34. Sabā'
سبأ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَلَهُ الْحَمْدُ فِي الْآخِرَةِ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْخَبِيرُ
(۱) تعریف اللہ ہی کی ہے آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے آسی کا ہے اور انجام کا لحاظ کرتے تعریف خدا ہی کی ہے ۔ جو کچھ کرتا ہے حکمت سے کرتا ہے اور ہر چیز سے باخبر ہے۔
(1) All praise is for Allah to Whom belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth, and to Him belongs all praise in the Hereafter. He is the All-Wise, the All-Aware.
يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا وَهُوَ الرَّحِيمُ الْغَفُورُ
(۲) وہ سب کچھ جانتا ہے جو زمین میں داخل ہوتا ہے اور اس سے نکلتا ہے اور جو آسمان سے اترتا ہے اور جو اس پر چڑھتا ہے اور وہ رحمت کرنے والا اور مغفرت کرنے والا ہے۔
(2) He knows what enters into the earth and what comes out of it, and what descends from the sky and what ascends therein. And He is the Most Merciful, the Most Forgiving.
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَأْتِينَا السَّاعَةُ قُلْ بَلَى وَرَبِّي لَتَأْتِيَنَّكُمْ عَالِمِ الْغَيْبِ لَا يَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَلَا أَصْغَرُ مِنْ ذَلِكَ وَلَا أَكْبَرَ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُبِينٍ
(۳) کافر کہتے ہیں قیامت ہم پر نہ آئے گی ۔ (پیغمبر!) تم کہو ۔ قسم ہے میرے رب کی قیامت ضرور آئے گی ۔ (میرارب) عالم الغیب ہے ۔ کوئی چیز اس سے پوشیدہ نہیں ۔ ذرہ برابر بھی ہو ، آسمانوں میں ہو یا زمین میں ۔ ذرہ سے بھی چھوٹی چیز یا بڑی ۔ سب کتاب (لوح حفوظ) میں ہے۔
(3) The disbelievers say: 'The Hour will not come to us.' Say: 'Yes indeed, by my Lord, it will certainly come to you — He is the Knower of the unseen; not even the weight of an atom is hidden from Him in the heavens or in the earth, nor anything smaller than that or greater, but it is recorded in a Clear Book [the Preserved Tablet].'
لِيَجْزِيَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَئِكَ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ
(۴) (یہ سب کیوں ہورہا ہے) تاکہ ایمان لائیں اور عمل صالح والوں کو جزا دی جائے ۔ ان لوگوں کے لئے مغفرت ہے اور باعزت و کرامت رزق ہے۔
(4) [All this is] so that He may recompense those who believed and did righteous deeds — for them is forgiveness and a most honourable provision.
وَالَّذِينَ سَعَوْا فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مِنْ رِجْزٍ أَلِيمٌ
(۵) اور جو لوگ دوڑتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں ہماری آیتوں کے متعلق (ہم کو ہجرادیں ۔ جھٹلادیں) ہم کو عاجز کریں ۔ (وہ ایسا ہرگز نہ کرسکیں گے) ان کے لئے المناک سزا کا عذاب ہے۔
(5) And those who strive against Our signs, seeking to thwart them [to defeat and deny them — they can never do so], for them is a painful and tormenting punishment.
وَيَرَى الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ الَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ هُوَ الْحَقَّ وَيَهْدِي إِلَى صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ
(۷) اور دیکھ لیں وہ لوگ جنہیں علم دیا گیا ہے اس علم کو جو تم پر تمہارے رب کی طرف سے اتارا گیا ہے کہ وہی حق ہے اور وہ باعزت و قابل حمد خدا کے راستے کی طرف ہدایت کرتا ہے۔
(6) And those who have been given knowledge see that what has been revealed to you from your Lord is the truth, and it guides to the path of the Almighty, the Praiseworthy.
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا هَلْ نَدُلُّكُمْ عَلَى رَجُلٍ يُنَبِّئُكُمْ إِذَا مُزِّقْتُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ إِنَّكُمْ لَفِي خَلْقٍ جَدِيدٍ
(۷) اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ کہتے ہیں کیا ہم تم کو ایک آدمی کی خبر دیتا ہے (اور کہتا ہے) کہ جب تم ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے تو تم ایک نئی خلقت کی ہوگی۔
(7) And those who disbelieve say: 'Shall we point you to a man who informs you that when you have been utterly scattered to pieces, you shall indeed be raised in a new creation?'
أَفْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَمْ بِهِ جِنَّةٌ بَلِ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ فِي الْعَذَابِ وَالضَّلَالِ الْبَعِيدِ
(۸) کیا اس شخص نے اللہ پر افترا پردازی کی ہے یا دیوانہ ہے ؟ (نہیں) بلکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ عذاب اور بڑی ضلالت میں گرفتار ہیں۔
(8) Has he invented a lie against Allah, or is there madness in him? No indeed — those who do not believe in the Hereafter are in punishment and far-gone error.
