47. Muḥammad
محمد
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ أَضَلَّ اللَّهُ أَعْمَالَهُمْ
(١) جو کافر ہوئے اور اللہ کے راستے سے لوگوں کو روکا ۔ خدانے بھی ان کے اعمال کو کالعدم کردیا ۔
Those who disbelieved and barred [people] from Allah's path — Allah has nullified their deeds.
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَآمَنُوا بِمَا نُزِّلَ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَهُوَ الْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ كَفَّرَ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بَالَهُمْ
(٢) اور ایماندار لوگ جنہوں نے اچھے کام کئے اور محمد ﷺ پر جو احکام اتارے گئے ہیں (ان پر ایمان لائے) اور وہ تو حق ہے خدا کے احکام ہیں ۔ خدانے ان کے گناہوں کو دور کردیا (معاف کردیا) اور ان کی حالت کو درست کردیا ۔
And the believers who did good deeds and believed in what was revealed to Muḥammad ﷺ — and it is indeed the truth from their Lord — Allah has removed [forgiven] their sins and set their condition right.
ذَٰلِكَ بِأَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا اتَّبَعُوا الْبَاطِلَ وَأَنَّ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّبَعُوا الْحَقَّ مِن رَّبِّهِمْ كَذَٰلِكَ يَضْرِبُ اللَّهُ لِلنَّاسِ أَمْثَالَهُمْ
(٣) یہ اس واسطہ ہے کہ ان کافروں نے باطل کی پیروی کی (ناحق کی اتباع کی) اور ایماندار لوگ ، انہوں نے حق کی پیروی کی جو ان کے رب کی طرف سے آیا تھا ۔ ایسے ہی خدائے تعالٰی لوگوں کے سامنے ان کے احوال بیان کرتا ہے ۔
That is because those who disbelieved followed falsehood [followed that which is untrue], and those who believed followed the truth that came from their Lord. Thus does Allah set forth for the people their [respective] conditions.
فَإِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا فَضَرْبَ الرِّقَابِ حَتَّىٰ إِذَا أَثْخَنتُمُوهُمْ فَشُدُّوا الْوَثَاقَ فَإِمَّا مَنًّا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَاءً حَتَّىٰ تَضَعَ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا ذَٰلِكَ وَلَوْ يَشَاءُ اللَّهُ لَانتَصَرَ مِنْهُمْ وَلَٰكِن لِّيَبْلُوَ بَعْضَكُم بِبَعْضٍ وَالَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَلَن يُضِلَّ أَعْمَالَهُمْ
(٣) پھر جب تمہارا کافروں سے مقابلہ ہوجائے تو ان کی گردنیں اڑادو ۔ پھر جب بے بس ہوجائیں تو ان کو بھی کس لو ۔ (تم برابر جنگ کرتے رہو) ۔ پھر اس کے بعد یا تو احسان کرکے چھوڑدو ۔ یا فدیہ لے کر ۔ (تم برابر جنگ کرتے رہو) یہاں تک کہ جنگ اپنا بوجھ رکھ دے ۔ (تم جارہا ہے) یہاں تک کہ لڑائی ختم ہوجائے ۔ یہاں تک کہ لڑائی کے لئے ہتھیار ڈال دیں ۔ (جہاد کا حکم) اس لئے دیا جارہا ہے کہ (بغیر لئے) ان کو خدا سے ان کو ان کی سزا دلاتا ۔ اگرچہ خدائے تعالٰی ایک دوسرے سے امتحان لیتا ہے اور جو لوگ خدا کی راہ میں مارے جائیں شہید ہوتے ہیں اللہ ان کے اعمال کو ضائع نہیں کرتا ۔
Then when you encounter the disbelievers [in battle], strike their necks. Then when they are subdued, bind them firmly. Thereafter [grant them] either favour [release freely] or ransom — [keep fighting] until the war lays down its burdens [until the fighting is over, until the enemy lays down its arms]. This [command of jihad] is given because — although Allah could punish them directly — He tests some of you by means of others. And those who are slain in the way of Allah — martyrs — Allah will never let their deeds go to waste.
سَيَهْدِيهِمْ وَيُصْلِحُ بَالَهُمْ
(٥) عنقریب ان کو مقصود تک پہنچا دے گا ۔ اور ان کی حالت درست کردے گا ۔
He will guide them [to their goal] and set their condition right.
وَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ
(٦) اور انہیں جنت میں داخل کردے گا ۔ جس کے متعلق ان سے ذکر کردیا گیا تھا ۔
And He will admit them into Paradise — about which they had already been informed.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تَنصُرُوا اللَّهَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ
(٧) مسلمانو ! اگر تم خدا (دو رسول) کی نصرت کرو گے (ان کی مدد کرو گے) تو اللہ تمہاری مدد کرے گا (تم کو نصرت عطا کرے گا) اور تم کو ثابت قدم کردے گا (تم کو شکست نہ ہوگی) ۔
O believers! If you support [help] Allah [and His Messenger ﷺ], He will help you [grant you victory] and will make your feet firm [you shall not be defeated].
وَالَّذِينَ كَفَرُوا فَتَعْسًا لَّهُمْ وَأَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ
(٨) اور جو کافر ہیں ان کو نقصان اٹھانا پڑے گا اور ان کے اعمال ضائع و برباد کردے گا (ان کا کیا کرایا برباد ہوجائے گا) ۔
And those who disbelieve — ruin be upon them! And He will render their deeds worthless and destroyed [all their efforts will come to nothing].
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا مَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ
(٩) یہ اس لئے کہ خدا کے اتارے ہوئے احکام کو انہوں نے ناپسند کیا ۔ لہذا خدا نے بھی ان کے اعمال کو بے کار کردیا ۔
That is because they disliked what Allah sent down, so He rendered their deeds worthless.
أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ دَمَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَلِلْكَافِرِينَ أَمْثَالُهَا
(١٠) تو کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر و سفر نہیں کیا کہ وہ دیکھتے کہ کیا انجام ہوا ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے ۔ خدا نے ان کو تباہ کردیا اور کافروں کو ایسی ہی سزائیں دی جاتی ہیں ۔
Have they not travelled in the land to see what was the end of those who were before them? Allah destroyed them, and for the disbelievers are [punishments] like unto these.
ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَأَنَّ الْكَافِرِينَ لَا مَوْلَىٰ لَهُمْ
(١١) یہ اس لئے کہ اللہ ایماندارروں کا والی ہے (مولٰی ہے) اور یہ کہ کافروں کا کوئی والی نہیں (کوئی مولٰی نہیں) ۔
That is because Allah is the protector [Mawlā] of the believers, and because the disbelievers have no protector [no Mawlā].
إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَالَّذِينَ كَفَرُوا يَتَمَتَّعُونَ وَيَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ وَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ
(١٢) یقیناً اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے تھے اور عمل صالح کئے تھے ۔ ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ۔ اور جو کافر ہیں وہ (بے غمی سے) کھاتے پیتے اور متعتع ہوتے ہیں (بے غمی سے) ایسے کھاتے ہیں (جیسے چارپائے) اور دوزخ ان کا مقام ہے ۔
Indeed, Allah will admit those who believed and did righteous deeds into gardens beneath which rivers flow. And those who disbelieve — they eat and enjoy [with complete indifference], eating as the cattle eat — and the Fire is their abode.
وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ هِيَ أَشَدُّ قُوَّةً مِّن قَرْيَتِكَ الَّتِي أَخْرَجَتْكَ أَهْلَكْنَاهَا فَلَا نَاصِرَ لَهُمْ
(١٣) اور کتنی ہی بہت سی بستیاں تھیں جو قوت میں تمہاری بستی (کس بستی سے?) اس بستی سے بھی زور ہوئی تھیں جس نے تم کو بے گھر کر کے نکال دیا ۔ ہم نے ان کو ہلاک کر دیا ۔ پھر نہ ان کا کوئی یار و مددگار ہوا اور نہ کسی نے ان کو فتح و نصرت دی ۔
And how many a town was there that was stronger in power than your town [which town?] — the one that expelled you — yet We destroyed them. And there was then no helper for them, and no one granted them victory and support.
أَفَمَن كَانَ عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّهِ كَمَن زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ
(١٣) کیا جو لوگ اپنے پروردگار کے واضح طریقہ پر قائم تھے ان لوگوں کے برابر ہیں جن کو ان کی بدعملی پسندیدہ اور وہ اپنے ہوس کے پیرو تھے ۔
Is then one who stands upon clear evidence from his Lord like one whose evil deeds have been made to seem fair to him, who follows his own desires?
مَّثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ فِيهَا أَنْهَارٌ مِّن مَّاءٍ غَيْرِ آسِنٍ وَأَنْهَارٌ مِّن لَّبَنٍ لَّمْ يَتَغَيَّرْ طَعْمُهُ وَأَنْهَارٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّةٍ لِّلشَّارِبِينَ وَأَنْهَارٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفًّى وَلَهُمْ فِيهَا مِن كُلِّ الثَّمَرَاتِ وَمَغْفِرَةٌ مِّن رَّبِّهِمْ كَمَنْ هُوَ خَالِدٌ فِي النَّارِ وَسُقُوا مَاءً حَمِيمًا فَقَطَّعَ أَمْعَاءَهُمْ
(١٥) اس جنت کی مثال اور کیفیت جس کا متقیوں سے وعدہ کیا گیا ہے یہ ہے کہ اس میں صاف ستھری غیر متعفن نہریں پانی کی ہیں اور دودھ کی نہریں ہیں جن کا مزہ نہیں بگڑا ۔ اور بہت سی شراب کی نہریں جو پینے والوں کے لئے لذت بخش ہیں اور صاف شہد کی نہریں ہیں اور ان میں ان کے لئے ہر قسم کے میوے بھی ہیں اور ان کے پروردگار کے طرف سے بخشش بھی ہوگی ۔ (بھلا ایسا شخص) کیا اس شخص کے جیسا ہوگا جو ہمیشہ دوزخ کے لئے دوزخ میں رہے گا ۔ جنہیں گرم پانی پلایا جائے گا ۔ جو آنتوں کو ٹکڑے کر کے کاٹ دے گا ۔
The description and condition of the Paradise promised to the pious [righteous] is this: in it are rivers of pure, unputrid water; and rivers of milk whose taste has not changed; and many rivers of wine that is delightful for those who drink; and rivers of clarified honey — and in it for them are all kinds of fruits, and also forgiveness from their Lord. [Now can such a person] be like the one who abides forever in the Fire — who will be made to drink scalding water that will cut and sever his intestines?
وَمِنْهُم مَّن يَسْتَمِعُ إِلَيْكَ حَتَّىٰ إِذَا خَرَجُوا مِنْ عِندِكَ قَالُوا لِلَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ مَاذَا قَالَ آنِفًا أُولَٰئِكَ الَّذِينَ طَبَعَ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ
(١٦) اور ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو تمہاری باتوں کو بظاہر سنتے ہیں مگر جب تمہارے پاس سے لوٹتے ہیں ۔ انہوں نے آخر کیا کہا ؟ یہ لوگ ہیں کہ خدا نے ان کے دلوں پر مہر کردی ہے اور انہوں نے اپنی ہوا و ہوس کی اتباع کی (اس پر چلتے رہے) ۔
And among them are those who apparently listen to you, but when they leave your presence, they ask those who have been given knowledge: 'What did he just say?' These are the people upon whose hearts Allah has set a seal, and who follow their own desires [and continue on that path].
وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَآتَاهُمْ تَقْوَاهُمْ
(١٧) اور جو لوگ ہدایت پر ہیں ان کی ہدایت روز بروز زیادہ ہوتی رہتی ہے اور اللہ ان کو ان کی پرہیز گاری اور تقوٰی سے سرفراز کرتا ہے ۔
And those who are guided — He increases them in guidance and grants them their [capacity for] piety and God-consciousness [taqwā].
فَهَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا السَّاعَةَ أَن تَأْتِيَهُم بَغْتَةً فَقَدْ جَاءَ أَشْرَاطُهَا فَأَنَّىٰ لَهُمْ إِذَا جَاءَتْهُمْ ذِكْرَاهُمْ
(١٨) تو کیا یہ لوگ اہل گھڑی (یعنی قیامت) کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس اچانک آجائے حالانکہ ان کے پاس قیامت کی نشانیاں آچکی ہیں ۔ پھر جب قیامت آجائے گی تو ان کو نصیحت سے ان کو کیا فائدہ ہوگا ۔
Are they [then] waiting only for the Hour [Qiyāmat] to come upon them suddenly — while its signs have already come to them? Then when it does come, what benefit will any reminder be to them?
فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ وَمَثْوَاكُمْ
(١٩) (پیارے پیغمبر!) تم لا إلٰہ إلا اللہ پر یقین رکھو (اللہ کے سواء کسی کو معبود نہ سمجھو) ۔ اپنے اور مسلمان مردوں اور عورتوں کے گناہوں کے لئے مغفرت چاہو (بخش لو) اور اللہ باخبر ہے تمہارے چلنے پھرنے سے اور تمہارے ٹھہرنے سنبھلے سے ۔
O beloved Prophet ﷺ! Maintain firm conviction in Lā ilāha illallāh [believe in none as worthy of worship save Allah]. Seek forgiveness for yourself and for the believing men and women [grant them pardon]. And Allah is fully aware of your [all people's] movements and your resting places.
