25. Al-Furqān
الفرقان
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
تَبٰرَکَ الَّذِیۡ نَزَّلَ الۡفُرۡقَانَ عَلٰی عَبۡدِہٖ لِیَکُوۡنَ لِلۡعٰلَمِیۡنَ نَذِیۡرًا
(۱) وہ (خدا) بابرکت ہے جس نے اپنے بندے پر قرآن اُتارا تا کہ وہ تمام جہاں والوں کو ڈرانے والا ہو ۔
Blessed is He who revealed the Criterion [Furqān] to His servant so that he may be a warner to all the worlds.
الَّذِیۡ لَہٗ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ لَمۡ یَتَّخِذۡ وَلَدًا وَّ لَمۡ یَکُنۡ لَّہٗ شَرِیۡکٌ فِی الۡمُلۡکِ وَ خَلَقَ کُلَّ شَیۡءٍ فَقَدَّرَہٗ تَقۡدِیۡرًا
(۲) وہ جس کی آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور جس نے اس کا کوئی بیٹا نہیں بنایا اور جس کا کوئی شریک نہیں اس کی بادشاہی میں ، سب کو اس نے پیدا کیا ، اور ٹھیک اندازہ سے پیدا کیا (سچ قوّاس کا حق دیا) ۔
He to whom belongs the dominion of the heavens and the earth — He has not taken a son, and has no partner in dominion. He created all things and measured them out precisely.
وَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِہٖۤ اٰلِہَۃً لَّا یَخۡلُقُوۡنَ شَیۡئًا وَّ ہُمۡ یُخۡلَقُوۡنَ وَ لَا یَمۡلِکُوۡنَ لِاَنۡفُسِہِمۡ ضَرًّا وَّ لَا نَفۡعًا وَّ لَا یَمۡلِکُوۡنَ مَوۡتًا وَّ لَا حَیٰوۃً وَّ لَا نُشُوۡرًا
(۳) اور لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر معبودوں کو مان لیا ہے جو کچھ بھی پیدا نہیں کرسکتے ۔ وہ خود (خلق کے) پیدا کئے ہوئے ہیں ۔ خود ان کے لئے ان کے ہاتھ میں نہ نفع ہے نہ نقصان ہے اور نہ مرنا نہ جینا اور نہ قبروں سے جی اُٹھنا ۔
And they have taken besides Him deities who create nothing but are themselves created — who have no power to harm or benefit themselves, and who possess no [power over] death, nor life, nor resurrection.
وَ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِنۡ ہٰذَاۤ اِلَّاۤ اِفۡکُۨ افۡتَرٰىہُ وَ اَعَانَہٗ عَلَیۡہِ قَوۡمٌ اٰخَرُوۡنَ ۚ فَقَدۡ جَآءُوۡ ظُلۡمًا وَّ زُوۡرًا
(۴) اور کافروں نے کہا یہ سب کہیں گھڑت اور نراجھوٹ ہے اور اس کی اس نے دوسرے لوگوں نے اعانت و مدد کی ہے ۔ پھر یہ لوگ ظلم اور جھوٹ کی حد کو پہنچ گئے ۔
And those who disbelieve say: 'This is nothing but a lie he has fabricated, and other people have helped him with it.' Indeed they have come with injustice and falsehood.
وَ قَالُوۡۤا اَسَاطِیۡرُ الۡاَوَّلِیۡنَ اکۡتَتَبَہَا فَہِیَ تُمۡلٰی عَلَیۡہِ بُکۡرَۃً وَّ اَصِیۡلًا
(۵) اور لوگوں نے کہا یہ سب پرانے قصہ کہانیاں ہیں جن کو خود اُنہوں نے (پیغمبر نے) لکھ لیا ہے اور دوسروں نے بھی انہیں صبح و شام لکھواتا ہے ۔
And they say: 'These are tales of the ancients which he has had written down, and they are dictated to him morning and evening.'
قُلۡ اَنۡزَلَہُ الَّذِیۡ یَعۡلَمُ السِّرَّ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ اِنَّہٗ کَانَ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا
(۶) تم کہو جو آسمانوں اور زمین کی پنہاں باتوں کو جانتا ہے اسی نے قرآن کو اُتارا ہے ۔ (سب جان کربھی) وہ تو غفور و رحیم ہے ۔
Say: 'It was sent down by the One Who knows the secret [hidden things] in the heavens and the earth. Indeed He is Most Forgiving, Most Merciful.'
وَ قَالُوۡا مَالِ ہٰذَا الرَّسُوۡلِ یَاۡکُلُ الطَّعَامَ وَ یَمۡشِیۡ فِی الۡاَسۡوَاقِ ۙ لَوۡ لَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡہِ مَلَکٌ فَیَکُوۡنَ مَعَہٗ نَذِیۡرًا
(۷) اور (ناواقف لوگ) کہتے ہیں یہ کیسا پیغمبر ہے (جو ہماری طرح) کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں گھومتا پھرتا ہے ۔ کیوں نہیں اُتارا گیا ایک فرشتہ پھر اس کے ساتھ ایک ڈرانے والا ہوتا ۔
And they say: 'What is the matter with this Messenger? He eats food and walks about in the bazaars. Why has not an angel been sent down to him so that he could be a warner alongside him?'
