Surah 42 · Makki · 53 verses

42. Ash-Shūrā

الشورى

⚠ Unreviewed machine draft. This English rendering is a preliminary, AI-assisted translation of Hasrat’s Urdu translation (not a standard Qur’an translation) and has not yet been reviewed by Dr. Muhammad Ahmad Ghazi. It may contain errors in wording, verse numbering, or OCR transcription of the Arabic and Urdu. It is provided for review only and must not be relied upon or quoted. The complete, authoritative original is the freely available scanned Urdu edition.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

42:1

حم عسق

(۲۱) یہ پوری آیت ہے ۔ اللہ اعلم بمراد۔

Ḥā Mīm ʿAyn Sīn Qāf. (These are complete verses — Allah alone knows their intended meaning.)

42:2

عسق

(۲۱) یہ پوری آیت ہے ۔ اللہ اعلم بمراد۔

ʿAyn Sīn Qāf. (These are complete verses — Allah alone knows their intended meaning.)

42:3

كَذٰلِكَ يُوْحِيْٓ اِلَيْكَ وَاِلَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكَ اللّٰهُ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ

اسی طرح (اس عادت) تمہاری طرف بھی وحی کرتا ہے اور ان کی طرف بھی جو تم سے پہلے تھے (وحی کی) باعزت وحکمت والے اللہ نے۔

Thus Allah, the All-Mighty, the All-Wise, sends revelation to you (O Prophet ﷺ) and to those who came before you (in the same manner).

42:4

لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ کی ملک ہے ۔ وہ اعلیٰ مرتبہ کا اور عظیم الشان ہے۔

To Him belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. He is the Most High, the Most Great.

42:5

تَكَادُ السَّمٰوٰتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْ فَوْقِهِنَّ وَالْمَلٰٓئِكَةُ يُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيَسْتَغْفِرُوْنَ لِمَنْ فِي الْاَرْضِ اَلَآ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ

آسمانوں کے اوپر سے یہ اس قدر بوجھ پڑرہا ہے کہ وہ پھٹے جارہے ہیں اور فرشتے اس کی تسبیح و تحمید کرتے ہیں اور زمین والوں کے لئے دعائے مغفرت ۔ ہاں ! بے شک اللہ ہی غفور رحیم ہے۔

The heavens are almost breaking apart from above them, and the angels glorify their Lord with praise and seek forgiveness for those on the earth. Indeed, Allah is the Oft-Forgiving, the Most Merciful.

42:6

وَالَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖٓ اَوْلِيَآءَ اللّٰهُ حَفِيْظٌ عَلَيْهِمْ وَمَآ اَنْتَ عَلَيْهِمْ بِوَكِيْلٍ

اور جن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر دوسروں کو اپنا دوست بنالیا ہے ۔ اللہ ان کی بھی حفاظت کرتا ہے اور تم ان کے کسی طرح ذمہ دار نہیں۔

And those who have taken guardians besides Him — Allah watches over them, and you (O Prophet ﷺ) are not a guardian over them.

42:7

وَكَذٰلِكَ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا لِّتُنْذِرَ اُمَّ الْقُرٰى وَمَنْ حَوْلَهَا وَتُنْذِرَ يَوْمَ الْجَمْعِ لَا رَيْبَ فِيْهِ فَرِيْقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيْقٌ فِي السَّعِيْرِ

اور ہم نے اسی طرح تم پر عربی زبان میں قرآن کی وحی کی ہے اور ان کے اردگرد والوں کو ڈراؤ، انہیں یقیناً روز قیامت سے بھی ڈراؤ ۔ ایک فرقہ جنت میں ہوگا اور ایک فرقہ (دوزخ میں) بھڑکتی آگ میں۔

And thus We have revealed to you an Arabic Qur'an, that you may warn the Mother of Cities (Makkah) and those around her, and warn of the Day of Gathering — about which there is no doubt. A party will be in Paradise and a party in the Blazing Fire.

42:8

وَلَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَجَعَلَهُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّلٰكِنْ يُّدْخِلُ مَنْ يَّشَآءُ فِيْ رَحْمَتِهٖ وَالظّٰلِمُوْنَ مَا لَهُمْ مِّنْ وَّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْرٍ

اور اگر خدا چاہتا تو سب کو ایک قسم کا بنادیتا ۔ مگر وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے ۔ اور ظالموں کا نہ کوئی یار ہے نہ مددگار۔

And if Allah had willed, He would have made them one community, but He admits whom He wills into His mercy. And the wrongdoers have no protector and no helper.

