27. An-Naml
النمل
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
طس تِلْكَ آيَاتُ الْقُرْآنِ وَكِتَابٍ مُبِينٍ
(١) طس ۔ یہ آئیں ہیں قرآن اور واضح کتاب کی۔
(1) Ṭā Sīn. These are the verses of the Qur'ān and a clear Book.
هُدًى وَبُشْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ
(٢) ہدایت اور بشارت ہے مومنین کے لیے۔
(2) A guidance and glad tidings for the believers.
الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ
(٣) جو دُرستی اور پابندی کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں اور زکوۃ دیتے ہیں اور ان کو آخرت کا بھی یقین ہے۔
(3) Those who establish prayer and pay zakāh and who are certain of the Hereafter.
إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ زَيَّنَّا لَهُمْ أَعْمَالَهُمْ فَهُمْ يَعْمَهُونَ
(٤) یقیناً جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہم نے ان کے اعمال کو انھیں اچھے دکھائے اور وہ سرگشتہ پھرتے ہیں۔
(4) Indeed those who do not believe in the Hereafter — We have made their deeds appear fair to them, so they wander blindly.
أُولَئِكَ الَّذِينَ لَهُمْ سُوءُ الْعَذَابِ وَهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْأَخْسَرُونَ
(٥) ان لوگوں کے لیے بری طرح کا عذاب ہے اور وہ آخرت میں سخت نقصان اٹھانے والے ہیں (شدید نقصان میں پڑیں گے)۔
(5) Those are the ones for whom there is a grievous punishment, and in the Hereafter they are the greatest losers.
وَإِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْآنَ مِنْ لَدُنْ حَكِيمٍ عَلِيمٍ
(٦) اور بے شک تم کو قرآن ملتا ہے ایک حکمت والے علم والے (خدا) کے پاس سے۔
(6) And indeed you receive the Qur'ān from the Presence of One Who is Wise, All-Knowing.
إِذْ قَالَ مُوسَى لِأَهْلِهِ إِنِّي آنَسْتُ نَارًا سَآتِيكُمْ مِنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ آتِيكُمْ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ
(٧) جب کہ موسٰی نے اپنی بیوی سے کہا میں نے آگ دیکھی ہے ۔ ابھی اس کی خبر لاتا ہوں یا انگارا سلگا لاتا ہوں تاکہ تم سینک سکو۔
(7) When Moses said to his family: 'I have spotted a fire; I will bring you news from it, or I will bring you a burning brand so that you may warm yourselves.'
فَلَمَّا جَاءَهَا نُودِيَ أَنْ بُورِكَ مَنْ فِي النَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَا وَسُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(٨) پھر جب (موسٰی) آگ کے پاس پہنچے تو ان کو آواز دی گئی کہ بابرکت ہے وہ جو آگ میں تجلی کر رہا ہے اور جو اس کے اطراف میں ہے اور اللہ پاک ہے رب العالمین ہے۔
(8) Then when he came to it, he was called: 'Blessed is the One Who is manifested in the fire and all that is around it, and Glory be to Allah, the Lord of all the worlds.'
يَا مُوسَى إِنَّهُ أَنَا اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(٩) اے موسٰی! میں ہی اللہ ہوں عزت و حکمت والا ۔
(9) 'O Moses! Indeed I — I am Allah, the Mighty, the Wise.'
وَأَلْقِ عَصَاكَ فَلَمَّا رَآهَا تَهْتَزُّ كَأَنَّهَا جَانٌّ وَلَّى مُدْبِرًا وَلَمْ يُعَقِّبْ يَا مُوسَى لَا تَخَفْ إِنِّي لَا يَخَافُ لَدَيَّ الْمُرْسَلُونَ
(١٠) اور اپنا عصا ڈال دو ۔ پھر جب اس کو حرکت کرتے دیکھا گویا کہ وہ سانپ ہے گھبرا کر پیٹھ پھیری اور پھر مڑ کر نہیں دیکھا ۔ موسٰی! ڈرو مت، پیغمبر لوگ میرے پاس ڈرتے نہیں۔
(10) 'And throw down your staff.' Then when he saw it moving as if it were a serpent, he turned and fled without looking back. [Allah said:] 'O Moses! Do not fear; indeed the messengers do not fear in My presence.'
إِلَّا مَنْ ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًا بَعْدَ سُوءٍ فَإِنِّي غَفُورٌ رَحِيمٌ
(١١) مگر جو ظلم کرے پھر برائی کے بعد حسن و خوبی سے بدل دے تو میں غفور رحیم ہوں۔
(11) 'Except one who has done wrong, but then replaces evil with good — for I am indeed Forgiving, Merciful.'
وَأَدْخِلْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ فِي تِسْعِ آيَاتٍ إِلَى فِرْعَوْنَ وَقَوْمِهِ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ
(١٢) اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو ۔ وہ روشن نکلے گا ۔ یہ نو معجزوں میں کا ایک معجزہ ہے جو فرعون اور اس کی قوم کی طرف بھیجا گیا تھا ۔ یقیناً وہ بڑے فاسق لوگ تھے۔
(12) 'And put your hand into your garment; it will emerge white without blemish — [this is] one of nine signs to Pharaoh and his people. Indeed they were a people who transgressed.'
فَلَمَّا جَاءَتْهُمْ آيَاتُنَا مُبْصِرَةً قَالُوا هَذَا سِحْرٌ مُبِينٌ
(١٣) پھر جب ہماری واضح نشانیاں ان کو پہنچیں تو کہا یہ تو کھلا جادو ہے۔
(13) Then when Our clear signs came to them, they said: 'This is nothing but plain sorcery.'
وَجَحَدُوا بِهَا وَاسْتَيْقَنَتْهَا أَنْفُسُهُمْ ظُلْمًا وَعُلُوًّا فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ
(١٤) اور ان سے انکار کردیا ۔ ان کو جان کر چلے تھے اپنے جی میں ظلم اور تکبر کی وجہ سے ۔ پھر ذرا دیکھو مفسدوں کا انجام کیا ہوا۔
(14) And they denied them — though their souls were convinced of them — out of injustice and arrogance. So observe how the end of the corrupters was!
