Surah 38 · Makki · 88 verses

38. Sād

ص

⚠ Unreviewed machine draft. This English rendering is a preliminary, AI-assisted translation of Hasrat’s Urdu translation (not a standard Qur’an translation) and has not yet been reviewed by Dr. Muhammad Ahmad Ghazi. It may contain errors in wording, verse numbering, or OCR transcription of the Arabic and Urdu. It is provided for review only and must not be relied upon or quoted. The complete, authoritative original is the freely available scanned Urdu edition.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

38:1

صٓ ۚ وَالْقُرْآنِ ذِي الذِّكْرِ

(۱) قسم ہے اس قرآن کی جو نصیحت اور یاددہانی سے بھرا ہوا ہے۔

(1) By the Qur'an full of admonition and reminder — (Ṣād).

38:2

بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي عِزَّةٍ وَشِقَاقٍ

(۲) بلکہ یہ منکرین تکبر، تعصب اور مخالفت میں ہیں۔

(2) Rather these deniers are steeped in arrogance, obstinacy and opposition.

38:3

كَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَبْلِهِم مِّن قَرْنٍ فَنَادَوا وَّلَاتَ حِينَ مَنَاصٍ

(۳) ہم نے ان سے پہلے کتنے طبقوں کو نیست و نابود کردیا۔ پھر وہ چلانے لگے مگر اس کا وقت باقی نہ رہا تھا۔

(3) How many generations before them We destroyed! They cried out, but the time of escape had passed.

38:4

وَعَجِبُوا أَن جَاءَهُم مُّنذِرٌ مِّنْهُمْ ۖ وَقَالَ الْكَافِرُونَ هَٰذَا سَاحِرٌ كَذَّابٌ

(۴) اور ان کو بڑا تعجب ہورہا ہے کہ ان میں سے ایک ڈرانے والا پیغبر آیا ہے اور ان کافروں نے کہہ دیا کہ یہ جادوگر ہے (جھوٹا ہے)۔

(4) And they wonder that a warner has come to them from among themselves, and the disbelievers say: this is a sorcerer, a great liar.

38:5

أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلَٰهًا وَاحِدًا ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ

(۵) کیا اس شخص نے تمام معبودوں کو ایک معبود بنادیا ہے۔ یہ تو بڑے تعجب کی بات ہے۔

(5) Has he made all the (many) gods into one single God? This is indeed a most astonishing thing!

38:6

وَانطَلَقَ الْمَلَأُ مِنْهُمْ أَنِ امْشُوا وَاصْبِرُوا عَلَىٰ آلِهَتِكُمْ ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ يُرَادُ

(۶) اور سرداران کفار یہ کہتے ہوئے چلے کہ چلو اور اپنے دیوتاؤں پر قائم رہو۔ یہی ہمارا مقصود ہونا چاہیے۔

(6) And the chiefs among them walked away saying: go on and hold firm to your gods — this is indeed what must be desired (our purpose).

38:7

مَا سَمِعْنَا بِهَٰذَا فِي الْمِلَّةِ الْآخِرَةِ ۖ إِنْ هَٰذَا إِلَّا اخْتِلَاقٌ

(۷) ہم نے یہ بات کسی اور مذہب میں نہیں سنی۔ یہ سب جھوٹ ہے۔

(7) We have not heard of this in the later religion — this is nothing but an invention.

38:8

أَأُنزِلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ مِن بَيْنِنَا ۚ بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ مِّن ذِكْرِي ۖ بَلْ لَمَّا يَذُوقُوا عَذَابِ

(۸) کیا کلام الٰہی ہم میں سے انہیں پر نازل ہوا؟ بلکہ یہ وحی الٰہی یعنی میرے ذکر (اور یاددہانی) کے بارے میں شک میں پڑے ہوئے ہیں۔ بلکہ اصل بات یہ ہے کہ انہوں نے ابھی میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا ہے۔

(8) Has the Reminder been sent down upon him alone among all of us? Rather they are in doubt about My Reminder (revelation and admonition). Rather the truth is that they have not yet tasted My torment.

38:9

أَمْ عِندَهُمْ خَزَائِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِيزِ الْوَهَّابِ

(۹) کیا ان کے پاس تمہارے رب کی رحمت کے خزانے ہیں جو صاحب عزت وسطوت ہیں۔

(9) Or do they possess the treasuries of the mercy of your Lord, the Mighty, the Bestower?

38:10

أَمْ لَهُم مُّلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ فَلْيَرْتَقُوا فِي الْأَسْبَابِ

(۱۰) کیا ان کے پاس آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کی حکومت ہے؟ (اگر ہے) تو ذراتی پکڑکر چڑھ جائیں (اور خدا سے لڑیں)۔

(10) Or do they have dominion over the heavens and the earth and all that is between them? Then let them climb up through the means (and contend with Allah if they can).

