24. An-Nūr
النور
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
سُوۡرَۃٌ اَنۡزَلۡنٰہَا وَ فَرَضۡنٰہَا وَ اَنۡزَلۡنَا فِیۡہَاۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لَّعَلَّکُمۡ تَذَکَّرُوۡنَ
(۱) یہ ایک سورت ہے کہ ہم نے اس کو اُتارا ہے اور اس کے احکام کو فرض کیا ہے اور اس میں صاف صاف باتیں اُتاری ہیں تا کہ تم یاد رکھو اور نصیحت پکڑو ۔
This is a surah which We have revealed and which We have made obligatory, and in it We have sent down clear signs — that you may take heed and be admonished.
اَلزَّانِیَۃُ وَ الزَّانِیۡ فَاجۡلِدُوۡا کُلَّ وَاحِدٍ مِّنۡہُمَا مِائَۃَ جَلۡدَۃٍ ۪ وَّ لَا تَاۡخُذۡکُمۡ بِہِمَا رَاۡفَۃٌ فِیۡ دِیۡنِ اللّٰہِ اِنۡ کُنۡتُمۡ تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ ۚ وَ لۡیَشۡہَدۡ عَذَابَہُمَا طَآئِفَۃٌ مِّنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
(۲) بدکار عورت اور بدکار مرد کو ، ان میں سے ہر ایک کو سو سو کوڑے مارو ۔ دین اور احکام الٰہی کے جاری کرنے میں تم کو ترس اور رحم نہ آنا چاہیے اگرتم خدا اور روزِ جزا پر ایمان رکھتے ہو اور مسلمانوں کا ایک گروہ ان کی سزا کے وقت حاضر رہنا چاہیے ۔
The fornicatress and the fornicator — flog each one of them with a hundred lashes. And let no compassion for them seize you in [enforcing] the religion of Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a group of the believers witness their punishment.
اَلزَّانِیۡ لَا یَنۡکِحُ اِلَّا زَانِیَۃً اَوۡ مُشۡرِکَۃً ۫ وَّ الزَّانِیَۃُ لَا یَنۡکِحُہَاۤ اِلَّا زَانٍ اَوۡ مُشۡرِکٌ ۚ وَ حُرِّمَ ذٰلِکَ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
(۳) بدکار مرد، بدکاری نہیں کرتا مگر (اس کے جیسی) بدکار عورت سے اور بدکار عورت سے کوئی بدکاری نہیں کرتا مگر (اس کے جیسا) بدکار مرد، یا مشرک مرد ، اور یہ مومنوں کے لئے ممنوع ہے ۔
The fornicator does not marry except a fornicatress or a polytheist woman, and the fornicatress — none marries her except a fornicator or a polytheist. And that has been forbidden for the believers.
وَ الَّذِیۡنَ یَرۡمُوۡنَ الۡمُحۡصَنٰتِ ثُمَّ لَمۡ یَاۡتُوۡا بِاَرۡبَعَۃِ شُہَدَآءَ فَاجۡلِدُوۡہُمۡ ثَمٰنِیۡنَ جَلۡدَۃً وَّ لَا تَقۡبَلُوۡا لَہُمۡ شَہَادَۃً اَبَدًا ۚ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ
(۴) جو لوگ پاک دامن عورتوں کو بدنام کرتے ہیں (ان کو دشنام دیتے ہیں) اور چار گواہ نہیں لاسکتے (وہ جھوٹے ہیں) ان کو اسّی کوڑے مارو اور ہمیشہ کے لئے ان کی کوئی شہادت نہ قبول کرو ۔ یہی لوگ ہیں بدمعاش ، فاسق ، بے حکم ۔
And those who accuse chaste women [of fornication] and then do not bring four witnesses — flog them eighty lashes and never accept their testimony again. These people are the wicked [fāsiqūn].
اِلَّا الَّذِیۡنَ تَابُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ وَ اَصۡلَحُوۡا ۚ فَاِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ
(۵) مگر جن لوگوں نے اس کے بعد توبہ کرلی اور اپنی اصلاح بھی کرلی تو یقیناً اللہ مغفرت بھی کرتا ہے رحیم بھی ۔
Except those who repent after that and reform themselves — indeed Allah is Most Forgiving, Most Merciful.
وَ الَّذِیۡنَ یَرۡمُوۡنَ اَزۡوَاجَہُمۡ وَ لَمۡ یَکُنۡ لَّہُمۡ شُہَدَآءُ اِلَّاۤ اَنۡفُسُہُمۡ فَشَہَادَۃُ اَحَدِہِمۡ اَرۡبَعُ شَہٰدٰتٍۭ بِاللّٰہِ ۙ اِنَّہٗ لَمِنَ الصّٰدِقِیۡنَ
(۶) جو لوگ اپنی بیویوں پر زنا کی تہمت لگاتے ہیں اور ان کے پاس اس واقعہ کو دیکھنے والا کوئی نہیں ہے تو ایسے شخص کا دیکھنا چار شخصوں کے دیکھنے کے برابر ہے (مگر شہادت میں چار مرتبہ یہ کہنا پڑے گا) خدا کی قسم کہ وہ راست گویوں میں سے ہے ۔
And those who accuse their own wives [of adultery] but have no witnesses except themselves — then the testimony of one of them shall be four testimonies [sworn] by Allah that he is indeed among the truthful.
وَ الۡخَامِسَۃُ اَنَّ لَعۡنَتَ اللّٰہِ عَلَیۡہِ اِنۡ کَانَ مِنَ الۡکٰذِبِیۡنَ
(۷) پانچویں دفعہ کہے کہ اس پر خدا کی لعنت ہو اگر وہ جھوٹ کہتا ہے ۔
And the fifth [testimony] that the curse of Allah be upon him if he is among the liars.
وَ یَدۡرَؤُا عَنۡہَا الۡعَذَابَ اَنۡ تَشۡہَدَ اَرۡبَعَ شَہٰدٰتٍۭ بِاللّٰہِ ۙ اِنَّہٗ لَمِنَ الۡکٰذِبِیۡنَ
(۸) اور اس عورت سے سزا کو وقف کردے گا (ٹال دے گا) خدا کی قسم کے ساتھ چار دفعہ یہ کہنا کہ بے شک یہ جھوٹا ہے ۔
And the punishment shall be warded off from her if she testifies four times by Allah that he is indeed among the liars.
وَ الۡخَامِسَۃَ اَنَّ غَضَبَ اللّٰہِ عَلَیۡہَاۤ اِنۡ کَانَ مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ
(۹) اور پانچویں شہادت یا بیان یوں دے کہ اس (عورت) پر خدا کا غضب ہو اگر یہ (شوہر) سچا ہے ۔
And the fifth [testimony] that the wrath of Allah be upon her if he is among the truthful.
وَ لَوۡ لَا فَضۡلُ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ وَ رَحۡمَتُہٗ وَ اَنَّ اللّٰہَ تَوَّابٌ حَکِیۡمٌ
(۱۰) اگر تم پر اللہ کا فضل و رحم نہ ہوتا اور اللہ توبہ قبول کرنے والا حکیم نہ ہوتا (ایسا نہ ہوتا تو تم کو ذلیل و خوار کردیتا ، رسوا سرِ بازار کردیتا) ۔
And were it not for the grace of Allah upon you and His mercy, and that Allah is Most Accepting of repentance, All-Wise [matters would have been far worse for you].
