61. Aṣ-Ṣaff
الصف
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِۚ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
(۱) اللہ کی تسبیح کرتے ہیں جو آسمانوں میں اور جو زمین میں ہیں اور وہی ہے صاحب عزت وحکمت ۔
Whatever is in the heavens and whatever is in the earth glorifies Allah, and He is the Mighty, the Wise.
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لِمَ تَقُوْلُوْنَ مَا لَا تَفْعَلُوْنَ
(۲) مسلمانو! کیوں کہتے ہو وہ جو کرتے نہیں ۔
O you who believe! Why do you say what you do not do?
كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللّٰهِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا لَا تَفْعَلُوْنَ
(۳) اللہ کے پاس بڑی بیزاری کی بات ہے کہ تم ایسی بات کہو جو نہ کرو ۔
It is gravely hateful in the sight of Allah that you say what you do not do.
اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الَّذِيْنَ يُقَاتِلُوْنَ فِيْ سَبِيْلِهٖ صَفًّا كَاَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ
(۴) بے شک وہ لوگ اللہ کے محبوب ہیں جو راہ خدا میں صف بستہ جنگ کرتے ہیں وہ ایسے ہیں جیسے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ۔
Indeed Allah loves those who fight in His way in ranks, as though they are a solid (lead-poured) structure.
وَاِذْ قَالَ مُوْسٰي لِقَوْمِهٖ يٰقَوْمِ لِمَ تُؤْذُوْنَنِيْ وَقَدْ تَّعْلَمُوْنَ اَنِّىْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَيْكُمْؕ فَلَمَّا زَاغُوْٓا اَزَاغَ اللّٰهُ قُلُوْبَهُمْؕ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفٰسِقِيْنَ
(۵) اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم! تم مجھے کیوں اذیت دیتے حالانکہ تم کو معلوم ہے کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں ، پھر جب ان لوگوں نے بکی اور اللہ نے اللہ نے ان کے دلوں میں کجی پیدا کردی اور اللہ فاسق قوم کو ہدایت نہیں دیتا (جن کی اصل طبیعت بری ہے ان کو راستہ نہیں لگاتا) ۔
And when Moses said to his people: 'O my people! Why do you hurt me when you know that I am the Messenger of Allah to you?' So when they deviated, Allah let their hearts deviate. And Allah does not guide the disobedient people (He does not lead those of inherently corrupt nature to the right path).
وَاِذْ قَالَ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ يٰبَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ اِنِّىْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَيْكُمْ مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرٰىةِ وَمُبَشِّرًۢا بِرَسُوْلٍ يَّاْتِيْ مِنْۢ بَعْدِي اسْمُهٗٓ اَحْمَدُؕ فَلَمَّا جَاۗءَهُمْ بِالْبَيِّنٰتِ قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ مُّبِيْنٌ
(۶) اور (یہ واقعہ بھی قابل تذکرہ ہے کہ) جب عیسیٰ ابن مریم نے کہا اے بنی اسرائیل میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں ، اس کی تصدیق کرتا ہوں (اس کو سچا جانتا ہوں) جو توراۃ میرے سامنے ہے اور ایک رسول کے میرے بعد آنے کی بشارت دیتا ہوں جن کا نام احمد ہے ۔ پھر (جب وہ) واضح دلائل ومعجزات کے ساتھ آگئے تو لوگوں نے کہا یہ تو ظاہر ہے جادو ہے (کُھلا جادو ہے) ۔
And when Jesus son of Mary said: 'O children of Israel! I am the Messenger of Allah to you, confirming what came before me of the Torah, and giving glad tidings of a Messenger who will come after me whose name is Ahmad.' But when he came to them with clear proofs, they said: 'This is evident sorcery (clear magic).'
وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ وَهُوَ يُدْعٰٓى اِلَى الْاِسْلَامِ ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَ
(۷) بھلا اس شخص سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو خدا پر جھوٹ باندھتا ہے حالانکہ وہ اسلام کی طرف بلایا جارہا تھا اور اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا ۔
And who is more unjust than one who invents lies against Allah while he is being called to Islam? And Allah does not guide the wrongdoing people.