42:9

اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖٓ اَوْلِيَآءَ فَاللّٰهُ هُوَ الْوَلِيُّ وَهُوَ يُحْيِ الْمَوْتٰى وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ

کیا ان لوگوں نے اس کے (خداے) سوا اوروں کو دوست بنالیا ۔ پس دوست تو خدا ہی ہے اور وہ مردوں کو بھی جلاتا ہے اور (جو چاہتا ہے اور وہ مردوں کو بھی) وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Have they taken protectors besides Him? But Allah, He is the Protector; He gives life to the dead and He is over all things Powerful.

42:10

وَمَا اخْتَلَفْتُمْ فِيْهِ مِنْ شَيْءٍ فَحُكْمُهٗٓ اِلَى اللّٰهِ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبِّيْ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَاِلَيْهِ اُنِيْبُ

اور تم جس شئے میں اختلاف کرتے ہوتو اس کا فیصلہ کرنا اللہ کا کام ہے ۔ اللہ ہی میرا پروردگار ہے اسی پر میرا توکل ہے اور اسی کی طرف میری انابت اور رجوع ہے۔

And in whatever you differ, its judgement rests with Allah. That is Allah, my Lord — in Him I put my trust, and to Him I turn in repentance.

42:11

فَاطِرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا وَّمِنَ الْاَنْعَامِ اَزْوَاجًا يَذْرَؤُكُمْ فِيْهِ لَيْسَ كَمِثْلِهٖ شَيْءٌ وَّهُوَ السَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ

آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے نے تمہارے ہی قسم کے جوڑے دیئے چوپایوں سے بھی نر و مادہ پیدا کئے ۔ اسی تدبیر سے تمہاری نسل کو چلایا ۔ کوئی اس کے جیسا نہیں اور وہ سب کی سنتا ہے ، سب کو دیکھتا ہے۔

The Creator of the heavens and the earth has made for you, from among yourselves, spouses; and from cattle also pairs. By this means He multiplies your progeny. There is nothing like Him, and He is the All-Hearing, the All-Seeing.

42:12

لَهٗ مَقَالِيْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَآءُ وَيَقْدِرُ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ

آسمانوں اور زمین کی کنجیاں سب اسی کے (خداے) ہاتھ میں ہیں جس کو چاہتا ہے زیادہ رزق دیتا ہے جس کو چاہتا ہے کم ۔ یقیناً وہ ہر شئے (کی حقیقت) کو خوب جانتا ہے۔

His are the keys of the heavens and the earth. He extends provision to whom He wills and restricts it (for whom He wills). Indeed, He has full knowledge of all things.

42:13

شَرَعَ لَكُمْ مِّنَ الدِّيْنِ مَا وَصّٰى بِهٖ نُوْحًا وَّالَّذِيْٓ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِهٖٓ اِبْرٰهِيْمَ وَمُوْسٰى وَعِيْسٰٓى اَنْ اَقِيْمُوا الدِّيْنَ وَلَا تَتَفَرَّقُوْا فِيْهِ كَبُرَ عَلَى الْمُشْرِكِيْنَ مَا تَدْعُوْهُمْ اِلَيْهِ اللّٰهُ يَجْتَبِيْٓ اِلَيْهِ مَنْ يَّشَآءُ وَيَهْدِيْٓ اِلَيْهِ مَنْ يُّنِيْبُ

تمہارے لئے وہی دین جاری کیا ہے جس کی نوح کو وصیت کی گئی تھی اور جس کی تمہیں وحی کی گئی ہے اور جس کی ہم نے ابراہیم کو اور موسیٰ کو اور عیسیٰ کو وصیت کی تھی (اللہ کی اطاعت کو) قائم رکھو اور اس میں پھوٹ نہ ڈالو تم کہ دین اس طرف بلا رہا ہو۔ اللہ جس کو چاہتا ہے اپنے پاس کھینچ لیتا ہے اور جو اس کی طرف رجوع کرے اس کو ہدایت کرتا ہے۔

He has ordained for you of religion what He enjoined upon Noah, and that which We have revealed to you, and what We enjoined upon Abraham and Moses and Jesus — (namely): 'Establish the religion and do not divide in it.' Most burdensome upon the polytheists is that to which you call them. Allah chooses for Himself whom He wills and guides to Himself whoever turns to Him in repentance.

42:14

وَمَا تَفَرَّقُوْٓا اِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ وَلَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى لَّقُضِيَ بَيْنَهُمْ وَاِنَّ الَّذِيْنَ اُوْرِثُوا الْكِتٰبَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ لَفِيْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِيْبٍ

ان میں اختلاف پیدا نہیں ہوا مگر علم آچکنے کے بعد آپس کی خودغرضی کی وجہ سے اور اگر تمہارے خدا کی طرف سے معین کا حکم نہ ہوتا تو ان کا فیصلہ ہوچلتا ۔ ان پیغمبروں کے بعد جو لوگ وارث کتاب بنے ہیں (بڑے طلق میں) وہ بڑے شک اور اضطراب میں پڑے ہیں۔

And they did not divide until after knowledge had come to them, out of mutual envy between them. And were it not for a word that had preceded from your Lord until an appointed term, it would have been settled between them. Indeed, those who were made to inherit the Book after them are in grave, disturbing doubt about it.