أَفَلَمْ يَرَوْا إِلَى مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنْ نَشَأْ نَخْسِفْ بِهِمُ الْأَرْضَ أَوْ نُسْقِطْ عَلَيْهِمْ كِسَفًا مِنَ السَّمَاءِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِكُلِّ عَبْدٍ مُنِيبٍ
(۹) کیا ان لوگوں نے ان تمام چیزوں کو نہیں دیکھا جو ان کے آگے پیچھے ہیں ۔ زمین ہو یا آسمان کہ اگر ہم چاہیں توان کو زمین میں دھسا دیں یا آسمان کا ایک ٹکڑا ان پر گرادیں ۔ اس میں ہراس بندہ کے لئے نشانی ہے جو خدا کی طرف رجوع کرتا ہے اور اس سے انابت رکھتا ہے۔
(9) Have they not then observed what is before them and behind them of the sky and the earth? If We will, We could cause the earth to swallow them up or cause fragments of the sky to fall upon them. In that is a sign for every servant who turns penitently to Allah.
وَلَقَدْ آتَيْنَا دَاوُدَ مِنَّا فَضْلًا يَا جِبَالُ أَوِّبِي مَعَهُ وَالطَّيْرَ وَأَلَنَّا لَهُ الْحَدِيدَ
(۱۰) اور ہم نے داود کو اپنے فضل (کرم) سے سرفراز کیا تھا ۔ (اس کے فضل سے یہ بھی ہے) اے پہاڑو تم اور پرندے ذکر کا ساتھ دیں اور ہم نے داود کے لئے لوہے کو نرم اور ملائم کردیا تھا۔
(10) And We certainly bestowed favour upon David from Us: 'O mountains! Echo [Allah's praises] with him, and the birds too.' And We made iron soft for him.
أَنِ اعْمَلْ سَابِغَاتٍ وَقَدِّرْ فِي السَّرْدِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
(۱۱) (اور یہ حکم دیا) کہ پوری زرہیں بناؤ اور کڑیوں میں اندازہ قائم رکھو ۔ اچھے کام کرو میں تمہارے اعمال سے یقیناً واقف ہوں۔
(11) [Commanding him:] 'Make full coats of mail, and measure well the links.' And do righteous deeds — indeed I am Watchful of all that you do.
وَلِسُلَيْمَانَ الرِّيحَ غُدُوُّهَا شَهْرٌ وَرَوَاحُهَا شَهْرٌ وَأَسَلْنَا لَهُ عَيْنَ الْقِطْرِ وَمِنَ الْجِنِّ مَنْ يَعْمَلُ بَيْنَ يَدَيْهِ بِإِذْنِ رَبِّهِ وَمَنْ يَزِغْ مِنْهُمْ عَنْ أَمْرِنَا نُذِقْهُ مِنْ عَذَابِ السَّعِيرِ
(۱۲) اور ہم نے سلیمان کے لئے ہوا کو مسخر کردیا تھا ۔ مح کے سفر میں ایک مہینہ کا فاصلہ ہوتا اور شام کے سفر کے ایک مہینہ کا فاصلہ ۔ اور ہم نے سلیمان کے لئے تانبے کے چشمے بہادیئے تھے ۔ اور (ان کے) کچھ جن سلیمان کے لئے بھیجے تھے جو ان کے سامنے اپنے رب کی اذن سے کام کرتے تھے ۔ اور (ان کے لئے) بعض ایسے جنوں کو بھی مسخر کردیا تھا جو ان کے سامنے کام کرتا تھا اور جو ان میں سے ہمارے حکم سے رو گردانی کرتے ہم اسے دوزخ کی سزا چکھاتے۔
(12) And for Solomon We subjugated the wind — its morning journey was a month's distance and its evening journey was a month's distance. And We caused a spring of molten copper to flow for him. And of the jinn, some worked before him by the permission of his Lord; and whoever of them deviated from Our command, We would make him taste the punishment of the blazing Fire.
يَعْمَلُونَ لَهُ مَا يَشَاءُ مِنْ مَحَارِيبَ وَتَمَاثِيلَ وَجِفَانٍ كَالْجَوَابِ وَقُدُورٍ رَاسِيَاتٍ اعْمَلُوا آلَ دَاوُدَ شُكْرًا وَقَلِيلٌ مِنْ عِبَادِيَ الشَّكُورُ
(۱۳) وہ کام کرتے جو (سلیمان) چاہتے ہیں محرابوں میں کام اور تصویریں بناتے اور (بڑے بڑے) لگن حوضوں کی طرح اور دیکھیں (چلتوں پر) جمی ہوئی تھیں ۔ اور آل داود تم شکرادا کرو ۔ مگر میرے بندوں میں سے بہت کم بندے شکرگزار ہیں۔
(13) They made for him whatever he wished — archways, statues, basins like large water troughs, and great cooking pots firmly fixed. 'Give thanks, O family of David!' And few among My servants are truly grateful.
