23. Al-Mu'minūn
المؤمنون
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ
بے شک ایمان دار لوگ کامیاب ہوگئے (انہیں فلاح مل گئی) ۔
Indeed the believers have attained success (they have achieved salvation).
الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ
وہ لوگ جو نماز میں خشوع و خضوع سے نماز پڑھتے ہیں ۔
Those who in their prayer are humbly submissive.
وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ
اور جو لوگ لغو اور بے ہودگی سے اعراض کرتے ہیں ۔
And those who turn away from vain and indecent talk.
وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَاةِ فَاعِلُونَ
اور جو لوگ زکوٰۃ ادا کرتے ہیں ۔
And those who give zakat.
وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ
اور جو (لوگ پاک دامن ہیں) اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔
And those who (are chaste) guard their private parts.
إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ
مگر اپنی بیویوں اور لونڈیوں سے نہیں روکتے کیونکہ اس صورت میں لائق ملامت نہیں ۔
Except from their wives or those whom their right hands possess — for in that case they are not blameworthy.
فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ
جو اس کے سوا چاہے ، وہ حدود شرعی سے نکل جانے والے ہیں ۔
But whoever seeks beyond that — such are the transgressors (who have crossed the bounds of Islamic law).
وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ
اور جو لوگ اپنی امانتوں اور عہد کا خیال رکھتے ہیں ۔
And those who are mindful of their trusts and their commitments.
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
اور جو لوگ پابندی سے نماز ادا کرتے ہیں ۔
And those who strictly observe their prayers.
أُولَٰئِكَ هُمُ الْوَارِثُونَ
یہی لوگ وارث ہیں ۔
These are the inheritors.
الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
یہی لوگ جنت کے وارث ہیں اور یہی اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔
Those who will inherit Paradise — and they will remain therein forever.
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن سُلَالَةٍ مِّن طِينٍ
اور ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصہ سے پیدا کیا ۔
And We created the human being from an extract of clay.
ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ
پھر ہم نے اسے نطفہ بنا کر محفوظ قرارگاہ (یعنی رحم ماں) میں رکھا ۔
Then We placed him as a drop of fluid in a safe and secure lodging (that is, the womb of the mother).
ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظَامًا فَكَسَوْنَا الْعِظَامَ لَحْمًا ثُمَّ أَنشَأْنَاهُ خَلْقًا آخَرَ ۚ فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ
پھر ہم نے نطفہ کو خون کا لوتھڑا بنایا پھر خون کے لوتھڑے کو گوشت کے ٹکڑے کو بڑی ہڈیاں بنائی ۔ پھر بڑی پر گوشت چڑھایا پھر (اس میں روح پھونک کر) اس کو ایک دوسرے ہی قسم کا بنادیا ۔ پھر کیا برکت والا خدا ہے ۔ بہترین کاریگر ہے ۔
Then We made the drop of fluid into a blood-clot, then We made the blood-clot into a morsel of flesh, then We made from the morsel large bones, then We clothed the bones with flesh, then We fashioned him into another kind of creation (breathing the soul into him). So Blessed is Allah, the Best of creators.
ثُمَّ إِنَّكُم بَعْدَ ذَٰلِكَ لَمَيِّتُونَ
پھر بے شک تم اس کے بعد مرنے والے ہو ۔
Then indeed after that you will surely die.
ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تُبْعَثُونَ
پھر یقیناً تم قیامت کے دن قبروں سے اٹھائے جاؤگے ۔
Then indeed on the Day of Resurrection you will be raised up from the graves.
وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَائِقَ وَمَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غَافِلِينَ
ہم نے تمہارے اوپر سات آسمان پیدا کئے اور ہم خلوقات سے بے خبر و بے خبرنہ تھے ۔
And We created above you seven pathways (heavens), and We were never heedless of the creation.
وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً بِقَدَرٍ فَأَسْكَنَّاهُ فِي الْأَرْضِ ۖ وَإِنَّا عَلَىٰ ذَهَابٍ بِهِ لَقَادِرُونَ
ہم نے آسمان سے پانی کو ایک اندازے سے اتارا ۔ پھر زمین میں اس کو ٹھہرایا اگر ہم اس کو معدوم کرنا چاہتے تو اس پر قادر تھے (ایسا کر سکتے تھے) ۔
And We sent down water from the sky in a measured amount, and caused it to settle in the earth; and indeed We are able to take it away (had We wished to do so, We could have).
فَأَنشَأْنَا لَكُم بِهِ جَنَّاتٍ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَابٍ لَّكُمْ فِيهَا فَوَاكِهُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ
پھر ہم نے تمہارے لئے اس سے (پانی سے) کھجور اور انگور کے باغ بنائے ۔ ان باغوں میں تمہارے لئے بہت سے میوے ہیں اور ان میں سے تم کھاتے بھی ہو ۔
Then We caused gardens of date palms and grapevines to grow for you with it (the water). In them there are many fruits for you, and from them you also eat.
وَشَجَرَةً تَخْرُجُ مِن طُورِ سَيْنَاءَ تَنبُتُ بِالدُّهْنِ وَصِبْغٍ لِّلْآكِلِينَ
اور ہم نے طور سینا پر (زیتون کا) درخت پیدا کیا جس میں سے تیل پیدا ہوتا ہے اور کھانے والوں کے لئے سالن کا کام دیتا ہے ۔
And We brought forth a tree from Mount Sinai (the olive tree) which produces oil and serves as relish for those who eat.