اِنَّ الَّذِیۡنَ جَآءُوۡ بِالۡاِفۡکِ عُصۡبَۃٌ مِّنۡکُمۡ ؕ لَا تَحۡسَبُوۡہُ شَرًّا لَّکُمۡ ؕ بَلۡ ہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمۡ ؕ لِکُلِّ امۡرِیٍٔ مِّنۡہُمۡ مَّا اکۡتَسَبَ مِنَ الۡاِثۡمِ ۚ وَ الَّذِیۡ تَوَلّٰی کِبۡرَہٗ مِنۡہُمۡ لَہٗ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ
(۱۱) جن لوگوں نے یہ تہمت باندھی ہے (طوفان لایا ہے) وہ تمہارے میں کی ایک جماعت ہے ۔ تم اس کو نہ سمجھو کہ وہ تمہارے لئے شر ہے ، نہیں ! بلکہ وہ تمہارے لئے خیر ہے ۔ ان میں سے ہر شخص کے لئے ہے جو گناہ اس نے کمایا اور جو شخص تم میں سے اس بڑی بات کا مرتکب ہوا ہے (متولی ہوا ہے) اس کے واسطہ ہے عذابِ عظیم ۔
Indeed those who brought the slander [ifk] are a group from among you. Do not consider it evil for you — no, it is good for you. For every one of them is [the guilt of] the sin he has earned, and the one among them who took the lead in it — for him is a mighty punishment.
لَوۡ لَاۤ اِذۡ سَمِعۡتُمُوۡہُ ظَنَّ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتُ بِاَنۡفُسِہِمۡ خَیۡرًا ۚ وَّ قَالُوۡا ہٰذَاۤ اِفۡکٌ مُّبِیۡنٌ
(۱۲) ایسا کیوں نہیں ہوا کہ جب تم نے اس بات کو سنا تو مسلمان مرد اور مسلمان عورتوں نے اپنے لوگوں کے متعلق نیک گمان کیا ہوتا اور یہ کہتے ''یہ صریح جھوٹ ہے (ظاہر طوفان ہے)'' ۔
Why did it not happen that when you heard it, the believing men and believing women thought well of their own [people] and said: 'This is an obvious slander [ifk]'?
لَوۡ لَا جَآءُوۡ عَلَیۡہِ بِاَرۡبَعَۃِ شُہَدَآءَ ۚ فَاِذۡ لَمۡ یَاۡتُوۡا بِالشُّہَدَآءِ فَاُولٰٓئِکَ عِنۡدَ اللّٰہِ ہُمُ الۡکٰذِبُوۡنَ
(۱۳) کیوں یہ لوگ اس پر چار گواہ نہیں لائے ۔ جب وہ چار گواہ نہ لاسکے تو وہ اللہ کے نزدیک جھوٹے ہیں (کذاب ہیں، مفتری ہیں) ۔
Why did they not bring four witnesses for it? Since they did not bring witnesses, they are in Allah's sight the liars themselves.
وَ لَوۡ لَا فَضۡلُ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ وَ رَحۡمَتُہٗ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ لَمَسَّکُمۡ فِیۡ مَاۤ اَفَضۡتُمۡ فِیۡہِ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ
(۱۴) اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی رحمت دنیا و آخرت میں نہ ہوتی تو تم اس چرچا کرنے میں عذابِ عظیم پر نازل ہوتا ۔
And were it not for the grace of Allah upon you and His mercy in this world and the Hereafter, a mighty punishment would have afflicted you for what you plunged into.
اِذۡ تَلَقَّوۡنَہٗ بِاَلۡسِنَتِکُمۡ وَ تَقُوۡلُوۡنَ بِاَفۡوَاہِکُمۡ مَّا لَیۡسَ لَکُمۡ بِہٖ عِلۡمٌ وَّ تَحۡسَبُوۡنَہٗ ہَیِّنًا ۚ وَّ ہُوَ عِنۡدَ اللّٰہِ عَظِیۡمٌ
(۱۵) جب تم لوگ اس طوفان کو اپنی زبانوں پر لاتے اور مونہوں سے کہتے ایسی باتوں کو جن کا تم کو کچھ بھی علم نہیں تم اس کو آسان سمجھتے ہو اور وہ اللہ کے پاس بہت بڑی چیز ہے ۔
When you were taking it up on your tongues and speaking with your mouths that of which you had no knowledge, and you thought it trivial — but it is in Allah's sight a grave matter.
وَ لَوۡ لَاۤ اِذۡ سَمِعۡتُمُوۡہُ قُلۡتُمۡ مَّا یَکُوۡنُ لَنَاۤ اَنۡ نَّتَکَلَّمَ بِہٰذَا ۙ سُبۡحٰنَکَ ہٰذَا بُہۡتَانٌ عَظِیۡمٌ
(۱۶) جب تم نے اس بات کو سنا تو کیوں نہیں کہا ''ہم کو اس بات کا کہنا مناسب نہیں (ہمارے لائق نہیں) ۔ (یا اللہ) تو پاک ہے (معاذ اللہ) یہ تو بہت بڑا بہتان ہے (بڑا افترا ہے)'' ۔
Why, when you heard it, did you not say: 'It is not proper for us to speak of this. Glory be to You [O Allah]! This is a grave slander [buhtān].'
یَعِظُکُمُ اللّٰہُ اَنۡ تَعُوۡدُوۡا لِمِثۡلِہٖۤ اَبَدًا اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ
(۱۷) اللہ تم کو نصیحت کرتا ہے کہ ایسی بات کبھی پھر نہ کہو اگرتم ایمان دار ہو ۔
Allah admonishes you never to repeat anything like this again, if you are [true] believers.
وَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمُ الۡاٰیٰتِ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ
(۱۸) اور اللہ تمہارے لئے اپنی آیتیں بیان فرماتا ہے ۔ وہ علیم بھی ہے حکیم بھی ۔
And Allah makes clear to you His signs. And Allah is All-Knowing, All-Wise.
اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِیۡعَ الۡفَاحِشَۃُ فِی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۙ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ وَ اَنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ
(۱۹) یقیناً جو چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں اس تہمت کی اشاعت ہو ، ان کے لئے دنیا اور آخرت میں المناک عذاب ہے ۔ اللہ علم والا ہے تم بے علم ہو ۔
Indeed those who desire that immorality [fāḥisha] should spread among the believers — for them is a painful punishment in this world and the Hereafter. And Allah knows while you do not know.
وَ لَوۡ لَا فَضۡلُ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ وَ رَحۡمَتُہٗ وَ اَنَّ اللّٰہَ رَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ
(۲۰) اگرتم پر خدا کا فضل اور اس کا رحم نہ ہوتا (نیز اللہ رؤوف و رحیم نہ ہوتا) تو تم پر بھی کسی عذابِ الیم کے عذاب سے بچ نہ جاتا اور بے شک اللہ تعالیٰ رؤوف و رحیم ہے ۔
And were it not for the grace of Allah upon you and His mercy — and that Allah is Most Kind, Most Merciful [you would not have been spared a painful punishment].
