Surah 32 · Makki · 30 verses

32. As-Sajda

السجدة

⚠ Unreviewed machine draft. This English rendering is a preliminary, AI-assisted translation of Hasrat’s Urdu translation (not a standard Qur’an translation) and has not yet been reviewed by Dr. Muhammad Ahmad Ghazi. It may contain errors in wording, verse numbering, or OCR transcription of the Arabic and Urdu. It is provided for review only and must not be relied upon or quoted. The complete, authoritative original is the freely available scanned Urdu edition.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

32:1

الم

(۱) اللہ اعلم بمرادہ ۔

(1) Allah knows best what is intended [by these letters].

32:2

تَنْزِيلُ الْكِتَابِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ

(۲) یہ رب العالمین کے پاس سے اُتاری ہوئی کتاب ہے جس میں کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں (نہ خدا کے پاس ہونے میں نہ خدا کے ہونے میں) ۔

(2) [This is] the revelation of the Book — there is no doubt in it — from the Lord of all the worlds.

32:3

أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ بَلْ هُوَ الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَا أَتَاهُمْ مِنْ نَذِيرٍ مِنْ قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ

(۳) کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ (پیغبرنے) اس کو اپنے دل سے بنالیا ہے ؟ نہیں بلکہ وہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے ۔ یہ اس واسطہ ہے کہ تم ان لوگوں کو ڈرانے والے (پیغبر) پنچا (پیغبر نہیں پنچا) اس قوم کو ڈرائے (وہ راہ پائیں) اور ہدایت یافتہ ہوجائیں ۔

(3) Or do they say: 'He [the Prophet] invented it [from his own mind]?' No! It is the truth from your Lord, so that you may warn a people to whom no warner came before you — that they may be guided.

32:4

اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ مَالَكُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَلِيٍّ وَلَا شَفِيعٍ أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ

(۴) اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان چیزوں کو چھ دن میں (یعنی ایک ہفتے کے اندر) پیدا کردیا ۔ پھر تخت حکومت پر قائم ہوگیا ۔ اُس کے سواے تمہارے لئے کوئی یار و مددگار ہے نہ شفاعت کننده ہے ۔ کیا تم کچھ سوچتے سمجھتے نہیں ؟

(4) Allah is the One Who created the heavens and the earth and all that is between them in six days (i.e., within one week), then established Himself upon the Throne [of authority]. You have, besides Him, no protector and no intercessor. Will you not then take heed?

32:5

يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ أَلْفَ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ

(۵) وہ آسمان سے لے کر زمین تک کا انتظام کرتا ہے ۔ اسی کی طرف سب کچھ (قیامت کے دن) کچھ لوٹ جائے گا جس کی مقدار اور اندازہ گنتی میں تمہارے حساب سے ہزار سال کے برابر ہوگی ۔

(5) He directs all affairs from the heaven to the earth, then all of it ascends to Him on a Day whose measure is a thousand years by your reckoning.

32:6

ذَلِكَ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ

(۶) وہ باطن و ظاہر کا جاننے والا ہے ۔ وہ عزت و رحمت والا ہے ۔

(6) That is the All-Knower of the unseen and the seen, the Mighty, the Merciful.

32:7

الَّذِي أَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ وَبَدَأَ خَلْقَ الْإِنْسَانِ مِنْ طِينٍ

(۷) (اللہ ہی ہے) جس نے ہر چیز کو پیدا کیا اور اچھا پیدا کیا اور انسان کی پیدائش ابتداءً مٹی سے کی ۔

(7) [Allah] Who perfected everything He created and began the creation of man from clay.

32:8

ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهُ مِنْ سُلَالَةٍ مِنْ مَاءٍ مَهِينٍ

(۸) پھر اس کی نسل کو چلایا ایک خلاصہ حقیر پانی سے (یعنی نطفہ سے) ۔

(8) Then He made his progeny from an extract of a despicable fluid (i.e., from a drop of semen).