فَلَمَّا قَضَيْنَا عَلَيْهِ الْمَوْتَ مَا دَلَّهُمْ عَلَى مَوْتِهِ إِلَّا دَابَّةُ الْأَرْضِ تَأْكُلُ مِنْسَأَتَهُ فَلَمَّا خَرَّ تَبَيَّنَتِ الْجِنُّ أَنْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ الْغَيْبَ مَا لَبِثُوا فِي الْعَذَابِ الْمُهِينِ
(۱۴) پھر جب ہم نے ان پر (سلیمان علیہ السلام) موت کا حکم دے دیا تو ان کے مرنے کی (جنوں کو) کسی نے اطلاع نہیں دی ۔ (جنوں کی) مگر زمین کا کیڑا ۔ (دیک ۔ گھن) کہ ان کے عصا کو کھاتا جارہا تھا ۔ پھر جب گر پڑے (سلیمان علیہ السلام) تو جنوں کو معلوم ہوگیا کہ اگر وہ غیب دان ہوتے تو اس ذلت کے عذاب میں نہ رہتے۔
(14) Then when We decreed death for him [Solomon, peace be upon him], nothing revealed his death to the jinn except a creature of the earth [a termite — a woodworm] that was eating his staff. When he fell down, the jinn realised that if they had known the unseen, they would not have continued in the humiliating punishment.
لَقَدْ كَانَ لِسَبَإٍ فِي مَسْكَنِهِمْ آيَةٌ جَنَّتَانِ عَنْ يَمِينٍ وَشِمَالٍ كُلُوا مِنْ رِزْقِ رَبِّكُمْ وَاشْكُرُوا لَهُ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ
(۱۵) سبا کے لوگوں کے لئے ان کے سکونت پزیری کے مقام میں (ان کی رہنے کی جگہ) خدا کی قدرت کی ایک بڑی نشانی تھی ۔ دو باغ دائیں بائیں تھے ۔ اللہ کا رزق کھاؤ اور اس کا شکر کرو (اس کی قدر کرو) ۔ شہر بھی اچھا ہے اور پروردگار بھی مغفرت کرنے والا ہے۔
(15) Indeed there was for the people of Saba' in their dwelling place a sign — two gardens on the right and the left. [They were told:] 'Eat of the provision of your Lord and be grateful to Him.' A good land and a Most Forgiving Lord.
فَأَعْرَضُوا فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ سَيْلَ الْعَرِمِ وَبَدَّلْنَاهُمْ بِجَنَّتَيْهِمْ جَنَّتَيْنِ ذَوَاتَيْ أُكُلٍ خَمْطٍ وَأَثْلٍ وَشَيْءٍ مِنْ سِدْرٍ قَلِيلٍ
(۱۶) پھر انہوں نے اعراض کیا (سرتابی کی) ۔ پھر ہم نے ان پر بند (توڑطغیانی) کا سیلاب بھیجا اور ان کے دو باغوں کے عوض ایسے دو باغ دیئے جن میں بدمزہ کیلے جھاڑ اور تھل کے درخت اور قدرے قلیل بیر کے درخت تھے۔
(16) But they turned away, so We sent upon them the flood of the dam [the overwhelming torrent], and We replaced their two gardens with two gardens yielding bitter fruit, tamarisk shrubs, and a few lote trees.
ذَلِكَ جَزَيْنَاهُمْ بِمَا كَفَرُوا وَهَلْ نُجَازِي إِلَّا الْكَفُورَ
(۱۷) یہ سزا ہم نے ان کی ناشکری کی وجہ سے دی ۔ اور ہم ایسی سزا انہیں دیتے ہیں مگر ناشکرے کو۔
(17) That was their recompense because they were ungrateful. And We do not give such retribution except to the deeply ungrateful.
وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الْقُرَى الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا قُرًى ظَاهِرَةً وَقَدَّرْنَا فِيهَا السَّيْرَ سِيرُوا فِيهَا لَيَالِيَ وَأَيَّامًا آمِنِينَ
(۱۸) ہم نے آباد کردی تھی (ملک سبا اور ملک شام کی) بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکت دی تھی ۔ بہت سی بستیاں جو نظر آتی ہیں اور (مسافروں کے) چلنے کے لئے بھی حد بندی کردی تھی ۔ امن و امان کے ساتھ رات دن ان میں چلو۔
(18) And We had set between them and the towns We had blessed prominently visible townships, and We had apportioned the journey therein: 'Travel through them by night and by day in safety.'
