30. Ar-Rūm
الروم
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
الم
یہ پوری آیت ہے ۔ اللہ اعلم بمرادہ ۔
Alif Lām Mīm. This is a complete verse. Allah knows best its purport.
غُلِبَتِ الرُّومُ
روم کی قوم مغلوب ہوگئی ۔
The Romans have been defeated.
فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ
قریب ترین زمین میں اور وہ اپنی مغلوبیت کے بعد عنقریب غالب ہوجائیں گے ۔
In the nearest land, but they, after their defeat, will overcome [again].
فِي بِضْعِ سِنِينَ لِلَّهِ الْأَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَمِنْ بَعْدُ وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ
چند ہی سال میں ، خدا ہی کے اختیار میں ہے جو واقعہ پہلے ہوا اور جو بعد ہوگا اور اس دن مسلمان خوش ہوں گے ۔
Within a few years — the command belongs to Allah, before and after, and on that day the believers will rejoice.
بِنَصْرِ اللَّهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
اللہ اپنی مدد سے جس کو چاہتا ہے نصرت عطا کرتا ہے اور وہ عزیز بھی ہے اور رحیم بھی ہے ۔
With the victory of Allah. He helps whom He wills, and He is the All-Mighty, the Merciful.
وَعْدَ اللَّهِ لَا يُخْلِفُ اللَّهُ وَعْدَهُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
(یہ اس کا) وعدہ فرمایا ہے ۔ اللہ تعالی اپنے وعدہ کا خلاف نہیں کرتا مگر اکثر لوگ اس کو جانتے نہیں ۔
[This is] the promise of Allah. Allah does not break His promise, but most people do not know.
يَعْلَمُونَ ظَاهِرًا مِنَ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَهُمْ عَنِ الْآخِرَةِ هُمْ غَافِلُونَ
یہ زندگی کے ظاہری حالات کا علم رکھتے ہیں اور یہ لوگ آخرت سے بالکل غافل ہیں ۔
They know only the outward appearance of this worldly life, and of the Hereafter they are utterly heedless.
أَوَلَمْ يَتَفَكَّرُوا فِي أَنْفُسِهِمْ مَا خَلَقَ اللَّهُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَجَلٍ مُسَمًّى وَإِنَّ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ لَكَافِرُونَ
انہوں نے کیا اپنے دلوں میں اتنا بھی نہیں سوچا کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کے درمیان اور ان کے درمیان جو کچھ ہے ان کو پیدانہیں کیا مگر بالکل ٹھیک ، اور ایک معیاد معین کے لئے اور اکثر لوگ اپنے رب کے دربار میں حاضر ہونے سے ہی منکر ہیں ۔
Have they not reflected within themselves? Allah has not created the heavens and the earth and all that is between them except with truth and for an appointed term. Yet indeed many of the people deny the meeting with their Lord.
أَوَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ كَانُوا أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَأَثَارُوا الْأَرْضَ وَعَمَرُوهَا أَكْثَرَ مِمَّا عَمَرُوهَا وَجَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَمَا كَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلَكِنْ كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ
کیا ان لوگوں نے زمین میں سفر نہیں کیا کہ دیکھتے کہ ان سے پہلے لوگ جو تھے ان کا کیا انجام ہوا ۔ وہ لوگ ان سے زیادہ قوی تھے ۔ زیادہ تعمیر کی تھی ، اس میں لوگوں کو بسایا تھا اس کی تعمیر کی تھی ۔ ان کی تعمیر سے زیادہ اور ان کے پاس ان کے رسول واضح احکام لے کر آئے تھے (مگر ہوا کیا) اللہ والا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا لیکن وہ خود اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے (اپنے ظلم کا آپ شکار ہوگئے) ۔
Have they not traveled in the land and seen what was the end of those before them? They were stronger than them in power, they tilled the earth and built it up more than they have built it. And their messengers came to them with clear evidences. So Allah was not going to wrong them, but they were wronging their own souls.
