33. Al-Aḥzāb
الاحزاب
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ اتَّقِ اللَّهَ وَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَالْمُنَافِقِينَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا
(۱) اے پیغبر! اللہ سے ڈرو اور کافروں اور منافقوں کی اطاعت نہ کرو ۔ (ان کی ہرگز نہ مانو) اس میں کچھ شک نہیں کہ اللہ علیم و حکمت والا ہے ۔
(1) O Prophet! Fear Allah and do not obey the disbelievers and the hypocrites [never comply with them]. There is no doubt that Allah is All-Knowing, All-Wise.
وَاتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا
(۲) اور (اے پیغبر!) تمہارے رب کی طرف سے تم کو جو وحی کی جاتی ہے اس کی اتباع کرو ۔ یقیناً اللہ تم سب کے اعمال سے باخبر ہے ۔
(2) And follow what is revealed to you from your Lord. Indeed, Allah is All-Aware of what you all do.
وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ وَكَفَى بِاللَّهِ وَكِيلًا
(۳) اور خدا پر توکل کرو ۔ خدا کا رازساز کافی ہے (بس ہے) ۔
(3) And put your trust in Allah. Allah is sufficient as a Disposer of affairs (He alone suffices).
مَا جَعَلَ اللَّهُ لِرَجُلٍ مِنْ قَلْبَيْنِ فِي جَوْفِهِ وَمَا جَعَلَ أَزْوَاجَكُمُ اللَّائِي تُظَاهِرُونَ مِنْهُنَّ أُمَّهَاتِكُمْ وَمَا جَعَلَ أَدْعِيَاءَكُمْ أَبْنَاءَكُمْ ذَلِكُمْ قَوْلُكُمْ بِأَفْوَاهِكُمْ وَاللَّهُ يَقُولُ الْحَقَّ وَهُوَ يَهْدِي السَّبِيلَ
(۴) خدا نے کسی کے پیٹ میں دو دل نہیں دیئے اور نہ ان بیویوں کو جن سے تم ظہار کرتے ہو ، تمہاری ماؤں بنائے اور نہ تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارے بیٹے بنائے ۔ یہ سب تمہارے منہ کی باتیں ہیں ۔ (تمہارے کہنے سے ہو جاتے) اور اللہ حق بات فرماتا ہے اور وہ سیدھا راستہ دکھاتا ہے ۔
(4) Allah has not placed two hearts within a man's chest, nor has He made your wives whom you declare as your mothers' backs [through ẓihār] into your actual mothers, nor has He made your adopted sons your real sons. These are merely words of your mouths [spoken without reality]. Allah speaks the truth, and He guides the [right] way.
ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ فَإِنْ لَمْ تَعْلَمُوا آبَاءَهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَمَوَالِيكُمْ وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أَخْطَأْتُمْ بِهِ وَلَكِنْ مَا تَعَمَّدَتْ قُلُوبُكُمْ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا
(۵) ان کو ان کے باؤں کی طرف نسبت دے کر پکارو ۔ یہ خدا کے پاس انصاف کی بات راستی کا تقاضا ہے ۔ پھر اگرتم ان کے باپ دادا سے واقف نہیں تو تمہارے دینی بھائی اور دوست چلے ہو اور اگر غلطی و خطا سے تم کوئی کام کرجاؤ (یا کوئی بات کہ جاؤ) تو اس پر کچھ گناہ نہیں ۔ مگر جب تم دل سے ارادہ کرو اور اللہ تو غفور رحیم ہے ۔
(5) Call them by [the names of] their fathers — this is more just before Allah. But if you do not know their fathers, then they are your brothers in faith and your close associates. There is no sin upon you for what you mistakenly do [or say], but [there is accountability for] what your hearts deliberately intend. And Allah is Most Forgiving, Most Merciful.
النَّبِيُّ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَأَزْوَاجُهُ أُمَّهَاتُهُمْ وَأُولُو الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَى بِبَعْضٍ فِي كِتَابِ اللَّهِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُهَاجِرِينَ إِلَّا أَنْ تَفْعَلُوا إِلَى أَوْلِيَائِكُمْ مَعْرُوفًا كَانَ ذَلِكَ فِي الْكِتَابِ مَسْطُورًا
(۶) پیغبر کو مسلمانوں سے زیادہ تعلق ہے ۔ وہی ان کا والی ہے ۔ پیغبر کی بیویاں مسلمانوں کی مائیں ہیں (واجب التعظیم ہیں) اور قرابت دار بھی کتاب اللہ کے مواقق بعض بعض سے زیادہ رشتہ رکھتے ہیں (ان سے لگاؤ اور قرابت کا لحاظ رکھنا ضروری ہے) خواہ ایماندار ہوں یا مہاجر ہوں ۔ اپنے دوستوں سے کچھ بھلائی کرنا چاہو تو کر سکتے ہو ۔ مگر یہ بات لوح محفوظ میں مکتوب ہے ۔
(6) The Prophet is closer to the believers than their own selves, and his wives are their mothers [deserving of veneration]. And blood-relatives are closer to one another in Allah's Book than [other] believers and the emigrants [in terms of inheritance], unless you wish to do some good to your [other] close associates. That is written in the Book.
وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَهُمْ وَمِنْكَ وَمِنْ نُوحٍ وَإِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَأَخَذْنَا مِنْهُمْ مِيثَاقًا غَلِيظًا
(۷) اور یاد رکھو جب کہ ہم نے پیغبروں سے عہد و پیماق لیا اور تم سے اور نوح اور ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ ابن مریم سے بھی اور ہم نے ان سے عہد لیا تو پکا مضبوط ۔
(7) And remember when We took from the prophets their covenant — and from you [O Muḥammad], and from Nūḥ, Ibrāhīm, Mūsā, and ʿĪsā ibn Maryam — and We took from them a solemn, firm covenant.
لِيَسْأَلَ الصَّادِقِينَ عَنْ صِدْقِهِمْ وَأَعَدَّ لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا أَلِيمًا
(۸) (یہ عہد کیوں لیا گیا؟) تاکہ چوں کے سچ کی تحقیقات کرے اور کافروں کے لئے تو عذاب الیم تیار کررکھا ہے ۔
(8) [This covenant was taken] so that He may question the truthful about their truthfulness. And He has prepared for the disbelievers a painful punishment.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَاءَتْكُمْ جُنُودٌ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا وَجُنُودًا لَمْ تَرَوْهَا وَكَانَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًا
(۹) اے مسلمانو! اللہ کی اس نعمت کو ذرا یاد کرو ۔ جب بہت سے لشکر تمہارے پاس آپنچے تھے (تم پر پرفوج چھا آتی تھیں) ۔ پھر ہم نے ان پر سخت آندھیاں بھیج دیں اور ایسے لشکر بھی بھیج دیئے جن کو تم دیکھتے نہ تھے اور اللہ تمہارے اعمال کو دیکھ رہا تھا ۔
(9) O believers! Remember the favour of Allah upon you when armies came against you [and overwhelmed you from all sides], and We sent upon them a fierce wind and forces [of angels] that you did not see. And Allah was All-Seeing of what you did.
