Surah 22 · Madani · 78 verses

22. Al-Ḥajj

الحج

⚠ Unreviewed machine draft. This English rendering is a preliminary, AI-assisted translation of Hasrat’s Urdu translation (not a standard Qur’an translation) and has not yet been reviewed by Dr. Muhammad Ahmad Ghazi. It may contain errors in wording, verse numbering, or OCR transcription of the Arabic and Urdu. It is provided for review only and must not be relied upon or quoted. The complete, authoritative original is the freely available scanned Urdu edition.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

22:1

يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمٌ

لوگو! خدا سے ڈرو کیونکہ قیامت کا زلزلہ بہت بڑی چیز ہے۔

O people! Fear your Lord — for verily the trembling of the Hour is a tremendous thing.

22:2

يَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّا أَرْضَعَتْ وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَتَرَى النَّاسَ سُكَارَىٰ وَمَا هُمْ بِسُكَارَىٰ وَلَٰكِنَّ عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ

اس دن تم اس (زلزلے) کو دیکھو گے کہ (اس سے) ماں دودھ پلاتے بچہ کو بھول جائے گی اور گرم پیٹ والیوں کے پیٹ کے بچے گر جائیں گے اور تم لوگوں کو دیکھو گے کہ (مست ہیں)، (ست ہیں) حالانکہ وہ مست ہوئے نہیں ہیں لیکن اللہ کا عذاب سخت ہے۔

On the Day you see it, every nursing mother will be distracted from the child she suckles, and every pregnant woman will miscarry, and you will see people as if they are drunk — yet they are not drunk — but the punishment of Allah is severe.

22:3

وَمِنَ النَّاسِ مَن يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّبِعُ كُلَّ شَيْطَانٍ مَّرِيدٍ

اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں کہ باوجود بے علمی (کی ذات وصفات) کے متعلق بحث کرتے ہیں اور ہر شرکش کی پیروی کرتے ہیں (اس کے کہے پر عمل کرتے ہیں)۔

And among people there are those who dispute about Allah without knowledge and follow every rebellious devil.

22:4

كُتِبَ عَلَيْهِ أَنَّهُ مَن تَوَلَّاهُ فَأَنَّهُ يُضِلُّهُ وَيَهْدِيهِ إِلَىٰ عَذَابِ السَّعِيرِ

یہ بات تو اس کے متعلق لکھی دی گئی ہے کہ جو اس (شیطان) سے دوستی کرے گا تو وہ (شیطان) اس کو گمراہ کردے گا (منزلات میں پھنسا دے گا) اور اس کو دوزخ کے عذاب کی طرف لے جائے گا (اس میں پہنچادے گا)۔

It is written concerning him [Satan] that whoever takes him as a patron — he [Satan] will lead that person astray and guide him toward the punishment of the Blaze.

22:5

يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِن كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّنَ الْبَعْثِ فَإِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِن مُّضْغَةٍ مُّخَلَّقَةٍ وَغَيْرِ مُخَلَّقَةٍ لِّنُبَيِّنَ لَكُمْ وَنُقِرُّ فِي الْأَرْحَامِ مَا نَشَاءُ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ نُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوا أَشُدَّكُمْ وَمِنكُم مَّن يُتَوَفَّىٰ وَمِنكُم مَّن يُرَدُّ إِلَىٰ أَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِن بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئًا وَتَرَى الْأَرْضَ هَامِدَةً فَإِذَا أَنزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ وَأَنبَتَتْ مِن كُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ

لوگو! مرکر اٹھنے کے متعلق اگر تم کو کچھ شک و شبہ ہے تو (ذرا غور کرو) ہم نے تم کو مٹی سے، پھر خون کے لوتھڑے سے، پھر گوشت کی بوٹی سے (گوشت کے لوے سے) — بعض کامل (بعض پورے)، بعض ناکامل (بعض ادھورے) — یہ سب تم کو سمجھانے کے لیے اور ہم ماں کے پیٹ میں جن کو چاہتے ہیں ایک خاص مدت تک ٹھہراتے ہیں اور تم کو بچہ بناکر نکالتے ہیں، پھر جوانی تک پہنچاتے ہیں اور تم میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اپنی جوانی کے دن پورے کرلیتے ہیں — اور تم میں سے بعض ایسے بھی ہیں کہ عمر کے ارذل حصہ میں لوٹادیے جاتے ہیں تاکہ علم کے بعد بھی علم کی ناکارہ اور بے علم ہوجائیں (بڑھاپا بچہ برابر ہوتا ہے) — اور (ذرا اس پر بھی غور کرو) تم زمین کو دیکھتے ہو کہ خشک پڑی رہتی ہے (اور بارش ہوتی ہے) تو وہ لہلہاتی ہے (اور پھولتی پھلتی ہے) اور ہر قسم کے نباتات کے اگاتی ہے۔

O people! If you are in doubt about the Resurrection, then [consider that] We created you from dust, then from a drop of fluid, then from a clot, then from a morsel of flesh — partly formed and partly unformed — that We might make it clear to you. And We establish in the wombs what We will for an appointed term. Then We bring you forth as infants, then [We bring you] to your full strength. And among you is one who dies [early], and among you is one who is sent back to the most feeble stage of life, so that he knows nothing after [once] having known [growing senile — old age is like childhood]. And you see the earth dry and lifeless, yet when We send down water upon it, it stirs and swells and sprouts every kind of beautiful vegetation.

22:6

ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّهُ يُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَأَنَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

یہ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے — وہ مُردوں کو زندہ کرتا ہے، اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔

That is because Allah — He is the Truth, and He brings the dead to life, and He has power over all things.

22:7

وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيهَا وَأَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَن فِي الْقُبُورِ

اور یہ کہ قیامت آنے والی ہے — اس میں کوئی شک و شبہ نہیں — اور یہ کہ اللہ قبروں میں جو دفن ہیں ان کو اٹھائے گا۔ — (ان سے بازپرس کرے گا)۔

And that the Hour is coming — there is no doubt in it — and that Allah will resurrect those who are in the graves [and call them to account].