42:15

فَلِذٰلِكَ فَادْعُ وَاسْتَقِمْ كَمَآ اُمِرْتَ وَلَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَهُمْ وَقُلْ اٰمَنْتُ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنْ كِتٰبٍ وَاُمِرْتُ لِاَعْدِلَ بَيْنَكُمْ اَللّٰهُ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ لَنَآ اَعْمَالُنَا وَلَكُمْ اَعْمَالُكُمْ لَا حُجَّةَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ اَللّٰهُ يَجْمَعُ بَيْنَنَا وَاِلَيْهِ الْمَصِيْرُ

پس اسی وجہ سے تم انہیں (تبلیغ کرو) حق کی طرف بلاؤ اور اس پر استقامت اور مضبوطی اختیار کرو ۔ جیسا کہ تم کو حکم دیا گیا ہے اور ان کی ہوا و ہوس کے تابع نہ ہوں ۔ اور کتاب میں سے جو کچھ اللہ نے اتارا ہے اس پر ایمان لایا ۔ اور مجھ کو حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان عدل و انصاف سے کام لوں ۔ اللہ ہمارا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی ۔ ہم کو ہمارے اعمال کی سزا اور تمہارے اعمال کی سزا ۔ اب ہمارے درمیان اور تمہارے درمیان زیادہ بحث اور جحت نہیں ۔ اللہ ہم سب کو ایک وقت جمع کرے گا اور اسی کی طرف سب کا انجام ہے۔

So to that (truth) invite, and remain steadfast as you have been commanded, and do not follow their vain desires. And say: 'I believe in whatever Book Allah has sent down, and I have been commanded to be just among you. Allah is our Lord and your Lord. For us are our deeds and for you are your deeds. There is no argument between us and you — Allah will gather us all together, and to Him is the final return.'

42:16

وَالَّذِيْنَ يُحَآجُّوْنَ فِي اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مَا اسْتُجِيْبَ لَهٗ حُجَّتُهُمْ دَاحِضَةٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ وَّلَهُمْ عَذَابٌ شَدِيْدٌ

اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کے متعلق بے کارجھتیں کرتے ہیں بعد اس کے کہ حکم الٰہی مان لیا گیا ۔ ان کی ساری حجت اللہ کے پاس کے پاس دل جاتی ہے ۔ ان پر خدا کا غضب ہے اور ان کے لئے سخت عذاب ہے۔

And those who argue about Allah after He has been responded to — their argument is void in the sight of their Lord; upon them is (Allah's) wrath, and for them is a severe punishment.

42:17

اَللّٰهُ الَّذِيْٓ اَنْزَلَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ وَالْمِيْزَانَ وَمَا يُدْرِيْكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ قَرِيْبٌ

اللہ ہی ہے جس نے برحق کتاب اتاری اور ترازو بھی ۔ اور تمہیں کیا معلوم ۔ ممکن ہے کہ قیامت قریب ہو۔

Allah is the One who sent down the Book with truth and the Balance (of justice). And what will make you know — perhaps the Hour is near.

42:18

يَسْتَعْجِلُ بِهَا الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِهَا وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مُشْفِقُوْنَ مِنْهَا وَيَعْلَمُوْنَ اَنَّهَا الْحَقُّ اَلَآ اِنَّ الَّذِيْنَ يُمَارُوْنَ فِي السَّاعَةِ لَفِيْ ضَلٰلٍۭ بَعِيْدٍ

جن لوگوں کو قیامت کا یقین نہیں وہی قیامت کے لئے تقاضا کرتے ہیں اور ایماندار ہیں اس سے ڈر رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ قیامت حق ہے ۔ ہاں ! جو لوگ قیامت کے متعلق شک و شبہ کرتے ہیں وہ بڑی ضلالت وگراہی میں جتلا ہیں۔

Those who do not believe in it seek to hasten it, while those who believe are fearful of it and know that it is the truth. Indeed, those who dispute about the Hour are in far-reaching error.

42:19

اَللّٰهُ لَطِيْفٌ بِعِبَادِهٖ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَآءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيْزُ

اللہ اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے جس کو چاہتا ہے رزق عطا کرتا ہے اور وہ قوت والا اور عزت والا بھی ہے۔

Allah is Most Gentle with His servants; He provides for whom He wills, and He is the All-Powerful, the All-Mighty.