إِذْ جَاءُوكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَإِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُونَ
(۱۰) جب کہ کافروں کا لشکر زمین پست و بلند دونوں طرف سے آ رہے تھے ۔ اور آنکھیں پتھرا گئی تھیں ۔ (کچھ کام نہیں کر رہی تھیں) دل بہک بہک جاری تھیں ۔ (کلیجہ منہ کو آجارہے تھے) دل حلق کو پنچے رہے تھے اور تم قسم قسم کے گمان خدا کے متعلق قسم کے گمان کر رہے تھے ۔
(10) When they came upon you from above and from below you, and [when] eyes were paralyzed and hearts reached the throats, and you entertained various [anxious] thoughts about Allah.
هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَزُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا
(۱۱) اس وقت مسلمان قسم قسم کی بلاؤں میں جبلا گئے اور زلزلے میں ڈالے گئے ۔
(11) There the believers were tried and shaken with a severe shaking.
وَإِذْ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ مَا وَعَدَنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ إِلَّا غُرُورًا
(۱۲) اور جب منافقین اور وہ لوگ جن کے دل میں (ضعف یقین کی) بیماری تھی ۔ کہہ رہے تھے ۔ اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے جتنا وعدہ کیا تھا وہ سب صحب دھوکہ تھا ۔
(12) And when the hypocrites and those in whose hearts was disease [of weak faith] were saying: 'Whatever Allah and His Messenger promised us was nothing but deception.'
وَإِذْ قَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ يَا أَهْلَ يَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوا وَيَسْتَأْذِنُ فَرِيقٌ مِنْهُمُ النَّبِيَّ يَقُولُونَ إِنَّ بُيُوتَنَا عَوْرَةٌ وَمَا هِيَ بِعَوْرَةٍ إِنْ يُرِيدُونَ إِلَّا فِرَارًا
(۱۳) اور جب کہ ان میں سے بعض لوگوں نے کہا ۔ اے اہل یثرب ! تمہارے ٹھہرنے کا موقع نہیں ۔ واپس ہوجاؤ ۔ اور بعض لوگ پیغبر سے اجازت مانگ رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ ہمارے گھر بے پناہ ہیں اور کہہ رہے تھے کہ ہمارے گھر بے پناہ ہیں حالانکہ وہ بے پناہ نہ تھے ۔ ان کا ارادہ فرار پر قرار لیتا چاہتے تھے ۔ (وہ فرار پر قرار لیتا چاہتے تھے) ۔
(13) And when a group of them said: 'O people of Yathrib! There is no [safe] place for you to stay, so go back!' And a group of them were asking the Prophet ﷺ for permission [to leave], saying: 'Our homes are exposed [vulnerable]' — whereas they were not exposed. They only wanted to flee [they wished to settle on flight].
وَلَوْ دُخِلَتْ عَلَيْهِمْ مِنْ أَقْطَارِهَا ثُمَّ سُئِلُوا الْفِتْنَةَ لَآتَوْهَا وَمَا تَلَبَّثُوا بِهَا إِلَّا يَسِيرًا
(۱۴) اور اگر (مدینہ کے) چاروں طرف سے ان کے پاس دشمن آ گھسیں اور پھران سے فتنہ پر پُکارا جائے (یا فتنہ و فساد کی خواہش کی جائے) تو براہ بر یہ لوگ مان لیں گے اور اپنے گھروں کے سے بہت کم ٹھیریں گے ۔
(14) And if [enemies] had entered upon them from all sides [of Madīna], then they had been asked to cause discord [fitna], they would certainly have done it, and would have hesitated in it very little.
وَلَقَدْ كَانُوا عَاهَدُوا اللَّهَ مِنْ قَبْلُ لَا يُوَلُّونَ الْأَدْبَارَ وَكَانَ عَهْدُ اللَّهِ مَسْئُولًا
(۱۵) اور حالانکہ ان لوگوں نے اس سے پہلے اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ پیٹھ پھیر کر بھاگ نہ جائیں گے اور اللہ سے جو وعدہ کیا جاتا ہے اس کی باز پرس ہوگی ۔
(15) And indeed they had previously made a covenant with Allah that they would not turn their backs [in retreat]. And the covenant with Allah will surely be questioned [held to account].
قُلْ لَنْ يَنْفَعَكُمُ الْفِرَارُ إِنْ فَرَرْتُمْ مِنَ الْمَوْتِ أَوِ الْقَتْلِ وَإِذًا لَا تُمَتَّعُونَ إِلَّا قَلِيلًا
(۱۶) (پیغبر!) تم کہو موت اور قتل سے اگرتم بھاگو بھی تو (بھاگنے سے بھی) نفع نہ ہوگا اور اس حالت میں (دنیا سے) تمتّع حاصل نہ کرسکیں گے (اور فائدہ نہ اٹھاسکیں گے) ۔
(16) [O Prophet!] Say: 'Flight will never benefit you if you flee from death or killing, for even then you will enjoy [life in this world] only briefly.'
قُلْ مَنْ ذَا الَّذِي يَعْصِمُكُمْ مِنَ اللَّهِ إِنْ أَرَادَ بِكُمْ سُوءًا أَوْ أَرَادَ بِكُمْ رَحْمَةً وَلَا يَجِدُونَ لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا
(۱۷) (پیغبر!) تم کہو ۔ تم کو اللہ کے ہاتھ سے کون بچائے گا ۔ اگر وہ تمہارا برا چاہے یا بھلائی کرنا چاہے ۔ خدا کے سواے وہ اپنے لئے نہ کوئی یار پائیں گے نہ مددگار ۔
(17) [O Prophet!] Say: 'Who is there who can protect you from Allah if He intends harm for you, or if He intends mercy for you?' They will find for themselves, besides Allah, no protector and no helper.
