35. Fāṭir
فاطر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ جَاعِلِ الْمَلَائِكَةِ رُسُلًا أُولِي أَجْنِحَةٍ مَثْنَى وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ يَزِيدُ فِي الْخَلْقِ مَا يَشَاءُ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(۱) تعریف اللہ ہی کی ہے ۔ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ۔ فرشتوں کو پیغام رساں بنانے والا ۔ دو دو ، تین تین ، چار چار پر والے اور پیدا کرنے میں جس کو چاہتا ہے اضافہ کرتا ہے ۔ یقیناً اللہ ہر شئے پر قادر ہے۔
(1) All praise is for Allah, the Creator of the heavens and the earth, the Maker of the angels as messengers — having two, three, or four wings. He adds to creation what He wills. Indeed Allah is over all things Powerful.
مَا يَفْتَحِ اللَّهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا وَمَا يُمْسِكْ فَلَا مُرْسِلَ لَهُ مِنْ بَعْدِهِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(۲) اللہ لوگوں کے لئے رحمت کا دروازہ کھول دیتا ہے تو کوئی اس کو روک نہیں سکتا ۔ جو روک لیتا ہے ، جاری اس کے سوائے کوئی نہیں کرسکتا ، اور وہی عزیز و حکیم ہے۔
(2) Whatever mercy Allah opens for people, none can withhold it; and whatever He withholds, none can release it after Him. And He is the Almighty, the All-Wise.
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللَّهِ يَرْزُقُكُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَأَنَّى تُؤْفَكُونَ
(۳) لوگو! اللہ نے تم پر جونعمت کی ہے اس کا دھیان رکھو (اس کا ذکر کرو) ۔ خدا کے سوا کوئی اور خالق ہے جو آسمان اور زمین سے تم کو رزق عطا کرتا ہے ؟ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ پھر کدھر بھٹکے جا رہے ہیں۔
(3) O people! Remember the favour of Allah upon you [be mindful of it and give thanks]. Is there any creator other than Allah who provides for you from the sky and the earth? There is no god but He — so where are you being led astray?
وَإِنْ يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِنْ قَبْلِكَ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ
(۴) اگر یہ تمہاری تکذیب کریں تو تم سے پہلے بھی پیغمبروں کی تکذیب کی گئی ہے ۔ تمام کاموں کا انتہاء خدا ہی کی طرف ہے۔
(4) And if they deny you, then messengers before you were also denied. And to Allah all matters are returned.
يَاأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَيَوةُ الدُّنْيَا وَلَا يَغُرَّنَّكُمْ بِاللَّهِ الْغَرُورُ
(۵) لوگو ! اللہ کا وعدہ حق ہے یہ دنیا کی زندگی پر دھوکہ نہ کھاؤ اور اللہ کے متعلق شیطان کہیں تمہیں دھوکہ نہ دے دے۔
(5) O people! Allah's promise is true. So let not the life of this world deceive you, and let not the Deceiver (Satan) deceive you concerning Allah.
إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا إِنَّمَا يَدْعُوا حِزْبَهُ لِيَكُونُوا مِنْ أَصْحَابِ السَّعِيرِ
(٦) بے شک شیطان تمہارا دشمن ہے ۔ پس تم بھی اس کو دشمن سمجھو ۔ وہ اپنی ہی پارٹی کو بُلا تا ہے کہ دوزخ کے کُندے بنیں۔
(6) Indeed, Satan is your enemy, so treat him as an enemy. He only calls his party so that they may be among the companions of the Blaze.
الَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ
(۷) کافروں کے لیے سخت عذاب ہے اور ایماندار وں اور نیکوکاروں کے لیے مغفرت بھی ہے اور اجر کبیر بھی ۔ (معانی بھی ہے اور بڑا اجر بھی)۔
(7) For those who disbelieve is a severe punishment, and for those who believe and do righteous deeds is forgiveness and a great reward. (It means both: great in meaning and great in extent).
