59. Al-Ḥashr
الحشر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِۚ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
جو آسمانوں میں اور زمین میں ہیں وہ سب اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں ۔ اور وہی ہے باعزت و باحکمت ۔
Whatever is in the heavens and whatever is in the earth glorifies Allah, and He is the Mighty, the Wise.
هُوَ الَّذِيْٓ اَخْرَجَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ مِنْ دِيَارِهِمْ لِاَوَّلِ الْحَشْرِؕ مَا ظَنَنْتُمْ اَنْ يَّخْرُجُوْاۙ وَظَنُّوْٓا اَنَّهُمْ مَّانِعَتُهُمْ حُصُوْنُهُمْ مِّنَ اللّٰهِ فَاَتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ حَيْثُ لَمْ يَحْتَسِبُوْاۙ وَقَذَفَ فِيْ قُلُوْبِهِمُ الرُّعْبَۚ يُخْرِبُوْنَ بُيُوْتَهُمْ بِاَيْدِيْهِمْ وَاَيْدِي الْمُؤْمِنِيْنَۚ فَاعْتَبِرُوْا يٰٓاُولِي الْاَبْصَارِ
وہی ہے جس نے اہل کتاب میں سے منکرین کو ان کے گھروں سے نکالا پہلی ہی جمع ہونے کے وقت ۔ تم سمجھتے نہ تھے کہ وہ نکلیں گے اور وہ خیال کرتے تھے کہ ان کے قلعے ان کی حفاظت کرسکتے ہیں اللہ کے سے ۔ پھر خدا (یعنی اس کا عذاب) آ پہنچا ایسی جگہ سے کہ ان کو گمان بھی نہ تھا اور (خدا نے) ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا ، دھاک بٹھادی بھالیکہ وہ خود اپنے ہاتھوں سے اور مسلمانوں کے ہاتھوں سے اپنے گھروں کو اجاڑ رہے ہیں (غیر آباد کر رہے ہیں) لہٰذا اے آنکھوں والو! کچھ تو عبرت پکڑو! (کچھ تو نصیحت لو!)
He it is Who drove out those who disbelieved from among the People of the Book from their homes at the first gathering. You did not think they would go out, and they thought their fortresses would defend them against Allah; but Allah came upon them from where they had not expected, and cast terror into their hearts — they were demolishing their houses with their own hands and the hands of the believers. So take heed, O you who have eyes (take a lesson)!
وَلَوْلَآ اَنْ كَتَبَ اللّٰهُ عَلَيْهِمُ الْجَلَآءَ لَعَذَّبَهُمْ فِي الدُّنْيَاۚ وَلَهُمْ فِي الْاٰخِرَةِ عَذَابُ النَّارِ
(۳) اور اگر اللہ نے ان کی قسمت میں جلا وطن ہونا لکھتا نہ تو بھی ان کو دنیا ہی میں عذاب کرتا اور آخرت میں تو ان کے لئے دوزخ کا عذاب ہے ہی ۔
And had Allah not decreed exile for them, He would certainly have punished them in this world; and in the Hereafter the punishment of the Fire is theirs as well.
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ شَاۗقُّوا اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗۚ وَمَنْ يُّشَاۗقِّ اللّٰهَ فَاِنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ
(۴) یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے مخالفت کی اور جو اللہ کی مخالفت کرتا ہے تو اللہ سخت سزا دینے والا ہے ۔
That is because they opposed Allah and His Messenger, and whoever opposes Allah, then Allah is severe in punishment.
مَا قَطَعْتُمْ مِّنْ لِّيْنَةٍ اَوْ تَرَكْتُمُوْهَا قَاۗىِٕمَةً عَلٰٓي اُصُوْلِهَا فَبِاِذْنِ اللّٰهِ وَلِيُخْزِيَ الْفٰسِقِيْنَ
(۵) تم نے اگر کسی درخت کو کاٹ دیا یا اس کی جڑوں پر کھڑا چھوڑا تو یہ سب اللہ کے فرمان سے ہے اور تا کہ فاسقوں کو خوار و رسوا کرے ۔
Whatever palm trees you cut down or left standing on their roots, it was by Allah's permission, and so that He might disgrace the transgressors.
وَمَآ اَفَاۗءَ اللّٰهُ عَلٰي رَسُوْلِهٖ مِنْهُمْ فَمَآ اَوْجَفْتُمْ عَلَيْهِ مِنْ خَيْلٍ وَّلَا رِكَابٍۙ وَّلٰكِنَّ اللّٰهَ يُسَلِّطُ رُسُلَهٗ عَلٰي مَنْ يَّشَاۗءُؕ وَاللّٰهُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
(۶) ان (کافروں) سے خدا اپنے رسول کو جو دولواّے تو تم نے اس پر کوئی گھوڑے دوڑائے نہ اونٹ (یعنی بغیر لڑے کے) مگر خدا اپنے رسولوں کو مسلط کردیتا ہے جس پر چاہتا ہے اور اللہ ہر شئے پر قادر ہے ۔
And whatever Allah restored to His Messenger from them — you did not spur any horses or camels for it (i.e. it was gained without battle); but Allah gives His Messengers authority over whoever He wills, and Allah is able to do all things.
