56. Al-Wāqi'a
الواقعة
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ
(۱) جب وہ (موعودہ) واقعہ واقع ہوجائے گا (جب قیامت ہوجائے گی)۔
(1) When the (promised) Event (the Day of Resurrection) occurs.
لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ
(۲) اس واقعہ کے ہونے میں کوئی غلطی نہیں ، جھوٹ نہیں۔
(2) There is no denying its occurrence — it is no lie.
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ
(۳) (وہ واقعہ) بعض کو پست کرتا ہے اور بعض کو سر بلند۔
(3) It will abase [some] and exalt [others].
إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا
(۴) جب زمین کو خوب زلزلہ آجائے گا۔
(4) When the earth is violently shaken.
وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا
(۵) اور پہاڑ بالکل ریزہ ریزہ ہوجائیں گے۔
(5) And the mountains are crushed completely to dust.
فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنۢبَثًّا
(۶) پھر (ان پہاڑوں کے) ذرے اُڑ رہے ہوں گے۔
(6) And they become scattered dust [particles floating in the air].
وَكُنتُمْ أَزْوَٰجًا ثَلَٰثَةً
(۷) اور تم لوگوں کی تین قسمیں ہوں گی۔
(7) And you will be [divided into] three groups.
فَأَصْحَٰبُ الْمَيْمَنَةِ ۚ مَآ أَصْحَٰبُ الْمَيْمَنَةِ
(۸) پھر سیدھی جانب والے ـ کیا کہنا ہے سیدھی جانب والوں کا!
(8) Then the companions of the Right — what [a rank] are the companions of the Right!
وَأَصْحَٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ ۚ مَآ أَصْحَٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ
(۹) اور بائیں جانب والے ـ کیا بُرے ہیں (کیا بدحال ہیں) یہ بائیں جانب کے لوگ۔
(9) And the companions of the Left — what [a wretched state] are the companions of the Left!
وَالسَّٰبِقُونَ السَّٰبِقُونَ
(۱۰) اور جو اولی مرتبہ دالے ہیں وہ تو اولی مرتبہ دالے ہی ہیں۔
(10) And the foremost [in faith] are the foremost [in rank].
أُو۟لَٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُونَ
(۱۱) وہ (خدا کے) مقرب ہیں (درباری ہیں)۔
(11) Those are the ones brought near [to Allah] (His courtiers).
فِى جَنَّٰتِ النَّعِيمِ
(۱۲) نعمت کے باغوں میں ہوں گے (بڑے آرام و آسائش میں ہوں گے)۔
(12) In the Gardens of Bliss (in great comfort and ease).
ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ
(۱۳) ایک بڑا گروہ اگلے لوگوں میں کا ہوگا۔
(13) A large company from the earlier [generations].
وَقَلِيلٌ مِّنَ الْأَخِرِينَ
(۱۴) اور تھوڑے اور چند لوگ پچھلوں میں سے ہوں گے۔
(14) And a few from the later [generations].
عَلَىٰ سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ
(۱۵) زرین و مرصع تختوں پر (بیٹھے ہوں گے)۔
(15) On thrones [set with gold] and encrusted with jewels.
مُتَّكِـِٔينَ عَلَيْهَا مُتَقَٰبِلِينَ
(۱۶) ایک دوسرے کے سامنے ان پر ٹیکیہ لگائے ہوئے۔
(16) Reclining on them, facing one another.
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌ مُّخَلَّدُونَ
(۱۷) بہشتی لڑکے (یعنی غلمان ہمیشہ شربت وغیرہ لے کر) جنتیوں کے پاس پھرتے رہیں گے۔
(17) Eternal youths (that is, ghilmān, always bringing drinks and the like) will circulate among them.
بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ
(۱۸) (غلمان ہاتھوں میں) آبخورے اور آبایوٹ و گاگس قسم صاف پانی اور شراب کے لے کر پھرتے ہوں گے۔
(18) With goblets, ewers, and cups from a flowing spring [of pure drink and wine] in their hands.
لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ
(۱۹) نہ ان کو دردِ سر ہوگا نہ وہ بیہودہ بکیں گے۔
(19) They will not suffer headache from it, nor will they be intoxicated [into senselessness].
وَفَٰكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ
(۲۰) غلمان پھلوں کی رکابیاں لے کر پھرتے ہوں گے جن سے وہ پسند لیں۔
(20) And fruits of whatever they choose will be brought to them by the youths.
وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ
(۲۱) اور پرندوں کا گوشت جو ان کو مرغوب ہو۔
(21) And the flesh of birds that they desire.
وَحُورٌ عِينٌ
(۲۲) اور حورِیں بڑی آنکھ والی۔
(22) And ḥūr [maidens] of large beautiful eyes.
كَأَمْثَٰلِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ
(۲۳) جیسے حفاظت سے رکھا ہوا موتی (اس میں تیل نہیں آتا)۔
(23) Like well-preserved pearls (untouched by [dust or] oil).
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ
(۲۴) بدلہ اس کا جو وہ کرتے تھے (یہ سب ان کے اعمال کی جزا ہے)۔
(24) A recompense for what they used to do (all this is the reward of their deeds).
لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَآ أَثِيمًا
(۲۵) (جنت میں جنتی لوگ) نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ گناہ کی۔
(25) [The people of Paradise] will hear therein no idle talk and no sinful speech.
إِلَّا قِيلًا سَلَٰمًا سَلَٰمًا
(۲۶) وہاں ہر طرف سے سلام ہی کی آواز آئے گی۔
(26) Only the saying [of] "Peace, peace" will be heard from every side.
وَأَصْحَٰبُ الْيَمِينِ مَآ أَصْحَٰبُ الْيَمِينِ
(۲۷) اور داہنی طرف کے لوگ ـ معلوم ہے وہ داہنی طرف کے لوگ کیسے ہیں۔
(27) And the companions of the Right — what [a rank] are the companions of the Right!
فِى سِدْرٍ مَّخْضُودٍ
(۲۸) بے کانٹے کے بیر کے درختوں میں ہوں گے۔
(28) Among thornless lote-trees.
وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ
(۲۹) اور وہاں کیلے کی پھنیاں بھی ہوں گی۔
(29) And clustered [bunches of] bananas.
وَظِلٍّ مَّمْدُودٍ
(۳۰) اور جنت میں درختوں کا سایہ ڈور تک چلا جاتا ہوگا۔
(30) And extended shade.
وَمَآءٍ مَّسْكُوبٍ
(۳۱) اور وہاں آبشار بھی ہوں گے۔
(31) And water poured forth (waterfalls).
وَفَٰكِهَةٍ كَثِيرَةٍ
(۳۲) اور میوے بھی بکثرت ہوں گے۔
(32) And abundant fruits.
لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ
(۳۳) نہ ختم ہونے والے میوے جن پر کوئی روک ٹوک نہ ہوگی۔
(33) Neither ending nor forbidden.
وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ
(۳۴) اور ان کے فرش ان کے پچھونے تختوں اور صوفوں پر ہوں گے۔
(34) And raised couches.
إِنَّآ أَنشَأْنَٰهُنَّ إِنشَآءً
(۳۵) ہم نے ان کو اپنی قدرت خاص سے پیدا کیا ہے۔
(35) Verily, We have created them [the ḥūr] through a special creation.
فَجَعَلْنَٰهُنَّ أَبْكَارًا
(۳۶) ہم نے ان حوروں کو دو شیزہ پیدا کیا۔
(36) And We made them virgins.
عُرُبًا أَتْرَابًا
(۳۷) اپنے شوہروں کو چاہنے والی اور ہم سن ہوں گی سہیلیاں ہوں گی۔
(37) Loving [toward] their husbands and of equal age, [like close companions].
لِّأَصْحَٰبِ الْيَمِينِ
(۳۸) یہ سب چیزیں اصحاب الیمین یعنی سیدھی جانب والوں کے لئے ہوں گی۔
(38) All these things are for the companions of the Right, that is, those of the right side.
ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ
(۳۹) قدیم لوگوں میں سے ایک بڑی جماعت کثیر ہوگی۔
(39) A large company from the earlier generations.
وَثُلَّةٌ مِّنَ الْأَخِرِينَ
(۴۰) اور بعد کے لوگوں میں سے ایک جماعت کثیر ہوگی۔
(40) And a large company from the later generations.
وَأَصْحَٰبُ الشِّمَالِ مَآ أَصْحَٰبُ الشِّمَالِ
(۴۱) بائیں جانب کے لوگ ـ یہ بائیں جانب کے لوگ کس حال میں ہوں گے۔
(41) And the companions of the Left — what [a wretched state] are the companions of the Left!
