26. Ash-Shu'arā'
الشعراء
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
طسم
(۱) جو لوگ ٹا۔ سین۔ میم۔ پڑھتے ہیں ان کو طا سینم پڑھنا چاہیے۔ نون میم میں مدغم ہوگیا ہے۔ یہ مقطعات قرآنی میں سے ہے۔ اس کے معنی اللہ اور اس کے رسول کو ہی معلوم ہیں۔
(1) Ṭā Sīn Mīm. Those who read it should read it as 'Ṭā Sīnm', as the nūn has been absorbed into the mīm. This is among the disconnected letters of the Qur'an; its meaning is known only to Allah and His Messenger.
تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ
(۲) یہ واضح اور روشن کتاب کی آیتیں ہیں۔
(2) These are the verses of the clear and luminous Book.
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
(۳) کیا تم اپنی جان دے دوگے اس وجہ سے کہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔
(3) Perhaps you will destroy yourself with grief because these people do not believe.
إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّنَ السَّمَاءِ آيَةً فَظَلَّتْ أَعْنَاقُهُمْ لَهَا خَاضِعِينَ
(۴) اگر ہم چاہتے تو ان پر آسمان سے ایسی نشانی نازل کرتے کہ جس کے سامنے ان کی گردنیں جھک جاتیں۔
(4) If We willed, We could send down upon them a sign from the sky before which their necks would bow down in submission.
وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمَٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِينَ
(۵) اور اللہ رحمٰن کے پاس سے بھی تازہ نصیحت آتی تو یہ روگردانی کرتے اور اعراض کرتے رہتے۔
(5) And no fresh reminder comes to them from the Most Merciful except that they turn away from it in aversion.
فَقَدْ كَذَّبُوا فَسَيَأْتِيهِمْ أَنبَاءُ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
(۶) پھر یہ جھٹلا چکے اب ان کے پاس اس کی حقیقت پہنچے گی جس بات پر یہ لوگ مذاق کرتے رہتے تھے۔
(6) They have indeed denied, and soon there shall come to them the news [reality] of what they used to mock at.
أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الْأَرْضِ كَمْ أَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ
(۷) کیا زمین کو نہیں دیکھتے کہ ہم نے اس میں ہر قسم کی عمدہ چیزیں اگائی ہیں۔
(7) Do they not look at the earth — how many noble kinds of things We have caused to grow therein?
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
(۸) اس میں البتہ ایک بڑی نشانی ہے اور ما کان اکثر لوگ ہیں کہ نہیں مانتے۔
(8) Indeed in that is a great sign, yet most of them are not believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
(۹) اور یقیناً تمہارا رب عزت اور رحمت والا ہے۔
(9) And indeed your Lord is the Almighty, the Most Merciful.
وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰ أَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ
(۱۰) اور جب بلا دی (حکم دیا) تمہارے رب نے موسیٰ کو کہ ظالم قوم کے پاس جاؤ۔
(10) And [recall] when your Lord called out to Moses [saying]: Go to the wrongdoing people.
قَوْمَ فِرْعَوْنَ ۚ أَلَا يَتَّقُونَ
(۱۱) فرعون کی قوم کے پاس۔ کیا وہ نہیں ڈرتے؟
(11) The people of Pharaoh. Will they not fear [God]?
قَالَ رَبِّ إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ
(۱۲) (موسیٰ نے) کہا: اے میرے رب! مجھے خوف ہے کہ وہ میری تکذیب کریں گے (مجھے جھٹلائیں گے)۔
(12) [Moses] said: My Lord! I fear that they will deny me [call me a liar].
وَيَضِيقُ صَدْرِي وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِي فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَارُونَ
(۱۳) اور میرا دل تنگ ہوتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی لہٰذا ہارون کو بھی میری طرف بناؤ (ان کی طرف بھی دعوت بھیج)۔
(13) And my chest tightens and my tongue does not flow freely, so send [the mission] to Aaron as well [appoint him too as a messenger].
وَلَهُمْ عَلَيَّ ذَنبٌ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ
(۱۴) اور ان کو مجھ پر ایک جرم کا دعویٰ ہے۔ لہٰذا میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کردیں گے۔
(14) And they have a claim of a crime against me, so I fear that they will kill me.
قَالَ كَلَّا ۖ فَاذْهَبَا بِآيَاتِنَا ۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ
(۱۵) (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا: (تم کو ہرگز نہیں)۔ (وہ تم کو مار نہیں سکتے)۔ اب تم دونوں ہمارے احکام اور نشانیاں لے کر جاؤ۔ ہم تمہارے ساتھ سُن رہے ہیں۔
(15) [Allah] said: By no means [they cannot harm you]. Now both of you go with Our signs and commands. We are with you, listening.
فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَا إِنَّا رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(۱۶) اب تم دونوں فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم رب العالمین کے رسول ہیں۔
(16) Now go both of you to Pharaoh and say: We are messengers of the Lord of the worlds.
أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ
(۱۷) کہ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دے۔
(17) That you send the Children of Israel with us.
قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ
(۱۸) (فرعون نے) کہا: کیا ہم نے تجھ کو جب کہ تو ہم میں پلا ہمارے ہاں نہیں پالا، پرورش کیا اور تو نے اپنی عمر کے کئی سال ہم میں گزارے۔
(18) [Pharaoh] said: Did we not raise you among us as a child, and did you not spend many years of your life with us?
وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِي فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ الْكَافِرِينَ
(۱۹) اور تُو نے وہ حرکت بھی کی تھی جو تُو نے کی تھی اور تو بڑے ناشکروں میں ہے۔
(19) And you did that deed of yours which you did, and you are among the ungrateful.
قَالَ فَعَلْتُهَا إِذًا وَأَنَا مِنَ الضَّالِّينَ
(۲۰) (موسیٰ نے) کہا: میں نے وہ کام کیا جب میں تھا اور میں سے (اور پیغمبری کی طرف راستہ نہ ملا تھا)۔
(20) [Moses] said: I did it at a time when I was [in a state of heedlessness] (and had not yet found the way to prophethood).
فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكْمًا وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُرْسَلِينَ
(۲۱) پھر میں ڈرا اور تمہارے پاس سے چل دیا (بھاگ نکلا)۔ پھر خدا نے مجھ کو علم و حکمت عطا کی اور پیغمبروں میں داخل کردیا۔
(21) Then I fled from you when I feared you (escaped). Then my Lord granted me wisdom and knowledge and made me among the messengers.
وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَيَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ
(۲۲) اور یہ کیا احسان ہے جو تم مجھ پر رکھتا ہے جب کہ تو نے بنی اسرائیل کو اپنا غلام بنالیا ہے۔
(22) And what kind of favour is this that you hold over me, when you have made the Children of Israel your slaves?
قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَ
(۲۳) فرعون نے کہا: وہ رب العالمین ہے کیا ہے؟
(23) Pharaoh said: And what is the Lord of the worlds?
