Surah 68 · Makki · 52 verses

68. Al-Qalam

القلم

⚠ Unreviewed machine draft. This English rendering is a preliminary, AI-assisted translation of Hasrat’s Urdu translation (not a standard Qur’an translation) and has not yet been reviewed by Dr. Muhammad Ahmad Ghazi. It may contain errors in wording, verse numbering, or OCR transcription of the Arabic and Urdu. It is provided for review only and must not be relied upon or quoted. The complete, authoritative original is the freely available scanned Urdu edition.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

68:1

نٓ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ

(۱) ن ۔ قسم ہے دوات اور قلم کی اور اس (کلامِ الٰہی) کی جس کو لکھتے ہیں۔

(1) Nūn. By the pen and what they write (of the divine speech).

68:2

مَا أَنتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ

(۲) تم اپنے خدا کے فضل و کرم سے دیوانہ نہیں ہو۔

(2) By the grace of your Lord, you are not a madman.

68:3

وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ

(۳) اور یقیناً تمہارے لیے بے انتہاء اجر ہے (تمہاری تبلیغ اور تعلیم پر)۔

(3) And indeed for you is a reward that will never be cut off (for your preaching and teaching).

68:4

وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ

(۴) اور یقیناً تم عظیم الشان اخلاق پر ہو۔

(4) And indeed you are of a most sublime character.

68:5

فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ

(۵) پھر عنقریب تم بھی دیکھ لو گے اور دوسرے لوگ بھی دیکھ لیں گے۔

(5) So you will soon see and they will see as well.

68:6

بِأَيِّكُمُ الْمَفْتُونُ

(٦) (عنقریب معلوم ہوجائے گا) کہ تم میں سے (کون دیوانہ ہے) کون قتنہ میں پڑا ہوا ہے۔

(6) (It will soon become clear) which of you has gone astray (who among you has been led into temptation).

68:7

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ

(۷) یقیناً تمہارا رب ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو اس کے راستہ سے بھٹک گئے ہیں اور ان لوگوں کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے راستے پر قائم ہیں۔

(7) Indeed your Lord knows best those who have gone astray from His path, and He knows best those who are upon the right path.

68:8

فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِينَ

(۸) لہٰذا تم ان تکذیب کرنے والوں (اور جھٹلانے والوں) کی اطاعت نہ کرو، ان کی ایک بھی نہ مانو۔

(8) So do not obey the deniers (the ones who reject and belie) — do not follow any one of them.

68:9

وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ

(۹) وہ چاہتے ہیں کہ تم ذری نرمی اختیار کرو تو وہ بھی ذری نرمی اختیار کریں۔

(9) They wish that you would soften (compromise a little) so that they might also soften.

68:10

وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِينٍ

(۱۰) اور (اے پیغمبر!) بات بات پر قسم کھانے والے ہر ایک ذلیل آدمی کی اطاعت نہ کرو ۔ (اس کا کہنا نہ سنو)۔

(10) And (O Prophet!) do not obey every habitual swearer, a contemptible person (do not listen to him).

68:11

هَمَّازٍ مَّشَّاءٍ بِنَمِيمٍ

(۱۱) طعنہ دینے والا ، چغلیاں کھاتے پھرنے والا۔

(11) Who is given to slander, going about spreading malicious tales.

68:12

مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ

(۱۲) خیر سے منع کرنے والا ، تعدی کرنے والا گناہگار۔

(12) Who withholds good, a transgressor, a sinful person.

68:13

عُتُلٍّ بَعْدَ ذَلِكَ زَنِيمٍ

(۱۳) جو بڑا ہی سرکش ہے اس کے علاوہ بدنسل ہے۔

(13) Who is, besides all that, cruel and of base origin.

68:14

أَن كَانَ ذَا مَالٍ وَبَنِينَ

(۱۴) کہ وہ مال و اولاد والا ہے (اس کے بہت سے بیٹے ہیں)۔

(14) Because he has wealth and children (he has many sons).

68:15

إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ

(۱۵) جب ہماری آیتیں اس کو سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ تو قدیم لوگوں کی داستانیں ہیں۔

(15) When Our verses are recited to him, he says: 'These are merely the legends of the ancients.'

68:16

سَنَسِمُهُ عَلَى الْخُرْطُومِ

(۱٦) عنقریب ہم اس کی ناک پر داغ دیں گے ۔ (اس کو ذلیل و خوار کریں گے)۔

(16) Soon We shall brand him on the snout (We shall humiliate and disgrace him).

