Surah 79 · Makki · 46 verses

79. An-Nāziʿāt

النازعات

⚠ Unreviewed machine draft. This English rendering is a preliminary, AI-assisted translation of Hasrat’s Urdu translation (not a standard Qur’an translation) and has not yet been reviewed by Dr. Muhammad Ahmad Ghazi. It may contain errors in wording, verse numbering, or OCR transcription of the Arabic and Urdu. It is provided for review only and must not be relied upon or quoted. The complete, authoritative original is the freely available scanned Urdu edition.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

79:1

وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا

(۱) قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو (کافروں کے جسم کے) گھنس گھنس کر بڑی کشش سے جان نکالتے ہیں۔

(1) By those (angels) who forcefully and with great exertion drag (the souls of disbelievers) from their bodies.

79:2

وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا

(۲) اور قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو (نیکوں کی روح کو) بڑی سہولت سے نکال لیتے ہیں۔

(2) And by those (angels) who gently draw out (the souls of the righteous) with ease.

79:3

وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا

(۳) اور قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو (آسمان زمین کے درمیان) خوب تیرتے اور اڑتے پھرتے ہیں۔

(3) And by those (angels) who swim (through the space between heaven and earth) and glide about freely.

79:4

فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا

(۴) پھر قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو (احکام الٰہی کے لیے) دوڑتے ہیں۔

(4) Then by those that race ahead (to carry out divine commands).

79:5

فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا

(۵) پھر جیسا حکم ہوتا ہے اس کے مطابق انتظام اور تدبیر کرتے ہیں۔

(5) Then they conduct affairs according to the divine command, managing and arranging.

79:6

يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ

(۶) جس دن زمین کانپ اٹھے گی (زلزلہ ہوجائے گا)۔

(6) The Day the quaking (earth) will tremble.

79:7

تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ

(۷) اس زلزلہ کے بعد ایک دوسرا زلزلہ آئے گا۔

(7) Followed by the subsequent quake.

79:8

قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ

(۸) اس دن بہت سے دل دھڑک رہے ہوں گے (گھبرا رہے ہوں گے)۔

(8) On that Day hearts will be pounding (in terror and dread).

79:9

أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ

(۹) (اس دن) بعض لوگوں کی نظریں جھکی ہوئی ہوں گی۔

(9) (On that Day) some people's eyes will be downcast.

79:10

يَقُولُونَ أَئِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ

(۱۰) وہ کہتے ہیں ''کیا ہم پھر اگلی حالت میں واپس کردیے جائیں گے''؟

(10) They say: "Will we indeed be returned to our former state?"

79:11

أَءِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً

(۱۱) کیا (اس وقت بھی) جب کہ ہم کھوکھلی بکھری ہوئی ہڈیاں رہ جائیں گے؟

(11) Even when we have become hollow, crumbled bones?

79:12

قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ

(۱۲) وہ کہتے ہیں تب تو یہ واپسی بڑے ہی خسارے اور نقصان کی ہوگی۔

(12) They say: That return then would be a losing one (a great loss for us).

79:13

فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ

(۱۳) پس وہ تو (خدائے تعالیٰ کی) ایک ڈمگی (اور ڈانٹ کر فرمانا) ہے (کہ سب قبروں سے نکلے)۔

(13) Then it will be but a single mighty blast (a sharp divine command, and all will rise from their graves).

79:14

فَإِذَا هُم بِالسَّاهِرَةِ

(۱۴) پھر وہ فورا کھلے میدان میں آ جائیں گے۔

(14) And at once they will be upon the open plain.

79:15

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَىٰ

(۱۵) کیا تم کو موسیٰ کے واقعہ کی خبر پہنچی ہے؟

(15) Has the account of Moses reached you?

79:16

إِذْ نَادَاهُ رَبُّهُ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى

(۱۶) جب کہ ان کے رب نے وادی مقدس طوٰی میں ان کو پکارا۔

(16) When his Lord called to him in the sacred valley of Ṭuwā.

79:17

اذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَىٰ

(۱۷) فرعون کے پاس جاؤ ۔ وہ حد سے تجاوز کرگیا ہے۔

(17) Go to Pharaoh — he has indeed exceeded all bounds.

79:18

فَقُلْ هَل لَّكَ إِلَىٰ أَن تَزَكَّىٰ

(۱۸) پھر (فرعون سے) کہو ''کیا تیرا ارادہ ہے کہ تو پاک صاف اور سدھرا ہوجائے''۔

(18) And say to him: "Would you like to purify yourself and be set right?"

79:19

وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ

(۱۹) اور میں تجھے خدا کا راستہ دکھاؤں، پھر تو ڈرے۔

(19) And I will guide you to your Lord so that you may fear Him.

79:20

فَأَرَاهُ الْآيَةَ الْكُبْرَىٰ

(۲۰) پھر (موسیٰ علیہ السلام نے) اس کو (فرعون کو اللہ تعالیٰ کی) ایک بڑی نشانی بتائی۔

(20) Then he (Moses, peace be upon him) showed him (Pharaoh) one of Allah's great signs.

79:21

فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ

(۲۱) پھر اس نے (موسیٰ کو) جھٹلایا (ان کی تکذیب کی) اور (ان کی) نافرمانی کی۔

(21) But he denied (Moses, belying him) and disobeyed.

79:22

ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ

(۲۲) پھر (فرعون نے موسیٰ سے اور حق سے) روگردانی کی اور لگا (موسیٰ کے خلاف) کوشش کرنے۔

(22) Then he (Pharaoh) turned away (from Moses and the truth) and began striving (against Moses).

79:23

فَحَشَرَ فَنَادَىٰ

(۲۳) پھر (اس نے اپنے یاروں مددگاروں کو) جمع کیا اور پکارا اور آواز دی۔

(23) Then he gathered (his allies and helpers) and called out.