وَإِنَّ لَكُمْ فِي الْأَنْعَامِ لَعِبْرَةً ۖ نُّسْقِيكُم مِّمَّا فِي بُطُونِهَا وَلَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ
اور تم کو چوپایوں میں عبرت کا موقع ہے ، ہم تم کو ان کے پیٹ میں کی چیز (یعنی دودھ سے) پلاتے ہیں اور تم کو ان میں اور بہت سے فوائد ہیں ۔ ان میں سے بعض کو تم کھاتے بھی ہو ۔
And indeed there is for you a lesson in the cattle. We give you to drink from what is in their bellies (that is, milk), and in them there are many benefits for you, and some of them you also eat.
وَعَلَيْهَا وَعَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ
اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار کئے جاتے ہو ۔
And on them and on ships you are carried.
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِ فَقَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۖ أَفَلَا تَتَّقُونَ
اور ہم نے پیغمبر نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا ۔ پھر انہوں نے کہا : لوگوتم اللہ کی عبادت کرو ، اس کے سوائے تمہارا کوئی معبود نہیں ، پھر کیا تم ڈرتے نہیں ؟
And We sent Noah to his people, and he said: O my people, worship Allah — you have no deity other than Him. Do you not then fear?
فَقَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَوْمِهِ مَا هَٰذَا إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُرِيدُ أَن يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ ۖ وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَأَنزَلَ مَلَائِكَةً ۖ مَّا سَمِعْنَا بِهَٰذَا فِي آبَائِنَا الْأَوَّلِينَ
پھر ان کی قوم کے کافروں کے سرداروں نے کہا جو کفر کرتے اور مانتے نہ تھے اور آخرت کے آنے کی تکذیب کرتے تھے ، ہم نے ان کو دنیا کی زندگی میں آرام و آسائش دی ، یہ تو صرف تمہاری طرح آدمی ہے اور وہی ہے جو تم کھاتے ہو اور وہی پیتا ہے جو تم پیتے ہو ۔
Then the disbelieving chieftains of his people said — those who denied and disbelieved in the coming of the Hereafter, to whom We had given comfort and ease in worldly life — this (Noah) is nothing but a human being like yourselves; he eats what you eat and drinks what you drink.
إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ بِهِ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوا بِهِ حَتَّىٰ حِينٍ
یہ تو ایک مجنون شخص ہے (دیوانہ ہے) لہٰذا تم چند روز اس کا انتظار کرو ۔
He is nothing but a madman (he is insane), so wait for him a little while.
قَالَ رَبِّ انصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ
(نوح نے) دعا کی : میرے پروردگار ! تو میری مدد فرما کیونکہ یہ لوگ میری تکذیب کرتے ہیں (جھٹلاتے ہیں) ۔
(Noah) prayed: My Lord! Help me, for these people deny me (call me a liar).
فَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِ أَنِ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا فَإِذَا جَاءَ أَمْرُنَا وَفَارَ التَّنُّورُ فَاسْلُكْ فِيهَا مِن كُلٍّ زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ وَأَهْلَكَ إِلَّا مَن سَبَقَ عَلَيْهِ الْقَوْلُ مِنْهُمْ ۖ وَلَا تُخَاطِبْنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا ۚ إِنَّهُم مُّغْرَقُونَ
پھر ہم نے ان کی (نوح کی) طرف وحی کی کہ ہماری نگرانی اور وحی کے مطابق کشتی بناؤ ۔ پھر جب ہمارا حکم آجائے گا اور تنور میں پانی اُبل جائے گا ، جوش مارنے لگے گا تو ہر قسم کے جوڑے (یعنی نر و مادہ) کو اس میں سوار کرلو (اس میں داخل کرو) مگر جن کے متعلق سابق حکم دے دیا گیا ہے اور ظالموں کے متعلق مجھ سے کچھ نہ کہو پھر وہ یقیناً ڈوب کر ہلاک ہوجائیں گے ۔
Then We revealed to him (Noah): Build the Ark under Our watchful eyes and according to Our revelation. Then when Our command comes and the oven boils over and begins to gush, place in it a pair of each kind (male and female), and also your family — except those against whom Our word has already gone forth. And do not speak to Me concerning the wrongdoers — they shall surely be drowned.
فَإِذَا اسْتَوَيْتَ أَنتَ وَمَن مَّعَكَ عَلَى الْفُلْكِ فَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي نَجَّانَا مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ
پھر جب تم اور تمہارے ساتھ والے کشتی پر ٹھیک طور سے بیٹھ جائیں تو تم کہو اللہ کا شکر ہے جس نے ہم کو بچایا اور ظالم لوگوں سے نجات دی ۔
Then when you and those with you are settled upon the Ark, say: All praise is for Allah who saved us and delivered us from the wrongdoing people.
وَقُل رَّبِّ أَنزِلْنِي مُنزَلًا مُّبَارَكًا وَأَنتَ خَيْرُ الْمُنزِلِينَ
اور (اے نوح) تم کہو ، میرے پروردگار! تو مجھے برکت کے ساتھ اتارنے والوں میں سب سے بہتر ہے ۔
And say (O Noah): My Lord! Land me at a blessed landing place, and You are the best of those who bring (people) to land.
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ وَإِن كُنَّا لَمُبْتَلِينَ
اس میں بڑی نشانیاں ہیں اور ہم سب آزمانے والے ہیں ۔
Indeed in this are great signs, and indeed We are ever putting (people) to the test.
ثُمَّ أَنشَأْنَا مِن بَعْدِهِمْ قَرْنًا آخَرِينَ
پھر ہم نے ان کے (ہلاک ہونے کے) بعد دوسرے لوگوں کو پیدا کیا ۔
Then after them We raised up another generation.