38:11

جُندٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُومٌ مِّنَ الْأَحْزَابِ

(۱۱) یہ ایک لشکر ہے جس طرح ان سے پہلے کے لشکر تھے جو شکست کھا چکے ہیں (یہ بھی شکست کھائیں گے)۔

(11) This is a host that will be defeated (just as) the confederate forces before them were defeated.

38:12

كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَعَادٌ وَفِرْعَوْنُ ذُو الْأَوْتَادِ

(۱۲) ان سے پہلے نوح کی قوم اور عاد اور فرعون عظیم الشان لشکر والوں نے (پیغبروں) کی تکذیب کی۔

(12) Before them the people of Nūḥ denied (the messengers), and 'Ād, and Pharaoh, the lord of the mighty stakes.

38:13

وَثَمُودُ وَقَوْمُ لُوطٍ وَأَصْحَابُ الْأَيْكَةِ ۚ أُولَٰئِكَ الْأَحْزَابُ

(۱۳) اور ثمود اور قوم لوط اور ایکہ والے اور ایسے ہی ممتاز اور بڑی جماعتیں ہیں۔

(13) And Thamūd, and the people of Lūṭ, and the Companions of the Thicket (Aykah) — these were the confederate forces.

38:14

إِن كُلٌّ إِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ

(۱۴) ان میں سے ہر ایک نے پیغبروں کی تکذیب کی اور میرا عذاب ان پر آگیا۔

(14) Every single one of them denied the messengers, and My punishment fell upon them.

38:15

وَمَا يَنظُرُ هَٰؤُلَاءِ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً مَّا لَهَا مِن فَوَاقٍ

(۱۵) اور یہ لوگ بس ایک زور کی چیخ کے منتظر ہیں اور ان کو سانس لینے کی بھی مہلت نہ ملے گی۔

(15) And these people await nothing but a single mighty blast — one that will grant no respite.

38:16

وَقَالُوا رَبَّنَا عَجِّل لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ يَوْمِ الْحِسَابِ

(۱۶) اور قیامت کے دن وہ کہیں گے، اے ہمارے پروردگار! ہم کو رہائی نامہ عطا کردے، (پروانہ نجات دے) حساب سے پہلے۔

(16) And they say: O our Lord! Give us our portion (our release-deed and warrant of salvation) before the Day of Reckoning!

38:17

اصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَاذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوُودَ ذَا الْأَيْدِ ۖ إِنَّهُ أَوَّابٌ

(۱۷) (اے پیغبر!) ان کی باتوں پر صبر کرو اور ہمارے قوی بازو داود بندہ کا ذکر کرو (ان کے حال پر غور کرو)۔ یقیناً وہ خدا کی طرف بڑے رجوع کرنے والے تھے (توبہ کرتے تھے)۔

(17) (O Prophet!) Be patient over what they say, and remember Our servant Dāwūd, the man of strength — indeed he was one who constantly turned back (repented and returned to Allah).

38:18

إِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهُ يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِيِّ وَالْإِشْرَاقِ

(۱۸) بے شک، ہم نے پہاڑوں کو ان کا تابع کردیا تھا۔ شام سویر ذکر کرتے، اللہ کی تسبیح کرتے تو پہاڑ ان کا جواب دیتے۔

(18) Indeed, We had subjected the mountains to him — they would glorify (Allah) at evening and at sunrise, and the mountains would respond to him.

38:19

وَالطَّيْرَ مَحْشُورَةً ۖ كُلٌّ لَّهُ أَوَّابٌ

(۱۹) اور ہم نے پرندوں کو بھی ایسا کردیا تھا کہ (داود کے ذکر پر) سب جمع ہوجاتے۔ سب (ان کی طرف) رجوع کرنے والے تھے۔

(19) And the birds too, gathered together — all of them turning toward him in devotion.

38:20

وَشَدَدْنَا مُلْكَهُ وَآتَيْنَاهُ الْحِكْمَةَ وَفَصْلَ الْخِطَابِ

(۲۰) اور ہم نے ان کی سلطنت کو قوی کیا اور ان کو حکمت اور فصیح بلیغ (حق وباطل میں تیز دینے والا) کلام عطا کیا۔

(20) And We strengthened his kingdom and bestowed upon him wisdom and the ability to judge decisively and eloquently (to distinguish clearly between truth and falsehood).

38:21

وَهَلْ أَتَاكَ نَبَأُ الْخَصْمِ إِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ

(۲۱) اور کیا تم کو ان مدعیوں اور جھگڑنے والوں کی خبر ہے جب وہ عبادت خانے میں آ دھمکے؟

(21) And has the account of the litigants reached you — when they climbed over the wall of the sanctuary (prayer chamber)?