فِى سَمُومٍ وَحَمِيمٍ
(۴۲) زہریلی گرم ہواؤں اور گرم پانی میں ہوں گے۔
(42) In scorching wind and scalding water.
وَظِلٍّ مِّن يَحْمُومٍ
(۴۳) اور سیاہ دھویں کے نیچے ہوں گے (سانس لینا دشوار ہوگا)۔
(43) And in the shadow of black smoke (even breathing will be difficult).
لَّا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ
(۴۴) نہ ٹھنڈا ہوگا نہ عزت وحرمت کا باعث ہوگا۔
(44) Neither cool nor dignified [i.e., it brings neither comfort nor honour].
إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ
(۴۵) اس سے پہلے وہ آسودگی کے غرہ میں اپنی خوش حالی پر ناز تھا۔
(45) Before this [punishment] they used to live in luxury, proud of their comfortable life.
وَكَانُوا۟ يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنثِ الْعَظِيمِ
(۴۶) ان کو بڑے گناہ (یعنی شرک و کفر) پر بڑا اصرار (بہت اصرار تھا) بہت تھا۔
(46) And they used to persist greatly in the great sin (that is, polytheism and disbelief).
وَكَانُوا۟ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
(۴۷) یہ لوگ کہا کرتے تھے کیا جب ہم مر جائیں اور مٹی ہوجائیں گے اور صرف ہڈیاں رہ جائیں گی تو پھر بھی قبروں سے اٹھائے جائیں گے۔
(47) These people used to say: When we die and become dust and mere bones, will we really be raised [again] from our graves?
أَوَءَابَآؤُنَا الْأَوَّلُونَ
(۴۸) کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی (زندہ کئے جائیں گے)۔
(48) And also our forefathers of old?
قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْأَخِرِينَ
(۴۹) (تنبیہ!) تم کہو بے شک اگلے اور پچھلے۔
(49) Say [O Prophet]: Indeed all the earlier and later ones—
لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَٰتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ
(۵۰) بے شک جمع کئے جائیں گے روز قیامت کے مقررہ وقت کے۔
(50) Will surely be gathered together at the appointed time of a known Day.
ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّآلُّونَ الْمُكَذِّبُونَ
(۵۱) پھر تم اے گراہو! (تنبیہ و قیامت کی) تکذیب کرنے والو!
(51) Then, O you who have gone astray, [you] deniers [of the Resurrection]!
لَءَاكِلُونَ مِن شَجَرٍ مِّن زَقُّومٍ
(۵۲) یقیناً تم کو (دوزخ میں) سیدر کے درخت کو کھانا پڑے گا (جو آگ میں آگ لگادے گا)۔
(52) You will certainly eat of the tree of zaqqūm (which bursts into flame in the Fire).
فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا الْبُطُونَ
(۵۳) پھر اسی سے پیٹ بھرنا پڑے گا۔
(53) And you will fill your bellies with it.
فَشَٰرِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ
(۵۴) پھر اس کے اوپر گرم پانی پینا پڑے گا۔
(54) Then on top of that you will drink scalding water.
فَشَٰرِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ
(۵۵) پھر اس (گرم پانی) کو ایسا اسار کر (ہٹ ٹانک) پینا پڑے گا جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں۔
(55) And drink it as a desperately thirsty camel drinks (gulping it down without restraint).
هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ
(۵۶) قیامت کے دن یہ ان کی مہمانی ہوگی۔
(56) This will be their hospitality on the Day of Recompense.
نَحْنُ خَلَقْنَٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ
(۵۷) ہم ہی نے تم کو پیدا کیا تو پھر کیوں نہیں تصدیق کرتے۔
(57) We created you — so why do you not believe?
أَفَرَءَيْتُم مَّا تُمْنُونَ
(۵۸) بھلا دیکھو تو جو نطفہ کہ تم بچاتے ہو۔
(58) Have you considered the semen that you emit?
ءَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ الْخَٰلِقُونَ
(۵۹) کیا تم اس (نطفہ) کو پیدا کرتے ہو یا ہم پیدا کرنے والے ہیں۔
(59) Do you create it (the semen into a being), or are We the Creators?
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
(۶۰) ہم نے تم میں موت کو ٹھہرا دیا ہے اور ہم ہرگز پیچھے نہ رہیں گے ، نہ ہاریں گے۔
(60) We have decreed death among you, and We shall never be outpaced or defeated.