قَدْ يَعْلَمُ اللَّهُ الْمُعَوِّقِينَ مِنْكُمْ وَالْقَائِلِينَ لِإِخْوَانِهِمْ هَلُمَّ إِلَيْنَا وَلَا يَأْتُونَ الْبَأْسَ إِلَّا قَلِيلًا
(۱۸) اللہ کو خوب معلوم ہے ان لوگوں کا حال جو تم میں سے مانع ہوتے ہیں اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں ہمارے پاس آجاؤ اور لڑائی میں آتے نہیں آتے نہیں مگر تھوڑے ۔
(18) Allah knows well those among you who hinder [others from fighting], and those who say to their brothers: 'Come over to us!' — and they themselves barely come to the battle.
أَشِحَّةً عَلَيْكُمْ فَإِذَا جَاءَ الْخَوْفُ رَأَيْتَهُمْ يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ تَدُورُ أَعْيُنُهُمْ كَالَّذِي يُغْشَى عَلَيْهِ مِنَ الْمَوْتِ فَإِذَا ذَهَبَ الْخَوْفُ سَلَقُوكُمْ بِأَلْسِنَةٍ حِدَادٍ أُولَئِكَ لَمْ يُؤْمِنُوا فَأَحْبَطَ اللَّهُ أَعْمَالَهُمْ وَكَانَ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا
(۱۹) یہ تمہارے حق میں بڑے بخیل ہیں ۔ جب ان کو خوف آتا ہے تو تم ان کو دیکھوگے کہ ان کی آنکھیں چکرا رہی ہیں جیسے کسی پر موت کی بے ہوشی آرہی ہو ۔ پھر جب خوف جاتا رہے تو تم پر طعن و تشنیع سے زبان درازی کرتے ہیں ۔ یہ لوگ (اصل میں) ایمان نہیں لائے تھے ۔ لہذا خدا نے ان کے اعمال کو اکارت کردیا تھا اور یہ سب خدا پر آسان ہے ۔
(19) [They are] stingy towards you. When fear comes, you see them looking at you with their eyes rolling like one overcome by the stupor of death. But when the fear subsides, they lash you with sharp tongues [in criticism]. These people never truly believed. So Allah rendered their deeds void, and that is easy for Allah.
يَحْسَبُونَ الْأَحْزَابَ لَمْ يَذْهَبُوا وَإِنْ يَأْتِ الْأَحْزَابُ يَوَدُّوا لَوْ أَنَّهُمْ بَادُونَ فِي الْأَعْرَابِ يَسْأَلُونَ عَنْ أَنْبَائِكُمْ وَلَوْ كَانُوا فِيكُمْ مَا قَاتَلُوا إِلَّا قَلِيلًا
(۲۰) یہ (منافق) گمان کرتے ہیں کہ دشمنوں کے لشکر نہیں چلے گئے ۔ اور اگر یہ لشکر پھر آجائیں تو یہ آرزو کریں کہ کاش ہم اعرابوں کے ساتھ جنگل میں ہوتے ہیں اور دُور ہی سے تمہاری خبریں لیتے ۔ اگر یہ لوگ تمہارے ساتھ ہوتے بھی تو بہت کم لڑتے ۔
(20) These [hypocrites] think the confederate forces have not yet gone. And if the confederates come again, they would wish to be among the Bedouins in the desert, asking about your news from a distance. And even if they were among you, they would fight only very little.
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللَّهَ كَثِيرًا
(۲۱) یقیناً تم لوگوں کے لئے رسول اللہ ﷺ کے لئے ایسے شخص کے لئے جو اللہ اور آخرت کی امید رکھتا ہو ۔ اور اللہ کی بہت یاد کرتا ہو ۔ پیغبر میں ایک بہترین نمونہ ہے (اچھی پیروی ہے) ۔
(21) Indeed, in the Messenger of Allah ﷺ you have an excellent example — for the one who hopes in Allah and the Last Day and remembers Allah much.
وَلَمَّا رَأَى الْمُؤْمِنُونَ الْأَحْزَابَ قَالُوا هَذَا مَا وَعَدَنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَصَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا إِيمَانًا وَتَسْلِيمًا
(۲۲) اور جب مسلمانوں نے احزاب اور لشکر کافر کو دیکھا تو انہوں نے کہا یہ وہی ہے جس کا خدا اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیا تھا اور خدا اور رسول نے جو کچھ فرمایا تھا مچ گیا ۔ اس سے ان کا ایمان اور ان کی اطاعت اور ترقی کرگئی ۔
(22) And when the believers saw the confederates, they said: 'This is what Allah and His Messenger promised us, and Allah and His Messenger spoke the truth.' And it increased them only in faith and submission.
مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا
(۲۳) مسلمانوں میں سے بعض ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے خدا سے جو عہد کیا تھا اس کو پورا کر دکھایا پھر ان میں سے بعض وہ ہیں جنہوں نے اپنا فرضہ پورا کیا اور بعض وہ ہیں جو منتظر ہیں اور اپنے عہد اور اپنے کسی قسم کا تغیر و تبدیل نہیں کیا ۔
(23) Among the believers are men who were true to their covenant with Allah. Some of them have fulfilled their vow [by dying as martyrs], and some of them are still waiting, and they have not changed [their commitment] in the least.
لِيَجْزِيَ اللَّهُ الصَّادِقِينَ بِصِدْقِهِمْ وَيُعَذِّبَ الْمُنَافِقِينَ إِنْ شَاءَ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَحِيمًا
(۲۴) (یہ واقعہ اس لئے ہوا) کہ اللہ سادہ باز لوگوں کو ان کی راست بازی کا صلہ عطا کرے اور منافقوں کو اگر چاہے تو عذاب کرے یا ان کی توبہ قبول فرمائے ۔ اللہ تو یقیناً غفور رحیم ہے ہی ۔
(24) [This happened] so that Allah may reward the truthful for their truthfulness, and punish the hypocrites if He wills, or accept their repentance. Indeed Allah is Most Forgiving, Most Merciful.
وَرَدَّ اللَّهُ الَّذِينَ كَفَرُوا بِغَيْظِهِمْ لَمْ يَنَالُوا خَيْرًا وَكَفَى اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ وَكَانَ اللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزًا
(۲۵) اور اللہ نے کافروں کو اپنے غیظ و غضب میں بھرے ہوئے واپس پلٹا دیا ۔ انہیں اس فوج کشی سے کوئی فائدہ نہ ہوا اور اللہ نے مسلمانوں کو جنگ سے بچالیا اور اللہ قوی ہے ، عزیز زور آور ہے (زبردست ہے) ۔
(25) And Allah turned back those who disbelieved, full of fury — they gained nothing [from the campaign]. And Allah spared the believers from fighting. Allah is Strong, Mighty (Overpowering).
