Surah 71 · Makki · 28 verses

71. Nūḥ

نوح

⚠ Unreviewed machine draft. This English rendering is a preliminary, AI-assisted translation of Hasrat’s Urdu translation (not a standard Qur’an translation) and has not yet been reviewed by Dr. Muhammad Ahmad Ghazi. It may contain errors in wording, verse numbering, or OCR transcription of the Arabic and Urdu. It is provided for review only and must not be relied upon or quoted. The complete, authoritative original is the freely available scanned Urdu edition.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

71:1

إِنَّا أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَى قَوْمِهِ أَن أَنذِرْ قَوْمَكَ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

ہم نے نوح کو پیغمبر بنا کر ان کی قوم کے پاس بھیجا کہ عذابِ الیم آنے سے پہلے اپنی قوم کو اطلاع دے دو۔

We sent Nūḥ to his people [saying]: Warn your people before a painful punishment comes upon them.

71:2

قَالَ يَا قَوْمِ إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ

(نوح نے) کہا: لوگو! میں تم کو صاف صاف اطلاع دیتا ہوں۔

He said: O my people! I am a clear warner to you.

71:3

أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ

کہ تم اللہ کو اپنا معبود مانو اس کا تقویٰ اختیار کرو (اس کے عذاب سے بچو) اور میری اطاعت کرو، فرمانبرداری کرو۔

That you worship Allah, fear Him, and obey me.

71:4

يَغْفِرْ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرْكُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى إِنَّ أَجَلَ اللَّهِ إِذَا جَاءَ لَا يُؤَخَّرُ لَوْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ

تمہارے گناہوں میں سے بعض کو مغفرت اور معاف کردے گا۔ معینہ وقت تک (سزا میں تاخیر کرے گا) تم کو ڈھیل دے گا۔ کیونکہ خدا کی دی ہوئی میعاد جب آجاتی ہے تو پھر تاخیر نہیں ہوتی۔ (لوگو!) کاش تم اپنے علم (عقل) سے کام لیتے۔

He will forgive some of your sins and grant you respite until an appointed term. Indeed when the appointed time set by Allah arrives, it cannot be delayed — if only you knew!

71:5

قَالَ رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا

(نوح نے) کہا: اے میرے رب! میں نے اپنی قوم کو رات دن (تیرے احکام کی طرف) بلایا، (ان کو پہنچایا)۔

He [Nūḥ] said: My Lord! I have called my people night and day [inviting them toward Your commands and conveying Your message].

71:6

فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَائِي إِلَّا فِرَارًا

پھر میرے بلانے سے وہ اور بھاگنے لگے (ذہب سے دوری ہی رہے)۔

But my calling only increased them in fleeing [they kept running further away].

71:7

وَإِنِّي كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوا أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِمْ وَاسْتَغْشَوْا ثِيَابَهُمْ وَأَصَرُّوا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا

اور یقیناً میں میں جیسے جیسے ان کو بلاتا تھا کہ تو ان کی مغفرت کرے تو انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں لیں اور اپنے کپڑے اوڑھے لپیٹے لیتے رہے اور اصرار کرتے (اپنی بات سے نہ ٹلے) اور خوب ہی تکبر اور سرکشی کی۔

And whenever I called them so that You might forgive them, they put their fingers in their ears, wrapped themselves in their garments, persisted [in their stubbornness and would not move from their position], and showed great arrogance and self-conceit.

71:8

ثُمَّ إِنِّي دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا

پھر میں نے ان کو علانیہ دعوتِ (اسلام) دی۔

Then I called them openly [with a public call to faith].

71:9

ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا

پھر میں نے ان کو بالاعلان بھی کہا (ظاہراً سمجھایا) اور خفیہ اور آہستہ بھی (تیزی سے بھی اور آہستگی سے بھی) ہر طرح سے سمجھایا۔

Then I addressed them publicly and also whispered to them in private [speaking both aloud and softly, in every possible way].

71:10

فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا

پھر میں نے کہا اپنے رب سے مغفرت طلب کرو — بخشنے والا وہ ہے (بخشنے والا ہے)۔

And I said: Seek forgiveness from your Lord — indeed He is Ever-Forgiving.

71:11

يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا

وہ تم پر خوب برسنے والا آبر بھیجے گا۔

He will send the sky upon you with abundant rain.

71:12

وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَارًا

اور تمہاری امداد فرمائے گا مال اور فرزندوں کے قسم قسم سے اور تم کو باغ دے گا اور تم کو نہریں دے گا۔

And He will aid you with wealth and children of every kind, and will give you gardens and rivers.

71:13

مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا

تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ اللہ کی بزرگی کی امید (اور اس کا اعتقاد) نہیں رکھتے۔

What is the matter with you that you do not place hope in [and have no reverence for] the greatness of Allah?

71:14

وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا

حالانکہ اس نے تم کو مختلف طور سے بنایا۔

Whereas He created you in successive stages.

