64. At-Taghābun
التغابن
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
(۱) اللہ کی تسبیح کرتے ہیں جو آسمانوں میں اور جو زمین میں ہیں ۔ ملکیت اور سلطنت ہے تو اسی کی ، تعریف اور شکریہ کا بھی وہی قابل ہے ۔ وہ ہر شئے پر قادر ہے ۔
Whatever is in the heavens and whatever is in the earth glorifies Allah. To Him belongs the dominion and sovereignty; praise and gratitude are also due to Him alone. And He is able to do all things.
هُوَ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ فَمِنْكُمْ كَافِرٌ وَّمِنْكُمْ مُّؤْمِنٌ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ
(۲) وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ۔ پھر تم میں سے بعض موٴمن ہیں اور بعض کافر تم جو اعمال کرتے ہو اللہ اس کو دیکھتا ہے ۔
He it is Who created you — then some of you are disbelievers and some of you are believers. And Allah sees what you do.
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَصَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَاِلَيْهِ الْمَصِيْرُ
(۳) اللہ نے آسمانوں اور زمین کو تدبیر اور مناسبت سے پیدا کیا اور تم کو صورت دی تو وہ بھی اچھی اور اسی کی طرف سب کو دوبارہ جانا ہے ۔
He created the heavens and the earth with truth, and He formed you and made your forms excellent. And to Him is the final return.
يَعْلَمُ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَمَا تُعْلِنُوْنَ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ
(۴) آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ کو سب معلوم ہے ۔ تمہارے ظاہر و باطن سے وہ واقف ہے ۔ اللہ علیم بھی ہے ۔ اللہ دلوں میں (دلوں میں) جو خیالات ہیں ان سب کو وہ خوب جانتا ہے ۔
He knows what is in the heavens and the earth. He knows what you conceal and what you reveal. And Allah is All-Knowing of what lies in the hearts (He knows well all thoughts hidden in hearts).
اَلَمْ يَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَبْلُ فَذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ
(۵) کیا تمہیں ان کافروں کی خبریں نہیں پہنچی جو تم سے پہلے تھے (ان کو اپنے کرتوت کو پہچانتا پڑا) ان کے اعمال کا بوجھ پڑا اور ان کے لئے دردناک عذاب بھی ہے ۔
Has not the news of those who disbelieved before come to you? They tasted the evil consequence of their deeds, and for them is a painful punishment.
ذٰلِكَ بِاَنَّهٗ كَانَتْ تَاْتِيْهِمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنٰتِ فَقَالُوْٓا اَبَشَرٌ يَّهْدُوْنَنَا فَكَفَرُوْا وَتَوَلَّوْا وَّاسْتَغْنَى اللّٰهُ وَاللّٰهُ غَنِيٌّ حَمِيْدٌ
(۶) اور یہ اس لئے کہ ان کے پاس ان کے پیغمبر واضح دلائل (و معجزات) لے کر آئے تھے پھر انہوں نے کہا کیا آدمی ہماری ہدایت کریں گے ۔ (کیا انسان ہدایت دیں گے؟) پھر انہوں نے انکار کیا اور روگردانی کی اور اللہ بھی ان سے مستغنی ہوگیا ، اللہ تو تعریف و حمد والا ہے ۔
That was because their Messengers came to them with clear proofs, but they said: 'Shall human beings guide us?' So they disbelieved and turned away. And Allah showed Himself independent of them (He had no need of them). And Allah is Self-Sufficient, the Praiseworthy.
زَعَمَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَنْ لَّنْ يُّبْعَثُوْاؕ قُلْ بَلٰي وَرَبِّيْ لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ وَذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيْرٌ
(۷) کافر زعم کرتے ہیں کہ وہ قبروں سے نہیں اُٹھائے جائیں گے ! تم کہہ دو : (تکبیر!) بلکہ وہ ضرور اُٹھائے جاؤ گے ۔ (تمہاری بعث ہوگی) پھر تم کو تمہارے اعمال کی اطلاع دی جائے گی اور یہ سب خدا پر آسان ہے ۔
The disbelievers claim that they will never be raised (from the grave). Say: 'Certainly! By my Lord, you will surely be resurrected (you will certainly be raised). Then you will be informed of what you did, and that is easy for Allah.'
فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَالنُّوْرِ الَّذِيْٓ اَنْزَلْنَا وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ
(۸) لوگو! تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس نور ہدایت (والے قرآن) پر بھی ایمان لاؤ جس کو ہم نے اُتارا اور اللہ تمام اعمال سے باخبر ہے ۔
So believe in Allah and His Messenger, and in the light (of guidance — the Qur'an) which We have sent down. And Allah is All-Aware of what you do.