وَأَنْزَلَ الَّذِينَ ظَاهَرُوهُمْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ صَيَاصِيهِمْ وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ فَرِيقًا تَقْتُلُونَ وَتَأْسِرُونَ فَرِيقًا
(۲۶) اور (اللہ نے) ان اہل کتاب کو جنہوں نے کافروں کی پشت پناہی کی تھی (مدد کی تھی) ۔ ان کے قلعوں سے اتارا ۔ ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا اور تم ان میں سے بعض کو قتل کرنے لگے اور بعض کو قید کرنے لگے ۔
(26) And [Allah] brought down those of the People of the Book who supported them [the enemy] from their fortresses, and cast terror into their hearts — you were killing some of them and taking others captive.
وَأَوْرَثَكُمْ أَرْضَهُمْ وَدِيَارَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ وَأَرْضًا لَمْ تَطَئُوهَا وَكَانَ اللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرًا
(۲۷) اور (اللہ نے) تم کو وارث اور مالک بنادیا ۔ ان کی زمینوں کا ۔ ان کے گھروں کا ۔ ان کے مالوں کا اور ایسی زمین کا بھی جہاں تمہارے قدم پنچے نہ تھے (تمہارے زیر قدم وہ زمین آئی تھی) اور اللہ ہر شئے پر قادر ہے ۔
(27) And He made you heirs to their lands, their homes, their wealth, and a land you had not yet set foot on [that too came under your control]. And Allah has power over all things.
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا فَتَعَالَيْنَ أُمَتِّعْكُنَّ وَأُسَرِّحْكُنَّ سَرَاحًا جَمِيلًا
(۲۸) اے پیغبر ! تم اپنی بی بیوں سے کہہ دو اگرتم دنیوی زندگی اور اس کی زیب و زینت کی خواہش مند ہو تو آؤ میں تم کو مال و متاع دوں گا مگر اس کے ساتھ بے لڑے ، چھڑے ، تم کو واپس بھی کردوں گا ۔
(28) O Prophet! Say to your wives: 'If you desire the life of this world and its adornment, then come — I will provide for you and release you in a gracious manner.'
وَإِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ فَإِنَّ اللَّهَ أَعَدَّ لِلْمُحْسِنَاتِ مِنْكُنَّ أَجْرًا عَظِيمًا
(۲۹) اور اگرتم اللہ اور اس کے رسول اور عالم آخرت کو چاہتی ہو تو تم میں سے جو نیک کردار ہیں ان کے لئے اللہ نے نیک کاروں کے لئے عظیم اجر تیار رکھا ہے ۔
(29) And if you desire Allah, His Messenger, and the abode of the Hereafter, then indeed Allah has prepared for the doers of good among you a great reward.
يَا نِسَاءَ النَّبِيِّ مَنْ يَأْتِ مِنْكُنَّ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ يُضَاعَفْ لَهَا الْعَذَابُ ضِعْفَيْنِ وَكَانَ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا
(۳۰) اے پیغبر کی بی بیو! اگرتم میں سے کوئی کسی قسم کی کھلی بے حیائی کی بات کرے گی تو اس کو دوہرا عذاب ہوگا اور یہ اللہ کو کچھ مشکل نہیں ۔
(30) O wives of the Prophet ﷺ! Whoever among you commits a clear indecency — her punishment will be doubled twofold. And that is easy for Allah.
وَمَنْ يَقْنُتْ مِنْكُنَّ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ وَتَعْمَلْ صَالِحًا نُؤْتِهَا أَجْرَهَا مَرَّتَيْنِ وَأَعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِيمًا
(۳۱) اور تم میں سے جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے اور نیک کام کرے تو اس کو دوہرا اجر دیں گے اور ہم نے اس کے لئے اچھا رزق تیار رکھا ہے ۔
(31) And whoever among you is devoutly obedient to Allah and His Messenger and does righteous deeds — We will give her reward twice over, and We have prepared for her a noble provision.
يَا نِسَاءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِنَ النِّسَاءِ إِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلًا مَعْرُوفًا
(۳۲) اے نبی کریم کی بی بیو! تم اور عورتوں کی طرح نہیں ہو ۔ اگرتم نے تقوٰی ، پرہیزگاری اختیار کیا (لوگوں سے) تم عاجزی سے اور دب کر بات نہ کرو کہ وہ شخص جس کے دل میں فساد اور روگ ہے وہ خواہ فاسد خیالات نہ پیدا کرے اور بولو تو سیدھی سادگی بات ، دستور کے موافق گفتگو کرو ۔
(32) O wives of the Prophet ﷺ! You are not like any other women. If you observe taqwā [piety and God-consciousness], then do not speak in a soft, submissive manner lest the one in whose heart is disease [corruption] should be tempted. Rather speak in an appropriate [straightforward] manner.
وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا
(۳۳) تم اپنے گھروں میں بن سنور کے مطابق جاہلیت کے طریقے کے نہ پھرو ۔ اور پابندی اور ڈرتی سے نماز پڑھو اور زکوٰۃ دو ۔ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو ۔ اللہ یہی چاہتا ہے کہ اس گھر کے لوگوں سے یعنی اہل بیت (نبوت) سے پلیدی (گناہوں سے محفوظ رکھے) دور کرے اور خوب صاف پاک کردے ۔
(33) Remain in your homes and do not display yourselves as in the former [manner of] jāhiliyya [pre-Islamic ignorance]. Establish the prayer with regularity and devotion, give zakāh, and obey Allah and His Messenger. Allah only intends to remove from you impurity — O People of the [Prophet's] Household — and to purify you thoroughly.
وَاذْكُرْنَ مَا يُتْلَى فِي بُيُوتِكُنَّ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ وَالْحِكْمَةِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ لَطِيفًا خَبِيرًا
(۳۴) (پیغبر کی بی بیو!) یاد رکھو! اس پر دھیان دو جو کچھ تمہارے گھروں میں اللہ کی آیتوں اور حکمت کی تلاوت کی جاتی ہے ۔ بے شک خدا مہربان ہے ۔ راز داں اور خبردار ہے ۔
(34) [O wives of the Prophet ﷺ!] Remember and reflect upon what is recited in your homes of the signs of Allah and wisdom [the Sunnah]. Indeed, Allah is Subtle, All-Aware.
إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقَانِتِينَ وَالْقَانِتَاتِ وَالصَّادِقِينَ وَالصَّادِقَاتِ وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِرَاتِ وَالْخَاشِعِينَ وَالْخَاشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِينَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّائِمِينَ وَالصَّائِمَاتِ وَالْحَافِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَالْحَافِظَاتِ وَالذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ مَغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا
(۳۵) یقیناً مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور ایمان دار مرد اور ایماندار عورتیں اور فرمان بردار مرد اور عورتیں اور راست گفتار اور راست کردار مرد و عورتیں (یعنی سچ کہتے ہیں اور ان کا دل و زبان ایک ہے) اور صبر و شکیبائی کرنے والے ، مصیبتوں کو برداشت کرنے والے مرد و عورتیں اور عاجزی اور خاکساری کرنے والے مرد و عورتیں اور صدقہ و خیر خیرات کرنے والے مرد و عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد و عورتیں اور اپنے ناموس اور شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور عورتیں اور بکثرت ذکر الٰہی کرنے والے مرد و عورتیں ، اللہ نے ان کیلئے مغفرت اور عظیم اجر تیار رکھا ہے۔
(35) Certainly the Muslim men and Muslim women, and the believing men and believing women, and the obedient men and women, and the truthful men and women (i.e., those whose heart and tongue are one), and the patient and steadfast men and women who endure hardships with forbearance, and the humble and lowly men and women, and the charitable men and women, and the fasting men and women, and those men and women who guard their honour and private parts, and the men and women who remember Allah abundantly — Allah has prepared for them forgiveness and a great reward.
وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا مُبِينًا
(۳۶) اور کسی ایماندار مرد اور عورت کو حق نہیں کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی کام کا حکم دے تو ان کو اپنے کاموں میں سے خود مختاری مناسب نہیں ۔ جس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی اس نے سرعح گمراہی اختیار کرلی۔
(36) And it is not befitting for any believing man or woman that when Allah and His Messenger have decided a matter, they should have a choice in their own affairs. Whoever disobeys Allah and His Messenger has clearly gone astray.
وَإِذْ تَقُولُ لِلَّذِي أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَأَنْعَمْتَ عَلَيْهِ أَمْسِكْ عَلَيْكَ زَوْجَكَ وَاتَّقِ اللَّهَ وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا اللَّهُ مُبْدِيهِ وَتَخْشَى النَّاسَ وَاللَّهُ أَحَقُّ أَنْ تَخْشَاهُ فَلَمَّا قَضَى زَيْدٌ مِنْهَا
(۳۷) اور اس وقت کو بھی یاد رکھو کہ تم اس شخص سے فرما رہے تھے جس پر اللہ نے انعام کیا اور تم نے بھی انعام کیا (یعنی زید سے) کہ اپنی بی بی (زینب) کو اپنی زوجیت میں رہنے دو اور اللہ سے ڈرتے رہو (طلاق کا ارادہ نہ کرو) اور اللہ سے ڈرتے رہو (بدلوکی نہ کرو) اور تم اپنے دل میں جو چھپا چھپاتے تھے جس کو اللہ ظاہر کرنے والا تھا اور تم لوگوں سے ڈرتے تھے اور خدا زیادہ
(37) And recall when you were saying to the one upon whom Allah had bestowed favour and upon whom you too had bestowed favour (i.e., Zayd): 'Keep your wife (Zaynab) with you and fear Allah' — while you were concealing in your heart what Allah was about to reveal, and you feared the people, whereas Allah has more right to be feared. Then when Zayd had fulfilled his purpose with her [continued on next page]
مَا كَانَ عَلَى النَّبِيِّ مِنْ حَرَجٍ فِيمَا فَرَضَ اللَّهُ لَهُ سُنَّةَ اللَّهِ فِي الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ وَكَانَ أَمْرُ اللَّهِ قَدَرًا مَقْدُورًا
(۳۸) جو طریقہ پہلے سے چلا آ رہا ہے اور خدا کا جاری کیا ہوا ہے اس کے کرنے میں پیغمبر پر کوئی حرج نہیں ۔کوئی روک نہیں اور وہ اللہ کا مقررر کیا ہوا ظاہر ہوا۔
(38) There is no constraint on the Prophet in what Allah has prescribed for him — this being the way of Allah with those who passed before, and the command of Allah is a decree firmly determined.
الَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسَالَاتِ اللَّهِ وَيَخْشَوْنَهُ وَلَا يَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا اللَّهَ وَكَفَى بِاللَّهِ حَسِيبًا
(۳۹) جو لوگ اللہ کے پیغام پہنچاتے ہیں اور اس سے ڈرتے ہیں اور اللہ کے سوائے کسی سے نہیں ڈرتے اور حساب کتاب کے لئے اللہ کافی سمجھتے ہیں۔
(39) Those who deliver the messages of Allah and fear Him, and do not fear anyone except Allah — and Allah suffices as Reckoner.
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا
(۴۰) محمد تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں ۔ مگر اللہ کے رسول اور آخری پیغمبر ہیں اور اللہ تعالیٰ ہر شئے کوخوب جانتا ہے۔
(40) Muḥammad is not the father of any of your men, but he is the Messenger of Allah and the Seal of the Prophets, and Allah has full knowledge of all things.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا كَثِيرًا
(۴۱) اے ایمان والو! تم اللہ کی کثرت سے یاد کرو۔
(41) O you who believe! Remember Allah with abundant remembrance.
وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا
(۴۲) اور صبح شام اللہ کی تسبیح (تقدیس) بیان کیا کرو۔
(42) And glorify Him morning and evening.
هُوَ الَّذِي يُصَلِّي عَلَيْكُمْ وَمَلَائِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا
(۴۳) وہی (خدا) ہی تو ہے جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور فرشتے بھی رحمت طلب کرتے ہیں (کیوں؟) کہ تم کو ظلموں اور تاریکیوں سے نور کی طرف لے جائے اور وہ مسلمانوں پر بڑا مہربان ہے۔
(43) He it is Who sends His grace upon you, and His angels too, that He may bring you out of darkness into light, and He is ever Merciful to the believers.
تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلَامٌ وَأَعَدَّ لَهُمْ أَجْرًا كَرِيمًا
(۴۴) وہ (جنتی) جس دن دربار الٰہی میں داخل ہوں گے تو ایک دوسرے کو دعاء تحیت میں سلام کہیں گے اور خدا نے ان کے لئے بڑا ثواب اُٹھا رکھا ہے۔
(44) Their greeting on the Day they meet Him will be: 'Peace!' And He has prepared for them a generous reward.