32:9

ثُمَّ سَوَّاهُ وَنَفَخَ فِيهِ مِنْ رُوحِهِ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ قَلِيلًا مَا تَشْكُرُونَ

(۹) پھر اس (جسم) کو ڈرست کیا (باہم مناسب نسبت سے رکھا) پھر اس میں اپنے پاس سے روح پھونکی اور تم کو ساعت ، بصارت اور دل دیئے ۔ مگر تم بہت کم شکرگزار ہو (بُرے ہی ناشکرے ہو ۔ ناقدرے ہو) ۔

(9) Then He proportioned him [gave him a balanced and proper form] and breathed into him from His spirit, and He gave you hearing, sight, and hearts. Little thanks do you give (indeed you are most ungrateful, unappreciative).

32:10

وَقَالُوا أَإِذَا ضَلَلْنَا فِي الْأَرْضِ أَإِنَّا لَفِي خَلْقٍ جَدِيدٍ بَلْ هُمْ بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ كَافِرُونَ

(۱۰) وہ کہتے ہیں کہ جب ہم (مُر جائیں گے) ۔ زمین میں (ذٌر جائیں گے) ہیں اور نابود ہوجائیں گے تو کیا ہم پھر سے پیدا ہوجائیں گے (جی نہیں) اصل میں یہ لوگ خدا سے ملنے کے منکر ہیں ۔

(10) They say: 'When we die and are lost in the earth (when we decompose and cease to exist), shall we then be created anew?' (Indeed not.) In fact, these people deny meeting their Lord.

32:11

قُلْ يَتَوَفَّاكُمْ مَلَكُ الْمَوْتِ الَّذِي وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ

(۱۱) (پیغبر!) تم کہو ملک الموت جو تم پر مقرر ہے (تمہاری روح قبض کرے گا) ۔ پھر تم کو تمہارے رب ہی کی طرف واپس جانا ہے ۔ (وہی تمہارا مرجع و مآب ہے) ۔

(11) [O Prophet!] Say: 'The angel of death who has been assigned over you will take your souls, then you will be returned to your Lord.' (He is your ultimate destination and abode.)

32:12

وَلَوْ تَرَى إِذِ الْمُجْرِمُونَ نَاكِسُوا رُءُوسِهِمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ رَبَّنَا أَبْصَرْنَا وَسَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا إِنَّا مُوقِنُونَ

(۱۲) اور (اے خاطب!) کیسا عجیب حال ہوگا جب مجرموں کو سرگوں خدا کے پاس دیکھو گے (اور یہ کہتے ہوں گے) خدایا ہم نے دیکھ بھی لیا ۔ سُن بھی لیا ۔ اب ہم کو واپس کر کہ اچھے کام کریں ۔ اب ہم صاحب یقین ہوگئے ہیں ۔

(12) And [O addressee!] How astonishing it will be when you see the criminals with heads bowed down before their Lord, [saying:] 'Our Lord! We have now seen and heard. So send us back so we may do righteous deeds. We have now become people of conviction.'

32:13

وَلَوْ شِئْنَا لَآتَيْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدَاهَا وَلَكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّي لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ

(۱۳) اور اگر ہم چاہتے تو ہر ایک کو ہدایت عطا کرتے ۔ مگر میری بات یہ بات ہوکر رہی کہ تمام جنوں اور آدمیوں سے میں ضرور دوزخ کو بھردوں گا ۔

(13) And had We willed, We would have given every soul its guidance. But My word has come to pass: I will surely fill Hell with jinn and humans altogether.

32:14

فَذُوقُوا بِمَا نَسِيتُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا إِنَّا نَسِينَاكُمْ وَذُوقُوا عَذَابَ الْخُلْدِ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ

(۱۴) سواب ہزہ آج کے دن کو بھلانے کا چکھو ۔ ہم بھی تم کو بھول گئے ہیں اور اپنے اعمال کی وجہ سے دائمی عذاب کا مزہ چکھو ۔

(14) So taste [punishment] because you forgot the meeting of this Day of yours. Indeed We have [now] forgotten you — so taste the eternal punishment for what you used to do.

