78. An-Naba'
النبأ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ
(۱) یہ آپس میں کس چیز کے متعلق سوالات کرتے ہیں؟
(1) About what are they questioning one another?
عَنِ النَّبَإِ الْعَظِيمِ
(۲) ایک عظیم الشان واقعہ کے متعلق (یا ہم سوال کرتے ہیں)۔
(2) About the great event (or: we ask about it).
الَّذِي هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ
(۳) (اوخبر، وہ واقعہ) جس کے بارے میں (جس کے متعلق) لوگ مختلف خیال کے ہیں۔
(3) (That great news, that event) about which people hold differing opinions.
كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
(۴) نہیں جی! عنقریب ان کو (سب کچھ) معلوم ہوجائے گا۔
(4) No indeed! They will soon come to know (everything).
ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
(۵) ہم پھر کہتے ہیں کہ (ان کے خیالات ہرگز صحیح نہیں) عنقریب ان کو (سب کچھ) معلوم ہوجائے گا۔
(5) Again, We say that (their notions are by no means correct) — they will soon come to know.
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا
(۶) کیا ہم نے زمین کو (فرش کی طرح) نہیں بنایا؟
(6) Did We not make the earth a (floor-like) spread?
وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا
(۷) کیا پہاڑوں کو ہم نے میخوں کی طرح (نہ بلنے والا اور مضبوط) نہیں بنایا؟
(7) And the mountains as pegs (firm and immovable)?
وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا
(۸) اور ہم نے تم کو جوڑے جوڑے پیدا کیا۔
(8) And We created you in pairs.
وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا
(۹) اور ہم نے تمہاری نیند (اور تمہارے سوجانے) کو آرام دہ بنایا۔
(9) And We made your sleep a rest (and made your sleeping a source of comfort).
وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا
(۱۰) اور ہم نے رات کو پردہ پوش بنایا۔
(10) And We made the night a covering (veil).
وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا
(۱۱) اور ہم نے دن کو ذریعہ کسب معیشت بنایا۔
(11) And We made the day a means of livelihood.
وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا
(۱۲) اور ہم نے تمہارے اوپر سات مضبوط قائم رہنے والے ڈیرے لگادیے۔
(12) And We built above you seven firm (enduring) structures.
وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا
(۱۳) اور ہم نے (ان سات آسمانوں کے اندر) ایک روشن چراغ بھی بنادیا ہے۔
(13) And We made (within those seven heavens) a blazing lamp.
وَأَنزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجًا
(۱۴) اور ہم نے ان نچوڑ دینے والی ہواؤں سے موسلا دھار، اور شور خیز پانی برسایا۔
(14) And We sent down from the rain-bearing (clouds) torrential, rushing water.
لِّنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَبَاتًا
(۱۵) کہ ہم اس پانی سے غلہ اور نباتات اگائیں۔
(15) That We may bring forth thereby grain and vegetation.
وَجَنَّاتٍ أَلْفَافًا
(۱۶) اور (کر ہم اس پانی سے) گھنے باغ بھی اگائیں۔
(16) And (from that water) dense, intertwined gardens.
إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا
(۱۷) یقیناً روز قیامت کا ایک معین وقت ہے۔
(17) Indeed the Day of Decision has an appointed time.
يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا
(۱۸) جس دن صور پھونکا جائے گا (نقل بجے گا) توتم جماعت (دربار الٰہی میں جواب دہی کے لیے) حاضر ہوں گے۔
(18) The Day the trumpet is blown and you come in throngs (to the divine court for reckoning).
وَفُتِحَتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ أَبْوَابًا
(۱۹) اور آسمان کھل جائے گا (پھٹ جائے گا) اس میں دروازے پڑجائیں گے۔
(19) And the sky is opened and becomes (full of) gates.
وَسُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا
(۲۰) اور پہاڑ اڑا دیے جائیں گے ۔ پھر سراب بن جائیں گے۔
(20) And the mountains are set in motion and become a mirage.
إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا
(۲۱) بے شک جہنم تاک میں ہے، منتظر ہے۔
(21) Indeed Hell lies in wait.
لِّلطَّاغِينَ مَآبًا
(۲۲) (جہنم) سرکشوں کا مرجع و ماب ہے (ان کو اس میں جانا ضرور ہے)۔
(22) (Hell) is the abode and destination of the transgressors (they must go there).
لَّابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا
(۲۳) یہ (سرکش) لوگ مدت ہائے دراز تک دوزخ میں رہیں گے۔
(23) They will remain in it for long ages.
لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا
(۲۴) ان (سرکش) لوگوں کو دوزخ میں نہ تو سردی نصیب ہوگی، نہ پانی پینا نصیب ہوگا۔
(24) They will taste therein neither coolness nor any drink.
إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا
(۲۵) مگر گرم پانی اور پیپ۔
(25) Except boiling water and pus.
جَزَاءً وِفَاقًا
(۲۶) ان کو ان کے کام کے مواقع جزا دوں گا۔
(26) A fitting recompense (proportional to their deeds).
إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ حِسَابًا
(۲۷) یقیناً ان لوگوں کو امید نہ تھی کہ کوئی محاسبہ اور حساب کتاب ہونے والا ہے۔
(27) Indeed they had no hope of any reckoning (they never expected a day of account).
وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كِذَّابًا
(۲۸) ان لوگوں نے ہماری آیتوں کی نہایت (بے باکی) سے تکذیب کی۔
(28) And they denied Our signs with utter (shameless) denial.
وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ كِتَابًا
(۲۹) اور ہم نے ان کی ہر چیز کو قلمبند کررکھا ہے۔
(29) And everything We have recorded in a Book.
فَذُوقُوا فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا
(۳۰) پھر اپنے اعمال کا مزہ چکھو ہم عذاب کے سوائے اور کچھ نہ بڑھائیں گے۔
(30) Then taste (the fruit of your deeds); We will add nothing for you except punishment.
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا
(۳۱) بے شک متقیوں اور پرہیزگاروں کے لیے کامیابی اور فائز المرامی ہے۔
(31) Indeed for the God-fearing is success and attainment of their goals.
حَدَائِقَ وَأَعْنَابًا
(۳۲) (حقی) باغوں میں رہیں گے اور انگور کھائیں گے۔
(32) (True) gardens and vineyards (they will dwell in).
وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا
(۳۳) اور جنت میں تمام عورتیں جوان اور ہم سن رہیں گی۔
(33) And full-breasted women of equal age.
وَكَأْسًا دِهَاقًا
(۳۴) اور چھلکتے پیالے۔
(34) And overflowing cups.
لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّابًا
(۳۵) جنت میں نہ لغو باتیں ہیں (نہ لغو باتیں سنیں گے اور) نہ ایک دوسرے کی تکذیب اور جھٹلانا ہے۔
(35) Therein they will hear neither idle talk nor any denial.
جَزَاءً مِّن رَّبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا
(۳۶) یہ بدلہ (کیا ہے؟) تمہارے رب کی عطا ہے ۔ ٹھیک ٹھیک حساب کی ہوئی ہے۔
(36) A reward from your Lord — a gift precisely calculated.
رَّبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الرَّحْمَٰنِ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا
(۳۷) وہ آسمانوں اور زمین اور ان دونوں میں جو کچھ ہے، سب کا پروردگار ہے ۔ مہربان ہے ۔ (مگر اس کا رب ہے کہ) کوئی اس کے دربار میں کچھ نہیں کہہ سکتے، (زبان کنے نہیں ہلا سکتے دم نہیں مار سکتے !)
(37) The Lord of the heavens and the earth and all that is between them, the Most Merciful — none can address Him (in His court no one can utter a word, no one can move their tongue or make a sound before Him!).
يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلَائِكَةُ صَفًّا لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَٰنُ وَقَالَ صَوَابًا
(۳۸) جس دن روح اور فرشتے صف باندھے کھڑے ہوں گے، کوئی شخص اس کے دربار میں بغیر اجازت بول نہیں سکتا (ذم نہیں) کچھ نہیں بول سکتا۔ اور وہ (جسے اجازت ملے) کچھ بھی تو (کے بھی تو) حق بات کہے۔
(38) The Day the Spirit and the angels stand in rows — none speaks except he whom the Most Merciful permits, and he will say what is right.
ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ مَآبًا
(۳۹) وہ دن حق ہے ۔ پھر جو چاہے اپنے رب کی طرف اپنا ٹھکانہ بنالے۔
(39) That is the true Day. So whoever wishes may take a path of return toward his Lord.
إِنَّا أَنذَرْنَاكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ الْكَافِرُ يَا لَيْتَنِي كُنتُ تُرَابًا
(۴۰) یقیناً ہم نے تم کو عنقریب آنے والے عذاب کی اطلاع دے دی ۔ اس دن کہ آدمی اپنے آدی اعمال کو آنے کے دن کو اپنے سامنے دیکھے گا (خواہ اچھا کام ہو اچھا پائے گا) اور کافر کہے گا، کاش میں مٹی ہوتا (اور عذاب سے بچوتا)۔
(40) Indeed We have warned you of a punishment that is near — the Day when man will see what his hands have sent forth, and the disbeliever will say: Oh, would that I were dust (and could be saved from punishment)!