قَالَ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
(۲۴) (موسیٰ نے) کہا وہ آسمانوں اور زمین میں اور ان کے درمیان جو کچھ ہے سب کا رب ہے، اگرتم یقین کرو۔
(24) [Moses] said: He is the Lord of the heavens and the earth and all that is between them — if only you would be certain.
قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ أَلَا تَسْتَمِعُونَ
(۲۵) (فرعون نے) کہا ان لوگوں سے جو اس کے اطراف میں تھے (اس کے ماحول میں تھے) کیا تم سنتے نہیں۔
(25) [Pharaoh] said to those around him [in his court]: Do you not hear?
قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ
(۲۶) (موسیٰ نے) کہا وہ تمہارا رب ہے اور تمہارے گزشتہ باپ داداؤں کا بھی رب ہے۔
(26) [Moses] said: He is your Lord and the Lord of your forefathers of old.
قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ
(۲۷) (فرعون نے) کہا: تمہارا پیغمبر جو تمہارے پاس بھیجا گیا ہے یقیناً پاگل ہے۔
(27) [Pharaoh] said: Your messenger who has been sent to you is certainly mad.
قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ
(۲۸) (موسیٰ نے) کہا مشرق اور مغرب کا اور ان دونوں کے درمیان جو ہے رب ہے، کاش! تم کچھ عقل سے کام لیتے۔
(28) [Moses] said: He is the Lord of the East and the West and all that is between them — if only you would use your reason.
قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ إِلَٰهًا غَيْرِي لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُونِينَ
(۲۹) (فرعون نے) کہا: اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو اپنا خدا مانا تو میں تجھ کو قید کردوں گا۔
(29) [Pharaoh] said: If you take any god other than me, I will surely make you one of the imprisoned.
قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَيْءٍ مُّبِينٍ
(۳۰) (موسیٰ نے) کہا کیا اگرچہ میں تیرے پاس حق کو ظاہر کرنے والا معجزہ بھی لاؤں تو؟
(30) [Moses] said: Even if I bring you a clear proof [a miracle]?
قَالَ فَأْتِ بِهِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
(۳۱) (فرعون نے) کہا پھر اس کو لا اگر تو سچوں میں سے ہے۔
(31) [Pharaoh] said: Then bring it, if you are of the truthful.
فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ
(۳۲) پھر (موسیٰ نے) اپنا عصا ڈال دیا اور وہ فوراً صریح اژدھا بن گیا۔
(32) So [Moses] cast his staff and at once it became a manifest serpent.
وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ
(۳۳) اور (موسیٰ نے) اپنا ہاتھ اندر سے نکالا تو دیکھنے والوں کے سامنے وہ دفعہً روشن ہوگیا۔
(33) And [Moses] withdrew his hand, and at once it was radiant white before the onlookers.
قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُ إِنَّ هَٰذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌ
(۳۴) (فرعون نے) اپنے دربار کے درباریوں سے کہا یہ تو کوئی بڑا علم والا ساحر ہے۔
(34) [Pharaoh] said to the nobles around him: This is indeed a learned and skilled sorcerer.
يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّن أَرْضِكُم بِسِحْرِهِ ۖ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ
(۳۵) اس کا ارادہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ تم کو اپنے سحر کے زور سے تمہاری سرزمین سے نکال باہر کرے۔ پھر آپ تم کیا مشورہ دیتے ہو۔
(35) His intention seems to be to drive you out of your land by his sorcery. So what do you advise?
قَالُوا أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَابْعَثْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ
(۳۶) لوگوں نے کہا اس کو اور اس کے بھائی کو مہلت دیجیے اور شہروں میں ہرکاروں کو لانے کے لیے بھیجیے۔
(36) They said: Grant him and his brother a delay, and send into the cities those who summon [the sorcerers].
يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ
(۳۷) وہ آپ کے پاس بڑے بڑے علم والے ساحروں کو لے کر حاضر ہوں گے۔
(37) They will bring to you every skillful, learned sorcerer.
فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِيقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ
(۳۸) پھر معین دن کے خاص وقت پر وہ سب ساحر جمع ہوگئے۔
(38) So the sorcerers were assembled at the appointed time of a known day.
وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ
(۳۹) اور لوگوں سے کہا گیا کہ وہ بھی جمع ہوجائیں۔
(39) And it was said to the people: Are you assembled [to witness]?
لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ إِن كَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ
(۴۰) شاید کہ ہم ان جادوگروں کی اتباع کریں اگر وہ غالب ہوجائیں۔
(40) Perhaps we will follow the sorcerers if they are the victors.
فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالُوا لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ
(۴۱) پھر جب ساحر جمع ہوچکے تو انہوں نے فرعون سے کہا کیا ہم کو کچھ صلہ ملے گا اگر ہم غالب ہوجائیں۔
(41) Then when the sorcerers came they said to Pharaoh: Shall we have a reward if we are the victors?
قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِينَ
(۴۲) کہا۔ ہاں تب تو تم مقرب ہوجاؤ گے۔
(42) He said: Yes, and then you will indeed be among those brought near [to me].
قَالَ لَهُم مُّوسَىٰ أَلْقُوا مَا أَنتُم مُّلْقُونَ
(۴۳) موسیٰ نے ان سے کہا جو کچھ تم ڈالنے والے ہو ڈالو۔
(43) Moses said to them: Cast whatever you are going to cast.
فَأَلْقَوْا حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ الْغَالِبُونَ
(۴۴) پھر جادوگروں نے اپنی رسیوں اور لاٹھیوں کو ڈال دیا اور کہا فرعون کی عزت کی قسم ہم ہی غالب ہوں گے۔
(44) Then the sorcerers cast down their ropes and staffs and said: By the might of Pharaoh, we shall surely be the victors.
فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ
(۴۵) پھر موسیٰ نے بھی اپنا عصا ڈال دیا۔ پھر فوراً وہ ان ساحروں کے شعبدہ (کی رسیوں اور لاٹھیوں کو نگلنے) لگا۔
(45) Then Moses also cast his staff, and at once it began to swallow up what they had fabricated [their ropes and staffs].
فَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ
(۴۶) پھر ساحر سجدے میں گر پڑے۔
(46) Then the sorcerers fell down in prostration.
قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
(۴۷) (ساحروں نے) کہا ہم رب العالمین پر ایمان لائے۔
(47) [The sorcerers] said: We believe in the Lord of the worlds.
رَبِّ مُوسَىٰ وَهَارُونَ
(۴۸) جو موسیٰ اور ہارون کا بھی رب ہے۔
(48) The Lord of Moses and Aaron.