أَفَمَنْ زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ فَرَآهُ حَسَنًا فَإِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي مَنْ يَشَاءُ فَلَا تَذْهَبْ نَفْسُكَ عَلَيْهِمْ حَسَرَاتٍ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا يَصْنَعُونَ
(۸) بھلا ایک شخص کہ اُس کو اُس کے بُرے کام اچھے معلوم ہوتے ہیں ۔ پھر خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے ۔ تم ان پر رنجم کھاتے افسوس کرتے اپنی جان تو نہ دے دو ۔ اللہ ان کے اعمال سے خوب واقف ہے۔
(8) But what of one whose evil deed has been made to seem fair to him, so he sees it as good? Indeed Allah leads astray whom He wills and guides whom He wills. So do not let your soul waste away in grief over them. Indeed Allah is well aware of what they do.
وَاللَّهُ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَسُقْنَاهُ إِلَى بَلَدٍ مَيِّتٍ فَأَحْيَيْنَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا كَذَلِكَ النُّشُورُ
(۹) اور اللہ تو وہی ہے جو ہوا چلاتا ہے اور وہ ابر کو اُٹھا لاتی ہے ۔ پھر ہم اس کو ایک خشک اور بے آب و گیاہ زمین کی طرف روانہ کرتے ہیں ۔ پھر اس کے ذریعے مُردہ زمین کو زندہ اور تروتازہ کردیتے ہیں ۔ جی اُٹھنا بھی ایسا ہی ہے۔
(9) And Allah is the One who sends the winds and they stir up clouds, then We drive it to a dead and waterless land, and with it We revive the earth after its death. Resurrection too is just like that.
مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ وَالَّذِينَ يَمْكُرُونَ السَّيِّئَاتِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَمَكْرُ أُولَئِكَ هُوَ يَبُورُ
(۱۰) جس کو عزت چاہیے تو تمام عزت تو اللہ ہی کی ہے اور اُسی کے ہاتھ میں ہے ۔ اچھی باتیں تو اسی کو پہنچتی ہیں اور عمل صالح اور نیک کام کو وہ خود اُٹھا لیتا ہے اور جو لوگ بُری تدبیریں کرتے ہیں ان کو سخت عذاب ہوگا اور ان کی ساری تدبیریں نیست و نابود ہوجائیں گی۔
(10) Whoever desires honour — then all honour belongs to Allah alone, and it is in His hand. Good words ascend to Him, and righteous deeds — He Himself elevates them. And those who plot evil deeds — for them is a severe punishment, and all their schemes will be utterly destroyed.
وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُطْفَةٍ ثُمَّ جَعَلَكُمْ أَزْوَاجًا وَمَا تَحْمِلُ مِنْ أُنْثَى وَلَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلْمِهِ وَمَا يُعَمَّرُ مِنْ مُعَمَّرٍ وَلَا يُنْقَصُ مِنْ عُمُرِهِ إِلَّا فِي كِتَابٍ إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ
(۱۱) اور خدا نے تم کو مٹی سے اور پھر نطفہ سے بنایا اور پھر تم کو قسم قسم کا بنایا (نر و مادہ پیدا کیا) کوئی عورت امید سے نہیں رہتی یا بچے نہیں جنتی مگر اس کا علم خدا کو ہے ۔ کسی شخص کی عمر بڑھتی ہے نہ گھٹتی ہے مگر وہ ایک نوشتہ الٰہی میں ہے ۔ یہ سب یقیناً اللہ پر آسان ہے۔
(11) And Allah created you from dust, then from a drop of fluid, then He made you pairs (male and female). No female conceives or delivers except with His knowledge. And no aged person's age is lengthened nor diminished except it is in a book (of Allah). Indeed, all of this is easy for Allah.
وَمَا يَسْتَوِي الْبَحْرَانِ هَذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ سَائِغٌ شَرَابُهُ وَهَذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ وَمِنْ كُلٍّ تَأْكُلُونَ لَحْمًا طَرِيًّا وَتَسْتَخْرِجُونَ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا وَتَرَى الْفُلْكَ فِيهِ مَوَاخِرَ لِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
(۱۲) اور یہ دونوں دریا آپس میں برابر نہیں ہوسکتے ۔ یہ میٹھا پیاس بجھانے والا خوشگوار ہے اور یہ نمکین جو تلخ ہے کھارا کڑوا ہے اورتم ان میں سے ہر ایک سے تازہ گوشت کھاتے ہو ۔ پہننے کے لیے زیور نکالتے ہو اور تم کشتی کو دیکھتے ہو کہ پانی کو چیرتی ہوئی چلی جاتی ہے (یہ عطایا اس لیے ہیں) کہ تم اللہ کے فضل و کرم سے اپنی ضروریات حاصل کرواور تا کہ تم اس کا شکر کرو اس کی قدر کرو۔
(12) And these two seas are not equal: this one is sweet, quenching thirst, pleasant to drink, while this other is salty and bitter. Yet from each you eat fresh meat and extract ornaments to wear. And you see the ships sailing through it (these bounties are so that) you may seek of His grace and so that you may be grateful and appreciate His worth.
يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِي لِأَجَلٍ مُسَمًّى
(۱۳) وہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں شامل کرتا ہے اور سورج اور قمر کو مطیع و مسخر رکھا ہے ۔ ایک خاص مدت کے لیے ہر ایک کا دورہ ہے ۔ یہ تمہارا
(13) He causes the night to enter into the day and He causes the day to enter into the night, and He has made the sun and moon subservient. Each runs for a specified term. That is your
إِنْ تَدْعُوهُمْ لَا يَسْمَعُوا دُعَاءَكُمْ وَلَوْ سَمِعُوا مَا اسْتَجَابُوا لَكُمْ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْفُرُونَ بِشِرْكِكُمْ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيرٍ
(۱۴) اگر تم ان کو پکارو ، ان سے دعائیں مانگو تو وہ تمہاری دعائیں نہیں سنیں گے ۔ اگر بھی تو کام نہ آئیں گے اور نہ تمہاری دعاؤں کو سنیں گے ۔ قیامت کے دن تمہارے شرک سے انکار کریں گے اور اورتم کو خبردار سے زیادہ کوئی خبر نہیں دے سکتا۔
(14) If you call upon them, they will not hear your supplication. And if they heard, they would not respond to you. And on the Day of Resurrection they will deny your associating (them with Allah). And none can inform you like the All-Aware.
يَاأَيُّهَا النَّاسُ أَنْتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللَّهِ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ
(۱۵) لوگو ! تم سب اللہ کی طرف فقیر ہو ۔ اللہ ہی غنی ہے اور وہی قابل حمد ہے۔
(15) O people! You are all in need of Allah, while Allah alone is Self-Sufficient, the Praiseworthy.
إِنْ يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ
(۱٦) اگر خدا چاہے تو تم سب کو فنا کردے اور نئی تخلیق پیدا کرے۔
(16) If He wills, He can remove you and bring a new creation.
وَمَا ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزٍ
(۱۷) اور یہ اللہ پر کچھ مشکل نہیں !
(17) And that is not difficult at all for Allah!
وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى وَإِنْ تَدْعُ مُثْقَلَةٌ إِلَى حِمْلِهَا لَا يُحْمَلْ مِنْهُ شَيْءٌ وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبَى إِنَّمَا تُنْذِرُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَيْبِ وَأَقَامُوا الصَّلَوةَ وَمَنْ تَزَكَّى فَإِنَّمَا يَتَزَكَّى لِنَفْسِهِ وَإِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ
(۱۸) اور کسی کا بوجھا کوئی نہیں اُٹھاتا ۔ اگر کوئی زیر بارِ شخص اپنا بار اُٹھانے کے لیے بلاتے ہیں ان میں سے کوئی بھی نہ اُٹھائے گا ہزیحت تو وہی ہے چاہے قرابت دار ہی کیوں نہ ہو ۔ نصیحت تو وہی لوگ کرتے ہیں جو آپ رب سے (نہ دیکھنے کے باوجود) ڈرتے ہیں (باوجود نہ دیکھنے کے، اس سے ڈرتے رہتے ہیں) اور پابندی و ذُرت سے نماز پڑھتے ہیں ۔ بہرحال جو پاکیزہ ہوتا ہے تو وہ اپنا اچھا ہوتا ہے اور اللہ ہی کا اثر خود اس پر پڑے گا (یعنی نیک ہونا اچھا ہے) اور سب کا مرجع اللہ ہی ہے۔
(18) And no bearer of burdens will bear another's burden. And if one heavily burdened calls for help with its load, nothing will be carried of it, even if it is a close relative. You can only warn those who fear their Lord unseen and who establish the prayer. Whoever purifies himself — he only purifies himself for his own benefit. And to Allah is the return.
وَمَا يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَالْبَصِيرُ
(۱۹) اور تابینا اور بینا دونوں برابر نہیں ہوسکتے۔
(19) And the blind and the seeing are not equal.