22:8

وَمِنَ النَّاسِ مَن يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا كِتَابٍ مُّنِيرٍ

اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ (کی ذات وصفات) کے متعلق (جھوٹی) بحث کرتے ہیں حالانکہ ان کے پاس نہ علم ہے اور نہ کوئی ہدایت ہے اور نہ روشن کتاب ہے۔

And among people there are those who dispute about Allah without knowledge, without guidance, and without any illuminating Book.

22:9

ثَانِيَ عِطْفِهِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ اللَّهِ لَهُ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَنُذِيقُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَذَابَ الْحَرِيقِ

(بعض لوگ) گروں موڑ لیتے ہیں (روگردانی کرتے ہیں) کہ لوگوں کو خدا کے راہ سے گمراہ کریں — ان کے لیے دنیا میں (رسوائی ہے) اور ہم ان کو قیامت کے دن جلنے کا عذاب چکھا دیں گے۔

Turning away in arrogance to lead people astray from the path of Allah — for him is humiliation in this world, and on the Day of Resurrection We shall make him taste the punishment of burning.

22:10

ذَٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ يَدَاكَ وَأَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ

(یہ عذاب کیوں ہے؟) اس وجہ سے کہ تمہارے پہلے کے اعمال کا یہی بدلہ ہے — اور اللہ اپنے بندوں پر کچھ بھی ظلم نہیں کرتا (تمہارے قصور ثابت کرے گا)۔

'That is on account of what your own hands sent forth — and Allah is never unjust to His servants.'

22:11

وَمِنَ النَّاسِ مَن يَعْبُدُ اللَّهَ عَلَىٰ حَرْفٍ فَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ اطْمَأَنَّ بِهِ وَإِنْ أَصَابَتْهُ فِتْنَةٌ انقَلَبَ عَلَىٰ وَجْهِهِ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ذَٰلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ

بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو کنارے کنارے اللہ کی عبادت کرتے ہیں — اگر ان کو کچھ فائدہ ملا تو اطمینان سے رہتے ہیں اور اگر ان پر کوئی آزمائش آ جاتی ہے تو منہ پھیر کر چل دیتے ہیں — دنیا کا بھی خسارہ اور آخرت کا بھی۔ (دنیا کا بھی نقصان اور آخرت کا بھی)۔ — یہ تو کھلا خسارہ اور نقصان ہے۔

And among people there are those who worship Allah [only] on the very edge [wavering] — if good befalls them they are satisfied, but if a trial strikes them they turn away [abandoning faith] — losing both this world and the Hereafter. That is the manifest loss.

22:12

يَدْعُو مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَضُرُّهُ وَمَا لَا يَنفَعُهُ ذَٰلِكَ هُوَ الضَّلَالُ الْبَعِيدُ

جو شخص خدا کو چھوڑ کر ایسے کو پکارتا ہے جو اس کو ضرر پہنچانے کی قدرت نہیں رکھتا — یہی تو انتہا درجہ کی گمراہی ہے۔

He calls upon, besides Allah, that which can neither harm him nor benefit him — that is the far-gone error.

22:13

يَدْعُو لَمَن ضَرُّهُ أَقْرَبُ مِن نَّفْعِهِ لَبِئْسَ الْمَوْلَىٰ وَلَبِئْسَ الْعَشِيرُ

اس کو پکارتا ہے جس کا نقصان نفع سے قریب ہے — کیا ہی برا دوست ہے اور کیا ہی برا معاشرت اور ہم زندگی ہے۔

He calls upon one whose harm is closer than his benefit — how evil a patron, and how evil an intimate companion!

22:14

إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ إِنَّ اللَّهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ

اللہ ایمان دار اور نیکوکاروں کو ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں — بے شک اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔

Verily Allah will admit those who believe and do righteous deeds into gardens beneath which rivers flow — indeed Allah does whatever He wills.

22:15

مَن كَانَ يَظُنُّ أَن لَّن يَنصُرَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ فَلْيَمْدُدْ بِسَبَبٍ إِلَى السَّمَاءِ ثُمَّ لْيَقْطَعْ فَلْيَنظُرْ هَلْ يُذْهِبَنَّ كَيْدُهُ مَا يَغِيظُ

جو شخص یہ ظن و گمان رکھتا ہے کہ اللہ اس کی دنیا و آخرت میں مدد نہ دے گا (اس کو نصرت نہ دے گا) تو آسمان تک رسی پکڑ کر چڑھ جائے — پھر (دنیا سے) تعلق قطع کرلے — پھر غور کرے کہ کیا ایسی تدبیروں سے اس کا غیظ و غضب دور ہوسکتا ہے۔

Whoever thinks that Allah will never help him [the Prophet ﷺ] in this world and the Hereafter, let him stretch a rope up to the ceiling, then cut himself off [from this world] — and then see whether this device of his removes what enrages him.

22:16

وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَاهُ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ وَأَنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَن يُرِيدُ

ہم نے اس طرح اس کو (قرآن کو) اتارا ہے صاف صاف آیتیں (واضح دلائل) — مگر ہرشخص ہدایت نہیں پاتا) اور خدا جس کو چاہتا ہے ہدایت عطا کرتا ہے۔

And thus We have sent it [the Qur'ān] down as clear signs [manifest proofs] — and indeed Allah guides whoever He wills.

22:17

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالصَّابِئِينَ وَالنَّصَارَىٰ وَالْمَجُوسَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا إِنَّ اللَّهَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ

یقیناً مسلمانوں اور یہودیوں اور صابیوں اور (عیسائیوں) اور نصرانیوں اور آتش پرستوں اور بُت پرستوں — خدا قیامت کے دن ان میں فیصلہ کرے گا — بے شک اللہ سب کو دیکھتا ہے (اور ان سے واقف ہے)۔

Verily, Allah will judge on the Day of Resurrection between those who believe, those who became Jewish, the Ṣābi'ūn, the Christians, the Zoroastrians, and those who associated partners [with Allah] — indeed Allah is Witness over all things.

