36. Yā-Sīn
يس
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يس
(۱) یٰسٓ ۔ حقیقی معنی اللہ اور رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔
(1) Yā-Sīn. The true meaning is best known to Allah and His Messenger.
وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ
(۲) (اے سرور عالم !) (اگر کوئی غور کرے تو خود یہ) پُرحکمت قرآن (محمد رسول اللہ کی پیغمبری پر) شہادت دیتا ہے۔
(2) (O Master of the world!) (If one reflects, this very) wise Qurʾān itself bears witness (to the prophethood of Muḥammad the Messenger of Allah).
إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ
(۳) یقیناً تم پیغمبروں میں کے ہو۔
(3) Indeed you are among the messengers.
عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ
(۴) راہ راست پر ہو (صراط مستقیم پر رہو)۔
(4) Upon the straight path (remain on the straight path).
تَنْزِيلَ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ
(۵) (اس کو اللہ نے اُتارا ہے) یہ اُتارا ہوا ہے با عزت و بارحمت کا۔
(5) (Allah has sent this down) — it is a revelation from the Almighty, the Most Merciful.
لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَا أُنْذِرَ آبَاؤُهُمْ فَهُمْ غَافِلُونَ
(٦) ہم نے قرآن اس لیے بھیجا کہ تم ایسی قوم کو ڈراؤ جس کے باپ داادا بھی نہیں ڈرائے گئے تھے لہذا وہ غافل ہیں (بے خبر ہیں)۔
(6) We have sent the Qurʾān so that you may warn a people whose forefathers were not warned — thus they are heedless (unaware).
لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلَى أَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
(۷) یقیناً ان کے اکثر لوگوں پر خدا کا فرمودہ (اس کا کہنا) ہوکر رہا ۔ لہذا وہ ایمان نہیں لاتے۔
(7) Indeed the word has been fulfilled against most of them, so they do not believe.
إِنَّا جَعَلْنَا فِي أَعْنَاقِهِمْ أَغْلَالًا فَهِيَ إِلَى الْأَذْقَانِ فَهُمْ مُقْمَحُونَ
(۸) ہم نے ان کے گلوں میں طوق ڈالے ہیں اور وہ طوق ان کی ٹھوڑیوں تک ہیں اور وہ گردن اُٹھائے ہی رہتے ہیں۔
(8) We have placed iron collars around their necks reaching up to their chins, so their heads are forced upward.
وَجَعَلْنَا مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَأَغْشَيْنَاهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ
(۹) اور ہم نے ان کے سامنے سے بھی دیوار بنادی اور پیچھے بھی ۔ پھر ہر طرف سے گھیرلیا اب ان کو راہ نجات نظر نہیں آتی۔
(9) And We have placed a barrier before them and a barrier behind them, and We have covered them so they cannot see (the way to salvation).
وَسَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
(۱۰) اور انہیں ڈرانا نہ ڈرانا دونوں برابر ہیں ۔ یہ (بھی) ایمان نہ لائیں گے۔
(10) And it is the same for them whether you warn them or you do not warn them — they will not believe.
إِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَخَشِيَ الرَّحْمَنَ بِالْغَيْبِ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ
(۱۱) تم اسی شخص کو نصیحت کرسکتے ہو جو قرآن کی اتباع کرتا ہے اور بے دیکھے خدائے رحمٰن سے ڈرتا ہے پس ایسے شخص کو مغفرت اور باکرامت اجر کی بشارت (اور مبارک باد) دے دو۔
(11) You can only warn one who follows the Reminder and fears the Most Merciful unseen. So give such a person the glad tidings of forgiveness and a noble reward (and felicitations).
إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي الْمَوْتَى وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ فِي إِمَامٍ مُبِينٍ
(۱۲) ہم مُردوں کو زندہ کریں گے اور ان کے گزشتہ کاموں کو اور آثار کو لکھ رکھیں گے اور ہم ہر شئے کو لوح محفوظ میں محفوظ کررکھا ہے۔
(12) We will bring the dead back to life, and We record what they have sent ahead and their traces. And every thing — We have enumerated it in a clear record (the Preserved Tablet).
وَاضْرِبْ لَهُمْ مَثَلًا أَصْحَابَ الْقَرْيَةِ إِذْ جَاءَهَا الْمُرْسَلُونَ
(۱۳) اور ان کے سامنے مثلاً (اطلاکیہ) والوں کا حال بیان کرو جب کہ ان کے پاس پیغمبر آئے۔
(13) And set forth for them an example: the people of the town (Antioch) — when the messengers came to them.