وَلَا الظُّلُمَاتُ وَلَا النُّورُ
(۲۰) اور نہ اندھیرا اور نہ اجالا۔
(20) Nor darkness and light.
وَلَا الظِّلُّ وَلَا الْحَرُورُ
(۲۱) اور نہ سایہ نہ دھوپ۔
(21) And not the shade, nor the scorching heat.
وَمَا يَسْتَوِي الْأَحْيَاءُ وَلَا الْأَمْوَاتُ إِنَّ اللَّهَ يُسْمِعُ مَنْ يَشَاءُ وَمَا أَنْتَ بِمُسْمِعٍ مَنْ فِي الْقُبُورِ
(۲۲) زندہ اور مُردہ ہرگز برابر نہیں ہوسکتے ۔ بے شک خدا جس کو چاہے سنا سکتا ہے اور تم ان (زندہ) درگور (زندہ) لوگوں کو نہیں سُنا سکتے۔
(22) And the living and the dead are never equal. Indeed Allah makes whom He wills hear, while you cannot make those who are in graves (the spiritually dead) hear.
إِنْ أَنْتَ إِلَّا نَذِيرٌ
(۲۳) تم صرف ڈرانے والے ہو۔
(23) You are only a warner.
إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ
(۲۴) یقیناً ہم نے تم کو مذہب حق کے ساتھ پیغمبر بنا کر بھیجا ۔ خوش خبری کی بات بھی سُناتے ہو اور ڈر کی بات بھی اور ہر قوم میں کوئی نہ کوئی پیغمبر گزرا ہے (نصیحت کرنے والا آیا ہے)۔
(24) Indeed, We have sent you with the truth as a bearer of glad tidings and a warner. And there is no community except that a warner has passed through it (a counsellor came to them).
وَإِنْ يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كَذَّبَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ وَبِالزُّبُرِ وَبِالْكِتَابِ الْمُنِيرِ
(۲۵) اور اگر یہ لوگ تمہاری تکذیب کریں (تمہیں نہ مانیں) تو ان سے پہلے جو لوگ تھے انہوں نے بھی تکذیب کی تھی اور نہ مانا تھا ۔ ان کے پاس ان کے پیغمبر واضح دلائل روشن حجتیں اور پُر نور کتاب لے کر آئے تھے۔
(25) And if they deny you, those before them also denied. Their messengers came to them with clear proofs, with scriptures, and with the illuminating Book.
ثُمَّ أَخَذْتُ الَّذِينَ كَفَرُوا فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ
(۲٦) پھر میں نے کافروں کو گرفتار کرلیا اور میری ناخوشی کا کیا نتیجہ ہوا؟
(26) Then I seized those who disbelieved — so how was My rejection (of them)?
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجْنَا بِهِ ثَمَرَاتٍ مُخْتَلِفًا أَلْوَانُهَا وَمِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌ بِيضٌ وَحُمْرٌ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهَا وَغَرَابِيبُ سُودٌ
(۲۷) کیا تمہیں معلوم نہیں ہے کہ اللہ نے آسمان سے پانی اُتارا ۔ پھر اس سے میوے نکالے جو رنگارنگ کے ہیں اور پہاڑوں سے معدنیات اور ٹیلینے بنائے ۔ سفید بھی ، سرخ بھی ، مختلف رنگ کے اور درخت سیاہ بھی ۔
(27) Do you not see that Allah has sent down water from the sky? Then with it We brought forth fruits of varied colours. And from the mountains are streaks of white and red of varying colours, and intensely black.
وَمِنَ النَّاسِ وَالدَّوَابِّ وَالْأَنْعَامِ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ كَذَلِكَ إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ غَفُورٌ
(۲۸) اور اسی طرح آدمیوں میں سے اور جانوروں اور چوپایوں میں سے ہم نے ان میں سے وہی رنگ کے پیدا کیے ۔ مگر خدا کے بندوں میں سے وہی اللہ سے ڈرتے ہیں جنہیں کچھ علم ہے ۔ یقیناً اللہ عزیز ہے ۔ غفور ہے (باوجود زبردست ہونے کے بخش بھی ہے)۔
(28) And similarly, of people, animals and cattle — their colours vary. Only those among Allah's servants who have knowledge truly fear Him. Indeed Allah is Almighty, Most Forgiving (despite being All-Powerful, He is also Most Forgiving).
إِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ وَأَقَامُوا الصَّلَوةَ وَأَنْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً يَرْجُونَ تِجَارَةً لَنْ تَبُورَ
(۲۹) بے شک جو لوگ اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور چپکے اور کھلے طریقے سے ہماری دی ہوئی چیزوں میں سے خرچ کرتے ہیں ان کو ایک ایسی تجارت کی امید ہے جو نقصان نہ دے گی۔
(29) Indeed, those who recite the Book of Allah, establish the prayer, and spend out of what We have provided them secretly and openly — they hope for a trade that will never perish.
لِيُوَفِّيَهُمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدَهُمْ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّهُ غَفُورٌ شَكُورٌ
(۳۰) تا کہ ان کو ان کے اجر پورے پورے دے اور اس کے علاوہ اپنے فضل و کرم سے زیادہ بھی دے ۔ یقیناً اللہ بخشنے والا ہے اور قدردان بھی ہے۔
(30) So that He may fully repay them their rewards and increase them from His bounty. Indeed He is Most Forgiving, Most Appreciative.
وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ إِنَّ اللَّهَ بِعِبَادِهِ لَخَبِيرٌ بَصِيرٌ
(۳۱) اور ہم نے تم پر جس کتاب کی وحی کی (اور جس کو اُتارا ہے) وہی حق ہے ۔ ان کے پاس جتنی آسمانی کتابیں ہیں ان سب کی تصدیق کرتی ہے ۔ بے شک اللہ اپنے بندوں کے حالات کا دانا بینا ہے۔
(31) And what We have revealed to you of the Book — it is the truth, confirming what came before it. Indeed Allah is fully aware and well-seeing of His servants' conditions.
ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ بِإِذْنِ اللَّهِ ذَلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيرُ
(۳۲) پھر ہم نے اس کتاب کا وارث ان لوگوں کو کیا ہے جنہیں اپنے بندوں میں سے ہم نے پسند کیا تھا ۔ پھر ان میں سے بعض اپنے آپ کو جگہ کرتے ہیں اور بعض میانہ روی کرتے ہیں اور بعض خدا کے حکم پر نیک کاموں میں دوسروں سے بڑھ جاتے ہیں ۔ یہ تو اللہ کا بڑا فضل ہے۔
(32) Then We gave the Book as inheritance to those whom We chose from among Our servants. Among them are those who wrong themselves, and among them are those who follow a middle course, and among them are those who are foremost in good deeds by Allah's permission. That indeed is the great bounty.
جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ
(۳۳) ہمیشہ رہنے کے باغوں میں وہ داخل ہوں گے ۔ ان کو زیور پہنائے جائیں گے ۔ سونے کے کڑے اور موتی کے ہاراور ان کے کپڑے جنت میں ریشمی ہوں گے۔
(33) Gardens of Eden which they will enter; therein they will be adorned with bracelets of gold and pearls, and their garments there will be of silk.
وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ إِنَّ رَبَّنَا لَغَفُورٌ شَكُورٌ
(۳۴) اور وہ کہتے ہیں اس خدا کا شکریہ جس نے ہم سے رنج وغم کو دُور کیا ۔ یقیناً ہمارا پروردگار بخشنے والا اور قدردان ہے (غلطی ہو تو معاف کرتا ہے اور اچھا کام کرے تو قدر کرتا ہے)۔
(34) And they will say: 'All praise is for Allah who removed sorrow from us. Indeed our Lord is Most Forgiving, Most Appreciative (He forgives when one errs, and appreciates when one does good).'
الَّذِي أَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِنْ فَضْلِهِ لَا يَمَسُّنَا فِيهَا نَصَبٌ وَلَا يَمَسُّنَا فِيهَا لُغُوبٌ
(۳۵) جس نے ہم کو اپنے فضل و کرم سے اقامت گاہ میں اُتارا ۔ وہاں ہم کو کسی قسم کی مشقت نہ پہنچے گی اور نہ تعب و درماندگی۔
(35) Who has settled us in the everlasting abode out of His grace — no fatigue will touch us therein, nor will any weariness affect us.
وَالَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ لَا يُقْضَى عَلَيْهِمْ فَيَمُوتُوا وَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمْ مِنْ عَذَابِهَا كَذَلِكَ نَجْزِي كُلَّ كَفُورٍ
(۳٦) اور منکروں کے لیے آتشِ جہنم ہے ۔ نہ ان کو قضاء آتی ہے کہ مرجائیں اور نہ ان کے عذاب جہنم میں کچھ تخفیف ہی ہوگی ۔ ہم ہر ایک ناشکرے کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں۔
(36) And for those who disbelieve is the fire of Hell — they will not be put to death so that they might die, nor will any of its punishment be lightened for them. Thus do We requite every ungrateful person.
وَهُمْ يَصْطَرِخُونَ فِيهَا رَبَّنَا أَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَيْرَ الَّذِي كُنَّا نَعْمَلُ أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَنْ تَذَكَّرَ وَجَاءَكُمُ النَّذِيرُ فَذُوقُوا فَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ نَصِيرٍ
(۳۷) وہ دوزخ میں چیختے چلاتے ہوں گے : خدایا ہم کو اُٹھا کر باہر لا اور وہ اچھے کام کریں جو اس کے خلاف کام کرتے تھے ۔ تم کو اتنی عمر نہیں دی جس میں نصیحت لینے والے لے سکتے تھے ۔ پھر تمہارے پاس تو پیغمبر بھی آچکے تھے ۔ اب اپنے کرتوت کا چکھو ۔ پھر ظالموں کا کوئی یار نہ مددگار ہے۔
(37) And they will scream therein: 'Our Lord! Take us out, we will do righteous deeds different from what we used to do!' But were you not given a long enough life for one who would be mindful to reflect? And the warner had come to you! So taste it now, for the wrongdoers have no helper.
إِنَّ اللَّهَ عَالِمُ غَيْبِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
(۳۸) یقیناً اللہ آسمانوں اور زمین کی غیب کی باتوں کا علم رکھتا ہے جو خیالات آتے ہیں اس سے بھی واقف ہے۔
(38) Indeed Allah has knowledge of the unseen of the heavens and the earth. He is well aware even of what thoughts arise in the hearts.
هُوَ الَّذِي جَعَلَكُمْ خَلَائِفَ فِي الْأَرْضِ فَمَنْ كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُ وَلَا يَزِيدُ الْكَافِرِينَ كُفْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ إِلَّا مَقْتًا وَلَا يَزِيدُ الْكَافِرِينَ كُفْرُهُمْ إِلَّا خَسَارًا
(۳۹) وہی ہے جس نے تم کو زمین میں خلیفے بنائے ۔ پھر جس نے کفر کیا اس کے کفر کا وبال خود اس پر پڑے گا اور کافروں کو ان کا کفر ان کے رب کے پاس ناخوشی کے سوا اور کچھ نہ بڑھائے گا اور کافروں کو ان کا کفر خسارے اور نقصان کے سوا کچھ نہ بڑھائے گا۔
(39) He it is who made you successors in the earth. So whoever disbelieves — his disbelief is upon himself. The unbelievers' disbelief will only increase their Lord's displeasure toward them, and it will only increase the disbelievers in loss.
قُلْ أَرَأَيْتُمْ شُرَكَاءَكُمُ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَرُونِي مَاذَا خَلَقُوا مِنَ الْأَرْضِ أَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِي السَّمَاوَاتِ أَمْ آتَيْنَاهُمْ كِتَابًا فَهُمْ عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْهُ بَلْ إِنْ يَعِدُ الظَّالِمُونَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا إِلَّا غُرُورًا
(۴۰) پیغمبر کہہ دو ۔ کیا تم نے ان شریکوں کو بھی آزمالیا ، دیکھ لیا جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے ۔ ذرا مجھے بتاؤ کہ انہوں نے زمین میں کوئی چیز بنائی ہے یا ان کو آسمانوں کے بنانے میں کچھ شرکت ہے ۔ کیا ہم نے ان کو کوئی کتاب دی ہے کہ وہ سند کے طور پر پیش کرسکتے ہوں ؟ نہیں بلکہ یہ بعض ظالم بعض ظالموں سے وعدے نہیں کرتے ۔ (قریب) ۔ ان کی ساری باتیں اصل ہیں)۔
(40) Say: 'Have you considered your partners whom you call upon besides Allah? Show me what they have created of the earth, or do they have any share in the heavens? Or have We given them a Book so that they might present it as evidence?' No indeed! The wrongdoers only promise one another nothing but delusion. (In short: all their claims are baseless.)