مَآ اَفَاۗءَ اللّٰهُ عَلٰي رَسُوْلِهٖ مِنْ اَهْلِ الْقُرٰي فَلِلّٰهِ وَلِلرَّسُوْلِ وَلِذِي الْقُرْبٰي وَالْيَتٰمٰي وَالْمَسٰكِيْنِ وَابْنِ السَّبِيْلِۙ كَيْ لَا يَكُوْنَ دُوْلَةً بَيْنَ الْاَغْنِيَاۗءِ مِنْكُمْۭ وَمَآ اٰتٰىكُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْهُ وَمَا نَهٰىكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوْاۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَؕ اِنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ
(۷) قریہ والوں سے اللہ نے اپنے رسول کو جو دولواّے تو وہ اللہ کا ہے ، رسول کا ہے ، قرابتداروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کا ہے ۔ تا کہ تم میں سے غنیوں کے قبضہ میں نہ آ جائے ۔ پیغمبر تم کو جو دے وہ لے لو اور جس سے روکے اس سے باز آ جاؤ ۔ اور دیکھو اللہ سخت سزا دینے والا ہے ۔
Whatever Allah restored to His Messenger from the people of the towns belongs to Allah, to the Messenger, to near relatives, orphans, the poor, and the wayfarer — so that it does not circulate only among the wealthy among you. Whatever the Messenger gives you, take it; and whatever he forbids you, refrain from it. And fear Allah; indeed Allah is severe in punishment.
لِلْفُقَرَاۗءِ الْمُهٰجِرِيْنَ الَّذِيْنَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِيَارِهِمْ وَاَمْوَالِهِمْ يَبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِضْوَانًا وَّيَنْصُرُوْنَ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗؕ اُولٰۗىِٕكَ هُمُ الصّٰدِقُوْنَ
(۸) (اس مدّ میں) یہ وطن فقیروں کا بھی حق ہے جو اپنے گھروں سے نکال دیئے گئے اور ان کا مال چھین لیا گیا ۔ وہ خدا کا فضل اور رضا حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کو نصرت اور مدد دیتے ہیں ۔ یہی ہیں راست باز لوگ ۔
(It is) for the poor Emigrants who were driven out from their homes and their possessions, seeking the grace of Allah and His pleasure and helping Allah and His Messenger. These are the truthful ones.
وَالَّذِيْنَ تَبَوَّءُو الدَّارَ وَالْاِيْمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ يُحِبُّوْنَ مَنْ هَاجَرَ اِلَيْهِمْ وَلَا يَجِدُوْنَ فِيْ صُدُوْرِهِمْ حَاجَةً مِّمَّآ اُوْتُوْا وَيُؤْثِرُوْنَ عَلٰٓي اَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌؕ وَمَنْ يُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهٖ فَاُولٰۗىِٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ
(۹) اور ان لوگوں کا بھی حق ہے جو اس دار الاسلام میں مہاجرین کے آنے سے پہلے سے ہوئے ہیں ۔ ایمان پر ثابت قدم ہیں ۔ یہ لوگ مہاجرین سے محبت رکھتے ہیں اور جو مال مہاجرین کو دیا جاتا ہے ان کے دل میں اس کی حاجت اور ذاتی غرض نہیں وہ مہاجرین کو اپنے اوپر ترجیح دیتے ہیں (اور ایثار کرتے ہیں) چاہے ان کو فاقگی اور فاقہ کشی ہی کیوں نہ ہو اور جو لوگ اپنی طبیعت کے بخل سے بچائے جاتے ہیں وہی ہیں کامیاب فلاح پانے والے ۔
And (it is also) for those who made their abode in the city (Medina) and in faith before them — they love those who emigrate to them and find in their hearts no need for what they are given, and they give preference to others over themselves even if they themselves are in want. And whoever is saved from the miserliness of his own soul, those are the successful ones.
وَالَّذِيْنَ جَاۗءُوْ مِنْۢ بَعْدِهِمْ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الَّذِيْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِيْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِيْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَآ اِنَّكَ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ
(۱۰) اور جو لوگ ان کے بعد آئے ہیں یہ کہتے ہیں (اور دُعائیں کرتے) ہیں اے ہمارے پروردگار ! ہم کو بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی بخش دے جو ہم سے پہلے مسلمان ہوئے ہیں اور ہمارے دلوں میں مسلمانوں کی طرف سے کینہ پیدا نہ کر ۔ یا رب ! تو رؤوف رحیم ہے ۔
And those who came after them say (and supplicate): 'Our Lord, forgive us and our brothers who preceded us in faith, and do not put in our hearts any rancour towards the believers. Our Lord, indeed You are Most Kind, Most Merciful.'