42:20

مَنْ كَانَ يُرِيْدُ حَرْثَ الْاٰخِرَةِ نَزِدْ لَهٗ فِيْ حَرْثِهٖ وَمَنْ كَانَ يُرِيْدُ حَرْثَ الدُّنْيَا نُؤْتِهٖ مِنْهَا وَمَا لَهٗ فِي الْاٰخِرَةِ مِنْ نَّصِيْبٍ

جو آخرت کی کھیتی چاہتا ہے تو ہم اس کی کھیتی میں ترقی دیتے ہیں اور جو دنیا کی کھیتی چاہتا ہے ہم اس کو بھی اس میں سے دیتے ہیں اور آخرت میں اس کو کچھ حصہ نہیں۔

Whoever desires the harvest of the Hereafter, We increase for him in his harvest. And whoever desires the harvest of this world, We give him of it, but there is no share for him in the Hereafter.

42:21

اَمْ لَهُمْ شُرَكٰٓؤُا شَرَعُوْا لَهُمْ مِّنَ الدِّيْنِ مَا لَمْ يَاْذَنْۢ بِهِ اللّٰهُ وَلَوْ لَا كَلِمَةُ الْفَصْلِ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ وَاِنَّ الظّٰلِمِيْنَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ

کیا ان کے پاس کچھ شریک خدائی بھی ہیں جو دین میں ایسی باتیں نکالتے ہیں جن کی خدا نے اجازت دی ۔ اور اگر فیصلہ کن بات نہ ہوتی (یعنی قیامت کا دن حتمی نہ ہوتا) تو ان کا فیصلہ ہو ہوچکتا اور یقیناً ظالموں کے لئے عذاب الیم ہے۔

Or do they have partners (in divinity) who have prescribed for them a religion that Allah has not sanctioned? And were it not for the word of decisive judgement (that the day of reckoning is fixed), it would have been settled between them. And indeed, the wrongdoers shall have a painful punishment.

42:22

تَرَى الظّٰلِمِيْنَ مُشْفِقِيْنَ مِمَّا كَسَبُوْا وَهُوَ وَاقِعٌ بِهِمْ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِيْ رَوْضَاتِ الْجَنّٰتِ لَهُمْ مَّا يَشَآءُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ ذٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيْرُ

تم ظالموں کو دیکھتے ہو کہ اپنے کرتوت اور بری کمائی سے ڈرتے ہیں اور اس کا وبال ان پر پڑے گا ضرور اور ایماندار اور نیک کام کرنے والے جنت کے باغیچوں میں رہیں گے ۔ ان کو خدا کے پاس جو چاہیں گے ملے گا ۔ یہی بڑا فضل و کرم ہے۔

You will see the wrongdoers fearful of what they have earned, and it is bound to befall them. And those who believe and do righteous deeds will be in the gardens of Paradise — they will have whatever they desire with their Lord. That is the great bounty.

42:23

ذٰلِكَ الَّذِيْ يُبَشِّرُ اللّٰهُ عِبَادَهُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ قُلْ لَّآ اَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ اَجْرًا اِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبٰى وَمَنْ يَّقْتَرِفْ حَسَنَةً نَّزِدْ لَهٗ فِيْهَا حُسْنًا اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ شَكُوْرٌ

یہ وہ چیز ہے کہ خدا اس کی بشارت اپنے بندوں کو (کیسے بندوں کو؟) جو ایمان رکھتے ہیں اور عمل صالح کرتے ہیں ۔ تم کہہ دو میں تم سے اس میں کوئی اجرت نہیں مانگتا ۔ بس اتنا کہ صرف قرب الٰہی کے لئے محبت ۔ اور جو بھلائی کرتا ہے ہم اس میں اور خوبی پیدا کرتے ہیں ۔ یقیناً اللہ مغفرت کرنے والا اور قدر کرنے والا ہے۔

That is what Allah gives glad tidings of to His servants — those who believe and do righteous deeds. Say: 'I do not ask of you any recompense for it, except love for (nearness to) Allah.' And whoever performs a good deed, We shall increase for him in it goodness. Indeed, Allah is Forgiving, Appreciative.

42:24

اَمْ يَقُوْلُوْنَ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا فَاِنْ يَّشَاِ اللّٰهُ يَخْتِمْ عَلٰى قَلْبِكَ وَيَمْحُ اللّٰهُ الْبَاطِلَ وَيُحِقُّ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ اِنَّهٗ عَلِيْمٌ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اللہ پر جھوٹ اور افترا پردازی کی ہے ۔ پھر اگر اللہ چاہتا تو تمہارے دل پر مہر کردیتا اور اللہ تو باطل کو محو کرتا ہے اور حق کو قائم کرتا ہے اپنی کلمات سے ۔ اپنی آیات سے ۔ یقیناً وہ سب کے دلوں کی باتیں خوب جانتا ہے۔

Or do they say that he has forged a lie against Allah? If Allah willed, He could seal your heart. But Allah obliterates falsehood and establishes the truth by His words (His verses). Indeed, He is All-Knowing of what is in the hearts.