قَالَ آمَنتُمْ لَهُ قَبْلَ أَن آذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُ لَكَبِيرُكُمُ الَّذِي عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ ۖ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَافٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ
(۴۹) (فرعون نے) کہا میرے کہنے سے پہلے تم اس پر ایمان لے آئے۔ یہ تو تمہارا بڑا ہے استاد ہے جس نے تم کو جادو کی تعلیم دی ہے۔ اب تم کو جلد معلوم ہوجائے گا۔ تمہارے ہاتھ اور ایک طرف کے پاؤں کاٹ دوں گا اور تم سب کو مصلوب کردوں گا۔
(49) [Pharaoh] said: You believed in him before I gave you permission? He is your chief, your teacher who taught you sorcery! Soon you shall know: I will cut off your hands and feet from opposite sides and crucify you all.
قَالُوا لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ
(۵۰) (انہوں نے) کہا کیا مضایقہ؟ ہم اپنے مالک کے پاس پہنچ جائیں گے۔
(50) They said: No matter! We are returning to our Lord.
إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَايَانَا أَن كُنَّا أَوَّلَ الْمُؤْمِنِينَ
(۵۱) ہم کو امید ہے کہ ہمارا رب ہماری خطاؤں کو معاف فرمائے گا اس واسطہ کہ ہم ہی تھے ایمان لانے والے پہلے۔
(51) We hope that our Lord will forgive us our sins, since we were the first of the believers.
وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي إِنَّكُمْ مُّتَّبَعُونَ
(۵۲) اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں کی وحی کی کہ راتوں کو کرکل جاؤ۔ یقیناً تمہارا تعاقب کیا جارہا ہے۔
(52) And We revealed to Moses: March by night with My servants, for surely you will be pursued.
فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ
(۵۳) پھر فرعون نے شہروں میں ہرکاروں کو بھیجا کہ لوگوں کو جمع کریں۔
(53) Then Pharaoh sent into the cities those who would gather [the army].
إِنَّ هَٰؤُلَاءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيلُونَ
(۵۴) یقیناً یہ لوگ ایک چھوٹی سی جماعت ہے۔
(54) Indeed these are but a small band.
وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَائِظُونَ
(۵۵) اور بے شک یہ لوگ ہم کو غیظ و غضب دلاتے ہیں۔
(55) And indeed they have enraged us.
وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَاذِرُونَ
(۵۶) اور یقیناً ہم سب چوکنے اور ہوشیار ہیں۔
(56) And indeed we are all a vigilant group, fully on guard.
فَأَخْرَجْنَاهُم مِّن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
(۵۷) غرض ہم نے ان کو ان کے باغوں اور چشموں سے نکال دیا۔
(57) So We drove them out of their gardens and springs.
وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ
(۵۸) اور (ہم نے ان کو) خزانوں اور اچھے مقام سے بھی (نکال دیا)۔
(58) And from treasures and a noble station [We drove them out].
كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا بَنِي إِسْرَائِيلَ
(۵۹) یوں ہی اور ہم نے وارث کردیا ان سب چیزوں کا بنی اسرائیل کو۔
(59) Thus it was, and We made the Children of Israel heirs to all those things.
فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ
(۶۰) پھر فرعونیوں نے ان کا (بنی اسرائیل کا) دن چڑھے تعاقب کیا۔
(60) Then the people of Pharaoh pursued them at sunrise.
فَلَمَّا تَرَاءَى الْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَابُ مُوسَىٰ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ
(۶۱) پھر جب دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے آنے سامنے ہوگئیں تو موسیٰ کے ہمراہیوں نے کہا ہم تو پکڑے گئے (گرفتار ہوگئے)۔
(61) Then when the two groups came in sight of each other, the companions of Moses said: We are surely caught [captured].
قَالَ كَلَّا ۖ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ
(۶۲) (موسیٰ نے) کہا ہرگز نہیں کیونکہ میرا خدا تو میرے ساتھ ہے۔ (میری ہدایت کردے گا)۔
(62) [Moses] said: By no means! Indeed my Lord is with me, He will guide me [show me the way].
فَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنِ اضْرِب بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ ۖ فَانفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيمِ
(۶۳) پھر ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ اپنے عصا سے سمندر کو مارو۔ پھر وہ کھل گیا۔ پھر اس کا ہر ایک حصہ ایسا تھا جیسا ایک بڑا پہاڑ۔
(63) Then We revealed to Moses: Strike the sea with your staff. So it split open, and each portion was like a huge mountain.
وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ الْآخَرِينَ
(۶۴) اور اس موقع پر ہم نے دوسروں کو قریب کردیا ہم نے دوسروں کو۔
(64) And We brought the others near there [to their doom].
وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُ أَجْمَعِينَ
(۶۵) اور ہم نے موسیٰ کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ تھے سب کو نجات دی۔
(65) And We saved Moses and all those who were with him.
ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ
(۶۶) پھر ہم نے دوسروں کو غرق کردیا۔
(66) Then We drowned the others.
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
(۶۷) بے شک اس میں بڑی عبرت ہے اور ان میں کے اکثر لوگ ہیں کہ مانتے بھی نہیں۔
(67) Indeed in that is a great sign, yet most of them are not believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
(۶۸) اور یقیناً تمہارا رب بھی عزیز و رحیم ہے (زبردست بھی ہے اور مہربان بھی ہے)۔
(68) And indeed your Lord is the Almighty, the Most Merciful (All-Powerful and Compassionate).
وَاتْلُ عَلَيْهِم نَبَأَ إِبْرَاهِيمَ
(۶۹) اور ان کو ابراہیم کا قصہ بھی سنا ؤ۔
(69) And recite to them the story of Abraham.
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَا تَعْبُدُونَ
(۷۰) (ابراہیم علیہ السلام نے) جب کہ اپنے باپ (یا چچا) اور اپنی قوم سے کہا تم کس کی عبادت کرتے ہو۔
(70) When [Abraham] said to his father (or uncle) and his people: What do you worship?
قَالُوا نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَاكِفِينَ
(۷۱) لوگوں نے کہا: ہم بتوں کی پوجا کرتے ہیں اور ہمیشہ ان کے مجاور رہتے ہیں (اور پاس کے پڑے رہتے ہیں)۔
(71) They said: We worship idols and remain devoted to them constantly [always staying near them as servants].
قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ
(۷۲) (ابراہیم نے) فرمایا کیا یہ تمہاری سنتے ہیں جب تم ان کو پکارتے ہو؟
(72) [Abraham] said: Do they hear you when you call upon them?
أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ
(۷۳) یا کیا یہ تمہیں نفع دے سکتے ہیں یا ضرر پہنچا سکتے ہیں؟
(73) Or can they benefit you or cause you harm?
قَالُوا بَلْ وَجَدْنَا آبَاءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ
(۷۴) لوگوں نے کہا: نہیں۔ بلکہ ہم نے اپنے باپ داداؤں کو اسی طرح کرتے دیکھا۔
(74) They said: No, but we found our forefathers doing the same.