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا
(۴۵) اے نبی ہم نے تم کو شاہد اور بشارت دینے والے اور ڈرانے والے بناکر بھیجا۔
(45) O Prophet! We have indeed sent you as a witness, a bearer of glad tidings, and a warner.
وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا
(۴۶) اور اللہ کے حکم سے ، اس کی اجازت سے خدا کی طرف بلانے والے (اس سے ملانے والے) اور روشن چراغ ہیں۔
(46) And as one who calls to Allah by His permission, and as a radiant lamp.
وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ بِأَنَّ لَهُمْ مِنَ اللَّهِ فَضْلًا كَبِيرًا
(۴۷) اور پیغمبر تم ایماندروں کو بشارت اور خوش خبری دو کہ ان پر خدا کی طرف سے بڑا افضل ہوا ہے۔
(47) And give glad tidings to the believers that for them is a great bounty from Allah.
وَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَالْمُنَافِقِينَ وَدَعْ أَذَاهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ وَكَفَى بِاللَّهِ وَكِيلًا
(۴۸) (پیغمبر!) تم کافروں اور منافقوں کی ایک نہ سنو، ان کی اذا رسانی کی پروا نہ کرو ۔ خدا پر بھروسہ رکھو۔ اللہ تمہارے کام بنانے کے لئے بس ہے۔
(48) (O Prophet!) Do not obey the disbelievers and the hypocrites, and disregard their harm. Put your trust in Allah — Allah suffices as Guardian.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ فَمَا لَكُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّونَهَا فَسَرِّحُوهُنَّ وَسَرِّحُوهُنَّ سَرَاحًا جَمِيلًا
(۴۹) اے ایمان والو! اگر تم ایماندار عورتوں سے نکاح کرو ۔ پھر ان کو ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دے دو تو ان عورتوں پر کوئی عدت واجب نہیں ۔ انہیں کچھ دے دلا کر خوبی کے ساتھ روانہ کردو۔
(49) O you who believe! When you marry believing women and then divorce them before you have touched them, there is no waiting period for you to count against them. So give them a provision and release them gracefully.
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ اللَّاتِي آتَيْتَ أُجُورَهُنَّ وَمَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ مِمَّا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَيْكَ وَبَنَاتِ عَمِّكَ وَبَنَاتِ عَمَّاتِكَ وَبَنَاتِ خَالِكَ وَبَنَاتِ خَالَاتِكَ اللَّاتِي هَاجَرْنَ مَعَكَ وَامْرَأَةً مُؤْمِنَةً إِنْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ إِنْ أَرَادَ النَّبِيُّ أَنْ يَسْتَنْكِحَهَا خَالِصَةً لَكَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَيْهِمْ فِي أَزْوَاجِهِمْ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ لِكَيْلَا يَكُونَ عَلَيْكَ حَرَجٌ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا
(۵۰) اے نبی ہم نے تمہارے لئے تمہاری بیان جن کا مہر تم نے ادا کردیا ہے حلال کردیا اور وہ لونڈیاں بھی (حلال کردیں) جو تمہاری ملوکہ ہیں جو اللہ تعالیٰ نے تمہیں غنیمت میں دی ہیں نیز (تمہارے لئے حلال ہیں) تمہارے چچا کی بیٹیاں اور تمہاری پھوپھیوں کی بیٹیاں اور تمہارے ماموں کی بیٹیاں اور خالاؤں کی بیٹیاں جنہوں نے تمہارے ساتھ ہجرت کی (وطن چھوڑا) اور وہ مسلمان عورت بھی (تمہارے لئے حلال ہے) جس نے اپنے آپ کو پیغمبر کو دے دیا ، اگر پیغمبر اس سے نکاح کرنا چاہیں ۔ یہ اجازت تمہارے لئے خاص ہے نہ کہ دوسرے مسلمانوں کے لئے ۔ ہم کو وہ سب احکام معلوم ہیں جو ہم نے ان پر ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں مقرر کئے ہیں تاکہ تم پر دشواری نہ ہو اور اللہ تو غفور رحیم ہے۔
(50) O Prophet! We have made lawful for you your wives to whom you have paid their dowries, and those whom your right hand possesses from what Allah has granted you as spoils of war, and the daughters of your paternal uncle, and the daughters of your paternal aunts, and the daughters of your maternal uncle, and the daughters of your maternal aunts who migrated with you [left their homeland], and a believing woman who offers herself to the Prophet if the Prophet wishes to marry her — this is exclusively for you and not for the rest of the believers. We know what We have made obligatory upon them regarding their wives and those their right hands possess, so that there should be no difficulty upon you. And Allah is Ever-Forgiving, Most Merciful.
تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ وَمَنِ ابْتَغَيْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكَ ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ تَقَرَّ أَعْيُنُهُنَّ وَلَا يَحْزَنَّ وَيَرْضَيْنَ بِمَا آتَيْتَهُنَّ كُلُّهُنَّ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا فِي قُلُوبِكُمْ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَلِيمًا
(۵۱) ان (بیویوں) میں سے جس کو چاہو الگ رکھو اور جس کو چاہو اپنے پاس رکھو ۔ جن کو تم نے الگ کر دیا تھا ان کو دوبارہ بلالو تو اس میں بھی تم پر کچھ گناہ نہیں ۔ ان سے گھڑی گھڑی خوش ہوں گی (دو خوش رہیں گی) اور آنکھیں حزن (ملال) نہ ہوگا اور جو کچھ تم ان کو دوگے اس سے کرسب کی سب راضی رہیں گی ۔ اور جو کچھ تم لوگوں کے دلوں کی طہارت کے لئے عمدہ طریقہ ہے ۔ تم کو جائز نہیں کہ اللہ کے رسول کو اذیا دو ۔ اور نہ ان کی بیویوں سے ان کے بعد نکاح کرو ۔ یہ بات اللہ کے پاس بہاری معصیت اور بڑا گناہ ہے۔
(51) You may defer any of them [wives] you wish and take to yourself any you wish, and if you desire any of those you had set aside, there is no blame on you. This is more likely that their eyes be cooled [they will be pleased] and they will not grieve, and they will all be content with what you give them. Allah knows what is in your hearts, and Allah is All-Knowing, Most Forbearing.
لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ وَلَا أَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ وَلَوْ أَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ إِلَّا مَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ وَكَانَ اللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ رَقِيبًا
(۵۲) آج سے اور یہاں سے تمہارے لئے حلال نہیں اور نہ تم ان کو کسی اور بی بی سے بدل سکتے ہیں ۔ چاہے ان کا حسن تم کو پسند ہو اور تعجب میں ڈال دے ۔ مگر ہاتھ کا مال (یعنی لونڈیاں)، اور تمام چیزیں اللہ کے پیش نظر ہیں (خداب سے واقف ہے)۔
(52) It is not lawful for you [to take] women after this, nor to exchange them for other wives, even if their beauty pleases you and amazes you — except what your right hand possesses. And Allah watches over all things.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلَّا أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَى طَعَامٍ غَيْرَ نَاظِرِينَ إِنَاهُ وَلَكِنْ إِذَا دُعِيتُمْ فَادْخُلُوا فَإِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوا وَلَا مُسْتَأْنِسِينَ لِحَدِيثٍ إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ يُؤْذِي النَّبِيَّ فَيَسْتَحْيِي مِنْكُمْ وَاللَّهُ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ ذَلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ وَمَا كَانَ لَكُمْ أَنْ تُؤْذُوا رَسُولَ اللَّهِ وَلَا أَنْ تَنْكِحُوا أَزْوَاجَهُ مِنْ بَعْدِهِ أَبَدًا إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ عِنْدَ اللَّهِ عَظِيمًا
(۵۳) اے ایمان والو ! پیغمبر کے گھروں میں داخل نہ ہو ۔ مگر یہ کہ تم کو ایسی اجازت دی جائے ، کھانے کی دعوت دی جائے ۔ مگر ان کے برتن کو تکتے نہ بیٹھو۔ مگر جب تمہیں ملا ئیں تو اندر جاسکتے ہو ۔ پھر جب کھانا کھا لو تو برخاست کرو (اور اپنے اپنے گھر چلے جاؤ) دل لگی باتوں میں نہ بیٹھو ۔ یہ بات پیغمبر کو اذیا دیتی ہے ۔ مگر وہ تمہارا لحاظ کرتے ہیں (اور کچھ نہیں کہتے)۔ اللہ حق بات کہنے سے نہیں شرماتا ۔ اگرتم ان (بیویوں) سے کوئی چیز مانگو تو پردے کے پیچھے سے مانگو ۔ یہ تمہارے اور ان کے دلوں کی طہارت کے لئے عمدہ طریقہ ہے ۔ تم کو جائز نہیں کہ اللہ کے رسول کو اذیا دو ۔ اور نہ ان کی بیویوں سے ان کے بعد نکاح کرو ۔ یہ بات اللہ کے پاس بھاری معصیت اور بڑا گناہ ہے۔
(53) O you who believe! Do not enter the Prophet's houses unless permission is given to you for a meal — without waiting for it to be ready. But when you are invited, enter; and when you have eaten, disperse, and do not linger for conversation — this was causing the Prophet distress and he was too shy [to ask you to leave], but Allah is not shy of the truth. And if you ask his wives for anything, ask them from behind a curtain — that is purer for your hearts and their hearts. You must never cause harm to the Messenger of Allah, nor may you ever marry his wives after him — that in the sight of Allah would be a grave sin.
إِنْ تُبْدُوا شَيْئًا أَوْ تُخْفُوهُ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا
(۵۴) اگر تم کسی چیز کو ظاہر کرو یا اس کو چھپاؤ تو اللہ سب کچھ جانتا ہے۔
(54) Whether you reveal something or conceal it, Allah has full knowledge of all things.
لَا جُنَاحَ عَلَيْهِنَّ فِي آبَائِهِنَّ وَلَا أَبْنَائِهِنَّ وَلَا إِخْوَانِهِنَّ وَلَا أَبْنَاءِ إِخْوَانِهِنَّ وَلَا أَبْنَاءِ أَخَوَاتِهِنَّ وَلَا نِسَائِهِنَّ وَلَا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ وَاتَّقِينَ اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدًا
(۵۵) (پردہ نہ کرنے میں) کوئی گناہ نہیں (پیغمبر کی بیویوں کو) اپنے باپوں اور نہ اپنے بیٹوں اور نہ اپنے بھائیوں اور نہ اپنے بھائیوں کے بیٹوں سے اور نہ اپنی بہنوں کے بیٹوں سے اور نہ اپنی بھتیجوں سے اور نہ اپنی لونڈیوں سے ۔ اور خدا سے ڈرتی رہو ۔ اللہ ہر شئے کو خوب جانتا ہے۔
(55) There is no sin upon them [the Prophet's wives] regarding their fathers, or their sons, or their brothers, or their brothers' sons, or their sisters' sons, or their fellow women, or those their right hands possess. And fear Allah — indeed Allah is Witness over all things.
إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
(۵۶) یقیناً اللہ اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود و صلوٰۃ بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو! تم بھی ان پر صلوٰۃ و سلام بھیجو اور خوب بھیجو۔
(56) Indeed Allah and His angels send blessings upon the Prophet. O you who believe! Send blessings upon him and salute him with abundant salutation.
إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُهِينًا
(۵۷) جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کو اذیا پہنچاتے ہیں ۔ خدا ان پر دنیا و آخرت میں لعنت کرتا ہے اور ان کے لئے ذلیل و خوار کرنے والا عذاب تیار رکھا ہے۔
(57) Indeed those who harm Allah and His Messenger — Allah has cursed them in this world and the Hereafter, and has prepared for them a humiliating punishment.
وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا فَقَدِ احْتَمَلُوا بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُبِينًا
(۵۸) اور جو لوگ ایمان دار مردوں اور عورتوں کو اذیا پہنچاتے ہیں حالانکہ انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا ۔ تو وہ بہتان اُٹھاتے ہیں (تہمت لگاتے ہیں) اور صریح گناہ کا بار اپنے اوپر لیتے ہیں۔
(58) And those who harm believing men and women for no cause of their own doing — they have borne a slander and a clear sin.
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا
(۵۹) اے پیغمبر! تم اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی چادروں کو اپنے جسم پر مضبوط پکڑلیں ۔ یہ اس وجہ سے ہے کہ وہ غالباً معلوم ہوجائیں گی کہ یہ شریف ہیں اور انہیں بدمعاش لوگ ایذا نہیں دے سکیں گے اللہ غفور رحیم ہے۔
(59) O Prophet! Tell your wives, your daughters, and the women of the believers to draw their outer garments closely around themselves. That is more likely that they will be recognised [as respectable women] and will not be molested. And Allah is Ever-Forgiving, Most Merciful.