وَلَقَدْ آتَيْنَا دَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ عِلْمًا وَقَالَا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي فَضَّلَنَا عَلَى كَثِيرٍ مِنْ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ
(١٥) اور ہم نے داوٗد اور سلیمان کو علم دیا ۔ ان دونوں نے کہا خدا کا شکر ہے کہ ہم کو بہت سے اس کے مسلمان بندوں پر فضیلت عطا کی۔
(15) And We gave David and Solomon knowledge, and both said: 'All praise be to Allah who has granted us preference over many of His believing servants.'
وَوَرِثَ سُلَيْمَانُ دَاوُودَ وَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنْطِقَ الطَّيْرِ وَأُوتِينَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْفَضْلُ الْمُبِينُ
(١٦) اور سلیمان داوٗد کے قائم مقام ہوئے اور کہا لوگو! ہم کو پرندوں کی بولی کی تعلیم دی گئی ہے اور ہم کو ہر قسم کی (ضرورت کی) چیز عطا کی گئی ہے ۔ یقیناً یہ (خدا کا) ظاہر فضل و کرم ہے۔
(16) And Solomon inherited from David, and said: 'O people! We have been taught the language of birds, and we have been given of all things [needful]. Indeed this is a manifest favor [of God].'
وَحُشِرَ لِسُلَيْمَانَ جُنُودُهُ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ وَالطَّيْرِ فَهُمْ يُوزَعُونَ
(١٧) اور سلیمان کے لیے ان کے لشکر جمع کردیے گئے جو جن تھے، آدمی تھے، پرندے تھے اور وہ قطم قطم میں تولیوں میں تقسیم کے جاتے تھے۔
(17) And the hosts of Solomon were assembled for him — jinn, men, and birds — and they were arrayed in orderly ranks.
حَتَّى إِذَا أَتَوْا عَلَى وَادِ النَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ يَا أَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسَاكِنَكُمْ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَانُ وَجُنُودُهُ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
(١٨) یہاں تک کہ جب (یہ خلوق) وادی نمل میں پہنچی تو ایک چیونٹی نے کہا اے چیونٹیو! تم اپنی اپنی سکونت گاہوں میں داخل ہوجاؤ ۔ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور ان کا لشکر کو کچل ڈالے اور ان کو خبر بھی نہ ہو۔
(18) Until when they came to the Valley of the Ants, a she-ant said: 'O ants! Enter your dwellings lest Solomon and his hosts crush you while they do not perceive.'
فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا مِنْ قَوْلِهَا وَقَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ
(١٩) پھر سلیمان مسکراتے ہنستے ہنس پڑے اس کی بات سے اور دعا کی اے میرے رب! میری قسمت میں کردے کہ میں تیری اس نعمت کا شکریہ ادا کروں جو تو نے مجھے اور میرے ماں باپ کو عطا کی ہے اور یہ بھی توفیق دے کہ میں ایسے اچھے کام کروں جن سے تو راضی ہوجائے اور مجھے اپنی رحمت سے اپنے نیک بندوں میں داخل کردے۔
(19) So Solomon smiled and laughed at her words and said: 'My Lord! Inspire me to be grateful for Your blessing that You have bestowed upon me and upon my parents, and to do righteous deeds that You will be pleased with, and by Your mercy admit me among Your righteous servants.'
وَتَفَقَّدَ الطَّيْرَ فَقَالَ مَالِيَ لَا أَرَى الْهُدْهُدَ أَمْ كَانَ مِنَ الْغَائِبِينَ
(٢٠) اور (سلیمان نے) پرندوں کو ڈھونڈا ۔ پھر کہا یہ کیا بات ہے کہ میں ہدہد کو نہیں دیکھتا یا وہ غیر حاضر ہے۔
(20) And [Solomon] inspected the birds and said: 'What is this — I do not see the hoopoe, or has he been among the absent?'
لَأُعَذِّبَنَّهُ عَذَابًا شَدِيدًا أَوْ لَأَذْبَحَنَّهُ أَوْ لَيَأْتِيَنِّي بِسُلْطَانٍ مُبِينٍ
(٢١) میں اس کو سخت عذاب دوں گا ۔ یا ذبح کر ڈالوں گا یا میرے پاس وہ عذر واضح پیش کرے۔
(21) 'I will surely punish him severely, or I will slaughter him, unless he brings me a clear reason [excuse].'
فَمَكَثَ غَيْرَ بَعِيدٍ فَقَالَ أَحَطتُ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِهِ وَجِئْتُكَ مِنْ سَبَإٍ بِنَبَإٍ يَقِينٍ
(٢٢) پھر بہت دیر نہ کی (جلد آ کر) کہا مجھے ایک ایسی جگہ کی معلومات ہوئی ہے جس کو قوم نہیں جانتے اور میں سبا سے ایک یقینی خبر لے کر آیا ہوں۔
(22) But [the hoopoe] did not stay away long and then said: 'I have encompassed what you have not encompassed, and I have come to you from Saba with certain news.'
إِنِّي وَجَدْتُ امْرَأَةً تَمْلِكُهُمْ وَأُوتِيَتْ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ وَلَهَا عَرْشٌ عَظِيمٌ
(٢٣) میں نے ایک عورت کو پایا جو ان کی مالک ہے اور اس کے پاس ہر قسم کی چیز ہے اور اس کا ایک عظیم الشان تخت بھی ہے۔
(23) 'Indeed I found a woman ruling over them, and she has been given of all things, and she has a magnificent throne.'
وَجَدْتُهَا وَقَوْمَهَا يَسْجُدُونَ لِلشَّمْسِ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ فَهُمْ لَا يَهْتَدُونَ
(٢٤) میں نے اس کو اور اس کی قوم کو خدا کو چھوڑ کر آفتاب کو سجدہ کرتے ہوئے پایا ۔ شیطان نے ان کے اعمال کو مزین اور آراستہ دکھایا ۔ پھر ان کو راہ (خدا) سے روکا لہذا ان کو ہدایت نہیں ہوتی (سیدھے راستے نہیں چلتے)۔
(24) 'I found her and her people prostrating to the sun instead of Allah, and Satan has made their deeds appear fair to them, thus turning them from the right path, so they are not guided.'