22:18

أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يَسْجُدُ لَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الْأَرْضِ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ وَالنُّجُومُ وَالْجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَابُّ وَكَثِيرٌ مِّنَ النَّاسِ وَكَثِيرٌ حَقَّ عَلَيْهِ الْعَذَابُ وَمَن يُهِنِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِن مُّكْرِمٍ إِنَّ اللَّهَ يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ

کیا تم نے غور نہیں کیا کہ اللہ کے سامنے سجدہ کرتے ہیں (عاجز ہیں) جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اور سورج، چاند، ستارے، پہاڑ، درخت اور جانور اور لوگ بھی بہت سے — اور بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو مستحق عذاب ہیں — خدا جس کی اہانت کرے اس کی کون عزت کرے۔ — بے شک خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے۔

Do you not see that to Allah prostrate whoever is in the heavens and whoever is on earth, and the sun, the moon, the stars, the mountains, the trees, the moving creatures, and many of the people? Yet many are those upon whom the punishment has been justly decreed — and whomever Allah humiliates, there is none to give him honour. Indeed Allah does whatever He wills.

22:19

هَٰذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ فَالَّذِينَ كَفَرُوا قُطِّعَتْ لَهُمْ ثِيَابٌ مِّن نَّارٍ يُصَبُّ مِن فَوْقِ رُءُوسِهِمُ الْحَمِيمُ

یہ دو گروہ آپس میں بر سر خصومت ہیں (آپس میں لڑتے ہیں) — جھگڑتے ہیں (اپنے پروردگار کی ذات وصفات) کے متعلق — ان میں سے جو کافر ہیں، ان کے لیے آگ کے کپڑے تیار کئے گئے ہیں — ان کے سروں پر سے گرم گرم پانی ڈالا جائے گا۔

These two groups [of believers and disbelievers] dispute with one another about their Lord — as for those who disbelieve, garments of fire have been cut for them and boiling water will be poured over their heads.

22:20

يُصْهَرُ بِهِ مَا فِي بُطُونِهِمْ وَالْجُلُودُ

اس (کھولتے پانی) کی وجہ سے ان کے پیٹ کی آنتیں اور چڑے گل جائیں گے۔

By which [the boiling water] whatever is in their bellies, and their skins, will be melted away.

22:21

وَلَهُم مَّقَامِعُ مِنْ حَدِيدٍ

اور ان کے (مارنے کے) لیے لوہے کے گرزے ہیں۔

And for them are maces of iron [to beat them with].

22:22

كُلَّمَا أَرَادُوا أَن يَخْرُجُوا مِنْهَا مِنْ غَمٍّ أُعِيدُوا فِيهَا وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ

یہ (مکرین) جب کبھی اس غم سے نکلنا چاہیں گے تو پھر اس میں داخل کردیے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا (جلنے کا عذاب چکھو!) جلنے کے عذاب کا مزہ چکھو۔

Every time they try to escape from it [Hell] in their anguish, they are returned into it: 'Taste the punishment of burning!'

22:23

مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ

کے نیچے نہریں جاری ہیں (کیا ہوگا جنت میں) انہیں جنت میں سونے اور موتیوں کی پہنچیاں اور ہار پہنائے جائیں گے اور جنت میں (ان کا پوشاک) ان کے کپڑے ریشم کے ہوں گے۔

rivers flow — they will be adorned therein with bracelets of gold and pearls, and their clothing therein will be of silk.

22:24

وَهُدُوا إِلَى الطَّيِّبِ مِنَ الْقَوْلِ وَهُدُوا إِلَىٰ صِرَاطِ الْحَمِيدِ

اور ان کو کلمۂ طیب کی توفیق دی گئی تھی اور اس کی ہدایت کردی گئی تھی اور ان کو (خدائے) حمید کا راستہ دکھایا گیا تھا۔

And they were guided to wholesome speech and guided to the path of the Praiseworthy [Allah].

22:25

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ الَّذِي جَعَلْنَاهُ لِلنَّاسِ سَوَاءً الْعَاكِفُ فِيهِ وَالْبَادِ وَمَن يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ نُّذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ

بے شک جن لوگوں نے کفر کیا اور راہ خدا اور مسجد حرام سے لوگوں کو روکا، جس کو ہم نے تمام لوگوں کے لیے مقرر کیا تھا، اس میں مقیم، مسافر، باشندہ اور باہر سے آنے والے سب برابر ہیں — اور جو مسجد حرام میں ظلم کے ساتھ الحاد (یعنی کفر اور دین کے خلاف روی کرنے) کا ارادہ کرے تو ہم اس کو عذاب الیم کا مزہ چکھا دیں گے۔

Verily those who disbelieve and bar people from the path of Allah and from the Sacred Mosque — which We have appointed for all people equally, the resident and the visitor alike — and whoever intends [any act of] deviation [ilḥād] therein with injustice, We shall make him taste a painful punishment.

22:26

وَإِذْ بَوَّأْنَا لِإِبْرَاهِيمَ مَكَانَ الْبَيْتِ أَن لَّا تُشْرِكْ بِي شَيْئًا وَطَهِّرْ بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْقَائِمِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ

اور (یادکرو) اس وقت کو جب ہم نے جگہ مقرر کردی ابراہیم کے لیے خانۂ بیت کی اور حکم دیا کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ، باطہارت رکھو میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لیے۔

And [recall] when We assigned to Ibrāhīm the site of the House [the Ka'ba], saying: 'Do not associate anything with Me as partner, and purify My House for those who perform ṭawāf, and those who stand [in prayer], and those who bow and prostrate.'

22:27

وَأَذِّن فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالًا وَعَلَىٰ كُلِّ ضَامِرٍ يَأْتِينَ مِن كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ

اور (ہم نے حکم دیا کہ) لوگوں میں حج کا اعلان کردو (پکار کر دو) — لوگ تمہارے پاس آئیں گے پیدل اور ایسی دبلی اونٹنیوں پر سوار جو آتی ہیں دور دراز راستوں سے۔

And proclaim among the people the [call to] Ḥajj — they will come to you on foot and on every lean camel, arriving from every distant mountain pass.

22:28

لِيَشْهَدُوا مَنَافِعَ لَهُمْ وَيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ فِي أَيَّامٍ مَّعْلُومَاتٍ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّن بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْبَائِسَ الْفَقِيرَ

تا کہ مشاہدہ کریں (حاضر ہوکر خود دیکھ لیں) اپنے منافع و فوائد، اور (زمانہ حج کے) معین دنوں میں ان جانوروں پر جو ان کو ہم نے دیے ہیں بے زبان چارپایوں پر — اللہ کا نام لے کر ذبح کرو — پھر خود بھی کھاؤ اور درماندہ بھوکے فقیروں کو بھی کھلاؤ۔

That they may witness benefits for themselves, and mention the name of Allah during the appointed days over the livestock He has provided for them — then eat from them and feed the destitute and the poor.