42:25

وَهُوَ الَّذِيْ يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهٖ وَيَعْفُوْا عَنِ السَّيِّاٰتِ وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَ

اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور سیئات (گناہوں) کو معاف کرتا ہے (گناہ بخشتا ہے) اور تم جو کچھ کرتے ہیں ہو اس کو خوب جانتا ہے۔

And He is the One who accepts repentance from His servants and pardons evil deeds (forgives sins), and He knows all that you do.

42:26

وَيَسْتَجِيْبُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَيَزِيْدُهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ وَالْكٰفِرُوْنَ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيْدٌ

اور (خدا) ان لوگوں کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے (ان کی دعائیں سنتا ہے) جو ایمان رکھتے ہیں (اور اپنی دعائیں سنتا ہے) اور عمل صالح کرتے ہیں اور ان کو اپنے فضل و کرم سے اور زیادہ دیتا ہے اور کافروں کے لئے تو سخت عذاب ہے۔

And He responds to those who believe and do righteous deeds (hears their supplications) and gives them increase from His bounty. And for the disbelievers there is a severe punishment.

42:27

وَلَوْ بَسَطَ اللّٰهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهٖ لَبَغَوْا فِي الْاَرْضِ وَلٰكِنْ يُّنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَّا يَشَآءُ اِنَّهٗ بِعِبَادِهٖ خَبِيْرٌ بَصِيْرٌ

اور اگر خدا اپنے بندوں کو ان کے حوصلے سے زیادہ رزق دیتا تو وہ زمین میں باغی ہوجاتے مگر اللہ جتنا چاہتا ہے اندازہ سے دیتا ہے ۔ یقیناً اللہ اپنے بندوں کے حال سے خبردار ہے ، واقف کار ہے۔

And if Allah were to extend provision for His servants (beyond their capacity), they would transgress in the earth. But He sends down by measure whatever He wills. Indeed, He is, of His servants, All-Aware, All-Seeing.

42:28

وَهُوَ الَّذِيْ يُنَزِّلُ الْغَيْثَ مِنْۢ بَعْدِ مَا قَنَطُوْا وَيَنْشُرُ رَحْمَتَهٗ وَهُوَ الْوَلِيُّ الْحَمِيْدُ

اور وہ وہی ہے جو نا امیدی کے بعد بارش نازل کرتا ہے اور اپنی رحمت کو پھیلاتا ہے اور وہی لائق تعریف آقا ہے۔

And He is the One who sends down the rain after they have despaired, and spreads His mercy. He is the Protector, the Praiseworthy.

42:29

وَمِنْ اٰيٰتِهٖ خَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَثَّ فِيْهِمَا مِنْ دَآبَّةٍ وَهُوَ عَلٰى جَمْعِهِمْ اِذَا يَشَآءُ قَدِيْرٌ

اور اس کی آثار قدرت سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور ان کے درمیان جانوروں کا پیدا کرنا اور وہ جب چاہے گا ان سب لوگوں کو بروز حشر جمع کرسکتا ہے۔

And among His signs is the creation of the heavens and the earth, and the living creatures He has scattered throughout them. He is Powerful to gather them all whenever He wills.

42:30

وَمَآ اَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِيْبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ اَيْدِيْكُمْ وَيَعْفُوْا عَنْ كَثِيْرٍ

اور تم کو جو مصیبت پہنچتی ہے تو وہ تمہارے کرتوت کی وجہ سے ہے حالانکہ بہت سی باتوں کو وہ معاف کرتا ہے۔

And whatever misfortune befalls you, it is because of what your own hands have earned; yet He pardons much.

42:31

وَمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِيْنَ فِي الْاَرْضِ وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْرٍ

اور تم روئے زمین پر بھاگ کر خدا کو عاجز نہیں کرسکتے ہو نہ عاجز کرسکتے ہو اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی یار ہے نہ مددگار۔

And you are not able to escape (Allah's reach) on earth, and you have no protector or helper besides Allah.

42:32

وَمِنْ اٰيٰتِهِ الْجَوَارِ فِي الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِ

اور اس کی آثار قدرت سے ہے کہ سمندر میں پہاڑ کی طرح جہاز چلتے ہیں۔

And among His signs are the ships sailing at sea like mountains.

