37. Aṣ-Ṣāffāt
الصافات
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالصَّافَّاتِ صَفًّا
(۱) خوب صف بستہ لشکر کی قسم (جو دشمنوں سے لڑنے کے لیے تیار ہیں)۔
(1) By those who line up in rows (the host arrayed in battle-order, ready to fight the enemy).
فَالزَّاجِرَاتِ زَجْرًا
(۲) پھر گھوڑوں کو خوب ڈانٹنے والوں کی قسم۔
(2) And by those who drive (horses) with forceful commands.
فَالتَّالِيَاتِ ذِكْرًا
(۳) پھر (قرآن) پڑھنے والوں کی قسم۔
(3) And by those who recite (the Qurʾān).
إِنَّ إِلَهَكُمْ لَوَاحِدٌ
(۴) کہ تمہارا خدا یقیناً ایک ہے۔
(4) That your God is indeed One.
رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ
(۵) وہ آسمانوں اور زمین کا اور جو ان کے درمیان ہے ان سب کا رب ہے اور وہ رب ہے اور وہ ان مقامات کا بھی خدا ہے جہاں آفتاب طلوع کرتا ہے۔
(5) Lord of the heavens and the earth and all that lies between them, and Lord of all the places where the sun rises.
إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةٍ الْكَوَاكِبِ
(٦) یقیناً ہم نے ستاروں کے قریب کے آسمان کو ستاروں سے باروق اور زینت کیا۔
(6) Indeed We have adorned the nearest sky with the adornment of stars, made brilliant and beautiful.
وَحِفْظًا مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ مَارِدٍ
(۷) یہ (کواکب) ، شریر شیطان کے شر سے حفاظت کرتے ہیں۔
(7) And as a guard against every rebellious devil.
لَا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَإِ الْأَعْلَى وَيُقْذَفُونَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍ
(۸) وہ عالم بالا کی باتوں کو کسی کو بھی نہیں سن سکتے ۔ ہر طرف سے ان پر تیر پتھر برتا نہیں کی جاتی ہے۔
(8) They cannot eavesdrop on the exalted assembly (of angels), and they are pelted from every side.
دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ
(ان پر عکاری کی جاتی ہے) بھگانے کے لیے اور ان پر دائمی عذاب ہے۔
(They are repelled) with a driving-away, and for them is a perpetual torment.
إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ
(۱۰) مگر یہ کہ کچھ اچک لی گئی ہو۔ (بھاگتے میں اڑالی گئی ہو) تو اس کے پیچھے دکھتا انگارا لگ جاتا ہے۔
(10) Except one who snatches a snatch (steals something as he flees), then a piercing flame pursues him.
فَاسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمْ مَّن خَلَقْنَا ۚ إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍ
(۱۱) پھر (اے پیغبر!) تم ذرا ان سے پوچھو تو ان کا پیدا کرنا مشکل ہے یا ان چیزوں کا کہ ہم نے بنایا ہے (پیدا کیا ہے؟) یقیناً انہیں تو ہم نے چپکتی مٹی سے بنایا ہے۔
(11) Then (O Prophet!) ask them: is their creation harder, or that of what We have created? Indeed, We created them from sticky clay.
بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ
(۱۲) بلکہ تم (ان کے صاف صاف باتوں کے نہ جاننے پر) تعجب کریں گے۔ اور وہ (تمہارا) مذاق اڑائیں گے۔
(12) Rather you wonder (at their failure to understand plain matters), and they mock (you).
وَإِذَا ذُكِّرُوا لَا يَذْكُرُونَ
(۱۳) اور انہیں لاکھ سمجھاؤ ہرگز نہ سمجھیں گے۔
(13) And when they are reminded, they take no heed.
وَإِذَا رَأَوْا آيَةً يَسْتَسْخِرُونَ
(۱۴) اور جب کوئی معجزہ بھی دیکھتے ہیں (تو اس کی بھی) الٹی ہنسی اڑاتے ہیں۔
(14) And when they see a sign, they mock it outright.
وَقَالُوا إِنْ هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ
(۱۵) اور یہ لوگ کہتے ہیں، یہ تو کھلا جادو ہی ہے۔
(15) And they say: this is nothing but plain sorcery.
أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَئِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
(۱۶) کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے، کیا ہم قبر سے اٹھائے جائیں گے؟
(16) What — when we die and become dust and bones, shall we indeed be raised (from the grave)?
أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ
(۱۷) کیا ہمارے گزشتہ باپ دادا بھی؟
(17) And our forefathers of old (too)?
قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَاخِرُونَ
(۱۸) (پیغبر!) تم کہو! ہاں! اور اس وقت تم بڑے ذلیل وخوار ہوں گے!
(18) (O Prophet!) Say: Yes! And at that time you will be utterly humiliated and disgraced!
فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ
(۱۹) پس اس وقت صرف ایک سخت آواز ہوگی اور وہ لوگ (زندہ ہوکر) دیکھتے ہوں گے۔
(19) Then it will be nothing but a single mighty blast, and behold, they will be watching (alive).
وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ الدِّينِ
(۲۰) اور وہ کہیں گے ہائے ہماری کم بختی یہ تو روز جزا ہے۔
(20) And they will say: Alas for us, this is the Day of Judgement!
هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ
(۲۱) بے شک یہ وہ دن فیصلہ کا ہے جس کی تم تکذیب کیا کرتے تھے۔ (ماننے نہ تھے)
(21) This is the Day of Decision which you used to deny (and refused to believe in).
احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَ
(۲۲) ان ظالموں کو، ان کی بیویوں کو، ان کے دیوتاؤں کو سب کو جمع کرلو، اکٹھا کرلو۔
(22) Gather the wrongdoers, and their wives (companions in wrongdoing), and what they used to worship —
مِن دُونِ اللَّهِ فَاهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَاطِ الْجَحِيمِ
(۲۳) (ان دیوتاؤں وغیرہ کو جمع کرلو) جو خدا کے سواء ہیں، پھر ان کو سیدھا دوزخ کے راستہ کو پہنچادو۔
(23) Apart from Allah — then lead them all toward the path of Hell.
وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْئُولُونَ
(۲۴) اور ذرا ان کو راستہ میں روک لو۔ ان سے کچھ پوچھنا ہے۔
(24) And stop them — they are to be questioned.
مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ
(۲۵) تم کو کیا ہوگیا ہے کہ تم ایک دوسرے کی کچھ بھی مددنہیں کرتے؟
(25) What has happened to you that you do not help one another?
بَلْ هُمُ الْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ
(۲۶) بلکہ وہ آج بڑے ہی فرمانبردار ہیں (گردن جھکائے ہوئے نادم ہیں)۔
(26) Rather, they this day are in full submission (hanging their heads in shame and regret).
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ
(۲۷) اور بعض لوگ بعض لوگوں سے پوچھنے لگتے ہیں۔
(27) And some of them turn to others, questioning one another.
قَالُوا إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ
(۲۸) کہیں گے تم تو ہمارے پاس سیدھی طرف سے آتے تھے (تمہاری) آمد تو بڑی زوردارتھی۔
(28) They say: you used to come to us from the right side (your approach was very forceful and dominating).
قَالُوا بَل لَّمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
(۲۹) کہیں گے بلکہ تم اصل مسلمان تھے ہی نہیں۔
(29) They will say: rather, you yourselves were simply not believers.
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ
(۳۰) اور ہماری تم پر کوئی حکومت نہ تھی بلکہ تم حد سے بڑھ جانے والے سرکش تھے۔
(30) And we had no authority over you — rather, you were a people who transgressed all bounds.
فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا ۖ إِنَّا لَذَائِقُونَ
(۳۱) پھر ہمارے رب کا فرمان ہوکر رہا۔ اب ہم کو (اس کا) مزہ چکھنا ہے۔
(31) So the word of our Lord has been fulfilled against us — we are indeed to taste (the punishment).
فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ
(۳۲) پھر ہم نے تم کو گمراہ کیا اور ہم تو گمراہ ہی تھے (مگر خدانے تمہیں عقل دی تھی، تم نے ہمارا کہا کیوں مانا)۔
(32) We misled you — we ourselves were indeed already astray (but Allah had given you reason — why did you follow us?).
فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ
(۳۳) پھر وہ سب اس دن عذاب میں شریک رہیں گے۔
(33) Then they will all be partners together in the torment on that day.
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ
(۳۴) ہم ضرور مجرموں کے ساتھ ایسا ہی کرتے ہیں۔
(34) Indeed, this is how We deal with the criminals.
إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ
(۳۵) ان لوگوں کو جب کہا جاتا تھا لا الٰہ الّا اللہ کی تلقین کی جاتی تو تکبر سے اینٹھ جاتے۔
(35) Indeed, when it was said to them — when they were instructed with Lā ilāha illā Allāh — they used to turn away arrogantly.
وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوا آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍ
(۳۶) اور وہ کہتے ہیں، کیا ہم ایک دیوانے شاعر کی وجہ سے اپنے دیوتاؤں کو چھوڑدیں۔
(36) And they say: are we to abandon our gods for the sake of a mad poet?
بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ
(۳۷) بلکہ حق کے ساتھ آئے ہیں اور پیغمبروں کو خدا نے سچا کیا ہے۔
(37) Rather he has come with the truth, and Allah has confirmed the messengers as truthful.
إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ
(۳۸) یقیناً تم المناک عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو۔
(38) Indeed, you are surely going to taste the painful torment.
وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
(۳۹) تم کو اتنی ہی سزا دی جائے گی جتنا تم کرتے تھے۔
(39) And you will not be recompensed except for what you used to do.
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
(۴۰) اس سے مستثنیٰ ہیں صرف خدا کے خاص اور خاص بندے۔
(40) Except the chosen, sincere servants of Allah.
أُولَٰئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ
(۴۱) ان لوگوں کے لیے مقررہ رزق ہے۔
(41) For those people is a fixed, appointed provision.
فَوَاكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ
(۴۲) میوے، اور وہ مکرم ومحترم ہیں۔
(42) Fruits, and they are honoured and respected.
فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ
(۴۳) نعمتوں کی جنتوں میں رہیں گے۔
(43) In the Gardens of Bliss.
عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ
(۴۴) (جنت میں) تختوں اور صوفوں پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے (ایک دوسرے کے رو بر بیٹھے باتیں کرتے) ہوں گے۔
(44) On thrones and couches, (sitting) face to face with one another (conversing with each other).
يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ
(۴۵) ان کے سامنے لے کر پھریں گے صاف سچرے پیالے (گلاس)۔
(45) A cup from a flowing spring will be passed around among them.
بَيْضَاءَ لَذَّةٍ لِّلشَّارِبِينَ
(۴۶) وہ روشن اور سفید پیالے ہیں، پینے والوں کے لیے خوشگوار ہیں۔
(46) Bright and white, a delight for those who drink.
لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ
(۴۷) اس سے نہ دورانِ سر ہوتا ہے نہ بیہودہ بکواس۔
(47) There is no headache in it, nor will they be stupefied from it.
وَعِندَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ عِينٌ
(۴۸) ان جنتیوں کے پاس عورتیں ہیں نیچی نگاہیں والی، بڑی بڑی آنکھوں والی۔
(48) And with them will be women of modest gaze, with large, beautiful eyes.
كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ
(۴۹) گویا کہ وہ محفوظ انڈے ہیں۔
(49) As though they were carefully protected eggs.
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ
(۵۰) پھر بعض (جنتی) بعض (جنتیوں) کی طرف متوجہ ہوکر آپس میں بات چیت اور سوال کریں گے۔
(50) Then some of them (the people of Paradise) will turn toward others in conversation and mutual questioning.
قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٌ
(۵۱) ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا میرا ایک ساتھی تھا۔
(51) One of them will say: I had a companion (in the world).
يَقُولُ أَئِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِينَ
(۵۲) وہ کہتا تھا کیا تم بھی قیامت کی تصدیق کرتے ہو (اس کو مانتے ہو؟)
(52) He used to say: do you really believe in (the Day of Resurrection) and affirm it?
أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَئِنَّا لَمَدِينُونَ
(۵۳) کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے، کیا ہم تب بھی جزا وسزا کے مستحق رہیں گے۔
(53) What — when we die and become dust and bones, shall we really be held accountable for recompense?
قَالَ هَلْ أَنتُمْ مُّطَّلِعُونَ
(۵۴) کہے گا کیا تم اطلاع حاصل کرنا چاہتے ہو۔
(54) He will say: do you wish to look and see?
فَاطَّلَعَ فَرَآهُ فِي سَوَاءِ الْجَحِيمِ
(۵۵) پھر اس نے گردن اٹھاکر دیکھا کہ اس کا ساتھی بیچ جہنم میں ہے۔
(55) Then he looked and saw him in the very midst of Hell.
قَالَ تَاللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ
(۵۶) وہ کہے گا۔ خدا کی قسم! ضرورتم نے مجھے ہلاک کرنے ہی کو تھے۔ (جانی کے گڑھے میں میں ڈالنے والے تھے)۔
(56) He will say: By Allah, you nearly destroyed me! (You were about to push me into the pit of ruin).
وَلَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّي لَكُنتُ مِنَ الْمُحْضَرِينَ
(۵۷) اور اگر نہ ہوتا میرے رب کا فضل و کرم تو میں پکڑا جاتا اور دربارِ الٰہی میں حاضر کیا جاتا۔
(57) And had it not been for the grace and favour of my Lord, I too would have been among those brought forward (for punishment).
أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ
(۵۸) کیا پھر ہم کو مرنا نہ تھا؟
(58) Are we then not to die (again)?
إِلَّا مَوْتَتَنَا الْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ
(۵۹) مگر پہلا مرنا۔ اور ہم کو کسی قسم کا عذاب نہ ہوتا۔
(59) Except our first death — and we shall not be tormented (here ever again).
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
(۶۰) یہی تو بڑی کامیابی ہے۔
(60) Indeed, this is the great success.
لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ
(۶۱) ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے۔
(61) For the like of this, let those who act (in this world) strive to act.
أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّومِ
(۶۲) کیا یہ مہمانی اچھی ہے؟ یا سینڈی (تھور یا سینڈ) کی ضیافت؟
(62) Is this a better welcome (hospitality), or the tree of Zaqqūm?
إِنَّا جَعَلْنَاهَا فِتْنَةً لِّلظَّالِمِينَ
(۶۳) ہم نے یقیناً اس (تھور یا سینڈ) کو ظالموں کے لیے عقوبت اور عذاب بنایا۔
(63) Indeed, We have made it (the Zaqqūm tree) a torment and punishment for the wrongdoers.
إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي أَصْلِ الْجَحِيمِ
(۶۴) بے شک وہ ایک درخت ہے جو قعرِ جہنم سے نکلا ہے۔
(64) Indeed it is a tree that grows from the very root of Hell.
طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ
(۶۵) اس کا شگوفہ کیا ہے گویا ایک ناگ کا پھن ہے۔
(65) Its fruit — it is as though it were the heads of serpents (devils).