38:22

إِذْ دَخَلُوا عَلَىٰ دَاوُودَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ ۖ قَالُوا لَا تَخَفْ ۖ خَصْمَانِ بَغَىٰ بَعْضُنَا عَلَىٰ بَعْضٍ فَاحْكُم بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَلَا تُشْطِطْ وَاهْدِنَا إِلَىٰ سَوَاءِ الصِّرَاطِ

(۲۲) جب کہ یہ جھگڑے والے داود کے پاس پہنچے اور گھبرا اٹھے (داود) انہوں نے کہا ڈرو مت۔ ہم دو مدعی ہیں۔ ایک شخص نے دوسرے پر زیادتی کی ہے (نا انصافی کی ہے)۔ اب آپ ہمارے درمیان حق حق فیصلہ کیجئے اور نا انصافی نہ کیجئے۔ اور ہم کو راہ راست کی ہدایت کیجئے۔

(22) When they entered upon Dāwūd and he was startled by them. They said: do not fear — we are two litigants; one of us has wronged the other (acted unjustly). Now judge between us with truth and justice, do not be unjust — and guide us to the even, straight path.

38:23

إِنَّ هَٰذَا أَخِي لَهُ تِسْعٌ وَتِسْعُونَ نَعْجَةً وَلِيَ نَعْجَةٌ وَاحِدَةٌ ۖ فَقَالَ أَكْفِلْنِيهَا وَعَزَّنِي فِي الْخِطَابِ

(۲۳) بے شک یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے بکریاں (یا ڈھیلیاں) ہیں اور میرے پاس ایک بکری (ایک ڈنیلی) ہے۔ پھر اس نے مجھ سے کہا اسے بھی مجھے دے دو۔ اور بات میں مجھ پر زبردستی کی زیادتی کی۔

(23) Indeed this is my brother — he has ninety-nine ewes (or small animals), and I have just one ewe. He said to me: hand her over to me — and he dominated me and overpowered me in speech.

38:24

قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ إِلَىٰ نِعَاجِهِ ۖ وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنَ الْخُلَطَاءِ لَيَبْغِي بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ

(۲۴) (داود نے) کہا، اس شخص نے تمہاری درخواست ایک بکری کو ملانے کی تم پر ظلم کیا ہے۔ اور بہت سے شریک ایسے ہوتے ہیں کہ بعض بعض پر ظلم اور زیادتی کرتے ہیں۔ مگر ایماندار اور نیکوکار لوگ بہت کم ہیں۔ اور داود نے گمان کیا کہ

(24) (Dāwūd) said: he has certainly wronged you by demanding to add your single ewe to his ewes. And indeed many partners and associates wrong one another — except those who believe and do righteous deeds, and such people are very few. And Dāwūd thought that

38:25

فَغَفَرْنَا لَهُ ذَٰلِكَ ۚ وَإِنَّ لَهُ عِندَنَا لَزُلْفَىٰ وَحُسْنَ مَآبٍ

(۲۵) پھر ہم نے ان کی (داود کی) اس خطا کو معاف کردیا اور ہمارے پاس ان کے لیے بڑا قرب اور نیک انجام ہے۔

(25) Then We forgave him (Dāwūd) that (lapse), and indeed for him with Us is great nearness (to Allah) and a good, noble end.

38:26

يَا دَاوُودُ إِنَّا جَعَلْنَاكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ فَاحْكُم بَيْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعِ الْهَوَىٰ فَيُضِلَّكَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۚ إِنَّ الَّذِينَ يَضِلُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا نَسُوا يَوْمَ الْحِسَابِ

(۲۶) اے داود! ہم نے تمہیں زمین پر نائب بنایا۔ پس تم حق فیصلہ کرو لوگوں کے درمیان۔ اور نفسانی ہواوہوس کے تابع نہ ہو وہ تم کو راہ خدا سے بھٹکا دے گا۔ بے شک جو لوگ راہ خدا سے بھٹک جاتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے۔ کیوں کہ انہوں نے روزِ حساب (یعنی قیامت) کو بھلا دیا تھا۔

(26) O Dāwūd! We have made you a vicegerent on earth, so judge between people with truth and justice. Do not follow vain desires — they will lead you astray from the path of Allah. Indeed, those who stray from the path of Allah face a severe torment, because they forgot the Day of Reckoning (i.e. the Day of Judgement).

38:27

وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاءَ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا بَاطِلًا ۚ ذَٰلِكَ ظَنُّ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا مِنَ النَّارِ

(۲۷) اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، ان میں سے کسی چیز کو بے وجہ اور بغیر حکمت کے پیدا نہیں کیا۔ (باطل سمجھنا) یہ خیال ان لوگوں کا ہے جو کافر ہیں۔ پس خرابی ہے ان لوگوں کے لیے جو کافر ہیں مکروں کی آتش سے۔

(27) And We did not create the heavens and the earth and all that is between them in vain and without wisdom — (to think it is in vain) is the notion of those who disbelieve. Woe then to the disbelievers from the Fire!