فَأَرْسَلْنَا فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۖ أَفَلَا تَتَّقُونَ
پھر ہم نے ان میں سے انہی کی جنس میں سے پیغمبر بھیجا (اور رحم دیا) کہ تم اللہ ہی کی عبادت کرو ۔ تمہارے لئے کوئی معبود برحق نہیں ۔ کیا تم (خدا کے غضب سے) نہیں ڈرتے ۔
Then We sent among them a Messenger from among themselves (the same kind), (with the command): Worship Allah alone. You have no deity other than Him. Will you not then fear (the wrath of God)?
وَقَالَ الْمَلَأُ مِن قَوْمِهِ الَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِلِقَاءِ الْآخِرَةِ وَأَتْرَفْنَاهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا مَا هَٰذَا إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يَأْكُلُ مِمَّا تَأْكُلُونَ مِنْهُ وَيَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُونَ
ان کی قوم کے سرداروں نے کہا جو کفر کرتے اور آخرت کے آنے کی تکذیب کرتے تھے ، ہم نے ان کو دنیا کی زندگی میں آرام و آسائش دی ، یہ تو صرف تمہاری طرح آدمی ہے اور وہی کھاتا ہے جو تم کھاتے ہو اور وہی پیتا ہے جو تم پیتے ہو ۔
And the chieftains of his people said — those who disbelieved and denied the meeting of the Hereafter, and to whom We had given comfort and ease in worldly life — this is nothing but a human being like yourselves; he eats what you eat and drinks what you drink.
وَلَئِن أَطَعْتُم بَشَرًا مِّثْلَكُمْ إِنَّكُمْ إِذًا لَّخَاسِرُونَ
اگرتم نے تمہارے جیسے آدمی کی اطاعت کرلی (اور اسی کا کہا مان لیا) تب تو تم بڑے خسارے (اور نقصان) میں ہو ۔
And if you obey a human being like yourselves (and accept his word), then indeed you will be in great loss (and ruin).
أَيَعِدُكُمْ أَنَّكُمْ إِذَا مِتُّمْ وَكُنتُمْ تُرَابًا وَعِظَامًا أَنَّكُم مُّخْرَجُونَ
کیا یہ یہ بیان کرتا ہے کہ جب تم مرجاؤگے اور تم مٹی اور بڑیاں ہوجاؤگے (مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے) تو کیا ہم پھر سے (زمین سے) نکالے جائیں گے ۔
Does he promise you that when you die and become dust and bones (will turn to earth and bones) you will be brought forth (from the earth) again?
هَيْهَاتَ هَيْهَاتَ لِمَا تُوعَدُونَ
بہت بعید ہے ، بہت بعید ہے جو تم سے کہا جاتا ہے ۔
Far-fetched, far-fetched is what you are promised.
إِنْ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ
زندگی ہے تو دنیا ہی کی ہے ۔ ہم مرتے بھی ہیں اور جیتے بھی ہیں اور ہم مرنے کے بعد کے قبروں سے اٹھائے جانے گے ۔
There is nothing but our life in this world. We die and we live, and we shall never be raised up after death from the graves.
إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا وَمَا نَحْنُ لَهُ بِمُؤْمِنِينَ
یہ شخص تو اللہ پر جھوٹ باندھتا ہے اور ہم تو اس کی بات کا یقین نہیں کرتے ۔
He is nothing but a man who fabricates lies against Allah, and we are not going to believe him.
قَالَ رَبِّ انصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ
(پیغمبرنے) کہا : اے میرے رب ! تو مجھے نصرت عطا کر ان جھٹلانے والوں کے مقابل ۔
(The Prophet) said: My Lord! Help me against those who belie me.
قَالَ عَمَّا قَلِيلٍ لَّيُصْبِحُنَّ نَادِمِينَ
کہا : عنقریب یہ سب نادم اور شرمندہ ہوں گے ۔
He said: In a short while they will surely become remorseful and ashamed.
فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنَاهُمْ غُثَاءً ۚ فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ
پھر حق وعدے کے مطابق ایک زلزلہ انگیز اور سخت و درشت آواز نے ان کو آگھیرا ۔ (اور وہ مرگئے) پھر ہم نے ان کو خس و خاشاک ، کوڑا کرکٹ بنادیا ۔ پھر لعنت ہو ظالم لوگوں پر ۔
Then a devastating and violent blast overtook them according to the true promise (and they perished). Then We made them like rubbish and debris. So, away with the wrongdoing people!
ثُمَّ أَنشَأْنَا مِن بَعْدِهِمْ قُرُونًا آخَرِينَ
ان کے (ہلاک ہونے کے) بعد ہم نے اور قوموں کو پیدا کیا ۔
Then after their (destruction) We raised up other generations.
مَا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَأْخِرُونَ
کوئی قوم کوئی معینہ وقت اور موت کی گھڑی سے نہ آگے بڑھتی ہے نہ پیچھے پڑتی ہے ۔
No community can precede its appointed term, and neither can they delay it.
ثُمَّ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَىٰ ۖ كُلَّمَا جَاءَ أُمَّةً رَّسُولُهَا كَذَّبُوهُ ۚ فَأَتْبَعْنَا بَعْضَهُم بَعْضًا وَجَعَلْنَاهُمْ أَحَادِيثَ ۚ فَبُعْدًا لِّقَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُونَ
پھر ہم نے پیغمبروں کو یکے بعد دیگرے بھیجا ۔ جب بھی لوگوں کے پاس ان کا رسول آتا تو اس کی تکذیب کرتے ۔ لہٰذا ہم نے بعض کے پیچھے بعض کو لگادیا (اور نہ کر کے) ان کو کہانی بنادیا (ان کا قصہ کہانی بنادیا) ۔ لعنت ہے بے ایمان قوم پر ۔
Then We sent Our Messengers one after another. Every time a Messenger came to a people, they would deny him. So We made them follow one another (in destruction) and turned them into mere tales. Away with the people who do not believe!