إِذْ أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمُ اثْنَيْنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوا إِنَّا إِلَيْكُمْ مُرْسَلُونَ
(۱۴) جب ہم نے ان کے پاس (پہلی دفعہ) دو شخص بھیجے اور انہوں نے (اطلاکیہ دالوں نے) ان کو نہ مانا تھا ۔ پھر ہم نے ایک تیسرے فرستادہ سے زور ڈالا اور ان سب نے کہا کہ یقیناً ہم تمہاری طرف فرستادہ بھیجے ہوئے ہیں۔
(14) When We sent to them two (messengers), and they rejected both of them. Then We reinforced them with a third, and they all said: 'Indeed, we are messengers sent to you.'
قَالُوا مَا أَنْتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُنَا وَمَا أَنْزَلَ الرَّحْمَنُ مِنْ شَيْءٍ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا تَكْذِبُونَ
(۱۵) انہوں نے کہا ۔ تم تو ہمارے جیسے آدمی ہو اور اللہ رحمٰن نے کچھ بھی نہیں اُتارا ۔ تم بڑا جھوٹ بولتے ہو۔
(15) They said: 'You are nothing but human beings like us, and the Most Merciful has not revealed a thing. You are only lying.'
قَالُوا رَبُّنَا يَعْلَمُ إِنَّا إِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُونَ
(۱٦) انہوں نے (فرستادوں نے) کہا ہمارا رب (اللہ) خوب جانتا ہے کہ بے شک ہم تمہاری طرف فرستادہ ہیں ، بھیجے ہوئے ہیں۔
(16) They (the messengers) said: 'Our Lord (Allah) well knows that indeed we are sent as messengers to you.'
وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ
(۱۷) اور ہمارے ذمے تو صرف واضح پیغام پہنچادینا ہے (ہمارا فرض صرف تبلیغ ہے)۔
(17) And our obligation is nothing but to deliver the clear message (our duty is only to convey).
قَالُوا إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ لَئِنْ لَمْ تَنْتَهُوا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُمْ مِنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ
(۱۸) انہوں نے (اطلاکیہ دالوں نے) کہا ہم تم کو منحوس سمجھتے ہیں ۔ اگر تم باز نہ آگے تو ہم تم کو ضرور سنگسار کریں گے اور ہماری طرف سے تم کو سخت تکلیف پہنچے گی۔
(18) They (the people of Antioch) said: 'We consider you an ill omen. If you do not desist, we will certainly stone you, and a painful punishment from us will certainly befall you.'
قَالُوا طَائِرُكُمْ مَعَكُمْ أَئِنْ ذُكِّرْتُمْ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ مُسْرِفُونَ
(۱۹) فرستاوں نے کہا ۔ تمہاری نحوست خُود تمہارے پاس رکھو (نحوس تو تم ہی ہو) ۔ اگر تم کو نصیحت کی جائے (تو تم یہ کہتے ہو) ۔ بلکہ تم حد سے بالکل ہو (یعنی بے حد ہو)۔
(19) The messengers said: 'Your ill omen is with you (you yourselves are the ill-omened ones). Is this because you are reminded? Rather, you are a people who are extravagant (transgressing all limits).'
وَجَاءَ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعَى قَالَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِينَ
(۲۰) اور شہر (اطلاکیہ) کے کسی دُور مقام سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا ۔ کہا لوگو ! پیغمبروں کا کہنا (ان کی اتباع کرو)۔
(20) And from the farthest part of the city a man came running. He said: 'O my people! Follow the messengers (follow their guidance).'
اتَّبِعُوا مَنْ لَا يَسْأَلُكُمْ أَجْرًا وَهُمْ مُهْتَدُونَ
(۲۱) تم ان لوگوں کی اتباع کرو جو تم سے کچھ اجرت کا سوال نہیں کرتے اور وہی ہدایت یافتہ ہیں۔
(21) Follow those who ask no reward of you and who are rightly guided.
وَمَالِيَ لَا أَعْبُدُ الَّذِي فَطَرَنِي وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
(۲۲) اور (لوگو !) مجھے کیا ہوا کہ میں (اپنے خدا کی) عبادت نہ کروں اس کی جس نے مجھ کو پیدا کیا ، اور پھر اُسی کی طرف واپس جانا ہے۔
(22) And (O people!) what is the matter with me that I should not worship the One who created me, and to whom you will all return?