اَوۡ یُلۡقٰۤی اِلَیۡہِ کَنۡزٌ اَوۡ تَکُوۡنُ لَہٗ جَنَّۃٌ یَّاۡکُلُ مِنۡہَا ؕ وَ قَالَ الظّٰلِمُوۡنَ اِنۡ تَتَّبِعُوۡنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسۡحُوۡرًا
(۸) یا اس کو ایک خزانہ ملتا یا اس کے پاس ایک باغ ہوتا جس سے کھاتا رہتا ۔ اور ان ظالموں نے کہا تم ایسے شخص کی اتباع کرتے ہو جس پر سحر ہوگیا ہے ۔
'Or should a treasure have been cast down to him, or should there be a garden for him from which he eats.' And the wrongdoers say: 'You are only following a man who is bewitched.'
اُنۡظُرۡ کَیۡفَ ضَرَبُوۡا لَکَ الۡاَمۡثَالَ فَضَلُّوۡا فَلَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ سَبِیۡلًا
(۹) دیکھو ! یہ لوگ تمہارے متعلق کیسی مثالیں کہہ رہے ہیں ! اور گمراہ ہو رہے ہیں (اور گمراہ ہیں) اب حق رسی کی ان کے لئے کوئی صراط نہیں ۔
See how they strike examples about you and go astray — they are now unable to find any way [to the truth].
تَبٰرَکَ الَّذِیۡ اِنۡ شَآءَ جَعَلَ لَکَ خَیۡرًا مِّنۡ ذٰلِکَ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ۙ وَ یَجۡعَلۡ لَّکَ قُصُوۡرًا
(۱۰) وہ خدا بڑی بڑی برکت والا ہے ۔ اگر وہ چاہے تو تم کو اس سے بہتر دے اسے باغ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اور تم کو بڑے بڑے گھر بھی دے ۔
Blessed is He who, if He wills, can give you better than that — gardens beneath which rivers flow — and will give you palaces.
بَلۡ کَذَّبُوۡا بِالسَّاعَۃِ ؕ وَ اَعۡتَدۡنَا لِمَنۡ کَذَّبَ بِالسَّاعَۃِ سَعِیۡرًا
(۱۱) بلکہ یہ لوگ قیامت کی ہی تکذیب کرتے ہیں (اس کو نہیں مانتے) اور ہم نے اس شخص کے لئے جو قیامت کا یقین نہیں رکھتا شعلہ زن دوزخ تیار کر رکھی ہے ۔
Nay, they deny the Hour [of Judgement]. And We have prepared a blazing Fire for whoever denies the Hour.
اِذَا رَاَتۡہُمۡ مِّنۡ مَّکَانٍۭ بَعِیۡدٍ سَمِعُوۡا لَہَا تَغَیُّظًا وَّ زَفِیۡرًا
(۱۲) جب وہ دوزخ یا دوزخ کے نقطنظین سے ان کو دیکھیں گے تو وہ اس کے جوش و خروش کی آواز سنیں گے ۔
When it [the Fire] sees them from a distant place, they shall hear its raging fury and its roaring.
وَ اِذَاۤ اُلۡقُوۡا مِنۡہَا مَکَانًا ضَیِّقًا مُّقَرَّنِیۡنَ دَعَوۡا ہُنَالِکَ ثُبُوۡرًا
(۱۳) اور پھر جب وہ کسی تنگ جگہ ہاتھ پاؤں جکڑ کرڈال دیئے جائیں گے تو وہاں موت کو پکاریں گے ۔
And when they are cast into a narrow place of it, bound in chains, they will call out there for destruction [death].
لَا تَدۡعُوا الۡیَوۡمَ ثُبُوۡرًا وَّاحِدًا وَّ ادۡعُوۡا ثُبُوۡرًا کَثِیۡرًا
(۱۴) آج ایک بار کیا موت کو پکارتے ہو ، بہت سی دفعہ موت کو پکارو ، (مگر کیا حاصل؟) ۔
'Do not call out for one destruction today — call out for many destructions [for it will not avail you].'
قُلۡ اَذٰلِکَ خَیۡرٌ اَمۡ جَنَّۃُ الۡخُلۡدِ الَّتِیۡ وُعِدَ الۡمُتَّقُوۡنَ ؕ کَانَتۡ لَہُمۡ جَزَآءً وَّ مَصِیۡرًا
(۱۵) کہو کیا یہ بہتر ہے یا وہ ہمیشہ رہنے کی جنت جس کا وعدہ (اور خدا ترسوں) سے کیا گیا ہے کیا گیا ہے جو ان کی جزا ہے اور پھر جانے کا مقام ۔
Say: 'Is that better, or the Garden of Eternity which the God-fearing have been promised — which is their reward and their [final] abode?'
لَہُمۡ فِیۡہَا مَا یَشَآءُوۡنَ خٰلِدِیۡنَ ؕ کَانَ عَلٰی رَبِّکَ وَعۡدًا مَّسۡـُٔوۡلًا
(۱۶) ان کے لئے جنت میں سب کچھ ہے جو وہ چاہتے ہیں جو وہ چاہیں گے ، اس میں ہمیشہ رہیں گے اور تمہارے رب کے ذمہ ہے یہ وعدہ ، جس کو ہمیشہ مانگا کرتے تھے ۔
For them therein is whatever they wish, abiding [there] forever — a promise incumbent upon your Lord that is always sought [by the believers].