32:15

إِنَّمَا يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا الَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِهَا خَرُّوا سُجَّدًا وَسَبَّحُوا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ

(۱۵) ہماری آیتوں پر صرف وہی لوگ ایمان لاتے ہیں اور ان کا یقین کرتے ہیں جب ان کو یہ (آیتیں) سجائی جاتی ہیں تو وہ سجدہ میں گر جاتے ہیں اور اپنے رب کی تسبیح و حمد کرتے ہیں اور وہ ہرگز تکبّر نہیں کرتے ۔

(15) Only those truly believe in Our signs who, when they are reminded of them, fall down in prostration and glorify their Lord with praise, and they never show arrogance.

32:16

تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ

(۱۶) پچھونوں سے اٹھتے ہیں ۔ اللہ سے خوف و رجا کے ساتھ دعائیں کرتے ہیں اور ہماری عطایائے الٰہی سے خرچ کرتے ہیں ۔

(16) Their sides forsake their beds [at night for prayer]; they call upon their Lord in fear and hope, and they spend from what We have provided them.

32:17

فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

(۱۷) کسی کو کیا معلوم کہ (ہم نے) ان کی راحت اور تازگی چشمی کے لئے کیا چھپا کر رکھا ہے (یہ کیوں؟) ان کے نیک کاموں کی جزا ۔

(17) No soul knows what has been hidden for them of cooling comfort for the eyes [i.e., joy and delight] — as a reward for what they used to do.

32:18

أَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا لَا يَسْتَوُونَ

(۱۸) کیا مؤمن و فاسق دونوں برابر ہوسکتے ہیں ۔ نہیں ہرگز برابر نہیں ہوسکتے ۔

(18) Is then the one who believes like the one who is a transgressor? They are not equal.

32:19

أَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ جَنَّاتُ الْمَأْوَى نُزُلًا بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

(۱۹) جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اور نیک کام کرتے ہیں تو ان کے لئے باغ ہوں گے جن کے رہنے کے ۔ ان کے اعمال کی ضیافت و مہمانی میں ۔

(19) As for those who believe and do righteous deeds — for them are gardens of refuge as a hospitality [in return] for what they used to do.

32:20

وَأَمَّا الَّذِينَ فَسَقُوا فَمَأْوَاهُمُ النَّارُ كُلَّمَا أَرَادُوا أَنْ يَخْرُجُوا مِنْهَا أُعِيدُوا فِيهَا وَقِيلَ لَهُمْ ذُوقُوا عَذَابَ النَّارِ الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ

(۲۰) اور جو لوگ فاسق اور نا فرمان ہیں ۔ ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ۔ جب بھی وہ اس سے نکلنا چاہیں گے جاکر پھر اس میں داخل کردیئے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا دوزخ کے عذاب کا مزہ چکھو جس کو تم جھٹلاتے تھے (اور جھٹلاتے رہے تھے) ۔

(20) As for those who transgressed — their abode is the Fire. Every time they wish to escape from it, they will be sent back into it, and it will be said to them: 'Taste the punishment of the Fire which you used to deny.'

32:21

وَلَنُذِيقَنَّهُمْ مِنَ الْعَذَابِ الْأَدْنَى دُونَ الْعَذَابِ الْأَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

(۲۱) اور ہم ان کو ادنیٰ عذاب (یعنی دنیا کے عذاب) کو بڑے عذاب (یعنی آخرت کے عذاب) سے پہلے دیں گے تاکہ وہ توبہ اور رجوع کریں ۔

(21) And We will certainly make them taste the nearer punishment [i.e., the lesser worldly punishment] before the greater punishment [of the Hereafter], that perhaps they may repent and return.

32:22

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ

(۲۲) اور بھلا اس سے زیادہ کون ظالم ہوگا جس کو آیات الٰہی سے (ذریا سیا) اس کی یاد دہانی اور نصیحت کی گئی مگر وہ نہ مانا اور اعراض کیا ۔ ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں ۔

(22) And who is more unjust than one who is reminded of the signs of his Lord [through admonition] but then turns away from them? Indeed We take retribution from the criminals.