ثُمَّ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ وَأَخَاهُ هَارُونَ بِآيَاتِنَا وَسُلْطَانٍ مُّبِينٍ
پھر ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی ہارون کو بھیجا ، نشانیاں ، معجزات اور واضح دلیل کے ساتھ فرعون اور اس کے لوگوں کی طرف ۔
Then We sent Moses and his brother Aaron with Our signs and a clear proof — to Pharaoh and his people.
إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ فَاسْتَكْبَرُوا وَكَانُوا قَوْمًا عَالِينَ
پھر انہوں نے تکبر کیا اور وہ تھے متکبر اور سرکش ۔
To Pharaoh and his chieftains, but they were arrogant and were a people of pride and haughtiness.
فَقَالُوا أَنُؤْمِنُ لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا وَقَوْمُهُمَا لَنَا عَابِدُونَ
پھر انہوں نے کہا کیا ہم ایسے دو آدمیوں پر ایمان لائیں جو ہمارے جیسے ہیں اور ان کی قوم ہماری خدمت کرنے والی ہے ۔
They said: Shall we believe in two human beings like ourselves, while their people are servants to us?
فَكَذَّبُوهُمَا فَكَانُوا مِنَ الْمُهْلَكِينَ
ان لوگوں نے ان دونوں کی تکذیب کی ۔ لہٰذا وہ ہلاک کردیے گئے ۔
So they denied them both, and were therefore destroyed.
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ
اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی کہ وہ لوگ ہدایت پائیں ۔
And indeed We gave Moses the Book so that they might be guided.
وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّهُ آيَةً وَآوَيْنَاهُمَا إِلَىٰ رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينٍ
پھر ہم نے عیسیٰ ابن مریم اور ان کی ماں کو ایک بڑی نشانی بنادیا اور ہم نے انہیں ٹھکانا دیا قابل بود و باش اور شاداب زمین بلند کی طرف ۔
And We made the son of Mary and his mother a great sign, and We gave them shelter on a high ground of comfort with flowing water.
يَا أَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا ۖ إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ
اے رسولو ! پاک چیز کھاؤ اور نیک کام کرو ۔ میں تمہارے اعمال کو خوب جانتا ہوں ۔
O Messengers! Eat of what is wholesome and do righteous deeds. Indeed I have full knowledge of all that you do.
وَإِنَّ هَٰذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّقُونِ
یقیناً یہ تمہاری جماعت ایک ہی جماعت ہے اور میں تمہارا رب ہوں پس مجھ سے ڈرتے رہو ۔
And indeed this community of yours is one single community, and I am your Lord, so fear Me.
فَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ زُبُرًا ۖ كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ
پھر لوگوں نے اپنے کام کو آپس میں پارہ پارہ کردیا ۔ ہر جماعت کو ان کے پاس جو کچھ ہے خوش ہے (ہر ایک اپنے رنگ میں مست ہے) ۔
Then they cut their affair into pieces among themselves; every party is rejoicing in what they possess (each one is engrossed in their own way).
فَذَرْهُمْ فِي غَمْرَتِهِمْ حَتَّىٰ حِينٍ
پھر (اے پیغمبر) ان کو چھوڑ دو ان کی مدہوشی میں ڈوبے ہوئے ایک وقت معیّن تک ۔
Then (O Prophet) leave them drowned in their heedlessness until an appointed time.
أَيَحْسَبُونَ أَنَّمَا نُمِدُّهُم بِهِ مِن مَّالٍ وَبَنِينَ
کیا یہ لوگ یوں گمان کرتے ہیں کہ ہم جو ان کو جو کچھ مال واولاد دیے جاتے ہیں ، دیتے ہی رہیں گے ؟
Do these people suppose that whatever wealth and children We keep giving them —
نُسَارِعُ لَهُمْ فِي الْخَيْرَاتِ ۚ بَل لَّا يَشْعُرُونَ
کیا یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم بھلائیوں اور خوشحالی کے دینے میں جلدی کرتے رہیں گے (ان کو فائدہ پہنچاتے رہیں) بلکہ ان کو شعور نہیں (ہرگز نہیں) ۔
We are hastening good things to them? Rather they do not perceive (this is not so at all).
إِنَّ الَّذِينَ هُم مِّنْ خَشْيَةِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُونَ
یقیناً جو لوگ اپنے رب کی ہیبت الٰہی سے ڈرتے ہیں ۔
Indeed those who are in awe and fear of their Lord —
وَالَّذِينَ هُم بِآيَاتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ
اور جو لوگ خدا کی نشانوں پر ایمان رکھتے ہیں ۔
And those who believe in the signs of their Lord —
وَالَّذِينَ هُم بِرَبِّهِمْ لَا يُشْرِكُونَ
اور جو لوگ اپنے خدا سے شرک نہیں کرتے ۔
And those who do not associate partners with their Lord —
وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوا وَّقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إِلَىٰ رَبِّهِمْ رَاجِعُونَ
اور وہ لوگ جو دیتے ہیں (اس میں سے) جو کچھ انہیں دیا گیا ہے اور ان کے دل میں خوف ہے کہ وہ دربار الٰہی میں پھر حاضر ہونے والے ہیں ۔
And those who give (from) what has been given to them while their hearts are fearful, knowing that they are returning to their Lord —
أُولَٰئِكَ يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَهُمْ لَهَا سَابِقُونَ
یہ لوگ خیرات میں سرعت کرتے ہیں (دوڑتے ہیں) اور وہ ان کاموں میں سبقت کرتے ہیں ۔
Those are the ones who hasten in good deeds (racing toward them), and they are foremost in them.