وَ یَوۡمَ یَحۡشُرُہُمۡ وَ مَا یَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ فَیَقُوۡلُ ءَاَنۡتُمۡ اَضۡلَلۡتُمۡ عِبَادِیۡ ہٰٓؤُلَاۤءِ اَمۡ ہُمۡ ضَلُّوا السَّبِیۡلَ
(۱۷) اور اس دن کا خیال رکھو جب ان سب کا حشر کرے گا اور ان معبودوں کو بھی جو اللہ کے سوائے ہیں تو پھر فرمائے گا کیا تم نے میرے ان بندوں کو گمراہ کیا یا وہ آپ ہی گمراہ ہوگئے ۔
And [remember] the Day when He shall gather them and what they used to worship besides Allah, and He shall say: 'Was it you who led these My servants astray, or did they themselves stray from the path?'
قَالُوۡا سُبۡحٰنَکَ مَا کَانَ یَنۡۢبَغِیۡ لَنَاۤ اَنۡ نَّتَّخِذَ مِنۡ دُوۡنِکَ مِنۡ اَوۡلِیَآءَ وَ لٰکِنۡ مَّتَّعۡتَہُمۡ وَ اٰبَآءَہُمۡ حَتّٰی نَسُوا الذِّکۡرَ ۚ وَ کَانُوۡا قَوۡمًۢا بُوۡرًا
(۱۸) بولیس ! ہمارے لئے تو پاک ہے ۔ ہماری مقدور کیا تھی کہ ہم تجھ کو چھوڑ کرکسی کو اپنا دوست بناتے اور ان کے بزرگوں کو خوب مال و متاع اور سازوسامان دے رکھا تھا ۔ یہاں تک کہ وہ خدا کو بھول گئے (بند و نصیحت والا نہ رکھا) اور وہ تو جاہ ہونے والے تھے ۔
They will say: 'Glory be to You! It was not fitting for us to take any guardians besides You. But You gave them and their forefathers the comforts [of this life] until they forgot the Remembrance — and they were a people doomed to perdition.'
فَقَدۡ کَذَّبُوۡکُمۡ بِمَا تَقُوۡلُوۡنَ ۙ فَمَا تَسۡتَطِیۡعُوۡنَ صَرۡفًا وَّ لَا نَصۡرًا ۚ وَ مَنۡ یَّظۡلِمۡ مِّنۡکُمۡ نُذِقۡہُ عَذَابًا کَبِیۡرًا
(۱۹) تم کو ، تمہاری باتوں کو تمہارے معبودوں نے جھٹلا دیا ۔ تم اس عذاب کو نہ پلٹا سکتے ہو نہ مدد حاصل کرسکتے ہیں اور تم میں کے ظالموں کو ہم بڑے عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔
So they [the false deities] have given you the lie in what you say, and you are now unable to avert [the punishment] or obtain help. And whoever among you does wrong — We shall make him taste a great punishment.
وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنَا قَبۡلَکَ مِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ اِلَّاۤ اِنَّہُمۡ لَیَاۡکُلُوۡنَ الطَّعَامَ وَ یَمۡشُوۡنَ فِی الۡاَسۡوَاقِ ؕ وَ جَعَلۡنَا بَعۡضَکُمۡ لِبَعۡضٍ فِتۡنَۃً اَتَصۡبِرُوۡنَ ؕ وَ کَانَ رَبُّکَ بَصِیۡرًا
(۲۰) اور ہم نے تم سے پہلے پیغمبروں کو بھیجا جو کھانا کھاتے تھے اور بازاروں میں پھرتے تھے اور ہم نے ایک کو دوسرے کے لئے فتنہ اور آزمائش بنائی ۔ کیا تم اس حال پر صبر کرسکتے ہو اور تمہارا رب بصیر ہے (بینا ہے ، سب کچھ دیکھتا ہے) ۔
And We did not send before you any messengers except that they ate food and walked in the markets. And We have made some of you a trial for others — will you be patient? And your Lord is All-Seeing.
وَ قَالَ الَّذِیۡنَ لَا یَرۡجُوۡنَ لِقَآءَنَا لَوۡ لَاۤ اُنۡزِلَ عَلَیۡنَا الۡمَلٰٓئِکَۃُ اَوۡ نَرٰی رَبَّنَا ؕ لَقَدِ اسۡتَکۡبَرُوۡا فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ وَ عَتَوۡا عُتُوًّا کَبِیۡرًا
(۲۱) وہ لوگ جن کو ہم سے ملنے اور ملاقات کرنے کی امید نہیں ، کہتے ہیں : کیوں ہم پر فرشتے نہیں اُتارے گئے (نازل کے گئے) یا ہم اللہ کی رویت نہیں ہوا ؟ یہ اپنے آپ میں بہت بڑا سمجھنے لگے ہیں اور بڑی سرکشی کر رہے ہیں ۔
And those who do not hope for the meeting with Us say: 'Why were angels not sent down upon us, or why do we not see our Lord?' They have become arrogant in their own estimation and have exceeded all bounds in transgression.
یَوۡمَ یَرَوۡنَ الۡمَلٰٓئِکَۃَ لَا بُشۡرٰی یَوۡمَئِذٍ لِّلۡمُجۡرِمِیۡنَ وَ یَقُوۡلُوۡنَ حِجۡرًا مَّحۡجُوۡرًا
(۲۲) یہ وہ لوگ ہیں جس دن فرشتوں کو دیکھیں گے اس دن ان مجرموں کے لئے کچھ خوشی و بشارت کی بات نہ ہوگی اور پکاریں گے : خدایا بچانا بچانا !