ثُمَّ كَانَ عَاقِبَةَ الَّذِينَ أَسَاءُوا السُّوءَى أَنْ كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ وَكَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِئُونَ
پھر جن لوگوں نے بُرے کام کئے ان کا انجام بُرا ہی ہوا ۔ اس وجہ سے کہ وہ خدا کی آیتوں کی تکذیب کرتے تھے ۔ (ان کو جھٹلاتے تھے) اور اس کی بھی اڑاتے تھے ۔
Then the end of those who did evil was evil, because they denied the signs of Allah and used to mock them.
اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
اللہ پہلے پیدا کرتا ہے ۔ پھر دوبارہ پیدا کرتا ہے ۔ پھرتم سب کا اسی کی طرف لوٹ جانا ہے ۔
Allah originates creation, then reproduces it, then to Him you shall be returned.
وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُبْلِسُ الْمُجْرِمُونَ
جب قیامت آجائے گی تو گنہگار ہر طرح سے مایوس ہوجائیں گے ۔
And the Day the Hour is established, the criminals will be utterly confounded in despair.
وَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ مِنْ شُرَكَائِهِمْ شُفَعَاءُ وَكَانُوا بِشُرَكَائِهِمْ كَافِرِينَ
اور ان کا ان کے شریکوں میں سے کوئی شفیع نہ ہوگا (سفارش نہ ہوگی) اور وہ اپنے شریکوں سے منکر ہوجائیں گے ۔
And there shall be no intercessors for them from among their [supposed] partners [with Allah], and they will disown their partners.
وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَتَفَرَّقُونَ
اور قیامت کے دن سب منتفرق ہوجائیں گے ۔ (کوئی کسی کا نہ رہے گا ۔ الگ الگ الگ ہوجائیں گے) ۔
And the Day the Hour is established — on that day they will be separated from one another.
فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَهُمْ فِي رَوْضَةٍ يُحْبَرُونَ
پھر جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اور عمل صالح کرتے ہیں تو ان کی جنت میں آؤ بھگت ہوگی ۔ خوش حال ہوں گے ۔
As for those who believed and did righteous deeds, they shall be in a garden [of Paradise], honoured and delighted.
وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَلِقَاءِ الْآخِرَةِ فَأُولَئِكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں اور آخرت کی ملاقات کی تکذیب کی وہ عذاب میں جاکر حاضر کئے جائیں گے ۔
And as for those who disbelieved and denied Our signs and the meeting of the Hereafter — they shall be brought into the punishment.
فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ
(۱۷) پس تم شام و صبح اللہ کی تسبیح کرو ۔
So glorify Allah when you enter the evening and when you enter the morning.
وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَعَشِيًّا وَحِينَ تُظْهِرُونَ
اور ہمیشہ اللہ ہی کی حمد ہوتی ہے ۔ آسمانوں اور زمین میں اور عشاء اور بعد زوال ظہر کے وقت بھی ۔
And to Him belongs all praise in the heavens and the earth — and [glorify Him] in the late afternoon and when you enter midday.
يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَيُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَكَذَلِكَ تُخْرَجُونَ
جاندار کو بے جان میں سے نکالتا ہے اور بے جان کو جاندار میں سے نکالتا ہے اور زمین کو بے آب و گیاہ مُردہ ہونے کے بعد تازہ و تروتازہ کرتا ہے اور اسی طرح حشر کے دن مرنے کے بعد زندہ کئے جاؤگے ۔
He brings forth the living from the dead, and brings forth the dead from the living, and revives the earth after its death — and thus you too shall be brought forth [from death on the Day of Resurrection].
وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَكُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا أَنْتُمْ بَشَرٌ تَنْتَشِرُونَ
اور اس کے کرشمہ ہائے قدرت سے یہ بھی ہے کہ اللہ نے ایک خاص چیز سے تم کو پیدا کیا ۔ پھر چند ہی روز کے بعد ایک جوان انسان بن کر چوطرف پھرتے ہو ۔
And among His signs is that He created you from dust, then at once you are human beings spreading [throughout the earth].
وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ تمہارے لئے تمہاری ہی جنس کی بیویاں خلق کیں کہ تم ان کے پاس آرام و سکون میں ہو اور تمہارے درمیان محبت و رحمت بھی پیدا کی ۔ اس میں بے شک غور فکر کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں ۔
And among His signs is that He created for you spouses from your own kind so that you may find tranquility in them, and He placed between you affection and mercy. Indeed in that are signs for a people who reflect.
وَمِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ أَلْسِنَتِكُمْ وَأَلْوَانِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِلْعَالِمِينَ
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ آسمانوں اور زمین کی خلق ہے ۔ تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا جدا ہونا ۔ یقیناً اس میں عالموں کے لئے نشانیاں ہیں ۔
And among His signs is the creation of the heavens and the earth and the diversity of your tongues and your colours. Indeed in that are signs for those who know.
وَمِنْ آيَاتِهِ مَنَامُكُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَابْتِغَاؤُكُمْ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَسْمَعُونَ
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے ۔ رات کا سونا ۔ اور دن کا قیلولہ ۔ تلاش معاش ۔ یقیناً اس میں سننے والوں کے لئے نشانیاں ہیں ۔
And among His signs is your sleep by night and by day, and your seeking of His bounty. Indeed in that are signs for a people who listen.
وَمِنْ آيَاتِهِ يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَيُحْيِي بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ تم کو بجلی کر کے امید و بیم کی حالت میں دکھاتا ہے ۔ پھر آسمان کی حالت میں سے پانی برساتا ہے اور اس سے زمین کو زندہ کرکے سرسبز و شاداب کرتا ہے ۔ یقیناً ان لوگوں کے لئے جو عقل رکھتے ہیں نشانیاں ہیں ۔
And among His signs is that He shows you lightning, inspiring fear and hope, and He sends down water from the sky, reviving the earth after its death. Indeed in that are signs for a people who reason.
وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ تَقُومَ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ بِأَمْرِهِ ثُمَّ إِذَا دَعَاكُمْ دَعْوَةً مِنَ الْأَرْضِ إِذَا أَنْتُمْ تَخْرُجُونَ
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ آسمان اور زمین اس کے حکم سے قائم ہیں ۔ پھر جب پھر جب بھی تم کو پکارے گا پکارنے گا تو تم زمین سے نکل پڑوگے ۔
And among His signs is that the sky and the earth stand by His command, then when He calls you with a single call from the earth — at once you will come forth.
وَلَهُ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ كُلٌّ لَهُ قَانِتُونَ
اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب خدا کا ہے ۔ سب اس کے تابع فرمان ہیں ۔
And to Him belongs whoever is in the heavens and the earth — all are obedient to Him.
وَهُوَ الَّذِي يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَهُوَ أَهْوَنُ عَلَيْهِ وَلَهُ الْمَثَلُ الْأَعْلَى فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
اور وہی ہے جو پہلی بار پیدا کرتا ہے اور پھر دوبارہ بھی پیدا کرے گا اور یہ اس پر آسان ہے ۔ آسمانوں اور زمین میں اس کے کرشمہ ہائے قدرت ، اس کی صفات کا بہترین ظہور ہے ۔ اور وہ عزیز ہے حکیم ہے ۔ (سب کچھ کرسکتا ہے ۔ جو کرتا ہے اچھا کرتا ہے) ۔
And it is He who originates creation, then reproduces it, and that is even easier for Him. His is the most exalted attribute in the heavens and the earth. And He is the All-Mighty, the All-Wise — (He is capable of everything. Whatever He does, He does well).
