72. Al-Jinn
الجن
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوا إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا
(پیغمبر!) تم کہو مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ چند جنوں نے سنا — پھر انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے۔
[O Prophet ﷺ] Say: It has been revealed to me that a group of jinn listened — then they said: We have heard a wondrous Qur'an!
يَهْدِي إِلَى الرُّشْدِ فَآمَنَّا بِهِ وَلَن نُّشْرِكَ بِرَبِّنَا أَحَدًا
(یہ قرآن) رشد و فلاح کی طرف رہنمائی کرتا ہے لہذا ہم اس پر ایمان لائے اور اب ہم اپنے رب کے ساتھ ہرگز کسی کو شریک نہیں بنائیں گے۔
It guides toward righteousness and salvation, so we have believed in it — and we shall never associate anyone with our Lord.
وَأَنَّهُ تَعَالَى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا
اور یہ کہ ہمارے رب کی شان (اور اس کی عزت) اعلیٰ و ارفع ہے — نہ اس نے کسی ایک کو بھی اپنے لیے بیوی بنایا نہ بیٹا۔
And that the majesty of our Lord [and His glory] is supremely exalted — He has taken no wife and no son.
وَأَنَّهُ كَانَ يَقُولُ سَفِيهُنَا عَلَى اللَّهِ شَطَطًا
اور ہم میں جو نادان لوگ ہیں وہ اللہ کی شان میں افترا پردازی (اور دروغ بانی) کرتے ہیں۔
And that the foolish among us used to speak outrageous falsehoods [fabrications] against Allah.
وَأَنَّا ظَنَنَّا أَن لَّن تَقُولَ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا
اور ہم کو خیال تھا کہ انسان اور جنات کبھی بھی خدا کے متعلق (اس کی شان میں) جھوٹ نہ کہیں گے۔
And we had supposed that humans and jinn would never utter lies against Allah [concerning His majesty].
وَأَنَّهُ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْإِنسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوهُمْ رَهَقًا
اور یہ کہ بعض آدمی جنوں کی (مدد اور) پناہ لیتے تھے اس سے انہوں نے جنوں کی بدماغی اور تکبر کو بڑھادیا۔
And that certain men from among humans used to seek refuge with certain men from among the jinn — which only increased the jinn in arrogance and delusion.
وَأَنَّهُمْ ظَنُّوا كَمَا ظَنَنتُمْ أَن لَّن يَبْعَثَ اللَّهُ أَحَدًا
اور ان کا بھی خیال تھا جیسا کہ تم کا خیال تھا کہ خدا کسی کو پیغمبر بنا کر نہ بھیجے گا — یا تمہاری طرح ان کا خیال تھا کہ مرنے کے بعد خدا کسی کو زندہ نہ کرے گا۔
And they supposed, just as you supposed, that Allah would never raise anyone [as a prophet] — or their thought was, like yours, that Allah would not resurrect anyone after death.
وَأَنَّا لَمَسْنَا السَّمَاءَ فَوَجَدْنَاهَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِيدًا وَشُهُبًا
اور ہم نے آسمان کو ٹٹولا (اور دریافت کیا) تو پایا کہ زبردست پہرہ داروں اور آگ کے شعلوں سے بھر دیا گیا ہے۔
And we reached out toward the sky and found it filled with formidable guards and blazing flames.
وَأَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ فَمَن يَسْتَمِعِ الْآنَ يَجِدْ لَهُ شِهَابًا رَّصَدًا
اور یہ کہ ہم پہلے ان سے بعض مقامات میں خبریں سننے کے لیے بیٹھا کرتے تھے — اب جو سننا چاہے وہ اپنے لیے آگ کا شعلہ (لو کا الکانا) تیار پاتا ہے (جو وفع کردیتا ہے)۔
And that we used to occupy seats in it [the sky] to listen — but now whoever tries to listen finds a blazing flame waiting in ambush for him [that repels him].
وَأَنَّا لَا نَدْرِي أَشَرٌّ أُرِيدَ بِمَن فِي الْأَرْضِ أَمْ أَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًا
اور یہ کہ ہم نہیں جانتے کہ برائی کا ارادہ کیا گیا ہے ان لوگوں کے ساتھ جو زمین میں ہیں یا ان کے لیے ہدایت کا ارادہ فرمایا ہے۔
And that we do not know whether evil is intended for those on the earth, or whether their Lord has intended guidance for them.