68:17

إِنَّا بَلَوْنَاهُمْ كَمَا بَلَوْنَا أَصْحَابَ الْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ

(۱۷) بے شک ہم نے (ان کا امتحان لیا) ان کو آزمایا جس طرح ہم نے (باغ والوں کا امتحان لیا) باغ والوں کو آزمایا جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ انہوں نے قسم کھائی کہ صبح ہوتے ہوتے وہ باغ کا سارا میوہ توڑ لیں گے۔

(17) Indeed We tested them (the Makkans) as We tested the people of the garden, when they swore that they would surely harvest it the next morning.

68:18

وَلَا يَسْتَثْنُونَ

(۱۸) اور کسی کو نہ چھوڑیں گے (یا ان شاء اللہ تو نہ کہیں گے)۔

(18) And they made no exception [did not say 'if Allah wills'].

68:19

فَطَافَ عَلَيْهَا طَائِفٌ مِّن رَّبِّكَ وَهُمْ نَائِمُونَ

(۱۹) پھر تمہارے رب کی طرف سے اس باغ پر ایک گردش آ گئی اور وہ پڑے سو رہے تھے۔

(19) Then a visitation from your Lord swept over it while they were asleep.

68:20

فَأَصْبَحَتْ كَالصَّرِيمِ

(۲۰) پھر (باغ) ایسا ہوگیا جیسے کٹا ہوا کھیت۔

(20) And by morning it (the garden) was like a field stripped bare (as if harvested).

68:21

فَتَنَادَوْا مُصْبِحِينَ

(۲۱) پھر صبح ہوئی وہ ایک دوسرے سے پکار کر کہنے لگے۔

(21) And when morning came, they called out to one another.

68:22

أَنِ اغْدُوا عَلَى حَرْثِكُمْ إِن كُنتُمْ صَارِمِينَ

(۲۲) کہ سویرے ہی سے کھیت کو چلو اگر تم (اور کھیت کاٹنا) چاہتے ہو۔

(22) Saying: 'Go out early to your harvest if you wish to cut it (gather the fruit).'

68:23

فَانطَلَقُوا وَهُمْ يَتَخَافَتُونَ

(۲۳) پھر وہ چلے پس آپس میں چپکے چپکے باتیں کرتے۔

(23) So they set out, whispering to one another.

68:24

أَن لَّا يَدْخُلَنَّهَا الْيَوْمَ عَلَيْكُمْ مِسْكِينٌ

(۲۴) کہ آج اس باغ میں تمہارے پاس کوئی فقیر یا مسکین ہونے نہ پائے۔

(24) Saying: 'Let no poor person enter upon you in the garden today.'

68:25

وَغَدَوْا عَلَى حَرْدٍ قَادِرِينَ

(۲۵) اور سویرے ہی اپنے (آپنے زم میں) خود کو نہ دینے پر قادر سمجھ کر چلے۔

(25) And they went out early, firm in their resolve (considering themselves able to withhold from others).

68:26

فَلَمَّا رَأَوْهَا قَالُوا إِنَّا لَضَالُّونَ

(۲٦) پھر جب انہوں نے اس (باغ) کو دیکھا تو کہا ہم نے بڑی گمراہی اختیار کی (سیدھا راستہ بھول گئے)۔

(26) Then when they saw it (the garden), they said: 'We have surely gone astray (we have indeed lost the right path).'

68:27

بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ

(۲۷) بلکہ ہم (عطیہ الٰہی سے) محروم ہوگئے ۔ (نہیں! ہماری قسمت پھوٹی ۔ کچھ بھی ہمارے ہاتھ نہ آیا)۔

(27) 'Rather, we have been deprived (of the divine gift).' (No! Our luck has turned. Nothing came to our hands.)

68:28

قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ

(۲۸) ان کے اوسط اور درمیانی نے کہا میں نے تم سے کیا نہیں کہا کہ تم کیوں تسبیح نہیں کرتے۔

(28) The most reasonable among them said: 'Did I not tell you: why do you not glorify (say subḥānallāh)?'

68:29

قَالُوا سُبْحَانَ رَبِّنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ

(۲۹) سب نے کہا (سبحان اللہ) ہمارا پروردگار پاک ہے! یقیناً ہم ظالم ہیں (قصور وار ہیں)۔

(29) They all said: 'Glory be to our Lord (subḥānallāh)! Indeed we were wrongdoers (we were at fault).'