ضَرَبَ لَكُمْ مَثَلًا مِنْ أَنْفُسِكُمْ هَلْ لَكُمْ مِنْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ مِنْ شُرَكَاءَ فِيمَا رَزَقْنَاكُمْ فَأَنْتُمْ فِيهِ سَوَاءٌ تَخَافُونَهُمْ كَخِيفَتِكُمْ أَنْفُسَكُمْ كَذَلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ
خدا تمہارے سامنے ایک مثال بیان کرتا ہے (ایک عبرت دلانے والا بیان کرتا ہے) جو تمہی سے متعلق ہے ۔ کیا ان غلاموں کا جو تمہارے دست نگر ہیں ، ہمارے دیئے ہوئے رزق میں سے کوئی چیز نہیں (یعنی غلام کا مالک نہیں ہوتا) اور تم اس میں برابر ہیں ۔ ان کا خوف ہو ، (ان کے متعلق خوف ہوتا ہے) ۔ جیسے تمہارے لئے خطرہ ہوتا ہے ۔ (یعنی تم اپنے غلاموں کا ایسا ہی خیال رکھتے ہو ۔ جیسا اپنا) ہم اسی طرح صاف نشانیاں اور تفصیل وار آیتیں اور دلائل بیان کرتے ہیں ۔ (رکن کے لئے) عقل رکھنے والوں کے لئے ۔
Allah sets forth for you a parable [a thought-provoking lesson] concerning yourselves. Do you have among those whom your right hands possess any partners in what We have provided you — (i.e. the slave has no ownership,) such that you are equal in it? And you fear them as you fear one another? (i.e. you watch over your slaves as you watch over yourselves.) Thus do We explain the signs clearly and in detail for a people who reason.
بَلِ اتَّبَعَ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَهْوَاءَهُمْ بِغَيْرِ عِلْمٍ فَمَنْ يَهْدِي مَنْ أَضَلَّ اللَّهُ وَمَا لَهُمْ مِنْ نَاصِرِينَ
بلکہ یہ ظالم بے علمی کے ساتھ اپنے نفس کی خواہشوں کے تالع ہوگئے ہیں ۔ پھر جس کو خدا گمراہ کرے (رکھے) اس کو کون ہدایت کرسکتا ہے ؟ ان کا کوئی حامی نہ یار و مددگار ۔
Rather the wrongdoers follow their own desires without knowledge. Then who can guide one whom Allah has led astray? They have no helpers, no friends or supporters.
فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لَا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللَّهِ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
پس تم یکسو ہوکر دین کی طرف متوجہ ہوجاؤ ۔ (اس طرف اپنا رخ کرو) ۔ فطرت الٰہی کی اتباع کرو ۔ جس پر اللہ نے لوگوں کو پیدا کیا ہے ۔ یہ سیدھا اور پختہ دین ہے ۔ مگر اکثر لوگ کچھ نہیں جانتے ۔
So turn your face toward the religion, inclining to truth — [following] the natural constitution [fiṭra] of Allah upon which He created people. There is no altering of Allah's creation. That is the upright and firm religion, but most people do not know.
مُنِيبِينَ إِلَيْهِ وَاتَّقُوهُ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ
تم فطرت الٰہی کی طرف رجوع کرکے اس کی اتباع کرو ۔ اس کے احکام مانو ۔ اس سے ڈرتے رہو اور نماز کو درستی اور پابندی سے ادا کرو ۔ اور تم مشرکوں میں سے نہ بنو ۔
Turning to Him, and fear Him, and establish the prayer, and do not be of those who associate partners [with Allah].
مِنَ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ
جن لوگوں نے دین کو پارہ پارہ کردیا اور فرقے فرقے ہوگئے اور بٹتے اور جٹتے ہر فرقہ اپنے طریقہ پر نازاں ہے ۔
[Do not be] of those who split up their religion and became sects — each faction rejoicing in what it has.
وَإِذَا مَسَّ النَّاسَ ضُرٌّ دَعَوْا رَبَّهُمْ مُنِيبِينَ إِلَيْهِ ثُمَّ إِذَا أَذَاقَهُمْ مِنْهُ رَحْمَةً إِذَا فَرِيقٌ مِنْهُمْ بِرَبِّهِمْ يُشْرِكُونَ
اور جب لوگوں کو ضرر پہنچتا ہے تو اپنے رب کی طرف توجہ کرکے دعائیں کرتے ہیں پھر جب ان کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتا ہے تو ان میں سے ایک فرقہ اپنے رب سے شرک کرنے لگتا ہے ۔
And when harm touches people they call upon their Lord, turning to Him. Then when He lets them taste mercy from Him, at once a group of them associate partners with their Lord.
لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ فَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ
کہ وہ ہمارے عطایا کی ناشکری کریں ۔ اچھا ۔ چند روز گزارلو ۔ مزے اڑالو ۔ (مزے اڑالو) ۔ ابھی معلوم ہوجائے گا (کہ اس کا انجام کیا ہوتا ہے) ۔
So that they may be ungrateful for what We gave them. Enjoy for a while — soon you will come to know [what the end of this will be].
أَمْ أَنْزَلْنَا عَلَيْهِمْ سُلْطَانًا فَهُوَ يَتَكَلَّمُ بِمَا كَانُوا بِهِ يُشْرِكُونَ
کیا ہم نے ان کو سند دی ہے جو ان مشرکین کے پاس بولتی ہے اور اس کو ظاہر کرتی ہے ۔
Or have We sent down to them any authority that speaks in favour of what they associate [with Allah]?
وَإِذَا أَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَةً فَرِحُوا بِهَا وَإِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ إِذَا هُمْ يَقْنَطُونَ
اور جب ہم لوگوں کو رحمت کا مزہ دیتے ہیں تو وہ خوش ہوتے ہیں اور جب ان کو ان کی کرتوت کی وجہ سے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو بس مایوس ہی ہوجاتے ہیں ۔
And when We let the people taste mercy they rejoice in it, and when some affliction befalls them because of what their hands have sent before — at once they fall into despair.
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
کیا انہیں معلوم نہیں کہ خدا رزق جس کو چاہتا ہے زیادہ دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے کم ۔ یقیناً اس میں ایمان دار لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں ۔
Do they not see that Allah extends provision for whom He wills and restricts it [for whom He wills]? Indeed in that are signs for a people who believe.
فَآتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ وَالْمَسَاكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ ذَلِكَ خَيْرٌ لِلَّذِينَ يُرِيدُونَ وَجْهَ اللَّهِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
پھرتم قرابت دار کو اس کا حق دو ، مسکینوں اور مسافروں کو ان کا حق دو ۔ یہ خدا کی رضا جوئی کرنے والے کے لئے بہتر ہے ۔ یہی لوگ تو ہیں فلاح پانے والے ۔
So give the relative his due right, and [give] the destitute and the wayfarer [their due]. That is better for those who seek the countenance of Allah, and those — they are the successful ones.
وَمَا آتَيْتُمْ مِنْ رِبًا لِيَرْبُوَا فِي أَمْوَالِ النَّاسِ فَلَا يَرْبُو عِنْدَ اللَّهِ وَمَا آتَيْتُمْ مِنْ زَكَاةٍ تُرِيدُونَ وَجْهَ اللَّهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُضْعِفُونَ
اور تم نے جو کچھ سود پر لگایا ہے کہ لوگوں کو قرض دیا اور مال ترقی رہے اور مالی ترقی نہیں کرتا اللہ کے پاس ۔ اور (روپیہ) کہ تم خدا کی رضا جوئی کے لئے زکوۃ میں دیتے ہو (بے شک بڑھتا ہے) ۔ پس یہی لوگ ہیں (ایک کے دو پانے والے) ۔ ایک مال کو کئی چند کرنے والے ۔
And whatever you give as interest [ribā] so that it may increase in people's wealth — it does not increase with Allah. And what you give as zakāh seeking the countenance of Allah — those, they are the ones who multiply [their reward].
اللَّهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ هَلْ مِنْ شُرَكَائِكُمْ مَنْ يَفْعَلُ مِنْ ذَلِكُمْ مِنْ شَيْءٍ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ
اللہ ہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ۔ پھر رزق دیا ۔ پھرتم کو مارتا بھی ہے ۔ پھر زندہ کرتا بھی ہے ۔ کیا تمہارے (ظنی) شرکاء میں سے کوئی اس میں سے کچھ بھی کرسکتا ہے ؟ (نہیں ہرگز نہیں!) اللہ اُن کے شرک کے شرک سے پاک ہے اور برتر ہے ۔
Allah is He who created you, then provided for you, then causes you to die, then gives you life again. Is there any of your [supposed] partners who does any of that? Glory be to Him and exalted is He above what they associate [with Him]!