The Day they see the angels — there shall be no glad tidings that Day for the criminals. And [the angels] shall say: 'Forbidden, utterly forbidden [for you is any mercy]!'
وَ قَدِمۡنَاۤ اِلٰی مَا عَمِلُوۡا مِنۡ عَمَلٍ فَجَعَلۡنٰہُ ہَبَآءً مَّنۡثُوۡرًا
(۲۳) ہم نے ان کے اعمال کی حقیقت کو جان لیا ۔ پھر ہم نے ان کے کاموں کو گرد و غبار بنا کے اُڑا دیا ۔
And We shall turn to whatever deeds they have done and render them scattered dust.
اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ یَوۡمَئِذٍ خَیۡرٌ مُّسۡتَقَرًّا وَّ اَحۡسَنُ مَقِیۡلًا
(۲۴) جنتیوں کا اس دن مستقر اور مقام اچھا ہوگا اور استراحت کی جگہ بھی احسن ہوگی (بہتر ہوگی) ۔
The companions of Paradise on that Day shall have the best resting place and the most beautiful place of repose.
وَ یَوۡمَ تَشَقَّقُ السَّمَآءُ بِالۡغَمَامِ وَ نُزِّلَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ تَنۡزِیۡلًا
(۲۵) اور اس دن ابر اور آسمان دونوں پھٹ جائیں گے اور فرشتے جوق در جوق اُتریں گے ۔
And the Day the sky shall split apart with clouds, and the angels shall be sent down in successive ranks.
اَلۡمُلۡکُ یَوۡمَئِذِۣ الۡحَقُّ لِلرَّحۡمٰنِ ؕ وَ کَانَ یَوۡمًا عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ عَسِیۡرًا
(۲۶) اس دن حقیقی بادشاہی اللہ کی ہوگی اور وہ دن کافروں پر بڑا دشوار اور تنگی کا ہوگا ۔
The true dominion on that Day shall belong to the Most Merciful [Raḥmān]. And it shall be a day of severe hardship for the disbelievers.
وَ یَوۡمَ یَعَضُّ الظَّالِمُ عَلٰی یَدَیۡہِ یَقُوۡلُ یٰلَیۡتَنِیۡ اتَّخَذۡتُ مَعَ الرَّسُوۡلِ سَبِیۡلًا
(۲۷) اور جس دن ظالم اپنے ہاتھ کاٹ کاٹ کھائے گا ، کہے گا : کاش ! میں بھی پیغمبر کے ساتھ (ان کا) راستہ اختیار کرتا ۔
And the Day when the wrongdoer shall bite his hands [in remorse] and say: 'Oh, would that I had taken a path alongside the Messenger!'
يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا
(۲۸) اے وائے ! کاش میں فلاں کو دوست نہ بناتا۔
(28) Alas! Would that I had not taken so-and-so as a friend.
لَقَدْ أَضَلَّنِي عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ إِذْ جَاءَنِي ۗ وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِلْإِنسَانِ خَذُولًا
(۲۹) بے شک مجھے گمراہ کردیا قرآن اور یادِ الٰہی سے جب کہ وہ میرے پاس پہنچ چکی تھی اور شیطان تو انسان کو وقت پر دغا دینے والا ہی تھا۔
(29) Indeed he led me astray from the Qur'an and the remembrance of God after it had already come to me. And Satan is ever a deserter of man at the critical moment.
وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا
(۳۰) پیغمبر نے کہا: خدایا! میری قوم نے اس قرآن کو بالکل چھوڑ دیا ہے (اور اس کو بکواس سمجھا، یادہ کوئی جانا)۔
(30) And the Messenger said: O my Lord! Verily my people have completely abandoned this Qur'an (and treated it as nonsense, or considered it something to be ignored).
وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا مِّنَ الْمُجْرِمِينَ ۗ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ هَادِيًا وَنَصِيرًا
(۳۱) اور ایسے ہی، مجرموں میں سے ہم نے ہر پیغمبر کا ایک دشمن بنایا۔ اور ہدایت اور نصرت دینے کے لیے تمہارا رب کافی ہے (بالکل بس ہے)۔
(31) And thus We have made for every prophet an enemy from among the criminals. And your Lord is sufficient as a Guide and Helper (altogether enough).
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً ۚ كَذَٰلِكَ لِنُثَبِّتَ بِهِ فُؤَادَكَ وَرَتَّلْنَاهُ تَرْتِيلًا
(۳۲) اور کافروں نے کہا کیوں نہ اس (پیغمبر) پر کیوں یہ قرآن ایک دفعہ اسی طرح نہ اترا جیسا کہ تمہارے دل کو اس سے قوت ہو اور ہم نے اس کو (قرآن کو) آہستہ آہستہ بتدریج اتارا۔
(32) And the disbelievers said: Why was the Qur'an not sent down upon him all at once? Thus it is [sent in stages] so that We may strengthen your heart thereby, and We have arranged it in careful order.
وَلَا يَأْتُونَكَ بِمَثَلٍ إِلَّا جِئْنَاكَ بِالْحَقِّ وَأَحْسَنَ تَفْسِيرًا
(۳۳) اور منکرین تمہارے پاس کوئی عجیب سوال اور دشوار اعتراض کرتے نہیں مگر یہ کہ ہم اس کا حق جواب دے دیتے ہیں اور بہترین توضیح کردیتے ہیں۔
(33) And the deniers do not bring you any strange question or difficult objection except that We give you the true answer to it and the best explanation.