فَقَالُوا رَبَّنَا بَاعِدْ بَيْنَ أَسْفَارِنَا وَظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ فَجَعَلْنَاهُمْ أَحَادِيثَ وَمَزَّقْنَاهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ
(۱۹) پھر ان لوگوں نے کہا ! اے ہمارے پروردگار ! ہمارے سفروں کو دور دراز کردے اور (ناشکری کرکے) انہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا ۔ پھر ہم نے ان کو (بلاک کرکے) قصہ کہانی بنادیا اور ان کو ریزہ ریزہ کردیا (ان کی دھجیاں بکھیر دیں) ۔ اس میں ہر صابر و شاکر کے لئے نشانیاں ہیں۔
(19) But they said: 'Our Lord, make the distances between our journeys longer.' And they wronged themselves [by being ungrateful], so We made them tales [of the past] and scattered them utterly [dispersed them entirely]. Indeed in that are signs for every patient, grateful person.
وَلَقَدْ صَدَّقَ عَلَيْهِمْ إِبْلِيسُ ظَنَّهُ فَاتَّبَعُوهُ إِلَّا فَرِيقًا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
(۲۰) اور شیطان نے ان لوگوں کے بارے میں جو رائے قائم کی تھی ، اسے سچا کر دکھایا پھر ان لوگوں نے اس کا (اس کا کہنا بھی مان لیا) اتباع بھی کی ۔ سوائے ایماندروں کے ایک گروہ کے (کہ اس نے شیطان کی اتباع نہیں کی)۔
(20) And Iblīs had confirmed his conjecture about them, and they followed him — all except a group of the believers [who did not follow Iblīs].
وَمَا كَانَ لَهُ عَلَيْهِمْ مِنْ سُلْطَانٍ إِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ يُؤْمِنُ بِالْآخِرَةِ مِمَّنْ هُوَ مِنْهَا فِي شَكٍّ وَرَبُّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ حَفِيظٌ
(۲۱) شیطان کا ان لوگوں پر کسی قسم کا تسلط ہرگزنہیں ۔ (اور بظاہر غلط مشورہ دینے سے جو ایک صورت پیدا ہوئی وہ بھی) اس وجہ سے ہے کہ ہم تمیز کریں کہ کون آخرت پر ایمان رکھتا ہے اور کون اس کے متعلق شک میں پڑا ہے اور تمہارا رب ہر شئے کا نگہبان اور نگران رہا ہے۔
(21) And he had no authority over them — but that We might distinguish who believes in the Hereafter from those who are in doubt about it. And your Lord watches over all things.
قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَمْلِكُونَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَمَا لَهُمْ فِيهِمَا مِنْ شِرْكٍ وَمَا لَهُ مِنْهُمْ مِنْ ظَهِيرٍ
(۲۲) (پیغمبر!) تم کہو ۔ جن کو تم (خدائی میں شریک مانتے ہو) خدا کے سوا (حکومت) سمجھتے ہو انہیں ذرا پکارو ۔ وہ ذرہ برابر بھی نہ آسمانوں میں اختیار رکھتے ہیں ۔ نہ زمین میں اور نہ ان دونوں میں ان کی کوئی شرکت ہے اور نہ ان میں سے (اللہ کا) کوئی کام کرنے میں یارو مددگار ہے۔
(22) Say: 'Call upon those whom you imagine besides Allah — they do not possess even the weight of an atom in the heavens or in the earth, nor do they have any share in either, nor does Allah have any helper among them.'
وَلَا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ عِنْدَهُ إِلَّا لِمَنْ أَذِنَ لَهُ حَتَّى إِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوبِهِمْ قَالُوا مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ قَالُوا الْحَقَّ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ
(۲۳) اور اس کے پاس شفاعت کام نہ آئے گی ۔ مگر اس شخص کی جس کو (خدانے) اذن اور اجازت دی ہو ۔ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور ہوجائے گی تو کہیں گے کہ تمہارے رب نے کیا فرمایا ۔ کہیں گے سچ اور اس کا مرتبہ اعلیٰ ہے اس کی قدر و منزلت بڑی ہے۔
(23) And intercession before Him is of no avail except for one whom He grants permission. When fear is lifted from their hearts, they ask: 'What did your Lord say?' They say: 'The truth!' And He is the Most High, the Most Great.
قُلْ مَنْ يَرْزُقُكُمْ مِنَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ قُلِ اللَّهُ وَإِنَّا أَوْ إِيَّاكُمْ لَعَلَى هُدًى أَوْ فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ
(۲۴) تم کہو ۔ آسمانوں اور زمین میں سے کون تم کو رزق دیتا ہے ۔ کہو اللہ ۔ اور ہم یا تم ہدایت پر ہیں یا کھلی ضلالت پر۔
(24) Say: 'Who provides for you from the heavens and the earth?' Say: 'Allah.' And indeed either we or you are upon right guidance or in clear error.
قُلْ لَا تُسْأَلُونَ عَمَّا أَجْرَمْنَا وَلَا نُسْأَلُ عَمَّا تَعْمَلُونَ
(۲۵) (اے رسول کریم!) تم کہو تم سے ہمارے گناہوں کی بازپرس نہ ہوگی اور ہم سے تمہارے اعمال کی باز پرس نہ ہوگی۔
(25) Say [O Most Generous Messenger!]: 'You will not be questioned about our sins, nor will we be questioned about what you do.'
قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَهُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِيمُ
(۲۶) تم کہو! ہمارا پروردگار ہم کو تم کو (قیامت کے دن) جمع کرے گا ۔ پھر وہی حق کے ساتھ ہمارے تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا ۔ وہی حق کا دروازہ کھولنے والا ہے، وہی علم والا ہے۔
(26) Say: 'Our Lord will gather us together [on the Day of Judgement], then He will judge between us with truth — and He is the Opener [of truth], the All-Knowing.'
قُلْ أَرُونِيَ الَّذِينَ أَلْحَقْتُمْ بِهِ شُرَكَاءَ كَلَّا بَلْ هُوَ اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(۲۷) تم کہو ۔ ذرا مجھے دکھا تو دو ۔ ان لوگوں کو جنہیں تم خدا سے ملاتے ہو ۔ اس کا شریک ٹھہراتے ہو ۔ ہرگز نہیں بلکہ وہی اللہ عزیز و حکیم ہے۔
(27) Say: 'Show me those whom you have attached to Him as partners.' No indeed — He is Allah, the Almighty, the All-Wise.
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَّةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
(۲۸) اے پیغمبر! ہم نے تم کو تمام دنیا کے لوگوں کیلئے پیغمبر بناکر بھیجا ہے ۔ تم خوش خبری بھی دیتے ہو اور ڈراتے بھی ہو ۔ مگر اکثر لوگ بدمعاش اور بے علم ہیں۔
(28) And We have not sent you [O Prophet!] except as a [mercy] to all mankind, as a bearer of glad tidings and a warner. But most people do not know.
وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ
(۲۹) اور (مشکرین) کہتے ہیں ۔ یہ وعدہ کب ہے (کب پورا ہوگا) اگرتم سچے ہو (تو بتادو)۔
(29) And they [the polytheists] say: 'When is this promise to be fulfilled — if you are truthful?'
قُلْ لَكُمْ مِيعَادُ يَوْمٍ لَا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا تَسْتَقْدِمُونَ
(۳۰) (پیغمبر!) تم کہہ دو تمہارے لئے ایک ایسے دن کا وعدہ ہے جس سے تم نہ ایک گھڑی پیچھے رہ سکو گے اور نہ ایک گھڑی آگے بڑھ سکو گے۔
(30) Say [O Prophet!]: 'For you is the appointment of a Day from which you cannot lag behind by an hour, nor can you advance it.'
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَنْ نُؤْمِنَ بِهَذَا الْقُرْآنِ وَلَا بِالَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَلَوْ تَرَى إِذِ الظَّالِمُونَ مَوْقُوفُونَ عِنْدَ رَبِّهِمْ يَرْجِعُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ الْقَوْلَ يَقُولُ الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا لَوْلَا أَنْتُمْ لَكُنَّا مُؤْمِنِينَ
(۳۱) کافروں نے کہا ۔ ہم نہ قرآن پر ایمان لائیں گے اور نہ ان احکام پر جو اس کے سامنے ہیں (اس سے پہلے) اور کاش (اے خاطب!) تو دیکھتا کہ دربار الٰہی میں ظالموں کو کھڑے کیا ہے ، ایک دوسرے کی باتوں کو رد کررہا ہے ۔ ضعیف لوگ قوی لوگوں سے کہہ رہے ہیں ۔ اگر تم نہ ہوتے ، ہم مسلمان ہوتے ، با ایمان ہوتے۔
(31) And the disbelievers said: 'We will never believe in this Qur'an, nor in what came before it [preceding scriptures].' If only you [O addressee!] could see when the wrongdoers are made to stand before their Lord, turning the blame on one another. The weak say to the arrogant: 'Were it not for you, we would have been believers.'
قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا لِلَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا أَنَحْنُ صَدَدْنَاكُمْ عَنِ الْهُدَى بَعْدَ إِذْ جَاءَكُمْ بَلْ كُنْتُمْ مُجْرِمِينَ
(۳۲) سرکشوں نے ضعیفوں سے کہا ۔ کیا ہم نے تم کو ہدایت سے روکا تھا جب وہ تمہارے پاس پہنچ چکی تھی؟ (نہیں) بلکہ تم ہی قصور وار (گنہگار) ہو۔
(32) The arrogant said to the weak: 'Did we prevent you from guidance after it had come to you? No — you yourselves were sinners [guilty ones].'
وَقَالَ الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا بَلْ مَكْرُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ إِذْ تَأْمُرُونَنَا أَنْ نَكْفُرَ بِاللَّهِ وَنَجْعَلَ لَهُ أَنْدَادًا وَأَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ
(۳۳) اور ضعیفوں نے قویوں سے کہا ۔ (نہیں) بلکہ تمہاری رات دن کی تدبیروں نے (ہم کو بہکایا) کیونکہ تم کو ہم کو حکم دیتے تھے (ہم کو ورغلاتے تھے) کہ ہم اللہ سے انکار کریں اور اس کے لئے شریک ماریں اور وہ دل ہی دل میں نادم ، پشیمان ہونے لگے جب عذاب ان کے سامنے آگیا۔
(33) And the weak said to the arrogant: 'No — it was your scheming day and night, ordering us [inciting us] to disbelieve in Allah and to set up rivals for Him.' And they concealed their remorse when they saw the punishment [coming before them].