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ لِيُذِيقَهُمْ بَعْضَ الَّذِي عَمِلُوا لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ
بر و بر میں ان لوگوں کے اعمال کے وجہ سے فساد پھیل گیا ہے کہ ممکن ہے کہ ان کو اپنے کئے کا مزہ چکھائے جائے کہ وہ باز آ جائیں !
Corruption has spread in the land and the sea because of what people's hands have earned, so that He may let them taste some of what they have done — perhaps they will turn back!
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلُ كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُشْرِكِينَ
(پیغمبر!) تم کہو ! زمین میں چلو پھرو ۔ سیر کرو ۔ پھر دیکھو کہ ان سے پہلے جو لوگ گزرے ہیں ان کا انجام کیا ہوا ؟ ان میں اکثر مشرک تھے ۔
Say: 'Travel through the earth and see what was the end of those who came before — most of them were polytheists.'
فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ الْقَيِّمِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ يَوْمٌ لَا مَرَدَّ لَهُ مِنَ اللَّهِ يَوْمَئِذٍ يَصَّدَّعُونَ
پس تم اپنا منہ راہ راست (دین سچ کی طرف پھیرلو) ۔ اس سے پہلے کہ وہ دن آجائے جس میں اللہ سے اسے کوئی ٹالنے والا نہ ہوگا ۔ اس دن سب آپس میں متفرق ہوں گے (اور ان میں پھوٹ پڑے گی) ۔
So set your face toward the upright religion before a day comes from Allah that has no averting — on that day they shall be sundered asunder.
مَنْ كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُ وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِأَنْفُسِهِمْ يَمْهَدُونَ
جو کفر کرتا ہے اس پر اس کے کفر کا وبال ہے اور جو اچھے کام کرتا ہے وہ اپنے لئے جگہ صاف کرتا ہے ۔
Whoever disbelieves — upon him is his disbelief, and whoever does righteous deeds, they are paving the way [of ease] for their own souls.
لِيَجْزِيَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْكَافِرِينَ
تا کہ (اللہ) اپنے فضل سے ایمانداروں اور نیکوکاروں کو جزا دے ۔ یقیناً وہ (اللہ) کافروں کو پسند نہیں کرتا ۔
So that He [Allah] may reward, out of His bounty, those who believed and did righteous deeds. Indeed He [Allah] does not like the disbelievers.
وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ يُرْسِلَ الرِّيَاحَ مُبَشِّرَاتٍ وَلِيُذِيقَكُمْ مِنْ رَحْمَتِهِ وَلِتَجْرِيَ الْفُلْكُ بِأَمْرِهِ وَلِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
اور اس کے کرشمہ ہائے قدرت سے یہ بھی ہے کہ بارش کی بشارت لانے والی ہوا چلاتا ہے ۔ (مون سون بنتی ہے) اور تم کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتا ہے اور اس کے حکم سے جہاز چلیں اور (کچھ لین دین کرلو) ۔ ممکن ہے کہ تم اس کا شکر کرو ۔ (اس کی کچھ قدر کرلو) ۔
And among His signs is that He sends the winds as glad-tidings [of rain], and to let you taste of His mercy, and that ships may sail by His command, and that you may seek of His bounty — and perhaps you will be grateful.
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ رُسُلًا إِلَى قَوْمِهِمْ فَجَاءُوهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَانْتَقَمْنَا مِنَ الَّذِينَ أَجْرَمُوا وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ
اور ہم نے پہلے سے تم سے پہلے ان کی قوم کی طرف پیغمبر بھیجے ۔ پھر وہ واضح دلائل لے کر آئے ۔ پھر ہم نے مجرموں سے انتقام لیا (ان کو سزادی) اور مسلمانوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے ۔ (ہم پر واجب ہے) ۔
And indeed We sent before you messengers to their peoples, and they came to them with clear evidences. Then We took vengeance upon those who committed crimes, and it was incumbent upon Us to help the believers.