38:28

أَمْ نَجْعَلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ كَالْمُفْسِدِينَ فِي الْأَرْضِ أَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِينَ كَالْفُجَّارِ

(۲۸) کیا ہم ایمانداروں اور نیکوکاروں کو زمین میں شرو فساد پھیلانے والوں کے برابر کردیں گے؟ یا متقی و خداترسوں کو فاجر لوگوں کے برابر کریں گے؟ (نہیں ہرگز نہیں)

(28) Shall We make those who believe and do righteous deeds equal to those who spread corruption on earth? Or shall We make the God-fearing equal to the wicked sinners? (No, never!)

38:29

كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ لِّيَدَّبَّرُوا آيَاتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ

(۲۹) ایک مبارک کتاب ہے جو ہم نے تمہاری طرف اتارا ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور وفکر کریں اور لوگ صاحب عقل، فہم وفراست اس سے نصیحت حاصل کریں۔

(29) (This is) a blessed Book which We have sent down to you, so that people may ponder its verses and those endowed with understanding, intellect and discernment may take heed from it.

38:30

وَوَهَبْنَا لِدَاوُودَ سُلَيْمَانَ ۚ نِعْمَ الْعَبْدُ ۖ إِنَّهُ أَوَّابٌ

(۳۰) اور ہم نے داود کو سلیمان (جیسا ممتاز لڑکا) عطا کیا۔ وہ ہمارا اچھا بندہ ہے یقیناً خدا کی طرف رجوع کرنے والا ہے!

(30) And We bestowed upon Dāwūd (a son as outstanding as) Sulaymān — what an excellent servant! Indeed he was one who constantly turned back (to Allah).

38:31

إِذْ عُرِضَ عَلَيْهِ بِالْعَشِيِّ الصَّافِنَاتُ الْجِيَادُ

(۳۱) جب کہ ان کے سامنے قبل مغرب امبل اور عمدہ گھوڑے پیش کئے گئے۔

(31) When noble, well-trained swift horses were presented before him in the afternoon (before sunset).

38:32

فَقَالَ إِنِّي أَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَيْرِ عَن ذِكْرِ رَبِّي ۚ حَتَّىٰ تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ

(۳۲) پھر کہا مجھے مال کی محبت کا غلبہ ہوگیا۔ نماز اور خدا کی یاد چھوڑدی۔ یہاں تک کہ آفتاب (غروب ہوکر) پردہ میں چھپ گیا۔

(32) Then he said: the love of wealth overcame me and I neglected prayer and the remembrance of my Lord — until the sun set and disappeared behind the veil (of the horizon).

38:33

رُدُّوهَا عَلَيَّ ۖ فَطَفِقَ مَسْحًا بِالسُّوقِ وَالْأَعْنَاقِ

(۳۳) ان گھوڑوں کو میرے پاس واپس لاؤ اور ان کے پیروں اور گردنوں پر تلوار لے کر خوب صفایا کیا۔

(33) Bring them back to me — then he began wiping (stroking) their legs and necks with his sword, slaughtering them thoroughly.

38:34

وَلَقَدْ فَتَنَّا سُلَيْمَانَ وَأَلْقَيْنَا عَلَىٰ كُرْسِيِّهِ جَسَدًا ثُمَّ أَنَابَ

(۳۴) اور ہم نے بے شک سلیمان کو ایک بڑی آزمائش میں ڈال دیا اور قتنہ میں ان کی کرسی پر ایک نرے تن کو بٹھا دیا۔ پھر (سلیمان نے) رجوع الی اللہ کیا اور دعائیں کیں۔

(34) And We indeed put Sulaymān to a great trial, and placed upon his throne a (lifeless) body in the trial — then (Sulaymān) turned to Allah in repentance and supplicated.

38:35

قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَب لِّي مُلْكًا لَّا يَنبَغِي لِأَحَدٍ مِّن بَعْدِي ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ

(۳۵) کہا میرے پروردگار! مجھے معافی دے۔ مجھے ایسی بادشاہی عطا کر جو میرے بعد کسی کے لیے لائق نہ ہو۔ بے شک تو ہی بڑا دینے والا ہے۔

(35) He said: O my Lord! Forgive me, and grant me a kingdom the like of which will not be fitting for anyone after me — indeed You alone are the Great Bestower.