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَٰلَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِى مَا لَا تَعْلَمُونَ
(۶۱) کہ بدل دیں تمہاری شکلوں کو اور پھر پیدا کریں ، ایک ایسی شکل و صورت میں جس کو تم کوئی جانتے بھی نہیں۔
(61) [We are capable] of transforming your forms and creating you anew in a shape that you know nothing of.
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ
(۶۲) اور تم کو پہلی پیدائش اور آفرینش کا تو علم ہے پھر (دوبارہ پیدا کرنے کو) کیوں نہیں خیال کرتے۔
(62) And you are aware of the first creation — so why do you not reflect [on the possibility of a second creation]?
أَفَرَءَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ
(۶۳) بھلا دیکھو تو جو کھیتی باڑی کرتے ہو (تم دیکھتے ہو)۔
(63) Have you considered what you sow?
ءَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ الزَّٰرِعُونَ
(۶۴) تم اس کو اگاتے ہو یا ہم اگاتے ہیں۔
(64) Do you make it grow, or are We the growers?
لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَٰهُ حُطَٰمًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ
(۶۵) اگر ہم چاہیں تو اس کو چورا چورا کر کے توڑا اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ۔
(65) If We willed, We could make it [dry] crumbled [debris], and you would be left wondering.
إِنَّا لَمُغْرَمُونَ
(۶۶) (اور یہ کہو) ہم تو گھاٹے میں رہ گئے ـ (ہم تو نقصان و نقصان میں آگئے)۔
(66) [Saying:] "We are ruined — [we have suffered a great loss]."
بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ
(۶۷) نہیں بلکہ ہم بے نصیب اور محروم رہ گئے (ہمارا نصیب پھوٹ گیا)۔
(67) "Nay, rather we are deprived and destitute [our fortune has deserted us]."
أَفَرَءَيْتُمُ الْمَآءَ الَّذِى تَشْرَبُونَ
(۶۸) بھلا دیکھو (ذرا بتاؤ تو سہی) یہ پانی جو تم پیتے ہو۔
(68) Have you considered the water that you drink?
ءَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنزِلُونَ
(۶۹) کیا بادل سے تم پانی برساتے ہو یا ہم؟
(69) Did you send it down from the clouds, or are We the senders?
لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنَٰهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ
(۷۰) اگر ہم چاہیں تو پانی کو کڑوا اور کڑوا بنادیں ـ پچھر تم کیوں شکریہ ادا کرتے (احسان نہیں مانتے)؟
(70) If We willed, We could make it bitter — so why are you not grateful (why do you not acknowledge the favour)?
أَفَرَءَيْتُمُ النَّارَ الَّتِى تُورُونَ
(۷۱) بھلا دیکھو تو یہ آگ جو تم سلگاتے ہو۔
(71) Have you considered the fire that you kindle?
ءَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَآ أَمْ نَحْنُ الْمُنشِئُونَ
(۷۲) کیا تم نے پیدا کیا اس کا درخت یا ہم پیدا کرنے والے ہیں۔
(72) Did you create its tree, or are We the Creators?
نَحْنُ جَعَلْنَٰهَا تَذْكِرَةً وَمَتَٰعًا لِّلْمُقْوِينَ
(۷۳) ہم نے آگ کو (دوزخ کی) یاد دہانی اور حاجت مندوں کے لئے مفید بنایا۔
(73) We made it [fire] a reminder [of Hell] and a provision for those in need.
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ
(۷۴) پھر (اے پیغبر!) اپنے عظیم الشان پروردگار کی تسبیح کرتے رہو۔
(74) So [O Prophet!] glorify the name of your Lord, the Magnificent.
فَلَآ أُقْسِمُ بِمَوَٰقِعِ النُّجُومِ
(۷۵) پھر نہیں جی ـ میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے ڈوبنے کے وقت کی۔
(75) Indeed — I swear by the positions of the stars [at the time of their setting].
وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ
(۷۶) اور بے شک یہ ایک قسم ہے ـ اگر سمجھو اور غور کرو تو یہ ایک بڑی قسم ہے۔
(76) And truly it is a great oath — if you only knew, it is a mighty oath.
إِنَّهُۥ لَقُرْءَانٌ كَرِيمٌ
(۷۷) یہ تو قرآن کریم ہے۔
(77) Indeed, it is a noble Qur'ān.