قَالَ أَفَرَأَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ
(۷۵) (ابراہیم نے) فرمایا کیا تم نے غور کیا ہے جس کی تم پرستش کرتے رہے ہو۔
(75) [Abraham] said: Have you considered what you have been worshipping?
أَنتُمْ وَآبَاؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَ
(۷۶) تم اور تمہارے پرانے باپ داداؤں نے۔
(76) You and your ancient forefathers?
فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّي إِلَّا رَبَّ الْعَالَمِينَ
(۴۷) پس اللہ رب العالمین کے سواسب میرے دشمن ہیں۔
(47) So they are all my enemies except the Lord of the worlds.
الَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهْدِينِ
(۴۸) جس نے مجھے خلق کیا پھر وہی مجھ کو ہدایت کرتا ہے۔
(48) Who created me and it is He who guides me.
وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِ
(۴۹) اور وہی مجھے کھلاتا ہے پلاتا ہے۔
(49) And it is He Who feeds me and gives me to drink.
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
(۸۰) اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو وہ مجھے شفا بھی دیتا ہے۔
(80) And when I am ill, it is He who heals me.
وَالَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحْيِينِ
(۸۱) اور جو مجھے مارے گا پھر چلائے گا بھی۔
(81) And Who will cause me to die and then bring me back to life.
وَالَّذِي أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ
(۸۲) اور وہ جس سے مجھے امید ہے کہ وہ میری خطاؤں کو قیامت کے دن بخش دے گا۔
(82) And the One from whom I hope He will forgive me my sins on the Day of Judgment.
رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ
(۸۳) اے میرے رب! تو مجھے (علم) وحکمت عطا کر اور مجھے صالحین سے ملادے (ان میں داخل کردے)۔
(83) O my Lord! Grant me wisdom [and knowledge] and join me with the righteous [include me among them].
وَاجْعَل لِّي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ
(۸۴) اور میرا ایک نیک آئندہ لوگوں میں جاری رکھ۔
(84) And grant me a truthful tongue [a good lasting reputation] among later generations.
وَاجْعَلْنِي مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ
(۸۵) اور مجھ کو جنت کے وارثوں میں سے بنا۔
(85) And make me among the heirs of the Garden of Bliss.
وَاغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ كَانَ مِنَ الضَّالِّينَ
(۸۶) اور میرے باپ (یعنی چچا) کو بخش دے۔ وہ تو گمراہوں میں سے تھا (وہ بہکا ہوا تھا)۔
(86) And forgive my father (meaning uncle) — indeed he was among the misguided [he had gone astray].
وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ
(۸۷) اور قیامت کے دن تو مجھے رسوا نہ کر۔
(87) And do not disgrace me on the Day when they are raised.
يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ
(۸۸) جس دن نہ مال نفع دیتا ہے نہ اولاد۔
(88) The day when neither wealth nor children will avail.
إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
(۸۹) مگر جو اللہ کے پاس قلب سلیم کے ساتھ حاضر ہو۔
(89) Except for the one who comes to Allah with a sound heart.
وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ
(۹۰) اور جنت متقیوں کے پاس کردی جائے گی۔
(90) And Paradise will be brought near for the God-fearing.
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ
(۹۱) اور دوزخ گمراہوں کے سامنے کردی جائے گی۔
(91) And Hellfire will be made visible to the misguided.
وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ
(۹۲) اور ان سے کہا جائے گا وہ (معبود) کہاں ہیں جن کی تم عبادت کیا کرتے تھے۔
(92) And it will be said to them: Where are those [deities] that you used to worship?
مِن دُونِ اللَّهِ ۖ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ
(۹۳) خدا کو چھوڑکر، کیا یہ تمہاری مدد اور نصرت کرسکتے ہیں یا تمہارے بدلے میں انتقام اور بدلے سے سکتے ہیں۔
(93) Besides Allah — can they help you now or help themselves?
فَكُبْكِبُوا فِيهَا هُمْ وَالْغَاوُونَ
(۹۴) پھر دوزخ میں اوندھے پڑے ہوں گے وہ اور دوسرے گمراہ۔
(94) Then they will be hurled headlong into it — they and the misguided ones together.
وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ
(۹۵) اور ابلیس کے لشکر، سب کے سب۔
(95) And the armies of Iblis, all of them.
قَالُوا وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ
(۹۶) وہ کہیں گے جب کہ دوزخ میں وہ آپس میں جھگڑیں گے۔
(96) They will say while they are disputing therein:
تَاللَّهِ إِن كُنَّا لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ
(۹۷) خدا کی قسم ! ہم بڑی واضح گمراہی میں پڑے تھے۔
(97) By God! We were indeed in manifest error.
إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
(۹۸) جب کہ ہم تم کو رب العالمین کے برابر بھیجتے تھے۔
(98) When we were making you equal to the Lord of the worlds.
وَمَا أَضَلَّنَا إِلَّا الْمُجْرِمُونَ
(۹۹) اور ہم کو ان بجرموں نے ہی بدی صلالت میں ڈالا۔
(99) And it was none but the criminals who led us astray.
فَمَا لَنَا مِن شَافِعِينَ
(۱۰۰) پھر ہمارے لیے اب کوئی سفارشی نہیں۔
(100) So now we have no intercessors.
وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ
(۱۰۱) اب ہمارا کوئی دل سوز، سچا دوست نہیں۔
(101) And no intimate, true friend.
فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
(۱۰۲) کاش ! ہم (دنیا میں) پھر جاتے پھر مؤمن اور ایماندار ہوجاتے۔
(102) Would that we could return [to the world], then we would be among the believers.
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
(۱۰۳) بے شک اس میں بڑی قدرت الٰہی کی بڑی نشانی ہے (عبرت ہے) اور ان میں کے اکثر لوگ ہیں کہ ایمان نہیں لاتے۔
(103) Indeed in that is a great sign of Divine power [and lesson], yet most of them are not believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
(۱۰۴) اور یقیناً تمہارا رب بھی عزت اور رحمت والا ہے۔
(104) And indeed your Lord is the Almighty, the Most Merciful.
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِينَ
(۱۰۵) قوم نوح نے پیغمبروں کی تکذیب کی (ان کو نہ مانا)۔
(105) The people of Noah denied the messengers.
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
(۱۰۶) جب کہ ان کی برادری میں سے نوح (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تمہیں کچھ خوف نہیں۔
(106) When their brother Noah said to them: Will you not fear [God]?
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
(۱۰۷) بے شک میں تمہارے لیے امانت دار پیغمبر ہوں۔
(107) Indeed I am a trustworthy messenger to you.
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
(۱۰۸) لہٰذا تم خدا سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
(108) So fear Allah and obey me.
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(۱۰۹) میں اس تبلیغ پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا (کوئی بدل نہیں چاہتا)۔ میرا اجر تو اللہ رب العالمین کے ذمے ہے۔
(109) I ask you no wage for this [my preaching] (I want no compensation). My reward is only with Allah, the Lord of the worlds.