وَلَا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۖ وَلَدَيْنَا كِتَابٌ يَنطِقُ بِالْحَقِّ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ
اور ہم کسی پر بوجھ ڈالتے ہیں تو اس کی گنجائش اور طاقت کے مواقع کے مطابق اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو حق بولتی ہے اور لوگوں پر کسی قسم کا ظلم و ستم نہیں کیا جائے گا ۔
And We burden no soul beyond its capacity; and with Us is a Book which speaks the truth, and they will not be wronged.
بَلْ قُلُوبُهُمْ فِي غَمْرَةٍ مِّنْ هَٰذَا وَلَهُمْ أَعْمَالٌ مِّن دُونِ ذَٰلِكَ هُمْ لَهَا عَامِلُونَ
بلکہ ان کے دل ان باتوں سے غفلت میں ڈوبے ہوئے ہیں (اس طرف سے جاہل ہیں) اور ان کے کام اس کے سواے بھی ہیں جس کو وہ کرتے ہیں ۔
Rather their hearts are immersed in heedlessness of these matters (ignorant of this direction), and besides that they have other deeds which they keep doing.
حَتَّىٰ إِذَا أَخَذْنَا مُتْرَفِيهِم بِالْعَذَابِ إِذَا هُمْ يَجْأَرُونَ
یہاں تک کہ جب ہم آسودہ اور خوشحال لوگوں کو عذاب میں گرفتار کریں گے تو وہ فوراً چلا اٹھیں گے ۔
Until, when We seize their wealthy and comfortable ones with punishment, then they will cry out in anguish.
لَا تَجْأَرُوا الْيَوْمَ ۖ إِنَّكُم مِّنَّا لَا تُنصَرُونَ
آج نہ چلاؤ ، تم کو ہماری طرف سے کچھ مدد نہ دی جائے گی ۔
Do not cry out today; you will receive no help from Us.
قَدْ كَانَتْ آيَاتِي تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَكُنتُمْ عَلَىٰ أَعْقَابِكُمْ تَنكِصُونَ
اس سے پہلے ہماری آیتیں تم کو سنائی جاتی تھیں اورتم اُلٹے پاؤں بھاگتے تھے ۔
Indeed My verses were recited to you before, but you used to turn on your heels and flee.
مُسْتَكْبِرِينَ بِهِ سَامِرًا تَهْجُرُونَ
اس کے (قرآن کے) متعلق تکبر کرتے ہیں ، راتوں کو کہانیاں بناتے ہیں ، بیہودہ کہتے ہیں ۔
Acting arrogantly regarding it (the Qur'an), talking nonsense at night, saying indecent things.
أَفَلَمْ يَدَّبَّرُوا الْقَوْلَ أَمْ جَاءَهُم مَّا لَمْ يَأْتِ آبَاءَهُمُ الْأَوَّلِينَ
کیا ان لوگوں نے کلام (الٰہی) میں غور و فکر نہیں کیا ؟ کیا ان کے پاس ایسی چیز آئی ہے جو ان کے پہلے بڑوں کے پاس نہیں آئی تھی (حالانکہ وحی کا سلسلہ آدم سے لے کر اس دم تک چلا آرہا ہے) ۔
Have they not pondered over the word (of God)? Or has something come to them that did not come to their forebears before (while in fact the chain of revelation has continued from Adam down to this very moment)?
أَمْ لَمْ يَعْرِفُوا رَسُولَهُمْ فَهُمْ لَهُ مُنكِرُونَ
کیا یہ لوگ اپنے رسول کو نہیں پہچانتے لہٰذا اس سے منکر ہیں ۔
Or do they not recognise their Messenger, and so they deny him?
أَمْ يَقُولُونَ بِهِ جِنَّةٌ ۚ بَلْ جَاءَهُم بِالْحَقِّ وَأَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كَارِهُونَ
کیا یہ کہتے ہیں کہ پیغمبر کو جنون ہوگیا ہے ۔ نہیں ! بلکہ وہ ان کے پاس حق لے کر آیا ہے اور اکثر لوگوں کے پاس حق مذہب ہے کہ (ان کو کچھ باتوں سے کراہت اور بری لگتی ہے) ۔
Or do they say: The Prophet has gone mad? Nay! Rather he has come to them with the truth, but most of them have a dislike for the truth (certain things cause them discomfort and aversion).
وَلَوِ اتَّبَعَ الْحَقُّ أَهْوَاءَهُمْ لَفَسَدَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ وَمَن فِيهِنَّ ۚ بَلْ أَتَيْنَاهُم بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَن ذِكْرِهِم مُّعْرِضُونَ
اگر خدا ان کے خیالات کے تابع ہوجاتا (ذہب ان کے ہوا و ہوس کے موافق ہوجاتا) تو آسمان و زمین اور جو کچھ ان میں ہے سب تباہ و برباد ہوجاتے ۔ بلکہ ! ہم نے ان کو پند وصیحت دی اور وہ ہیں کہ اعراض کرتے ہیں (نہیں مانتے) ۔
If the truth were to follow their whims (if religion were to conform to their desires and passions), then the heavens and earth and all that is in them would be ruined and destroyed. But rather, We brought them their reminder (admonition), yet they turn away from their reminder.
أَمْ تَسْأَلُهُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَيْرٌ ۖ وَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ
(اے پیغمبر!) کیا تم ان سے کچھ مانگ رہے ہو ؟ (تم کو تھارے خدا کا دیا ہوا بہتر ہے) اور وہی بہترین رزاق ہے (رزق دینے والا ہے) ۔
(O Prophet!) Are you asking them for any recompense? Your Lord's provision is better (what your Lord gives you is better), and He is the best of providers.