وَيَقُولُ الَّذِينَ آمَنُوا لَوْلَا نُزِّلَتْ سُورَةٌ فَإِذَا أُنزِلَتْ سُورَةٌ مُّحْكَمَةٌ وَذُكِرَ فِيهَا الْقِتَالُ رَأَيْتَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ يَنظُرُونَ إِلَيْكَ نَظَرَ الْمَغْشِيِّ عَلَيْهِ مِنَ الْمَوْتِ فَأَوْلَىٰ لَهُمْ
(٢٠) اور ایماندار لوگ کہتے ہیں ۔ کیوں (نئی) سورت نہیں اتاری گئی پھر جب صاف صاف محکم اور صاف سورت نازل ہوتی ہے اور اس میں جہاد و جنگ کا ذکر ہوتا ہے ۔ تو تم دیکھوگے کہ جن لوگوں کے دلوں میں بیماری ہے (وہ ہول دلے ہیں ، ضعیف القلب ہیں) وہ تمہاری طرف ایسے دیکھتے ہیں ، جیسے اس شخص کا حال ہو جس پر موت کی بے ہوشی چھا رہی ہو ۔ ان لوگوں پر افسوس ہے ۔
And the believers say: 'Why has no [new] sūra been sent down?' But when a decisive, clear sūra is revealed and fighting is mentioned therein, you see those in whose hearts is a disease [the faint-hearted, the weak of heart] looking at you like one overcome by the stupor of death — woe be upon these people.
طَاعَةٌ وَقَوْلٌ مَّعْرُوفٌ فَإِذَا عَزَمَ الْأَمْرُ فَلَوْ صَدَقُوا اللَّهَ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ
(٢١) پیغمبر کے احکام واجب الاطاعت ہیں اور ایک معقول و مناسب بات ہے ۔ پھر جب لڑائی ٹھن جائے ۔ اگر یہ لوگ اللہ کے پاس راست ثابت ہوتے تو ان کے لئے بہتر ہوتا ۔
Obedience [to the Prophet ﷺ] and a proper word — that is the right and reasonable matter. Then when fighting is upon them, if these people had been sincere and truthful before Allah, it would have been better for them.
فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِن تَوَلَّيْتُمْ أَن تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ
(٢٢) پھر کیا یہ تم سے بعید ہے (نہیں بالکل ممکن اور قریب ہے) کہ اگر تم حاکم اور والی بن جاؤ تو زمین میں فساد پھیلاؤ اور رشتوں اور قرابتیوں کا پاس نہ کرو (ناتو توڑ قرابت چھوڑو) ۔
So is it not likely — [nay, it is quite possible and near] — that if you were to become rulers and governors, you would spread corruption in the land and sever your ties of kinship [break relations and abandon your close bonds]?
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَىٰ أَبْصَارَهُمْ
(٢٣) یہ وہ لوگ ہیں کہ خدا نے ان پر لعنت کردی ہے ۔ پس ان کو بہرہ کردیا اور ان کی آنکھوں کو اندھا کردیا ۔ (نہ یہ حق سنتے ہیں اور نہ حق چیز کو دیکھتے ہیں) ۔
These are the ones upon whom Allah has sent His curse, and so He has made them deaf and blinded their eyes [they neither hear the truth nor see what is true].
أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَىٰ قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا
(٢٤) کیا یہ لوگ قرآن پر غور و تدبر نہیں کرتے یا ان کے دلوں پر قفل لگ گئے ہیں ۔
Do they not then ponder and reflect upon the Qur'an, or are there locks upon their hearts?
إِنَّ الَّذِينَ ارْتَدُّوا عَلَىٰ أَدْبَارِهِم مِّن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَى الشَّيْطَانُ سَوَّلَ لَهُمْ وَأَمْلَىٰ لَهُمْ
(٢٥) یقیناً جو لوگ اپنی پشت پھیر کر ہٹ گئے اس کے بعد اُن کو صاف ہدایت ہوچکی تھی ۔ شیطان نے ان کو دھوکہ دیا ۔ اور ان کو ڈھیل دلائی (لے دے کے ۔ مرنے کو بعید سمجھا) ۔
Indeed, those who turned back [on their heels] after guidance had been made clear to them — Shaytān enticed them and deluded them [lured them with false hope, made death seem remote to them].
