84. Al-Inshiqāq
الانشقاق
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ
(۱) جب آسمان شق اور پارہ پارہ ہوجائے۔
(1) When the sky is rent asunder.
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
(۲) اور (آسمان نے) حکم خدا کو (اطاعت کے کانوں سے) سُن لیا اور ایسا ہی ہونا چاہیے تھا (اور آسمان اسی کا مستحق تھا)۔
(2) And it (the sky) listened to the command of its Lord and was right to do so (for the sky was indeed deserving of this).
وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ
(۳) اور جب زمین تانی جائے گی۔
(3) And when the earth is stretched out flat.
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ
(۴) اور جب زمین اس چیز کو نکال کر خالی ہوجائے گی جو اُس میں ہے۔
(4) And when the earth casts out what is within it and becomes empty.
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
(۵) اور اُس نے حکم خدا کو (اطاعت کے کانوں سے) سُن لیا (اور وہ زمین اسی کی مستحق تھی)۔
(5) And it (the earth) listened to its Lord's command (with ears of obedience), and it was right to do so.
يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ
(۶) او انسان! تو اپنے رب کی طرف پہنچنے کے لیے کوشش کررہا ہے ۔ پھر تو پہنچ جائے گا ۔ تجھے اس کی ملاقات ہوگی (اچھے جزا پائیں گے اور بُرے سزا)۔
(6) O man! You are striving towards your Lord, striving earnestly — and you shall meet Him. (The righteous will receive reward and the wicked punishment.)
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ
(۷) پھر جس شخص کو اس کا اعمال نامہ اس کے سیدھے ہاتھ میں دیا گیا ہو۔
(7) Then as for him whose record is given to him in his right hand.
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا
(۸) پھر اس سے عنقریب آسان حساب لیا جائے گا۔
(8) Then soon he will be called to an easy reckoning.
وَيَنقَلِبُ إِلَى أَهْلِهِ مَسْرُورًا
(۹) اور وہ اپنے اہل و عیال کی طرف خوش خوش پلٹے گا۔
(9) And he will return to his family in joy.
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ
(۱۰) پھر جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا۔
(10) But as for him whose record is given to him behind his back.
فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا
(۱۱) پھر وہ عنقریب موت کی دعا کرے گا (موت کو پکارے گا ۔ مگر موت نہ آئے گی)۔
(11) Then soon he will call for destruction (crying out for death, but death will not come).
وَيَصْلَى سَعِيرًا
(۱۲) اور وہ جہنم میں داخل ہوگا۔
(12) And he will burn in a blazing fire.
إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا
(۱۳) وہ تو (دنیا میں) اپنے اہل و عیال میں خوش و خرم تھا۔
(13) Indeed he used to be (in the world) happy and merry among his household.
إِنَّهُ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ
(۱۴) وہ سمجھتا تھا کہ اس کو (ہماری طرف میں) واپس جانانہیں ہے۔
(14) He thought that he would never be returned (to Us for account).
بَلَى إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا
(۱۵) کیوں نہیں! اس کا رب اس کو خوب دیکھتا تھا (اس سے خوب واقف تھا)۔
(15) Yes indeed! His Lord was watching him well (and was fully aware of him).
فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ
(۱۶) پھر نہیں جی! شفق شہادت دے گی۔
(16) So nay, by the twilight (which will bear witness)!
وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ
(۱۷) اور رات اور وہ سب چیزیں جو رات کی تاریکی میں چھپ جاتی ہیں۔
(17) And the night and all the things that it gathers in darkness.
وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ
(۱۸) اور جب چاند کہ پورا ہوجائے (یہ انسان کی فطرت ہے ۔ لوگوں کی طبیعت کی ہے)۔
(18) And the moon when it becomes full (this is the nature of man — the disposition of people).
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ
(۱۹) لوگو! تم ایک سے دوسرے حال پر گزروگے۔
(19) O people! You will surely pass from one state to another.
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
(۲۰) پھر انہیں کیا ہوگیا ہے کہ ایمان نہیں لاتے۔
(20) Then what is the matter with them that they do not believe?
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ
(۲۱) اور جب ان پر قرآن پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو نہ اس پر مائل ہوتے ہیں اور نہ سجدہ کرتے ہیں۔
(21) And when the Qur'an is recited to them they do not incline towards it and do not prostrate.
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ
(۲۲) بلکہ یہ کافر تو اُلٹی تکذیب کرتے ہیں۔
(22) Rather, those who disbelieve are denying (it outright).
وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ
(۲۳) اور خدا کو خوب علم ہے ان چیزوں کا کہ (یہ کافر) دل میں رکھتے ہیں۔
(23) And Allah knows best what they conceal in their hearts.
فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
(۲۴) پس ان کو عذاب الیم کی بشارت سُنادو۔
(24) So give them the tidings of a painful punishment.
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ
(۲۵) مگر جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اور عمل صالح کرتے ہیں ان کا اجر و ثواب منقطع اور موقوف نہ ہوگا۔
(25) Except those who believe and do righteous deeds — for them is a reward that will never be cut off or withheld.