمْسِ يَقُولُونَ وَيْكَأَنَّ اللَّهَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ لَوْلَا أَن مَّنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا لَخَسَفَ بِنَا وَيْكَأَنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْكَافِرُونَ

(٨٢) اور کل تک جولوگ اس کے درجے کی آرزو کرتے تھے ، آج وہ کہتے ہیں اللہ ! اللہ ! اللہ زیادہ رزق دیتا ہے جس کو چاہے اپنے بندوں میں سے اور جس کو چاہے (کم کردیتا ہے) - اگر ہم پر خدا کا احسان نہ ہوتا تو ہم کو بھی زمین میں دھنسا دیتا - ہائے خرابی! یقیناً کافر کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔

(82) And those who had been envying his position just yesterday now say: Allāh! Allāh! Allah grants abundant provision to whoever He wills among His servants and restricts it for whoever He wills — had Allah not shown us His favor, He would have sunk us into the earth too — Alas! Indeed the disbelievers never achieve success.

28:83

تِلْكَ الدَّارُ الْآخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِينَ لَا يُرِيدُونَ عُلُوًّا فِي الْأَرْضِ وَلَا فَسَادًا وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ

(٨٣) وہ دار آخرت ہے جس کو ہم ان لوگوں کے لیے خاص کرتے ہیں - جو زمین میں نہ تکبر کرتے ہیں نہ فساد - اور نیک انجام پرہیزگاروں کا ہی ہوتا ہے۔

(83) That is the abode of the Hereafter — We reserve it for those who do not desire arrogance in the land and do not desire corruption — and the good end belongs only to the righteous.

28:84

مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِّنْهَا وَمَن جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَلَا يُجْزَى الَّذِينَ عَمِلُوا السَّيِّئَاتِ إِلَّا مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

(٨٤) جو نیک کام کرے گا اس کو اس سے بہتر بدلہ ملے گا اور جو برا کام کرے گا تو اس کا بدلہ اتنا ہی ہوگا جتنا کام انہوں نے کیا۔

(84) Whoever does a good deed will receive a better reward than it — and whoever does an evil deed will only be repaid equal to what they did.

28:85

إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ قُل رَّبِّي أَعْلَمُ مَن جَاءَ بِالْهُدَى وَمَن هُوَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ

(٨٥) بے شک جس نے تم پر قرآن فرض کیا ہے وہ تم کو تمہارے وطن میں واپس لائے گا - تم کہو میرا خدا خوب جانتا ہے کہ کون ہدایت لے کر آیا ہے اور کون صریح گمراہی میں پڑا ہے۔

(85) Indeed He Who made the Qur'an obligatory upon you will certainly bring you back to your homeland — say: My Lord knows best who has brought guidance and who is sunk in manifest error.

28:86

وَمَا كُنتَ تَرْجُو أَن يُلْقَى إِلَيْكَ الْكِتَابُ إِلَّا رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ ظَهِيرًا لِّلْكَافِرِينَ

(٨٦) اور تم کو کیا امید تھی کہ تمہاری طرف کتاب بھیجی جائے گی - یہی مگر تمہارے رب کی رحمت ہے - پس لہٰذا تم کافروں کے طرفدار نہ بنو۔

(86) And you had no expectation that the Book would be sent down to you — it is nothing but a mercy from your Lord — so therefore do not be a supporter and helper of the disbelievers.

28:87

وَلَا يَصُدُّنَّكَ عَنْ آيَاتِ اللَّهِ بَعْدَ إِذْ أُنزِلَتْ إِلَيْكَ وَادْعُ إِلَى رَبِّكَ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ

(٨٧) ایسا نہ ہو کہ یہ لوگ اللہ کی آیتوں کی (اور تبلیغ کرنے سے) روکیں (اور تخلیف کرنے سے) بعد اس کے کہ وہ تمہاری طرف اُتاری گئیں اور تم لوگوں کو اپنے رب کی طرف بلاتی گئیں اور تم مشرکوں میں سے ہرگز نہ بنو۔

(87) Do not let them prevent you from (conveying and acting upon) Allah's signs — after they have been revealed to you — and call people toward your Lord, and never be among those who associate partners (with Allah).

28:88

وَلَا تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ لَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

(٨٨) اور خدا کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکارو - اس کے سوائے کوئی معبود نہیں - اللہ کی ذات کے سوائے سب فانی ہیں - حکم (فرمانروائی کرنا) اسی کا کام ہے - اسی کی طرف ہماری بازگشت اور لوٹ ہے۔

(88) And do not invoke alongside Allah any other deity — there is no god but He — everything is perishing except His Face (His eternal essence) — His is the authority (command) — and to Him is our return and our going back.