وَمَا أَرْسَلْنَا فِي قَرْيَةٍ مِنْ نَذِيرٍ إِلَّا قَالَ مُتْرَفُوهَا إِنَّا بِمَا أُرْسِلْتُمْ بِهِ كَافِرُونَ
(۳۴) (کسی گاؤں کسی قبیہ) کسی بستی میں ہم نے پیغمبر نہیں بھیجا مگر اس کے آسودہ اور خوش حال لوگوں نے کہا جس (دی) کے ساتھ بھیجے ہو ہم اس کو نہیں مانتے۔
(34) And We did not send a warner to any township but its wealthy and comfortable people said: 'Indeed we are disbelievers in what you have been sent with.'
وَقَالُوا نَحْنُ أَكْثَرُ أَمْوَالًا وَأَوْلَادًا وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ
(۳۵) اور ان لوگوں نے کہا ہمارے مال اور عیال میں کی زیادتی ہے ۔ اور ہم کو ہرگز عذاب نہ ہوگا۔
(35) And they said: 'We have more wealth and more children — and we shall not be punished.'
قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
(۳۶) تم کہو! بے شک میرا رب جس کے رزق کو چاہتا ہے کشادہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے ۔ مگر اکثر لوگ (اس کے اسرار اور حکمتوں سے) واقف نہیں۔
(36) Say: 'Indeed my Lord extends provision for whom He wills and restricts it for whom He wills — but most people do not know [His secrets and wisdom].'
وَمَا أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ بِالَّتِي تُقَرِّبُكُمْ عِنْدَنَا زُلْفَى إِلَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَأُولَئِكَ لَهُمْ جَزَاءُ الضِّعْفِ بِمَا عَمِلُوا وَهُمْ فِي الْغُرُفَاتِ آمِنُونَ
(۳۷) اور تمہارے مال اور تمہاری اولاد ہمارے پاس تقرب لانے والی چیز نہیں پیدا کرسکتی مگر جو ایمان لائے اور عمل صالح بھی رکھے تو ان کے اعمال کی وجہ سے ان کو مضاعف جزا ملے گی (دونا ثواب ملے گا) ان کے اچھے کاموں کی وجہ سے اور وہ بالا خانوں میں امن و چین سے ہوں گے۔
(37) And your wealth and your children will not bring you nearer to Us in the least — except for one who believes and does righteous deeds. For such, there is a doubled reward [double reward] for their deeds, and they shall dwell in the upper chambers in peace.
وَالَّذِينَ يَسْعَوْنَ فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَئِكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ
(۳۸) اور جو لوگ دوڑتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں ہماری آیتوں کے ہرانے کے (اپنے اعتراضات سے) ہم کو عاجز کرنے کے ۔ وہ عذاب کے لئے (حاضر کئے جاتے ہیں) پکڑے جاتے ہیں۔
(38) And those who strive against Our signs to thwart them [seeking to defeat Us with their objections], they will be brought [to stand] in punishment.
قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ لَهُ وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ وَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ
(۳۹) (پیغمبر!) تم کہو ۔ بے شک میرا پروردگار اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے روزی دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے تنگ کرتا ہے اور جو تم خرچ کرو تم کچھ بھی تو خدا اللہ اس کا عوض دیتا ہے اور وہی بہترین رزق ، روزی دینے والا ہے۔
(39) Say [O Prophet!]: 'Indeed my Lord extends provision to whomever He wills of His servants, and restricts it. And whatever you spend of anything, He will replace it — and He is the best of providers.'
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ يَقُولُ لِلْمَلَائِكَةِ أَهَؤُلَاءِ إِيَّاكُمْ كَانُوا يَعْبُدُونَ
(۴۰) اور اس دن کو یاد کرو جس دن اللہ ان سب کو ایک جگہ جمع کرے گا (ان کا حشر ہوگا) پھر (اللہ تعالیٰ) فرشتوں سے فرمائے گا ۔ کیا یہ وہی لوگ ہیں جو تمہاری عبادت کرتے تھے (اور تمہاری پوجا کرتے تھے)۔
(40) And remember the Day when He will gather them all together, then say to the angels: 'Were these the ones who used to worship you [and bow down to you]?'