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ نَافَقُوْا يَقُوْلُوْنَ لِاِخْوَانِهِمُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَىِٕنْ اُخْرِجْتُمْ لَنَخْرُجَنَّ مَعَكُمْ
(۱۱) کیا تم نے ان منافقوں کو دیکھا جو اہل کتاب کے منکر بھائیوں سے کہتے ہیں ۔ اگر تم نکالے جاؤ تو ہم بھی تمہارے ساتھ چلے جائیں گے اور
Have you not seen the hypocrites who say to their brothers from among the People of the Book who disbelieve: 'If you are expelled, we will certainly go out with you, and
لَىِٕنْ اُخْرِجُوْا لَا يَخْرُجُوْنَ مَعَهُمْ وَلَىِٕنْ قُوْتِلُوْا لَا يَنْصُرُوْنَهُمْۚ وَلَىِٕنْ نَّصَرُوْهُمْ لَيُوَلُّنَّ الْاَدْبَارَ ثُمَّ لَا يُنْصَرُوْنَ
(۱۲) اگر وہ نکالے جائیں گے تو یہ بھی کبھی ان کے ساتھ نہ نکلیں گے اور اگر ان سے لڑائی ہوگی تو یہ کسی قسم ان کو مدد نہ دیں گے ۔ اور اگر مدد دینے کی صورت پیدا بھی کریں گے ۔ تو (وقت پر) پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے پھر ان کو کہیں سے مدد نہیں ملے گی ۔
If they are expelled, these (hypocrites) will not go out with them, and if they are fought against, they will not help them; and even if they did help them, they would turn their backs (and flee) — then they will receive no help from anywhere.
لَاَنْتُمْ اَشَدُّ رَهْبَةً فِيْ صُدُوْرِهِمْ مِّنَ اللّٰهِؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُوْنَ
(۱۳) (دو خدا سے زیادہ تم سے ڈرتے ہیں) ان کے دلوں میں خدا کے خوف سے زیادہ تمہارا خوف جاگزیر ہے کیونکہ وہ بے سمجھ لوگ ہیں ۔
Indeed, you (believers) inspire in their hearts a greater fear than Allah (does). That is because they are a people who do not understand.
لَا يُقَاتِلُوْنَكُمْ جَمِيْعًا اِلَّا فِيْ قُرًى مُّحَصَّنَةٍ اَوْ مِنْ وَّرَاۗءِ جُدُرٍۭ بَاْسُهُمْ بَيْنَهُمْ شَدِيْدٌۭ تَحْسَبُهُمْ جَمِيْعًا وَّقُلُوْبُهُمْ شَتّٰىؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْقِلُوْنَ
(۱۴) یہ کافر تم سے سب مل کر بھی نہیں لڑسکتے مگر کسی محفوظ قلعہ میں (ایسے قریہ میں جس کے اطراف حصار ہو) یا پس دیوار ۔ خود ان میں سخت لڑائی ہے ۔ تم ان کو سب ملے ہوئے سمجھتے ہو مگر یہ اس وجہ سے ہے کہ وہ بے عقل لوگ ہیں ۔
They will not fight you all together except in fortified villages or from behind walls. Their hostility among themselves is intense. You think they are united, but their hearts are divided. That is because they are a people who do not reason.
كَمَثَلِ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَرِيْبًا ذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْؕ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ
(۱۵) ان لوگوں کی مثال ایسی ہے جیسے ان لوگوں کی جو ان سے پہلے ہیں ۔ اپنے کردار اور کرتوت کا مزہ کچھ ہی چکے اور ان کے لئے عذاب الیم ہے ۔
Like those shortly before them — they tasted the evil consequences of their affair, and for them is a painful punishment.
كَمَثَلِ الشَّيْطٰنِ اِذْ قَالَ لِلْاِنْسَانِ اكْفُرْ فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ اِنِّىْ بَرِيْۗءٌ مِّنْكَ
(۱۶) ان کا قصّہ تو ایسا ہے جیسا شیطان کا قصّہ جب اس نے انسان سے کہا (ہرگز نہ
Their case is like that of the Devil when he said to man: 'Disbelieve!' — but when he disbelieved, he said: 'I am free of you;
فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَآ اَنَّهُمَا فِي النَّارِ خَالِدَيْنِ فِيْهَاۚ وَذٰلِكَ جَزٰۗؤُا الظّٰلِمِيْنَ
مانو) جب اس نے کفریا کیا تو اس نے کہا بے شک میں تجھ سے بری ہوں (مجھے تجھ سے کچھ واسطہ نہیں) میں اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں ۔ (۱۷) پھر ان دونوں کا انجام یہ ہوا کہ وہ دوزخ میں ہیں ، اس میں سدا رہنے والے ہیں (ان کو غلودئی النار ہے) اور یہی ہے جزا ظالموں کی ۔
So the end of both was that they are in the Fire, dwelling therein forever (it is the punishment of abiding in the Fire for them). And that is the recompense of the wrongdoers.