أَلَّا يَسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي يُخْرِجُ الْخَبْءَ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُخْفُونَ وَمَا تُعْلِنُونَ
(٢٥) ان لوگوں نے اللہ کو کیوں نہیں سجدہ کیا جو آسمانوں اور زمین میں جو کچھ پوشیدہ ہے اس کو ٹکالتا ہے (پیدا کرتا ہے) اور جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو (باطن و ظاہر سب کو) جانتا ہے (ڈھکے اور چھپے سب سے واقف ہے)۔
(25) 'Why do they not prostrate to Allah, Who brings forth what is hidden in the heavens and the earth, and Who knows what you conceal and what you reveal [Who is aware of every hidden and manifest thing]?'
اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ
(٢٦) اللہ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، ایک عظیم الشان تخت حکومت کا رب اور مالک ہے۔
(26) Allah — there is no god except Him — the Lord of the Mighty Throne.
قَالَ سَنَنْظُرُ أَصَدَقْتَ أَمْ كُنْتَ مِنَ الْكَاذِبِينَ
(٢٧) کہا اب ہم دیکھیں گے (نظر کریں گے) کہ تو (صادق) سچ کہتا ہے یا جھوٹوں میں کا ایک جھوٹا ہے۔
(27) [Solomon] said: 'We shall see [and investigate] whether you are truthful or are among the liars.'
اذْهَبْ بِكِتَابِي هَذَا فَأَلْقِهِ إِلَيْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانْظُرْ مَاذَا يَرْجِعُونَ
(٢٨) میرا یہ خط لے جا، ان کے پاس پہنچا، پھران کے پاس سے ہٹ کر دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں۔
(28) 'Take this letter of mine and deliver it to them; then withdraw from them and observe what answer they return.'
قَالَتْ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ إِنِّي أُلْقِيَ إِلَيَّ كِتَابٌ كَرِيمٌ
(٢٩) کہا صاحبو! میرے پاس ایک باعزت خط ڈالا گیا ہے (بھیجا گیا ہے)۔
(29) [The Queen] said: 'O nobles! Indeed a distinguished letter has been delivered to me.'
إِنَّهُ مِنْ سُلَيْمَانَ وَإِنَّهُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(٣٠) وہ سلیمان کی طرف سے ہے اور اس کا مضمون یہ ہے ''اللہ کے نام سے جو رحمن بھی ہے رحیم بھی ہے''۔
(30) 'It is from Solomon, and it reads: In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful.'
أَلَّا تَعْلُوا عَلَيَّ وَأْتُونِي مُسْلِمِينَ
(٣١) کہ مجھ سے سرکشی نہ کرو اور میرے پاس چلے آؤ (اور آؤ تو مسلمان بن کر آئی)۔
(31) 'That you not exalt yourselves against me, but come to me as submissive [Muslims].'
قَالَتْ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ أَفْتُونِي فِي أَمْرِي مَا كُنْتُ قَاطِعَةً أَمْرًا حَتَّى تَشْهَدُونَ
(٣٢) کہا! اے عیان سلطنت میرے کام میں تم اپنا مشورہ دو ۔ میں قطعی طور سے کوئی حکم دینے کی عادی نہیں جب تک تم سب حاضر نہ ہو۔
(32) [The Queen] said: 'O nobles! Give me your counsel in this matter; I am not one to make a final decision until you are present.'
قَالُوا نَحْنُ أُولُو قُوَّةٍ وَأُولُو بَأْسٍ شَدِيدٍ وَالْأَمْرُ إِلَيْكِ فَانْظُرِي مَاذَا تَأْمُرِينَ
(٣٣) سرداروں نے کہا ہم قوت والے اور جنگی سپاہی ہیں ۔ حکم دینا آپ کا کام ہے ۔ پھر ملاحظہ کیجے (نظر کیجیے) کہ آپ کیا امر اور حکم دیتی ہیں۔
(33) The nobles said: 'We are men of power and fierce might; but the command belongs to you, so see what you will command.'
قَالَتْ إِنَّ الْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوهَا وَجَعَلُوا أَعِزَّةَ أَهْلِهَا أَذِلَّةً وَكَذَلِكَ يَفْعَلُونَ
(٣٤) کہا بادشاہ جب کسی قریہ میں داخل ہوتے ہیں تو اس کو جاہ کرتے ہیں وہاں کی عزت اور سربرآوردہ لوگوں کو ذلیل کردیتے ہیں اور یہ ان کے کام کے وہی عادی ہیں۔
(34) She said: 'Indeed when kings enter a town, they corrupt it and make the honorable among its people the most abased — and this is what they do.'
وَإِنِّي مُرْسِلَةٌ إِلَيْهِمْ بِهَدِيَّةٍ فَنَاظِرَةٌ بِمَ يَرْجِعُ الْمُرْسَلُونَ
(٣٥) اور میں ان کے پاس ایک تحفہ بھیجتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ قاصد کیا جواب لے کرآتے ہیں۔
(35) 'And I am sending a gift to them, and shall wait to see what the envoys bring back.'
فَلَمَّا جَاءَ سُلَيْمَانَ قَالَ أَتُمِدُّونَنِي بِمَالٍ فَمَا آتَانِيَ اللَّهُ خَيْرٌ مِمَّا آتَاكُمْ بَلْ أَنْتُمْ بِهَدِيَّتِكُمْ تَفْرَحُونَ
(٣٦) پس جب (قاصد) سلیمان کے پاس پہنچا تو کہا کیا تم مجھے مال سے مدد دیتے ہو ۔ پس مجھے خدا کا دیا ہوا تمہارے دیے ہوئے سے بہت بہتر ہے بلکہ تم اپنے ہدیے پر فرح و مسرت کرتے ہو۔
(36) Then when [the envoy] came to Solomon, he [Solomon] said: 'Do you offer me wealth as aid? What Allah has given me is far better than what He has given you — but rather it is you who delight in your gift.'
