98. Al-Bayyina
البينة
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ مُنفَكِّينَ حَتَّىٰ تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ
(۱) یہ اہل کتاب (یعنی یہودی و نصرانی) اور مشرکین (یعنی بُت پرست) جو کافر کرتے ہیں (اور ماننے نہیں) یہ کیا چھوڑنے والے تھے؟ یہاں تک کہ ان کے پاس روشن دلیل آجائے۔
(1) Those among the People of the Book (Jews and Christians) and the polytheists (idol-worshippers) who disbelieve — were they really going to leave off (their ways)? Not until a clear proof came to them.
رَسُولٌ مِّنَ اللَّهِ يَتْلُو صُحُفًا مُّطَهَّرَةً
(۲) (یہ روشن دلیل) اللہ کا رسول ہے جو پاک صفحے پڑھتا ہے۔
(2) (That clear proof is) the messenger of Allah, who recites purified pages.
فِيهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌ
(۳) ان میں (کیا ہی) سیدھی سادی باتیں لکھی ہوئی ہیں۔
(3) In which are upright and (perfectly) correct writings.
وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَّا مِن بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَةُ
(۴) اور اہل کتاب نے آپس میں اختلاف کیا تو اس وقت جب کہ ان کے پاس روشن دلیل آچکی تھی۔ آخر پیغمبر نے کیا کہا تھا؟ اور اس کی تعلیم کیا تھی؟
(4) And the People of the Book differed only after the clear proof had already come to them. So what did the Prophet say, and what was his teaching?
وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ وَذَٰلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ
(۵) اور انہیں اتنا ہی حکم دیا گیا تھا کہ اخلاص کے ساتھ (خلوص دل سے) اللہ کی بندگی کریں (خدا کے سوائے سب کی طرف سے منہ پھیرلیں) (اور اعمال میں کیا حکم دیا گیا تھا؟) اور اچھی طرح سے نماز پڑھیں اور زکوٰۃ دیں اور یہی سیدھا دین ہے۔
(5) And they were commanded nothing but to worship Allah with sincere devotion (sincerely turning away from all else toward Him), and (as for actions:) to perform the prayer properly and give the zakāt — and that is the upright religion.
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أُولَٰئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ
(۶) بے شک اہل کتاب میں سے جو کافر ہیں اور مشرکین یہی لوگ آگ (جہنم کی آگ) میں ہمیشہ رہیں گے۔ یہی لوگ ہیں بدترین مخلوقات ہیں۔
(6) Surely those among the People of the Book who disbelieve and the polytheists — these very people will remain forever in the fire of Hell. They are the worst of all creatures.
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَٰئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ
(۷) بے شک جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے وہی ہیں بہترین مخلوق (سب سے اچھے لوگ)۔
(7) Surely those who believe and do righteous deeds — they are the best of all creatures.
جَزَاؤُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ
(۸) (ان اچھے لوگوں کا بدلہ کیا ہے؟) ان اچھے لوگوں کا بدلہ کیا ہے ؟ ان کو ان کے رب کے پاس جزا ملے گی۔ (کیا جزا لیں گے؟) جنت کے سرسبز و شاداب باغ ملیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی۔ اس شخص کے لئے جو اپنے رب سے ڈرے (اس کا رعب و جلال اس کے دل پر ہو)۔
(8) (What is the reward for these good people?) Their reward is with their Lord — (and what a reward!) they will receive Gardens of Eternity beneath which rivers flow, remaining therein forever. Allah is pleased with them and they are pleased with Allah — and this is for the one who fears his Lord (holding His awe and majesty in his heart).