أَأَتَّخِذُ مِنْ دُونِهِ آلِهَةً إِنْ يُرِدْنِ الرَّحْمَنُ بِضُرٍّ لَا تُغْنِ عَنِّي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا وَلَا يُنْقِذُونِ
(۲۳) کیا میں خدا کو چھوڑ کر دوسروں کو معبود مان لوں ۔ جب کہ خدائے رحمٰن (بڑا ہی مہربان ہے) مجھے کوئی تکلیف پہنچانا چاہے تو ان کی یعنی غیر خدا کی سفارش میرے لیے کچھ کام نہ آئے (اور نہ میری آئی بلادے) اور مجھ کو اس سے چھڑائے۔
(23) Should I take gods besides Him? If the Most Merciful (who is so compassionate) intends any harm for me, their intercession — i.e., of those other than God — will avail me nothing (nor will anyone rescue me from it) and they cannot save me.
إِنِّي إِذًا لَفِي ضَلَالٍ مُبِينٍ
(۲۴) ایسا کروں تو ، میں میں سریح ضلالت و گمراہی میں جا پڑوں گا۔
(24) If I did such a thing, I would then be in clear error and misguidance.
إِنِّي آمَنْتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُونِ
(۲۵) (لوگو !) میں تمہارے پروردگار پر ایمان لایا ہوں ! میری اس نصیحت کو خوب سُن رکھو !
(25) (O people!) I have believed in your Lord! Listen well to this counsel of mine!
قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ قَالَ يَا لَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُونَ
(۲٦) (اس ایمان والے سے) کہا جائے گا کہ جنت میں داخل ہو اور وہ کہے گا کاش میری قوم جان لیتی ، (میرے لوگ جان لیتے)۔
(26) (To this believer) it will be said: 'Enter Paradise.' And he will say: 'Would that my people knew (would that my people understood)!'
بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ
(۲۷) (کاش یہ لوگ جانتے) کہ میرے پروردگار نے کیسی مغفرت کی (بخش دیا ، اپنے دامن رحمت میں چھپالیا) اور مجھے معزز و مکرم لوگوں میں شامل کرلیا۔
(27) (Would that they knew) how my Lord has granted me forgiveness (forgiven me and wrapped me in His mercy) and placed me among the honoured ones.
وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَى قَوْمِهِ مِنْ بَعْدِهِ مِنْ جُنْدٍ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا كُنَّا مُنْزِلِينَ
(۲۸) ہم نے اس کی قوم پر اس کے (مرنے کے) بعد نہ آسمان سے کوئی لشکر بھیجانے کی ضرورت اس کی ضرورت ہی نہیں تھی۔
(28) And We did not send down upon his people after him any army from heaven, nor were We to send one — there was no need for that.
إِنْ كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً فَإِذَا هُمْ خَامِدُونَ
(۲۹) (ان ظالموں کی سزا کے لیے) ایک سخت آواز ہوئی کہ وہ سب کے سب ٹھنڈے ہو کر رہ گئے (یعنی مر گئے)۔
(29) (For the punishment of those wrongdoers) there was but a single mighty blast, and instantly they became cold and still (that is, they died).
يَا حَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ
(۳۰) لوگو ! (کیا افسوس کی بات ہے) کیا حسرت ناک حالت ہے ! ان بندوں کی ، کہ ان کے پاس کبھی رسول نہیں آیا ، جس سے انہوں نے استہزاء نہ کی ہو۔
(30) Alas for those servants! There has never come a messenger to them but they used to mock him.
أَلَمْ يَرَوْا كَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِنَ الْقُرُونِ أَنَّهُمْ إِلَيْهِمْ لَا يَرْجِعُونَ
(۳۱) کیا ان لوگوں نے اس بات پر غور نہیں کیا ، کہ ہم نے (بہت سے گروہوں قرنہا قرن آدمیوں کو) پہلے سے گروہ کو (یعنی بہت سی قرنہا قرن آدمیوں کو ان سے پہلے) ہلاک و برباد کردیا ۔ جو پھر ان کی طرف دنیا میں لوٹ کرنہ آئیں گے۔
(31) Did they not see how many generations We destroyed before them, who will never return to them in this world?
وَإِنْ كُلٌّ لَمَّا جَمِيعٌ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ
(۳۲) اور ان لوگوں میں سے کوئی ایسا نہیں ہے مگر تمام ہمارے پاس حاضر کیے جائیں گے۔
(32) And indeed all of them — everyone — will be brought before Us.