68:30

فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَلَاوَمُونَ

(۳۰) پھر وہ ایک دوسرے کو لگنے ملامت کرنے (طعنے دینے)۔

(30) Then they turned upon one another, blaming each other (reproaching one another).

68:31

قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا طَاغِينَ

(۳۱) سب نے کہا ہائے افسوس ! بے شک ہم تھے حد سے نکل جانے والے۔

(31) They all said: 'Woe to us! Indeed we were transgressors, having gone beyond all bounds.'

68:32

عَسَى رَبُّنَا أَن يُبَدِّلَنَا خَيْرًا مِّنْهَا إِنَّا إِلَى رَبِّنَا رَاغِبُونَ

(۳۲) امید ہے کہ ہمارا رب ہمیں اس سے بہتر بدل دے ۔ ہم اپنے رب سے لگی ہی توقع ہے ۔ (اور ہمیں بھی اپنے رب سے آرزو ہے)۔

(32) 'It is hoped that our Lord will give us a better one in its place. Indeed, we turn to our Lord with hope (and we too have our desire from our Lord).'

68:33

كَذَلِكَ الْعَذَابُ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ

(۳۳) عذاب یوں آتا ہے اور آخرت کا عذاب تو اس سے بڑھ کر ہے ۔ کاش یہ لوگ علم رکھتے ۔ (کچھ جانتے)۔

(33) Such is the punishment (of this world), and the punishment of the Hereafter is even greater. If only they knew (if only they had some knowledge).

68:34

إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ

(۳۴) یقیناً متقیوں کے لیے ان کے رب کے پاس نعمتوں بھری جنتیں ہیں۔

(34) Indeed for the pious, with their Lord, are gardens full of bliss.

68:35

أَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِينَ كَالْمُجْرِمِينَ

(۳۵) پھر کیا ہم مسلموں کو غیر مسلموں کے جیسا کریں گے؟

(35) Shall We then treat the Muslims like the criminals?

68:36

مَالَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ

(۳۶) تمہیں ہوکیا گیا ۔ تم کیسے حکم لگاتے ہو۔

(36) What is the matter with you? How do you judge?

68:37

أَمْ لَكُمْ كِتَابٌ فِيهِ تَدْرُسُونَ

(۳۷) کیا (یہ غلط احکام) تمہاری کسی (مذہبی) کتاب میں ہیں جس میں تم پڑھتے ہو؟

(37) Or do you have a (religious) book in which you read (these false rulings)?

68:38

إِنَّ لَكُمْ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ

(۳۸) (کیا تمہاری کتاب میں یہ لکھا ہوا ہے) کہ تم کو وہ سب مل جائے گا جس کو تم چاہتے ہو اور پسند کرتے ہو۔

(38) (Is it written in your book) that you shall have whatever you choose and prefer?

68:39

أَمْ لَكُمْ أَيْمَانٌ عَلَيْنَا بَالِغَةٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ إِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُونَ

(۳۹) کیا تمہارے پاس ہمارے پکے ، محکم معاہدے ہیں قیامت کے دن کے قیامت کے دن تک کہ تم جو ٹھہراؤ مل جائے گا۔

(39) Or do you have firm, binding oaths from Us extending until the Day of Resurrection, that you shall have whatever you decree?

68:40

سَلْهُمْ أَيُّهُم بِذَلِكَ زَعِيمٌ

(۴۰) ذرا ان سے پوچھو کہ اس بات کا کون ذمہ دار ہے۔

(40) Ask them: 'Which of them is responsible for (guaranteeing) this?'

68:41

أَمْ لَهُمْ شُرَكَاءُ فَلْيَأْتُوا بِشُرَكَائِهِمْ إِن كَانُوا صَادِقِينَ

(۴۱) کیا ان کے کوئی شریک ہیں ؟ (اگر ہیں تو) ذرا ان شریکوں کو لائیں اگر وہ صادق اور راست گو ہیں۔

(41) Or do they have partners (in godhead)? Then let them bring those partners if they are truthful.

68:42

يَوْمَ يُكْشَفُ عَن سَاقٍ وَيُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ

(۴۲) جب پست سے پست چیز ظاہر ہوجائے گی اور وہ سجدے کے لیے بلائے جائیں گے تو نہ کرسکیں گے۔

(42) On the Day when every hidden thing is exposed, and they are called to prostrate — but they will not be able to do so.