ارْجِعْ إِلَيْهِمْ فَلَنَأْتِيَنَّهُمْ بِجُنُودٍ لَا قِبَلَ لَهُمْ بِهَا وَلَنُخْرِجَنَّهُمْ مِنْهَا أَذِلَّةً وَهُمْ صَاغِرُونَ
(٣٧) تم اپنے سرداروں کے پاس واپس جاؤ ۔ اب ہم ایسے لشکروں کو لے کر آئیں گے کہ ان کو ان سے مقابلہ کرنے کی طاقت نہ ہوگی ۔ ہم ان کو اس سرزمین سے ذلیل و خوار کرکے نکال دیں گے۔
(37) 'Go back to them; We will come against them with hosts they cannot resist, and We shall expel them from it in humiliation and disgrace.'
قَالَ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ أَيُّكُمْ يَأْتِينِي بِعَرْشِهَا قَبْلَ أَنْ يَأْتُونِي مُسْلِمِينَ
(٣٨) (سلیمان نے) کہا اے سرداروں! تم میں سے کون اس کے تخت کو میرے پاس لائے گا اس سے پہلے کہ وہ مسلمان (ہوکر میرے پاس حاضر ہوجائیں)۔
(38) [Solomon] said: 'O nobles! Which of you will bring me her throne before they come to me in submission?'
قَالَ عِفْرِيتٌ مِنَ الْجِنِّ أَنَا آتِيكَ بِهِ قَبْلَ أَنْ تَقُومَ مِنْ مَقَامِكَ وَإِنِّي عَلَيْهِ لَقَوِيٌّ أَمِينٌ
(٣٩) ایک قوی جن نے کہا میں اس (تخت) کو تمہارے پاس حاضر کردیتا ہوں اس سے پہلے کہ آپ اپنے مقام سے برخاست کریں اور میں اس پر امانت دار ہوں۔
(39) A powerful jinn said: 'I will bring it to you before you rise from your seat, and I am strong and trustworthy for this task.'
قَالَ الَّذِي عِنْدَهُ عِلْمٌ مِنَ الْكِتَابِ أَنَا آتِيكَ بِهِ قَبْلَ أَنْ يَرْتَدَّ إِلَيْكَ طَرْفُكَ فَلَمَّا رَآهُ مُسْتَقِرًّا عِنْدَهُ قَالَ هَذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّي لِيَبْلُوَنِي أَأَشْكُرُ أَمْ أَكْفُرُ وَمَنْ شَكَرَ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ رَبِّي غَنِيٌّ كَرِيمٌ
(٤٠) ایک شخص نے جس کے پاس کتاب کا کچھ علم تھا کہا میں اس کو لے کر آتا ہوں آپ کے آگے آنے تک آپ کی آنکھ کے ایک جھپکنے میں ۔ پھر (سلیمان نے) جب اس کو اپنے پاس رکھا ہوا پایا تو کہا کہ یہ میرے رب کا فضل و کرم ہے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا ناشکری اور جو شکر کرتا ہے سو اپنے ہی فائدے کے لیے شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرتا ہے تو میرا اللہ توغنی ہے کریم ہے۔
(40) One who had some knowledge from the Scripture said: 'I will bring it to you before your gaze returns to you [in the blink of an eye].' Then when [Solomon] saw it placed before him, he said: 'This is from the grace of my Lord — to test me whether I am grateful or ungrateful. And whoever is grateful, it is for his own benefit; and whoever is ungrateful — then indeed my Lord is Self-Sufficient, Generous.'
قَالَ نَكِّرُوا لَهَا عَرْشَهَا نَنْظُرْ أَتَهْتَدِي أَمْ تَكُونُ مِنَ الَّذِينَ لَا يَهْتَدُونَ
(٤١) کہا اس کے تخت کو ذرا بدل دو (اس کی صورت کو تبدیل کردو) ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ وہ پہچانتی ہے کہ نہیں پہچانتی) یا ان لوگوں میں سے ہوجاتی ہے جو ہدایت نہیں پاتے۔
(41) [Solomon] said: 'Alter her throne for her; we shall see whether she is guided [will recognize it] or becomes of those who are not guided.'
فَلَمَّا جَاءَتْ قِيلَ أَهَكَذَا عَرْشُكِ قَالَتْ كَأَنَّهُ هُوَ وَأُوتِينَا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهَا وَكُنَّا مُسْلِمِينَ
(٤٢) پس جب آئیں ، کہا گیا کہ کیا تمہارا تخت ایسا ہی ہے ۔ کہا گویا کہ وہی ہو ۔ اور ہم کو پہلے سے علم ہوچکا تھا ۔ اور ہم پہلے ہی سے مسلمان ہیں۔
(42) Then when she came, it was said: 'Is your throne like this?' She said: 'It is as if it were the same.' And [Solomon said:] 'We were given the knowledge before her, and we had already submitted [to Allah].'
وَصَدَّهَا مَا كَانَتْ تَعْبُدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنَّهَا كَانَتْ مِنْ قَوْمٍ كَافِرِينَ
(٤٣) انھوں نے اس سے (سلیمان نے بلقیس سے) ماسوا اللہ کی پرستش کو روک دیا ۔ یقیناً وہ تو ایک کافر قوم میں سے تھیں۔
(43) And what she used to worship besides Allah had held her back [from believing]; indeed she was of a people of disbelievers.
قِيلَ لَهَا ادْخُلِي الصَّرْحَ فَلَمَّا رَأَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَكَشَفَتْ عَنْ سَاقَيْهَا قَالَ إِنَّهُ صَرْحٌ مُمَرَّدٌ مِنْ قَوَارِيرَ قَالَتْ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي وَأَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَانَ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(٤٤) ان سے کہا گیا ذرا داخل شاہی میں داخل ہو ۔ پھر جب اس کو دیکھا تو سمجھا کہ یہاں پانی ہے اور اپنی پنڈلیوں پر سے کپڑا اٹھا لیا ۔ (سلیمان نے) کہا (یہ شیشہ کا بنا ہے) (بلقیس نے) کہا بارے خدایا! میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا اور اب میں سلیمان کے ساتھ اللہ رب العالمین کی مطیع و فرمانبردار (اور مسلمان بندی) بنوں۔
(44) It was said to her: 'Enter the hall.' When she saw it, she thought it was a pool of water and uncovered her legs. [Solomon] said: '[It is made of] polished glass.' [Bilqīs] said: 'O my Lord! Indeed I have wronged my soul, and now I submit together with Solomon to Allah, the Lord of all the worlds.'