71:15

أَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے سات آسمانوں کو اوپر تلے کیسے پیدا کیا؟

Have you not seen how Allah created the seven heavens one above another?

71:16

وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا

اور ان میں چاند کو نور بنایا اور سورج کو (روشن) چراغ۔

And He placed the moon among them as a light and made the sun a [brilliant] lamp.

71:17

وَاللَّهُ أَنبَتَكُم مِّنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا

اور اللہ نے تم کو زمین میں سے عجیب و غریب طور سے نشونما عطا کی۔

And Allah caused you to grow from the earth in a wondrous and extraordinary manner.

71:18

ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَيُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًا

پھر تم کو دوبارہ زمین میں لے جائے گا اور پھر نکالے گا بھی قطعاً نکالنا۔

Then He will return you into it [the earth] and bring you forth from it — a definitive bringing forth.

71:19

وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ بِسَاطًا

اور اللہ نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنادیا۔

And Allah made the earth a spread [a carpet] for you.

71:20

لِتَسْلُكُوا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا

تا کہ تم اس زمین کے کشادہ راستوں میں چلو۔

So that you may travel along its wide open paths.

71:21

قَالَ نُوحٌ رَّبِّ إِنَّهُمْ عَصَوْنِي وَاتَّبَعُوا مَن لَّمْ يَزِدْهُ مَالُهُ وَوَلَدُهُ إِلَّا خَسَارًا

نوح نے عرض کیا کہ اے میرے رب! ان لوگوں نے میرا اصیان اور میری نافرمانی کی اور اتباع اور پیروی کی تو ایسے شخص کی کہ اس کے مال و اولاد نے خسارہ اور نقصان ہی میں بڑھایا۔

Nūḥ said: My Lord! They have disobeyed me and followed one whose wealth and children have only increased him in loss and ruin.

71:22

وَمَكَرُوا مَكْرًا كُبَّارًا

اور ان لوگوں نے بہت سخت تدبیریں کیں (مکاریاں کیں)۔

And they devised a mighty [and very grave] plot.

71:23

وَقَالُوا لَا تَذَرُنَّ آلِهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَلَا سُوَاعًا وَلَا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسْرًا

اور ان بُت پرستوں نے کہا تم اپنے دیوتاؤں کو ہرگز نہ چھوڑو۔ اور ہرگز نہ چھوڑو — وہ بُت کو اور نہ سواع کو اور نہ یغوث اور نہ یعوق اور نہ نسر کو۔

And they said: Do not abandon your gods — never forsake Wadd, nor Suwāʿ, nor Yaghūth, nor Yaʿūq, nor Nasr.

71:24

وَقَدْ أَضَلُّوا كَثِيرًا وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا ضَلَالًا

اور ان لوگوں نے دوسرے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا (اور ضلالت میں ڈالا)۔ اور تو ان ظالموں کی گمراہی کو اور بڑھا (کیونکہ ان کی طبیعت میں راستبازی ہے ہی نہیں)۔

And indeed they have led many astray [plunging them into error]. So increase not the wrongdoers in anything but misguidance [for there is no inclination to righteousness in their nature].

71:25

مِمَّا خَطِيئَاتِهِمْ أُغْرِقُوا فَأُدْخِلُوا نَارًا فَلَمْ يَجِدُوا لَهُم مِّن دُونِ اللَّهِ أَنصَارًا

وہ لوگ اپنے گناہوں (اور خطاؤں) کی وجہ سے غرق کردیے گئے (اور ڈبو دیے گئے) پھر دوزخ میں داخل کردیے گئے۔ پھر ان لوگوں نے اپنے لیے بجز خدا کے یار و مددگار نہ پایا۔

Because of their sins they were drowned and then driven into the Fire — and they found for themselves no helpers apart from Allah.

71:26

وَقَالَ نُوحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا

اور نوح نے کہا خدایا! اس سرزمین پر کافروں میں سے کسی کو نہ چھوڑ (اور آبادکار) کو نہ چھوڑ۔

And Nūḥ said: My Lord! Leave not on the earth even a single dweller [or inhabitant] from among the disbelievers.

71:27

إِنَّكَ إِن تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا

کیونکہ اگر تو ان کو چھوڑے گا تو وہ تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے اور جنیں گے تو فاسق اور ناشکرے کافروں کو۔

Indeed if You leave them, they will lead Your servants astray and will beget none but the immoral and the ungrateful disbelievers.

71:28

رَّبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَن دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا تَبَارًا

اے میرے رب! تو مجھے بخش دے (مغفرت فرما) اور میرے ماں باپ اور جو بھی میرے گھر میں مومن ہوں اور ایمان رکھیں اور تمام مومن مردوں اور مومن عورتوں کو اور ان ظالموں کی تباہی کو اور بڑھا (زیادہ ہی کرتا جا)۔

My Lord! Forgive me and my parents and whoever enters my house as a believer, and all believing men and believing women — and increase not the wrongdoers in anything but ruin and destruction.