وَأَنَّا مِنَّا الصَّالِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَلِكَ كُنَّا طَرَائِقَ قِدَدًا
اور یہ کہ ہم میں سے بعض صالح اور اچھے تھے اور ہم میں سے بعض لوگ بھی تھے پہلے سے کم مرتبہ (اور غرضیہ) ہم مختلف طریقوں پر (اور مختلف راستوں پر) تھے۔
And that among us are the righteous and among us are those below that — we were on [various] differing paths and ways [each pursuing his own interests].
وَأَنَّا ظَنَنَّا أَن لَّن نُّعجِزَ اللَّهَ فِي الْأَرْضِ وَلَن نُّعجِزَهُ هَرَبًا
اور یہ کہ ہم نے گمان کیا کہ ہم اللہ کو (زمین میں) عاجز نہیں کرسکتے اور نہ اس سے بھاگ کر عاجز کرسکیں گے۔
And that we came to know that we can never render Allah helpless on the earth, nor can we escape to render Him helpless by fleeing.
وَأَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدَى آمَنَّا بِهِ فَمَن يُؤْمِن بِرَبِّهِ فَلَا يَخَافُ بَخْسًا وَلَا رَهَقًا
اور یہ کہ ہم نے جب ہدایتِ بھرپور سنی تو اس پر ایمان لائے پس جو اپنے رب پر ایمان لاتا ہے تو اس کو نہ کمی کا خوف ہے نہ زیادتی کا (زبردستی کا)۔
And that when we heard the [complete] guidance, we believed in it — so whoever believes in his Lord need fear neither reduction [in reward] nor injustice.
وَأَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُونَ وَمِنَّا الْقَاسِطُونَ فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُولَئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا
اور یہ کہ ہم میں بعض مسلمان ہیں اور بعض بے انصاف (ظالم) ہیں (خدا کو، اس کے احکام کو تسلیم نہیں کرتے) — تو وہی لوگ ہیں جنہوں نے راہِ راست کا ارادہ کیا ہے۔
And that among us some have submitted [to Islam] and some are unjust [wrongdoers who do not submit to Allah or His commands] — those who submit are the ones who have sought and chosen the right path.
وَأَمَّا الْقَاسِطُونَ فَكَانُوا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا
مگر جو گناہگار ہیں (ظالم و بے انصاف ہیں) وہ تو دوزخ کے گندے ہیں۔
But as for the unjust [wrongdoers], they will be fuel for Hell.
وَأَن لَّوِ اسْتَقَامُوا عَلَى الطَّرِيقَةِ لَأَسْقَيْنَاهُم مَّاءً غَدَقًا
اور یہ کہ اگر وہ ہمارے طریقہ پر قائم رہتے تو ہم ان کو خوب سیر کرتے (بڑی بکثرت پانی پلاتے)۔
And that if they had remained steadfast on the [right] way, We would have given them abundant water to drink [in abundance].
لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ وَمَن يُعْرِضْ عَن ذِكْرِ رَبِّهِ يَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًا
تا کہ ہم ان کو جانچیں۔ اور جو اپنے خدا کے ذکر سے اعراض کرتا ہے وہ اس کو سخت عذاب میں داخل کرتا ہے۔
So that We might test them thereby. And whoever turns away from the remembrance of his Lord — He will admit him into a crushing, ever-intensifying punishment.
وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا
اور بے شک (یہ) مسجدیں اللہ کے لیے ہیں پھر اللہ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو (ان کی عبادت نہ کرو)۔
And that the mosques belong to Allah — so call upon no one along with Allah.
وَأَنَّهُ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللَّهِ يَدْعُوهُ كَادُوا يَكُونُونَ عَلَيْهِ لِبَدًا
اور یہ کہ جب خدا کا بندہ (ذاکر اور) پکارتا اور دعا کرتا ہے تو قریب ہوتا تھا کہ یہ لوگ اس پر ٹھٹھو کریں (بھیڑ جمائیں)۔
And that when the servant of Allah [the caller and supplicant] stood to call upon Him, they nearly pressed upon him in crowds [surrounding and mocking him].
قُلْ إِنَّمَا أَدْعُوا رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِهِ أَحَدًا
تم کہو! میں تو اپنے خدا ہی کو پکارتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں سمجھتا۔
Say: I call only upon my Lord, and I associate no one with Him.