22:29

ثُمَّ لْيَقْضُوا تَفَثَهُمْ وَلْيُوفُوا نُذُورَهُمْ وَلْيَطَّوَّفُوا بِالْبَيْتِ الْعَتِيقِ

پھر (حج کے بعد) اپنا میل کچیل دور کریں، اپنی نذریں پوری کریں اور اس قدیم بیت اللہ کا طواف کریں۔

Then let them complete their [acts of] self-cleansing and fulfil their vows, and perform ṭawāf around the Ancient House [the Ka'ba].

22:30

ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ حُرُمَاتِ اللَّهِ فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ عِندَ رَبِّهِ وَأُحِلَّتْ لَكُمُ الْأَنْعَامُ إِلَّا مَا يُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ

یہ تو ہوا (یہ سب تو ہیں) اور جو شخص ان چیزوں کی تعظیم کرے جن کو خدا نے باحرمت بنایا ہے تو یہ اس کے لیے اس کے پاس بہتر ہے اور تمہارے لیے چوپائے جانور حلال کردیے گئے ہیں مگر جو تم کو پڑھ کر سنادی گئی ہیں جن کی ممانعت ہے — لہٰذا بچے رہو بتوں کی ناپاکی سے اور جھوٹ بولنے سے کنارہ کش رہو۔

So it is — and whoever venerates the sacred rites of Allah, it is better for him with his Lord. Livestock have been made lawful for you except what has been recited to you [in the prohibited list] — so shun the filth of idols and shun false speech.

22:31

حُنَفَاءَ لِلَّهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِ وَمَن يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَتَخْطَفُهُ الطَّيْرُ أَوْ تَهْوِي بِهِ الرِّيحُ فِي مَكَانٍ سَحِيقٍ

تم صرف خدا کی طرف ہو رہو (مائل رہو) اس کے ساتھ شرک نہ بناؤ۔ اور جو خدا کا شریک بناتا ہے (کسی کو کا شریک بناتا ہے) وہ تو گویا آسمان سے گر پڑا اور پرندوں نے اس کے ٹکڑے اڑادیے، یا ہوا نے کسی دور دراز مقام پر جا کر چکر مارا۔

Being upright [ḥunafā'] to Allah, not associating partners with Him — and whoever associates partners with Allah is like one who has fallen from the sky, then birds snatch him, or the wind blows him to a remote place.

22:32

ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ

یہ بات تو تم سن چکے (اس حکم سے واقف ہوگے) اور جو خدا کی نشانیوں اور یادگاروں کی تعظیم کرتا ہے تو وہ اس کے دلی تقوٰی پر دلالت کرتا ہے۔

So it is — and whoever venerates the symbols [sha'ā'ir] of Allah, that is indeed [a sign] of the God-consciousness [taqwā] of hearts.

22:33

لَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَا إِلَى الْبَيْتِ الْعَتِيقِ

تم کو چوپایوں میں فائدے ہیں ایک معلوم مدت تک — پھر ان کے حلال کرنے کی جگہ اس قدیم خانۂ خدا کے پاس ہے۔

In them [the sacrificial animals] are benefits for you until an appointed time — then their place of sacrifice is at the Ancient House [near the Ka'ba].

22:34

وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنسَكًا لِّيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّن بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ فَإِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ وَأَسْلِمُوا وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِينَ

اور ہم نے ہر قوم کے لیے ایک عبادت گاہ اور ایک طریقہ عبادت بنایا ہے کہ لوگ ان مویشوں پر جو ہمارے دیے ہوئے ہیں اللہ کا نام لے کر ذبح کریں — بہرحال تمہارا خدا تو ایک ہی ہے پھر تم اسلام لاؤ اور عاجزی کرنے والوں کو بشارت دو — (مبارک باد دو)۔

And for every community We have appointed a rite of worship so that they may mention the name of Allah over the livestock He has provided for them — your God is One God, so submit to Him [in Islam], and give glad tidings to the humble-hearted.

22:35

الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَالصَّابِرِينَ عَلَىٰ مَا أَصَابَهُمْ وَالْمُقِيمِي الصَّلَوٰةِ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ

(یعنی) وہ لوگ ہیں جب کہ خدا کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل کانپ اٹھتے ہیں اور مصیبتوں پر صبر کرتے ہیں، پابندی اور اچھی طرح نماز پڑھتے ہیں اور ہمارے دیے ہوئے میں سے کچھ خرچ بھی کرتے ہیں۔

Those whose hearts tremble when Allah is mentioned, who are patient over what afflicts them, who establish the prayer, and who spend from what We have provided them.

22:36

وَالْبُدْنَ جَعَلْنَاهَا لَكُم مِّن شَعَائِرِ اللَّهِ لَكُمْ فِيهَا خَيْرٌ فَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهَ عَلَيْهَا صَوَافَّ فَإِذَا وَجَبَتْ جُنُوبُهَا فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ كَذَٰلِكَ سَخَّرْنَاهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

اور ہم نے قربانی کے جانوروں کے لیے اللہ کی یادگار کے لیے بنایا ہے — (یہ تمہارے لیے بہتر ہے) — اور اس میں تمہارے لیے خوبی ہے — پھر تم ان جانوروں پر اللہ کا نام لو (اور ذبح کرو) جب وہ اپنے پہلو پر گرجائیں (اور ذبح کو) تو ان میں سے تم خود بھی کھاؤ اور (ان کو بھی کھلاؤ) فقیروں کو بھی اور مانگنے والوں کو بھی۔ ہم نے اس طرح ان جانوروں کو تمہارے لیے بنایا ہے — کہ تم شکرگزار بنو۔

And the sacrificial camels [budun] — We have made them for you among the symbols of Allah; in them is good for you. So mention the name of Allah over them while they are lined up [for sacrifice], and when they have fallen on their sides, eat from them and feed the contented poor and the one who asks — thus have We made them subservient to you so that you may be grateful.