يَوْمَ يَجْمَعُكُمْ لِيَوْمِ الْجَمْعِ ذٰلِكَ يَوْمُ التَّغَابُنِ وَمَنْ يُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَيَعْمَلْ صَالِحًا يُّكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّاٰتِهٖ وَيُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَآ اَبَدًاؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ
(۹) اس دن کا بھی کچھ خیال رکھو کہ خدا تم کو ہشر کے دن (ایک جگہ) جمع کرے گا ۔ وہ دن ہار جیت کا ہوگا ۔ وہ دن اللہ پر ایمان رکھتا اور اچھے کام کرتا ہے اس کی غلطیوں سے بھی مع درگزر فرماتا ہے اس کو جنتوں میں داخل کرتا ہے جن کے نیچے نیچے نہریں بہتی ہیں ان میں ہمیشہ رہیں گے ۔ یہی بڑی کامیابی ہے ۔
On the Day when He will gather you all for the Day of Gathering — that is the Day of mutual loss and gain (the Day of revelation of gains and losses). Whoever believes in Allah and does righteous deeds — He will expunge his sins and admit him into Gardens beneath which rivers flow, to dwell therein forever. That is the great success.
وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَآ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ خٰلِدِيْنَ فِيْهَاۚ وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ
(۱۰) جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری تشانوں کو (ہماری آیتوں کی) تکذیب کی وہ دوزخی ہیں جو اس میں ہمیشہ رہیں گے اور یہ کیا برا انجام ہے ۔
And those who disbelieved and denied Our signs — those are the companions of the Fire, dwelling therein forever. And wretched is that destination.
مَآ اَصَابَ مِنْ مُّصِيْبَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ وَمَنْ يُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ يَهْدِ قَلْبَهٗ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ
(۱۱) بے حکم خدا کوئی مصیبت نہیں پہنچتی اور جو خدا پر ایمان رکھتا ہے اللہ اس کے دل کو نور ہدایت سے معمور کردیتا ہے (ہدایت سے بھردیتا ہے) ۔ اللہ ہر شئے کو جانتا ہے (وہ دانا بینا ہے) ۔
No misfortune befalls except by the permission of Allah. And whoever believes in Allah, He guides his heart (fills it with the light of guidance). And Allah is All-Knowing of all things (He is All-Aware and All-Seeing).
وَاَطِيْعُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ فَاِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَاِنَّمَا عَلٰي رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ
(۱۲) اور اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی بھی اطاعت کرو ۔ پھر اگر تم نے منہ موڑلیا ، اور منہ موڑ لیا تو پیغمبر کا صرف اتنا کام ہے کہ صاف صاف احکام پہنچادے ۔
And obey Allah and obey the Messenger. But if you turn away, then upon Our Messenger is only the clear conveyance (of the message).
اَللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ وَعَلَى اللّٰهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ
(۱۳) اللہ (اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں) اور ایماندارں کو چاہئے (اپنے کاموں پر چھوڑیں) کہ اللہ ہی پر توکل کریں ۔
Allah — there is no deity worthy of worship except Him. And upon Allah let the believers rely (and place all their affairs in trust).
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِكُمْ وَاَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوْهُمْ وَاِنْ تَعْفُوْا وَتَصْفَحُوْا وَتَغْفِرُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
(۱۴) مومنو! بعض تمہاری بی بیاں اور تمہارے اولاد تمہارے دشمن ہیں ان سے الحذر کرو (اور بچو) ۔ اگرتم معاف کرو اور اعراض کرو اور ان کی خطاؤں کو معاف کرو تو اللہ بھی غفور رحیم ہے (وہ مغفرت بھی کرتا ہے اور رحم بھی) ۔
O you who believe! Indeed among your wives and your children are enemies to you — so beware of them. But if you pardon, overlook, and forgive, then indeed Allah is All-Forgiving, Most Merciful (He too forgives and shows mercy).
اِنَّمَآ اَمْوَالُكُمْ وَاَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌؕ وَاللّٰهُ عِنْدَهٗٓ اَجْرٌ عَظِيْمٌ
(۱۵) (لوگو!) تمہارے مال اور تمہاری اولاد بڑی آزمائش کی چیز ہے اور اللہ کے پاس اجر عظیم ہے ۔
Your wealth and your children are but a trial, and with Allah is a great reward.
فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا وَأَنْفِقُوا خَيْرًا لِّأَنفُسِكُمْ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
(۱٦) لہٰذا لوگو! تم سے جس قدر ہوسکے اللہ سے ڈرو، اس کی سنو اور اس کی اطاعت کرو اور کچھ خرچ بھی یہ تمہارے لیے بہتر ہے اور جو لوگ بخل و تنگدلی سے بچائے جاتے ہیں وہی ہیں (کامیاب، بامراد) فلاح پانے والے۔
(16) Therefore, O people! Fear Allah as much as you can, listen to Him and obey Him and spend [in His way] — this is better for you. And those who are saved from the miserliness of their own souls, they are the ones who attain success (the successful and fortunate ones).
إِن تُقْرِضُوا اللهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضَاعِفْهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَاللهُ شَكُورٌ حَلِيمٌ
(۱۷) اگر تم خدا کو اچھا قرض دو تو وہ تم کو کئی چندہ دے گا اور تمہاری مغفرت بھی فرمائے گا اور اللہ تو بڑا قدردان اور حلم والا ہے۔
(17) If you lend Allah a good loan, He will multiply it for you many times over and will also forgive you. And Allah is greatly appreciative and forbearing.
عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(۱۸) اس کو غیب و شہادت کا علم ہے ۔ وہ باعزت ہے باحکمت ہے۔
(18) He has knowledge of the unseen and the manifest. He is the Almighty, the All-Wise.