الَّذِينَ يُحْشَرُونَ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ إِلَىٰ جَهَنَّمَ أُولَٰئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَأَضَلُّ سَبِيلًا
(۳۴) وہ لوگ جو اوندھے منہ جہنم میں گھسیٹے جائیں گے ان کا مکان بڑا بدتر ہے اور وہ لوگ بڑے گمراہ ہیں۔
(34) Those who will be dragged face-down into Hell — their abode is the worst and they are the most astray in way.
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَجَعَلْنَا مَعَهُ أَخَاهُ هَارُونَ وَزِيرًا
(۳۵) اور ہم نے بے شک موسیٰ کو کتاب دی اور ہم نے ان کے ساتھ ان کے بھائی ہارون کو وزیر بنایا۔
(35) And indeed We gave Moses the Book and We appointed his brother Aaron as minister alongside him.
فَقُلْنَا اذْهَبَا إِلَى الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَدَمَّرْنَاهُمْ تَدْمِيرًا
(۳۶) پھر ہم نے کہا تم دونوں ان لوگوں کے پاس جاؤ جنہوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی۔ حاصل یہ کہ ہم نے ان کو غارت کردیا۔
(36) Then We said: Go both of you to the people who have denied Our signs. And the result was that We utterly destroyed them.
وَقَوْمَ نُوحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ أَغْرَقْنَاهُمْ وَجَعَلْنَاهُمْ لِلنَّاسِ آيَةً ۖ وَأَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِينَ عَذَابًا أَلِيمًا
(۳۷) اور قوم نوح کو جب اس کے پیغمبروں کی تکذیب کی (ان کو نہ مانا) تو ہم نے ان کو غرق طوفان کردیا اور ان کو لوگوں کے لیے ایک نشانی اور عبرت بنادی اور ظالموں کے لیے المناک عذاب تیار کردیا۔
(37) And the people of Noah — when they denied the messengers (refused to accept them), We drowned them in the flood and made them a sign and lesson for people, and We have prepared a painful punishment for the wrongdoers.
وَعَادًا وَثَمُودَ وَأَصْحَابَ الرَّسِّ وَقُرُونًا بَيْنَ ذَٰلِكَ كَثِيرًا
(۳۸) اور (ہم نے) عاد اور ثمود اور اصحاب الرّس اور بہت سی طبقوں کو اس درمیان (نیست و نابود کردیا، غارت کردیا)۔
(38) And [We destroyed] ʿĀd and Thamūd and the Companions of the Well, and many generations between them [wiped out and annihilated].
وَكُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْأَمْثَالَ ۖ وَكُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِيرًا
(۳۹) اور ہم نے ان میں سے ہر ایک کے سامنے عبرت کے مضامین و حالات بیان کیے اور (بالآخر) سب کو تباہ و برباد کردیا۔
(39) And We set forth for each of them parables of warning, and (in the end) We utterly destroyed them all.
وَلَقَدْ أَتَوْا عَلَى الْقَرْيَةِ الَّتِي أُمْطِرَتْ مَطَرَ السَّوْءِ ۚ أَفَلَمْ يَكُونُوا يَرَوْنَهَا ۚ بَلْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ نُشُورًا
(۴۰) ان لوگوں کا تو ایسے قریہ پر سے گزر ہوچکا تھا جس پر بری بارش ہوئی تھی۔ کیا یہ لوگ اس کو دیکھتے نہ تھے؟ نہیں، بلکہ ان کو مرکر اٹھنے کی امید نہ تھی (قیامت کے قائل نہ تھے)۔
(40) They have already passed by the town upon which rained a wretched rain. Did they not see it? But no — they had no hope of resurrection (they did not believe in the Day of Judgment).
وَإِذَا رَأَوْكَ إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَٰذَا الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ رَسُولًا
(۴۱) اور جب لوگ تم کو دیکھتے ہیں تو تمہاری ہنسی اڑاتے ہیں کہ کیا یہی شخص ہے جس کو خدا نے پیغمبر بناکر بھیجا۔
(41) And when people see you, they mock you, saying: Is this the person whom God has sent as a messenger?
إِن كَادَ لَيُضِلُّنَا عَنْ آلِهَتِنَا لَوْلَا أَن صَبَرْنَا عَلَيْهَا ۚ وَسَوْفَ يَعْلَمُونَ حِينَ يَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ أَضَلُّ سَبِيلًا
(۴۲) یہ شخص تو ہم سے ہمارے دیوتاؤں کو بھلا ہی دیتا – (اچھا!) یہ لوگ عنقریب جان لیں گے جب عذاب دیکھیں گے کہ کون شخص تھا گمراہ (کم کردہ راہ)۔
(42) This man was about to make us forget our gods entirely — (Well!) These people will soon know when they see the punishment, who was the one gone astray [from the right path].
أَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَٰهَهُ هَوَاهُ أَفَأَنتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًا
(۴۳) کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جو اپنی ہوا کو اپنا معبود بنا لیا ہو؟ کیا تم ایسے شخص کے ذمہ دار بن سکتے ہو؟
(43) Have you seen the one who has taken his own desire as his god? Can you be a guardian responsible for such a person?