لَئِنْ لَمْ يَنْتَهِ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ وَالْمُرْجِفُونَ فِي الْمَدِينَةِ لَنُغْرِيَنَّكَ بِهِمْ ثُمَّ لَا يُجَاوِرُونَكَ فِيهَا إِلَّا قَلِيلًا
(۶۰) اگر منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے اور مدینہ میں شہر بد اڑانے والے باز نہ آئیں گے تو ہم تم کو ان پر مسلط کردیں گے ۔ اور وہ تمہارے ساتھ مدینہ میں نہ رہیں گے مگر چند ہی تھوڑے سے زمانہ تک۔
(60) If the hypocrites and those in whose hearts is sickness and those who spread rumours in Madinah do not desist, We will certainly incite you against them, then they will not be your neighbours therein except for a little while.
مَلْعُونِينَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أُخِذُوا وَقُتِّلُوا تَقْتِيلًا
(۶۱) یہ ملعون ہیں جہاں پائے جائیں گے پکڑے جائیں گے اور خوب مار مار کلے کاٹے جائیں گے۔
(61) Accursed, wherever they are found they shall be seized and killed outright.
سُنَّةَ اللَّهِ فِي الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلًا
(۶۲) خدا کا یہی دستور اور یہی طریقہ ہے ان لوگوں کے متعلق جو آگے ہوچکے ہیں (اے خاطب) تو نہ پائے گا کہ اللہ نے اپنا طریقہ بدل دیا ہو۔
(62) This is the way of Allah with those who passed before, and you will never find in the way of Allah any change.
يَسْأَلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللَّهِ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُونُ قَرِيبًا
(۶۳) لوگ تم سے قیامت کے متعلق پوچھتے ہیں ۔ تم کہو اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے اور تمہیں کیا معلوم ہے کہ ممکن ہے کہ قیامت قریب ہی ہو۔
(63) People ask you about the Hour. Say: Knowledge of it is only with Allah. And what will make you understand? Perhaps the Hour is near.
إِنَّ اللَّهَ لَعَنَ الْكَافِرِينَ وَأَعَدَّ لَهُمْ سَعِيرًا
(۶۴) اللہ کافروں پر لعنت فرماتا ہے اور ان کے لئے دوزخ کی مشتعل آگ تیار کیا ہے۔
(64) Indeed Allah has cursed the disbelievers and prepared for them a blazing Fire.
خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا لَا يَجِدُونَ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا
(۶۵) (دوزخی) اس میں (دوزخ میں) ہمیشہ رہیں گے ۔ ناکسی کو یار پائیں گے نہ مددگار۔
(65) They will abide therein [in Hell] forever, finding neither protector nor helper.
يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ يَقُولُونَ يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَ
(۶۶) اس دن کو یاد کرو جس دن وہ آگ میں لوٹے ہوں گے ۔ وہ کہیں گے کہ کاش ہم اللہ اور رسول کی اطاعت کئے ہوتے۔
(66) On the Day when their faces are turned about in the Fire, they will say: 'Would that we had obeyed Allah and obeyed the Messenger!'
وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا
(۶۷) وہ کہیں گے ۔ اے ہمارے رب ہم نے اپنے سرداروں اور بزرگوں کی اطاعت کی اور انہوں نے ہمیں بے راہ کردیا (راستے سے بھٹکادیا)۔
(67) And they will say: 'Our Lord! We obeyed our chiefs and our great ones, and they led us astray from the right path.'
رَبَّنَا آتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِيرًا
(۶۸) اے ہمارے رب ان پر دو چند عذاب کر اور ان پر بڑی پھٹکار مار۔
(68) 'Our Lord! Give them double the punishment and curse them with a great curse.'
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَى فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيهًا
(۶۹) مسلمانو! تم ان لوگوں کی طرح نہ بنو جنہوں نے موسیٰ کو اذیا دی (ان پر تہمت لگائی) اور اللہ نے ان کو ان کے کہے ہوئے (جھوٹے الزام) سے بری کردیا ۔ اور موسیٰ اللہ کے پاس صاحب وجاہت (عزت) تھے۔
(69) O you who believe! Do not be like those who harmed Moses, and Allah declared him innocent of what they said. And Moses was held in honour before Allah.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا
(۷۰) مسلمانو! اللہ سے ڈرو اور سیدھی اور سچی بات کہو (تمہارا ہرقول راست و درست ہو)۔
(70) O you who believe! Fear Allah and speak words that are straightforward and true.
يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا
(۷۱) تاکہ تمہارے اعمال کو درست کردے اور تمہارے گناہوں کو معاف کردے ۔ اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتا ہے وہ بڑا کامیاب ہوتا ہے ۔ (اس کا واسن طلب گل مقصود سے بہرتا ہے)۔
(71) He will set right your deeds for you and forgive your sins. And whoever obeys Allah and His Messenger has indeed achieved a great success. (His every purpose and desire is fulfilled.)
إِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ فَأَبَيْنَ أَنْ يَحْمِلْنَهَا وَأَشْفَقْنَ مِنْهَا وَحَمَلَهَا الْإِنْسَانُ إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا
(۷۲) ہم نے اپنی امانت کو آسمان، زمین اور پہاڑوں پر پیش کیا ۔ مگر سب نے اس (بار) کے اُٹھانے سے انکار کردیا ۔ اور اس سے ڈر گئے اور انسان نے اس کو اُٹھالیا ۔ وہ تو بڑا ظالم و جاہل تھا۔
(72) We offered the Trust to the heavens, the earth, and the mountains, but they all refused to bear it and feared it — yet man bore it. Indeed he was most unjust and ignorant.
لِيُعَذِّبَ اللَّهُ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْمُشْرِكِينَ وَالْمُشْرِكَاتِ وَيَتُوبَ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا
(۷۳) (انجام یہ ہوا) کہ اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں کو اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے گا اور ایماندار مردوں اور ایماندار عورتوں کو (ان کے علم صحیح اور عمل صالح کی وجہ سے) ان کی توبہ قبول کرے گا ۔ (اللہ ننھے سے) اللہ غفور، رحیم ہے (رحمت کے ساتھ توبہ ہوگا) اللہ غفور، رحیم ہے۔
(73) [The outcome was] that Allah punishes the hypocritical men and hypocritical women, and the polytheistic men and polytheistic women, and turns in mercy to the believing men and believing women [on account of their sound knowledge and righteous deeds]. And Allah is Ever-Forgiving, Most Merciful.