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِ ؕ وَ مَنۡ یَّتَّبِعۡ خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِ فَاِنَّہٗ یَاۡمُرُ بِالۡفَحۡشَآءِ وَ الۡمُنۡکَرِ ؕ وَ لَوۡ لَا فَضۡلُ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ وَ رَحۡمَتُہٗ مَا زَکٰی مِنۡکُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ اَبَدًا ۙ وَّ لٰکِنَّ اللّٰہَ یُزَکِّیۡ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ
(۲۱) اے ایمان والو ! شیطان کے قدم پر قدم نہ چلو (اس کی اتباع نہ کرو) اور جو شیطان کے قدم پر قدم چلے گا (اس کی اتباع کرے گا) تو وہ (شیطان) تو وحشت و بے حیائی اور قابل انکار اور بری بات کا حکم دے گا اور اگر تم پر خدا کا فضل اور رحمت نہ ہوتی تو تم میں سے کوئی بھی ایک کبھی پاک (نہ توبہ کرتا، نہ اس کی توبہ قبول ہوتی) مگر خدا جس کو چاہتا ہے پاک صاف کرتا ہے اور اللہ سمیع بھی ہے علیم بھی ہے ۔
O believers! Do not follow the footsteps of Satan. And whoever follows the footsteps of Satan — indeed he commands obscenity and evil. And were it not for the grace of Allah upon you and His mercy, not one of you would ever have been purified [from sin]; but Allah purifies whom He wills. And Allah is All-Hearing, All-Knowing.
وَ لَا یَاۡتَلِ اُولُوا الۡفَضۡلِ مِنۡکُمۡ وَ السَّعَۃِ اَنۡ یُّؤۡتُوۡۤا اُولِی الۡقُرۡبٰی وَ الۡمَسٰکِیۡنَ وَ الۡمُہٰجِرِیۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ۖ وَ لۡیَعۡفُوۡا وَ لۡیَصۡفَحُوۡا ؕ اَلَا تُحِبُّوۡنَ اَنۡ یَّغۡفِرَ اللّٰہُ لَکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ
(۲۲) اور تم میں کے فضل و کرم اور وسعت والوں کو چاہیے کہ قسم نہ کھائیں (کس بات کی؟) قرابت داروں کو ، مسکینوں کو ، خدا کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو کچھ نہ دینے کی ۔ اور ان کو چاہیے کہ عفو کریں ، اعراض کریں ۔ کیا تم یہ نہیں چاہتے کہ اللہ تمہاری مغفرت کرے اور اللہ تو غفور و رحیم ہے ۔
And let not those of virtue and abundance among you swear not to give to the relatives, the poor, and those who emigrated in the path of Allah. Let them pardon and overlook. Do you not love that Allah should forgive you? And Allah is Most Forgiving, Most Merciful.
اِنَّ الَّذِیۡنَ یَرۡمُوۡنَ الۡمُحۡصَنٰتِ الۡغٰفِلٰتِ الۡمُؤۡمِنٰتِ لُعِنُوۡا فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ
(۲۳) جو لوگ طوفان اٹھاتے ہیں پاکدامن ، غافل اور بے خبر ایمان والی عورتوں پر ، ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اور ان کے لئے عذابِ عظیم ہے ۔
Indeed those who slander chaste, unwary, believing women are cursed in this world and the Hereafter, and for them is a mighty punishment.
یَوۡمَ تَشۡہَدُ عَلَیۡہِمۡ اَلۡسِنَتُہُمۡ وَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ اَرۡجُلُہُمۡ بِمَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ
(۲۴) اس دن کا خیال رکھیں کہ ان کی زبانیں ، ان کے ہاتھ ، ان کے پیر ، ان کے خلاف شہادت دیں گے ان اعمال پر کہ وہ کرتے تھے ۔
On the Day when their tongues, their hands, and their feet will bear witness against them as to what they used to do.
یَوۡمَئِذٍ یُّوَفِّیۡہِمُ اللّٰہُ دِیۡنَہُمُ الۡحَقَّ وَ یَعۡلَمُوۡنَ اَنَّ اللّٰہَ ہُوَ الۡحَقُّ الۡمُبِیۡنُ
(۲۵) اس دن اللہ ان کو پوری وافی جزا دے گا اور ان کو معلوم ہوجائے گا کہ اللہ ہی حق ہے ۔ (ظاہر ہے) بیان کرنے والا ہے ۔
On that Day Allah will pay them their due recompense in full, and they shall know that Allah is the evident Truth.
اَلۡخَبِیۡثٰتُ لِلۡخَبِیۡثِیۡنَ وَ الۡخَبِیۡثُوۡنَ لِلۡخَبِیۡثٰتِ ۚ وَ الطَّیِّبٰتُ لِلطَّیِّبِیۡنَ وَ الطَّیِّبُوۡنَ لِلطَّیِّبٰتِ ۚ اُولٰٓئِکَ مُبَرَّءُوۡنَ مِمَّا یَقُوۡلُوۡنَ ۚ لَہُمۡ مَّغۡفِرَۃٌ وَّ رِزۡقٌ کَرِیۡمٌ
(۲۶) خبیث مردوں کے لئے خبیث عورتیں ہیں اور خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لئے ہیں اور اچھی عورتیں اچھے مردوں کے لئے ہیں اور اچھے مرد اچھی عورتوں کے لئے ہیں ۔ یہ لوگ ، وہ (منافق) جو کچھ کہتے ہیں اس سے پاک ہیں ۔ انہیں مغفرت کے لئے اور باکرامت عطایا ہیں ۔
Wicked women are for wicked men, and wicked men are for wicked women. And good women are for good men, and good men are for good women. These [the pure ones] are innocent of what [the slanderers] say. For them is forgiveness and honourable provision.
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَدۡخُلُوۡا بُیُوۡتًا غَیۡرَ بُیُوۡتِکُمۡ حَتّٰی تَسۡتَاۡنِسُوۡا وَ تُسَلِّمُوۡا عَلٰۤی اَہۡلِہَا ؕ ذٰلِکُمۡ خَیۡرٌ لَّکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تَذَکَّرُوۡنَ
(۲۷) اے ایمان والو ! تمہارے گھر کے سوا اور گھروں میں تو پہلے اجازت لے لو اور گھر والوں کو سلام کرو ۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے ۔ شاید کہ تم اس بات کو یاد رکھو ۔
O believers! Do not enter houses other than your own until you have sought permission and greeted their inhabitants with salām. That is better for you — that you may be admonished.
فَاِنۡ لَّمۡ تَجِدُوۡا فِیۡہَاۤ اَحَدًا فَلَا تَدۡخُلُوۡہَا حَتّٰی یُؤۡذَنَ لَکُمۡ ۚ وَ اِنۡ قِیۡلَ لَکُمُ ارۡجِعُوۡا فَارۡجِعُوۡا ہُوَ اَزۡکٰی لَکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ عَلِیۡمٌ
(۲۸) اگرتم گھر میں کسی کو نہ پاؤ ۔ اور جب تم سے کہا جائے ، واپس ہوجاؤ ، تو تم لوٹ جاؤ ۔ یہ تمہارے لئے پاکیزہ بات ہے ۔ اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ خوب جانتا ہے ۔
And if you find no one therein, do not enter until permission is given to you. And if it is said to you: 'Go back,' then go back — it is purer for you. And Allah is All-Knowing of what you do.
لَیۡسَ عَلَیۡکُمۡ جُنَاحٌ اَنۡ تَدۡخُلُوۡا بُیُوۡتًا غَیۡرَ مَسۡکُوۡنَۃٍ فِیۡہَا مَتَاعٌ لَّکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ مَا تُبۡدُوۡنَ وَ مَا تَکۡتُمُوۡنَ
(۲۹) تم پر کوئی گناہ نہیں اگر ایسے گھروں میں داخل ہو جن میں کوئی نہیں ہے اور تمہارا کچھ سازو سامان ہے اور خدا خوب جانتا ہے جو تم ظاہر و باطن کرتے ہو (آشکارا اور پوشیدہ کرتے ہو) ۔
There is no blame on you if you enter uninhabited houses in which there is some provision for you. And Allah knows what you reveal and what you conceal.
