Surah 44 · Makki · 59 verses

44. Ad-Dukhān

الدخان

⚠ Unreviewed machine draft. This English rendering is a preliminary, AI-assisted translation of Hasrat’s Urdu translation (not a standard Qur’an translation) and has not yet been reviewed by Dr. Muhammad Ahmad Ghazi. It may contain errors in wording, verse numbering, or OCR transcription of the Arabic and Urdu. It is provided for review only and must not be relied upon or quoted. The complete, authoritative original is the freely available scanned Urdu edition.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

44:1

حم

(١) یہ پوری آیت ہے ۔ ایک صاحب لکھتے ہیں کہ حمایت مجیبان کی قسم ۔ واللہ اعلم۔

Ḥā Mīm. (This is a complete verse. One scholar writes that it is an oath of the Protecting Answerer — Allah knows best.)

44:2

وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ

(٢) اور قسم ہے قرآن کی جو واضح کتاب ہے۔

By the clear and manifest Book (the Qur'an).

44:3

إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَارَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ

(٣) یقیناً ہم نے (قدر کی) مبارک رات میں اس کو (قرآن کو) اتارا ۔ کیونکہ آگاہ کرنا ہم کو منظور تھا۔

Indeed We revealed it (the Qur'an) on a blessed night (the Night of Qadr) — for We intended to warn [mankind].

44:4

فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ

(٤) اس میں ہر ایک محکم اور پر حکمت بات کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

In it every firm and wise matter is decided.

44:5

أَمْرًا مِّنْ عِندِنَا إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ

(٥) یہ حکم ہمارے پاس سے ہے ۔ کیونکہ بھیجنا ہم کو منظور تھا۔

A command from Our presence — for We were indeed the senders [of messengers].

44:6

رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

(٦) تمہارے رب کی رحمت کی وجہ سے ۔ وہ سمیع اور علیم ہے۔

As a mercy from your Lord — He is indeed the All-Hearing, the All-Knowing.

44:7

رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ

(٧) وہ آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان جو کچھ ہے ان سب کا رب ہے ۔ اگر تم یقین کرو۔

The Lord of the heavens and the earth and all that is between them — if you would only be certain [in faith].

44:8

لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ

(٨) اس کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں ہے ۔ وہی جلاتا ہے ۔ وہی مارتا ہے ۔ وہ تمہارا رب ہے اور تمہارے گزشتہ آباو اجداد کا بھی رب ہے۔

There is no god but He — He gives life and He causes death. He is your Lord and the Lord of your forefathers of old.

44:9

بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ

(٩) بلکہ وہ شک میں پڑے کھیل رہے ہیں۔

But they are immersed in doubt and playing [heedlessly].

44:10

فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ

(١٠) پس تم منتظر رہو اس دن کے جب کہ آسمان میں دھواں ہی دھواں نظر آئے گا۔

So wait for the Day when the sky brings a manifest smoke.

44:11

يَغْشَى النَّاسَ هَذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ

(١١) وہ دھواں لوگوں پر چھا جارہا ہے یہ بڑا درد ہہ اور الناک عذاب ہے۔

It will envelop all the people — this is a painful and distressing punishment.

44:12

رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ

(١٢) خدایا! ہم سے عذاب دور کردے ہم ایمان لاتے ہیں۔

'Our Lord! Remove this punishment from us — we believe [in You].'

44:13

أَنَّى لَهُمُ الذِّكْرَى وَقَدْ جَاءَهُمْ رَسُولٌ مُّبِينٌ

(١٣) ان سے نصیحت قبول کرنے کی کیا امید ہے جب کہ ان کے پاس واضح طور پر بیان کرنے والا پیغمبر آچکا تھا۔

How can they now take heed, when a messenger who explained clearly had already come to them?

44:14

ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوا مُعَلَّمٌ مَّجْنُونٌ

(١٤) پھر ان لوگوں نے ان سے روگردانی کرلی اور کہا کہ یہ تو سکھایا پڑھایا ہوا باڈلا ہے ۔ بجنوں ہے۔

Then they turned away from him and said: 'He is someone tutored and taught — a madman.'