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
(۱۱۰) لہٰذا تم خدا سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
(110) So fear Allah and obey me.
قَالُوا أَنُؤْمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الْأَرْذَلُونَ
(۱۱۱) کہا، کیا ہم تم پر ایمان لائیں حالانکہ رذیل لوگ ہی تمہارے تابع ہیں۔
(111) They said: Shall we believe in you when only the lowly and wretched follow you?
قَالَ وَمَا عِلْمِي بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(۱۱۲) کہا۔ اور میں کیا جانوں (اور مجھ کو اس سے کیا بحث) کہ وہ کیا کرتے تھے۔
(112) He said: And what knowledge have I of what they used to do [it is none of my concern what they did]?
إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّي ۚ لَوْ تَشْعُرُونَ
(۱۱۳) ان کا حساب تو میرے خدا کے ذمے ہے، کاش تم کچھ سوچتے اور پھر کچھ شعور ہوتا۔
(113) Their reckoning is only with my Lord — if only you had some sense and understanding.
وَمَا أَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِينَ
(۱۱۴) اور میں ایمانداروں کو تو (اپنے پاس سے) دور کرنے والا نہیں۔
(114) And I am not one to drive away the believers [from my presence].
إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ
(۱۱۵) اور میں تو صرف ایک آشکار اور بظاہر ڈرانے والا ہوں۔
(115) I am only a clear and manifest warner.
قَالُوا لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَا نُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ
(۱۱۶) کہا: اگرتم ان باتوں سے باز نہ آئے (چھوڑ نہ دوگے) تو اے نوح! تم سنگسار کردیے جاؤگے (پتھر مار کر خبر لی جائے گی)۔
(116) They said: If you do not desist, O Noah, you will certainly be stoned [pelted with stones to your death].
قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِ
(۱۱۷) کہا یا اللہ! میری قوم نے مجھے جھٹلایا۔
(117) He said: O my Lord! My people have denied me.
فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِي وَمَن مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
(۱۱۸) پھر تو میرے اور ان کے درمیان ایک آخری فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے ساتھ مسلمانوں کو نجات دے۔
(118) So decide between me and them with a final decision, and save me and the believers who are with me.
فَأَنجَيْنَاهُ وَمَن مَّعَهُ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ
(۱۱۹) پھر، ہم نے ان کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ تھے بھری ہوئی کشتی میں بٹھا کرنجات دی (بچالیا)۔
(119) Then We saved him and those who were with him in the laden ark.
ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبَاقِينَ
(۱۲۰) پھر ہم نے اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق (دریا) کردیا۔
(120) Then We drowned the rest of them afterward.
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
(۱۲۱) یقیناً اس میں بڑی عبرت ہے (قدرت کی آیت ہے) اور اکثر لوگ ہیں کہ نہیں مانتے۔
(121) Indeed in that is a great lesson [a sign of Divine power], yet most people do not believe.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
(۱۲۲) بے شک تمہارا خدا زبردست بھی ہے مہربان بھی ہے۔
(122) And indeed your Lord is All-Powerful and Most Merciful.
كَذَّبَتْ عَادٌ الْمُرْسَلِينَ
(۱۲۳) عاد کی قوم نے پیغمبروں کی تکذیب کی (ان کو نہ مانا)۔
(123) The people of ʿĀd denied the messengers.
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ
(۱۲۴) جب کہ ان کے بھائی ہود نے ان سے کہا کیا تم ڈرتے نہیں۔
(124) When their brother Hūd said to them: Will you not fear [God]?
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
(۱۲۵) میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں۔
(125) I am a trustworthy messenger to you.
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
(۱۲۶) لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
(126) So fear Allah and obey me.
وَمَا أَسْأَلُكُم عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(۱۲۷) اور میں تم سے اس پر کسی قسم کا اجر طلب نہیں کرتا۔ میرا اجر تو اللہ رب العالمین ہی کے ذمے ہے۔
(127) And I do not ask you any wage for this. My reward is only with Allah, the Lord of the worlds.
أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ آيَةً تَعْبَثُونَ
(١٢٨) کیا تم ہر بلند مقام پر یادگار کے طور پر ایک نشانی بناتے ہو حالانکہ وہ ایک کھیل ہے بے فائدہ۔
(128) Do you build a monument on every high place, playing [vainly]?
وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ
(١٢٩) اور کیا تم کاریگری اور صنعت کے ساتھ عمارات بناتے ہو شاید کہ تم ہمیشہ رہو۔
(129) And do you build great mansions and fine structures [thinking] that you will live forever?
وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ
(١٣٠) اور جب تم پکڑتے ہو، (دار و گیر کرتے ہو) تو جبر و ظلم کے ساتھ پکڑتے ہو۔
(130) And when you seize [people], you seize them like tyrants [with force and oppression].
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
(١٣١) لہذا تم اللہ سے ڈرو (اس کے عذاب سے بچو) میری اطاعت کرو۔
(131) So fear Allah [and protect yourselves from His punishment] and obey me.
وَاتَّقُوا الَّذِي أَمَدَّكُمْ بِمَا تَعْلَمُونَ
(١٣٢) اور اس خدا سے ڈرو جس نے تم کو وہ سب چیزیں دیں جن کو تم جانتے ہو۔
(132) And fear the One who has aided you with all that you know.
أَمَدَّكُمْ بِأَنْعَامٍ وَبَنِينَ
(١٣٣) جس نے تم کو جانور بھی دیے اور اولاد بھی دی۔
(133) He who aided you with cattle and with sons.
وَجَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
(١٣٤) اور جس نے تم کو باغ بھی دیے اور چشمے بھی۔
(134) And with gardens and springs.
إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
(١٣٥) یقیناً میں تم پر خوف کرتا ہوں عذاب قیامت کا۔
(135) Indeed I fear for you the punishment of a great Day.
قَالُوا سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُنْ مِنَ الْوَاعِظِينَ
(١٣٦) لوگوں نے کہا ہم کو برابر ہے خواہ تم نصیحت کرو یا نہ کرو۔
(136) They said: 'It is all the same to us, whether you preach or are not of those who preach.'
إِنْ هَذَا إِلَّا خُلُقُ الْأَوَّلِينَ
(١٣٧) یہ تو ہمیشہ سے قدیم لوگوں کی عادت چلی آئی ہے۔
(137) This is nothing but the custom of the ancients.
وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ
(١٣٨) اور ہم پر کوئی آفت نہ آئے گی (ہرگز کوئی عذاب نہ ہوگا)۔
(138) And we shall not be punished [no punishment will ever come upon us].
فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَاهُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ
(١٣٩) پھر لوگوں نے ان کی (ہود کی) تکذیب کی ۔ تو ہم نے ان کو ہلاک و برباد کردیا ۔ یقیناً اس میں ایک بڑا نشانی قدرت ہے اور ان میں سے اکثر ہیں کہ نہیں مانتے۔
(139) So they denied him, and We destroyed them. Indeed in this is a great sign of [Our] power, yet most of them do not believe.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
(١٤٠) اور یقیناً تمہارا رب زبردست بھی ہے مہربان بھی ہے۔
(140) And indeed your Lord — He is the Mighty, the Merciful.
كَذَّبَتْ ثَمُودُ الْمُرْسَلِينَ
(١٤١) قوم ثمود نے پیغمبروں کو نہ مانا۔
(141) The people of Thamūd denied the messengers.
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَالِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
(١٤٢) جب کہ ان کے بھائی صالح نے ان سے کہا کیا تم پرہیز گاری اختیار نہیں کرتے۔
(142) When their brother Ṣāliḥ said to them: 'Will you not be God-fearing?'
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
(١٤٣) یقیناً میں تمہارا امانت دار رسول ہوں۔
(143) Indeed I am a trustworthy messenger to you.
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
(١٤٤) لہذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
(144) So fear Allah and obey me.
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ
(١٤٥) اور میں اس پر تم سے کچھ اجر نہیں مانگتا ۔ میرا اجر تو صرف رب العالمین کے ذمہ ہے۔
(145) And I ask no reward from you for this; my reward is only with the Lord of all the worlds.
أَتُتْرَكُونَ فِي مَا هَاهُنَا آمِنِينَ
(١٤٦) کیا تم یوں ہی چھوڑ دیے جاؤ گے ان چیزوں میں جو یہاں ہیں بے فکری سے۔
(146) Will you be left secure in what is here [in these blessings], carefree?
فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
(١٤٧) (کیا تم) باغوں اور چشموں میں (یوں ہی بے فکری سے گزارو گے)۔
(147) In gardens and springs [passing your days in careless ease]?
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
(١٤٨) یقیناً میں تمہارا امانت دار رسول ہوں۔
(148) Indeed I am a trustworthy messenger to you.
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
(١٤٩) لہذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
(149) So fear Allah and obey me.
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
(١٥٠) لہذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
(150) So fear Allah and obey me.
وَلَا تُطِيعُوا أَمْرَ الْمُسْرِفِينَ
(١٥١) اور حد سے گزر جانے والوں کی باتیں نہ سنو (ان کی ایک بات بھی نہ مانو)۔
(151) And do not obey the command of the extravagant [those who transgress all bounds].
الَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ
(١٥٢) وہ لوگ جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور صلاح کار سے ان کو کوئی غرض نہیں۔
(152) Those who spread corruption in the land and are not concerned with reform at all.
قَالُوا إِنَّمَا أَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ
(١٥٣) مشکروں نے کہا تم کسی نے تم پر جادو کیا ہے (اور تم سحر زدہ ہو)۔
(153) The disbelievers said: 'You are only one of those who have been bewitched [you are under a spell].'
مَا أَنْتَ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُنَا فَأْتِ بِآيَةٍ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
(١٥٤) تم تو ہماری طرح کے ایک آدمی ہو ۔ اچھا تو پھر کوئی نشانی لاؤ اگرتم سچے ہو (راست کہو)۔
(154) 'You are nothing but a human like us; so bring a sign, if you are of the truthful [if you speak the truth].'
قَالَ هَذِهِ نَاقَةٌ لَهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَعْلُومٍ
(١٥٥) کہا یہ ایک اونٹنی ہے ۔ پانی پینے کی ایک دن اس کی باری ہوگی اور تمہارے لیے پانی پینے کی ایک مقررہ دن پانی پینے کی باری ہوگی۔
(155) He said: 'This is a she-camel; she has a turn to drink, and you have a turn to drink on a known day.'
وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ
(١٥٦) اور اس کو برائی سے ہاتھ نہ لگاؤ (اس سے بدسلوکی نہ کرو) کہ ہمیں تم کو ایک بڑے دن کے عذاب میں گرفتار نہ کرے۔
(156) And do not touch her with harm [do not treat her badly], lest the punishment of a great Day seize you.'
فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا نَادِمِينَ
(١٥٧) پھر ان لوگوں نے اس کے پیر کاٹ دیے اور رہ گئے پچھتاتے۔
(157) But they hamstrung her, and [thereafter] became regretful.
فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ
(١٥٨) پھر ان کو عذاب نے گرفتار کرلیا۔ بے شک اس میں بڑی عبرت ہے (نشان قدرت ہے) اور ان میں سے اکثر لوگ ہیں کہ ایمان نہیں رکھتے (کچھ نہیں مانتے)۔
(158) So the punishment seized them. Indeed in this is a sign [of Our power], yet most of them do not believe [they accept nothing].
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
(١٥٩) اور بے شک تمہارا رب بھی عزیز ہے، رحیم ہے۔
(159) And indeed your Lord — He is the Mighty, the Merciful.
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ
(١٦٠) لوط کی قوم نے رسولوں کی تکذیب کی (ان کو نہ مانا)۔
(160) The people of Lūṭ denied the messengers.
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ
(١٦١) جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کیا تمہیں کچھ ڈر نہیں۔
(161) When their brother Lūṭ said to them: 'Will you not be God-fearing?'
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
(١٦٢) یقیناً میں تمہارا امانت دار رسول ہوں۔
(162) Indeed I am a trustworthy messenger to you.
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
(١٦٣) لہذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
(163) So fear Allah and obey me.
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ
(١٦٤) اور میں اس سے تم سے کچھ اجر نہیں مانگتا۔ میرا اجر تو صرف اللہ رب العالمین کے ذمہ ہے۔
(164) And I ask no reward from you for this; my reward is only with the Lord of all the worlds.
أَتَأْتُونَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعَالَمِينَ
(١٦٥) کیا تمام دنیا جہان کے لوگوں میں سے تم ہی ہو جو مردوں کے پاس جاتے ہو۔
(165) Do you, of all people in the world, go to males [for your desires]?
وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ
(١٦٦) کیا تم ان کو چھوڑ دیتے ہو جن کو اللہ نے تمہارے لیے تمہاری بیویوں میں سے پیدا کیا ہے، بلکہ تم ایسے لوگ ہو جو انسانیت اور فطرت سے نکل گئے ہو۔
(166) And you abandon what your Lord has created for you of your spouses? Rather you are a people who have transgressed [and strayed from humanity and natural disposition].
قَالُوا لَئِنْ لَمْ تَنْتَهِ يَا لُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَ
(١٦٧) لوگوں نے کہا اے لوط ! اگر تم باز نہ آئے (نصیحت کرنا نہ چھوڑے) تو ہم تم کو (شہر سے) نکال دیں گے۔
(167) They said: 'O Lūṭ! If you do not desist [from giving admonition], you will surely be expelled [from the city].'
قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُمْ مِنَ الْقَالِينَ
(١٦٨) کہا میں تمہارے کام سے نفرت رکھتا ہوں۔
(168) He said: 'Indeed I am of those who utterly detest your deed.'
رَبِّ نَجِّنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَ
(١٦٩) خدایا ! مجھے اور میرے متعلقین کو ان کے اعمال کے شر سے بچا۔
(169) '[O my] Lord! Save me and my family from what they do.'
فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ
(١٧٠) پھر ہم نے ان کو اور ان کے تمام متعلقین کو نجات دی (بچالیا)۔
(170) So We saved him and all his family.
إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ
(١٧١) مگر ایک رہ جانے والی بڑھیا کو۔
(171) Except an old woman among those who remained behind.
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ
(١٧٢) پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کردیا (آکاڑ پینچا)۔
(172) Then We destroyed the others.
وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ مَطَرًا فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِينَ
(١٧٣) اور ہم نے ان پر ایک بارش کی ۔ پھر ان ڈرائے ہوئے لوگوں پر کیا بری بارش ہوئی۔
(173) And We rained upon them a rain; how evil was the rain for those who had been warned!
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ
(١٧٤) بے شک اس میں بڑی عبرت ہے مگر اکثر لوگ ہیں کہ نہیں مانتے۔
(174) Indeed in this is a sign, yet most of them do not believe.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
(١٧٥) اور یقیناً تمہارا رب بھی غالب ہے مہربان بھی ہے (عزیز بھی ہے رحیم بھی ہے)۔
(175) And indeed your Lord — He is the Mighty, the Merciful.
كَذَّبَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ الْمُرْسَلِينَ
(١٧٦) ایکہ والوں نے رسولوں کی تکذیب کی (ان کو جھٹلایا)۔
(176) The Companions of the Wood [the people of Aykah] denied the messengers.
إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ
(١٧٧) جب کہ ان سے شعیب نے کہا کیا تم پرہیز گاری اختیار نہیں کرتے۔
(177) When Shu'ayb said to them: 'Will you not be God-fearing?'
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
(١٧٨) یقیناً میں تمہارا رسول امین ہوں۔
(178) Indeed I am a trustworthy messenger to you.
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
(١٧٩) لہذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
(179) So fear Allah and obey me.
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ
(١٨٠) اور میں اس سے تم سے کوئی اجر نہیں چاہتا۔ میرا اجر تو صرف رب العالمین کے ذمہ ہے۔
(180) And I ask no reward from you for this; my reward is only with the Lord of all the worlds.
أَوْفُوا الْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُخْسِرِينَ
(١٨١) ناپو تو پورا ناپو اور لوگوں کا نقصان نہ کرو۔
(181) Give full measure and be not of those who cause loss [to others].
وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ
(١٨٢) اور تولو تو راست و درست ترازو سے تولو۔
(182) And weigh with an accurate, straight balance.
وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ
(١٨٣) اور لوگوں کا ان کی چیزوں میں نقصان نہ کرو اور زمین میں فساد کرتے نہ پھرو۔
(183) And do not deprive people of their things, and do not go about the earth causing mischief.
وَاتَّقُوا الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالْجِبِلَّةَ الْأَوَّلِينَ
(١٨٤) اور ڈرو اس (خدا) سے جس نے تم کو اور گزشتہ تمام خلوق کو بھی پیدا کیا۔
(184) And fear the One who created you and the earlier generations.
قَالُوا إِنَّمَا أَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ
(١٨٥) لوگوں نے کہا تم تو سحر زدہ ہو (تم پر بڑا بھاری جادو ہوا ہے)۔
(185) They said: 'You are merely one of those who have been bewitched [a great spell has been cast upon you].'
وَمَا أَنْتَ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُنَا وَإِنْ نَظُنُّكَ لَمِنَ الْكَاذِبِينَ
(١٨٦) اور تم ہمارے ہی جیسے ایک آدمی ہو اور ہم تم کو جھوٹوں میں کا ایک جھوٹا آدمی سمجھتے ہیں۔
(186) 'And you are nothing but a human like us, and we think you are indeed one of the liars.'
فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِنَ السَّمَاءِ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
(١٨٧) پھر ہم پر آسمان کا ایک ٹکڑا گرا دو اگرتم سچے ہو۔
(187) 'So cause a fragment of the sky to fall upon us, if you are of the truthful.'
قَالَ رَبِّي أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ
(١٨٨) کہا میرا رب خوب جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔
(188) He said: 'My Lord knows well what you do.'
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ الظُّلَّةِ إِنَّهُ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
(١٨٩) پھر لوگوں نے ان کی تکذیب کی اور ان کو عظیم سائبان کے عذاب نے پکڑلیا یقیناً یہ بڑے دن کا سخت عذاب تھا۔
(189) So they denied him, and the punishment of the Day of the Overshadowing Cloud seized them; indeed that was the punishment of a dreadful day.
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ
(١٩٠) یقیناً اس میں بھی ایک بڑی عبرت ہے ۔ مگر اکثر لوگ ہیں کہ نہیں مانتے۔
(190) Indeed in this is a sign, yet most of them do not believe.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
(١٩١) اور بے شک تمہارا رب بھی عزیز ہے، رحیم ہے۔
(191) And indeed your Lord — He is the Mighty, the Merciful.
وَإِنَّهُ لَتَنْزِيلُ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(١٩٢) اور یہ (قرآن) رب العالمین کا اتارا ہوا ہے۔
(192) And indeed this [Qur'ān] is a revelation from the Lord of all the worlds.
نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ
(١٩٣) اس کو لے کر ایک امانت دار فرشتہ نازل ہوا ہے۔
(193) The Trustworthy Spirit [the angel] has brought it down.
عَلَى قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنْذِرِينَ
(١٩٤) (اس کو لے کر آئا ہے) تمہارے دل پر تاکہ تم مجلہ ڈرانے والوں کے ہوجاؤ (یعنی پیغمبر بنو)۔
(194) Upon your heart, so that you may be of the warners [so that you become a prophet].
بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُبِينٍ
(١٩٥) عربی واضح زبان میں۔
(195) In a clear Arabic tongue.
وَإِنَّهُ لَفِي زُبُرِ الْأَوَّلِينَ
(١٩٦) اس (قرآن) کا ذکر پہلے پیغمبروں کی کتابوں میں موجود ہے۔
(196) And indeed it is [mentioned] in the scriptures of the earlier [prophets].
أَوَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ آيَةً أَنْ يَعْلَمَهُ عُلَمَاءُ بَنِي إِسْرَائِيلَ
(١٩٧) کیا یہ پیشگوئی ان کے لیے کافی نہیں ہے کہ جس کو بنی اسرائیل کے علماء جانتے ہیں۔
(197) Is it not a sufficient sign for them that the scholars of the Children of Israel know it?