قُلۡ لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ یَغُضُّوۡا مِنۡ اَبۡصَارِہِمۡ وَ یَحۡفَظُوۡا فُرُوۡجَہُمۡ ؕ ذٰلِکَ اَزۡکٰی لَہُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا یَصۡنَعُوۡنَ
(۳۰) مسلمانوں سے کہو ! اپنی نگاہ نیچی رکھو اور اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرو ۔ یہ ان کے لئے پاکیزہ تر ہے ۔ اللہ ان کاموں سے باخبر ہے ۔
Say to the believing men that they should lower their gaze and guard their private parts. That is purer for them. Indeed Allah is Aware of what they do.
وَ قُلۡ لِّلۡمُؤۡمِنٰتِ یَغۡضُضۡنَ مِنۡ اَبۡصَارِہِنَّ وَ یَحۡفَظۡنَ فُرُوۡجَہُنَّ وَ لَا یُبۡدِیۡنَ زِیۡنَتَہُنَّ اِلَّا مَا ظَہَرَ مِنۡہَا وَ لۡیَضۡرِبۡنَ بِخُمُرِہِنَّ عَلٰی جُیُوۡبِہِنَّ ۖ وَ لَا یُبۡدِیۡنَ زِیۡنَتَہُنَّ اِلَّا لِبُعُوۡلَتِہِنَّ اَوۡ اٰبَآئِہِنَّ اَوۡ اٰبَآءِ بُعُوۡلَتِہِنَّ اَوۡ اَبۡنَآئِہِنَّ اَوۡ اَبۡنَآءِ بُعُوۡلَتِہِنَّ اَوۡ اِخۡوَانِہِنَّ اَوۡ بَنِیۡۤ اِخۡوَانِہِنَّ اَوۡ بَنِیۡۤ اَخَوٰتِہِنَّ اَوۡ نِسَآئِہِنَّ اَوۡ مَا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُہُنَّ اَوِ التّٰبِعِیۡنَ غَیۡرِ اُولِی الۡاِرۡبَۃِ مِنَ الرِّجَالِ اَوِ الطِّفۡلِ الَّذِیۡنَ لَمۡ یَظۡہَرُوۡا عَلٰی عَوۡرٰتِ النِّسَآءِ ۚ وَ لَا یَضۡرِبۡنَ بِاَرۡجُلِہِنَّ لِیُعۡلَمَ مَا یُخۡفِیۡنَ مِنۡ زِیۡنَتِہِنَّ ؕ وَ تُوۡبُوۡۤا اِلَی اللّٰہِ جَمِیۡعًا اَیُّہَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ
(۳۱) (بغیر!) تم ایماندار عورتوں سے کہو ! اپنی نگاہیں نیچی رکھو ، اپنے ستر کی حفاظت کرو ، اپنے بناؤ سنگار کو ظاہر نہ کرو مگر ان اعضاء کو جو ہمیشہ کھلے رہتے ہوں (تاکہ اُنکا ابہام ظاہر نہ ہو) اور اپنے گریبانوں اور سینوں پر اوڑھنی ڈال لو (تاکہ سینوں کا ابہام ظاہر نہ ہو) اور اپنی زینت اور بناؤ سنگار کو ظاہر نہ کرو مگر اپنے خاوندوں کے لئے ، اپنے باپوں کے لئے ، اپنے سسروں کے لئے ، اپنے بچوں کے لئے ، اپنے سوتیلے بچوں کے لئے یا اپنے بھائیوں کے لئے یا اپنے بھتیجوں کے لئے یا اپنے بھانجوں کے لئے یا اپنی سہیلیوں ، سہیلیوں کے لئے یا اپنے زرخرید غلاموں کے لئے یا ایسے پیروکاروں کے لئے جن کو زنانہ مقاصد سے کوئی غرض نہیں جیسے بچوں کے لئے ان عورتوں کے پردوں سے واقفیت و آگاہی نہ ہو ۔ اور زور زور سے پیر نہ ماریں کہ ان کی چھپی ہوئی زینت ظاہر ہوجائے (یعنی گھنگرو اور پازیب کی آواز مردوں کے کانوں تک نہ پہنچے) اور مسلمانو ! تم سب اللہ کی طرف رجوع کرو تا کہ تم کو بہبودی اور فلاح حاصل ہو ۔
And say to the believing women that they should lower their gaze and guard their private parts, and not display their adornments except what ordinarily appears of them [i.e. what is always uncovered], and let them draw their head-coverings over their bosoms [so that the chest is not exposed]. They should not display their adornments except to their husbands, their fathers, their husbands' fathers, their sons, their husbands' sons, their brothers, their brothers' sons, their sisters' sons, their [Muslim] women, what their right hands possess, male attendants who have no carnal desire, or children who are not yet aware of women's private parts. And they should not strike their feet so as to reveal what they hide of their adornments [i.e. the sound of anklets should not reach strange men's ears]. And turn in repentance to Allah altogether, O believers — that you may prosper.
وَ اَنۡکِحُوا الۡاَیَامٰی مِنۡکُمۡ وَ الصّٰلِحِیۡنَ مِنۡ عِبَادِکُمۡ وَ اِمَآئِکُمۡ ؕ اِنۡ یَّکُوۡنُوۡا فُقَرَآءَ یُغۡنِہِمُ اللّٰہُ مِنۡ فَضۡلِہٖ ؕ وَ اللّٰہُ وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ
(۳۲) تم بے شوہر عورتوں کے نکاح کردو اور نیک اور شائستہ غلاموں اور لونڈیوں کی بھی شادی کردو ۔ اگر وہ فقیر ہیں تو خدا ان کو اپنے فضل سے غنی کردے گا اور اللہ وسیع رحمت اور علیم والا ہے ۔
And marry off the unmarried among you and the righteous among your male and female servants. If they are poor, Allah will enrich them from His bounty. And Allah is All-Encompassing, All-Knowing.
وَ لۡیَسۡتَعۡفِفِ الَّذِیۡنَ لَا یَجِدُوۡنَ نِکَاحًا حَتّٰی یُغۡنِیَہُمُ اللّٰہُ مِنۡ فَضۡلِہٖ ؕ وَ الَّذِیۡنَ یَبۡتَغُوۡنَ الۡکِتٰبَ مِمَّا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُکُمۡ فَکَاتِبُوۡہُمۡ اِنۡ عَلِمۡتُمۡ فِیۡہِمۡ خَیۡرًا ۫ وَّ اٰتُوۡہُمۡ مِّنۡ مَّالِ اللّٰہِ الَّذِیۡۤ اٰتٰىکُمۡ ۚ وَ لَا تُکۡرِہُوۡا فَتَیٰتِکُمۡ عَلَی الۡبِغَآءِ اِنۡ اَرَدۡنَ تَحَصُّنًا لِّتَبۡتَغُوۡا عَرَضَ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ؕ وَ مَنۡ یُّکۡرِہۡہُّنَّ فَاِنَّ اللّٰہَ مِنۡۢ بَعۡدِ اِکۡرَاہِہِنَّ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ
(۳۳) اور عفت و پاکدامنی اختیار کریں وہ لوگ جن کو نکاح کا مقدور نہیں جب تک کہ اللہ ان کو اپنے فضل سے غنی نہ کردے ۔ اور تمہارے غلاموں میں سے جو مکاتب بنا چاہیں ، تو ان کو مکاتب (ان کو کوشش لکھ دو) اور اس مال میں سے جو خدا نے تم کو دیا ہے ان کو دو اور جوان چاکر لڑکیوں کو جو پاک دامن رہنا چاہتی ہیں بدکاری پر مجبور نہ کرو کہ زندگی کے سازوسامان چاہنے کے لئے اور جو ان عورتوں کو مجبور کرے ، تو ان کے مجبور کرنے کے بعد ان پر کوئی گناہ نہیں ۔ اللہ تو غفور و رحیم ہے ۔
And let those who cannot find [the means for] marriage maintain chastity until Allah enriches them from His bounty. And those among your slaves who seek the [maktaba] contract of freedom — draw it up for them if you find in them goodness, and give them from the wealth of Allah which He has given you. And do not compel your slave-girls to prostitution if they desire chastity, seeking the goods of this worldly life. And whoever compels them — then indeed after their compulsion, Allah is Most Forgiving, Most Merciful [toward them].