44:15

إِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِيلًا إِنَّكُمْ عَائِدُونَ

(١٥) ہم کچھ عذاب کو کم کردیں گے ۔ تم دوبارہ وہی کروگے جو پہلے کرتے تھے۔

We will lift the punishment briefly — you will revert to what you used to do.

44:16

يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى إِنَّا مُنتَقِمُونَ

(١٦) اس دن کو یاد کرو جس دن ہم تخت پکڑ پکڑیں گے ۔ ہم یقیناً انتقام لینے والے ہیں۔

On the Day We seize with the Great Seizure — We are indeed those who take retribution.

44:17

وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَاءَهُمْ رَسُولٌ كَرِيمٌ

(١٧) اور ہم نے بے شک ان سے پہلے قوم فرعون کا امتحان لیا تھا اور ان کے پاس ایک کریم رسول آیا تھا (یعنی موسیٰ علیہ السلام)۔

And We certainly tested the people of Pharaoh before them, and a noble messenger came to them (namely, Moses, peace be upon him).

44:18

أَنْ أَدُّوا إِلَيَّ عِبَادَ اللَّهِ إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ

(١٨) کہ اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کرو میں تمہارے لئے امانت دار پیغمبر ہوں۔

'Hand over to me the servants of Allah — I am a trustworthy messenger for you.'

44:19

وَأَن لَّا تَعْلُوا عَلَى اللَّهِ إِنِّي آتِيكُم بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ

(١٩) اور یہ کہ خدا کے مقابل اپنے اعلیٰ ہونے کو نہ جتاؤ ۔ میں تمہارے پاس واضح دلیل و سند لے آیا ہوں۔

'And do not exalt yourselves against Allah — I have come to you with a clear and manifest authority.'

44:20

وَإِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِ

(٢٠) اور میں اپنے اور تمہارے خدا کی پناہ لیتا ہوں۔ تمہارے پتھر مارنے سے (سنگسار کرنے سے)۔

'And I seek refuge in my Lord and your Lord from you stoning me [to death].'

44:21

وَإِن لَّمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ

(٢١) اور اگر تم میری باتوں پر ایمان لاتے نہیں ہو تو (دور ہو) میرے پاس سے ہٹ جاؤ۔

'And if you will not believe me, then withdraw from me [and leave me alone].'

44:22

فَدَعَا رَبَّهُ أَنَّ هَؤُلَاءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُونَ

(٢٢) پھر انہوں نے اپنے رب سے (اللہ سے) دعا کی کہ یہ لوگ بدکار مجرم ہیں۔

Then he prayed to his Lord (Allah), [saying]: 'These are indeed a sinful and criminal people.'

44:23

فَأَسْرِ بِعِبَادِي لَيْلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ

(٢٣) پھر میرے بندوں کو رات کو لے کر نکل جاؤ ۔ یہ تمہارا تعاقب کرنے والے ہیں۔

[Allah said:] 'Then take My servants away by night — you are being pursued.'

44:24

وَاتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا إِنَّهُمْ جُندٌ مُّغْرَقُونَ

(٢٤) اور دریا کو خشک رہنے دو ۔ یقیناً یہ تمہارا تعاقب کر کے ڈوب مریں گے۔

'And leave the sea parted [as it is] — for they are an army who will be drowned.'

44:25

كَم تَرَكُوا مِن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ

(٢٥) کتنے باغ اور کتنے چشمے وہ چھوڑ گئے۔

How many gardens and springs they left behind!

44:26

وَزُرُوعٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ

(٢٦) اور زراعتیں اور اچھے مقام گاہ۔

And fields of crops and noble dwelling-places.

44:27

وَنَعْمَةٍ كَانُوا فِيهَا فَاكِهِينَ

(٢٧) اور وہ نعمت وعشرت (چھوڑ گئے) جن سے یہ محظوظ ہوتے تھے۔ (اس میں مزے اڑاتے تھے)۔

And the pleasures and luxuries in which they used to delight (enjoying themselves in them).

