29. Al-ʿAnkabūt
العنكبوت
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
الم
(١) اللہ اعلم بمرادہ
(1) Allah knows best what is intended.
أَحَسِبَ النَّاسُ أَن يُتْرَكُوا أَن يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ
(٢) کیا لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ یوں ہی چھوڑ دیے جائیں گے کہ ہم ایمان لائے اور اتنا کہہ کر ہم ان کا امتحان نہیں ہوا۔
(2) Do people think that they will be left alone simply because they say: We believe — and their faith will not be tested?
وَلَقَدْ فَتَنَّا الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ صَدَقُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْكَاذِبِينَ
اور یقیناً ہم نے ان لوگوں کا امتحان لیا جو ان سے پہلے تھے ۔ سو اب اللہ معلوم کرکے رہے گا کہ کون سچے اور راست باز ہیں اور کون جھوٹے ۔
And indeed We tested those who came before them. So Allah will certainly make it known who are the truthful and who are the liars.
أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ أَنْ يَسْبِقُونَا سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ
کیا وہ لوگ جو بُرے کام کرتے ہیں یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ بھاگ کروہ ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں گے ۔ کیا بُرے حکم لگاتے ہیں (بیہودہ فیصلے کرتے ہیں) ۔
Or do those who do evil deeds think that they can escape Us? How ill they judge (what a foul verdict they make)!
مَنْ كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ اللَّهِ فَإِنَّ أَجَلَ اللَّهِ لَآتٍ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
جس کو خدا سے ملنے کی اُمید ہے (وہ پریشان نہ ہو) کیوں کہ خدا کا وعدہ آ کر رہے گا اور وہی ہے سننے اور جاننے والا ۔
Whoever hopes for the meeting with Allah — (let him not be troubled,) for the appointed time of Allah is surely coming, and He is the All-Hearing, the All-Knowing.
وَمَنْ جَاهَدَ فَإِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفْسِهِ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ
اور جو شخص جہاد کرتا ہے اس کو اس کے جہاد کا ثمرہ ملنے والا ہے ۔ یقیناً اللہ تو تمام دنیا سے مستغنی ہے ۔
And whoever strives hard, he strives only for his own benefit. Indeed Allah is Self-Sufficient, free of need from all the worlds.
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَحْسَنَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے ہم ان کے گناہوں کا کفارہ کردیں گے ۔ اور ان کے اعمال کا اس سے زیادہ بہتر بدلہ دیں گے کہ وہ کیا کرتے تھے ۔
And those who believed and did righteous deeds, We shall surely expiate their evil deeds from them, and We shall reward them better than what they used to do.
وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْنًا وَإِنْ جَاهَدَاكَ لِتُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ
اور ہم نے آدی کو حکم دیا ہے کہ اپنے ماں باپ سے نیک سلوک کرے، اگر وہ کوشش کریں تم سے شرک کرو جس کا تم کو علم نہیں تو ان کی اطاعت نہ کرو ۔ تم کو میرے پاس دوبارہ آنا ہے پھر تم جو کچھ کرتے تھے اس کو بتادوں گا (یاد دوں گا) ۔
And We have enjoined upon man to treat his parents kindly. But if they strive to make you associate with Me that of which you have no knowledge, then do not obey them. To Me is your return, and I shall inform you of what you used to do (I shall remind you of it).
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِي الصَّالِحِينَ
اور جو لوگ ایمان لائے اور عمل صالح بھی کئے ہم ان کو نیکیوں میں داخل کریں گے ۔
And those who believed and did righteous deeds, We shall surely admit them among the righteous.
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ فَإِذَا أُوذِيَ فِي اللَّهِ جَعَلَ فِتْنَةَ النَّاسِ كَعَذَابِ اللَّهِ وَلَئِنْ جَاءَ نَصْرٌ مِنْ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ إِنَّا كُنَّا مَعَكُمْ أَوَلَيْسَ اللَّهُ بِأَعْلَمَ بِمَا فِي صُدُورِ الْعَالَمِينَ
اور بعض ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم خدا پر ایمان لائے ۔ پھر جب ان کو راہ خدا میں کچھ ایذا پہنچتی ہے تو آدمیوں کی ایذا رسائی کو اتنا اہم سمجھتے ہیں جیسے خدا کا عذاب ، اور اگر تمہارے خدا کے پاس سے فتح و نصرت آجائے تو بڑے زور سے کہتے ہیں ہم تو تمہارے ساتھ تھے ہی ۔ کیا خدا جہاں جہاں کے لوگوں کے سینوں کی بات خوب نہیں جانتا ۔
And among the people are those who say: 'We believe in Allah.' But when they are made to suffer for Allah's sake, they treat the persecution of people as though it were the punishment of Allah. And if victory comes from your Lord, they will surely say: 'Indeed we were with you all along!' Does Allah not know best what is in the breasts of all the people of the world?
وَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْمُنَافِقِينَ
اور بے شک اللہ ایمان داروں کو بھی معلوم کرکے رہے گا اور منافقوں کو بھی معلوم کرکے رہے گا ۔
And Allah will certainly make known those who believed and will certainly make known the hypocrites.
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا اتَّبِعُوا سَبِيلَنَا وَلْنَحْمِلْ خَطَايَاكُمْ وَمَا هُمْ بِحَامِلِينَ مِنْ خَطَايَاهُمْ مِنْ شَيْءٍ إِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ
اور کافروں نے مسلمانوں سے کہا ہم تماری پیروی کرو ہم تمہارے گناہوں کو بھگت لیں گے ۔ یہ لوگ کچھ بھی دوسروں کے گناہوں کے اٹھانے والے نہیں ۔ یہ تو بڑے جھوٹے ۔
And those who disbelieved said to those who believed: 'Follow our way and we will bear your sins.' But they cannot bear anything of their sins — they are surely liars.
وَلَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ وَأَثْقَالًا مَعَ أَثْقَالِهِمْ وَلَيُسْأَلُنَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَمَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ
اور البتہ یہ لوگ اپنے گناہ اپنے اوپر اُٹھائے ہوئے اور اپنے گناہوں کے ساتھ ہی کچھ گناہ اُٹھائے ہوئے بھی ہوں گے اور ان سے ان کی افتراء پردازیوں سے قیامت کے دن باز پُرس ہوگی (اور پھر سزا بھی ہوگی) ۔
And they will surely bear their own burdens, and burdens alongside their own burdens, and they will surely be questioned on the Day of Resurrection about what they used to fabricate (and then be punished for it).
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَى قَوْمِهِ فَلَبِثَ فِيهِمْ أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا فَأَخَذَهُمُ الطُّوفَانُ وَهُمْ ظَالِمُونَ
اور یقیناً ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا ۔ وہ پچاس کم ہزار برس تک ان میں رہے اور طوفان نے ان کو گھیرا اور وہ بڑے ظالم تھے ۔
And indeed We sent Noah to his people, and he remained among them for a thousand years less fifty. Then the flood seized them, and they were wrongdoers.
فَأَنْجَيْنَاهُ وَأَصْحَابَ السَّفِينَةِ وَجَعَلْنَاهَا آيَةً لِلْعَالَمِينَ
پھر ہم نے ان کو اور کشتی والوں کو نجات دی اور اس (کشتی) کو تمام جہان والوں کے لئے ایک نشان عبرت بنایا ۔
Then We saved him and the people of the Ark, and made it [the Ark] a sign for all the worlds.
وَإِبْرَاهِيمَ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ
اور ابراہیم کو جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو ۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگرتم کو کچھ علم ہے ۔
And [mention] Ibrahim, when he said to his people: 'Worship Allah and fear Him. That is better for you, if only you knew.'
إِنَّمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَوْثَانًا وَتَخْلُقُونَ إِفْكًا إِنَّ الَّذِينَ تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَمْلِكُونَ لَكُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوا عِنْدَ اللَّهِ الرِّزْقَ وَاعْبُدُوهُ وَاشْكُرُوا لَهُ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
تم تو خدا کو چھوڑ کر بُت پرتی کرتے ہو اور دل سے جھوٹ گڑھتے ہو ۔ تم خدا کو چھوڑ کر جن کی عبادت کرتے ہو ان کے ہاتھ میں تمہارا رزق نہیں ۔ ڈھونڈو تو رزق خدا کے پاس اور اس کی عبادت کرو اور اس کا شکر ادا کرو ۔ تم کو اس کے پاس لوٹ کر جانا ہے ۔
You worship only idols beside Allah and you fabricate a lie [in your hearts]. Indeed those whom you worship beside Allah have no power to provide for you. So seek provision from Allah, and worship Him, and give thanks to Him. To Him you shall be returned.
وَإِنْ تُكَذِّبُوا فَقَدْ كَذَّبَ أُمَمٌ مِنْ قَبْلِكُمْ وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ
اور (لوگو!) اگرتم جھٹلاؤ گے تو (کیا تعجب ہے کیوں کہ) تم سے پہلے بہت سے گروہ پیغمبروں کو جھٹلا چکے ہیں ۔ پیغمبر کا کام تو صرف تبلیغ احکام الٰہی ہے واضح طور سے ۔
And if you deny, then many communities before you have also denied. The Messenger's duty is only the clear delivery [of the message].