22:37

لَن يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَٰكِن يَنَالُهُ التَّقْوَىٰ مِنكُمْ كَذَٰلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَىٰ مَا هَدَاكُمْ وَبَشِّرِ الْمُحْسِنِينَ

خدا کو ان قربانیوں کا نہ گوشت پہنچتا ہے نہ خون — اس کو تمہارا تقوٰی پہنچتا ہے — اس نے اس لیے انہیں تمہارے لیے اس کام کا بنایا ہے تاکہ اس کی ہدایت کے مواقع پر اللہ کی بڑائی بیان کرو (اور نیکوکاروں) کو بشارت دو۔

Neither their flesh nor their blood reaches Allah — but what reaches Him is the taqwā from you. Thus has He made them subservient to you so that you may glorify Allah for guiding you — and give glad tidings to the doers of good.

22:38

إِنَّ اللَّهَ يُدْفَعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُورٍ

بے شک اللہ ایمان داروں کی طرف سے دفاع کرتا ہے — یقیناً اللہ پسند نہیں کرتا (اس کو محبوب نہیں) ہر خیانت کار، ناشکرگزار۔

Verily Allah defends those who believe — indeed Allah does not love any treacherous ingrate.

22:39

أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ

ان مسلمانوں کو جن سے کافر لڑ رہے ہیں (جنگ کی) اجازت دی گئی ہے اس وجہ سے کہ وہ مظلوم ہیں اور اللہ ان کی فتح و نصرت پر قادر ہے۔

Permission [to fight] has been given to those who are being fought, because they have been wronged — and indeed Allah is Able to give them victory.

22:40

الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِن دِيَارِهِم بِغَيْرِ حَقٍّ إِلَّا أَن يَقُولُوا رَبُّنَا اللَّهُ وَلَوْ لَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لَّهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهُ كَثِيرًا وَلَيَنصُرَنَّ اللَّهُ مَن يَنصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ

جن کو ان کے گھروں سے ناحق نکال دیا گیا ہے بجز اس کے کہ وہ کہتے تھے کہ ہمارا رب اللہ ہے — اور اگر اللہ (لوگوں) کے ایک کو دوسرے کے ذریعے سے دفع نہ کرتا تو توڑ دیے جاتے (راہبوں کے) صوامع اور (عیسائیوں کے) بیعے اور (یہودیوں کے) صلوات اور (مسلمانوں کی) مسجدیں جن میں بکثرت اللہ کا نام لیا جاتا ہے — اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کرے — بے شک اللہ قوت وشیہ اللہ قوت وعزت والا ہے۔

Those who were driven from their homes without right, only because they said: 'Our Lord is Allah' — and had it not been that Allah repels some people by means of others, monasteries, churches, synagogues, and mosques — in which the name of Allah is mentioned abundantly — would all have been demolished. And Allah will surely help those who help Him — indeed Allah is All-Powerful, Almighty.

22:41

الَّذِينَ إِن مَّكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلَوٰةَ وَآتَوُا الزَّكَوٰةَ وَأَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنكَرِ

(اللہ مدد کرتا ہے ان لوگوں کی) اگر ہم ان کو (ان لوگوں کو) زمین میں رہنے کی توفیق دیں تو وہ نماز دیں گے، زکوٰۃ دیں گے، اچھی بات کا حکم دیں گے اور بری بات سے

Those who, if We establish them in the land, establish prayer and give zakāt and enjoin what is right and forbid what is wrong —

22:42

وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَعَادٌ وَثَمُودُ

اور اگر کافر تمہاری تکذیب کریں ، تم کو جھوٹلائیں — (تعجب کیا ہے) ان سے پہلے بھی اسی طرح قوم نوح اور عاد و ثمود نے —

And if they deny you — well, before them the people of Nūḥ, and 'Ād and Thamūd also denied [their prophets] —

22:43

وَقَوْمُ إِبْرَاهِيمَ وَقَوْمُ لُوطٍ

اور قوم ابراہیم اور قوم لوط نے —

And the people of Ibrāhīm and the people of Lūṭ —

22:44

وَأَصْحَابُ مَدْيَنَ وَكُلٌّ كَذَّبَ مُوسَىٰ فَأَمْلَيْتُ لِلْكَافِرِينَ ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ

اور مدین کی قوم (نے تکذیب کی) اور (کلی کی) بھی موسیٰ کی قوم نے — پھر میں نے کافروں کو مہلت دی (ڈھیل دی) — پھر میں نے ان کو ماخوذ کرلیا اور پکڑا — پھر کیسی تھی میری سزا؟

And the people of Madyan — and Mūsā was also denied — so I gave respite to the disbelievers, then I seized them — so how [severe] was My reproach!

22:45

فَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا وَهِيَ ظَالِمَةٌ فَهِيَ خَاوِيَةٌ عَلَىٰ عُرُوشِهَا وَبِئْرٍ مُّعَطَّلَةٍ وَقَصْرٍ مَّشِيدٍ

پھر کتنے ہی قریہ ہیں جن کو ہم نے ہلاک کیا کہ وہ ظالم تھے — پھر وہ اب اپنے چھتوں کو لے کر ڈھیری بنے ہوئے ہیں اور ویران بڑے بڑے ہوئے ہیں اور (ناکارہ کنویں ہیں، ناکارہ ہوگئے ہیں)۔

How many a town have We destroyed while it was wrongdoing — it now lies in ruins upon its roofs, and [how many] an abandoned well and a lofty palace [that stand desolate]!

22:46

أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَتَكُونَ لَهُمْ قُلُوبٌ يَعْقِلُونَ بِهَا أَوْ آذَانٌ يَسْمَعُونَ بِهَا فَإِنَّهَا لَا تَعْمَى الْأَبْصَارُ وَلَٰكِن تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِي فِي الصُّدُورِ

پھر کیا یہ لوگ زمین میں نہیں پھرتے کہ ان کے دل ہوتے یا سننے کو کان ہوتے — بات یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل اندھے ہوتے ہیں جو سینوں میں ہوتے ہیں۔

Have they not travelled through the land so that they might have hearts with which to reason, or ears with which to hear? For truly it is not the eyes that go blind, but it is the hearts in the chests that go blind.

22:47

وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَلَن يُخْلِفَ اللَّهُ وَعْدَهُ وَإِنَّ يَوْمًا عِندَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ

(پیغبر!) یہ (کفار) تم سے جلد عذاب طلب کرتے ہیں اور اللہ اپنے وعدے کو نہ توڑے گا (خلاف وعدہ نہ کرے گا) مگر تمہارے خدا کے پاس ایک دن ان ہزار برس کے مقابل ہے جن کوتم لوگ گنتے ہیں۔

And they urge you to hasten the punishment — and Allah will never fail His promise; indeed one day with your Lord is like a thousand years of what you count.