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لِلَّذِينَ كَرِهُوا مَا نَزَّلَ اللَّهُ سَنُطِيعُكُمْ فِي بَعْضِ الْأَمْرِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِسْرَارَهُمْ
(٢٦) یہ سب اس لئے ہوا ہے کہ ان لوگوں نے ان کو کہا جو (قرآن اور احکام سے) کراہت کرتے تھے (ان کو ناپسند کرتے) ہم تمہارے بعض اموروں کو مان لیں گے اور ان کی اطاعت کریں گے ۔ مگر خدائے تعالٰی ان کی خفیہ باتوں کو خوب جانتا ہے ۔
That is because they said to those who disliked what Allah sent down [who found it distasteful]: 'We will obey you in some matters and follow you.' But Allah knows their secrets well.
فَكَيْفَ إِذَا تَوَفَّتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ وَأَدْبَارَهُمْ
(٢٧) (ان نافرمانوں سے) ان کا کیا حال ہوگا جب فرشتے ان کی روح قبض کریں گے اور ان کے چہروں اور پیٹھوں پر (گرزوں سے) مارتے ہوں گے (ڈنڈے رسید کرتے ہوں گے) ۔
[And what of these disobedient ones?] How will it be when the angels take their souls, striking their faces and their backs [with maces and staffs, delivering blows upon them]?
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمُ اتَّبَعُوا مَا أَسْخَطَ اللَّهَ وَكَرِهُوا رِضْوَانَهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ
(٢٨) یہ اس سبب سے ہے کہ یہ لوگ ایسے طریقہ پر چلتے تھے جو خدا کو ناخوش کردے اور انہوں نے خدا کی رضامندی سے کراہت کی ۔ لہذا خدا نے بھی ان کے اعمال کو اکارت و غارت کردیا ۔
That is because they followed that which angers Allah and disliked that which is His pleasure. So Allah rendered their deeds null and void [wasted and destroyed].
أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ أَن لَّن يُخْرِجَ اللَّهُ أَضْغَانَهُمْ
(٢٩) کیا وہ لوگ جن کے دلوں میں (ان کا دل بیمار ہے) گمان کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی ان کی بدنیتی اور دلی عداوتوں کو ظاہر نہ کرے گا ۔
Or do those in whose hearts there is a disease [whose hearts are sick] suppose that Allah will not expose their malice and inner enmities?
وَلَوْ نَشَاءُ لَأَرَيْنَاكَهُمْ فَلَعَرَفْتَهُم بِسِيمَاهُمْ وَلَتَعْرِفَنَّهُمْ فِي لَحْنِ الْقَوْلِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ أَعْمَالَكُمْ
(٣٠) اور اگر ہم چاہتے تو تمہیں ان لوگوں کے حال سے واقف کراتے تاہم تم ان کو خود سمجھ بھی سکتے ہو (ان کی ترش روئی سے) اور تم ضرور پہچان لوگے ان کے طرز گفتار سے اور اللہ تم سب کے اعمال کو خوب جانتا ہے ۔
And if We willed, We could show them [the hypocrites] to you and you would recognise them by their faces [by their sullenness] — and you will certainly recognise them by the tone of their speech. And Allah knows all your deeds fully well.
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتَّىٰ نَعْلَمَ الْمُجَاهِدِينَ مِنكُمْ وَالصَّابِرِينَ وَنَبْلُوَ أَخْبَارَكُمْ
(٣١) اور ہم ضرور تمہاری آزمائش کریں گے (تمہارا امتحان لیں گے) یہاں تک کہ مجاہدین اور صابرین کو دوسروں سے ممتاز کریں گے ۔ اور تمہاری حالات کی بھی آزمائش کریں گے ۔
And We shall certainly test you until We distinguish the mujāhidīn [those who strive in the way of Allah] and the patient ones from the rest. And We shall also test [the veracity of] your circumstances.
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَشَاقُّوا الرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَى لَن يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا وَسَيُحْبِطُ أَعْمَالَهُمْ
(٣٢) بے شک جو لوگ منکر ہوئے اور جنہوں نے راہ خدا سے (لوگوں کو) روکا اور پیغمبر سے جدائی اختیار کی اس کے بعد اُن کے سامنے ہدایت کا راستہ کھلا تھا ۔ یہ تو خدا کو کچھ نقصان نہیں دے سکتے ۔ عنقریب اللہ کے اعمال کو (ان کی کوششوں کو) ملیامیٹ کردے گا (نیست و نابود کردے گا) ۔
Indeed, those who disbelieved and barred [people] from the way of Allah and opposed the Messenger — after guidance had been made clear to them — cannot harm Allah in the least, and He will render their deeds null and void [annihilate and destroy their efforts].