وَإِنَّكَ لَتَدْعُوهُمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
اور (اے پیغمبر!) یقیناً تم ان کو راہ راست کی طرف بلاتے ہو ۔
And indeed (O Prophet!) you are surely calling them to a straight path.
وَإِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنَاكِبُونَ
اور یقیناً جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ راہ راست سے پھر گئے ہیں ۔
And indeed those who do not believe in the Hereafter have deviated from the straight path.
وَلَوْ رَحِمْنَاهُمْ وَكَشَفْنَا مَا بِهِم مِّن ضُرٍّ لَّلَجُّوا فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ
اور اگر ہم ان پر رحم کرتے اور جو تکلیف ان کو ہورہی ہے (رنج کردیتے) تو وہ اپنی شرارت و سرکشی میں اصرار کرتے اور اپنی بیڑی شرارت و سرکشی میں اور یچتے اور بھٹکتے ۔
And if We were to have mercy on them and remove their affliction, they would persist in their transgression, wandering in confusion (in their mischief and rebellion).
وَلَقَدْ أَخَذْنَاهُم بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوا لِرَبِّهِمْ وَمَا يَتَضَرَّعُونَ
ہم نے ان کو عذاب میں گرفتار کیا پھر انہوں نے اپنے رب کے سامنے کچھ عاجزی نہ کی اور نہ وہ زاری وانکساری کرتے ہیں ۔
And indeed We seized them with punishment, but they neither humbled themselves before their Lord nor did they submit humbly.
حَتَّىٰ إِذَا فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيدٍ إِذَا هُمْ فِيهِ مُبْلِسُونَ
یہاں تک کہ جب ہم نے ان کے سامنے سخت عذاب کا دروازہ کھول دیا تو ان کی (نجات کی) امید ٹوٹ گئی اور (آس) جاتی رہی ۔
Until when We opened upon them a door of severe punishment, then all hope of (salvation) was lost and shattered.
وَهُوَ الَّذِي أَنشَأَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۚ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ
اور وہی ہے جس نے تم کو کان دیے ، آنکھیں اور دل دیے اور تم بہت کم شکر کرتے ہو ۔
And He is the One who created for you hearing, sight, and hearts — yet how little you give thanks.
وَهُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
اور وہی ہے جس نے تم کو زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف تمہارا حشر ہوگا اور رجع کئے جاؤگے ۔
And He is the One who spread you throughout the earth, and to Him you will be gathered.
وَهُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ وَلَهُ اخْتِلَافُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
اور وہی ہے جو جلاتا بھی ہے اور مارتا بھی ہے اور اسی کا کام ہے رات دن کا بدلنا (لیل و نہار کا اختلاف) کیا تم سے کچھ کام نہیں لوگے ۔
And He is the One who gives life and causes death, and to Him belongs the alternation of night and day (the succession of night and day). Will you then not use your reason?
بَلْ قَالُوا مِثْلَ مَا قَالَ الْأَوَّلُونَ
(کوئی نئی بات نہیں) بلکہ یہ بھی ایسے ہی کہتے ہیں جیسا کہ ان سے پہلے کے لوگ کہہ چکے ہیں ۔
(Nothing new) Rather they say exactly what the people before them used to say.
قَالُوا أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
انہوں نے کہا ، جب ہم مرجائیں گے ، خاک و استخوان ہوجائیں گے (مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے) تو کیا ہم پھر سے زندہ کئے جائیں گے ؟
They said: When we have died and become dust and bones (turned to earth and bones), shall we then be raised up again?
لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَآبَاؤُنَا هَٰذَا مِن قَبْلُ إِنْ هَٰذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے اس کے بارے میں پہلے سے باتیں کہی گئی ہیں ۔ یہ سب پہلوں کی کہانیاں ہیں ۔
We and our forefathers were promised this before; these are nothing but the legends of the ancients.
قُل لِّمَنِ الْأَرْضُ وَمَن فِيهَا إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
تم کہو یہ زمین اور زمین میں جو کچھ ہے وہ کس کا ہے اگرتم کو کچھ معلوم ہے ۔
Say: To whom does the earth and all that is in it belong, if you have any knowledge?
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ۚ قُلْ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
وہ عنقریب کہیں گے سب اللہ کا ہے ۔ تم کہو ۔ پھر کیوں تم کچھ غور و فکر نہیں کرتے ۔
They will soon say: It all belongs to Allah. Say: Then why do you not take heed?
قُلْ مَن رَّبُّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ
اچھا یہ تو بتاؤ سات آسمانوں کا رب اور عرش عظیم کا رب کون ہے (اور کون ہے اس الشان حکومت پر جلوہ گر ہے؟) ۔
Say: Who is the Lord of the seven heavens and the Lord of the Mighty Throne (and who is it that sits upon that most magnificent sovereignty)?
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ۚ قُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ
وہ عنقریب وہ کہیں گے سب اللہ کا ہے ۔ تم کہو تم کیوں نہیں ڈرتے (خدا سے) کیوں انکار کے بدنتائج سے نہیں ڈرتے ؟
They will soon say: All belongs to Allah. Say: Then why do you not fear (Allah)? Why do you not fear the consequences of denial?
قُلْ مَن بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ يُجِيرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيْهِ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
(پیغمبر) تم کہو ! کس کے ہاتھ میں ہر چیز پر حکومت ہے اور وہ جو چاہے بچائے ، کوئی اس کے ہاتھ سے بچا نہیں سکتا ۔ ذرا تم کچھ سمجھتے بھی ہو ؟
(O Prophet) Say: In whose hand is the dominion over all things, and He gives protection while no protection can be given against Him — if you have any knowledge?