79:24

فَقَالَ أَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلَىٰ

(۲۴) پھر (فرعون نے) کہا ''میں تمہارا اعلیٰ رب ہوں (بڑا پروردگار ہوں)''۔

(24) And he said: "I am your supreme lord (your greatest lord)."

79:25

فَأَخَذَهُ اللَّهُ نَكَالَ الْآخِرَةِ وَالْأُولَىٰ

(۲۵) پھر اس کو اللہ تعالیٰ نے پکڑ کر عذاب آخرت و دنیا میں جلایا۔

(25) Then Allah seized him with the punishment of the Hereafter and of the present world.

79:26

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَن يَخْشَىٰ

(۲۶) بے شک اس واقعہ میں خوف خدا میں خوف رکھنے والوں کے لیے عبرت (اور نصیحت) ہے۔

(26) Indeed in that there is a lesson for one who fears (Allah).

79:27

أَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ السَّمَاءُ بَنَاهَا

(۲۷) کیا تمہارا پیدا کرنا مشکل ہے یا آسمان کا؟ (خدا نے) اس آسمان کو بنایا۔

(27) Are you harder to create, or the heaven? He (Allah) built it.

79:28

رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّاهَا

(۲۸) (خدا تو وہ ہے جس نے) آسمان کے ارتفاع کو بہت بلند کیا ۔ پھر اس کو کتنا اچھا اور مناسب (مقام) بنایا۔

(28) (Allah is He who) raised its height and proportioned it perfectly.

79:29

وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَاهَا

(۲۹) اور اس کی رات کو خوب تاریک کیا اور اس کے دن کے اجالے (یعنی دوپہر) کو پیدا کیا۔

(29) And He darkened its night and brought forth its daylight (i.e., its forenoon).

79:30

وَالْأَرْضَ بَعْدَ ذَٰلِكَ دَحَاهَا

(۳۰) اور زمین کو اس کے سوائے ہموار کیا۔

(30) And after that He spread out the earth.

79:31

أَخْرَجَ مِنْهَا مَاءَهَا وَمَرْعَاهَا

(۳۱) زمین میں سے اس کا پانی بھی نکالا اور (جانوروں کے چرنے کے لیے) سبزی اگائی۔

(31) He brought forth from it its water and its pasture.

79:32

وَالْجِبَالَ أَرْسَاهَا

(۳۲) اور پہاڑوں کو مضبوط بنایا۔

(32) And He anchored the mountains firmly.

79:33

مَتَاعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ

(۳۳) (یہ سب کیوں نے کیا ؟) تمہارے اور تمہارے جانوروں کے فائدہ کے لیے۔

(33) (Why was all this done?) As provision for you and your cattle.

79:34

فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْكُبْرَىٰ

(۳۴) پھر جب بڑی آفت آجائے گی۔

(34) Then when the great overwhelming calamity comes.

79:35

يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْإِنسَانُ مَا سَعَى

(۳۵) جس دن انسان اپنی کی ہوئی ساری کوشش یاد کرے گا۔

(35) On the day when man will remember all that he strove for.

79:36

وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ

(۳۶) اور ہر دیکھنے والے کے سامنے دوزخ ظاہر کردی جائے گی۔

(36) And Hell will be brought into sight for all who can see.

79:37

فَأَمَّا مَن طَغَىٰ

(۳۷) پھر جس نے سرکشی کی۔

(37) Then as for one who transgressed.

79:38

وَآثَرَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا

(۳۸) اور دنیوی زندگی کو (آخرت کی حیات جاودانی پر) ترجیح دی۔

(38) And preferred the worldly life (over the everlasting life of the Hereafter).

79:39

فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَىٰ

(۳۹) تو یقیناً اس کا ٹھکانہ دوزخ ہی ہے۔

(39) Then indeed Hell will be his abode.

79:40

وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَىٰ

(۴۰) اور پھر جو شخص اپنے پروردگار کے دربار میں (جواب دہی کے لیے) کھڑے رہنے سے ڈرے اور اپنے نفس کو خواہشات نفسانی سے روکے۔

(40) And as for the one who feared standing before his Lord (to account for his deeds) and restrained his soul from its desires.

79:41

فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَى

تو یقیناً جنت ہی اس کا ٹھکانہ ہے ۔

Then surely Paradise itself is the abode (for such a one).

79:42

يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا

لوگ تم سے قیامت کے متعلق سوال کرتے ہیں کہ آخر وہ کب آئے گی؟

They ask you about the Hour: when will it come to pass?

79:43

فِيمَ أَنتَ مِن ذِكْرَاهَا

تم کو قیامت کے ذکر سے کیا فائدہ (تمہارا اس سے کیا تعلق ہے)؟

What business do you have with mentioning it (what do you have to do with the precise reckoning of it)?

79:44

إِلَى رَبِّكَ مُنتَهَاهَا

تمہارے رب کی طرف قیامت کی انتہاء ہے ۔

Its ultimate (knowledge) rests with your Lord alone.

79:45

إِنَّمَا أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَاهَا

(اے پیغمبر!) تم صرف ان لوگوں کو ڈرانے والے ہو جو قیامت سے ڈرتے ہیں ۔

(O Prophet!) You are only a warner for those who fear it (the Hour).

79:46

كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَاهَا

گویا یہ لوگ جس دن قیامت دیکھیں گے (تو انہیں ایسا معلوم ہوگا) کہ یہ دنیا میں صرف اتنا عرصہ رہے تھے جتنا زوال سے مغرب تک یا صبح سے زوال تک ۔

On the Day they see it (the Hour), it will seem to them as though they had remained (in this world) no longer than an evening or its forenoon.