44:28

كَذَلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا قَوْمًا آخَرِينَ

(٢٨) اسی طرح ہوتا تھا اور ہم نے دوسری قوموں کو ان کا وارث و مالک بنادیا۔

Thus it was — and We gave it as inheritance to another people.

44:29

فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ وَمَا كَانُوا مُنظَرِينَ

(٢٩) پھر نہ آسمان روایا نہ زمین اور نہ ان کو مزید انتظار کرنا پڑا۔

Then neither the sky nor the earth wept for them, nor were they given any respite.

44:30

وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِينِ

(٣٠) اور ہم نے یقیناً بنی اسرائیل کو اہانت و ذلت والے عذاب سے نجات دی۔

And We certainly delivered the Children of Israel from the humiliating punishment.

44:31

مِن فِرْعَوْنَ إِنَّهُ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الْمُسْرِفِينَ

(٣١) فرعون سے ۔ یقیناً وہ بڑا سرکش اور حد سے تجاوز کرنے والوں میں سے تھا۔

From Pharaoh — he was indeed most arrogant and among those who transgress all bounds.

44:32

وَلَقَدِ اخْتَرْنَاهُمْ عَلَى عِلْمٍ عَلَى الْعَالَمِينَ

(٣٢) اور ہم نے ان کو علم کی وجہ سے سب لوگوں پر فضیلت دی تھی۔

And We certainly chose them, in full knowledge, above all the peoples [of their time].

44:33

وَآتَيْنَاهُم مِّنَ الْآيَاتِ مَا فِيهِ بَلَاءٌ مُّبِينٌ

(٣٣) اور ہم نے ان کو ایسی آیتیں اور نشانیاں دیں جن میں ظاہر ابتلا اور امتحان تھا۔

And We gave them signs and miracles in which there was a clear trial and test.

44:34

إِنَّ هَؤُلَاءِ لَيَقُولُونَ

(٣٤) بے شک یہ لوگ ضرور کہتے ہیں۔

Indeed these people certainly say:

44:35

إِنْ هِيَ إِلَّا مَوْتَتُنَا الْأُولَى وَمَا نَحْنُ بِمُنشَرِينَ

(٣٥) مرنا تو پہلا ہی مرنا ہے ۔ اور ہم پھر ہرگز نہ اٹھیں گے۔

'There is only our first death, and we will never be raised again.'

44:36

فَأْتُوا بِآبَائِنَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

(٣٦) اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو تو لاؤ۔

'If you are truthful, then bring back our fathers and forefathers.'

44:37

أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَالَّذِينَ

(٣٧) کیا یہ لوگ اچھے ہیں یا یاتبع کے لوگ اچھے تھے

Are they better, or the people of Tubba' and those who came before them?

44:38

وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَاعِبِينَ

(٣٨) اور ہمارا آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان جو کچھ ہے ان سب کا پیدا کرنا کھیل کا نہیں ہے ۔ (نفعل نہیں ہے)۔

And We did not create the heavens and the earth and all between them as a game (it is not purposeless and meaningless).

44:39

مَا خَلَقْنَاهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

(٣٩) ہم نے آسمانوں اور زمین کو نہایت حق اور مناسب پیدا کیا مگر اکثر لوگ اس سے واقف نہیں (انہیں کچھ علم نہیں)۔

We created them only with the truth and according to due wisdom, but most people have no knowledge of this (they know nothing about it).

44:40

إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيقَاتُهُمْ أَجْمَعِينَ

(٤٠) یقیناً روز قیامت ان سب کے وعدے کا دن ہے۔

Indeed the Day of Decision is the appointed time for all of them.

44:41

يَوْمَ لَا يُغْنِي مَوْلًى عَن مَّوْلًى شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

(٤١) اس دن دوست دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور (نہ کسی کام کو) آئے گا اور نہ کسی کی مدد ونصرت دے سکے گا۔

A Day when no close companion will avail another companion at all, nor will any help be given to them.

44:42

إِلَّا مَن رَّحِمَ اللَّهُ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ

(٤٢) مگر جس پر خدا رحم کرے یقیناً خدا ہی عزت و رحمت والا ہے۔

Except one upon whom Allah shows mercy — He alone is the All-Mighty, the All-Merciful.