فِى كِتَٰبٍ مَّكْنُونٍ
(۷۸) ایک پوشیدہ کتاب میں (لوح محفوظ میں) ـ ایمانداروں میں ، حافظوں کے سینوں میں اور زبانوں پر۔
(78) In a hidden [protected] Book (the Preserved Tablet) — [preserved] in the hearts of the faithful, on the tongues and in the memories of its guardians.
لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ
(۷۹) اس کو ہاتھ نہیں لگاتے بجر پاک لوگوں کے۔
(79) None can touch it except the purified.
تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَٰلَمِينَ
(۸۰) رب العالمین کی طرف سے اتارا اور بھیجا ہوا نازل ہوا ہے۔
(80) A revelation sent down from the Lord of all the worlds.
أَفَبِهَٰذَا الْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَ
(۸۱) کیا تم اس کلام سے ان باتوں سے منافقی کرتے ہو (اور چکنی چپڑی باتیں کرکے دھوکہ دیتے ہو ـ یا کلام الٰہی سے انکار کرتے ہو)۔
(81) Do you treat this discourse with indifference (making smooth-tongued excuses to deceive, or outright denying Allah's word)?
وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ
(۸۲) اور (اسلام کی) تکذیب کو اپنا ذریعہ روزی بناتے ہو۔
(82) And you make the denial [of Islam] your means of livelihood.
فَلَوْلَآ إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ
(۸۳) پھر کیوں نہیں جب جان حلق میں آ پہنچے۔
(83) So why [do you not act] when [the soul] reaches the throat [at the moment of death]?
وَأَنتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَ
(۸۴) اور تم اس وقت دیکھتے کے دیکھتے رہ جاؤ گے۔
(84) And you at that moment look on helplessly.
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَٰكِن لَّا تُبْصِرُونَ
(۸۵) اور ہم اس نسبت موت کے تم سے زیادہ قریب ہیں مگر تم دیکھتے نہیں۔
(85) And We are nearer to him [the dying person] than you, but you do not perceive.
فَلَوْلَآ إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ
(۸۶) پھر کیوں نہیں! اگر تم اپنے آپ کو کسی کے تحت حکم نہیں سمجھتے ـ (اور خود کو آزاد خودمختار سمجھتے ہو)۔
(86) So why not — if you are not subject to any authority (and consider yourselves free and independent)?
تَرْجِعُونَهَآ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ
(۸۷) (پھر کیوں نہیں) جان کو واپس لاتے اگر تم سچے ہو (آزاد ہو، خودمختار ہو)۔
(87) Why do you not bring back [the soul] if you are truthful [in claiming independence and freedom]?
فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ
(۸۸) پھر اگر وہ خدا کے مقربوں میں سے، اس کے درباریوں میں سے ہو۔
(88) Then if he [the dying person] is among those brought near [to Allah], among His courtiers—
فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ
(۸۹) تو اس کے لئے ہے راحت، پھول اور نعمتوں کا باغ۔
(89) Then for him is rest, fragrance [flowers], and a Garden of Bliss.
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنْ أَصْحَٰبِ الْيَمِينِ
(۹۰) اور اگر وہ داہنی طرف والوں میں سے ہو۔
(90) And if he is among the companions of the Right—
فَسَلَٰمٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَٰبِ الْيَمِينِ
(۹۱) (تو اس شخص سے کہا جائے گا) تجھ پر سلام ہو اے داہنے ہاتھ والے۔
(91) [Then it will be said to that person:] Peace upon you from the companions of the Right.
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّآلِّينَ
(۹۲) پھر اگر وہ منکر و گمراہ ہوگا۔
(92) But if he is among the deniers, the strayers—
فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيمٍ
(۹۳) پھر اس کی مہمانی ہوگی گرم پانی سے۔
(93) Then his hospitality will be [a drink] of scalding water.
وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ
(۹۴) اور دوزخ میں جلنے سے۔
(94) And burning in Hellfire.
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ
(۹۵) بے شک یہ سب حق الیقین ہے ، برحق ہے۔
(95) Indeed, this is the absolute truth, the certain reality.
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ
(۹۶) (تم ان بدیعوں کا خیال چھوڑو) اور اپنے عظیم الشان پروردگار کے نام کی تسبیح (دنیا قلس) کرو۔
(96) [Leave these deniers aside] and glorify the name of your Lord, the Magnificent (glorify and exalt Him).