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ فَإِذَا هُمْ فَرِيقَانِ يَخْتَصِمُونَ
(٤٥) اور ہم نے یقیناً ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو پیغمبر بناکر بھیجا اس پیغام کے ساتھ کہ اللہ کی بندگی کرو ۔ پھر وہ دو فریق بن گئے آپس میں لڑتے ہوئے (خصومت کرتے ہوئے)۔
(45) And We certainly sent to Thamūd their brother Ṣāliḥ, saying: 'Worship Allah.' But they became two factions disputing with each other.
قَالَ يَا قَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُونَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ لَوْ لَا تَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
(٤٦) (صالح نے) کہا لوگو! بھلائی سے پہلے برائی کیوں جلد چاہتے ہو ۔ اللہ سے کیوں معافی نہیں مانگتے کہ تم رحم کیے جاؤ۔
(46) [Ṣāliḥ] said: 'O my people! Why do you seek to hasten evil before good? Why do you not seek Allah's forgiveness, that you may be shown mercy?'
قَالُوا اطَّيَّرْنَا بِكَ وَبِمَنْ مَعَكَ قَالَ طَائِرُكُمْ عِنْدَ اللَّهِ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُونَ
(٤٧) (مشرکین نے) کہا ہم تم سے اور تمہارے ساتھیوں سے برا شگون لیتے ہیں (کہا صالح نے) تمہارے شگون کا سبب اللہ کے علم میں ہے ۔ بلکہ تم ایسے لوگ ہو جو فتنہ میں پڑو گے (عذاب میں جلو گے)۔
(47) [The disbelievers] said: 'We draw an ill omen from you and those with you.' [Ṣāliḥ] said: 'Your [ill] omen is [known] with Allah; rather you are a people being put to trial [who will be consumed in punishment].'
وَكَانَ فِي الْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ
(٤٨) اور شہر میں (٩) نو آدمی ایسے تھے جو زمین میں فساد پھیلاتے اور کسی قسم کی اصلاح نہ کرتے۔
(48) And there were in the city nine persons who spread corruption in the land and did not reform.
قَالُوا تَقَاسَمُوا بِاللَّهِ لَنُبَيِّتَنَّهُ وَأَهْلَهُ ثُمَّ لَنَقُولَنَّ لِوَلِيِّهِ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ أَهْلِهِ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ
(٤٩) انھوں نے کہا آؤ ہم سب خدا کی قسم کھائیں کہ ان پر (صالح پر) اور ان کے لوگوں کے لوگوں پر شب خون ماریں اور پھر بڑے زور سے کہیں کہ ان کے متعلقین کو ہم (ان کے قتل گاہ کو دیکھا نہیں) واقف ہی نہیں اور ہم تو بڑے ہی سچے ہیں۔
(49) They said: 'Let us swear by Allah that we will strike him and his family by night, then we will say to his kinsmen: We were not present at the destruction of his family, and indeed we are telling the truth.'
وَمَكَرُوا مَكْرًا وَمَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
(٥٠) اور انھوں نے ایک تدبیر کی اور ہم نے بھی ایک تدبیر کی مگر ان کو اس کا شعور نہ ہوا ۔ (بے خبر کے بے خبرے ہیں)۔
(50) And they devised a plan, and We too devised a plan — but they were unaware [utterly unaware].
فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكْرِهِمْ أَنَّا دَمَّرْنَاهُمْ وَقَوْمَهُمْ أَجْمَعِينَ
(٥١) ذرا دیکھو ! ان کی مکاری کا انجام کیا ہوا ۔ ہم نے ان کو اور ان کی قوم کو سب کو تباہ و برباد کردیا۔
(51) So observe how their plotting ended — We destroyed them and their whole people.
فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خَاوِيَةً بِمَا ظَلَمُوا إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
(٥٢) پس یہ ان کے گھر غالی پڑے ہیں ان کے مظالم کی وجہ سے ۔ یقیناً اس میں تو اہل علم کے لیے عبرت ہے۔
(52) So these are their houses, in ruins because of their wrongdoing. Indeed in this is a sign for a people who know.
وَأَنْجَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ
(٥٣) اور ہم نے مسلمانوں اور پرہیز گاروں کو نجات دے دی (ان کو بچالیا)۔
(53) And We saved those who believed and were God-fearing.
وَلُوطًا إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ وَأَنْتُمْ تُبْصِرُونَ
(٥٣) اور (ہم نے) لوط کو (بھیجا) جب انھوں نے اپنی قوم سے کہا تم بے حیائی کا کام کرتے ہو حالانکہ تم بصیرت اور سمجھ دالے معلوم ہوتے ہو۔
(54) And [We sent] Lūṭ when he said to his people: 'Do you commit an obscene act while you see [its evil with your own eyes]?'
أَئِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِنْ دُونِ النِّسَاءِ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ
(٥٥) کیا تم مردوں سے شہوت سے پرتی کرتے ہو عورتوں کو چھوڑ کر ۔ بلکہ تم سخت جاہل لوگ ہو۔
(55) 'Do you go to men with desire, leaving women? Rather you are a people who act ignorantly.'
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلَّا أَنْ قَالُوا أَخْرِجُوا آلَ لُوطٍ مِنْ قَرْيَتِكُمْ إِنَّهُمْ أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ
(٥٦) پس ان کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ لوط کے لوگوں کو اپنی بستی سے نکال دو ۔ انھیں ناس یہ بڑا طاہر و مطہر ہونے کے سمجھتے ہیں۔
(56) But the only response of his people was that they said: 'Expel the family of Lūṭ from your town; they are folk who keep themselves pure [who think themselves pure].'
فَأَنْجَيْنَاهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ قَدَّرْنَاهَا مِنَ الْغَابِرِينَ
(٥٧) اور ہم نے لوط کو اور ان کے متعلقین کو نجات بخشی بجز ان کی عورت کے کہ اس کے لیے تقدیر میں تھا کہ پیچھے رہ جانا تھا۔
(57) So We saved him and his family, except his wife — We had decreed that she would be among those who remained behind.
وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ مَطَرًا فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِينَ
(٥٨) اور ہم نے ان پر ایک برسات کردی اور وہ لوگ جن کو تنبیہ کردی گئی تھی ان پر کیا بری بارش ہوئی۔
(58) And We rained upon them a rain — how evil was the rain upon those who had been warned!
قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلَامٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى آللَّهُ خَيْرٌ أَمَّا يُشْرِكُونَ
(٥٩) (پیغبر تم) کہو الحمد للہ ، اس کے برگزیدہ بندوں پر سلام ہو ۔ کیا اللہ اچھا ہے یا وہ معبود جن کو خدا کا شریک سمجھتے ہیں؟
(59) [O Prophet,] say: 'All praise is for Allah, and peace be upon His servants whom He has chosen. Is Allah better, or what they associate [with Him]?'
أَمَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَأَنْزَلَ لَكُمْ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَنْبَتْنَا بِهِ حَدَائِقَ ذَاتَ بَهْجَةٍ مَا كَانَ لَكُمْ أَنْ تُنْبِتُوا شَجَرَهَا وَأَإِلَهٌ مَعَ اللَّهِ بَلْ هُمْ قَوْمٌ يَعْدِلُونَ
(٦٠) وہ کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمان سے تمہارے لیے پانی اتارا ۔ وہ ہم ہی ہیں کہ اس سے باروق باغ بنائے ۔ تمہاری قدرت میں نہیں ہے کہ ان سے درخت اگاؤ ۔ کیا اللہ کے ساتھ اور بھی معبود ہے؟ بلکہ وہ ایسے لوگ ہیں جو (عدل کر کے) ہیں (مقابلہ کرتے ہیں)۔
(60) Who is it who created the heavens and the earth, and sent down water from the sky for you — it is We who thereby grew beautiful gardens; you had no power to grow their trees. Is there any god besides Allah? Rather they are a people who deviate [who set up rivals to Him].
أَمَّنْ جَعَلَ الْأَرْضَ قَرَارًا وَجَعَلَ خِلَالَهَا أَنْهَارًا وَجَعَلَ لَهَا رَوَاسِيَ وَجَعَلَ بَيْنَ الْبَحْرَيْنِ حَاجِزًا أَإِلَهٌ مَعَ اللَّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
(٦١) کیا جس نے زمین کو قرارگاہ بنایا اور اس کے درمیان نہریں بنائیں اور ان کے لیے لنگر بنائے (پہاڑ بنائے) اور دو دریاؤں کے درمیان پردہ بنایا ۔ کیا اللہ کے ساتھ اور بھی معبود ہے؟ (جی نہیں !) بلکہ ان کے اکثر کچھ نہیں جانتے۔
(61) Who is it who made the earth a dwelling place, and made rivers flow through it, and placed firm mountains upon it, and set a barrier between the two seas? Is there any god besides Allah? [No indeed!] Rather most of them do not know.
أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ أَإِلَهٌ مَعَ اللَّهِ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ
(٦٢) کیا کوئی ایسا بھی ہے جو بے قرار اور بے قراری کی قرار کی سن لیتا ہے جب اس کو پکارے اور برائی کو دور کردیتا ہے اور تم کو زمین میں خلیفہ بناتا ہے ۔ کیا اللہ کے ساتھ اور کوئی معبود بھی ہے؟ (جی نہیں !) ہرگز نہیں ! تم بہت کم نصیحت قبول کرتے ہو (سوچتے سمجھتے ہو)۔
(62) Who is it who responds to the desperate when he calls upon Him, removes the affliction, and makes you successors in the earth? Is there any god besides Allah? [No indeed!] How little you reflect [how seldom you think and understand]!
أَمَّنْ يَهْدِيكُمْ فِي ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَنْ يُرْسِلُ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ أَإِلَهٌ مَعَ اللَّهِ تَعَالَى اللَّهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ
(٦٣) کیا کوئی ایسا بھی ہے جو تم کو خشکی اور تری کی ظلمتوں میں راستہ بتائے (ہدایت کرے) اور کیا ایسا بھی ہے کہ اپنی رحمت سے پہلے بشارت بناکر ہواؤں کو بھیجے ۔ کیا اللہ کے ساتھ اور کوئی معبود بھی ہے؟ (جی نہیں !) ۔ جن سے یہ لوگ شرک کرتے ہیں اللہ اعلی و ارفع ہے۔
(63) Who is it who guides you in the darkness of land and sea, and who sends the winds as heralds of glad tidings before His mercy? Is there any god besides Allah? [No indeed!] Allah is far exalted above what they associate [with Him].
أَمَّنْ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَمَنْ يَرْزُقُكُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أَإِلَهٌ مَعَ اللَّهِ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ
(٦٤) کیا جو ابتداء پیدا کرتا ہے اور (بے شک) پھر دوبارہ بھی پیدا کرتا ہے اور جو تم کو آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے ۔ کیا اللہ کے ساتھ اور معبود بھی ہے؟ (پیغبر!) تم کہو! تم اس پر کوئی قطعی دلیل لاؤ اگرتم سچے ہو۔
(64) Who is it who originates creation, then re-creates it, and who provides for you from the heavens and the earth? Is there any god besides Allah? Say: 'Bring your proof, if you are truthful.'
قُلْ لَا يَعْلَمُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّهُ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ
(٦٥) (پیغبر!) تم کہو آسمانوں اور زمین میں کی غیب کی باتیں کوئی نہیں جانتا مگر اللہ اور انھیں کوئی معلوم نہیں کہ کب قبروں میں سے اٹھائے جائیں گے۔
(65) [O Prophet,] say: 'None in the heavens and the earth knows the unseen except Allah, and they do not know when they will be resurrected from the graves.'
بَلِ ادَّارَكَ عِلْمُهُمْ فِي الْآخِرَةِ بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ مِنْهَا بَلْ هُمْ مِنْهَا عَمُونَ
(٦٦) بلکہ انھوں نے آخرت کے متعلق بار بار سوچا اور وہ اس کے متعلق شک ہی میں پڑے رہے بلکہ وہ اس کے متعلق اندھے کے اندھے ہی رہے۔
(66) Rather their knowledge has reached its limit regarding the Hereafter — rather they are in doubt about it — rather they are blind to it.