أَمْ تَحْسَبُ أَنَّ أَكْثَرَهُمْ يَسْمَعُونَ أَوْ يَعْقِلُونَ ۚ إِنْ هُمْ إِلَّا كَالْأَنْعَامِ ۖ بَلْ هُمْ أَضَلُّ سَبِيلًا
(۴۴) کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ ان کے اکثر سنتے ہیں اور سمجھتے ہیں (نہیں) یہ تو جانوروں کے جیسے ہیں (چوپایوں کے ماند ہیں) بلکہ ان سے کچھ زیادہ ہی گمراہ ہیں۔
(44) Do you think that most of them hear or understand? They are like animals (like four-footed beasts), rather they are even more astray than them.
أَلَمْ تَرَ إِلَىٰ رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ الظِّلَّ وَلَوْ شَاءَ لَجَعَلَهُ سَاكِنًا ۖ ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيلًا
(۴۵) کیا تم نے خدا کی قدرت کو نہیں دیکھا کہ کس طرح سایہ کو پھیلادیا (دراز کردیا) اور اگر وہ چاہتا تو اس کو ٹھہرا رکھتا۔ پھر ہم نے آفتاب کو اس کا رہنما بنایا۔
(45) Have you not seen how your Lord extends the shadow? And had He willed He would have made it stationary. Then We made the sun its guide [director].
ثُمَّ قَبَضْنَاهُ إِلَيْنَا قَبْضًا يَسِيرًا
(۴۶) پھر ہم نے سمیٹ لیا اس کو اپنی طرف آہستہ آہستہ سمیٹنا۔
(46) Then We draw it toward Ourselves gradually, little by little.
وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِبَاسًا وَالنَّوْمَ سُبَاتًا وَجَعَلَ النَّهَارَ نُشُورًا
(۴۷) اور وہی ہے جس نے تمہارے لیے رات کو پردہ بنایا اور نیند کو راحت اور دن کو منتشر ہونے کا وقت (چلنے پھرنے کا زمانہ)۔
(47) And He it is Who made the night a covering for you, and sleep a rest, and made the day a time for dispersal [the era for movement and activity].
وَهُوَ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ ۚ وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً طَهُورًا
(۴۸) اور وہی ہے جس نے ہوا کو ایک مژدہ اور خوش خبری اپنی رحمت سے پہلے بھیجی اور آسمان سے پاک صاف کرنے والا پانی اتارا۔
(48) And He it is Who sent the winds as glad tidings before His mercy [the rain], and We sent down from the sky pure, purifying water.
لِّنُحْيِيَ بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا وَنُسْقِيَهُ مِمَّا خَلَقْنَا أَنْعَامًا وَأَنَاسِيَّ كَثِيرًا
(۴۹) (ہم نے پانی اس لیے برسایا) کہ اس سے خشک زمین کو سرسبز کریں اور اس سے سیراب کریں (پلائیں) ہمارے مخلوقات میں سے چوپایوں اور بہت سے انسانوں کو۔
(49) [We sent down water] so that We may revive a dead land thereby, and give it to drink — among what We have created — to cattle and many people.
وَلَقَدْ صَرَّفْنَاهُ بَيْنَهُمْ لِيَذَّكَّرُوا فَأَبَىٰ أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا
(۵۰) اور ہم نے تو ان کے درمیان مختلف طور سے بیان کیا (تقسیم کیا) تاکہ کچھ غور و فکر کریں مگر اکثر لوگوں نے شکر ادا کرنے سے انکار کیا۔
(50) And indeed We have distributed it [the rain] among them in various ways so that they may reflect, but most people refused anything but ingratitude.
وَلَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ نَّذِيرًا
(۵۱) اور اگر ہم چاہتے تو ہرگاؤں میں ایک ڈرانے والا بھیجتے (ایک تنبیہ کرنے والا پیغمبر بھیجیے)۔
(51) And if We had willed, We could have sent a warner into every town [a prophet of warning into every village].
فَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَجَاهِدْهُم بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا
(۵۲) پھر تم کافروں کی ایک نہ سنواور بہمدِخدا ان سے خوب مقابلہ کرو (دو ہاتھ کرتے ہم تم بھی کوشش کرو)۔
(52) So do not obey the disbelievers, and strive against them with it [the Qur'an] with a great striving.
وَهُوَ الَّذِي مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ هَٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَهَٰذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ ۖ وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا بَرْزَخًا وَحِجْرًا مَّحْجُورًا
(۵۳) اور وہی ہے جس نے دو دریاؤں کو ملایا۔ یہ میٹھا اور دافع تشنگی ہے اور یہ دوسرا شور ہے تلخ ہے اور ان دونوں کے درمیان ایک حجاب بھی پیدا کیا ہے جو مانع قوی اور مضبوط بند (مضبوط روک) ہے۔
(53) And He it is Who has let loose the two seas — this one is sweet, thirst-quenching, and that other is salty, bitter — and He has made between them a barrier, a strong and firm partition (restraint).
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًا ۗ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًا
(۵۴) اور وہی ہے جس نے پانی سے آدمی کو پیدا کیا۔ پھر اس کو خاندان اور سسرال بنایا اور تمہارا رب تو سب کچھ کرسکتا ہے (قادر ہے)۔
(54) And He it is Who created man from water, then He established [relationships of] lineage and marriage for him. And your Lord is All-Powerful (capable of everything).
وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنفَعُهُمْ وَلَا يَضُرُّهُمْ ۗ وَكَانَ الْكَافِرُ عَلَىٰ رَبِّهِ ظَهِيرًا
(۵۵) اور لوگ اللہ کو چھوڑکر ایسی کی عبادت کرتے ہیں جو نہ نفع دے سکتا ہے نہ ضرر اور کافر تو اپنے خدا سے پیٹھ پھیرا ہوا ہے۔
(55) And they worship besides Allah that which can neither benefit them nor harm them. And the disbeliever is ever turned away from his Lord.
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا
(۵۶) اور ہم نے تو تم کو بشیر و نذیر بناکر ہی بھیجا۔
(56) And We have not sent you except as a bearer of good tidings and a warner.
قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِلَّا مَن شَاءَ أَن يَتَّخِذَ إِلَىٰ رَبِّهِ سَبِيلًا
(۵۷) تم کہو! میں اس پر کوئی اجر طلب نہیں کرتا (کوئی معاوضہ نہیں چاہتا) سوائے اس کے کہ اگر کوئی چاہے کہ اپنے خدا کی طرف راستہ اختیار کرے۔
(57) Say: I demand no reward from you for this [my preaching] (I want no compensation), except that whoever wishes may take a way toward his Lord.
وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِهِ ۚ وَكَفَىٰ بِهِ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيرًا
(۵۸) اور زندۂ جاوید خدا پر اعتماد کرو جس کو موت نہیں آتی۔ اس کی تسبیح کرو اس کی حمد کے ساتھ۔ اس کا اپنے بندوں کے تمام گناہوں سے باخبر ہونا بس ہے۔
(58) And place your trust in the Ever-Living God Who does not die, and glorify His praise. It is sufficient that He is fully aware of the sins of His servants.
الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ ۚ الرَّحْمَٰنُ فَاسْأَلْ بِهِ خَبِيرًا
(۵۹) جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان سب کو ایک ہفتہ کے اندر پیدا کردیا۔ پھر عرش و تخت حکومت پر قائم ہوگیا۔ رحمٰن کی شان پوچھنا ہو تو کسی باخبر سے پوچھو (کہ یہ سب اس کی شان رحمت کا تقاضا ہے)۔
(59) He Who created the heavens and the earth and all that is between them in six days, then He established Himself over the Throne of sovereignty. The Most Merciful — if you wish to know His attributes, ask one who is well informed [for all this is in keeping with His mercy].
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اسْجُدُوا لِلرَّحْمَٰنِ قَالُوا وَمَا الرَّحْمَٰنُ أَنَسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا وَزَادَهُمْ نُفُورًا
(۶۰) اور جب ان سے کہا جائے کہ رحمٰن اللہ کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں یہ رحمان ہے کون؟ کیا ہم اس کو سجدہ کریں جس کے متعلق تم حکم دیتے ہو اور اس بات نے ان کی نفرت کو اور بڑھا دیا (اور لگے بدکنے اور بھاگنے)۔
(60) And when it is said to them: Prostrate to the Most Merciful, they say: And what is the Most Merciful? Shall we prostrate to what you command us? And this increased their aversion [and they fled further away in disgust].
تَبَارَكَ الَّذِي جَعَلَ فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَجَعَلَ فِيهَا سِرَاجًا وَقَمَرًا مُّنِيرًا
(۶۱) وہ خدا بابرکت ہے جس نے آسمان میں برج بنائے، اس میں ایک چراغ بھی بنایا اور روشن اور نور بخش چاند بھی۔
(61) Blessed is He Who has placed constellations in the sky and has placed therein a lamp [the sun] and an illuminating moon.
وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَن أَرَادَ أَن يَذَّكَّرَ أَوْ أَرَادَ شُكُورًا
(۶۲) اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو یکے بعد دیگرے بناتا کہ نصیحت لینے والا نصیحت لے یا شکرکرنے والا شکر کرے۔
(62) And He it is Who made the night and the day to succeed each other [in alternation] — for whoever wishes to take heed or wishes to give thanks.
وَعِبَادُ الرَّحْمَٰنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلَامًا
(۶۳) اور اللہ رحمٰن کے بندے تو وہ لوگ ہیں جو زمین پر عاجزی سے چلتے ہیں اور جب ان سے جاہل بات کرتے ہیں تو وہ سلامتی اور رفع شرکی بات کہتے ہیں۔
(63) And the servants of the Most Merciful are those who walk upon the earth with humility, and when the ignorant address them, they say [words of] peace [and avoid quarrel].
وَالَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَقِيَامًا
(۶۴) اور وہ جو رات کاٹتے ہیں اپنے رب کے سامنے سجدہ و قیام میں۔
(64) And those who spend the night before their Lord in prostration and standing.
وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ۖ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا
(۶۵) اور جو لوگ کہتے ہیں : اے ہمارے رب! (بارے خدایا!) دوزخ کے عذاب کو ہم سے پھیر دے (دفع کردے) کیونکہ اس کا عذاب اٹل جا بھی ہے۔
(65) And those who say: O our Lord! (O God!) Turn away from us the punishment of Hell [ward it off]; indeed its punishment is an enduring affliction.
إِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا
(۶۶) بے شک وہ بڑی بری قرارگاہ اور مقام ہے۔
(66) Indeed it is a wretched abode and resting place.