فَإِنَّهُمْ لَآكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ
(۶۶) پھر دوزخیوں کو اسے پیٹ بھرکر کھانا پڑے گا۔
(66) Then the people of Hell will be compelled to eat from it until their bellies are filled.
ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ
(۶۷) پھران لوگوں کے لیے ہے اس پر ملونی کا گرم پانی۔
(67) Then on top of it they will have a mixture of scalding hot water.
ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى الْجَحِيمِ
(۶۸) پھران کی واپسی کی جگہ بے شک دوزخ ہے۔
(68) Then indeed their return is to Hell.
إِنَّهُمْ أَلْفَوْا آبَاءَهُمْ ضَالِّينَ
(۶۹) بے شک انہوں نے اپنے بزرگوں کو گمراہ پایا۔
(69) Indeed, they found their forefathers astray.
فَهُمْ عَلَىٰ آثَارِهِمْ يُهْرَعُونَ
(۷۰) پھر یہ لوگ ان کے قدم بہ قدم دوڑے چلے جارہے ہیں۔
(70) And they come rushing headlong in their footsteps.
وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ الْأَوَّلِينَ
(۷۱) اور ان سے پہلے بہت سے گزشتہ لوگ گمراہ ہوچکے ہیں۔
(71) And indeed, before them the majority of people of old had gone astray.
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ
(۷۲) اور یقیناً ہم نے ان میں ڈرانے والے (پیغبر) بھیج دیئے تھے۔
(72) And indeed, We had sent among them warners (prophets).
فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنذَرِينَ
(۷۳) دیکھو! پھر کیا انجام ہوا ان لوگوں کا جن کو ڈرایا گیا تھا۔
(73) Then see how the end was for those who were warned!
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
(۷۴) مگر خدا کے منتخب بندے۔
(74) Except the chosen, sincere servants of Allah.
وَلَقَدْ نَادَانَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيبُونَ
(۷۵) اور نوح نے ہم کو پکارا پھر ہم بھی ان کی بہت اچھی طرح سے فریادرسی کی۔
(75) And indeed, Nūḥ called upon Us, and how excellent were We as responders!
وَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ
(۷۶) اور ہم نے ان کو (نوح کو) اور ان کے متعلقین کو بڑی مصیبت سے نجات دی۔
(76) And We delivered him and his household from the great distress.
وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمُ الْبَاقِينَ
(۷۷) اور ہم نے نوح کی ذریت اور ان کی اولاد ہی کو باقی رکھا۔
(77) And We made his offspring the ones who remained (as the continuing lineage of humanity).
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ
(۷۸) اور ہم نے پچھلے لوگوں میں ان کا نام (ان کی اولاد سب کا ذکرِنیک) رکھا۔
(78) And We left for him (his praise and good mention) among those who came after.
سَلَامٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ
(۷۹) ساری دنیا میں نوح پر سلام ہے۔
(79) Peace be upon Nūḥ in all the worlds.
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
(۸۰) ہم ضرور نیکوکاروں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں۔
(80) Indeed, this is how We reward the doers of good.
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ
(۸۱) وہ یقیناً ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے۔
(81) Indeed, he was among Our believing servants.
ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ
(۸۲) پھر ہم نے دوسروں کو ڈبودیا۔
(82) Then We drowned the others.
وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ
(۸۳) اور یقیناً ابراہیم بھی نوح ہی کے گروہ سے ہیں۔
(83) And indeed, Ibrāhīm was of his (Nūḥ's) following.
إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
(۸۴) جب کہ وہ اپنے رب کے پاس قلبِ سلیم لے کر پہنچے۔
(84) When he came to his Lord with a sound, pure heart.
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَاذَا تَعْبُدُونَ
(۸۵) جب کہ ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنے لوگوں سے کہا، تم کس کی پوجا کرتے ہو؟
(85) When Ibrāhīm said to his father and his people: what do you worship?
أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ
(۸۶) کیا تمہارے دل میں ہی مصنوعی دیوتا بس گئے ہیں۔
(86) Do you desire false gods besides Allah (nothing but fabricated deities lodged in your hearts)?
فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
(۸۷) پھر تم رب العالمین کے متعلق کیا خیال رکھتے ہو۔
(87) Then what is your opinion of the Lord of all the worlds?
فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ
(۸۸) پھر ابراہیم نے ایک دفعہ ستاروں کو دیکھا۔
(88) Then Ibrāhīm looked once at the stars.
فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ
(۸۹) پھر ابراہیم نے کہا کہ میں تو بیمار ہوں (اور سب لوگوں کے ساتھ نہ گئے)۔
(89) Then he said: I am ill (and he did not go with all the people).
فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ
(۹۰) غرض کہ وہ لوگ ان کو (ابراہیم کو) چھوڑ کر چلے گئے۔
(90) So those people withdrew from him (Ibrāhīm), turning away.
فَرَاغَ إِلَى آلِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ
(۹۱) پھر چپکے چپاتے ان بتوں کے پاس پہنچے اور کہا کیوں کھاتے نہیں؟
(91) Then he slipped quietly to their idols and said: why do you not eat?
مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ
(۹۲) کیوں کیا سبب ہے، تم کچھ بولتے نہیں؟
(92) What is the matter — why do you not speak?
فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًا بِالْيَمِينِ
(۹۳) پھران میں گھس کر سیدھے ہاتھ سے لگانے لگے۔
(93) Then he turned upon them striking (them) with his right hand.
فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ يَزِفُّونَ
(۹۴) پھر لوگ ان (ابراہیم) کے پاس (واپس) آئے۔
(94) Then the people came rushing toward him (Ibrāhīm).
قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ
(۹۵) کہا، کیا تم ان (بتوں) کی پوجا کرتے ہو جن کو تم تراشتے ہو؟
(95) He said: do you worship what you yourselves carve?
وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ
(۹۶) اور حالانکہ خدانے تم کو بھی پیدا کیا اور تمہارے کاموں کو بھی۔
(96) Whereas Allah created both you and what you make!
قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا فَأَلْقُوهُ فِي الْجَحِيمِ
(۹۷) لوگوں نے کہا ان کے لیے ایک عمارت بناؤ اور پھر مشتعل آگ میں ان کو پھینک دو۔
(97) The people said: build a structure for him and throw him into the blazing fire!
فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ
(۹۸) پھر لوگوں نے ان کے (ابراہیم) خلاف تدبیریں کیں، اور ہم نے ان کو پست کیا اور نیچا دکھایا۔
(98) They planned a scheme against him (Ibrāhīm), but We made them the lowest and brought them low.
وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهْدِينِ
(۹۹) اور کہا میں اپنے خدا کی طرف جاتا ہوں، وہی مجھے ہدایت کرے گا۔ (وہی راستہ دکھائے گا کہ کیا کروں؟)
(99) And (Ibrāhīm) said: I am going toward my Lord — He will guide me (He will show me the way — what I should do?).
رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ
(۱۰۰) (دعا کی) خدایا! تو مجھے نیکوؤں میں سے اولاد دے۔
(100) (He supplicated:) O my Lord! Grant me (a child) from among the righteous.
فَبَشَّرْنَاهُ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ
(۱۰۱) پھر ہم نے ان کو بشارت دی ایک بردبار اور حلیم لڑکے کی۔
(101) Then We gave him the glad tidings of a forbearing, clement boy.
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يَا بُنَيَّ إِنِّي أَرَىٰ فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِي إِن شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ
(۱۰۲) پھر جب وہ اسماعیل علیہ السلام ان کے (ابراہیم علیہ السلام) ساتھ چلنے پھرنے لگے تو (ابراہیم نے) کہا، بیٹا۔ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں تمہیں ذبح کررہا ہوں۔ ذرا سوچو کیا خیال ہے؟ (اسماعیل علیہ السلام نے) کہا۔ بابا! جو آپ کو حکم دیا گیا ہے اس پر عمل کریں۔ انشاء اللہ آپ مجھے صابر پائیں گے۔
(102) Then when he (Ismā'īl ʿalayhi al-salām) grew old enough to walk and work with him (Ibrāhīm ʿalayhi al-salām), (Ibrāhīm) said: My son, I have seen in a dream that I am slaughtering you — think about it, what do you say? (Ismā'īl ʿalayhi al-salām) said: Father! Do what you have been commanded — you will find me, Allah willing, among the patient.
فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ
(۱۰۳) پھر جب دونوں نے اس حکم کو تسلیم کرلیا اور ان کو (باپ نے بیٹے کی) پیشانی کے بل لٹایا۔
(103) Then when both of them submitted to the command and he (the father) laid him (the son) face-down on his forehead.
وَنَادَيْنَاهُ أَن يَا إِبْرَاهِيمُ
(۱۰۴) اور ہم نے بھی ان کو پکارا، اے ابراہیم!
(104) And We called out to him: O Ibrāhīm!
قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
(۱۰۵) تم نے بے شک خواب کو سچا کر دکھایا۔ ہم بھی نیکوکاروں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں (آفت سے بچا لیتے ہیں)۔
(105) You have indeed fulfilled the dream. Indeed, this is how We reward the doers of good (We save them from calamity).
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْبَلَاءُ الْمُبِينُ
(۱۰۶) بے شک یہ ظاہر اور واضح امتحان تھا۔
(106) Indeed, this was the clear, manifest trial.
وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ
(۱۰۷) اور ہم نے ایک مہنگا تازہ ذبیحہ ان کی قربانی کے لیے دیا۔
(107) And We ransomed him with a great sacrifice.
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ
(۱۰۸) اور ہم نے پچھلے لوگوں میں ان کا نام باقی رکھا (ان کا ذکرِخیر باقی رکھا)۔
(108) And We left for him (his good remembrance) among those who came after.
سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ
(۱۰۹) ابراہیم پر سلام ہو۔
(109) Peace be upon Ibrāhīm.
كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
(۱۱۰) ہم نیکوں اور اچھے کام کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں۔
(110) This is how We reward the doers of good.
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ
(۱۱۱) بے شک وہ ہمارے ایمانداربندوں میں سے تھے۔
(111) Indeed, he was among Our believing servants.
وَبَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَاقَ نَبِيًّا مِّنَ الصَّالِحِينَ
(۱۱۲) اور ہم نے ان کو (ابراہیم کو) اسحاق کے بھی پیدا ہونے کی بشارت دی نیکوؤں میں سے پیغبر بنا کر۔
(112) And We gave him (Ibrāhīm) the glad tidings of Isḥāq as well, a prophet from among the righteous.
وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰ إِسْحَاقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ مُبِينٌ
(۱۱۳) اور ہم نے انہیں (ابراہیم کو) اور اسحاق کو برکت دی اور ان دونوں کی اولاد سے کچھ نیکوکار ہیں اور بعض خود اپنے پرستم گار ہیں کھلے زیاں کار ہیں۔
(113) And We blessed him (Ibrāhīm) and Isḥāq, and from their progeny some are doers of good while others are clearly oppressors of their own souls.
وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ
(۱۱۴) ہم نے موسٰی اور ہارون پر اپنا بڑا احسان کیا۔
(114) And We indeed bestowed Our great favour upon Mūsā and Hārūn.
وَنَجَّيْنَاهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ
(۱۱۵) اور ہم نے ان کو اور ان کی قوم کو سخت کرب اور بے چینی سے نجات دی۔
(115) And We delivered them and their people from the great distress and anguish.
وَنَصَرْنَاهُمْ فَكَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ
(۱۱۶) اور ہم نے ان کو فتح و نصرت دی پھر وہ سب غالب آگئے۔
(116) And We helped them to victory, and they became the overcomers.
وَآتَيْنَاهُمَا الْكِتَابَ الْمُسْتَبِينَ
(۱۱۷) اور ہم نے ان کو واضح کتاب (یعنی تورات) دی۔
(117) And We gave them both the clear, manifest Book (the Torah).
وَهَدَيْنَاهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
(۱۱۸) اور ہم نے ان کو صراطِ مستقیم کی ہدایت (راہ راست) پر لگادیا۔
(118) And We guided them both to the straight path.
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِي الْآخِرِينَ
(۱۱۹) اور ہم نے پچھلے لوگوں میں ان دونوں کا نام کا اعزاز باقی رکھا۔
(119) And We left for them both an honourable remembrance among those who came after.
سَلَامٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ
(۱۲۰) موسٰی اور ہارون پر سلام ہو۔
(120) Peace be upon Mūsā and Hārūn.
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
(۱۲۱) یقیناً ہم نیکوکاروں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔
(121) Indeed, We reward the doers of good in this manner.
إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ
(۱۲۲) یقیناً وہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے ہیں۔
(122) Indeed, they both were among Our believing servants.
وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ
(۱۲۳) اور یقیناً الیاس بھی پیغبروں میں سے ہیں۔
(123) And indeed, Ilyās was among the messengers.
إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَلَا تَتَّقُونَ
(۱۲۴) جب کہ انہوں نے اپنے لوگوں سے کہا، کیا تم خدا سے نہیں ڈرتے؟
(124) When he said to his people: will you not fear (Allah)?
أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ
(۱۲۵) کیا تم بعل بت کو پکارتے ہو اور اس کی پوجا کرتے ہو اور بہترین خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟
(125) Do you call upon Baʿal (an idol) and worship it, abandoning the best of Creators?
اللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ
(۱۲۶) کیا تم چھوڑ دیتے ہو اللہ کو جو تمہارا رب ہے اور تمہارے گزشتہ بزرگوں کا بھی رب ہے۔
(126) Allah — your Lord and the Lord of your forefathers of old!
فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ
(۱۲۷) پھران لوگوں نے ان کی تکذیب کی۔ (ان کو جھٹلایا)۔ پس وہ پکڑے ہوئے حاضر کئے جائیں گے۔
(127) Then those people denied him (called him a liar), so they will indeed be brought forward (for punishment).
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
(۱۲۸) مگر اللہ کے منتخب بندے۔
(128) Except the chosen, sincere servants of Allah.
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ
(۱۲۹) اور ہم نے ان کے (الیاس) بعد آنے والے لوگوں کے لیے ان کا ذکر چھوڑا۔
(129) And We left for him (Ilyās) a lasting remembrance among those who came after.
سَلَامٌ عَلَىٰ إِلْ يَاسِينَ
(۱۳۰) الیاس اور ان کے متعلقین پر سلام ہو۔
(130) Peace be upon Ilyāsīn (Ilyās and those connected to him).
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
(۱۳۱) یقیناً ہم نیک کام کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔
(131) Indeed, We reward the doers of good in this manner.
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ
(۱۳۲) بے شک الیاس ہمارے ایمانداربندوں میں سے ہیں۔
(132) Indeed, he was among Our believing servants.
وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِينَ
(۱۳۳) اور یقیناً لوط بھی پیغبروں میں سے ہیں۔
(133) And indeed, Lūṭ was among the messengers.
إِذْ نَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ
(۱۳۴) جب کہ ہم نے لوط کو اور ان کے تمام متعلقین کو نجات دی (بچالیا)۔
(134) When We delivered him (Lūṭ) and all his household.
إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ
(۱۳۵) بجز ایک بڑھیا کے، رہ جانے والوں میں سے ہے۔
(135) Except one old woman who was among those who remained behind (and were destroyed).