38:36

فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّيحَ تَجْرِي بِأَمْرِهِ رُخَاءً حَيْثُ أَصَابَ

(۳۶) پس ہم نے ہوا کو ان کا مطیع و فرمانبردار کردیا تھا۔ ان کے حکم پر بہ سہولت چلتی وہ جہاں جانا چاہتے پہنچا دیتی۔

(36) So We made the wind subservient to him, obedient and compliant — it would blow gently wherever he wished to go, by his command.

38:37

وَالشَّيَاطِينَ كُلَّ بَنَّاءٍ وَغَوَّاصٍ

(۳۷) اور ہم نے شیاطین کو بھی مسخر کردیا جو عالیشان عمارتیں بناتے اور غوطے لگاتے ہیں۔

(37) And We also made subservient to him all devils — those who build grand edifices and those who dive [into the sea].

38:38

وَآخَرِينَ مُقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ

(۳۸) (ان کے سوا ہم نے) اوروں کو بھی مغلوب کردیا جو ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں جکڑے ہوئے تھے (زنجیروں میں بندھے ہوئے تھے)۔

(38) And [besides them] We subdued others also, who were bound in fetters and shackles (chained in irons).

38:39

هَٰذَا عَطَاؤُنَا فَامْنُنْ أَوْ أَمْسِكْ بِغَيْرِ حِسَابٍ

(۳۹) یہ ہماری بے حساب داد و دہش ہے — چاہے دوسروں کو دو یا نہ دو!

(39) This is Our bounty, unlimited — bestow it on others or withhold it, without any accounting!

38:40

وَإِنَّ لَهُ عِنْدَنَا لَزُلْفَىٰ وَحُسْنَ مَآبٍ

(۴۰) اور بے شک ان کے لیے ہمارے پاس قرب اور انجام نیک ہے۔

(40) And indeed for him is nearness [to Us] and a good end in Our presence.

38:41

وَاذْكُرْ عَبْدَنَا أَيُّوبَ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ

(۴۱) اور ہمارے بندے ایوب کا بھی ذکر کرو جب کہ انہوں نے اپنے رب کو پکارا (اس سے دعا کی) کہ مجھے شیطان نے رنج اور تکلیف پہنچائی ہے۔

(41) And also mention Our servant Ayyūb (Job), when he called upon his Lord (supplicated to Him), saying: 'Distress has touched me and You are the Most Merciful of the merciful.'

38:42

أُرْكُضْ بِرِجْلِكَ هَٰذَا مُغْتَسَلٌ بَارِدٌ وَشَرَابٌ

(۴۲) تم زمین پر لات مارو یہ چشمہ ٹھنڈا اور پینے کے لیے بھی مناسب ہے۔

(42) [He was told:] 'Stamp your foot upon the ground — this is a cool spring for bathing and for drinking.'

38:43

وَوَهَبْنَا لَهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُمْ مَعَهُمْ رَحْمَةً مِنَّا وَذِكْرَىٰ لِأُولِي الْأَلْبَابِ

(۴۳) اور ہم نے ایوب کو ان کے اہل خانہ اور کنبے والے جو تباہ ہوگئے تھے، نئے سرے سے دیے اور اتنے ہی اور بھی دیے — یہ سب ہماری رحمت اور فضل و کرم سے ہوا اور عقل والوں کے لیے یہ ایک واقعہ ایک یادگار ہے۔

(43) And We restored to Ayyūb his household and family who had perished, giving him the same number anew and as many more besides — all this was through Our mercy and grace, and it is a reminder and lesson for people of understanding.

38:44

وَخُذْ بِيَدِكَ ضِغْثًا فَاضْرِبْ بِهِ وَلَا تَحْنَثْ إِنَّا وَجَدْنَاهُ صَابِرًا نِعْمَ الْعَبْدُ إِنَّهُ أَوَّابٌ

(۴۴) اور ایک جھاڑو کا سٹکّا لے لو پھر اس سے مارو (بیوی کو) اور حلف کو نہ توڑو۔ یقیناً ہم نے ان کو بڑا صابر پایا — کیا اچھا بندہ ہے وہ تو رجوع الی اللہ کرنے والا ہے (وہ ہمیشہ اپنے خدا کو نظر رکھتا ہے)۔

(44) [We said:] 'Take a bundle of grass [a light switch] in your hand and strike [your wife] with it, and do not break your oath.' Certainly We found him greatly patient — what an excellent servant! Indeed he was ever-turning [to Allah] in devotion (he always kept his gaze on his Lord).

38:45

وَاذْكُرْ عِبَادَنَا إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ أُولِي الْأَيْدِي وَالْأَبْصَارِ

(۴۵) اور ہمارے بندوں کو یاد کرو — ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کو جو ہاتھ دینے والے اور آنکھیں دی تھیں — (ان کی قوت علمی بھی اچھی تھی اور علمی بھی اچھی تھی)۔

(45) And remember Our servants — Ibrāhīm, Isḥāq, and Ya'qūb — possessors of strength [of hand] and vision [of insight] — (their practical power was excellent and their knowledge was excellent too).