32:23

وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ فَلَا تَكُنْ فِي مِرْيَةٍ مِنْ لِقَائِهِ وَجَعَلْنَاهُ هُدًى لِبَنِي إِسْرَائِيلَ

(۲۳) اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی (اے خاطب !) پھر اللہ کے لئے اس کے متعلق شک میں نہ پڑو اور ہم نے موسیٰ کو بنی اسرائیل کے لئے ہدایت بنادی ۔

(23) And We gave Mūsā the Book — so [O addressee!] do not be in any doubt about meeting [your Lord], just as he did — and We made it [the Book] a guidance for the Children of Israel.

32:24

وَجَعَلْنَا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوا وَكَانُوا بِآيَاتِنَا يُوقِنُونَ

(۲۴) اور ہم نے ان میں سے بعض کو امام اور پیشوا بنادیا جو صبر و استقامت کے ساتھ ہمارے حکم سے دوسروں کو ہدایت کرتے تھے اور ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے ۔

(24) And We appointed from among them leaders who guided by Our command as long as they were patient and firm, and they had conviction in Our signs.

32:25

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ

(۲۵) یقیناً تمہارا رب ہی ان کے درمیان قیامت کے دن ان امور میں کہ وہ اختلاف رکھتے تھے فیصلہ کرے گا ۔

(25) Indeed, your Lord — it is He Who will judge between them on the Day of Resurrection concerning that in which they used to differ.

32:26

أَوَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي مَسَاكِنِهِمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ أَفَلَا يَسْمَعُونَ

(۲۶) کیا ان کو اس بات سے ہدایت نہیں ہوئی کہ ہم نے قرنہا قرن کے لوگوں کو جو ان سے پہلے تھے ہم نے ہلاک کردیا ۔ وہ اپنے گھروں میں آرام سے چلتے پھرتے تھے ۔ بے شک اس میں نشانیاں اور عبرت ہے ۔ کیا تم کچھ نہیں سنتے (کیا تمہارے کان پر بات نہیں پڑی) ۔

(26) Has it not guided them [to realize] how many generations We destroyed before them, through whose dwellings they now walk? Indeed in that are signs. Will they not then listen [and take heed]?

32:27

أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَسُوقُ الْمَاءَ إِلَى الْأَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهِ زَرْعًا تَأْكُلُ مِنْهُ أَنْعَامُهُمْ وَأَنْفُسُهُمْ أَفَلَا يُبْصِرُونَ

(۲۷) کیا انہوں نے دیکھانہیں کہ ہم پانی کو بنجر زمین کی طرف لے جاتے ہیں ۔ اس سے زراعت اور کھیتی باڑی کرتے ہیں ۔ اس سے ان کے جانور اور وہ خود کھاتے ہیں ۔ کیا ان کو بصارت اور بصیرت کچھ بھی نہیں ۔

(27) Have they not seen that We drive water to barren land and thereby bring forth crops from which their livestock and they themselves eat? Will they not then see?

32:28

وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْفَتْحُ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ

(۲۸) اور وہ کہتے ہیں کہ اس کا فتح و باب کب ہوگا ۔ ذرا بتادو اگرتم سچے ہو ۔

(28) And they say: 'When will this conquest [judgment] come, if you are truthful?'

32:29

قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لَا يَنْفَعُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِيمَانُهُمْ وَلَا هُمْ يُنْظَرُونَ

(۲۹) (پیغبر!) تم کہو ! فتح اور فیصلہ کے دن کافروں کو ان کا ایمان (کام نہ آئے گا) (لانا آئے گا) اور نہ ان کو مہلت اور ڈھیل دی جائے گی ۔

(29) [O Prophet!] Say: 'On the Day of Conquest [Judgment], the faith of those who disbelieved will not benefit them, nor will they be given respite.'

32:30

فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَانْتَظِرْ إِنَّهُمْ مُنْتَظِرُونَ

(۳۰) پھر (اے پیغبر!) تم ان سے اعراض کرو ۔ فیصلہ کے تم بھی منتظر رہو اور وہ بھی منتظر رہیں ۔

(30) So [O Prophet!] turn away from them and wait. Indeed they too are waiting.