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ
(۱۳۶) پھر ہم نے دوسروں کو نیست و نابود کردیا (ہلاک کردیا)۔
(136) Then We utterly destroyed the others.
وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِمْ مُصْبِحِينَ
(۱۳۷) اور لوگو تم ان کے پاس سے صبح سویرے گزرتے ہو۔
(137) And indeed you pass by them in the morning.
وَبِاللَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
(۱۳۸) اور رات کو بھی۔ پھر بھی کیا تم کچھ نہیں سمجھتے؟
(138) And by night as well — do you not then understand?
وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ
(۱۳۹) اور یقیناً یونس بھی پیغبروں میں سے ہیں۔
(139) And indeed, Yūnus was among the messengers.
إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ
(۱۴۰) جب کہ وہ بھری کشتی کی طرف بھاگے۔
(140) When he fled to the laden ship.
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِينَ
(۱۴۱) پھر قرعہ اندازی کی گئی، پس وہ (یونس) تھے مغلوب۔
(141) Then lots were cast, and he (Yūnus) was among those overcome (by the lot).
فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ
(۱۴۲) پھر ایک بڑی مچھلی ان کو نگل گئی اور وہ (اپنی کمزوری پر) آپ کو ملامت کرنے لگے۔
(142) Then the great fish swallowed him, while he was blaming himself (for his weakness).
فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ
(۱۴۳) پس وہ اگر تسبیح پڑھنے والے نہ ہوتے۔
(143) Had he not been among those who glorify (Allah),
لَلَبِثَ فِي بَطْنِهِ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ
(۱۴۴) تو اس کے پیٹ میں روزِ قیامت تک رہتے۔
(144) He would have remained in its belly until the Day of Resurrection.
فَنَبَذْنَاهُ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ سَقِيمٌ
(۱۴۵) پھر ہم نے ان کو کھلے میدان میں ڈال دیا۔ اور وہ بیمار اور ضعیف ہوگئے تھے۔
(145) Then We cast him onto the open shore, and he was sick and weak.
وَأَنبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ
(۱۴۶) اور ہم نے ان پر (حفاظت کے لیے) کدو کی بیل کو پیدا کیا (اسے اگادیا)۔
(146) And We caused a gourd vine to grow over him (for his shelter and protection).
وَأَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ مِائَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ
(۱۴۷) اور ہم نے ان کو (یونس کو) ایک لاکھ یا زیادہ کی طرف پیغبر بناکر بھیجا۔
(147) And We sent him (Yūnus) as a messenger to a hundred thousand or even more.
فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَىٰ حِينٍ
(۱۴۸) پھر وہ سب لوگ ایمان لائے۔ پس ہم نے ان کو ایک زمانہ تک برخوردار اور فائدہ مند رکھا۔
(148) Then they all believed, so We let them enjoy life for a time.
فَاسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُونَ
(۱۴۹) پس ذرا ان سے پوچھو کہ تمہارے خدا کے لیے تو بیٹیاں اور ان کے لیے بیٹے ہیں۔
(149) So ask them: is it that your Lord has daughters while they have sons?
أَمْ خَلَقْنَا الْمَلَائِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شَاهِدُونَ
(۱۵۰) کیا ہم نے فرشتوں کو بیٹیاں پیدا کیں اور وہ دیکھ رہے تھے؟
(150) Or did We create the angels as females while they were watching?
أَلَا إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ
(۱۵۱) سن لو! وہ لوگ یقیناً اپنی بڑی بہتان تراشی سے (یہ) بات کرتے ہیں۔
(151) Listen! They most certainly utter (these words) out of their own great slander and fabrication.
وَلَدَ اللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ
(۱۵۲) ہاں ان کی یہ دروغ بافی ہے جو کہتے ہیں خدا کی اولاد ہوئی اور یہ بے شک جھوٹے ہیں۔
(152) (They claim) that Allah has had offspring — and they are indeed liars.
أَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِينَ
(۱۵۳) کیا خدا نے بیٹیوں کو بیٹوں کے مقابل پسند کیا (اختیار کیا)۔
(153) Has He preferred daughters over sons?
مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ
(۱۵۴) تمہیں ہو کیا گیا ہے، کیسے (بہل) احکام لگاتے ہو؟
(154) What has come over you — how do you judge (so irrationally)?
أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
(۱۵۵) کیا تم کچھ سوچتے سمجھتے نہیں؟
(155) Will you not take heed and reflect?
أَمْ لَكُمْ سُلْطَانٌ مُّبِينٌ
(۱۵۶) کیا تمہارے پاس کوئی قوی حجت یا کچھ سند ہے؟
(156) Or do you have some clear authority (proof or evidence)?
فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
(۱۵۷) پس تمہاری کتاب لاؤ (اور اس میں بتاؤ) اگر سچے ہو۔
(157) Then bring your book (and show it), if you are truthful!
وَجَعَلُوا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ
(۱۵۸) اور ٹھہرایا اس میں اور جنوں کے درمیان قرابت اور جنوں کو خوب معلوم ہے کہ وہ حاضر کئے جائیں گے۔
(158) And they have claimed a kinship between Him and the jinn — while the jinn well know that they (who say this) will be brought forward (for punishment).
سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ
(۱۵۹) خداان صفات سے پاک ہے جو کہ یہ لوگ اس کی طرف منسوب کے جاتے ہیں۔
(159) Allah is exalted and free from all that they attribute to Him.
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
(۱۶۰) مگر خدا کے منتخب بندے۔
(160) Except the chosen, sincere servants of Allah.
فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ
(۱۶۱) پھر تم اور تمہارے معبود۔
(161) So you and what you worship —
مَا أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَاتِنِينَ
(۱۶۲) خدا سے تم کسی کو بہکا نہیں سکتے۔
(162) You cannot lead anyone astray from Allah.
إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيمِ
(۱۶۳) مگر جو دوزخ میں جانے والا ہے (وہ بے شک گمراہ کیا جاسکتا ہے)۔
(163) Except one who is destined for Hell (such a one can indeed be led astray).
وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ
(۱۶۴) اور ہم میں سے کوئی نہیں مگر اس کے لیے ایک مقام معلوم ہے (متعین درجہ ہے)۔
(164) And there is none among us but has an appointed, known station (a fixed rank assigned to him).
وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ
(۱۶۵) اور یقیناً ہم (دربارِ الٰہی میں) صف بستہ کھڑے ہیں۔
(165) And indeed, we are those who stand in ordered ranks (in the divine court).
وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ
(۱۶۶) اور ہم یقیناً خدا کی تسبیح کرنے والے ہیں (اس کو تمام عیوب سے پاک سمجھتے ہیں)۔
(166) And we are indeed those who glorify (Him), declaring Him free of all defects and imperfections.
وَإِن كَانُوا لَيَقُولُونَ
(۱۶۷) اور یہ لوگ کہا کرتے تھے۔
(167) And they used to say:
لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْأَوَّلِينَ
(۱۶۸) اگر ہمارے پاس کوئی نصیحت کی کتاب گزشتہ لوگوں کی ہوتی۔
(168) If only we had a reminder-book from the people of old,
لَكُنَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
(۱۶۹) تو ہم بھی اللہ کے منتخب بندوں میں سے ہوتے۔
(169) Then we too would have been among the chosen, sincere servants of Allah.
فَكَفَرُوا بِهِ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
(۱۷۰) پھر لوگوں نے اس سے انکار کیا۔ پس عنقریب ان کا (انجام) معلوم ہوجائے گا۔
(170) Then they denied it — so soon they will come to know (the consequence).
وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ
(۱۷۱) اور ہم نے اپنے خاص بندوں کو جو پیغبر ہیں پہلے ہی کہہ دیا تھا۔
(171) And indeed, Our word had already gone forth to Our servants, the messengers.
إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنصُورُونَ
(۱۷۲) یقیناً یہی لوگ فتح مند اور نصرت یافتہ ہیں۔
(172) Indeed, they are the ones who will be helped and victorious.
وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ الْغَالِبُونَ
(۱۷۳) اور یقیناً ہمارا لشکر ہی غالب رہے گا۔
(173) And indeed, Our army will be the overcomers.
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ
(۱۷۴) پس ان سے تھوڑی مدت کے انجان رہو (ان کی پروانہ کرو، ان کی ایذا رسانی کا خیال نہ کرو)۔
(174) So turn away from them for a while (do not concern yourself with them, ignore their harm).
وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ
(۱۷۵) اور ان کو دیکھتے رہو کہ وہ بھی آگے دیکھ لیں گے (کہ کیا ہوگا)۔
(175) And watch them — for they too will soon see (what becomes of them).
أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ
(۱۷۶) کیا یہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی کرتے ہیں؟
(176) Are they then hastening Our torment?
فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنذَرِينَ
(۱۷۷) پھر جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں نازل ہوجائے گا تو ان ڈرائے ہوئے لوگوں کا حال جاتا اور صبح بُری ہوگی۔
(177) Then when it descends in their courtyard, how terrible will be the morning of those who were warned!
وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ
(۱۷۸) اور تم ان سے تھوڑی مدت تک انجان رہو (ان کی پروانہ کرو)۔
(178) And turn away from them for a while (do not concern yourself with them).
وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ
(۱۷۹) اور (پیغبر!) تم بھی دیکھو اور وہ بھی دیکھیں گے (کہ ہوتا کیا ہے)۔
(179) And (O Prophet!) you also watch — for they too will soon see (what happens).
سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ
(۱۸۰) تمہارا رب جو رب العزت ہے ان نامناسب صفات سے پاک ہے جو ان کی طرف منسوب کے جاتے ہیں۔
(180) Your Lord, the Lord of Majesty and Honour, is exalted and free from all those inappropriate attributes that are attributed to Him.
وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ
(۱۸۱) اور پیغمبروں پر سلام ہو۔
(181) And peace be upon the messengers.
وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(۱۸۲) اور حمد وشکر کا مستحق صرف رب العالمین ہے۔
(182) And all praise and gratitude belongs solely to Allah, the Lord of all the worlds.