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ
(٣٣) اے مسلمانو ! اللہ کی اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور اپنے تمام اعمال کو باطل اور بے کار نہ کرو ۔
O believers! Obey Allah and obey the Messenger ﷺ, and do not render your deeds vain and worthless.
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ مَاتُوا وَهُمْ كُفَّارٌ فَلَن يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ
(٣٤) بے شک جن لوگوں نے کفر کیا اور (دوسروں کو بھی) راہ خدا سے روکا پھر مرے تو کافر ہی مرے (انہیں بخشی نہ بخشی) تو اللہ ان کے گناہوں کی مغفرت نہ کرے گا ۔
Indeed, those who disbelieved and barred [others] from Allah's path, then died as disbelievers — [forgiven or unforgivable] — Allah will never forgive them.
فَلَا تَهِنُوا وَتَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ وَاللَّهُ مَعَكُمْ وَلَن يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ
(٣٥) (پس مسلمانو!) اب تم جنگ کرنے میں سُستی نہ کرو اور (ڈرکر) ان کو صلح کی طرف نہ بلاؤ کیونکہ تم ہی غالب رہوگے اور اللہ تمہارے ساتھ ہے اور تمہارے اعمال کو ضائع نہ کرے گا ۔
So O Muslims! Do not be weak in fighting, and do not [out of fear] call [the enemy] to peace — for you are the superior ones, and Allah is with you, and He will never cause your deeds to be wasted.
إِنَّمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوٌ وَإِن تُؤْمِنُوا وَتَتَّقُوا يُؤْتِكُمْ أُجُورَكُمْ وَلَا يَسْأَلْكُمْ أَمْوَالَكُمْ
(٣٧) بے شک دنیا کی زندگی تو صرف کھیل تماشہ ہے (لہو و لعب کے سواء کچھ نہیں ہے) اگر تم ایمان اور تقوٰی اختیار کرو (کچھ نہیں ہے) تو تم کو تمہارے اعمال کا اجر دے گا ۔ اور اور تم سے (کچھ مانگے گا) تمہارے مال کا سوال نہ کرے گا ۔
Indeed, the life of this world is nothing but play and amusement [nothing but diversion and vanity]. If you believe and adopt piety [taqwā], He will give you your recompense for your deeds — and He will not ask of you [or demand] your wealth.
إِن يَسْأَلْكُمُوهَا فَيُحْفِكُمْ تَبْخَلُوا وَيُخْرِجْ أَضْغَانَكُمْ
(٣٧) خدا اگر تم سے تمہارے مال کا سوال کرے تو تم پر بڑی تنگی ہوگی اور تم بخیل ہو دل دکھاؤ گے اور خدا تمہاری بدنیتی ظاہر کرے گا ۔
If He were to ask you for it [your wealth in full] and press you, you would become miserly, and your inner malice and spite would be exposed.
هَا أَنتُمْ هَٰؤُلَاءِ تُدْعَوْنَ لِتُنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمِنكُم مَّن يَبْخَلُ وَمَن يَبْخَلْ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَن نَّفْسِهِ وَاللَّهُ الْغَنِيُّ وَأَنتُمُ الْفُقَرَاءُ وَإِن تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ
(٣٨) ہاں ! تم ایسے لوگ ہو کہ اگر تم کو اللہ کی راہ کے لئے خرچ کرنے کو بلائیں کے راہ خدا میں سے بعض بخیل کو اختیار کرلیتے ہیں اور جو بخیل کرے گا (اس بخل کا اثر خود پر پڑے گا) اللہ (کو کوئی حاجت نہیں) وہ بے پرواہ ہے اور فقیر تم ہو ۔ اور اگر تم (پیغمبر سے) گردانی اختیار کرو (پیغمبر کی اطاعت سے منہ پھیرو تو روگرداٹی اختیار کرو تو) اللہ ایک دوسری قوم کو بدل دے گا (اور لوگوں کو پیدا کرے گا) جو تمہاری طرح (نخیل) نہ ہوں گے ۔
Behold! You are those who are called to spend in the way of Allah — yet some among you are miserly. And whoever is miserly [the effect of that miserliness falls back upon himself]. Allah is Self-Sufficient [He has no need] and it is you who are in need. And if you turn away [from the Prophet ﷺ, turn away from obedience], He will replace [you] with another people — and they will not be like you [will not be miserly].