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ۚ قُلْ فَأَنَّىٰ تُسْحَرُونَ
وہ فوراً کہیں گے کہ یہ سب خدا کا ہے ۔ (پیغمبر) تم کہو! (پھر کہاں سے تمہاری عقلوں پر پردے پڑگئے ؟) پھر کہاں سے تم پر جادو کردیا گیا ہے ؟
They will immediately say: All this belongs to Allah. Say: (Then from where have veils fallen over your minds?) From where then have you been bewitched?
بَلْ أَتَيْنَاهُم بِالْحَقِّ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ
بلکہ ہم نے ان کو مذہب برحق دیا ہے اور وہ البتہ جھوٹے ہیں ۔
Rather, We have brought them the true religion, and they are certainly liars.
مَا اتَّخَذَ اللَّهُ مِن وَلَدٍ وَمَا كَانَ مَعَهُ مِنْ إِلَٰهٍ ۚ إِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ إِلَٰهٍ بِمَا خَلَقَ وَلَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ
اللہ نے کسی کو اپنا بیٹا نہیں بنایا اور اس کے ساتھ کوئی معبود بھی نہیں ۔ اگر ہوتا تو ہر ایک دیوتا اپنی مخلوق کو لے جاتا اور بعض کے اوپر بعض چڑھائی کرتے ۔ اللہ ان باتوں سے پاک ہے جو یہ کہتے ہیں ۔
Allah has not taken any son, nor is there any deity alongside Him. Had there been, each deity would have taken away what it created, and some would have overcome others. Glory be to Allah above what they attribute to Him.
عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ
وہ غائب و حاضر سب کا علم رکھتا ہے وہ ان کے شرک سے اعلیٰ وارفع ہے ۔
He is the Knower of the unseen and the seen, and He is exalted far above what they associate with Him.
قُل رَّبِّ إِمَّا تُرِيَنِّي مَا يُوعَدُونَ
تم کہو ! اے میرے رب تو مجھے بھی کبھی دکھادے اس عذاب سے جو ان سے وعدہ کیا گیا ہے ۔
Say: My Lord! If You should show me what they are promised —
رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِي فِي الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ
میرے پروردگار تو مجھے ظالموں اور ستمگاروں میں داخل نہ کر (میں تیرا فرمان بردار بندہ ہوں) ۔
My Lord! Then do not place me among the wrongdoing and oppressive people (I am Your obedient servant).
وَإِنَّا عَلَىٰ أَن نُّرِيَكَ مَا نَعِيدُهُمْ لَقَادِرُونَ
یقیناً ہم تم کو جس کا وعدہ کررہے ہیں ، دکھانے پر قادر ہیں ۔
And indeed We are well able to show you what We promise them.
ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَةَ ۚ نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَصِفُونَ
برائی کو بھلائی سے دفع کرو ۔ یہ جو کچھ کہا کرتے ہیں ہم اس کو خوب جانتے ہیں ۔
Repel evil with what is better. We are well aware of what they say.
وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ
تم کہو ! اے میرے رب میں تیری پناہ لیتا ہوں شیطانوں کے وسوسوں سے ۔
And say: My Lord! I seek Your refuge from the whisperings of the devils.
وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحْضُرُونِ
اور میں تیری پناہ لیتا ہوں اس بات سے کہ (شیاطین) میرے پاس حاضر ہوں ۔
And I seek Your refuge, my Lord, from their presence near me.
حَتَّىٰ إِذَا جَاءَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ
یہاں تک کہ (کافر) جب ان کی موت آجاتی ہے تو کہیں گے (خدایا! مجھ کو دنیا میں پھر بھیج) اے میرے رب ان کو کہیں کہ واپس کردیں ۔
Until when death comes to one of them (the disbeliever), he will say: My Lord! Send me back (let them return me to the world) —
لَعَلِّي أَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ ۚ كَلَّا ۚ إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَائِلُهَا ۖ وَمِن وَرَائِهِم بَرْزَخٌ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
تا کہ میں عمل صالح اور نیک کام کروں اس دنیا میں جس کو میں نے چھوڑا ہے ۔ نہیں ! ہرگز نہیں ۔ یہ وہی بات ہے جس کے کہنے والا ہے ۔ قیامت تک ان کے سامنے پردہ پڑگیا ہے ۔
So that I may do righteous deeds in this world which I have left behind. No! Never! This is just a word he is saying. And behind them is a barrier (the realm of Barzakh) until the Day they are raised up.
فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ فَلَا أَنسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَئِذٍ وَلَا يَتَسَاءَلُونَ
پھر جب صور پھونکا جائے گا تو اس دن آپس کے ناتے رشتے نہیں رہیں گے اور کوئی کسی کو پوچھنے گا ۔
Then when the Trumpet is blown, there will be no ties of kinship between them on that Day, nor will anyone ask about another.
فَمَن ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
پھر جس کے اعمال کے پلے بھاری ہوں گے وہی لوگ فلاح پانے والے ، کامیاب ہوں گے ۔
Then those whose scales of deeds are heavy — those are the successful ones.
وَمَن خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَٰئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ فِي جَهَنَّمَ خَالِدُونَ
اور جن کے اعمال کے پلے ہلکے ہوئے انہوں نے اپنے آپ کو خسارے اور نقصان میں ڈالا ۔ جہنم میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔
And those whose scales are light — those are the ones who have lost their own souls; in Hell they will remain forever.
تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِيهَا كَالِحُونَ
آگ ان کے چہروں کو جھلس رہی ہے اور وہ اس میں اپنا منہ برابنا رہے ہیں ۔
The Fire will scorch their faces, and therein they will be with their lips drawn back (in agony).
أَلَمْ تَكُنْ آيَاتِي تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَكُنتُمْ بِهَا تُكَذِّبُونَ
کیا تم کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی نہیں جاتی تھیں اورتم ان کو جھٹلاتے تھے ۔
Were not My verses recited to you, and you used to deny them?
قَالُوا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا قَوْمًا ضَالِّينَ
وہ لوگ کہیں گے خدایا ہم پر ہماری شقاوت چھاگئی اور ہم ایسے لوگ تھے جو استلالت میں پڑے تھے (اور گمراہ تھے) ۔
They will say: Our Lord! Our wretchedness overcame us, and we were a people gone astray (lost in misguidance).
رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ
اے پروردگار ہم کو اس سے نکال اگر ہم پھر ایسا کریں تو بے شک ہم ظالم ہوں گے ۔
Our Lord! Take us out of it, and if we were to return (to disobedience), then indeed we would be wrongdoers.
قَالَ اخْسَئُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ
فرمائے گا : دوزخ میں جاؤ ، ذلیل ہو ، اور اب مجھ سے کچھ نہ بولو ۔
He will say: Be driven away into it and do not speak to Me.
إِنَّهُ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْ عِبَادِي يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ
میرے بندوں میں سے ایک ایسی جماعت بھی ہے جو کہتی ہے : اے ہمارے رب ہم ایمان لائے ہیں لہٰذا ہماری مغفرت کر اور ہم پر رحم فرما اور تو بہترین رحم کرنے والا ہے ۔
Indeed among My servants there was a group who would say: Our Lord! We have believed, so forgive us and have mercy on us, for You are the best of the merciful.
فَاتَّخَذْتُمُوهُمْ سِخْرِيًّا حَتَّىٰ أَنسَوْكُمْ ذِكْرِي وَكُنتُمْ مِّنْهُمْ تَضْحَكُونَ
تم نے میرے بندوں کو مسخرہ ٹھہرایا تھا اور لوگوں نے (یاد الٰہی کو) بھلادیا تھا اور تم میرے بندوں پر ہنستے تھے (ان پر ہنستے تھے) ۔
But you made them objects of mockery, until they made you forget My remembrance, and you used to laugh at My servants (you used to ridicule them).
إِنِّي جَزَيْتُهُمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوا أَنَّهُمْ هُمُ الْفَائِزُونَ
آج میں نے ان کے صبر کی وجہ سے ان کو جزا دی ہے ۔ وہی ہیں کامیاب ، فائز المرام ۔
Today I have rewarded them for their patience — they are indeed the triumphant ones.
قَالَ كَمْ لَبِثْتُمْ فِي الْأَرْضِ عَدَدَ سِنِينَ
فرمایا ! تم برسوں کے شمار سے کتنی مدت زمین میں رہے ۔
He will say: How many years did you remain on the earth, counting by number?
قَالُوا لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَاسْأَلِ الْعَادِّينَ
(انہوں نے) جواب دیا ہم ٹھہرے ایک پورا دن یا اس دن کا کچھ حصہ ۔ پھرتو گننے والوں سے سوال کرلے یا پوچھ لے ۔
They will answer: We remained (for) a day or part of a day; then ask those who count.
قَالَ إِن لَّبِثْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا ۖ لَّوْ أَنَّكُمْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
فرمایا ! تم اس میں بہت تھوڑے دن ہی رہے ۔ کاش تم جانتے ہوتے ۔
He will say: You remained only a little while — if only you had known.
أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ
پھر کیا تم خیال کرتے ہو کہ ہم نے تم کو عبثاً پیدا کیا (بے فائدہ) پیدا کیا اور تم ہمارے پاس نہ آؤگے (نہ لائے جاؤگے) ۔
Did you then think that We created you without purpose (in vain), and that you would not be returned to Us?
فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ
پھر اللہ اعلیٰ و بالا ، حقیقی و برحق بادشاہ ہے ۔ اس کے سوائے کوئی لائق عبادت نہیں ۔ وہ عرش کریم کا مالک ہے (سب اس کے تحت تخت سلطنت ہیں) ۔
So Exalted is Allah, the True King! There is no deity worthy of worship except Him, the Lord of the Noble Throne (all things are under His sovereign throne).
وَ مَنۡ یَّدۡعُ مَعَ اللّٰہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ ۙ لَا بُرۡہَانَ لَہٗ بِہٖ ۙ فَاِنَّمَا حِسَابُہٗ عِنۡدَ رَبِّہٖ ؕ اِنَّہٗ لَا یُفۡلِحُ الۡکٰفِرُوۡنَ
اور جو اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود کہے (کسی اور کو خدا کا شریک بنائے) کوئی دلیل قاطع نہیں ہے اس دعوٰی پر تو اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہوگا ۔ بات یہ ہے کہ کافروں کو کبھی فلاح نہ ہوگی ۔
And whoever calls upon another deity alongside Allah — he has no proof for it — his reckoning is only with his Lord. Indeed the disbelievers shall never prosper.
وَ قُلۡ رَّبِّ اغۡفِرۡ وَ ارۡحَمۡ وَ اَنۡتَ خَیۡرُ الرّٰحِمِیۡنَ
(۱۱۸) تم کہو ! اے پروردگار ! تو داماں مغفرت میں ڈھانپ لے اور رحم فرما ۔ تو ارحم الراحمین ہے ۔
And say: My Lord, forgive and have mercy, and You are the best of those who show mercy.