42:33

اِنْ يَّشَاْ يُسْكِنِ الرِّيْحَ فَيَظْلَلْنَ رَوَاكِدَ عَلٰى ظَهْرِهٖ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ

اگر خدا چاہے تو وہ ہوا کو روک دے اور جہاز سمندر کے ٹھہرے کے ٹھہرے رہ جائیں ۔ یقیناً اس (قدرت میں) ہر ہمبر وشکر کرنے والے کے لئے نشانی (آثار قدرت میں سے ہے)۔

If He wills, He can still the wind, so they lie motionless on its back. Indeed, in that are signs for every steadfast, grateful person.

42:34

اَوْ يُوْبِقْهُنَّ بِمَا كَسَبُوْا وَيَعْفُ عَنْ كَثِيْرٍ

یا ان کے اعمال کی وجہ سے ان کو ہلاک کردے یا ان کی بہت سی غلطیوں سے درگزر فرمادے۔

Or He may destroy them for what they earned, though He pardons much.

42:35

وَيَعْلَمَ الَّذِيْنَ يُجَادِلُوْنَ فِيْٓ اٰيٰتِنَا مَا لَهُمْ مِّنْ مَّحِيْصٍ

اور جو ہماری آیتوں میں بحث و مباحثہ کرتے ہیں وہ خوب سمجھ لیں کہ ہمارے ہاتھ سے بھاگ کر کہیں نہیں جاسکتے۔

And those who argue about Our signs should know that there is no escape for them.

42:36

فَمَآ اُوْتِيْتُمْ مِّنْ شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَمَا عِنْدَ اللّٰهِ خَيْرٌ وَّاَبْقٰى لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَلٰى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُوْنَ

پس تم کو جو کچھ دیا گیا ہے وہ دنیوی زندگی کا چند روزہ سامان اور بہرہ مندی ہے اور جو خدا کے پاس ہے وہ بہتر ہے اور پائیدار تر ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں اور اللہ پر توکل کرتے ہیں۔

Whatever you have been given is merely the enjoyment of this worldly life, but what is with Allah is better and more lasting for those who believe and put their trust in their Lord.

42:37

وَالَّذِيْنَ يَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓئِرَ الْاِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ وَاِذَا مَا غَضِبُوْا هُمْ يَغْفِرُوْنَ

اور جو لوگ گناہ کبیرہ اور صغیرہ سے پرہیز کرتے ہیں (اجتناب کرتے ہیں) اور جب ان کو غصہ بھی آجاتا ہے تو مغفرت اور معاف کردیتے ہیں۔

And those who avoid major sins and shameful deeds, and when they are angered, they forgive.

42:38

وَالَّذِيْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّهِمْ وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاَمْرُهُمْ شُوْرٰى بَيْنَهُمْ وَمِمَّا رَزَقْنٰهُمْ يُنْفِقُوْنَ

اور جو لوگ اپنے رب کے احکام قبول کرتے ہیں اور نماز سے پابندی کرتے ہیں اور ان کے تمام کام باہمی مشورے سے ہوتے ہیں اور ہم نے جو کچھ ان کو دے رکھا ہے اور ہم نے جو کچھ ان کو دے رکھا ہے اس میں سے دوسروں کو بھی دیتے ہیں۔

And those who respond to their Lord and establish prayer, whose affairs are conducted by mutual consultation, and who spend from what We have provided them.

42:39

وَالَّذِيْنَ اِذَآ اَصَابَهُمُ الْبَغْيُ هُمْ يَنْتَصِرُوْنَ

اور جو لوگ بغاوت سے بغاوت کرتے ہیں (مرکشی کرتے ہیں) تو ان پر نصرت بھی حاصل کرتے ہیں (ان سے انتقام بھی لیتے ہیں)۔

And those who, when tyranny strikes them, defend themselves (take their revenge against it).

42:40

وَجَزٰٓؤُا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِّثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَاَصْلَحَ فَاَجْرُهٗ عَلَى اللّٰهِ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الظّٰلِمِيْنَ

اور برائی کا بدلہ ویسی ہی برائی ہے ۔ پھر جو عفا کرے اور اصلاح کرے تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے ۔ بے شک وہ (اللہ) ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔

The recompense for an evil deed is an evil like it. But whoever pardons and makes reconciliation — his reward is with Allah. Indeed, He does not like the wrongdoers.

42:41

وَلَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهٖ فَاُولٰٓئِكَ مَا عَلَيْهِمْ مِّنْ سَبِيْلٍ

اور جو اپنے ظلم کئے جانے کے بعد انتقام لیں تو ان پر کوئی الزام نہیں۔

And whoever takes revenge after being wronged — for such there is no blame.