38:46

إِنَّا أَخْلَصْنَاهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِ

(۴۶) بے شک ہم نے ان کو ایک خاص بات سے ممتاز کیا تھا — یعنی یاد آخرت۔

(46) Indeed We distinguished them with a special quality — namely, the constant remembrance of the Hereafter.

38:47

وَإِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَيْنَ الْأَخْيَارِ

(۴۷) اور یقیناً یہ لوگ ہمارے پاس منتخب اور اچھے لوگوں میں سے تھے۔

(47) And they were indeed among the chosen and the best in Our sight.

38:48

وَاذْكُرْ إِسْمَاعِيلَ وَالْيَسَعَ وَذَا الْكِفْلِ وَكُلٌّ مِنَ الْأَخْيَارِ

(۴۸) اور اسماعیل اور الیسع اور ذوالکفل کا بھی ذکر کرو — یہ سب اچھے اور نیکیوں میں سے تھے۔

(48) And also mention Ismā'īl, Al-Yasa', and Dhul-Kifl — all of them were among the best and righteous.

38:49

هَٰذَا ذِكْرٌ وَإِنَّ لِلْمُتَّقِينَ لَحُسْنَ مَآبٍ

(۴۹) یہ ہوچکا — اور متقی اور پرہیزگاروں کے لیے نیک انجام اور بہترین مقام ہے۔

(49) This is the reminder — and indeed for the God-fearing and the pious there is a good outcome and the best of abodes.

38:50

جَنَّاتِ عَدْنٍ مُفَتَّحَةً لَهُمُ الْأَبْوَابُ

(۵۰) (وہ نیک انجام اور اعلیٰ مقام) ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن میں داخل ہونے سے کوئی روک نہیں — دروازے کھلے ہیں کہ کھلے ہوئے ہیں۔

(50) Gardens of Eden (the eternal abode of highest rank) — their gates wide open for them, none blocking their entry.

38:51

مُتَّكِئِينَ فِيهَا يَدْعُونَ فِيهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ وَشَرَابٍ

(۵۱) وہ اس میں (جنت میں) تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے — قسم قسم کے میوے اور قسم قسم کی پینے کی چیزیں طلب کرتے ہوں گے۔

(51) Reclining therein (in paradise), they will call for fruits of every kind and drinks of every kind.

38:52

وَعِنْدَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ أَتْرَابٌ

(۵۲) اور ان کے پاس ہم سن ٹگنی کی ہوئیں، شرمیلی بیویاں ہوں گی۔

(52) And with them will be chaste, modest wives of equal age.

38:53

هَٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِيَوْمِ الْحِسَابِ

(۵۳) اس (انعام و اکرام) کا قیامت کے دن سے تم سے وعدہ کیا جارہا ہے۔

(53) This is what you are promised for the Day of Reckoning (the Day of [divine] reward and honour).

38:54

إِنَّ هَٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهُ مِنْ نَفَادٍ

(۵۴) بے شک یہ ہمارا رزق ہے اس (ہمارے رزق) کو کبھی ختم ہونا نہیں ہے۔

(54) Indeed this is Our provision — it will never be exhausted.

38:55

هَٰذَا وَإِنَّ لِلطَّاغِينَ لَشَرَّ مَآبٍ

(۵۵) یہ تو ہوں چکے — اور یقیناً سرکشوں کے لیے برا انجام اور برا مقام ہے۔

(55) So it is — and indeed for the transgressors there is the worst outcome and the most evil abode.

38:56

جَهَنَّمَ يَصْلَوْنَهَا فَبِئْسَ الْمِهَادُ

(۵۶) یہ لوگ جہنم میں داخل ہوں گے اور ان کا کیا برا مقام ہے۔

(56) Hell — they will enter it, and what an evil resting place it is.

38:57

هَٰذَا فَلْيَذُوقُوهُ حَمِيمٌ وَغَسَّاقٌ

(۵۷) یہ ہے — اب اس کو چکھو کھولتا گرم پانی اور پیپ۔

(57) This it is — so let them taste it: scalding hot water and foul discharge [pus].

38:58

وَآخَرُ مِنْ شَكْلِهِ أَزْوَاجٌ

(۵۸) اور ان کے سوا اسی شکل اور قسم کی مختلف چیزیں۔

(58) And besides these, other punishments of a similar kind in pairs [various forms].

38:59

هَٰذَا فَوْجٌ مُقْتَحِمٌ مَعَكُمْ لَا مَرْحَبًا بِهِمْ إِنَّهُمْ صَالُو النَّارِ

(۵۹) یہ ایک جماعت ہے جو تمہارے ساتھ دوزخ میں گھسیں جائے گی — انہیں کسی قسم کا مرحبا یا مبارکباد نہیں — یہ تو دوزخ میں جانے والے ہیں۔

(59) This is a crowd rushing headlong into [Hell] together with you — no welcome for them! Indeed they are to enter the Fire.