وَلَوْ نَزَّلْنَاهُ عَلَى بَعْضِ الْأَعْجَمِينَ
(١٩٨) اور اگر ہم اس کو نازل کرتے بعض عجمیوں پر۔
(198) And if We had revealed it to some non-Arab.
فَقَرَأَهُ عَلَيْهِمْ مَا كَانُوا بِهِ مُؤْمِنِينَ
(١٩٩) پھر وہ ان پر پڑھ بھی دیتا تو بھی یہ کبھی ایمان نہ لاتے۔
(199) And he had recited it to them, they would still not have believed in it.
كَذَلِكَ سَلَكْنَاهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ
(٢٠٠) اسی طرح نہ مانا نہ ماننا مجرموں کے دل میں داخل ہوگیا ہے۔
(200) Thus We have caused [disbelief] to enter into the hearts of the criminals.
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ
(٢٠١) یہ ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ عذاب الیم کو دیکھ لیں۔
(201) They will not believe in it until they see the painful punishment.
فَيَأْتِيَهُمْ بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
(٢٠٢) اور پھر ان کے پاس وہ عذاب اچانک آجائے گا اور وہ بے خبر رہیں گے (یہ لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے)۔
(202) And it will come upon them suddenly while they are unaware.
فَيَقُولُوا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُونَ
(٢٠٣) پھر وہ کہیں گے کیا ہم کو کچھ مہلت بھی لے گی۔
(203) Then they will say: 'Are we given any respite?'
أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ
(٢٠٤) کیا پس ہمارا عذاب جلد مانگتے ہیں۔
(204) Do they then seek to hasten Our punishment?
أَفَرَأَيْتَ إِنْ مَتَّعْنَاهُمْ سِنِينَ
(٢٠٥) بھلا دیکھو تو! اگر ہم نے ان کو فائدہ مند ہونے دیا چند سال۔
(205) Have you considered, if We let them enjoy [life] for some years —
ثُمَّ جَاءَهُمْ مَا كَانُوا يُوعَدُونَ
(٢٠٦) پھران کے پاس وہ عذاب آجائے جس کا وعدہ کیا گیا ہے آجائے۔
(206) Then what was promised to them [the punishment] comes to them —
مَا أَغْنَى عَنْهُمْ مَا كَانُوا يُمَتَّعُونَ
(٢٠٧) تو وہ عیش ان کے کیا کام آئے گا۔
(207) What would avail them what they used to enjoy?
وَمَا أَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنْذِرُونَ
(٢٠٨) اور ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لیے ڈرانے والے (پیغبر) جیسے۔
(208) And We did not destroy any town but that it had warners [prophets sent to it first].
ذِكْرَى وَمَا كُنَّا ظَالِمِينَ
(٢٠٩) یہ ایک نصیحت اور یاد دہانی ہے اور ہمارا کام نہیں ہے ظلم کرنا۔
(209) As a reminder, and We have never been unjust.
وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيَاطِينُ
(٢١٠) اور شیاطین اس کو لے کر نہیں اترے۔
(210) And it was not the devils who brought this [Qur'ān] down.
وَمَا يَنْبَغِي لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ
(٢١١) اور وہ اس قابل بھی نہیں اور نہ وہ اس پر قادر ہی ہیں۔
(211) It is not fitting for them, nor are they able to do so.
إِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ
(٢١٢) کیوں کہ یہ (وحی کے) سننے سے روک دیے گئے ہیں۔
(212) Indeed they are debarred from listening [to the revelation].
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ فَتَكُونَ مِنَ الْمُعَذَّبِينَ
(٢١٣) پھر اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکارو کہ تم عذاب میں گرفتار ہوجاؤ۔
(213) So do not call upon another god besides Allah, or you will be among those who are punished.
وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ
(٢١٤) اور اپنے قریب کے قرابتداروں کو خبردار کرو (ڈراؤ)۔
(214) And warn your nearest kinsfolk.
وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
(٢١٥) اور اپنی رحمت کا بازو جھکاؤ تمہارے پیرو و مسلمانوں کے لیے۔
(215) And lower your wing [of mercy] to those believers who follow you.
فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّي بَرِيءٌ مِمَّا تَعْمَلُونَ
(٢١٦) پھر اگر وہ تمہاری نافرمانی کریں تو تم کہو کہ میں تمہارے اعمال سے بری (بیزار ہوں)۔
(216) And if they disobey you, then say: 'I am free of what you do.'
وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ
(٢١٧) اور اللہ عزیز رحیم پر توکل کرو (اور اپنے کاموں کو اس کے حوالے کرو)۔
(217) And put your trust in the Mighty, the Merciful [and entrust your affairs to Him].
الَّذِي يَرَاكَ حِينَ تَقُومُ
(٢١٨) جو تم کو اٹھتا ہوا دیکھتا ہے۔
(218) Who sees you when you stand up.
وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ
(٢١٩) اور تمہارا پھرتا نمازیوں میں۔
(219) And your turning [movements] among those who prostrate.
إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
(٢٢٠) بے شک اللہ ہی سمیع علیم ہے (سنتا جانتا ہے)۔
(220) Indeed He — He is the All-Hearing, the All-Knowing.
هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُ
(٢٢١) کیا میں تم کو بتاؤں کہ کس پر شیطان اترتے ہیں۔
(221) Shall I inform you upon whom the devils descend?
تَنَزَّلُ عَلَى كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ
(٢٢٢) (شیاطین) اترتے ہیں ہر جھوٹے گنہگار پر۔
(222) They descend upon every habitual liar and sinner.
يُلْقُونَ السَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَاذِبُونَ
(٢٢٣) کچھ سنی سنائی باتیں (یا شیاطین کی باتوں پر کان لگائے رہتے ہیں) پہنچاتے ہیں اور اکثر جھوٹ بولتے ہیں۔
(223) They relay what they have heard [or: they lend their ears to the devils' words] and most of them are liars.
وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ
(٢٢٤) اور گمراہ لوگ شاعروں کی اتباع کرتے ہیں۔
(224) And the misguided follow the poets.
أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ
(٢٢٥) کیا تمہیں معلوم نہیں کہ وہ ہر میدان میں سرگرداں پھرتے ہیں۔
(225) Do you not see that they wander aimlessly in every valley?
وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ
(٢٢٦) یہ لوگ بہت کچھ کہتے ہیں اور کرتے کچھ بھی نہیں۔
(226) And that they say what they do not do.
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَذَكَرُوا اللَّهَ كَثِيرًا وَانْتَصَرُوا مِنْ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ
(٢٢٧) مگر جو لوگ ایمان لائے اور اللہ کا بکثرت ذکر کیا اور ظلم کیے جانے کے بعد انتقام بھی لے لیا اور ظالموں کو عنقریب معلوم ہوجائے گا کہ ان کا انجام ہونے والا ہے۔
(227) Except those who believed and did righteous deeds and remembered Allah much and took revenge after being wronged — and those who did wrong will soon know what an overturning [end] they will be overturned to.