وَآيَةٌ لَهُمُ الْأَرْضُ الْمَيْتَةُ أَحْيَيْنَاهَا وَأَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ يَأْكُلُونَ
(۳۳) ایک نشانی اُن لوگوں کے لیے ، افتادہ زمین کی ہے کہ ہم نے اس کو زندہ اور تازہ کردیا اور اس میں سے غلہ ، اناج نکالا ، کہ لوگ اس کو کھاتے ہیں۔
(33) And a sign for them is the dead earth — We revived it and brought forth from it grain, and from it they eat.
وَجَعَلْنَا فِيهَا جَنَّاتٍ مِنْ نَخِيلٍ وَأَعْنَابٍ وَفَجَّرْنَا فِيهَا مِنَ الْعُيُونِ
(۳۴) اور ہم نے اس (زمین) میں قسم قسم کے باغ بنائے ۔ کھجور اور انگور کی قسم ۔ اور اس میں سے چشمے جاری کیے۔
(34) And We made in it gardens of palm trees and vines, and We caused springs to gush forth therein.
لِيَأْكُلُوا مِنْ ثَمَرِهِ وَمَا عَمِلَتْهُ أَيْدِيهِمْ أَفَلَا يَشْكُرُونَ
(۳۵) (یہ سب ہم نے کیوں کیا) تا کہ لوگ اس عطیہ اس کے ثمرے (پھل) کھائیں (اپنے ہاتھوں سے کھیتی باڑی کرکے ، زراعت کرکے) اپنے ہاتھوں سے لگا کر جو کچھ حاصل کریں اس سے بھی فائدہ اُٹھائیں ۔ تو کیا لوگ شکریہ ادا نہ کریں گے ؟ (لوگو ! اللہ کی ان مہربانیوں کا کیا تم شکر ادا نہ کروگے)۔
(35) (Why did We do all this?) So that people may eat of its fruit (and of) what their own hands have cultivated and grown — so that they may benefit from it too. Will people then not give thanks? (O people! Will you not be grateful for Allah's bounties?)
سُبْحَانَ الَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْبِتُ الْأَرْضُ وَمِنْ أَنْفُسِهِمْ وَمِمَّا لَا يَعْلَمُونَ
(۳٦) پاک ہے وہ جس نے پیدا کیا تمام جوڑے ، ان چیزوں سے کہ زمین سے اُگاتی ہے (یعنی نباتات) اور ان کی جانوں سے (آدمیوں سے) اور ان چیزوں سے جن کو یہ لوگ جانتے تک نہیں۔
(36) Glory be to the One who created all pairs — from what the earth produces (i.e., plants), and from themselves (from human beings), and from things they do not even know.
وَآيَةٌ لَهُمُ اللَّيْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَإِذَا هُمْ مُظْلِمُونَ
(۳۷) ایک اور نشانی ان لوگوں کے لیے رات ہے ۔ ہم اس (رات) میں سے دن کو نکال لیتے ہیں ۔ پھر وہ ظلمت و تاریکی میں ہیں ۔ (یعنی رات ہو جاتی ہے اور دن ختم ہو جاتی ہے ، ابھی رہا بھی تھی ، سار ی دنیا پر تاریکی پڑگیا)۔
(37) And a sign for them is the night — We strip from it the day, and at once they are in darkness (that is, the night falls and the day ends — the world is plunged into darkness).
وَالشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍّ لَهَا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ
(۳۸) (ایک اور نشانی ، آثار قدرت) آفتاب بھی ہے کہ وہ اپنے مقامات میں چلتا رہتا ہے ۔ یہ حکم خداوندی ہے جو بڑا عزت والا اور علم (حکمت) والا ہے۔
(38) (And another sign, among the manifestations of Divine power) is the sun — it runs along its set course. That is the determination of the Almighty, the All-Knowing.
وَالْقَمَرَ قَدَّرْنَاهُ مَنَازِلَ حَتَّى عَادَ كَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ
(۳۹) اور ہم نے چاند کی منازلیں مقدر کردی ہیں ، یہاں تک کہ وہ ایسا ہوجاتا ہے ، جیسے پُرانی کھجور کی شاخ۔
(39) And for the moon We have determined phases, until it returns like an old dry palm branch.