38:60

قَالُوا بَلْ أَنْتُمْ لَا مَرْحَبًا بِكُمْ أَنْتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا فَبِئْسَ الْقَرَارُ

(۶۰) کہا — بلکہ تم کو نامبارک ہو۔ تم نے ہمارے لیے یہ مصیبت تیار کی تھی — لہذا یہ کیا برا انجام ہے!

(60) They [the followers] will say: 'Rather, it is you who are unwelcome! You prepared this calamity for us — so what an evil resting place this is!'

38:61

قَالُوا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا هَٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِي النَّارِ

(۶۱) وہ کہیں گے اے ہمارے رب! جس نے ہمارے لیے (اس مصیبت کی) تیاری کی (اس کو پیش کیا) اس کو اس دوزخ میں چند دو چند گنا عذاب بڑھا دے۔

(61) They will say: 'Our Lord! Whoever prepared this [calamity] for us — increase his punishment severalfold in the Fire.'

38:62

وَقَالُوا مَا لَنَا لَا نَرَىٰ رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّهُمْ مِنَ الْأَشْرَارِ

(۶۲) اور کہیں گے — کیا سبب ہے کہ وہ لوگ نظر نہیں آرہے ہیں جن کو ہم بُرا اچھا سمجھتے تھے — جن کو ہم بُرا آدمی سمجھتے تھے!

(62) And they will say: 'What is the matter that we do not see those men whom we used to count among the wicked (those we considered evil people)!'

38:63

أَتَّخَذْنَاهُمْ سِخْرِيًّا أَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْأَبْصَارُ

(۶۳) ہم ان کی ہنسی اڑاتے تھے (ان کو سمجھا بناتے تھے) یا ہماری آنکھیں ان سے چوک گئی ہیں (کہ دیکھنا چاہتے ہیں اور ان پر نظر نہیں پڑتی)۔

(63) 'Did we take them in mockery (making them objects of ridicule), or have our eyes missed them (that we want to see them but cannot find them)?'

38:64

إِنَّ ذَٰلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ أَهْلِ النَّارِ

(۶۴) دوزخیوں کا یہ جھگڑنا بالکل حق ہے — ایسا ہی ہونے والا ہے۔

(64) Indeed this mutual quarrelling of the people of the Fire is absolutely true — this is precisely what will happen.

38:65

قُلْ إِنَّمَا أَنَا مُنْذِرٌ وَمَا مِنْ إِلَٰهٍ إِلَّا اللَّهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ

(۶۵) تم کہو میں تو صرف ڈرانے والا پیغمبر ہی ہوں اور کوئی معبود برحق نہیں مگر اللہ صرف ایک اور زبردست۔

(65) Say: 'I am only a warner — a Prophet sent to warn — and there is no deity worthy of worship except Allah, the One, the Almighty [Who subjugates all].'

38:66

رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ

(۶۶) آسمانوں اور زمین کے اور ان کے درمیان جو کچھ ہے سب کا پروردگار ہے اور وہ غالب اور عزت والا اور مغفرت کرنے والا بھی ہے!

(66) The Lord of the heavens and the earth and all that is between them — the Mighty, the Great Forgiver.

38:67

قُلْ هُوَ نَبَأٌ عَظِيمٌ

(۶۷) تم کہو وہ ایک عظیم الشان خبر اور مضمون ہے!

(67) Say: 'That is a most momentous news and message!'

38:68

أَنْتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُونَ

(۶۸) تم اس سے بے پرواہ اور رُوگردان ہو۔

(68) [Yet] you are turning away from it with indifference.

38:69

مَا كَانَ لِي مِنْ عِلْمٍ بِالْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ إِذْ يَخْتَصِمُونَ

(۶۹) مجھے فرشتوں کا کیا علم — جب کہ وہ آپس میں بحث مباحثہ کرتے تھے۔

(69) 'I had no knowledge of the exalted assembly [of angels] when they were disputing among themselves.'

38:70

إِنْ يُوحَىٰ إِلَيَّ إِلَّا أَنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُبِينٌ

(۷۰) میرے پاس صرف وحی آتی ہے اور میں تو صرف واضح طور سے ڈرانے والا ہوں۔

(70) 'To me is sent only revelation, and I am nothing but a clear, manifest warner.'

38:71

إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِنْ طِينٍ

(۷۱) جب کہ فرشتوں سے رب نے کہا مٹی کا ایک انسان بنانا چاہتا ہوں۔

(71) When your Lord said to the angels: 'I am going to create a human being from clay.'