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَئِذَا كُنَّا تُرَابًا وَآبَاؤُنَا أَئِنَّا لَمُخْرَجُونَ
(٦٧) اور مکروں نے کہا ہم جب ہم اور ہمارے باپ دادا مٹی ہوجائیں گے تو کیا پھر نکالے جائیں گے (دوبارہ قبروں سے اٹھائے جائیں گے)؟
(67) And the disbelievers said: 'When we and our forefathers have become dust, will we really be brought forth [resurrected from the graves]?'
لَقَدْ وُعِدْنَا هَذَا نَحْنُ وَآبَاؤُنَا مِنْ قَبْلُ إِنْ هَذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
(٦٨) یقیناً ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے پہلے سے یہی ایسے ہی وعدے کے گئے ہیں یہ سب پرانے لوگوں کے ڈھکوسلے ہیں (اگلی کہانیاں ہیں)۔
(68) 'We and our forefathers were promised this before; these are nothing but the fables of the ancients [old tales].'
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ
(٦٩) (پیغبر!) تم کہو ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھو مجرموں کا کیسا انجام ہوا۔
(69) [O Prophet,] say: 'Travel through the land and observe how the end of the criminals was.'
وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُنْ فِي ضَيْقٍ مِمَّا يَمْكُرُونَ
(٧٠) اور تم ان پر کچھ غم نہ کرو اور ان کی مکاریوں سے دل تنگ نہ ہو۔
(70) And do not grieve over them, nor be distressed by their scheming.
وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
(٤١) اور وہ کہتے ہیں - یہ وعدہ کب پورا ہوگا۔ اگر ہو تم سچے (صادق)۔
(41) And they say: When will this promise be fulfilled — if you are truthful (honest)?
قُلْ عَسَىٰ أَن يَكُونَ رَدِفَ لَكُم بَعْضُ الَّذِي تَسْتَعْجِلُونَ
(٤٢) تم کہو شاید تمہاری پیٹھ ہی پر پہنچ جائیں بعض وہ چیزیں جن کی تم جلدی کرتے ہو۔
(42) Say: Perhaps some of what you hasten (seek to bring on quickly) has already drawn close behind you.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَشْكُرُونَ
(٤٣) اور بے شک تمہارا رب لوگوں پر فضل کرنے والا ہے - مگر ان کے اکثر شکر نہیں کرتے۔
(43) And indeed your Lord is full of grace toward people — but most of them are not grateful.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَيَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ
(٤٤) اور بے شک تمہارا رب خوب جانتا ہے ان چیزوں کو کہ ان کے سینے چھپاتے اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں (ان کے ظاہر و باطن کو خوب جانتا ہے)۔
(44) And indeed your Lord knows well what their hearts conceal and what they reveal (He knows their outward and inward perfectly).
وَمَا مِنْ غَائِبَةٍ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ
(٤٥) اور کوئی چیز ایسی نہیں جو آسمان اور زمین میں پوشیدہ ہو مگر وہ ایک روشن کتاب (یعنی علم الٰہی) میں موجود ہے۔
(45) And there is no hidden thing in the heavens and the earth except that it is present in a clear Book (that is, the knowledge of Allah).
إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يَقُصُّ عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ أَكْثَرَ الَّذِي هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ
(٤٦) یہ قرآن بنی اسرائیل کے سامنے اکثر ایسی چیزیں بیان کرتا ہے جن کے متعلق ان کو اختلاف تھا۔
(46) This Qur'an narrates to the Children of Israel most of the things about which they used to differ.
وَإِنَّهُ لَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ
(٤٧) اور بے شک یہ ہدایت اور رحمت ہے ایمانداروں کے لیے۔
(47) And indeed it is a guidance and mercy for the believers.
إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِي بَيْنَهُم بِحُكْمِهِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْعَلِيمُ
(٤٨) بے شک تمہارا رب اپنی حکومت سے ان کے درمیان فیصلہ کرے گا اور وہی ہے عزت اور علم والا۔
(48) Indeed your Lord will judge between them by His authority, and He is the Mighty, the All-Knowing.
فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ إِنَّكَ عَلَى الْحَقِّ الْمُبِينِ
(٤٩) لہٰذا تم اللہ پر توکل کرو - تم برحق دین پر جو ہو۔
(49) So put your trust in Allah — you are indeed upon the manifest truth.
إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَى وَلَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاءَ إِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِينَ
(٨٠) بے شک تم مُردوں کو سُنا نہیں سکتے اور نہ بہروں کو پکار کر سُنا سکتے ہو جب وہ پیٹھ پھیر کر چل دیں۔
(80) Indeed you cannot make the dead hear, nor can you make the deaf hear the call when they turn their backs and walk away.
وَمَا أَنتَ بِهَادِي الْعُمْيِ عَن ضَلَالَتِهِمْ إِن تُسْمِعُ إِلَّا مَن يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا فَهُم مُّسْلِمُونَ
(٨١) تم انھوں کو راستہ نہیں بتا سکتے - تم انہیں سُنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں اور وہ مسلمان ہیں۔
(81) You cannot guide the blind away from their error — you can only make those hear who believe in Our signs, and they are Muslims.
وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُم دَابَّةً مِّنَ الْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ أَنَّ النَّاسَ كَانُوا بِآيَاتِنَا لَا يُوقِنُونَ
(٨٢) اور جب خدا کا وعدہ ان پر پورا ہوجائے گا تو ہم زمین سے ایک چلنے والے کو ٹکالیں گے جو ان سے کہے گا (بولے گا) کہ لوگ ہماری (یعنی خدا تعالیٰ کی) آیتوں پر یقین نہیں کرتے تھے۔
(82) And when the decree falls upon them, We will bring forth for them a creature from the earth that will speak to them, (saying) that people did not believe with certainty in Our signs (the signs of Allah Most High).