22:48

وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ أَمْلَيْتُ لَهَا وَهِيَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ أَخَذْتُهَا وَإِلَيَّ الْمَصِيرُ

کتنے ہی ظالم قریے تھے کہ میں نے ان کو مہلت دے دی — پھر آخر میں گرفتار کرلیا — میری ہی طرف سب کی بازگشت ہے (واپسی اور لوٹنا ہے)۔

And how many a town — I gave it respite while it was wrongdoing — then I seized it, and to Me is the return.

22:49

قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا أَنَا لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ

تم کہو! اے لوگو! میں تمہارے لیے صرف واضح طور پر ڈرانے والا ہوں۔

Say: 'O people! I am only a plain warner to you.'

22:50

فَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ

پھر جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے ان کے لیے مغفرت اور عزت کی روزی ہے۔

So those who believe and do righteous deeds — for them is forgiveness and an honourable provision.

22:51

وَالَّذِينَ سَعَوْا فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ

اور جو لوگ (مسلمانوں کو) ہماری آیتوں سے عاجز کرنے میں کوشش کرتے ہیں وہی ہیں دوزخی۔

And those who strive to frustrate [others] concerning Our signs — they are the companions of the Blazing Fire.

22:52

وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ وَلَا نَبِيٍّ إِلَّا إِذَا تَمَنَّىٰ أَلْقَى الشَّيْطَانُ فِي أُمْنِيَّتِهِ فَيَنسَخُ اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللَّهُ آيَاتِهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

اور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول یا نبی نہیں بھیجا جب انہوں نے خیال کیا (کوئی خواہش کی یا تلاوت کی) تو شیطان نے (کوئی خواہش کی) اس کے خیال میں وسوسہ پیدا کرنے لگا — پھر اللہ دور کردیتا ہے جو شیطان ڈالتا ہے — پھر اللہ اپنی آیتوں کو مضبوط اور محکم کردیتا ہے (اللہ شیطان کی کارروائیوں کا جانتا ہے) — اور اللہ علیم و حکیم ہے۔

And We did not send before you any messenger or prophet except that when he desired [or recited], Satan cast something into his desire [or recitation] — then Allah abrogates what Satan casts, and then Allah confirms His own signs — and Allah is All-Knowing, All-Wise.

22:53

لِيَجْعَلَ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ فِتْنَةً لِّلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَالْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ ۗ وَإِنَّ الظَّالِمِينَ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ

اور اس واسطے کہ عالم لوگ جان لیں کہ یہ سب حق ہے (اور) خدا کی طرف سے ہے اور اس پر ایمان رکھیں ۔ پھر ان کے دل اس کو قبول کرلیں اور اس کے سامنے سرجھکادیں ۔ بے شک اللہ ایمان داروں کو سیدھے راستہ پر چلاتا ہے ۔

And so that those with knowledge may know that this is the truth (and) from Allah, and that they may believe in it, and that their hearts may submit to it. Indeed, Allah guides the believers to the straight path.

22:54

وَلِيَعْلَمَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَيُؤْمِنُوا بِهِ فَتُخْبِتَ لَهُ قُلُوبُهُمْ وَإِنَّ اللَّهَ لَهَادِ الَّذِينَ آمَنُوا إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ

اور اس واسطہ کہ عالم لوگ جان لیں کہ یہ سب حق ہے (اور) خدا کی طرف سے ہے اور اس پر ایمان رکھیں ۔ پھر ان کا دل اس کو قبول کرلیں اور اس کے سامنے سرجھکادیں ۔ بے شک اللہ ایمان داروں کو سیدھے راستے پر چلاتا ہے ۔

And so that those who have been given knowledge may know that it (the Qur'an) is the truth from your Lord, and may believe in it, and their hearts may humble themselves before it. And indeed Allah guides those who believe to a straight path.

22:55

وَلَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي مِرْيَةٍ مِّنْهُ حَتَّىٰ تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً أَوْ يَأْتِيَهُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَقِيمٍ

یہ کافر اس کے (قرآن کے) متعلق ہمیشہ شک و شبہ میں گرفتار رہیں گے یہاں تک کہ ان کے پاس دفعۃً قیامت آجائے یا مخصوص دن کا عذاب آجائے ۔

These disbelievers will always remain in doubt and suspicion about it (the Qur'an) until the Hour comes upon them suddenly or the punishment of a designated day comes to them.

22:56

الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ ۖ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ ۚ فَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ

اس دن خدا کی سلطنت ہوگی ، اور وہ ان میں فیصلہ کرے گا (ہم دے گا) پھر جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے وہ نعمتوں کی جنتوں میں رہیں گے ۔

On that Day the sovereignty belongs to Allah; He will judge between them (give the verdict). Then those who believed and did good deeds will be in the gardens of bliss.

22:57

وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَأُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ

اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کی تکذیب کی ان کے لئے اہانت اور ذلیل کرنے والا عذاب ہے ۔

And those who disbelieved and denied Our signs — for them there is a humiliating and degrading punishment.

22:58

وَالَّذِينَ هَاجَرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ قُتِلُوا أَوْ مَاتُوا لَيَرْزُقَنَّهُمُ اللَّهُ رِزْقًا حَسَنًا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ

اور جن لوگوں نے راہ خدا میں ہجرت کی (وطن چھوڑا) پھر وہ قتل کئے گئے یا طبعی موت مرے یقیناً اللہ ان کو اچھا رزق عطا کرے گا کیونکہ اللہ رزق دینے والوں میں سب سے بہتر ہے ۔

And those who emigrated in the path of Allah (left their homeland), then were killed or died a natural death — Allah will surely provide them with good provision, for indeed Allah is the best of providers.

22:59

لَيُدْخِلَنَّهُم مُّدْخَلًا يَرْضَوْنَهُ ۗ وَإِنَّ اللَّهَ لَعَلِيمٌ حَلِيمٌ

بے شک (اللہ) ان کو ایسی جگہ داخل کرے گا جس کو وہ پسند کریں گے (اس سے راضی رہیں گے) کیوں کہ اللہ علیم و حلیم ہے (جلدباز نہیں ہے) ۔

Indeed (Allah) will admit them to an abode that they will love (and be pleased with), for Allah is All-Knowing, Most Forbearing (not hasty).