44:43

إِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّومِ

(٤٣) بے شک چپل سینڈا کا درخت۔

Indeed the tree of Zaqqūm —

44:44

طَعَامُ الْأَثِيمِ

(٤٤) گناہ گاروں کا کھانا ہے۔

Is the food of the sinful.

44:45

كَالْمُهْلِ يَغْلِي فِي الْبُطُونِ

(٤٥) جیسے پگھلا تانبا جو پیٹ میں جوش کھائے گا (کھولے گا)۔

Like molten brass seething and boiling in the bellies.

44:46

كَغَلْيِ الْحَمِيمِ

(٤٦) جیسے گرم پانی کا کھولنا۔

Like the boiling of scalding water.

44:47

خُذُوهُ فَاعْتِلُوهُ إِلَى سَوَاءِ الْجَحِيمِ

(٤٧) اسے پکڑو اور گھسیٹتے ہوئے اسے ٹھیک دوزخ کے بیچ میں لے جاؤ۔

'Seize him and drag him to the very middle of Hell-fire.'

44:48

ثُمَّ صُبُّوا فَوْقَ رَأْسِهِ مِنْ عَذَابِ الْحَمِيمِ

(٤٨) پھر اس کے سر پر گرم پانی ڈالنے کی سزادو۔

'Then pour over his head the torment of scalding water as punishment.'

44:49

ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ

(٤٩) چکھ ۔ تو تو اپنے کو بڑی عزت اور بزرگی و کرامت والا سمجھتا تھا۔

'Taste this — you who thought yourself so mighty and honourable!'

44:50

إِنَّ هَذَا مَا كُنتُم بِهِ تَمْتَرُونَ

(٥٠) یقیناً یہ وہ ہے جس کے متعلق تم شک کرتے تھے۔

'Indeed this is what you used to doubt.'

44:51

إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ

(٥١) یقیناً متقی لوگ امن چین کے مقام پر رہوں گے۔

Indeed the God-fearing will be in a place of security and peace.

44:52

فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ

(٥٢) جنتوں میں اور چشموں میں۔

In gardens and by springs.

44:53

يَلْبَسُونَ مِن سُندُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُّتَقَابِلِينَ

(٥٣) وہ ایک دوسرے کے سامنے باریک اور گاڑھے ریشم کے کپڑے پہنے ہوں گے۔

Wearing fine silk and thick brocade, facing one another.

44:54

كَذَلِكَ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ

(٥٤) اسی طرح ہم ان کی حوروں کی شادی سے شادی کرادیں گے۔

Thus it is — and We will wed them to maidens of large lustrous eyes (the Ḥūr al-ʿĪn).

44:55

يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ آمِنِينَ

(٥٥) اس میں (جنت میں) ہرقسم کے میوے منگوائیں گے ۔ نہایت بے فکری اور امن کے ساتھ۔

There they will call for every kind of fruit in complete peace and security.

44:56

لَا يَذُوقُونَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلَّا الْمَوْتَةَ الْأُولَى وَوَقَاهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ

(٥٦) وہ جنت میں پہلی موت کے سوا اور مرنے کا مزہ نہیں چکھیں گے اور خدا نے ان کو عذاب جہنم سے بچایا۔

They will taste no death there except the first death [of this world], and Allah has saved them from the punishment of Hell-fire.

44:57

فَضْلًا مِّن رَّبِّكَ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

(٥٧) یہ سب تمہارے رب کا فضل وکرم ہے اور یہی بڑی کامیابی ہے۔

As a bounty from your Lord — that is the great triumph and success.

44:58

فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

(٥٨) پس ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا تاکہ وہ کچھ نصیحت تو قبول کریں۔

So We have made it (the Qur'an) easy in your tongue so that they may accept some admonition.

44:59

فَارْتَقِبْ إِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُونَ

(٥٩) تم بھی انتظار کرو ۔ وہ بھی انتظار کررہے ہیں۔

So wait — they too are waiting.