لَا الشَّمْسُ يَنْبَغِي لَهَا أَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا اللَّيْلُ سَابِقُ النَّهَارِ وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ
(۴۰) آفتاب کی کیا مجال کہ چاند کو پکڑے اور رات کے لیے ناممکن ہے کہ دن سے پہلے کے دن سے پہلے آئے اور یہ سب ایک دائرے میں گردش کررہے ہیں۔
(40) It is not for the sun to overtake the moon, nor can the night precede the day. Each one floats in its own orbit.
وَآيَةٌ لَهُمْ أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ
(۴۱) اور ایک نشانی (ان کے لیے) یہ بھی ہے کہ ہم نے ان کی اولاد کو بھری کشتی میں سوار کردیا۔
(41) And a sign for them is that We carried their offspring in the laden ship.
وَخَلَقْنَا لَهُمْ مِنْ مِثْلِهِ مَا يَرْكَبُونَ
(۴۲) ہم نے ان کے لیے اس کے پیدا کیا مہیا کیا ، اس (کشتی) کے مقابل سواریاں ، جن پر یہ لوگ سوار ہوتے ہیں۔
(42) And We created for them similar vessels (to the ship) that they ride.
وَإِنْ نَشَأْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِيخَ لَهُمْ وَلَا هُمْ يُنْقَذُونَ
(۴۳) اور ہم اگر چاہیں تو ان کو غرق کردیں (ڈبویں) اور کوئی ان کی داد نہ ہوگا (آن کی چیخ پر کوئی نہ دوڑے گا) اور نہ ان کو بچایا جائے گا۔
(43) And if We will, We can drown them, and then there will be no one to heed their cry, nor will they be saved.
إِلَّا رَحْمَةً مِنَّا وَمَتَاعًا إِلَى حِينٍ
(۴۴) (یہ آفت سے ، مصیبت سے بچاکر نکالے جاتے) مگر ہماری رحمت سے ، اور وہ بھی چند روزہ فائدہ کے لیے۔
(44) (They are saved from calamity and disaster) only through Our mercy, and even then only for a limited period of enjoyment.
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّقُوا مَا بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَمَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
(۴۵) اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ان (عذاب) سے بچو ، جو تمہارے سامنے ہے اور جو تمہارے مرنے کے بعد آنے والا ہے ۔ تا کہ تم پر رحم رہے۔
(45) And when it is said to them: 'Guard yourselves against what is before you (the punishment that threatens) and what is behind you (what awaits after death) — so that you may receive mercy.'
وَمَاتَأْتِيهِمْ مِنْ آيَةٍ مِنْ آيَاتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ
(۴٦) اور ان کے رب کے آیتوں میں سے کوئی آیت ان کے پاس آتی ہے تو یہ لوگ اس سے اعراض کرتے ہیں (منہ پھیرتے ہیں)۔
(46) And whenever a sign from their Lord's signs comes to them, they turn away from it.
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ أَنْفِقُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنُطْعِمُ مَنْ لَوْ يَشَاءُ اللَّهُ أَطْعَمَهُ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ
(۴۷) اور جب ان (لوگوں) سے کہا جاتا ہے کہ خدا کے دیے ہوئے راہ خدا میں بھی دو ، تو منکر لوگ ایمانداروں سے کہتے ہیں ، کیا ہم انہیں کھانا دیں ، جن کو خدا چاہتا تو اپنے آپ کھلاتا ؟ (مگر ان کی قسمت میں نہیں) ۔ تم بے شک ظاہرا گمراہی میں ہو۔
(47) And when it is said to them: 'Spend from what Allah has provided you in His path,' the disbelievers say to the believers: 'Should we feed those whom Allah could feed Himself if He wished? (But it was not destined for them.) You are clearly in manifest error.'
وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ
(۴۸) اور کہتے ہیں کہ یہ وعدہ آخر کب پورا ہوگا ؟ (اور کب قیامت آئے گی) اگر تم سچے ہو ؟
(48) And they say: 'When will this promise (of resurrection) be fulfilled — and when will the Day of Judgment come — if you are truthful?'
مَا يَنْظُرُونَ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً تَأْخُذُهُمْ وَهُمْ يَخِصِّمُونَ
(۴۹) یہ لوگ سخت عذاب کے ایک کڑا کے کی آواز کے منتظر ہیں جو ان کو جھگڑتے ہوئے پکڑ لے گا ۔ عذاب آجائے گا۔
(49) They are only awaiting a single mighty blast that will seize them while they are still disputing (the punishment will come upon them).
فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً وَلَا إِلَى أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ
(۵۰) (اس ناگہاں آفت میں) کچھ نصیحت وصیت آئے گی نہ کرسکیں گے اور نہ اپنے اہل و عیال کے پاس واپس ہوسکیں گے۔
(50) (In this sudden calamity) they will not be able to make a will, nor will they be able to return to their families.
وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَإِذَا هُمْ مِنَ الْأَجْدَاثِ إِلَى رَبِّهِمْ يَنْسِلُونَ
(۵۱) اور جب صور پھونکا جائے گا تو وہ تمام لوگ اپنی قبروں سے نکل کر اپنے رب کی طرف دوڑتے ہوں گے۔
(51) And when the trumpet is blown, they will all come rushing from their graves toward their Lord.
قَالُوا يَا وَيْلَنَا مَنْ بَعَثَنَا مِنْ مَرْقَدِنَا هَذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمَنُ وَصَدَقَ الْمُرْسَلُونَ
(۵۲) وہ کہیں گے ۔ ہائے ہماری کمبختی ! اس نے ہم کو ہماری (قبر) آرام گاہ سے اُٹھایا ۔ یہ وہ چیز ہے جس کا رحمان (اللہ) نے وعدہ کیا تھا اور پیغمبروں نے سچ کہا تھا۔
(52) They will say: 'Woe to us! Who has raised us from our resting place (graves)? This is what the Most Merciful (Allah) had promised, and the messengers spoke the truth!'
إِنْ كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ
(۵۳) کچھ نہ تھا ایک سخت کڑا کے کی آواز کی وجہ سے کہ یہ سب کے سب ہمارے پاس حاضر کردیے گئے ہیں۔
(53) There was nothing but a single mighty blast, and all of them are brought before Us at once.
فَالْيَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَلَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ
(۵۴) پس آج کسی پر بھی کچھ بھی ظلم نہ ہوگا تم کو ویسا ہی بدلہ ملے گا جیسا کام تھا۔
(54) So today no soul will be wronged at all, and you will not be repaid except for what you used to do.
إِنَّ أَصْحَابَ الْجَنَّةِ الْيَوْمَ فِي شُغُلٍ فَاكِهُونَ
(۵۵) بے شک آج کے دن جنتی اپنے کام کاج (اپنے کاموں) میں خوش خوش ہوں گے (اپنے کاموں کا ثمرہ پاتے ہوں گے)۔
(55) Indeed the companions of Paradise today will be joyfully occupied (receiving the fruits of their deeds).
هُمْ وَأَزْوَاجُهُمْ فِي ظِلَالٍ عَلَى الْأَرَآئِكِ مُتَّكِئُونَ
(۵٦) وہ اور ان کی بیویاں سایوں میں ہوں گے ، صوفوں پر ٹیکلیائے ہوئے (اور نیکے لگائے ہوں گے)۔
(56) They and their spouses will be in shades, reclining on couches (leaning comfortably).
لَهُمْ فِيهَا فَاكِهَةٌ وَلَهُمْ مَا يَدَّعُونَ
(۵۷) ان کے لیے اس میں ہر قسم کے میوے اور پھل ہیں اور ان کو جو مانگیں گے وہ ملے گا۔
(57) For them therein is every kind of fruit, and they will have whatever they call for.
سَلَامٌ قَوْلًا مِنْ رَبٍّ رَحِيمٍ
(۵۸) ان کو ان کا مہربان پروردگار سلام فرمائے گا۔
(58) 'Peace' — a word from a Most Merciful Lord.
وَامْتَازُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ
(۵۹) اے مجرمو ! آج تم ہٹ جاؤ (الگ ہوجاؤ)۔
(59) And (it will be said): 'O criminals! Step aside today (separate yourselves).'
أَلَمْ أَعْهَدْ إِلَيْكُمْ يَا بَنِي آدَمَ أَنْ لَا تَعْبُدُوا الشَّيْطَانَ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ
(٦۰) اور اے بنی آدم ! کیا میں نے تم کو حکم نہیں دیا تھا کہ شیطان کی پوجا نہ کرنا ۔ یقیناً وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
(60) And: 'O Children of Adam! Did I not command you not to worship Satan? Indeed he is your clear enemy.
وَأَنِ اعْبُدُونِي هَذَا صِرَاطٌ مُسْتَقِيمٌ
(٦۱) اور یہ کہ میری ہی عبادت کرو ۔ یہی صراط مستقیم ہے (اور سیدھا راستہ ہے)۔
(61) And that you worship Me alone — this is the straight path (the right and direct way).'
وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِيرًا أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ
(٦۲) اور اس نے تم میں کی ایک بڑی خلق کو گمراہ کردیا ہے ۔ پھر کیا تم کچھ سمجھے بھی نہیں ؟
(62) And indeed he led a great multitude of you astray. Did you not even use your reason?
هَذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ
(٦۳) یہ جہنم وہ ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔
(63) This is Hell — that which you were promised.
اصْلَوْهَا الْيَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُونَ
(٦۴) اپنے کفر کرنے کی وجہ سے آج دوزخ سے آج جاؤ۔
(64) Enter it today on account of your disbelief.
الْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلَى أَفْوَاهِهِمْ وَتُكَلِّمُنَا أَيْدِيهِمْ وَتَشْهَدُ أَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ
(٦۵) آج ہم ان کے منہوں پر مہر کردیں گے اور ہاتھ ہم سے گفتگو کریں گے اور ان کے پاؤں ان کے اعمال پر شہادت دیں گے ۔ (بیان کریں گے)۔
(65) Today We will seal their mouths, and their hands will speak to Us, and their feet will bear witness to what they used to commit (and testify).
وَلَوْ نَشَاءُ لَطَمَسْنَا عَلَى أَعْيُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَأَنَّى يُبْصِرُونَ
(٦٦) اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھوں کو اندھا کردیتے پھر وہ سیدھا راستہ چلنے کے لیے دوڑتے مگر ان کے ہاتھ میں دیکھنا ، سوچنا ، سمجھنا کہاں تھا۔
(66) And if We willed, We could have blinded their eyes, and then they would race toward the (straight) path — but how could they see (reflect and understand)?
وَلَوْ نَشَاءُ لَمَسَخْنَاهُمْ عَلَى مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوا مُضِيًّا وَلَا يَرْجِعُونَ
(٦۷) اور اگر ہم چاہتے تو ان کی وہیں صورت شکل بگاڑ دیتے ، مسخ کردیتے ، پھر وہ نہ آگے جاسکتے ، پھر نہ واپس آسکتے۔
(67) And if We willed, We could have disfigured them right in their places, so they would not have been able to move forward, nor could they have returned.
وَمَنْ نُعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِي الْخَلْقِ أَفَلَا يَعْقِلُونَ
(٦۸) اور ہم جس کی عمر دراز دیتے ہیں ، اس کی سب قوتیں بدل دیتے ہیں ۔ کیا یہ لوگ کچھ بھی نہیں سمجھتے ؟
(68) And whomever We grant a long life, We cause him to decline in strength. Do they not then use reason?
وَمَا عَلَّمْنَاهُ الشِّعْرَ وَمَا يَنْبَغِي لَهُ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ وَقُرْآنٌ مُبِينٌ
(٦۹) اور ہم نے ان کو (اپنے پیغمبر کو) نہ شعر کی تعلیم دی اور نہ شعر کہنا ان کے مناسب حال تھا ۔ یہ تو صرف یاد دہانی ہے اور (خدا کا) واضح کلام ہے ۔ (جو پیشن گوئی ہیں)۔
(69) And We have not taught him (Our Prophet) poetry, nor is it befitting for him. It is only a Reminder and a clear Qurʾān (a divine word, containing prophecies).
لِيُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَيًّا وَيَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكَافِرِينَ
(۷۰) تاکہ جو زندہ دل ہیں ان کو نصیحت کریں اور کافروں پر خدا کی حجت پوری ہو۔
(70) So that it may warn those who are alive in heart, and so that the word (of condemnation) may be established against the disbelievers.
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِمَّا عَمِلَتْ أَيْدِينَا أَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مَالِكُونَ
(۷۱) کیا انہیں معلوم نہیں کہ ہم نے اپنی خلقیوں کو لیتی مویشیوں کو ان کا تابع کردیا ہے اور وہ اس کے مالک ہیں۔
(71) Do they not see that We have created for them, from what Our hands have made, livestock, and they are their owners?
وَذَلَّلْنَاهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوبُهُمْ وَمِنْهَا يَأْكُلُونَ
(۷۲) اور ہم نے ان جانوروں کو ان کے لیے مطیع و فرمانبردار بنادیا ۔ پھر بعض تو ان کی سواریاں ہیں اور بعض کو وہ کھاتے ہیں۔
(72) And We have made them subservient to them: some of them they ride, and some they eat.
وَلَهُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ أَفَلَا يَشْكُرُونَ
(۷۳) اور ان کے لیے ان میں منفعت اور فائدہ اور دودھ وغیرہ بھی ہے ۔ پھر کیا وجہ ہے کہ یہ لوگ شکر نہیں کرتے (اس کی قدر نہیں کرتے ؟)
(73) And in them are benefits and drinks for them. Will they not then be grateful (will they not appreciate His worth)?
وَاتَّخَذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ آلِهَةً لَعَلَّهُمْ يُنْصَرُونَ
(۷۴) اور انہوں نے خدا کے سوائے اور معبود مان رکھے ہیں کہ شاید ان کو مدد پہنچے۔
(74) And they have taken gods besides Allah, hoping that they might be helped.
لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَهُمْ وَهُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُحْضَرُونَ
(۷۵) وہ (جھوٹے خدا) ان کی کچھ مدد نہیں کرسکتے اور وہ ان (جھوٹے خدائوں) کے لشکر ہیں جو پکڑے چلے آرہے ہیں۔
(75) They (the false gods) cannot help them, and they (the worshippers) are an army presented before them (the false deities — all rounded up together).
فَلَا يَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ إِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ
(۷٦) (اے پیغمبر!) پس تم ان کی باتوں کا رنج غم (اور حزن و ملال) نہ کرو (اور دل سے نہ لگاؤ) یقیناً ہم ان کے ظاہر و باطن سے خوب واقف ہیں۔
(76) (O Prophet!) So do not be grieved by their words (do not take them to heart). Indeed We know full well what they conceal and what they reveal.
أَوَلَمْ يَرَ الْإِنْسَانُ أَنَّا خَلَقْنَاهُ مِنْ نُطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُبِينٌ
(۷۷) کیا آدمی کو معلوم نہیں کہ ہم نے اس کو قطرے سے پیدا کیا ۔ اور پھر وہ لگالیا ہمیں علانیہ سے جھگڑنے۔
(77) Does the human being not know that We created him from a drop of fluid? And yet he has become an open quarreller with Us.
وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَنَسِيَ خَلْقَهُ قَالَ مَنْ يُحْيِي الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ
(۷۸) اور وہ ہمارے متعلق باتیں بنانے لگا اور اپنی پیدائش کو بھول گیا اور کہنے لگا ان بوسیدہ ہڈیوں کو کون زندہ کرسکتا ہے ؟
(78) And he has made comparisons about Us and forgotten his own creation. He said: 'Who can bring these decayed bones back to life?'
قُلْ يُحْيِيهَا الَّذِي أَنْشَأَهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيمٌ
(۷۹) تم کہو ! ان کو وہی زندہ کرے گا جس نے پہلی دفعہ پیدا کیا ہے اور وہ ہر قسم کی پیدا کرنے کے پیدا کرنے کو جانتا ہے (اس پر قادر ہے)۔
(79) Say: 'He will bring them back to life who created them for the first time, and He knows every type of creation (and is capable of it).'
الَّذِي جَعَلَ لَكُمْ مِنَ الشَّجَرِ الْأَخْضَرِ نَارًا فَإِذَا أَنْتُمْ مِنْهُ تُوقِدُونَ
(۸۰) وہ خدا تمہارے لیے سبز درخت سے آگ نکالتا ہے اور تم اس سے سلگاتے ہیں۔
(80) He who made fire for you from the green tree — and then from it you kindle fire.
أَوَلَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يَخْلُقَ مِثْلَهُمْ بَلَى وَهُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ
(۸۱) کیا جس خدا نے آسمان اور زمین بنائے وہ ان کے جیسوں کو پیدا نہیں کرسکتا ۔ کیوں نہیں ؟ وہ پیدا کرتا ہے اور وہ خوب پیدا کرنے والا اور جانتا ہے۔
(81) Is not He who created the heavens and the earth able to create the likes of them? Certainly yes! He is the All-Creator and All-Knowing.
إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ
(۸۲) اور سوائے اس کے نہیں اس کا حکم یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کے پیدا کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اس چیز کو فرماتا ہے کہ ''ہوجا'' پس وہ اسی آن ہوجاتی ہے۔
(82) His command, when He intends a thing, is only that He says to it: 'Be!' — and it is.
فَسُبْحَانَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
(۸۳) پھر وہ خدا پاک ہے جس کے ہاتھ میں سار ی دنیا کی حکومت ہے ۔ اورتم سب کو اس کی طرف دوبارہ حاضر ہونا ہے۔
(83) So glory be to the One in Whose hand is the dominion of all things, and to Him you will all be returned.