قَالُوا سُبْحَانَكَ أَنْتَ وَلِيُّنَا مِنْ دُونِهِمْ بَلْ كَانُوا يَعْبُدُونَ الْجِنَّ أَكْثَرُهُمْ بِهِمْ مُؤْمِنُونَ
(۴۱) (فرشتے) کہیں گے ۔ تو پاک ہے ۔ تو پاک ہے ۔ ہمارا کارساز ہے نہ کہ وہ ۔ بلکہ یہ لوگ جنوں کی پوجا کرتے تھے اور ان کے اکثر ان پر ایمان لائے ہوئے تھے۔
(41) The angels will say: 'Glory be to You! You are our Protector, not them. Rather, they were worshipping the jinn — most of them were believers in them.'
فَالْيَوْمَ لَا يَمْلِكُ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ نَفْعًا وَلَا ضَرًّا وَنَقُولُ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذُوقُوا عَذَابَ النَّارِ الَّتِي كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُونَ
(۴۲) پھر آج تم میں سے نہ کوئی کسی کو نفع پہنچانے کی قدرت رکھتا ہے اور نہ ضرر اور ہم ان ظالموں اور سرکشوں سے کہیں گے کہ اس عذاب دوزخ کا مزہ چکھو جس کی تم تکذیب کیا کرتے تھے (جھٹلاتے تھے)۔
(42) So today no one among you has power to benefit or harm another, and We say to those who did wrong: 'Taste the punishment of the Fire which you used to deny [reject].'
وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمُ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالُوا مَا هَذَا إِلَّا رَجُلٌ يُرِيدُ أَنْ يَصُدَّكُمْ عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ آبَاؤُكُمْ وَقَالُوا مَا هَذَا إِلَّا إِفْكٌ مُفْتَرًى وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُبِينٌ
(۴۳) ان (کافروں) کو جب ہماری واضح آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو آپس میں کہتے ہیں ۔ یہ کچھ نہیں بس ایک شخص جو صرف یہ چاہتا ہے کہ تم کو روکے ان چیزوں سے جن کی تمہارے باپ دادا پوجا کرتے تھے اور کہا یہ تو سراسر جھوٹا بناؤ افترا ہے ۔ اور جب حق ان کافروں کے پاس آیا تو کہا یہ تو یقیناً سراسر جادو ہے۔
(43) When Our clear signs are recited to them [the disbelievers], they say among themselves: 'This is nothing but a man who wants to turn you away from what your forefathers used to worship.' And they said: 'This is nothing but a fabricated lie.' And those who disbelieved said of the truth when it came to them: 'This is nothing but plain sorcery.'
وَمَا آتَيْنَاهُمْ مِنْ كُتُبٍ يَدْرُسُونَهَا وَمَا أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمْ قَبْلَكَ مِنْ نَذِيرٍ
(۴۴) اور ہم نے تو ان کو دیں نہیں دی ان کو کچھ کتابیں جن کو وہ پڑھتے ہیں اور نہیں بھیجا ان کے پاس تم سے پہلے کوئی پیغمبر ڈرانے والا ۔
(44) And We had not given them any books they could study, nor had We sent to them before you any warner.
وَكَذَّبَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَمَا بَلَغُوا مِعْشَارَ مَا آتَيْنَاهُمْ فَكَذَّبُوا رُسُلِي فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ
(۴۵) ان سے پہلے بھی جو لوگ تھے انہوں نے بھی تکذیب کی ۔ اور ہم نے ان کو جو کچھ دیا تھا انہوں نے اس کی حقیقت (اس کی حقیقت کے) دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے (بالکل نہ سمجھے) پھر ہمارے پیغمبروں کو جھٹلاتے رہے ۔ پھر (اس جھٹلانے کا انجام کیا ہوا) (اور اس جھٹلانے کا انجام ہمیشہ کیسا ہوتا ہے)۔ پھر میرا عذاب کیسا نازل ہوا۔
(45) And those before them also denied — and they [the people of Makkah] have not reached a tenth of what We had given those earlier ones — and they [too] denied My messengers. So how terrible was My rejection of them!
قُلْ إِنَّمَا أَعِظُكُمْ بِوَاحِدَةٍ أَنْ تَقُومُوا لِلَّهِ مَثْنَى وَفُرَادَى ثُمَّ تَتَفَكَّرُوا مَا بِصَاحِبِكُمْ مِنْ جِنَّةٍ إِنْ هُوَ إِلَّا نَذِيرٌ لَكُمْ بَيْنَ يَدَيْ عَذَابٍ شَدِيدٍ
(۴۶) تم کہو تم کو ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں ۔ دو دو ، ایک ایک کھڑے ہوجاؤ اور ذرا سوچو کہ تمہارا ساتھی (تمہارے پیغمبر) دیوانہ تو نہیں ۔ (اس کو جنون نہیں ہوگیا) وہ تو صرف تم کو آگے آنے والی ایک بڑی آفت سے ڈراتا ہے۔
(46) Say: 'I counsel you to one thing only: that you stand before Allah, two by two and one by one, and then reflect — your companion [your Prophet] is not mad. He is only a warner to you before a severe punishment.'