وَيَوْمَ نَحْشُرُ مِن كُلِّ أُمَّةٍ فَوْجًا مِّمَّن يُكَذِّبُ بِآيَاتِنَا فَهُمْ يُوزَعُونَ
(٨٣) اور اس دن کو یاد کرو جب ہم ہر فرقے میں سے ایک ایک جماعت کا حشر کریں گے (ان کو جمع کریں گے) ان میں سے جو ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے (اور ان کو جھلاتے تھے) پھر وہ ہر ہر فرقے میں تقسیم کئے جائیں گے۔
(83) And remember the day when We will gather from every nation a troop of those who used to deny Our signs (and mock them) — then they will be sorted into their respective groups.
حَتَّى إِذَا جَاءُو قَالَ أَكَذَّبْتُم بِآيَاتِي وَلَمْ تُحِيطُوا بِهَا عِلْمًا أَمَّا ذَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
(٨٣) یہاں تک کہ جب سب (دربار الٰہی میں) حاضر ہوجائیں گے تو وہ ارشاد فرمائے گا کیا تم میری آیتوں کی تکذیب کیا کرتے تھے حالانکہ اس کا کوئی علم تم کو نہیں تھا - آخرتم یہ سب کیا کرتے تھے۔
(83) Until when they all stand present (in the Divine court), He will declare: Did you deny My signs while you had no knowledge of them at all — what in the end were you doing all this for?
وَوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِم بِمَا ظَلَمُوا فَهُمْ لَا يَنطِقُونَ
(٨٥) اور خدا کا کہنا ان پر آچکا ان کے ظلم و ستم کی وجہ سے - اب ان کے منہ سے بات تک نہیں نکلتی (کچھ بھی بول نہیں سکتے)۔
(85) And the word has been fulfilled upon them on account of their wrongdoing — now not a single word comes from their mouths (they cannot utter anything at all).
أَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا اللَّيْلَ لِيَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
(٨٦) کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے رات کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ اس میں سکون اور آرام لیں اور دن کو اس لیے بتلایا کہ اس میں کام کریں - بے شک ان ایمان والے لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں (ان میں ہیں)۔
(86) Have they not seen that We created the night so that they may rest and find peace in it, and the day We made visible (for work) — indeed in this there are signs for people who believe.
وَيَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ فَفَزِعَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَن شَاءَ اللَّهُ وَكُلٌّ أَتَوْهُ دَاخِرِينَ
(٨٧) اور اس دن کو یاد کرو جب صور پھونکا جائے گا تو آسمانوں اور زمین میں جو ہیں سب گھبرا اٹھیں گے مگر جسے اللہ چاہے - اور سب اس کے پاس سر جھکائے ہوئے عاجزی کے ساتھ حاضر ہوں گے۔
(87) And remember the day when the Trumpet is blown — everyone in the heavens and the earth will be struck with terror except those whom Allah wills — and all will come before Him in humility, bowing their heads.
وَتَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَهِيَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ صُنْعَ اللَّهِ الَّذِي أَتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍ إِنَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَفْعَلُونَ
(٨٨) اور تم پہاڑوں کو دیکھتے ہو کہ وہ اپنی جگہ سے جنبش نہیں کرتے (غیر متحرک ہیں) اور اُڑے چلیں گے جیسے بادل (ہر) - یہ خدا کا کام ہے (اس کی صنعت ہے) جس نے ہر چیز کو مناسب اور مضبوطی کے ساتھ پیدا کیا ہے - بے شک تم جو کچھ کرتے ہو وہ اس سے خوب واقف ہے۔
(88) And you see the mountains and think them stationary (immovable), yet they will fly past like clouds — this is the work of Allah (His craftsmanship), Who created everything with perfect precision and firmness — indeed He is well acquainted with all that you do.
مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِّنْهَا وَهُم مِّن فَزَعٍ يَوْمَئِذٍ آمِنُونَ
(٨٩) جو نیک کام کرے اس کو اس کام سے بہتر جزا دی جائے گی اور وہ روز قیامت کی پریشانی سے امن میں رہیں گے۔
(89) Whoever does a good deed will receive a better reward than it, and they will be safe from the terror of that Day (of Resurrection).
وَمَن جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتْ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
(٩٠) اور جو برائی لائے گا وہ دوزخ میں منہ کے بل گرادیا جائے گا - تم کو تمہارے اعمال ہی کی جزا دی جاتی ہے۔
(90) And whoever brings evil deeds — their faces will be cast down into the Fire — you are only being rewarded for what you used to do.
إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ رَبَّ هَذِهِ الْبَلْدَةِ الَّذِي حَرَّمَهَا وَلَهُ كُلُّ شَيْءٍ وَأُمِرْتُ أَن أَكُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ
(٩١) مجھے صرف یہی حکم دیا گیا ہے کہ اس محترم شہر کے رب کی عبادت کروں اور سب کچھ اسی کا ہے - مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں فرمان برداروں میں رہوں۔
(91) I have only been commanded to worship the Lord of this sacred city (Makkah), to Whom belongs everything — and I have been commanded to be among those who submit (to Allah's command).
وَأَن أَتْلُوَ الْقُرْآنَ فَمَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ وَمَن ضَلَّ فَقُلْ إِنَّمَا أَنَا مِنَ الْمُنذِرِينَ
(٩٢) اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ قرآن پڑھ کر سُناؤں - پھر جس نے ہدایت پائی تو اس سے ہدایت کا فائدہ خود اسی کو ہے اور جو غلالت اور گمراہی میں ہے تو تم کہہ دو (خبردار) - کہ میں صرف خطرے کی اطلاع دینے والا ہوں (ڈرادینے والا ہوں)۔
(92) And I have been commanded to recite the Qur'an — then whoever receives guidance, its benefit is for himself alone; and whoever goes astray, say (warn him): I am only one who gives warning (a warner).
وَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ سَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ فَتَعْرِفُونَهَا وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ
(٩٣) اور تم کہو تعریف ہے تو خدا کی، شکر ہے تو خدا کا - وہ تم کو اپنی قدرت کے کرشمے دکھائے گا تب تمہاری سمجھ میں آئے گا اور تمہارا رب تمہارے اعمال اور کاموں سے غافل نہیں ہے۔
(93) And say: All praise and gratitude belongs to Allah — He will show you His signs of power and then you will understand, and your Lord is not heedless of your deeds and actions.