إِنَّ اللَّهَ يُمْسِكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ أَنْ تَزُولَا وَلَئِنْ زَالَتَا إِنْ أَمْسَكَهُمَا مِنْ أَحَدٍ مِنْ بَعْدِهِ إِنَّهُ كَانَ حَلِيمًا غَفُورًا
(۴۱) یقیناً اللہ آسمانوں اور زمین کو اپنی جگہ سے سرک جانے سے روکتا ہے اور اگر وہ اپنی جگہ سے سرک جائیں تو خدا کے سوائے اور کون ان کو روک سکتا ہے ؟ بے شک وہ بڑا علم ہے ، مغفرت کرنے والا ہے۔
(41) Indeed Allah holds the heavens and the earth lest they slip away, and if they were to slip, who after Him could hold them? Indeed He is Most Forbearing, Most Forgiving.
وَأَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِنْ جَاءَهُمْ نَذِيرٌ لَيَكُونُنَّ
(۴۲) اور وہ خدا کی بڑی زوردار قسمیں کھاتے تھے کہ اگر ان کے پاس کوئی پیغمبر آئے تو اوروں سے زیادہ وہ
(42) And they swore by Allah their most solemn oaths that if a warner came to them, they would surely be more guided than any other nation — then when the warner came to them, it only increased them in aversion (hatred).
اسْتِكْبَارًا فِي الْأَرْضِ وَمَكْرَ السَّيِّئِ وَلَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا بِأَهْلِهِ فَهَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا سُنَّتَ الْأَوَّلِينَ فَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّهِ تَبْدِيلًا وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّهِ تَحْوِيلًا
(۴۳) (یہ ساری شرارت کیوں جاری ہے) ۔ ملک خدا میں تکبر کرنے سے اور بدمعاشی کی تدبیریں کرنے سے مگر یہ بُری تدبیریں کس پر اُلٹ پڑتی ہیں ؟ کرنے والے پر ۔ کیا یہ لوگ بھی اسی طرح انتظار کررہے ہیں جیسے اگلے لوگ انتظار کرتے تھے ۔ تم ہرگز خدا کی عادت میں کوئی تبدیل و تحویل نہ دیکھوگے اور نہ خدا کی عادت میں ایک وقت سے ایک وقت کو بدلنا ہے۔
(43) (Why does all this wickedness continue?) It is due to arrogance in the land of Allah and plotting of evil schemes — but upon whom do these evil plots recoil? Upon those who devise them. Are these people also waiting in the same way as the earlier peoples waited? You will find no alteration whatsoever in Allah's way, and no deviation in Allah's way from one time to another.
أَوَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَكَانُوا أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعْجِزَهُ مِنْ شَيْءٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ إِنَّهُ كَانَ عَلِيمًا قَدِيرًا
(۴۴) کیا انہوں نے زمین میں سیر نہیں کی کہ دیکھتے کہ ان سے پہلے لوگوں کا کیا انجام ہوا ۔ وہ ان سے زیادہ قوی تھے ۔ (زبردست تھے) ۔ مگر آسمان اور زمین میں سے کوئی چیز خدا کو عاجز نہیں کرسکتی بے شک خدا کا علم بھی ہے ۔ قدرت بھی ہے۔
(44) Did they not travel through the land and see what was the end of those before them? They were mightier than them in power (very formidable). But nothing in the heavens or the earth can make Allah helpless. Indeed Allah is all-knowing and all-powerful.
وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا مَا تَرَكَ عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ دَابَّةٍ وَلَكِنْ يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِعِبَادِهِ بَصِيرًا
(۴۵) اور اگر اللہ لوگوں کے کاموں پر مواخذہ فرماتا ہوتا تو روئے زمین پر ایک کو بھی زندہ نہ چھوڑتا مگر وہ ایک معین مدت تک مہلت دیتا ہے ۔ پھر جب ان کا وقت آجاتا ہے ان کا اجل آجاتی ہے تو اللہ اپنے بندوں کو خوب دیکھ رہا ہے۔
(45) And if Allah were to take people to account for what they have earned, He would not leave a single living creature on its surface. But He grants them respite until an appointed term. Then when their appointed time comes, indeed Allah is well-seeing of His servants.