قُلْ مَا سَأَلْتُكُمْ مِنْ أَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ
(۴۷) تم کہو میں تم سے جس چیز کا سوال کرتا ہوں وہ تو تمہاری ہی ملک ہے ۔ میرا اجر میرا ثواب اللہ دینے والا ہے اور اللہ ہر چیز کو حاضر و ناظر ہے۔
(47) Say: 'Whatever reward I may ask of you — it is yours [I ask nothing of you]. My reward is only upon Allah, and He is Witness over all things.'
قُلْ إِنَّ رَبِّي يَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَّامُ الْغُيُوبِ
(۴۸) تم کہو ۔ میرا رب باطل سے حق کا سر کچلتا ہے ۔ وہ علّام الغیوب ہے ۔ (غیب کی باتوں کو خوب جانتا ہے)۔
(48) Say: 'My Lord hurls truth [against falsehood and crushes it]. He is the Knower of all that is unseen.'
قُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَمَا يُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ
(۴۹) (پیغمبر!) تم کہو ۔ آچکا ، (حق ظاہر ہوچکا) باطل نہ ابتداء کرسکتا ہے نہ اعادہ ۔ (نہ کسی چیز کو ابتداء پیدا کرسکتا ہے نہ دوبارہ لوٹ سکتا ہے کا اعادہ)۔
(49) Say [O Prophet!]: 'Truth has come, and falsehood can neither originate nor repeat itself [falsehood can neither create anything from the beginning nor bring it back].
قُلْ إِنْ ضَلَلْتُ فَإِنَّمَا أَضِلُّ عَلَى نَفْسِي وَإِنِ اهْتَدَيْتُ فَبِمَا يُوحِي إِلَيَّ رَبِّي إِنَّهُ سَمِيعٌ قَرِيبٌ
(۵۰) (پیغمبر!) تم کہو ! اگر میں ضلالت اور گمراہی پر ہوں تو اس کا وبال میری نفس پر پڑے گا ۔ اور اگر میں ہدایت میں ہوں تو یہ اس وحی کی وجہ سے ہے جو میرے رب کی طرف سے میرے پر آتی ہے ۔ (یہ قرآن کی برکت ہے) یقیناً اللہ سمیع ہے ، قریب ہے۔
(50) Say [O Prophet!]: 'If I go astray, the loss is only upon my own self. And if I am guided, it is because of what my Lord reveals to me [this is the blessing of the Qur'an]. Indeed Allah is All-Hearing, Ever Near.'
وَلَوْ تَرَى إِذْ فَزِعُوا فَلَا فَوْتَ وَأُخِذُوا مِنْ مَكَانٍ قَرِيبٍ
(۵۱) (اے خاطب!) اگر تو ان (گمراہوں) کو دیکھے کہ وہ گھبرا گئے ہیں ۔ (جزع و فزع کر رہے ہیں اور) ان کے بھاگنے کی کوئی صورت نہیں اور قریب ہی کی جگہ سے پکڑلئے ، (گرفتار ہوگئے)۔
(51) [O addressee!] If only you could see when they [the misguided ones] are seized with terror and there is no escape, and they are seized from a nearby place [arrested right there].
وَقَالُوا آمَنَّا بِهِ وَأَنَّى لَهُمُ التَّنَاوُشُ مِنْ مَكَانٍ بَعِيدٍ
(۵۲) اور (قیامت میں) وہ کہیں گے ہم ایمان لائے اور اتنی دور جاگرے کہ ان کے لئے اس کا ہاتھ آنا ممکن نہیں۔
(52) And [on the Day of Judgement] they will say: 'We believe in it.' But how can they reach it from so far away [faith has slipped so far out of their reach]?
وَقَدْ كَفَرُوا بِهِ مِنْ قَبْلُ وَيَقْذِفُونَ بِالْغَيْبِ مِنْ مَكَانٍ بَعِيدٍ
(۵۳) یہ لوگ پہلے سے انکار کرتے رہے ۔ بے دیکھے ، بے سمجھے ، بے تحقیق دور سے انکل پھینک کر باتیں کرتے رہے، (بے ہودہ ہاتھ رہے، بے تکے چلاتے رہے)۔
(53) For they denied it before, and they were casting guesses about the unseen from a distant place [making reckless claims, speaking without knowledge or reflection].
وَحِيلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ كَمَا فُعِلَ بِأَشْيَاعِهِمْ مِنْ قَبْلُ إِنَّهُمْ كَانُوا فِي شَكٍّ مُرِيبٍ
(۵۴) ان کے اور ان کے مقصد کے درمیان (قضاء الٰہی) حائل ہوگئی ہے ، ہم روش ہے ، ہم طریقہ لوگوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ہے ۔ ان کے ساتھ بھی یہی کیا جائے گا ۔ یہ تو شک در شک میں پڑے تھے (ان کے دلوں میں تو بڑی خلش تھی)۔
(54) And a barrier has been placed between them and what they desire [Divine decree has intervened], just as was done with their like before. Indeed they were in a deeply disturbing doubt [there was great turmoil in their hearts].