68:43

خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَالِمُونَ

(۴۳) ان منکروں کی آنکھیں (شرمندگی سے) جھکی ہوں گی ۔ ذلت ان پر چھائی ہوگی ۔ جس زمانہ میں ان کو سجدے کے لیے بلایا جاتا تھا (مگر انہوں نے سجدہ نہیں کیا) صبح سلامت تھے (عمر بھر ان کو سجدے کے لیے بلایا گیا تھا مگر انہوں نے سجدہ نہیں کیا)۔

(43) Their eyes will be cast down (in shame), and humiliation will cover them. They used to be called to prostrate when they were healthy (all their life they were called to prostrate but they did not do so).

68:44

فَذَرْنِي وَمَن يُكَذِّبُ بِهَذَا الْحَدِيثِ سَنَسْتَدْرِجُهُم مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ

(۴۴) مجھے اور (میرے) اس کلام کی تکذیب کرنے والوں کو چھوڑو۔ ہم ان کو آہستہ آہستہ میں ان کو پہنچتے لوگوں گا ایسے طریقے سے کہ ان کو بھی معلوم نہ ہوگا۔

(44) Leave Me and (leave) those who deny this word. We will gradually draw them on from a direction they do not perceive.

68:45

وَأُمْلِي لَهُمْ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ

(۴۵) اور میں ان کو مہلت دوں گا ۔ بے شک میری تدبیر مضبوط ہے۔

(45) And I will give them respite. Indeed My plan is firm and unassailable.

68:46

أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُمْ مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ

(۴٦) پیغمبر! کیا تم ان سے (اپنی تبلیغ کا ناقابلِ برداشت) صلہ مانگتے ہو کہ وہ اس نقصان سے وہ گراں بار ہوکر بار ہو رہے ہیں (اور وہ ان پر فضیل ہوگیا ہے)۔

(46) O Prophet! Do you ask of them a reward (an unbearable recompense for your preaching) that has become a burden too heavy for them to bear?

68:47

أَمْ عِندَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ

(۴۷) کیا ان کے پاس کوئی غیب کی بھی خبر ہے کہ وہ لکھ رکھتے ہیں۔

(47) Or do they possess knowledge of the unseen, so that they write it down?

68:48

فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ الْحُوتِ إِذْ نَادَى وَهُوَ مَكْظُومٌ

(۴۸) پیغمبر! تم حکمِ رب کا انتظار کرو اور (یونس) مچھلی کے پیٹ میں رہنے والے کی طرح (جلد بازی نہ کرو) جب (وہ) (اپنی امت سے) دل اور ناخوش ہو (جلد بازی کی) خدا کو پکارا تھے ۔

(48) O Prophet! Wait for the command of your Lord and do not be like the companion of the whale (Yūnus) who called out (to Allah) when he was distressed (having left his people in haste out of displeasure).

68:49

لَوْلَا أَن تَدَارَكَهُ نِعْمَةٌ مِّن رَّبِّهِ لَنُبِذَ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ مَذْمُومٌ

(۴۹) اگر خدا کی نعمت اور رحمت نے ان کی دستگیری نہ کرتی تو وہ چیل میدان میں بدحالی میں پڑے رہتے (یا وہ جیل میدان ناقابلِ تعریف تھا)۔

(49) Had not a grace from his Lord reached him, he would have been cast on the barren shore in a state of disgrace (left in that bleak, desolate place in a wretched condition).

68:50

فَاجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَجَعَلَهُ مِنَ الصَّالِحِينَ

(۵۰) پھر ان خدا نے ان کو پسند کرلیا پھر ان کو نیکیوں اور مقبولوں میں کردیا۔

(50) Then his Lord chose him and placed him among the righteous and the accepted ones.

68:51

وَإِن يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونٌ

(۵۱) قریب ہے کہ یہ کافرتم کو دشمنی کو وِدشمنی کی تیز نظروں سے دیکھ کر اپنی جگہ سے ہٹا دیں (اپنی جگہ سے بٹھا دیں)، جب (وہ) نصیحت وقرآن کو سنتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں ۔ وہ تو مجنوں ہے۔

(51) The disbelievers almost strike you down with their hostile, piercing glances when they hear the Reminder (the Qur'an), and they say: 'He is surely a madman.'

68:52

وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ

(۵۲) یہ (قرآن) نہیں ہے مگر تمام عالموں کے لیے پند و نصیحت۔

(52) Yet it (the Qur'an) is nothing but a reminder for all the worlds.