92. Al-Layl
الليل
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ
(۱) قسم ہے رات کی (میں رات کو شہادت میں پیش کرتا ہوں) جب کہ وہ چھاجائے۔
(1) By the night when it envelops (and spreads over all).
وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ
(۲) اور قسم ہے دن کی جب وہ روشن ہوجائے۔
(2) And by the day when it shines bright.
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ
(۳) اور قسم ہے اس (قدرت) کی جس نے نر و مادہ کو پیدا کیا (مختلف فطرتوں کو نمایاں فرمایا)۔
(3) And by that (Power) which created the male and the female (and manifested their differing natures).
إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ
(۴) بے شک تمہاری کوشش مختلف طور سے ہے۔
(4) Truly your striving is of diverse kinds.
فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَىٰ
(۵) پھر جس نے راہِ خدا میں (روپیہ) دیا اور تقویٰ اختیار کیا (شلا ابوبکر صدیق)۔
(5) As for the one who gives (in the way of God) and is God-fearing (Shallā Abū Bakr al-Ṣiddīq).
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ
(۶) اور اچھی بات کی تصدیق کی۔
(6) And affirmed what is best (the truth of the good word).
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ
(۷) پس ہم ان کے لئے راحت و آرام کی (صورتیں، جنت میں پہنچنے کے اسباب) بڑی آسانی سے مہیا کریں گے۔
(7) We will ease him toward ease (providing the means of reaching Paradise with the utmost facility).
وَأَمَّا مَن بَخِلَ وَاسْتَغْنَىٰ
(۸) اور لیکن جس نے بخل کیا اور (غریبوں کی امداد سے) بے پروائی کی (بلکہ خدا کی بھی پروا نہ کی)۔
(8) But as for the one who is miserly and deems himself self-sufficient (disregards the poor and is indifferent even to God).
وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَىٰ
(۹) اور اچھی بات (یعنی اسلام) کی تکذیب کی۔
(9) And denied what is best (i.e. Islām).
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَىٰ
(۱۰) پھر ہم اسے نہایت آسانی سے سختی کی حالت میں پہنچادیں گے۔
(10) We will ease him toward hardship (and difficulty with equal ease).
وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّىٰ
(۱۱) جب وہ (قبر و عذاب میں) گرے گا (اس کی حالت بدل جائے گی) تو اس کا مال کچھ نفع نہ دے گا، کچھ کام نہ آئے گا۔
(11) When he falls (into the grave and punishment), his wealth will avail him nothing and be of no use to him.
إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ
(۱۲) یقیناً ہدایت کرنا (صرف) ہمارا کام ہے۔
(12) Surely guidance is (solely) Our task.
وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ
(۱۳) اور بے شک آخرت بھی ہماری ہے اور دنیا بھی ہماری ہے۔
(13) And indeed the Hereafter belongs to Us and so does this world.
فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ
(۱۴) پس میں نے تم کو بھڑکتی آگ (یعنی دوزخ) سے ڈرادیا تھا۔
(14) So I warned you of the blazing fire (i.e. Hell).
لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى
(۱۵) اس میں داخل نہ ہوگا مگر زیادہ بدنصیب، سختی تر۔
(15) None shall enter it but the most wretched (and most ill-fated).
الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
(۱۶) (دوزخ میں وہی شخص جائے گا) جس نے حق کی تکذیب کی اور اس کی روگردانی کی۔
(16) (Only that person will enter Hell) who denied the truth and turned away from it.
وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى
(۱۷) اور اس (دوزخ) سے (زیادہ مستی) بچارکھا جائے گا جو (زیادہ متقی ہے)۔
(17) And far removed from it (Hell) will be the most God-fearing (the most pious).
الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّىٰ
(۱۸) جو اپنا مال (اس لئے) دیتا ہے کہ وہ (روحانی) ترقی کرتا چلاجائے، (اور) پاک صاف (بھی) رہے۔
(18) Who gives his wealth so that he may (spiritually) advance and grow, and remain pure and clean.
وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰ
(۱۹) اور وہ کسی کا احسان اتارنے کے لئے صرف نہیں کرتا ہے۔
(19) And he does not spend in order to repay anyone's favour.
إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَىٰ
(۲۰) (یہ داد و دش) صرف اپنے خدائے برتر و اعلیٰ کی رضاجوئی کے لئے ہے۔
(20) (This giving and spending) is solely for seeking the pleasure of his Lord, the Most High.
وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ
(۲۱) اور عنقریب یہ شخص راضی و خرسند ہوگا۔
(21) And soon this person will be well pleased and content.