وَ لَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَیۡکُمۡ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ وَّ مَثَلًا مِّنَ الَّذِیۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلِکُمۡ وَ مَوۡعِظَۃً لِّلۡمُتَّقِیۡنَ
(۳۴) ہم نے تمہاری طرف واضح آیتیں اُتاریں اور ان کی مثالیں بھی دی جو تم سے پہلے کے دین سے گزرے ہیں اور متقیوں کو وعظ و نصیحت کردی ۔
And We have certainly sent down to you clear revelatory verses and examples of those who passed before you, and an admonition for the God-fearing.
اَللّٰہُ نُوۡرُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ مَثَلُ نُوۡرِہٖ کَمِشۡکٰوۃٍ فِیۡہَا مِصۡبَاحٌ ؕ اَلۡمِصۡبَاحُ فِیۡ زُجَاجَۃٍ ؕ اَلزُّجَاجَۃُ کَاَنَّہَا کَوۡکَبٌ دُرِّیٌّ یُّوۡقَدُ مِنۡ شَجَرَۃٍ مُّبٰرَکَۃٍ زَیۡتُوۡنَۃٍ لَّا شَرۡقِیَّۃٍ وَّ لَا غَرۡبِیَّۃٍ ۙ یَّکَادُ زَیۡتُہَا یُضِیۡٓءُ وَ لَوۡ لَمۡ تَمۡسَسۡہُ نَارٌ ؕ نُوۡرٌ عَلٰی نُوۡرٍ ؕ یَہۡدِیۡ اللّٰہُ لِنُوۡرِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ یَضۡرِبُ اللّٰہُ الۡاَمۡثَالَ لِلنَّاسِ ؕ وَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ
(۳۵) اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے ۔ اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے ایک طاقچے میں چراغ ۔ وہ چراغ ایک گلوب میں ہے ، وہ گلوب ایسا شفاف ہے کہ تارے کی طرح چمکتا ہے ، وہ چراغ چمکتا ہے ایک مبارک درخت سے یعنی زیتون کے درخت سے روشن ہے ۔ وہ مشرق میں ہے نہ مغرب میں ۔ قریب ہے کہ وہ تیل خود سے آگ کو لگائے ۔ یہ نور پر نور ہے ۔ اللہ اپنے نور کی طرف رہنمائی کرتا ہے جس کو چاہتا ہے ۔ اللہ لوگوں کو سمجھانے کے لئے مثالیں دے رہا ہے اور اللہ ہر چیز کو معلوم ہے (اور ہر چیز کی حقیقت خدا کو معلوم ہے) ۔
Allah is the Light of the heavens and the earth. The parable of His light is like a niche in which is a lamp; the lamp is within a glass globe; the glass globe is as though it were a brilliant star, kindled from a blessed tree — an olive tree — neither of the East nor of the West, whose oil would almost glow even if no fire touched it — Light upon Light. Allah guides to His light whom He wills. And Allah sets forth parables for mankind. And Allah is Knower of all things.
فِیۡ بُیُوۡتٍ اَذِنَ اللّٰہُ اَنۡ تُرۡفَعَ وَ یُذۡکَرَ فِیۡہَا اسۡمُہٗ ۙ یُسَبِّحُ لَہٗ فِیۡہَا بِالۡغُدُوِّ وَ الۡاٰصَالِ
(۳۶) ان گھروں میں جن کو اللہ نے حکم دیا ہے کہ ان کی تعظیم کی جائے ، ان میں خدا کے نام کا ذکر کیا جاتا ہے ۔ ان میں صبح و شام اللہ کی تسبیح کرتے ہیں ۔
[This light shines] in houses which Allah has permitted to be raised [in honour] and in which His name is mentioned. In them He is glorified morning and evening.
رِجَالٌ ۙ لَّا تُلۡہِیۡہِمۡ تِجَارَۃٌ وَّ لَا بَیۡعٌ عَنۡ ذِکۡرِ اللّٰہِ وَ اِقَامِ الصَّلٰوۃِ وَ اِیۡتَآءِ الزَّکٰوۃِ ۙ یَخَافُوۡنَ یَوۡمًا تَتَقَلَّبُ فِیۡہِ الۡقُلُوۡبُ وَ الۡاَبۡصَارُ
(۳۷) ایسے لوگ جن کو تجارت اور بیع و شری خدا کی یادگاری سے اور نماز کی پابندی سے اور زکوٰۃ دینے سے غافل نہیں بناسکتی ۔ یہ لوگ اس دن سے ڈرتے ہیں جس میں دل اور آنکھیں بے قرار رہیں گی ۔
Men whom neither trade nor commerce diverts from the remembrance of Allah, the performance of prayer, and the giving of zakāt — they fear a Day in which hearts and eyes shall be in turmoil.
لِیَجۡزِیَہُمُ اللّٰہُ اَحۡسَنَ مَا عَمِلُوۡا وَ یَزِیۡدَہُمۡ مِّنۡ فَضۡلِہٖ ؕ وَ اللّٰہُ یَرۡزُقُ مَنۡ یَّشَآءُ بِغَیۡرِ حِسَابٍ
(۳۸) (قیامت کیوں ہوتی ہے) تاکہ اللہ ان کے اعمال کے اچھے سے اچھے جزا دے اور زیادہ کردے اپنے فضل سے ۔ اللہ جس کو چاہتا ہے بے حساب دیتا ہے ۔
So that Allah may reward them for the best of what they did and increase them from His bounty. And Allah provides for whom He wills without reckoning.
وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اَعۡمَالُہُمۡ کَسَرَابٍۭ بِقِیۡعَۃٍ یَّحۡسَبُہُ الظَّمۡاٰنُ مَآءً ؕ حَتّٰۤی اِذَا جَآءَہٗ لَمۡ یَجِدۡہُ شَیۡئًا وَّ
(۳۹) کافروں کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے ریتی کا دھوکہ (سراب) ۔ پیاسا اس کو پانی سمجھتا ہے ۔ قریب ہے جب وہ اس کے پاس پہنچتا ہے تو کچھ بھی نہیں پاتا ۔ وہاں پاتا ہے تو
And those who disbelieve — their deeds are like a mirage in a desert plain. A thirsty one supposes it to be water; when he comes to it he finds it to be nothing, and there he finds [continues on next page]
اَوۡ کَظُلُمٰتٍ فِیۡ بَحۡرٍ لُّجِّیٍّ یَّغۡشٰہُ مَوۡجٌ مِّنۡ فَوۡقِہٖ مَوۡجٌ مِّنۡ فَوۡقِہٖ سَحَابٌ ؕ ظُلُمٰتٌۢ بَعۡضُہَا فَوۡقَ بَعۡضٍ ؕ اِذَاۤ اَخۡرَجَ یَدَہٗ لَمۡ یَکَدۡ یَرٰىہَا ؕ وَ مَنۡ لَّمۡ یَجۡعَلِ اللّٰہُ لَہٗ نُوۡرًا فَمَا لَہٗ مِنۡ نُّوۡرٍ
(۴۰) یا (ان کافروں کے اعمال کی مثال ایسی ہے) سمندر میں گہرے پانیوں میں تاریکیاں ہیں ، موج ہے کہ سمندر پر چھا رہی ہے اور موج پر موج آ رہی ہے ۔ تاریکیاں ہیں کہ تاریکیوں پر چڑھتی ہیں (ظلمت ہے) اس میں ہاتھ بڑھاتا ہے تو نظر نہیں آتا اور جس کو خدا نور نہ دے اس کو کوئی نور نہیں ۔
Or [their deeds are] like layers of darkness in a deep sea, covered by waves upon waves, above which are clouds — darkness upon darkness. When he stretches out his hand he can hardly see it. And whoever Allah does not grant light — for him there is no light at all.
اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ یُسَبِّحُ لَہٗ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ الطَّیۡرُ صٰٓفّٰتٍ ؕ کُلٌّ قَدۡ عَلِمَ صَلَاتَہٗ وَ تَسۡبِیۡحَہٗ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌۢ بِمَا یَفۡعَلُوۡنَ
(۴۱) کیا تمہیں معلوم نہیں کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور صف زدہ پرندے سب خدا کی تسبیح کرتے ہیں ۔ ہر ایک میں سے ہر ایک نے اپنی دعا اور تسبیح کو جانتا ہے اور اللہ کے تمام افعال کا خوب علم رکھتا ہے (دہ جانتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں) ۔
Have you not seen that whoever is in the heavens and the earth glorifies Allah, and the birds [too] with their wings spread out? Each one knows its prayer and its glorification, and Allah is All-Knowing of what they do.
وَ لِلّٰہِ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ اِلَی اللّٰہِ الۡمَصِیۡرُ
(۴۲) اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کی ہے اور اللہ ہی کی طرف سب کو جانا ہے ۔
And to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth. And to Allah is the [final] destination.
اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ یُزۡجِیۡ سَحَابًا ثُمَّ یُؤَلِّفُ بَیۡنَہٗ ثُمَّ یَجۡعَلُہٗ رُکَامًا فَتَرَی الۡوَدۡقَ یَخۡرُجُ مِنۡ خِلٰلِہٖ ۚ وَ یُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ مِنۡ جِبَالٍ فِیۡہَا مِنۡۢ بَرَدٍ فَیُصِیۡبُ بِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ
(۴۳) کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ ابر کو روانہ کرتا ہے اور اس کے حصوں کو آپس میں ملاتا ہے ۔ پھر اسی کو گٹھنگشور گٹھا بنادیتا ہے (اور ڈل بادل بنادیتا ہے) تو دیکھتا ہے کہ اس کے درمیان سے بارش نکلتی ہے اور آسمان سے پہاڑوں کی طرف اولے اُتارتا ہے اور پھر جس کو چاہتا ہے اسی طرف پہنچاتا ہے ،
Have you not seen that Allah drives clouds, then joins them together, then makes them into a mass — and you see rain coming out from between them? And He sends down from the sky [clouds like] mountains, within them hail, and He strikes with it whom He wills
یُقَلِّبُ اللّٰہُ الَّیۡلَ وَ النَّہَارَ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَعِبۡرَۃً لِّاُولِی الۡاَبۡصَارِ
(۴۴) اللہ رات دن کو بدلتا رہتا ہے ۔ اس میں بصیرت والوں کے لئے نصیحت ہے ۔
Allah alternates the night and the day. Indeed in that is a lesson for those possessing insight.
وَ اللّٰہُ خَلَقَ کُلَّ دَآبَّۃٍ مِّنۡ مَّآءٍ ۚ فَمِنۡہُمۡ مَّنۡ یَّمۡشِیۡ عَلٰی بَطۡنِہٖ ۚ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ یَّمۡشِیۡ عَلٰی رِجۡلَیۡنِ ۚ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ یَّمۡشِیۡ عَلٰۤی اَرۡبَعٍ ؕ یَخۡلُقُ اللّٰہُ مَا یَشَآءُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ
(۴۵) اللہ نے ہر ایک جاندار کو پانی سے پیدا کیا ۔ ان میں سے بعض پیٹ کے بل رینگتے ہیں اور بعض دو پیر پر چلتے ہیں اور بعض چار پاؤں پر چلتے ہیں ۔ خدا جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ۔ اللہ ہر شے پر قادر ہے (جو چاہتا ہے کرتا ہے) ۔
And Allah has created every creature from water. Among them are those that crawl on their bellies, and among them are those that walk on two legs, and among them are those that walk on four. Allah creates what He wills. Indeed Allah is over all things Powerful.
لَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ ؕ وَ اللّٰہُ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ
(۴۶) ہم نے سمجھانے والے دلائل کو اُتارا ہے (بیان کردیا ہے) اور اللہ جس کو چاہتا ہے راہِ راست کی ہدایت کرتا ہے ۔
We have certainly sent down revelatory signs that make [the truth] clear. And Allah guides whom He wills to a straight path.
وَ یَقُوۡلُوۡنَ اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَ بِالرَّسُوۡلِ وَ اَطَعۡنَا ثُمَّ یَتَوَلّٰی فَرِیۡقٌ مِّنۡہُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ ؕ وَ مَاۤ اُولٰٓئِکَ بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ
(۴۷) اور لوگ کہتے ہیں ہم خدا پر اور (اس کے) رسول پر (اس کے) ایمان رکھتے ہیں اور اطاعت کرتے ہیں ۔ پھر اس کے بعد ان میں سے بعض پلٹ جاتے ہیں (روگرداں ہوجاتے ہیں) ۔ یہ (ان کو ایمان سے کوئی سروکار نہیں) یہ ایمان دار نہیں ۔
And they say: 'We believe in Allah and the Messenger and we obey.' Then a party of them turns away after that — these are not believers at all.
وَ اِذَا دُعُوۡۤا اِلَی اللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ لِیَحۡکُمَ بَیۡنَہُمۡ اِذَا فَرِیۡقٌ مِّنۡہُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ
(۴۸) اور جب اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلائے جاتے ہیں کہ رسول ان میں فیصلہ کرے (مناسب حکم دے) تو ان میں ایک فرقہ اعراض کرتا ہے (پہلو تہی کرتا ہے) ۔
And when they are called to Allah and His Messenger so that he may judge between them, a party of them turns away.
وَ اِنۡ یَّکُنۡ لَّہُمُ الۡحَقُّ یَاۡتُوۡۤا اِلَیۡہِ مُذۡعِنِیۡنَ
(۴۹) اور اگر ان کا حق کچھ نکلتا ہے تو ان کے پاس فرمانبرداری کے ساتھ اطاعت کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں ۔
But if the right is on their side, they come to him in full submission.
اَفِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ مَّرَضٌ اَمِ ارۡتَابُوۡۤا اَمۡ یَخَافُوۡنَ اَنۡ یَّحِیۡفَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ وَ رَسُوۡلُہٗ ؕ بَلۡ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ
(۵۰) کیا ان کے دلوں میں مرض ہے یا شک و ریب ہے؟ یا کیا اس بات سے ڈرتے ہیں کہ خدا اور رسول ان پر ظلم کریں گے (خدا و رسول نہیں) بلکہ یہی ظالم ہیں ۔
Is there a disease in their hearts? Or do they harbour doubt? Or do they fear that Allah and His Messenger will be unjust to them? [No,] rather these very people are the wrongdoers.
اِنَّمَا کَانَ قَوۡلَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اِذَا دُعُوۡۤا اِلَی اللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ لِیَحۡکُمَ بَیۡنَہُمۡ اَنۡ یَّقُوۡلُوۡا سَمِعۡنَا وَ اَطَعۡنَا ؕ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ
(۵۱) جب مسلمان لوگ خدا اور رسول کی طرف بلائے جاتے ہیں کہ ان کے درمیان انصاف کے حکم میں فیصلہ کا ، تو ان کا قول یہ ہے (اور وہ یہ عرض کرتے ہیں) ہم نے سنا اور اطاعت کی اور یہی لوگ ہیں فلاح پانے والے کامیاب ۔
The response of the believers, when called to Allah and His Messenger so that he may judge between them, is only that they say: 'We hear and we obey.' And these are the ones who will prosper and succeed.
وَ مَنۡ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ یَخۡشَ اللّٰہَ وَ یَتَّقۡہِ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡفَآئِزُوۡنَ
(۵۲) اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں ، اللہ سے ڈرتے ہیں ، اور اس کی مخالفت سے بچتے ہیں تو وہی ہیں مراد پانے والے ۔
And whoever obeys Allah and His Messenger, and fears Allah and is wary of Him — these are the ones who shall attain their goal.
وَ اَقۡسَمُوۡا بِاللّٰہِ جَہۡدَ اَیۡمَانِہِمۡ لَئِنۡ اَمَرۡتَہُمۡ لَیَخۡرُجُنَّ ؕ قُلۡ لَّا تُقۡسِمُوۡا ۚ طَاعَۃٌ مَّعۡرُوۡفَۃٌ ؕ اِنَّ اللّٰہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ
(۵۳) اور لوگ اللہ کی بڑی زوردار قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر تم ان کو حکم دوگے تو وہ ضرور نکل کھڑے ہوں گے ۔ تم کہو تم قسمیں نہ کھاؤ ۔ فرماں برداری حقیقت میں معلوم ہے ۔ بے شک اللہ تمہارے اعمال سے باخبر ہے ۔
And they swear by Allah the most solemn oaths that if you command them they will certainly go forth. Say: 'Do not swear.' Obedience that is proper [is what is required]. Indeed Allah is Aware of what you do.
قُلۡ اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ ۚ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّمَا عَلَیۡہِ مَا حُمِّلَ وَ عَلَیۡکُمۡ مَّا حُمِّلۡتُمۡ ؕ وَ اِنۡ تُطِیۡعُوۡہُ
(۵۴) تم کہو ۔ لوگو ! اللہ کی اطاعت کرو اور (اس کے) رسول کی بھی ۔ پھر اگرتم (نہ مانو) روگردانی کرو (نہ مانو) تو ان پر جو بار ڈالا گیا ہے اور تمہارے اوپر جو بار ڈالا گیا ہے اور اگر تم اطاعت حاصل کرلیتے ہو تو
Say: 'Obey Allah and obey the Messenger.' But if you turn away — then upon him is only what he was burdened with, and upon you is what you were burdened with. And if you obey him [continues on next page]
وَعَدَ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمۡ وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَیَسۡتَخۡلِفَنَّہُمۡ فِی الۡاَرۡضِ کَمَا اسۡتَخۡلَفَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ وَ لَیُمَکِّنَنَّ لَہُمۡ دِیۡنَہُمُ الَّذِیۡ ارۡتَضٰی لَہُمۡ وَ لَیُبَدِّلَنَّہُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ خَوۡفِہِمۡ اَمۡنًا ؕ یَعۡبُدُوۡنَنِیۡ لَا یُشۡرِکُوۡنَ بِیۡ شَیۡئًا ؕ وَ مَنۡ کَفَرَ بَعۡدَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ
(۵۵) خدا نے وعدہ کیا ہے ان لوگوں سے جو تم میں سے ایمان رکھتے ہیں اور عمل صالح کرتے ہیں کہ ان کا ان کو زمین کا حاکم بنادے گا جس طرح کہ ان سے پہلے لوگوں کو حاکم بنایا تھا اور اس دین کو ان کے لئے مستوار اور مضبوط کردے گا جو اس نے ان کے لئے پسند کیا ہے اور ان کے لئے ان کے خوف کو امن سے بدل دے گا ۔ میری ہی بندگی (بشرطیکہ دہ) کریں ، کسی کو میرا شریک نہ بنائیں اور جس نے اس کے بعد کفر کیا (ناشکری کی) تو وہی لوگ ہیں فاسق بدکار ۔
Allah has promised those who believe among you and do righteous deeds that He will certainly grant them succession [khilāfa] in the earth, just as He granted succession to those before them, and that He will surely establish for them their religion which He has approved for them, and that He will certainly change their [state of] fear to security — they worship Me, associating nothing with Me. And whoever disbelieves [shows ingratitude] after that — these are the wicked [fāsiqūn].
وَ اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَ اَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ لَعَلَّکُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ
(۵۶) اور تم نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم مستحقِ رحم ہو ۔
And establish prayer and give zakāt and obey the Messenger — that you may be shown mercy.
لَا تَحۡسَبَنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مُعۡجِزِیۡنَ فِی الۡاَرۡضِ ۚ وَ مَاۡوٰىہُمُ النَّارُ ؕ وَ لَبِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ
(۵۷) ان کافروں کو خیال نہ کرو کہ زمین میں (کہیں باگ کر) وہ عاجز کردیں گے ۔ ہم کو عاجز کردیں اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور یہ کیا ہی بُرا انجام ہے ۔
Do not think that the disbelievers can escape [Allah] in the land. Their abode is the Fire — and what a wretched destination it is.
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لِیَسۡتَاۡذِنۡکُمُ الَّذِیۡنَ مَلَکَتۡ اَیۡمَانُکُمۡ وَ الَّذِیۡنَ لَمۡ یَبۡلُغُوا الۡحُلُمَ مِنۡکُمۡ ثَلٰثَ مَرّٰتٍ ؕ مِنۡ قَبۡلِ صَلٰوۃِ الۡفَجۡرِ وَ حِیۡنَ تَضَعُوۡنَ ثِیَابَکُمۡ مِّنَ الظَّہِیۡرَۃِ وَ مِنۡۢ بَعۡدِ صَلٰوۃِ الۡعِشَآءِ ؕ
(۵۸) اے مسلمانو ! غلاموں اور بچوں کو چاہیے کہ ان تین وقتوں میں تم سے اجازت لے کر آئیں (گھر میں) داخل ہوں ۔ صبح کی نماز سے پہلے ، اور ظہر کے وقت جب تم کپڑے اُتارتے ہو اور عشاء کی نماز کے بعد ، ان تین اوقات پردے اور خلوت کے وقت ہیں ۔ ان
O believers! Let those whom your right hands possess and those of you who have not yet reached puberty ask permission [before entering your rooms] at three times: before the Fajr prayer, at midday when you put aside your clothes, and after the 'Ishā' prayer. These three are times of privacy for you [continues on next page]
وَ اِذَا بَلَغَ الۡاَطۡفَالُ مِنۡکُمُ الۡحُلُمَ فَلۡیَسۡتَاۡذِنُوۡا کَمَا اسۡتَاۡذَنَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمۡ اٰیٰتِہٖ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ
(۵۹) اور جب تم میں کے نابالغ بچے جوانی کو پہنچ جائیں تو انہیں چاہیے کہ اذن اور اجازت حاصل کریں جیسے ان سے پہلے لوگ اجازت لیتے تھے ۔ ایسے ہی اللہ صاف صاف اپنے احکام کو بیان کرتا ہے تم سے اور اللہ علیم بھی ہے اور حکیم بھی ۔
And when the children among you reach puberty, they should seek permission as those before them sought it. Thus Allah makes clear to you His signs. And Allah is All-Knowing, All-Wise.