42:42

اِنَّمَا السَّبِيْلُ عَلَى الَّذِيْنَ يَظْلِمُوْنَ النَّاسَ وَيَبْغُوْنَ فِي الْاَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ

الزام تو ان لوگوں پر ہے جو ظالم ہیں اور زمین میں ناحق ناروا سرکشی اور بغاوت پھیلاتے ہیں ۔ انہیں کے لئے عذاب الیم ہے۔

Blame is only upon those who oppress people and commit aggression in the earth without right. For those there is a painful punishment.

42:43

وَلَمَنْ صَبَرَ وَغَفَرَ اِنَّ ذٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ

اور اگر جو صبر کرے ، مغفرت کرے تو یہ بڑی ہمت والوں کا کام ہے۔

And indeed, whoever is patient and forgives — that is truly among the most resolute of matters.

42:44

وَمَنْ يُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ وَّلِيٍّ مِّنْۢ بَعْدِهٖ وَتَرَى الظّٰلِمِيْنَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ يَقُوْلُوْنَ هَلْ اِلٰى مَرَدٍّ مِّنْ سَبِيْلٍ

اور جس کو خدا گمراہ رکھے ۔ اس کا خدا کے سوا کوئی کارساز نہیں ۔ (کوئی دوست نہیں) ۔ تم ظالموں کو دیکھوگے جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو کہیں گے ۔ کیا ہم دنیا میں پھر جانے کی کوئی بھی صورت (کوئی سبیل) ہے۔

And whoever Allah sends astray — there is no protector for him after that. And you will see the wrongdoers, when they see the punishment, saying, 'Is there any way back (to the world)?'

42:45

وَتَرٰىهُمْ يُعْرَضُوْنَ عَلَيْهَا خٰشِعِيْنَ مِنَ الذُّلِّ يَنْظُرُوْنَ مِنْ طَرْفٍ خَفِيٍّ وَقَالَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّ الْخٰسِرِيْنَ الَّذِيْنَ خَسِرُوْٓا اَنْفُسَهُمْ وَاَهْلِيْهِمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ اَلَآ اِنَّ الظّٰلِمِيْنَ فِيْ عَذَابٍ مُّقِيْمٍ

اور (خاطب!) تم ان لوگوں کو دیکھوگے کہ دوزخ کے سامنے حاضر کئے جارہے ہیں ۔ ذلت و خواری کے ساتھ گردن جھکائے ہوئے ۔ دیکھتے ہیں تو نیچی نگاہ سے اور اس وقت ایمانداروں نے کہا کہ یہ بڑے خسارے میں وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو اپنے متعلقین کو خسارہ میں ڈالا (کب؟) قیامت کے دن ۔ ہاں ۔ یقیناً ظالم قائم و دائم عذاب میں گرفتار ہیں۔

And you (O observer!) will see them being presented before it (the Fire), humbled by disgrace, looking with furtive glances. And those who believed will say: 'Indeed, the true losers are those who have lost themselves and their families on the Day of Resurrection.' Indeed, the wrongdoers are in a lasting, permanent punishment.

42:46

وَمَا كَانَ لَهُمْ مِّنْ اَوْلِيَآءَ يَنْصُرُوْنَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَمَنْ يُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ سَبِيْلٍ

اور خدا کے سوا ان کا کوئی آقا ، ان کی مدد کرتا کوئی حامی تھا کہ ان کی مدد کرتا اور جس کو خدا گمراہ رکھے اس کے لئے تو نجات کی کوئی سبیل نہیں۔

And there were no protectors for them to help them, apart from Allah. And whoever Allah sends astray — for him there is no path (to salvation).

42:47

اِسْتَجِيْبُوْا لِرَبِّكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَ يَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ مَا لَكُمْ مِّنْ مَّلْجَاٍ يَّوْمَئِذٍ وَّمَا لَكُمْ مِّنْ نَّكِيْرٍ

تم اپنے رب کے احکام کو مانو اس دن سے پہلے کہ وہ دن آجائے جس کے آجانے کو اللہ کے سوا پھیرنے کی قدرت نہ ہوگا ۔ اس دن تمہارا کوئی ٹھکانہ ہوگا نہ تمہاری کوئی ملاوٹ (اپنے کرتووں سے) انکار ہی کرسکوگے۔

Respond to your Lord before there comes a Day that cannot be repelled by Allah's decree. On that Day there will be no refuge for you, and you will not be able to deny (your own deeds).