يُرِيْدُوْنَ لِيُطْفِـُٔوْا نُوْرَ اللّٰهِ بِاَفْوَاهِهِمْ وَاللّٰهُ مُتِمُّ نُوْرِهٖ وَلَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ
(۸) یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اپنے منہوں کی پھونک سے اللہ کے نور کو بجھا دیں اور اللہ تو اپنے نور کو پورا ہی کرے گا چاہے کافر ناخوش ہی کیوں نہ ہوں ۔
They wish to extinguish the light of Allah with their mouths, but Allah will complete His light even if the disbelievers are displeased.
هُوَ الَّذِيْٓ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّيْنِ كُلِّهٖ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ
(۹) وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا کہ تمام ادیان پر اس کو غالب کرے ۔ مشرکین چاہے ناخوش ہوں (ناخوش ہوں ، کراہت کریں) ۔
He it is Who sent His Messenger with guidance and the religion of truth so that He may make it prevail over all religions, even if the polytheists are averse (displeased and reluctant).
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى تِجَارَةٍ تُنْجِيْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِيْمٍ
(۱۰) مسلمانو! کیا میں تم کو ایسی تجارت بتاؤں جو تم کو عذاب الیم سے بچالے ۔
O you who believe! Shall I guide you to a trade that will save you from a painful punishment?
تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَتُجَاهِدُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ بِاَمْوَالِكُمْ وَاَنْفُسِكُمْ ؕ ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
(۱۱) تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ ۔ راہ خدا میں مال و جان سے کوشش اور جہاد کرو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگرتم کو کچھ علم ہے ۔
That you believe in Allah and His Messenger, and strive in the way of Allah with your wealth and your lives. That is better for you, if you but knew.
يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ وَمَسٰكِنَ طَيِّبَةً فِيْ جَنّٰتِ عَدْنٍؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ
(۱۲) وہ تمہارے گناہوں کو بخش دے گا اور تم کو داخل کروے گا ایسی جنتوں میں جن کے نیچے نیچے نہریں بہتی ہیں اور ہمیشہ رہنے والے باغوں والے اچھے مقام اور یہی ہے بڑی کامیابی ۔
He will forgive your sins and admit you into Gardens beneath which rivers flow, and good dwellings in the Gardens of Eden. That is the great success.
وَاُخْرٰى تُحِبُّوْنَهَا نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَفَتْحٌ قَرِيْبٌؕ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَ
(۱۳) ایک اور بات ہے جو تم کو پسند چاہتی ہے اللہ کی طرف سے نصرت اور فتح قریب ہے اور مومنوں کو اس کی بشارت دے دو ۔
And another (blessing) that you love: help from Allah and a victory near at hand. And give glad tidings to the believers.
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْٓا اَنْصَارَ اللّٰهِ كَمَا قَالَ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ لِلْحَوَارِيِّيْنَ مَنْ اَنْصَارِيْٓ اِلَى اللّٰهِؕ قَالَ الْحَوَارِيُّوْنَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللّٰهِ ۚ فَاٰمَنَتْ طَّاۗىِٕفَةٌ مِّنْۢ بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ وَكَفَرَتْ طَّاۗىِٕفَةٌۚ فَاَيَّدْنَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا عَلٰي عَدُوِّهِمْ فَاَصْبَحُوْا ظٰهِرِيْنَ
(۱۴) اے ایمان والو! اللہ کے مددگار بنو جیسے عیسیٰ ابن مریم نے حواریوں سے کہا کہ اللہ کی راہ میں میرے کون مددگار ہیں ۔ حواریوں نے کہا ہم اللہ کے مددگار ہیں ۔ پھر ایک جماعت (چند لوگ) بنی اسرائیل میں سے ایمان لائی اور چند لوگ منکر اور کافر رہے ۔ پھر ہم نے ایماندارں کی ان کے دشمنوں کی مقابل تائید کی ۔ پھر وہ فروہ غالب آگئے ۔
O you who believe! Be helpers of Allah, as Jesus son of Mary said to the disciples: 'Who are my helpers toward Allah?' The disciples said: 'We are the helpers of Allah.' So a group among the children of Israel believed and another group disbelieved. Then We aided those who believed against their enemy, and they became dominant.