67. Al-Mulk
الملك
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(۱) بڑی برکت والا ہے وہ جس کے ہاتھ میں (سلطنت ہے) ملک ہے ۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
(1) Greatly Blessed is He in Whose hand is the kingdom (sovereignty), and He has power over all things.
الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ
(۲) وہ جو مارتا بھی ہے اور جلا تا بھی ہے تا کہ تم کو آزمائے (تم کو دیکھے) کون اچھے کام کرتا ہے ۔ وہی ہے عزت والا اور مغفرت والا۔
(2) He who created death and life to test you (to see) which of you does better deeds. He is the Almighty, the Most Forgiving.
الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا مَّا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِن تَفَاوُتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِن فُطُورٍ
(۳) جس نے سات آسمان پرطبق بنائے (اے خاطب!) تو مہربان خدا کے پیدا کرنے میں کوئی تفاوت نہ دیکھے گا ۔ ذرا دیکھو ، پھر دیکھو آسمان میں کہیں دراڑ یا شگاف پاتے ہو؟
(3) Who created seven heavens in layers. (O addressee!) You will see no flaw in the creation of the Most Merciful. Look again — do you see any crack or gap in the sky?
ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرٌ
(۴) پھر اپنی نگاہ پھیرو ۔ دوبارہ دیکھو ۔ بار بار دیکھو ۔ تمہاری نگاہ تھک کر ، ذلیل ہوکر ، تا کام نامراد واپس آجائے گی ۔ (اور کسی کی حقیقت نہ معلوم کرسکے گی)۔
(4) Then look again and again. Your gaze will return to you exhausted and humbled, having failed in its purpose (unable to discover any reality of flaws).
وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَجَعَلْنَاهَا رُجُومًا لِّلشَّيَاطِينِ وَأَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِيرِ
(۵) ہم نے قریب تر کے آسمان کو (ستاروں کے) چراغوں سے زینت دی اور شیطانوں کے سنگسار کرنے کے لیے انہیں بنایا اور ان کے لیے دوزخ کی آگ تیار کر رکھی ہے۔
(5) We have adorned the nearest sky with lamps (stars), and made them as missiles to drive away devils, and We have prepared for them the punishment of the Blazing Fire.
وَلِلَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ
(٦) اور اپنے رب سے کفر کرنے والوں کے لیے عذابِ جہنم ہے ۔ اور کیا بری جگہ پہنچنے کی (اور کیا برا انجام ہے)۔
(6) And for those who disbelieve in their Lord is the punishment of Hell, and what an evil destination it is.
إِذَا أُلْقُوا فِيهَا سَمِعُوا لَهَا شَهِيقًا وَهِيَ تَفُورُ
(۷) جب اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کا شور و پکار سنیں گے اور وہ جوش مارتی ہوگی۔
(7) When they are cast into it, they will hear its roaring and it will be boiling furiously.
تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ الْغَيْظِ كُلَّمَا أُلْقِيَ فِيهَا فَوْجٌ سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَا أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌ
(۸) دوزخ غصے کے مارے پھٹی پڑتی ہوگی ۔ جب بھی دوزخ میں ایک جماعت ڈالی جائے گی تو ان سے دوزخ کے مہتمم پوچھیں گے ۔ کیا تمہارے پاس کوئی پیغمبر آنہ تھا ؟ (کیا تم کو اس سے پہلے اطلاع نہیں دی گئی تھی؟)
(8) Hell will be on the verge of bursting from rage. Whenever a group is cast into it, its keepers will ask them: 'Did no warner come to you? (Were you not warned of this beforehand?)'
قَالُوا بَلَى قَدْ جَاءَنَا نَذِيرٌ فَكَذَّبْنَا وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللهُ مِن شَيْءٍ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا فِي ضَلَالٍ كَبِيرٍ
(۹) (دوزخی) کہیں گے ! کیوں نہیں ، ہمارے پاس پیغمبر آئے تھے، ہم نے بے شک (اس کو جھوٹا سمجھا) اور ہم نے کہا ۔ خدا نے کچھ بھی نازل نہیں کیا اور تم بڑی غلطی اور گمراہی میں پڑے ہوئے ہو۔
(9) (The dwellers of Hell) will say: 'Yes indeed! A warner came to us, but we denied (considered him a liar), and we said: Allah has sent down nothing at all, and you are only in grave error and misguidance.'
وَقَالُوا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي أَصْحَابِ السَّعِيرِ
(۱۰) اور کہیں گے ۔ اگر ہم سنتے سمجھتے ہوتے تو دوزخی کیوں بنتے۔
(10) And they will say: 'Had we listened or used our reason, we would not have been among the companions of the Blazing Fire.'
فَاعْتَرَفُوا بِذَنبِهِمْ فَسُحْقًا لِّأَصْحَابِ السَّعِيرِ
(۱۱) پھر انہوں نے اپنے جرم (اور قصور) کا اعتراف کرلیا ۔ اب لعنت ہے دوزخیوں کے لیے۔
(11) So they acknowledged their sin (and shortcoming). Away with the companions of the Blazing Fire!