42:48

فَاِنْ اَعْرَضُوْا فَمَآ اَرْسَلْنٰكَ عَلَيْهِمْ حَفِيْظًا اِنْ عَلَيْكَ اِلَّا الْبَلٰغُ وَاِنَّآ اِذَآ اَذَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً فَرِحَ بِهَا وَاِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْهِمْ فَاِنَّ الْاِنْسَانَ كَفُوْرٌ

پھر اگر یہ لوگ نہ مانیں اور اعراض کریں تو ہم نے تم کو ان پر نگہبان بنا کر بھیجا تو نہیں تھا ۔ تمہارا کام صرف تبلیغ (احکام پہنچا دینا ہے) اور ہم جب انسان کو اپنی کچھ رحمت پر فرح کرتے ہیں تو (اس کو بڑی خوشی ہوتی ہے) اور اگر ان کو ذرا سی تکلیف پہنچے جس کی وجہ سے جن کاموں کی وجہ سے ان کے ہاتھوں نے کمایا تھا تو انسان بڑا ناشکرا ہی ہے۔

But if they turn away, then We have not sent you (O Prophet ﷺ) as a guardian over them. Your duty is only to convey (the message). And when We cause man to taste Our mercy, he rejoices in it; but if adversity befalls them because of what their own hands have sent forth — then indeed, man is very ungrateful.

42:49

لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ يَخْلُقُ مَا يَشَآءُ يَهَبُ لِمَنْ يَّشَآءُ اِنَاثًا وَّيَهَبُ لِمَنْ يَّشَآءُ الذُّكُوْرَ

آسمانوں اور زمین کی بادشاہی خدا ہی کی ہے ۔ جو چاہتا ہے ، جس کو چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے۔

To Allah belongs the dominion of the heavens and the earth. He creates what He wills. He gives daughters to whom He wills and gives sons to whom He wills.

42:50

اَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَّاِنَاثًا وَيَجْعَلُ مَنْ يَّشَآءُ عَقِيْمًا اِنَّهٗ عَلِيْمٌ قَدِيْرٌ

یا مردوں اور عورتوں کے جوڑے لگادیتا ہے (نر و مادہ دونوں دیتا ہے) اور جس کو چاہتا ہے بانجھ اور بے اولاد دیتا ہے ۔ بے شک وہ علم و قدرت رکھتا ہے۔

Or He gives them a combination of males and females, and makes whoever He wills barren. Indeed, He is All-Knowing, All-Powerful.

42:51

وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنْ يُّكَلِّمَهُ اللّٰهُ اِلَّا وَحْيًا اَوْ مِنْ وَّرَآئِ حِجَابٍ اَوْ يُرْسِلَ رَسُوْلًا فَيُوْحِيَ بِاِذْنِهٖ مَا يَشَآءُ اِنَّهٗ عَلِيٌّ حَكِيْمٌ

اور آدمی سے ممکن نہیں کہ خدا اس سے بات کرے مگر بطور اشارے کے یا پس پردہ ۔ یا کسی پیغمبر کو بھیجے تو وہ اللہ کے حکم سے جو چاہے وحی پہنچا دے ۔ یقیناً اللہ عالی مرتبت اور باحکمت ہے۔

And it is not for any human being that Allah should speak to him except by revelation, or from behind a veil, or by sending a messenger (angel) who reveals by His permission what He wills. Indeed, He is Most High, All-Wise.

42:52

وَكَذٰلِكَ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ رُوْحًا مِّنْ اَمْرِنَا مَا كُنْتَ تَدْرِيْ مَا الْكِتٰبُ وَلَا الْاِيْمَانُ وَلٰكِنْ جَعَلْنٰهُ نُوْرًا نَّهْدِيْ بِهٖ مَنْ نَّشَآءُ مِنْ عِبَادِنَا وَاِنَّكَ لَتَهْدِيْٓ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ

اور ہم نے اسی طرح تمہارے پاس ہمارے حکم سے ایک روح بھیجی تھی ۔ قرآن بھیجا تھا جو سرایا جان ۔ تم کو کیا معلوم تھا کہ کتاب کیا ہے اور کیا ہے ایمان اور ہم نے اس قرآن کو تو ایک نور سرایا بنایا ہے جس کے ذریعہ سے ہمارے بندوں میں سے جن کو چاہتے ہیں ہدایت کرتے ہیں اور بیشک تم بھی تو صراط مستقیم کی ہدایت کرتے ہو ۔ (سیدھا راستہ بتادیتے ہو)۔

And thus We have revealed to you a spirit (the Qur'an) from Our command. You did not know what the Book was, nor what faith was — but We made it (the Qur'an) a light by which We guide whomever We will among Our servants. And indeed, you are guiding to a straight path (showing the right way).

42:53

صِرَاطِ اللّٰهِ الَّذِيْ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ اَلَآ اِلَى اللّٰهِ تَصِيْرُ الْاُمُوْرُ

وہ خدا کا راستہ ہے جس کی ملک ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ دیکھو ! سب کاموں کا انجام اسی پر ہے ۔ (سب کی انتہاء اسی پر ہے)۔

The path of Allah, to Whom belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. Indeed, to Allah all matters return (everything ultimately ends with Him).