وَ الۡقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَآءِ الّٰتِیۡ لَا یَرۡجُوۡنَ نِکَاحًا فَلَیۡسَ عَلَیۡہِنَّ جُنَاحٌ اَنۡ یَّضَعۡنَ ثِیَابَہُنَّ غَیۡرَ مُتَبَرِّجٰتٍۭ بِزِیۡنَۃٍ ؕ وَ اَنۡ یَّسۡتَعۡفِفۡنَ خَیۡرٌ لَّہُنَّ ؕ وَ اللّٰہُ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ
(۶۰) اور وہ خانہ نشین عورتیں جن کو نکاح کی لوگ امید نہیں رکھتے (یعنی شادی کرنے کے قابل نہیں) ۔ تو ان پر کوئی گناہ نہیں ۔ اگر وہ اپنے کپڑے اُتار رکھیں (منہ پر سے برقع اٹھا دیں) یہ نہیں کہ دکھاتی ڈھکاتی اپنی زینت اور بناؤ سنگار کو ۔ اگر اس سے بھی پرہیز کریں اور احتیاط کریں تو ان کے لئے بہتر ہے اور اللہ سمیع و علیم ہے ۔
And the elderly women who have no hope of marriage — there is no blame on them if they set aside their [outer] garments, without making a display of their adornments. But that they abstain [from even that] is better for them. And Allah is All-Hearing, All-Knowing.
لَیۡسَ عَلَی الۡاَعۡمٰی حَرَجٌ وَّ لَا عَلَی الۡاَعۡرَجِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلَی الۡمَرِیۡضِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلٰۤی اَنۡفُسِکُمۡ اَنۡ تَاۡکُلُوۡا مِنۡۢ بُیُوۡتِکُمۡ اَوۡ بُیُوۡتِ اٰبَآئِکُمۡ اَوۡ
(۶۱) اندھے کے لئے کوئی مضائقہ نہیں اور نہ لنگڑے پر کوئی مضائقہ ہے اور نہ مریض پر کوئی مضائقہ ہے اور نہ خودتم پر کہ کھالو اپنے گھروں سے یا اپنے باپ کے گھروں سے یا اپنی ماں کے گھروں سے یا اپنے بھائی کے گھروں سے یا
There is no blame on the blind, nor on the lame, nor on the sick, nor on yourselves [if] you eat from your own homes, or your fathers' homes, or your mothers' homes, or [continues on next page]
اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ اِذَا کَانُوۡا مَعَہٗ عَلٰۤی اَمۡرٍ جَامِعٍ لَّمۡ یَذۡہَبُوۡا حَتّٰی یَسۡتَاۡذِنُوۡہُ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَسۡتَاۡذِنُوۡنَکَ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ ۚ فَاِذَا اسۡتَاۡذَنُوۡکَ لِبَعۡضِ شَاۡنِہِمۡ فَاۡذَنۡ لِّمَنۡ شِئۡتَ مِنۡہُمۡ وَ اسۡتَغۡفِرۡ لَہُمُ اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ
(۶۲) ایماندار اور مسلمان تو وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں اور جب جمع ہونے کی ضرورت ہے اس کے (رسول کے) کام کے لئے تو ان کے پاس رہتے ہیں اور وہ اجازت دیئے بغیر نہیں جاتے ۔ جو لوگ تم سے اذن حاصل کرتے ہیں وہ لوگ ایمان رکھنے والے ہیں اللہ اور اس کے رسول کو (نبیؐ سے) ۔ پھر جب تم سے اپنے کسی کام کے لئے اجازت طلب کریں تو ان میں سے جس کو چاہو اجازت دو اور ان کے لئے اللہ سے دعائے مغفرت بھی کرو ۔ کیوں کہ اللہ غفور و رحیم ہے ۔
The true believers are only those who believe in Allah and His Messenger, and when they are with him on a collective matter, they do not depart until they have sought his permission. Those who ask your permission — these are the ones who truly believe in Allah and His Messenger. So when they ask your permission for some affair of theirs, give permission to whom you will among them and seek forgiveness for them from Allah. Indeed Allah is Most Forgiving, Most Merciful.
لَا تَجۡعَلُوۡا دُعَآءَ الرَّسُوۡلِ بَیۡنَکُمۡ کَدُعَآءِ بَعۡضِکُمۡ بَعۡضًا ؕ قَدۡ یَعۡلَمُ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ یَتَسَلَّلُوۡنَ مِنۡکُمۡ لِوَاذًا ؕ فَلۡیَحۡذَرِ الَّذِیۡنَ یُخَالِفُوۡنَ عَنۡ اَمۡرِہٖ اَنۡ تُصِیۡبَہُمۡ فِتۡنَۃٌ اَوۡ یُصِیۡبَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ
(۶۳) تم لوگ اپنے درمیان پیغمبر کو ایسا بُلاؤ نہ اور نہ پکارو جیسا کہ تم میں سے بعض کو بعض پکارتے ہیں ۔ اللہ کو خوب علم ہے ان لوگوں کا جو آنکھ بچا کر کھسکتے اور چل دیتے ہیں ۔ پھر جو لوگ پیغمبر کے حکم کے خلاف کرتے ہیں انہیں ڈرنا چاہیے کہ ان پر کوئی فتنہ آجائے یا ان پر المناک عذاب آجائے ۔
Do not make the calling of the Messenger among you [a casual thing] like your calling to one another. Allah knows well those of you who slip away furtively. So let those who oppose his command beware, lest a trial befall them or a painful punishment afflict them.
اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ قَدۡ یَعۡلَمُ مَاۤ اَنۡتُمۡ عَلَیۡہِ ۚ وَ یَوۡمَ یُرۡجَعُوۡنَ اِلَیۡہِ فَیُنَبِّئُہُمۡ بِمَا عَمِلُوۡا ؕ وَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ
(۶۴) ہاں ! اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ وہ خوب جانتا ہے جو تم پر ہے ۔ اور وہ خیال رکھو دن جب وہ لوگ دربارِ الٰہی میں حاضر ہوں گے تو پھر وہ انہیں ان کے تمام اعمال کو بتادے گا (ایک ایک کی خبر دے گا) اور اللہ تو سب کچھ جانتا ہے ۔
Indeed to Allah belongs whatever is in the heavens and the earth. He knows well what state you are upon. And [remember] the Day when they shall be returned to Him, and He will inform them of what they did. And Allah is Knower of all things.