إِنَّ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِالْغَيْبِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ
(۱۲) یقیناً جو لوگ اپنے رب سے بے دیکھے ڈرتے ہیں ان کے لیے ہے مغفرت اور بڑا اجر۔
(12) Indeed, those who fear their Lord without seeing Him — for them is forgiveness and a great reward.
وَأَسِرُّوا قَوْلَكُمْ أَوِ اجْهَرُوا بِهِ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
(۱۳) چاہتم آہستہ کہو چاہے پکارکر ۔ بے شک خدا سب کے دلوں کی بات خوب جانتا ہے۔
(13) Whether you speak in secret or aloud, He surely knows what lies within the hearts.
أَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ
کیا جس نے پیدا کیا ہے اسے یہ جانتا نہ ہوگا؟ وہ تو بھیدوں سے واقف ہے، حالات سے باخبر ہے ۔
Does He who created (all things) not know? And He is the Subtle (aware of all hidden things), the All-Informed.
هُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ ذَلُولًا فَامْشُوا فِي مَنَاكِبِهَا وَكُلُوا مِن رِّزْقِهِ وَإِلَيْهِ النُّشُورُ
(۱۵) وہی ہے جس نے زمین کو تمہارے لیے ہموار بنایا ۔ اس کے ہر طرف چلو پھرو اور اللہ کے دیے ہوئے رزق سے کھاؤ اور اسی کی طرف مرکر اٹھنا ہے، حشر و نشر۔
(15) He is the One who made the earth tractable for you. So walk through its highlands and eat of His provision. And to Him is the resurrection (the gathering and rising).
أَأَمِنتُم مَّن فِي السَّمَاءِ أَن يَخْسِفَ بِكُمُ الْأَرْضَ فَإِذَا هِيَ تَمُورُ
(۱٦) کیا تم امن میں ہو اس (خدا کے خوف) سے جو آسمان میں ہے ۔ اس بات سے کہ زمین کو تم میں دھنسا دے ۔ پھر یکا یک زمین لرزنے لگ جائے (جابجا پھٹی ہے)۔
(16) Do you feel secure from the One in the heavens (free from the fear of God) — that He might cause the earth to swallow you up, and suddenly it begins to shake (cracking open here and there)?
أَمْ أَمِنتُم مَّن فِي السَّمَاءِ أَن يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا فَسَتَعْلَمُونَ كَيْفَ نَذِيرِ
(۱۷) کیا تم اس (خدا کے خوف) سے جو آسمان پر ہے امن میں ہو گئے ہو ۔ اس بات سے کہ وہ تم پر پتھر برسات کردے ۔ پھر تم کو بہت جلد معلوم ہوجائے گا کہ میرا ڈرانا بھی ہے۔
(17) Or do you feel secure from the One in the heavens — that He might send upon you a storm of stones? Then you will soon know how (true) my warning is.
وَلَقَدْ كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ
(۱۸) ان سے پہلے بھی بہت سے لوگوں نے تکذیب کی تھی ۔ پھر ان پر میرا عذاب کیسا آیا ۔
(18) And those before them also denied, so how terrible was My punishment!
أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ فَوْقَهُمْ صَافَّاتٍ وَيَقْبِضْنَ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا الرَّحْمَنُ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ بَصِيرٌ
(۱۹) (لوگو! قدرتِ خدا کو دیکھو) کیا ان لوگوں نے اپنے اوپر پرندوں کو نہیں دیکھا کہ صف بستہ اور پر کھولے ہوئے بھی ہیں اور پر سمیٹنے والے بھی ہیں ۔ (اللہ) رحمٰن کے سوا ان کو کوئی تھامتا نہیں ، (سنبھالتا ہے) یقیناً وہ سب کو دیکھتا ہے ۔ (ہر شے کے زیر نظر ہے)۔
(19) (O people! Look at the power of God!) Did they not look at the birds above them, spreading their wings and also folding them? Nothing holds them up except the Most Merciful (He sustains them). Indeed, He sees all things (everything is under His view).
أَمَّنْ هَذَا الَّذِي هُوَ جُندٌ لَّكُمْ يَنصُرُكُم مِّن دُونِ الرَّحْمَنِ إِنِ الْكَافِرُونَ إِلَّا فِي غُرُورٍ
(۲۰) کیا وہ جماعت جسے تم اپنا لشکر سمجھے ہوئے ہو (خدائے) رحمان کے مقابلے میں تم کو کوئی نصرت اور مدد دے سکتی ہے؟ ان کافر ذلوکہ میں پڑے ہوئے ہیں۔
(20) Who is this force that you think is your army — can it give you any help against the Most Merciful? The disbelievers are only in self-delusion.