أَوَلَمْ يَرَوْا كَيْفَ يُبْدِئُ اللَّهُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ
کیا انہیں یہ معلوم نہیں کہ اللہ خلقت کی ابتداء کرتا ہے اور پھر دوبارہ پیدا کرتا ہے ۔ یہ سب یقیناً اللہ پر آسان ہے ۔
Do they not see how Allah originates creation, then reproduces it? Indeed that is easy for Allah.
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا كَيْفَ بَدَأَ الْخَلْقَ ثُمَّ اللَّهُ يُنْشِئُ النَّشْأَةَ الْآخِرَةَ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
تم کہو زمین کی سیر تو کرو پھر دیکھو کہ اللہ نے کس طرح ابتداء مخلوقات کو پیدا کیا ۔ پھر وہی دوبارہ بھی پیدا کرے گا ۔ یقیناً اللہ تو ہر شئے پر قادر ہے ۔
Say: 'Travel through the earth and observe how He began creation.' Then Allah will bring about the second creation [of the Hereafter]. Indeed Allah has power over everything.
يُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ وَيَرْحَمُ مَنْ يَشَاءُ وَإِلَيْهِ تُقْلَبُونَ
اللہ جس کو چاہتا ہے عذاب کرتا ہے اور جس پر چاہتا ہے رحم کرتا ہے اور اسی کی طرف تم کو پلٹ کر جانا ہے ۔
He punishes whom He wills and has mercy on whom He wills, and to Him you shall be returned.
وَمَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَمَا لَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ
اور تم زمین اور آسمان میں کہیں بھی جاکر اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے اور خدا کے سوائے تمہارا کوئی مددگار ہے نہ فتح و نصرت دینے والا ہے ۔
And you cannot frustrate [Allah] on the earth or in the sky, and you have no protector or helper besides Allah.
وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ وَلِقَائِهِ أُولَئِكَ يَئِسُوا مِنْ رَحْمَتِي وَأُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
اور جو لوگ اللہ کی نشانیوں اور اس کی ملاقات سے انکار کرتے ہیں وہ تو میری رحمت سے مایوس ہیں اور انہیں کے لئے ہے عذاب الیم ۔
And those who disbelieve in the signs of Allah and the meeting with Him — they have despaired of My mercy, and for them is a painful punishment.
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلَّا أَنْ قَالُوا اقْتُلُوهُ أَوْ حَرِّقُوهُ فَأَنْجَاهُ اللَّهُ مِنَ النَّارِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
پھر نہ تھا ان کی قوم کا جواب مگر یہ کہ انہوں نے کہا کہ ان کو مار ڈالو یا جلا ڈالو ۔ پھر اللہ نے انہیں آگ سے نجات دی ۔ بے شک اس میں ایمان دار قوم کے لئے عبرتیں ہیں ۔
But the reply of his people was only: 'Kill him or burn him!' Then Allah saved him from the fire. Indeed in that are signs for a people who believe.
وَقَالَ إِنَّمَا اتَّخَذْتُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَوْثَانًا مَوَدَّةَ بَيْنِكُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ثُمَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْفُرُ بَعْضُكُمْ بِبَعْضٍ وَيَلْعَنُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا وَمَأْوَاكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِنْ نَاصِرِينَ
اور ابراہیم نے کہا تم نے خدا کو چھوڑ کر بُت پرتی کرتے ہو وہ بھی دنیاوی زندگی کے تعلقات و محبت کی بنا پر ۔ پھر قیامت کے دن تمہارے بعض سے بعض منکر ہوجائیں گے اور ایک دوسرے پر لعنت کریں گے اور تمہارا مقام تو دوزخ ہوگا اور تمہاری کوئی مدد کرنے گا ۔
And [Ibrahim] said: 'You have taken idols beside Allah only out of mutual affection among yourselves in this worldly life. Then on the Day of Resurrection, some of you will deny others and some will curse others, and your abode shall be the Fire, and you shall have no helpers.'
فَآمَنَ لَهُ لُوطٌ وَقَالَ إِنِّي مُهَاجِرٌ إِلَى رَبِّي إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
پھر لوط نے (ابراہیم پر) ایمان لائے اور (ابراہیم نے) کہا میں اب وطن چھوڑ کر اپنے خدا کی راستہ ہوں ۔ بے شک وہ عزیز وحکیم ہے ۔
Then Lūṭ believed in him [Ibrāhīm], and [Ibrāhīm] said: 'I am migrating to my Lord. Indeed He is the All-Mighty, the All-Wise.'
وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالْكِتَابَ وَآتَيْنَاهُ أَجْرَهُ فِي الدُّنْيَا وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ
اور ہم نے ان کو (ابراہیم کو) اسحق اور یعقوب عنایت فرمایا اور ان کی اولاد میں کتاب اور نبوت کا سلسلہ جاری رکھا ۔ اور ان کو دنیا میں اچھا بدلہ دیا اور آخرت میں تو وہ بڑی صلاحیت والے اور نیکیوں میں ہوں گے ۔
And We gave him [Ibrāhīm] Isḥāq and Yaʿqūb, and We ordained in his progeny prophethood and scripture. And We gave him his reward in this world, and in the Hereafter he shall surely be among the righteous.
وَلُوطًا إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ إِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُمْ بِهَا مِنْ أَحَدٍ مِنَ الْعَالَمِينَ
اور (ہم نے) لوط کو بھیجا جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا بلاشک تم بڑی بے حیائی کا کام کرتے ہو کہ تم سے پہلے دنیا جہان میں کسی نے نہیں کیا ۔
And [mention] Lūṭ, when he said to his people: 'You indeed commit an indecency the likes of which none in all the worlds has preceded you in.'
أَئِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ وَتَقْطَعُونَ السَّبِيلَ وَتَأْتُونَ فِي نَادِيكُمُ الْمُنْكَرَ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلَّا أَنْ قَالُوا ائْتِنَا بِعَذَابِ اللَّهِ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
کیا تم مردوں کا قصد کرتے ہو اور بے راہی کا کام کرکے نسل انسانی کے سلسلے کو قطع کرتے ہو اور اپنی مجلسوں میں یہ ناماقول حرکت کرتے ہو ۔ بس یہی کیا ۔ (بس یہی کہ) لوط کی قوم نے جواب دیا ۔ (بس یہی کہ) کہا اللہ کے عذاب کو ہم پر لا اگر تم صادقین میں سے ہو ۔
'Do you indeed approach men, and cut off the way [of procreation], and commit abomination in your gatherings?' But the reply of his people was only that they said: 'Bring us the punishment of Allah, if you are of the truthful!'
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ
(لوط نے) دعا کی ۔ خدایا تو میری مدد کر ان شریر لوگوں پر ۔
[Lūṭ] prayed: 'My Lord, help me against the people of corruption.'
وَلَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ بِالْبُشْرَى قَالُوا إِنَّا مُهْلِكُو أَهْلِ هَذِهِ الْقَرْيَةِ إِنَّ أَهْلَهَا كَانُوا ظَالِمِينَ
اور جب ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر آئے تو انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس بستی کے لوگوں کو ہلاک کرنے والے ہیں ۔ کیوں کہ اس بستی کے لوگ بڑے ظالم ہیں ۔
And when Our messengers [angels] came to Ibrāhīm with the glad tidings, they said: 'We are about to destroy the people of this town, for its people have been great wrongdoers.'
قَالَ إِنَّ فِيهَا لُوطًا قَالُوا نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَنْ فِيهَا لَنُنَجِّيَنَّهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ
(ابراہیم نے) کہا اس میں لوط بھی ہیں ۔ (فرشتوں نے) کہا ہم خوب جانتے ہیں جو اس میں ہیں ۔ ہم ضرور ان کو اور ان کے متعلقین کو بچالیں گے بجز ان کی عورت کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے ۔
[Ibrāhīm] said: 'But Lūṭ is there!' They [the angels] said: 'We know well who is there. We shall surely save him and his family, except his wife — she is of those who will remain behind.'
وَلَمَّا أَنْ جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِيءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَقَالُوا لَا تَخَفْ وَلَا تَحْزَنْ إِنَّا مُنَجُّوكَ وَأَهْلَكَ إِلَّا امْرَأَتَكَ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ
اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تو ان کو وہ ناگوار گزرے اور خود کو قابل امداد سمجھا ۔ (فرشتوں نے) کہا ڈرومت اور حزن و ملال نہ کرو ۔ یقیناً ہم تم کو اور تمہارے متعلقین کو بچالیں گے بجز تمہاری عورت کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے ۔
And when Our messengers came to Lūṭ, he was troubled by them and felt distressed for them. They said: 'Fear not, and do not grieve. We shall surely save you and your family, except your wife — she is of those who will remain behind.'
إِنَّا مُنْزِلُونَ عَلَى أَهْلِ هَذِهِ الْقَرْيَةِ رِجْزًا مِنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ
یقیناً ہم اس بستی کے لوگوں پر آسمان سے عذاب نازل کرنے والے ہیں کیوں کہ وہ فسق و فجور کرتے ہیں ۔
Indeed We are about to send down upon the people of this town a punishment from the sky, because of their wickedness.
وَلَقَدْ تَرَكْنَا مِنْهَا آيَةً بَيِّنَةً لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ
اور ہم نے بے شک اس سے ایک واضح نشانی چھوڑی ہے ان لوگوں کے لئے جو عقل رکھتے ہیں ۔
And We have indeed left from it [the town] a clear sign for a people who use their reason.