قُلْ إِنِّي لَا أَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَلَا رَشَدًا
تم کہو کہ میرے ہاتھ میں نہیں (میرے اختیار میں نہیں) کہ میں تم کو ضرر پہنچاؤں یا راہ پر لاؤں (یعنی تمہاری بھلائی خدا کے ہاتھ میں ہے)۔
Say: I have no power over any harm or right guidance for you [your good is in the hands of Allah].
قُلْ إِنِّي لَن يُجِيرَنِي مِنَ اللَّهِ أَحَدٌ وَلَنْ أَجِدَ مِن دُونِهِ مُلْتَحَدًا
تم کہو! مجھے خدا (کے غضب) سے کوئی نہیں بچاسکتا اور میں اس کو چھوڑ کر کہیں کی جگہ نہیں پاتا۔
Say: Indeed no one can protect me from Allah, and I can find no refuge apart from Him.
إِلَّا بَلَاغًا مِّنَ اللَّهِ وَرِسَالَاتِهِ وَمَن يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَإِنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا
(میرے ہاتھ میں) کچھ نہیں مگر اللہ کی طرف سے احکام پہنچانا اور اس کے پیغام و احکام — جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی اور عصیان کرے اس کے لیے دوزخ کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
There is nothing [in my power] except to convey what comes from Allah and His messages — and whoever disobeys Allah and His Messenger, for him is the fire of Hell, in which they will abide forever.
حَتَّى إِذَا رَأَوْا مَا يُوعَدُونَ فَسَيَعْلَمُونَ مَن أَضْعَفُ نَاصِرًا وَأَقَلُّ عَدَدًا
یہاں تک کہ جب یہ لوگ اس (عذاب) کو دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے تو معلوم ہوجائے گا کہ کس کے مددگار زیادہ ضعیف اور کمزور اور ان کی تعداد کتر ہے (قلیل تر ہے)۔
Until when they see what they have been promised, they shall come to know whose helpers are weaker and whose number is fewer.
قُلْ إِنْ أَدْرِي أَقَرِيبٌ مَّا تُوعَدُونَ أَمْ يَجْعَلُ لَهُ رَبِّي أَمَدًا
(پیغمبر!) تم کہو! مجھے معلوم نہیں کہ موعودہ سزا کا قریب وقت ہے یا اس کے لیے میرے رب نے کوئی مدت (یا مہلت) مقرر کی ہے۔
Say [O Prophet ﷺ]: I do not know whether that which you are promised is near, or whether my Lord has appointed a [distant] term for it.
عَالِمُ الْغَيْبِ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا
وہ عالم الغیب ہے (غیب کا جاننا اسی کا کام ہے) وہ اپنے غیب سے کسی کو واقف نہیں کرتا۔
He is the Knower of the Unseen [knowledge of the unseen belongs to Him alone] — He does not disclose His unseen to anyone.
إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِن رَّسُولٍ فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِن بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ رَصَدًا
(وہ غیب کی اطلاع نہیں دیتا) مگر منتخب اور برگزیدہ پیغمبر کو — کیونکہ پیغمبر کو آگے پیچھے نگہبان بٹھاتا ہے (تا کہ دوڑی میں کچھ گڑبڑ نہ ہو کچھ درندازی نہ ہو)۔
Except to a messenger whom He has chosen and approved — for He then appoints watchers before and behind him [so that nothing becomes confused or tampered with in the delivery].
لِيَعْلَمَ أَن قَدْ أَبْلَغُوا رِسَالَاتِ رَبِّهِمْ وَأَحَاطَ بِمَا لَدَيْهِمْ وَأَحْصَى كُلَّ شَيْءٍ عَدَدًا
تا کہ (اللہ تعالیٰ کی) معلوم ہوجائے کہ انہوں نے (مرسلوں کو اور) پیغاموں کو پہنچا دیا اور جو ان کے پاس احکام ہیں اس نے ان کا پورا احاطہ (اور حفاظت) کی ہے اور ہر شئے کی گنتی اور عدد کو شمار کرلیا (اور پورا پورا جان لیا) ہے۔
So that He may know that they have delivered the messages of their Lord — and He encompasses all that is with them and has enumerated all things in number [knowing everything completely].