أَمَّنْ هَذَا الَّذِي يَرْزُقُكُمْ إِنْ أَمْسَكَ رِزْقَهُ بَلْ لَّجُّوا فِي عُتُوٍّ وَنُفُورٍ
(۲۱) بھلا وہ کون ہے جو تم کو رزق دیتا ہے ۔ اگر وہ اپنے رزق کو روک لے (کھانے کو کچھ نہ دے) بلکہ یہ لوگ اپنی شرارت اور بھاگنے میں ہٹ کررہے ہیں (اصرار کرتے رہے ہیں)۔
(21) Who is the one who provides you sustenance? If He were to withhold His provision (give nothing to eat) — but rather these people persist in their obstinacy and flight (they continue to insist on it).
أَفَمَن يَمْشِي مُكِبًّا عَلَى وَجْهِهِ أَهْدَى أَمَّنْ يَمْشِي سَوِيًّا عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
(۲۲) (ذرا تاد) کون زیادہ راہ یافتہ ہے ، ہدایت پر ہے ۔ کیا وہ شخص جو سر جھکائے چلا جاتا ہے یا وہ شخص جو بالکل سیدھا راستہ چلتا ہے۔
(22) (Consider carefully!) Who is more rightly guided: the person who walks with his face cast down, or the person who walks upright on a straight path?
قُلْ هُوَ الَّذِي أَنشَأَكُمْ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ
(۲۳) تم کہو وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا (تم کو اٹھے کی) کان دیے (دیکھنے کو) آنکھیں دیں ، دل دیے ، تم بہت کم شکر کرتے ہو اور احسان مانتے ہو۔
(23) Say: He is the One who created you, gave you hearing (to hear with), eyes (to see with), and hearts. Very little do you give thanks or acknowledge the favour.
قُلْ هُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
(۲۴) (پیغمبر!) تم کہو وہی ہے جس نے تم کو زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف تمہارا حشر ہوگا۔
(24) (O Prophet!) Say: He is the One who multiplied you across the earth, and to Him you will be gathered.
وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
(۲۵) اور کہتے ہیں یہ وعدہ ہے کب پورا ہوگا؟ اگر تم سچے ہو۔
(25) And they say: 'When will this promise be fulfilled, if you are truthful?'
قُلْ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِندَ اللهِ وَإِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ
(۲٦) (پیغمبر!) تم کہو: اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے (رب قیامت ہوگی) اور میں تو صرف واضح طور پر خوفناک نتائج کی اطلاع دینے والا ہوں۔
(26) (O Prophet!) Say: 'The knowledge (of when the Hour will come) is with Allah alone, and I am only a clear warner to inform about the frightening consequences.'
فَلَمَّا رَأَوْهُ زُلْفَةً سِيئَتْ وُجُوهُ الَّذِينَ كَفَرُوا وَقِيلَ هَذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تَدَّعُونَ
(۲۷) پھر جب وعدہ الٰہی کو نزدیک دیکھ لیں گے تو کافروں کے منہ کالے ہوجائیں گے اور ان سے کہا جائے گا ۔ یہی ہے جس کوتم طلب کرتے تھے (جس کے لیے دعوا کرتے تھے)۔
(27) Then when they see it (the punishment) drawing near, the faces of those who disbelieved will become grim, and it will be said to them: 'This is what you used to call for (what you used to claim about).'
قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَهْلَكَنِيَ اللهُ وَمَن مَّعِيَ أَوْ رَحِمَنَا فَمَن يُجِيرُ الْكَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ
(۲۸) (پیغمبر!) تم پوچھو : ذرا تم یہ بتاؤ اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھ والوں کو ہلاک کردے یا ہم پر رحم فرمادے تو کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچائے گا ؟
(28) (O Prophet!) Ask them: 'Tell me, if Allah destroys me and those with me or has mercy on us — who will save the disbelievers from a painful punishment?'
قُلْ هُوَ الرَّحْمَنُ آمَنَّا بِهِ وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ
(۲۹) (پیغمبر!) تم کہو: وہ (یعنی اللہ) رحمٰن (مہربان اللہ) ہے (اور) ہمارا اس پر ایمان ہے اور اسی پر ہمارا توکل ہے پھر تم بھی لوگوں کو معلوم ہوجائے گا کہ کون کھلی گمراہی میں ہے (تم یا ہم؟)۔
(29) (O Prophet!) Say: 'He is the Most Merciful (the gracious Allah), and we have faith in Him and upon Him we place our trust. Then you will soon come to know who is in manifest misguidance (you or us?).'
قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَاؤُكُمْ غَوْرًا فَمَن يَأْتِيكُم بِمَاءٍ مَّعِينٍ
(۳۰) (پیغمبر!) ذرا پوچھو : ذرا بتاؤ تو سہی اگر (کنویں) تمہارا پانی ٹھہر لگ جائے تو (سوتوں اور چشموں کا پانی) تمہارے پاس پانی (صاف ستھرا پانی) کون لائے گا ، (تم کو کہاں سے مل گا)۔
(30) (O Prophet!) Ask: 'Tell me, if your water (of the wells) were to dry up, who would bring you flowing water? (Where would you find it?)'