وَالَّذِينَ إِذَا أَنفَقُوا لَمْ يُسْرِفُوا وَلَمْ يَقْتُرُوا وَكَانَ بَيْنَ ذَٰلِكَ قَوَامًا
(۶۷) اور وہ لوگ جو خرچتے ہیں تو نہ اسراف کرتے ہیں نہ بخل اور ان کی گزران اعتدال کی ہوتی ہے (افراط اور تفریط سے خالی رہتی ہے)۔
(67) And those who, when they spend, are neither extravagant nor miserly — and their manner of living is one of moderation (free from excess and deficiency).
وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ يَلْقَ أَثَامًا
(۶۸) اور جو لوگ خدا کے ساتھ کسی اور معبود کو نہیں پکارتے (سوائے اس کے اور سے دعائیں نہیں کرتے) اور نہ کسی ایسے شخص کو قتل کرتے ہیں جس کا قتل اللہ نے حرام کردیا ہے (یعنی کسی کو ناحق ناروا قتل نہیں ڈالتے) اور نہ زنا کرتے ہیں اور جو یہ کام کرے وہ گناہ کا مرتکب ہوگا (اور اس پر کسی خاصے کا خمیازہ بھگتے گا)۔
(68) And those who do not invoke any other deity alongside Allah (they do not pray to any other), and do not kill any soul which Allah has forbidden [i.e. they do not slay anyone unjustly], and do not commit adultery — and whoever does these things will meet punishment (and will bear the full consequences of some great sin).
يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا
(۶۹) اس پر دوہرا عذاب کیا جائے گا اور ذلّت و خواری اور اہانت کے ساتھ اس میں ہمیشہ رہے گا۔
(69) The punishment will be doubled for him on the Day of Resurrection, and he will remain in it forever in humiliation and degradation.
إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَٰئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا
(۷۰) مگر جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور نیک کام کرے یہ لوگ وہ ہیں جن کے گناہوں کو اللہ نیکیوں سے بدل دیتا ہے اور اللہ غفور و رحیم ہے۔
(70) Except for those who repent and believe and do good deeds — for these, Allah will replace their evil deeds with good deeds, and Allah is Ever-Forgiving, Most Merciful.
وَمَن تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللَّهِ مَتَابًا
(۷۱) اور جو توبہ کرے اور عمل صالح کرے۔ پھر وہی شخص اللہ کی طرف سچی توبہ کرنے والا ہے۔
(71) And whoever repents and does righteous deeds — then he truly turns to Allah in sincere repentance.
وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا
(۷۲) اور جو لوگ جھوٹ کے پاس پھٹکتے تک نہیں (اور جھوٹی گواہی نہیں دیتے) اور جب کسی بیہودہ کو کام کرتے دیکھتے ہیں تو اس کے پاس سے شریفانہ انداز اور سنجیدگی سے گزر جاتے ہیں۔
(72) And those who do not approach falsehood (and do not give false testimony), and when they pass by idle talk they pass by with dignity and composure.
وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمًّا وَعُمْيَانًا
(۷۳) اور وہ لوگ جب ان کے سامنے احکام الٰہی اور آیتوں کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان پر (اپنے سچے ہوتے ہونے کا) تکبر نہیں کرتے (نہیں) اور بہرے اندھے بن کر۔
(73) And those who, when they are reminded of the signs and commandments of their Lord, do not fall upon them [with arrogance as if they already know], neither deaf nor blind [but are attentive and observant].
وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا
(۷۴) اور جو لوگ کہتے ہیں: خدایا ہمیں ہماری بیویوں کو، ہماری اولاد کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک (اور ذریعۂ راحت) بنا اور ہم کو متقیوں کا امام (اور پرہیزگاروں کا پیشوا) بنا۔
(74) And those who say: O our Lord! Grant us from our wives and our offspring coolness of the eye [a source of delight and comfort], and make us a leader (imam) for the God-fearing [and a guide for the righteous].
أُولَٰئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا وَيُلَقَّوْنَ فِيهَا تَحِيَّةً وَسَلَامًا
(۷۵) ان لوگوں کو ان کے صبر و استقامت کی وجہ سے بالاخانے اور اجروکمرے کی جزا ملے گے اور جنت میں لوگ ان سے تو دعا و سلام کہیں گے۔
(75) These shall be rewarded with high chambers [in Paradise] because of their patience and steadfastness, and therein they shall be greeted with greetings and peace.
خَالِدِينَ فِيهَا ۚ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا
(۷۶) یہ لوگ اس میں (جنت میں) ہمیشہ رہیں گے۔ ان کی قرارگاہ بھی اچھی اور اقامت گاہ بھی اچھی۔
(76) They shall abide therein [in Paradise] forever. What an excellent abode and dwelling place!
قُلْ مَا يَعْبَأُ بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ ۖ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا
(۷۷) (پیغمبر!) تم کہو۔ اگرتم دعائیں کرتے نہ رہتے تو خدا تمہاری پرواہ کیا تھی۔ تم نے تو تکذیب کی۔ پھر یہ تکذیب تمہارے گلے کا ہار ہوگی (تم سے ہمیشہ کے لیے لپٹی رہے گی)۔
(77) [O Prophet!] Say: My Lord would not care for you were it not for your prayers [supplications to Him]. But you have indeed denied — and soon this denial will cling to you inescapably [it will hang around your neck forever].