22:60

ذَٰلِكَ وَمَنْ عَاقَبَ بِمِثْلِ مَا عُوقِبَ بِهِ ثُمَّ بُغِيَ عَلَيْهِ لَيَنصُرَنَّهُ اللَّهُ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ

یہ تو سب ہو چکے ۔ جس نے عقوبت کی سزادی جس قدر کہ اس کو ایذادی گئی پھر اس پر زیادتی بھی کی گئی تو اللہ اس کو نصرت دے گا (اس کی مددفرمائے گا) یقیناً اللہ معاف کرنے والا اور مغفرت کرنے والا ہے ۔

Such is the case. And whoever retaliates with the like of what was done against him and then is wronged further — Allah will surely help him. Indeed Allah is Most Pardoning, Most Forgiving.

22:61

ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَأَنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ

یہ (ہمدردی و مغفرت) اس وجہ سے ہے کہ اللہ رات کو کبھی دن میں داخل کردیتا ہے اور کبھی دن کو رات میں داخل کردیتا ہے ۔ اور یقیناً اللہ سمیع و بصیر ہے ۔

This (compassion and forgiveness) is because Allah causes the night to enter into the day and the day to enter into the night. And indeed Allah is All-Hearing, All-Seeing.

22:62

ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ هُوَ الْبَاطِلُ وَأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ

یہ سب اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور خدا کو چھوڑ کر جن کو یہ پکارتے ہیں (بالذات موجود بھی نہیں ہیں) وہ باطل ہیں (اور ان کا پکارنا بھی باطل ہے) اور یقیناً اللہ اعلیٰ ہے ، اکبر ہے ۔

All this is because Allah alone is the Truth, and whatever they invoke besides Him is falsehood (not even self-existent), it is all vain (and their invocation of it is also vain); and indeed Allah is the Most High, the Greatest.

22:63

أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَتُصْبِحُ الْأَرْضُ مُخْضَرَّةً ۗ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ

اے مخاطب ! کیا تو نہیں دیکھتا کہ خدا نے آسمان سے پانی برسایا پھر زمین ہری بھری ہوگئی (سرسبز ہوگئی) ۔ بے شک اللہ لطیف ہے باخبر ہے ۔

O addressee! Do you not see that Allah sends down water from the sky and the earth becomes green and verdant (flourishing)? Indeed Allah is Most Subtle, All-Aware.

22:64

لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَهُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا (خدا کا) ہے اور بے شک اللہ ہی غنی ہے یقیناً حمد ہے ۔

To Him belongs all that is in the heavens and the earth; and indeed Allah alone is the Self-Sufficient (free of all needs), the Most Praiseworthy.

22:65

أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ وَالْفُلْكَ تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ ۖ وَيُمْسِكُ السَّمَاءَ أَن تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ

کیا تم دیکھتے نہیں (کیا تم سمجھتے نہیں) کہ اللہ نے زمین میں جو کچھ ہے تمہارے کام کا بنایا ہے اور جہاز کو (تمہاری ضرورت کے مواقع پر بنایا ہے) کہ اللہ کے حکم سے سمندر میں چلتا اور جاری رہتا ہے اور آسمان کو قائم رکھا ہے کہ کہیں زمین پر نہ گرجائے مگر

Do you not see (do you not understand) that Allah has made everything on earth useful for you, and the ship (He made it for your needs) runs through the sea by His command, and He holds up the sky lest it fall upon the earth except

22:66

وَهُوَ الَّذِي أَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ۗ إِنَّ الْإِنسَانَ لَكَفُورٌ

اور وہی ہے جس نے تم کو حیات دی ۔ پھرتم کو موت دے گا ۔ پھرتم کو دوبارہ حیات دے گا ۔ البتہ انسان ناشکرا (ناسپاس) ہے ۔

And He is the One who gave you life. Then He will cause you to die. Then He will give you life again. Indeed the human being is most ungrateful (unappreciative).

22:67

لِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنسَكًا هُمْ نَاسِكُوهُ فَلَا يُنَازِعُنَّكَ فِي الْأَمْرِ ۚ وَادْعُ إِلَىٰ رَبِّكَ ۖ إِنَّكَ لَعَلَىٰ هُدًى مُّسْتَقِيمٍ

ہم نے ہر قوم کے لئے ایک طریقہ عبادت مقرر کیا ہے جس کے مطابق وہ عبادت کرتے ہیں ، لوگ اس کام میں تم سے نزاع نہ کریں (کشکش نہ کریں) تم (اسلام کی تبلیغ کرو) اپنے خدا کی طرف لوگوں کو بلاؤ ۔ یقیناً تم مستقیم ہدایت پر ہو ۔

We have prescribed for every community a way of worship which they follow; so let them not dispute with you in this matter (let them not wrangle). Invite people to your Lord (propagate Islam). Indeed you are upon the straight guidance.

22:68

وَإِن جَادَلُوكَ فَقُلِ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ

اور پھر اگر یہ لوگ تم سے مجادلہ کریں (ہٹ دھرمی کریں) تو تم کہو ، اللہ کو تمہارے اعمال کا خوب علم ہے ۔

And if they argue with you (stubbornly), then say: Allah has full knowledge of what you do.

22:69

اللَّهُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ

اللہ قیامت کے دن تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا تمہارے ان امور میں کہ تم اختلاف کرتے ہو ۔

Allah will judge between you on the Day of Resurrection in all the matters wherein you used to differ.

22:70

أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۗ إِنَّ ذَٰلِكَ فِي كِتَابٍ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ

کیا تمہیں علم نہیں کہ آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ کو اس کا خوب علم ہے ۔ یہ سب ایک کتاب میں ہے ۔ یقیناً یہ سب اللہ پر آسان ہے ۔

Do you not know that Allah has full knowledge of all that is in the heaven and the earth? Indeed all of this is in a Book. Indeed all this is easy for Allah.