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ
(۱۸) اے ایمان والو! خدا سے ڈرو اور کل کے واسطے تم نے کیا کر رکھا ہے اس کو خوب دیکھ بھال کرلو اور اللہ سے ڈرو بے شک اللہ تمہارے تمام اعمال سے باخبر ہے ۔
O you who believe! Fear Allah, and let every soul look to what it has sent forward for tomorrow. And fear Allah; indeed Allah is All-Aware of what you do.
وَلَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ نَسُوا اللّٰهَ فَاَنْسٰىهُمْ اَنْفُسَهُمْؕ اُولٰۗىِٕكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ
(۱۹) اور تم ان لوگوں کی طرح نہ بنو جنہوں نے خدا کو بھول گئے پھر خدا نے بھی ان سے ان کے مصالح کو بھلادیا ۔ یہی لوگ ہیں فاسق (بدکار نافرمان) ۔
And do not be like those who forgot Allah, so He made them forget themselves. Those are the disobedient ones (the evildoers and transgressors).
لَا يَسْتَوِيْٓ اَصْحٰبُ النَّارِ وَاَصْحٰبُ الْجَنَّةِؕ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَاۗىِٕزُوْنَ
(۲۰) دوزخی اور جنتی دولوں (ہرگز) برابر نہیں ہوسکتے ۔ جنتی بامراد ہیں (کامیاب ہیں) ۔
The companions of the Fire and the companions of Paradise are not equal. The companions of Paradise — they are the successful ones (the triumphant).
لَوْ اَنْزَلْنَا هٰذَا الْقُرْاٰنَ عَلٰي جَبَلٍ لَّرَاَيْتَهٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْيَةِ اللّٰهِؕ وَتِلْكَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُوْنَ
(۲۱) اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو تم دیکھتے اس کو کہ وہ (اس بارے سے) دب جاتا اور خوف خدا سے پھٹ جاتا اور ہم یہ مضامین لوگوں کے سامنے (اس لئے) بیان کرتے ہیں کہ وہ کچھ غور و فکر کریں ۔
Had We sent down this Qur'an upon a mountain, you would have seen it humbled and splitting apart from the fear of Allah. And these are parables We set forth for the people so that they may reflect.
هُوَ اللّٰهُ الَّذِيْ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ عٰلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِۚ هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ
(۲۲) وہی ہے اللہ جس کے سوا کوئی عبادت لائق نہیں ۔ نہاں اور عیاں کا جاننے والا ہے ۔ وہی دنیا اور آخرت میں رحم کرنے والا ہے ۔
He is Allah, besides Whom there is no deity worthy of worship. The Knower of the unseen and the seen. He is the Most Gracious, the Most Merciful.
هُوَ اللّٰهُ الَّذِيْ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ اَلْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ
(۲۳) وہی ہے اللہ جس کے سوا کوئی عبادت لائق نہیں ۔ وہ بادشاہ ہے ، ہر طرح پاک ہے ، سالم ہے ، وہی ہے امن دینے والا ، وہی ہے حفاظت کرنے والا ، وہی ہے عزت والا (اور غالب) ہے ، بگڑی کا بنانے والا (اور زبردست) ہے جو شایان شان ہے ۔ لوگ جس قسم کا شرک کرتے ہیں اس خدا اس سے پاک ہے ۔
He is Allah, besides Whom there is no deity worthy of worship — the Sovereign, the Holy, the Source of Peace, the Giver of Security, the Guardian, the Mighty, the Compeller (the One who sets things right), the Supreme. Glory be to Allah above what they associate with Him.
هُوَ اللّٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْاَسْمَاۗءُ الْحُسْنٰىؕ يُسَبِّحُ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِۚ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
(۲۴) وہی ہے اللہ ٹھیک اندازہ والا ، نعمت سے ہمست کرنے والا ، مختلف صورتیں دینے والا (عدم سے وجود میں لانے والا) ۔ اس کے تمام نام اچھے ہیں (پیارے نام ہیں) آسمانوں اور زمین میں جتنے ہیں سب اس کی تسبیح کرتے ہیں (اس کی پاکی بیان کرتے ہیں) اور وہی (عزیز و حکیم اور) عزت وحکمت والا ہے ۔
He is Allah, the Creator, the Originator, the Fashioner. His are the most beautiful names. Whatever is in the heavens and the earth glorifies Him. He is the Mighty, the Wise.