وَإِلَى مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا فَقَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَارْجُوا الْيَوْمَ الْآخِرَ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ
اور (ہم نے) شہر مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو (پیغمبر بناکر بھیجا) ۔ پھر انہوں نے کہا اے لوگو! اللہ کی بندگی کرو اور قیامت آنے کی اُمید رکھو اور زمین میں فساد کرتے نہ پھرو ۔
And to Madyan [We sent] their brother Shuʿayb, and he said: 'O my people! Worship Allah and hope for the Last Day, and do not go about the earth spreading corruption.'
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ
پھر ان کی تکذیب کی ۔ پھر بھونچال نے ان کو آ گھیرا ۔ پس صبح ہوئی تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے تھے ۔
Then they denied him, so the earthquake seized them, and they lay prostrate in their homes by morning.
وَعَادًا وَثَمُودَ وَقَدْ تَبَيَّنَ لَكُمْ مِنْ مَسَاكِنِهِمْ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَكَانُوا مُسْتَبْصِرِينَ
اور (ہم نے) عاد و ثمود کو (تباہ کردیا اور یہ جاتی ہی) تمہارے لئے ان کے (تباہ شدہ) گھروں سے ظاہر ہے اور شیطان نے ان کے اعمال کو زیب و زینت کے ساتھ دکھایا ۔ پھر ان کو راہ حق سے روکا اور وہ بڑے ہوشیار اور بینا تھے ۔
And [We destroyed] ʿĀd and Thamūd — and it has been made clear to you from their [ruined] dwellings. Satan adorned their deeds for them and turned them away from the path, though they had been clear-sighted.
وَقَارُونَ وَفِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَلَقَدْ جَاءَهُمْ مُوسَى بِالْبَيِّنَاتِ فَاسْتَكْبَرُوا فِي الْأَرْضِ وَمَا كَانُوا سَابِقِينَ
اور (ہم نے) قارون اور فرعون اور ہامان (کو ہلاک کیا) ۔ موسیٰ ان کے پاس واضح دلائل لائے تو ان لوگوں نے زمین میں تکبر کیا ۔ مگر بھاگ کر وہ ہم سے نکل جانے کے ۔
And [We destroyed] Qārūn and Pharaoh and Hāmān. Indeed Mūsā came to them with clear evidences, but they were arrogant in the land. Yet they could not outrun [Us].
فَكُلًّا أَخَذْنَا بِذَنْبِهِ فَمِنْهُمْ مَنْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِ حَاصِبًا وَمِنْهُمْ مَنْ أَخَذَتْهُ الصَّيْحَةُ وَمِنْهُمْ مَنْ خَسَفْنَا بِهِ الْأَرْضَ وَمِنْهُمْ مَنْ أَغْرَقْنَا وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلَكِنْ كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ
پھر ان سب کو ہم نے ان کے گناہوں کی وجہ سے گرفتار کرلیا ۔ پھر ان میں سے بعض پر پتھر برسانے والی ہوا آئی اور بعض کو ہولناک آواز نے گرفتار کرلیا ۔ اور بعض کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور بعض کو ڈبو دیا اور اللہ ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا مگر وہ خود اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے ۔
Then We seized each one for his sin. Among them were those against whom We sent a storm of stones, and among them were those whom a mighty Blast seized, and among them were those whom We caused the earth to swallow, and among them were those whom We drowned. Allah was not going to wrong them, but they were wronging their own souls.
مَثَلُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ كَمَثَلِ الْعَنْكَبُوتِ اتَّخَذَتْ بَيْتًا وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنْكَبُوتِ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ
جن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اور کو اپنا حامی اور کارساز بنا کر رکھا ہے ان لوگوں کی مثال مکڑی کی سی ہے جس نے گھر بنالیا ہے اور یقیناً سب سے بودا گھر مکڑی کا گھر ہے ۔ کاش یہ لوگ کچھ علم رکھتے ۔
The likeness of those who take protectors and guardians besides Allah is that of a spider that builds a house. And indeed the weakest of all houses is the house of the spider — if only they knew.
إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ مِنْ شَيْءٍ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
اللہ خوب جانتا ہے جس کو وہ اس کو چھوڑ کر، کوئی چیز بھی ہو ۔ اور وہ (اللہ) عزیز بھی ہے حکیم بھی ہے ۔
Indeed Allah knows whatever they call upon besides Him — be it any thing. And He is the All-Mighty, the All-Wise.
وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ وَمَا يَعْقِلُهَا إِلَّا الْعَالِمُونَ
اور ہم ان مثالوں کو لوگوں کے سامنے بیان کرتے ہیں مگر انہیں سمجھتے وہی ہیں جن کو کچھ علم ہے ۔
And these parables We set forth for the people, but none comprehend them except those who have knowledge.
خَلَقَ اللَّهُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ
اللہ نے آسمانوں اور زمین کو مناسب اور برحق پیدا کیا ۔ یقیناً اس میں ایمانداروں کے لئے (قدرت الٰہی کی) بڑی نشانی ہے ۔
Allah created the heavens and the earth with truth. Indeed in that is surely a sign [of divine power] for the believers.
اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ وَأَقِمِ الصَّلَاةَ إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ
(پیغمبر!) تم پر جس کتاب کی وحی کی گئی ہے اس کو پڑھو اور نماز پابندی اور درستی سے ادا کرو ۔ بے شک نماز تو بے حیائی (اور ناماقول) اور قابل انکار باتوں سے روکتی ہے اور اللہ کی یاد ہی سب سے بڑی چیز ہے، اور تم جو کچھ کرتے ہو خدا اس کو خوب جانتا ہے ۔
[O Prophet!] Recite what has been revealed to you of the Book and establish prayer. Indeed prayer restrains [one] from indecency and what is reprehensible, and the remembrance of Allah is the greatest thing, and Allah knows what you do.
وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتَابِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ وَقُولُوا آمَنَّا بِالَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَأُنْزِلَ إِلَيْكُمْ وَإِلَهُنَا وَإِلَهُكُمْ وَاحِدٌ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ
اور تم اہل کتاب سے مہذب طور سے مناظرہ کرو بجز ان لوگوں کے جو ظالم ہیں (ناانصافی کرتے ہیں) ۔ ان سے کہو کہ ہم اس (کتاب) کو بھی مانتے ہیں جو ہم پر نازل ہوئی ہے اور ان (کتابوں) کو بھی جو تم پر نازل ہوئی ہیں اور ہمارا تمہارا خدا ایک ہی ہے اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں ۔
And do not dispute with the People of the Book except in the best manner [of argument], except those among them who are unjust [who deal unfairly]. And say: 'We believe in what has been sent down to us and what has been sent down to you, and our God and your God is One, and to Him we are submitters.'
وَكَذَلِكَ أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ فَالَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَمِنْ هَؤُلَاءِ مَنْ يُؤْمِنُ بِهِ وَمَا يَجْحَدُ بِآيَاتِنَا إِلَّا الْكَافِرُونَ
اور ہم نے اسی طرح تم پر بھی کتاب اتاری ۔ پھر جو ایماندار لوگ ہیں وہ اس (کتاب خدا) پر ایمان لاتے ہیں اور ان موجودہ لوگوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ہماری آیتوں سے انکار نہیں کرتے سوائے منکر کافر لوگوں کے ۔
And thus We have sent down to you the Book. Those to whom We gave the Scripture before believe in it, and among these [present people] some also believe in it. And none deny Our signs except the disbelievers.
وَمَا كُنْتَ تَتْلُو مِنْ قَبْلِهِ مِنْ كِتَابٍ وَلَا تَخُطُّهُ بِيَمِينِكَ إِذًا لَارْتَابَ الْمُبْطِلُونَ
اور تم اس سے پہلے نہ کوئی کتاب پڑھتے تھے نہ اپنے داہنے ہاتھ سے لکھتے تھے اگرتم پڑھے لکھے ہوتے تو ممکن تھا کہ باطل پرست، جھوٹے، کچھ شک و شبہ کرتے ۔
And you were not reciting any scripture before this, nor were you writing it with your right hand. For then the falsifiers would indeed have had reason to doubt.
بَلْ هُوَ آيَاتٌ بَيِّنَاتٌ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَمَا يَجْحَدُ بِآيَاتِنَا إِلَّا الظَّالِمُونَ
بلکہ وہ (کتاب) واضح دلائل ہیں اہل علم کے پاس ان لوگوں کے ذہنوں میں جن کو علم دیا گیا ہے اور ہماری آیتوں سے صرف ظالم ہی انکار کرتے ہیں ۔
Rather it is clear signs [preserved] in the hearts of those who have been given knowledge. And none deny Our signs except the wrongdoers.
وَقَالُوا لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَاتٌ مِنْ رَبِّهِ قُلْ إِنَّمَا الْآيَاتُ عِنْدَ اللَّهِ وَإِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُبِينٌ
اور ان ظالموں نے کہا ! ان پر ان کے خدا کے طرف سے آیتیں کیوں نہیں آتیں ۔ تم کہو ! نشانیاں تو سب اللہ کے پاس ہیں اور میں تو صرف آنے والی مصیبت کی صاف صاف اطلاع دینے والا ہوں ۔
And they said: 'Why have no signs been sent down upon him from his Lord?' Say: 'Signs are only with Allah, and I am only a clear warner.'
أَوَلَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ يُتْلَى عَلَيْهِمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَرَحْمَةً وَذِكْرَى لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
کیا انہیں بس نہیں وہ کتاب جس کو ہم نے تم پر اتاری اور اس کو ان کے سامنے پڑھ کر سنایا جاتا ہے ۔ بے شک اس میں رحمت اور یاد دہانی ہے ایمانداروں کے لئے ۔
Is it not enough for them that We have sent down to you the Book which is recited to them? Indeed in that is a mercy and reminder for a people who believe.
قُلْ كَفَى بِاللَّهِ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ شَهِيدًا يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالَّذِينَ آمَنُوا بِالْبَاطِلِ وَكَفَرُوا بِاللَّهِ أُولَئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ
(پیغمبر!) تم کہہ دو میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہ بس ہے ۔ وہ جانتا ہے آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اور جو لوگ باطل پر ایمان لاتے اور اللہ سے کفر و انکار کرتے ہیں وہی ہیں خسارہ میں ، نقصان اٹھانے والے ۔
Say: 'Allah is sufficient as a witness between me and you. He knows what is in the heavens and the earth. And those who believe in falsehood and disbelieve in Allah — they are the losers.'
وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَلَوْلَا أَجَلٌ مُسَمًّى لَجَاءَهُمُ الْعَذَابُ وَلَيَأْتِيَنَّهُمْ بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
اور یہ لوگ تم سے عذاب کا تقاضہ کرتے ہیں ۔ اگر اس کی معیاد معین نہ ہوتی تو ان کے پاس عذاب آ چکتا ، اور ان کے پاس آئے گا مگر اچانک ، ناگہاں اور ان کو اس کی خبر تک نہ ہوگی ۔
And they demand from you the hastening of punishment. Had there been no appointed term, the punishment would already have come to them. And it shall surely come upon them suddenly, unexpectedly, and they will have no perception of it.
يَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌ بِالْكَافِرِينَ
یہ لوگ تم سے عذاب کا تقاضہ کرتے ہیں ۔ یقیناً جہنم کافروں کو احاطہ کی ہوئی ہے ۔
They demand from you the hastening of punishment. Indeed Jahannam has already surrounded the disbelievers.
يَوْمَ يَغْشَاهُمُ الْعَذَابُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَمِنْ تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ وَيَقُولُ ذُوقُوا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ
اس دن کو یاد کرو جس دن ان پر عذاب چھا جائے گا ۔ ان کے اوپر سے بھی اور ان کے پیروں کے تلے سے بھی اور فرمائے گا جو کچھ کرتے تھے اس کا مزہ چکھو ۔
The day when the punishment will cover them from above them and from beneath their feet, and He shall say: 'Taste what you used to do!'
يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ أَرْضِي وَاسِعَةٌ فَإِيَّايَ فَاعْبُدُونِ
اے میرے مسلمان بندو! میری زمین وسیح ہے ۔ پس میری ہی عبادت کرو ۔
O My believing servants! My earth is vast, so worship Me alone.
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ثُمَّ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ
ہر شخص کو موت کا مزہ چکھنا ہے ۔ پھر تم سب کو ہماری طرف واپس آنا اور رجوع کرنا ہے ۔
Every soul shall taste death. Then to Us you shall be returned.
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُبَوِّئَنَّهُمْ مِنَ الْجَنَّةِ غُرَفًا تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا نِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِينَ
اور جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اور عمل صالح کرتے ہیں تو ہم ان کو جنت کے جھروکوں میں بٹھائیں گے جن کے (کیسی جنت؟) جس کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔ یہ لوگ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ نیک کام کرنے والوں کا کیا اچھا اجر اور بدلہ ہے ۔
And those who believed and did righteous deeds, We shall surely lodge them in lofty chambers of Paradise beneath which rivers flow — abiding therein forever. How excellent is the reward of the workers [of good deeds]!
الَّذِينَ صَبَرُوا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ
جو لوگ صبر کرتے ہیں اور اپنے خدا پر توکل کرتے ہیں ۔
Those who were patient and who placed their trust in their Lord.
وَكَأَيِّنْ مِنْ دَابَّةٍ لَا تَحْمِلُ رِزْقَهَا اللَّهُ يَرْزُقُهَا وَإِيَّاكُمْ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
اور کتنے ہی جانور ہیں جو اپنا رزق اٹھاکر نہیں رکھتے ۔ اللہ ان کو بھی کھلاتا ہے اور وہ سب کی بھی جانتا ہے ۔ سب کے حال سے واقف ہے ۔
And how many a creature carries not its own provision! Allah provides for it and for you, and He is the All-Hearing, the All-Knowing.
وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ فَأَنَّى يُؤْفَكُونَ
اور اگرتم ان سے پوچھو کس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور سورج اور چاند کو کام پر لگایا تو وہ ضرور کہیں گے ۔ اللہ ۔ تو پھر یہ کدھر اُلٹے چلے جا رہے ہیں ؟
And if you were to ask them: 'Who created the heavens and the earth and subjected the sun and the moon?' They would surely say: 'Allah.' Then how are they turned away [from the truth]?
اللَّهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ لَهُ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
خدا جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے اس کے لئے رزق کشادہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے اس پر رزق تنگ کرتا ہے ۔ اللہ سب کچھ جانتا ہے ۔
Allah extends provision for whom He wills among His servants, and restricts it for whom He wills. Indeed Allah has knowledge of everything.
وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ نَزَّلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ مِنْ بَعْدِ مَوْتِهَا لَيَقُولُنَّ اللَّهُ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ
اور اگرتم ان سے پوچھو ۔ آسمان سے پانی کس نے برسایا ۔ اس کو آتارا پھر اس سے زمین کے خشک ہونے کے بعد تروتازہ کردیا ۔ وہ ضرور کہیں گے اللہ ۔ تم کہو الحمد اللہ (ہم اسی کے زیر احسان ہیں) ۔ مگر اکثر لوگ کچھ سوچتے نہیں ۔
And if you were to ask them: 'Who sent down water from the sky and thereby revived the earth after its death?' They would surely say: 'Allah.' Say: 'All praise is for Allah.' Rather most of them do not reason.
وَمَا هَذِهِ الْحَيَوةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَهْوٌ وَلَعِبٌ وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ
اور یہ دنیوی زندگی نہیں ہے مگر لہو و لعب ۔ اور آخرت ہی اصلی زندگی ہے ۔ کاش ان کو کچھ علم ہوتا (کچھ جانتے، بوجھتے) ۔
And this worldly life is nothing but amusement and play. Indeed the abode of the Hereafter — that is the true life. If only they knew.
فَإِذَا رَكِبُوا فِي الْفُلْكِ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ فَلَمَّا نَجَّاهُمْ إِلَى الْبَرِّ إِذَا هُمْ يُشْرِكُونَ
پھر جب یہ لوگ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو پُراخلاص اعتقاد کے ساتھ خدا کو پکارتے ہیں ۔ (اس سے دعائیں کرتے ہیں) ۔ پھر جب ان کو کشتی سے نجات دے کر خشکی کی طرف لاتا ہے تو فوراً شرک کرنے لگتے ہیں ۔
Then when they board a ship, they call upon Allah with sincere devotion in their faith. But when He brings them safely to land, at once they begin to associate [others with Him].
لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ وَلِيَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
کہ ہم نے جو نعمت ان کو دی ہے اس کی ناشکری کرتے ہیں (ناشکری کرتے ہیں) اور یہ (چاروں دن کی زندگی کے) مزے اڑالو ۔ ابھی معلوم ہوجائے گا (کیا ہوگا؟) ۔
So as to be ungrateful for what We have given them, and to enjoy [this brief life]. Soon they will come to know.
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا آمِنًا وَيُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ أَفَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُونَ وَبِنِعْمَةِ اللَّهِ يَكْفُرُونَ
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے (ان کی) پناہ گاہ کو با امن رکھا تھا ۔ ان کے آس پاس سے لوگ گرفتار لئے جاتے تھے ۔ کیا اس پر بھی وہ باطل پر ایمان رکھیں گے (جھوٹ پر یقین رکھیں گے) اور اللہ کی نعمت کی ناشکری کریں گے ؟
Do they not see that We made [Makkah] a safe sanctuary, while people are being snatched away all around them? Do they still believe in falsehood and deny the blessing of Allah?
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِلْكَافِرِينَ
اور بھلا اس سے زیادہ کون ظالم ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے ؟ (افتراء پردازی کرے؟) اور سچا مذہب کو جھٹلادے ۔ کیا ان کو معلوم نہیں کہ کافروں کا ٹھکانا دوزخ ہے ۔
And who is more unjust than one who fabricates a lie against Allah, or who denies the truth when it comes to him? Is there not in Jahannam an abode for the disbelievers?
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا وَإِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ
اور جو ہمارے متعلق جدوجہد کرتے ہیں تو ضرور ہم ان کو اپنے راستوں کی ہدایت کرتے ہیں اور یقیناً اللہ کے ساتھ نیکوکاروں کی معیت ہے ۔
And those who strive in Our cause — We shall surely guide them to Our paths. And indeed Allah is with those who do good.