اللَّهُ الَّذِي يُرْسِلُ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَيَبْسُطُهُ فِي السَّمَاءِ كَيْفَ يَشَاءُ وَيَجْعَلُهُ كِسَفًا فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلَالِهِ فَإِذَا أَصَابَ بِهِ مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ
اللہ ہی ہے جو ہوا کو بھیجتا ہے اور وہ ابر کو پیدا کرتی ہے ۔ پھر خدا آسمانوں پر جس طرح چاہتا ہے پھیلاتا ہے اور ابر کو ٹکڑے ٹکڑے کرتا ہے اور پھر تم دیکھتے ہو کہ ابر کے اندر سے برس رہی ہے ۔ پھر ہم اپنے بندوں میں سے جس کو چاہیں یہ بارش پہنچادیں ۔ تب وہ خوش ہوتے ہیں اور خوشیاں مناتے ہیں ۔
Allah is He who sends the winds, which raise clouds, then He spreads them in the sky as He wills and makes them into layers, and you see the rain coming out from within them. Then when He causes it to fall upon whom He wills of His servants — at once they rejoice and celebrate.
وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلِ أَنْ يُنَزَّلَ عَلَيْهِمْ مِنْ قَبْلِهِ لَمُبْلِسِينَ
اور وہ لوگ قبل اس کے (کہ بارش) ہونے سے پہلے مایوس اور نا اُمید تھے ۔
Even though before it was sent down upon them, before that, they were in utter despair.
فَانْظُرْ إِلَى آثَارِ رَحْمَتِ اللَّهِ كَيْفَ يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ ذَلِكَ لَمُحْيِي الْمَوْتَى وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ذرا خدا کی رحمت کے آثار کو دیکھو تو زمین کو خشک سے خشک ہونے کے بعد کس طرح زندہ اور سرسبز و شاداب کرتا ہے ۔ بے شک وہی ہے مُردوں کو جلانے والا اور (سب کچھ کرسکتا ہے) ۔ ہر شئے پر قادر ہے ۔
So look at the effects of the mercy of Allah — how He revives the earth after its death. Indeed that [same One] is surely the giver of life to the dead, and He is over everything All-Powerful.
وَلَئِنْ أَرْسَلْنَا رِيحًا فَرَأَوْهُ مُصْفَرًّا لَظَلُّوا مِنْ بَعْدِهِ يَكْفُرُونَ
اور اگر ہم ناموافق ہوا بھیجیں اور اس کے اثر سے کھیتی پڑ جائے تو اس کے بعد گزشتہ احسانوں سے وہ انکار کرتے ہیں ۔ (اس کی ناشکری کرتے ہیں) ۔
And if We send a withering wind and they see [the crops] turning yellow [and dying], they would continue thereafter to be ungrateful [denying past favours].
فَإِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَى وَلَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاءَ إِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِينَ
بے شک تم مُردوں کو نہیں سناسکتے ۔ بہروں کو نہیں سناسکتے ۔ جب پیٹھ پھیر کر چل دیں ۔ جب پیٹھ پھیرکر جائیں ، پکارکر نہیں سناسکتے ۔
Indeed you cannot make the dead hear, nor can you make the deaf hear the call when they turn away with their backs.
وَمَا أَنْتَ بِهَادِي الْعُمْيِ عَنْ ضَلَالَتِهِمْ إِنْ تُسْمِعُ إِلَّا مَنْ يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا فَهُمْ مُسْلِمُونَ
(۵۳) تم ان اندھوں کو ہدایت نہیں کرسکتے ان کی گمراہی سے ۔ تم نہیں سناتے مگر ان کو جو ہماری آیتوں کا یقین رکھتے ہیں ۔ پھر وہ ان کو تسلیم بھی کرتے ہیں ۔ (ان پر کار بند ہوتے ہیں) ۔
(53) You cannot guide these blind [people] away from their error. You cause to hear only those who believe in Our signs — and they submit to them (and are bound by them).
اللَّهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ ضَعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ ضَعْفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ ضَعْفًا وَشَيْبَةً يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَهُوَ الْعَلِيمُ الْقَدِيرُ
(۵۴) اللہ ہی ہے جس نے تم کو ضعف و ناتوانی سے پیدا کیا اور ضعف کے بعد قوت عطا کی ۔ پھر قوت کے بعد ضعف اور ڈھاپا پیدا کیا ۔ (اللہ) جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ۔ اور وہ علیم و قدیر ہے ۔ (علم ہے تو اس کو قدرت ہے تو اس کی) ۔
(54) Allah is the One Who created you from weakness, then after weakness gave you strength, then after strength created weakness and old age. He creates what He wills, and He is the All-Knowing, the All-Powerful (His knowledge is complete and so is His power).
وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُقْسِمُ الْمُجْرِمُونَ مَا لَبِثُوا غَيْرَ سَاعَةٍ كَذَلِكَ كَانُوا يُؤْفَكُونَ
(۵۵) اور جب قیامت کا دن ہوگا تو مجرم لوگ قسم کھا کر کہیں گے کہ وہ (دنیا میں) گھڑی بھر ہی رہے تھے ۔ یہ لوگ اسی طرح سے جھوٹ کہا کرتے ہیں ۔
(55) And on the Day when the Hour comes, the criminals will swear that they stayed [in the world] no more than an hour. Thus they used to tell lies.
وَقَالَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَالْإِيمَانَ لَقَدْ لَبِثْتُمْ فِي كِتَابِ اللَّهِ إِلَى يَوْمِ الْبَعْثِ فَهَذَا يَوْمُ الْبَعْثِ وَلَكِنَّكُمْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ
(۵۶) اور جن لوگوں کو علم و ایمان عطا کیا گیا وہ کہیں گے کہ تم تو توحیہٗ خداوندی کے مواقق روز قیامت تک رہے ہو پس آج قیامت ہی کا دن ہے مگر تم کو اس کا علم نہ تھا (تم مانتے ہی کب تھے) ۔
(56) And those who were given knowledge and faith will say: 'You have indeed remained, according to the decree of Allah, until the Day of Resurrection — and this is the Day of Resurrection — but you did not know [it]' (you never acknowledged it).
فَيَوْمَئِذٍ لَا يَنْفَعُ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَعْذِرَتُهُمْ وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ
(۵۷) پھر اس دن ظالموں کو کوئی معذرت نفع نہ دے گی اور نہ ان کی ناخوشی کا تدارک کیا جائے گا ۔
(57) Then on that Day, no excuse will benefit the wrongdoers, nor will they be allowed to make amends.
وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ وَلَئِنْ جِئْتَهُمْ بِآيَةٍ لَيَقُولَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا مُبْطِلُونَ
(۵۸) اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہرقم کے مضامین بیان کئے ہیں اور اگرتم ان کے پاس کسی بھی بڑی دلیل لاؤ تو یہ بے ایمان کہیں گے ۔ سب جھوٹ تم باطل پرست ہو ۔
(58) And indeed We have set forth for people in this Qur'an every kind of example; yet if you bring them any great proof, the disbelievers will say: 'You are nothing but followers of falsehood.'
كَذَلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ
(۵۹) جو لوگ یقین نہیں کرتے اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے دلوں پر یوں ہی مہر کردیتا ہے (زنگ آلود کردیتا ہے) ۔
(59) Thus does Allah set a seal upon the hearts of those who do not know [the truth] (thus does He cause their hearts to rust).
فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَلَا يَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِينَ لَا يُوقِنُونَ
(۶۰) پس تم صبر کرو ۔ یقیناً اللہ کا وعدہ حق ہے ۔ یہ یقین نہ رکھنے والے کہیں تم کو خفیف اور بے برداشت نہ بنادیں ۔
(60) So be patient. Indeed, the promise of Allah is true. Let not those who have no conviction make you light-hearted and impatient.