22:71

وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ سُلْطَانًا وَمَا لَيْسَ لَهُمْ بِهِ عِلْمٌ ۗ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِن نَّصِيرٍ

اور یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ایسے کی پوجا کرتے ہیں کہ جس پر خدا نے کوئی سند نہیں اتاری اور جس کا ان کو کچھ علم نہیں اور ان ظالموں کا کوئی یار و مددگار نہیں ۔

And these people worship besides Allah that for which He has not sent down any authority, and about which they have no knowledge. And for these wrongdoers there is no helper.

22:72

وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ تَعْرِفُ فِي وُجُوهِ الَّذِينَ كَفَرُوا الْمُنكَرَ ۖ يَكَادُونَ يَسْطُونَ بِالَّذِينَ يَتْلُونَ عَلَيْهِمْ آيَاتِنَا ۗ قُلْ أَفَأُنَبِّئُكُم بِشَرٍّ مِّن ذَٰلِكُمُ ۗ النَّارُ وَعَدَهَا اللَّهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ

اور جب ان پر تلاوت کی جاتی ہے ہماری واضح آیتوں کی تو تم کافروں کے چہروں میں ناگواری محسوس ہوتی ہے ۔ یہ لوگ قریب ہیں کہ ہماری آیتوں کے پڑھنے والوں پر حملہ کربیٹھیں ۔ پیغمبر کہو کیا اس سے ناگوار تر کوتم کو بتاؤں ۔ آگ ۔ اللہ نے کافروں کے واسطہ اس کا وعدہ کیا ہے اور یہ برا انجام ہے ۔

And when Our clear signs are recited to them, you perceive disgust on the faces of those who disbelieve. They are nearly about to assault those who recite Our signs to them. Say: Shall I inform you of something worse than that? The Fire — Allah has promised it to the disbelievers, and it is an evil destination.

22:73

يَا أَيُّهَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوا لَهُ ۚ إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لَن يَخْلُقُوا ذُبَابًا وَلَوِ اجْتَمَعُوا لَهُ ۖ وَإِن يَسْلُبْهُمُ الذُّبَابُ شَيْئًا لَّا يَسْتَنقِذُوهُ مِنْهُ ۚ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوبُ

لوگو ایک بات بیان کی جاتی ہے ذرا اس کو کان لگا کر سنو ۔ وہ لوگ جن کو تم خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو سب مل کر ایک مکھی بھی نہیں پیدا کرسکتے ۔ اگر کبھی ان سے پھر کچھ چھین لے تو اس کو اس سے چھڑا نہیں سکتے ۔ طالب و مطلوب دونوں ضعیف ہیں (عابد و معبود دونوں عاجز ہیں) ۔

O people, a parable is being set forth; listen to it carefully. Those whom you call upon besides Allah can never create even a fly, even if they all gathered together for it. And if a fly were to snatch something from them, they could not recover it from it. Both the seeker and the sought are weak (both the worshipper and the worshipped are helpless).

22:74

مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ

لوگوں نے خدا کی جتنی قدر کرنی چاہیے نہ کی ۔ یقیناً اللہ قوی ہے ، عزیز ہے ۔

They did not value Allah as He deserves to be valued. Indeed Allah is Most Powerful, Most Mighty.

22:75

اللَّهُ يَصْطَفِي مِنَ الْمَلَائِكَةِ رُسُلًا وَمِنَ النَّاسِ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ

اللہ فرشتوں اور آدمیوں میں سے پیام رساں بنانے کے لئے انتخاب کرتا ہے ۔ بے شک اللہ سمیع و بصیر ہے ۔

Allah selects messengers from among the angels and from among people. Indeed Allah is All-Hearing, All-Seeing.

22:76

يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ

ان کے آگے پیچھے جو کچھ ہے خدا کو سب معلوم ہے اور تمام کاموں کا مرجع وہی ہے ۔ (یعنی اللہ کا وجود بالذات ہے اور سب کا بالعرض) ۔

He knows what is before them and what is behind them. And to Allah all matters are returned (that is, Allah's existence is self-subsistent, while all else is dependent upon Him).

22:77

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَاسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

مسلمانو ! ایمان والو ! تم رکوع کرو سجدہ کرو اور اپنے رب کی عبادت کرو اور نیک کام کرو تا کہ تم (اس سے) کامیاب ہو (داریں نصیب ہو) ۔ امید ہے (اس سے) کہ تم کو فلاح (داریں) نصیب ہو ۔

O believers! Bow down and prostrate, and worship your Lord and do good deeds, so that you may be successful (and attain felicity in both worlds). It is hoped that you will attain salvation.

22:78

وَجَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ ۚ هُوَ اجْتَبَاكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ ۚ مِّلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ ۚ هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِن قَبْلُ وَفِي هَٰذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ ۚ فَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَاعْتَصِمُوا بِاللَّهِ هُوَ مَوْلَاكُمْ ۖ فَنِعْمَ الْمَوْلَىٰ وَنِعْمَ النَّصِيرُ

تم راہ خدا میں جس قدر کوشش کرتے ہو کرو ۔ اس نے تم کو ممتاز کیا ہے اور تم پر دین میں کوئی تنگی (کوئی تکلیف) روا نہیں رکھی ۔ یہ تمہارے باپ ابراہیم کا مذہب ہے ۔ اس نے تمہارا نام مسلم رکھا ۔ (قرآن اترنے سے) پہلے بھی یہی نام تھا ۔ اور اس میں (قرآن میں) بھی یہی نام ہے ۔ (خدا نے تم کو اس لئے ممتاز کیا) کہ رسول تمہارے حال سے واقف ہو اور تم لوگوں کے حال سے واقف ہو ۔ (اس کی گرانی) اور چاہت کے لئے نماز سے ادرستی اور زکوٰۃ دو ۔ اور اللہ کو مضبوط پکڑلو ۔ وہی تمہارا مولیٰ ہے اور کیا ہی اچھا مولیٰ ہے اور کیا ہی اچھا مددگار ہے ۔

Strive in the path of Allah as striving is due to Him. He has chosen you and has not placed upon you in the religion any hardship (no difficulty). This is the way of your forefather Ibrahim. He named you Muslims — (this name existed) even before the Qur'an was revealed, and in this (Qur'an) too it is the same name. (Allah distinguished you) so that the Messenger may be a witness over your conduct and you may be witnesses over people. So establish prayer, give zakat, and hold firmly to Allah. He is your Protector — what an excellent Protector and what an excellent Helper.