38:72

فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ

(۷۲) پھر جب میں بناچکوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو تم اس کے سامنے سجدے میں گرپڑو۔

(72) 'Then when I have fashioned him and breathed into him of My spirit, fall down in prostration before him.'

38:73

فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ

(۷۳) پھر تمام فرشتے سجدہ کرچکے۔

(73) Then all the angels prostrated, every single one of them.

38:74

إِلَّا إِبْلِيسَ اسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَافِرِينَ

(۷۴) مگر ابلیس نے کہ تکبر کیا اور تھا وہ کافروں میں سے۔

(74) Except Iblīs — he refused out of arrogance and was among the disbelievers.

38:75

قَالَ يَا إِبْلِيسُ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ أَسْتَكْبَرْتَ أَمْ كُنْتَ مِنَ الْعَالِينَ

(۷۵) (اللہ نے ابلیس سے خطاب ہوکر) فرماتا ہے — اے ابلیس! (انسان کی) سجدہ کرنے سے کس چیز نے روکا — جس کو میں نے اپنے ہاتھوں سے پیدا کیا — کیا تو نے تکبر کیا، (ان تمام فرشتوں سے) اولیٰ اور ارفع مرتبہ والا تھا؟

(75) [Allah] said (addressing Iblīs): 'O Iblīs! What prevented you from prostrating to that which I created with My own hands? Did you act arrogantly, or were you of those of exalted rank [above all the angels]?'

38:76

قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ

(۷۶) کہا میں اس سے بہتر ہوں تو نے مجھے آگ سے اور اس کو مٹی سے پیدا کیا۔

(76) He said: 'I am better than him — You created me from fire and created him from clay.'

38:77

قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ

(۷۷) فرمایا! تو یہاں سے نکل جا۔ توں مردود ہے۔

(77) [Allah] said: 'Then get out of here — indeed you are expelled [accursed].'

38:78

وَإِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِي إِلَىٰ يَوْمِ الدِّينِ

(۷۸) اور یقیناً تجھ پر میری لعنت قیامت تک رہی گی۔

(78) 'And indeed My curse is upon you until the Day of Recompense.'

38:79

قَالَ رَبِّ فَأَنْظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ

(۷۹) عرض کیا — خدایا! تو مجھے روز قیامت تک مہلت دے۔

(79) He [Iblīs] pleaded: 'My Lord! Then grant me respite until the Day they are resurrected.'

38:80

قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ

(۸۰) فرمایا کہ تجھے مہلت دی جاتی ہے (مگر کب تک)۔

(80) [Allah] said: 'Then you are indeed among those granted respite (but only until a time).'

38:81

إِلَىٰ يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ

(۸۱) قیامت کے اس دن تک جو معلوم ہے۔

(81) Until the Day of the appointed and known time [the Day of Resurrection].

38:82

قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ

(۸۲) کہا پھر تیری عزت کی قسم میں یقیناً ان سب کو گمراہ کردوں گا۔

(82) He [Iblīs] said: 'Then by Your Might, I will surely lead them all astray!'

38:83

إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ

(۸۳) مگر ان میں سے تیرے خاص بندوں کو نہیں (وہ میری دسترس سے باہر ہیں)۔

(83) 'Except among them Your sincere servants — those who are truly devoted to You (they are beyond my reach).'

38:84

قَالَ فَالْحَقُّ وَالْحَقَّ أَقُولُ

(۸۴) فرمایا — یہ بات حق ہے اور میں تو حق ہی کہتا ہوں (میری ساری باتیں سچ ہیں)۔

(84) [Allah] said: 'This is the truth, and I speak only truth (all My words are true).'

38:85

لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَمِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ أَجْمَعِينَ

(۸۵) میں یقیناً تجھ سے اور تیرے پیروؤں سے، تابعین سے سب کو دوزخ کو بھردوں گا۔

(85) 'I will most certainly fill Hell with you and with all of those among them who follow you.'

38:86

قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ

(۸۶) تم کہہ دو — اس پر میں کچھ اجرت نہیں مانگتا — اور میں بناوٹ اور تکلف کرنے والوں میں سے نہیں ہوں۔

(86) Say: 'I ask no recompense from you for this — and I am not one who affects pretension or artificiality.'

38:87

إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ

(۸۷) یہ صرف تمام جہانوں کے لیے ایک یاد دہانی اور نصیحت ہے۔

(87) 'It is nothing but a reminder and admonition for all the worlds.'

38:88

وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَأَهُ بَعْدَ حِينٍ

(۸۸) اور تمہیں یقیناً معلوم ہوجائے گا — ان ساری باتوں کا کیا انجام ہوگا — تھوڑی ہی مدت کے بعد۔

(88) 'And you will most certainly come to know its import and outcome — after a little while.'