40. Ghāfir
غافر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
حم
(۱) یہ بھی آیات متشابہات میں سے ہے، یہ پڑھی آیت ہے۔
(1) This too is among the ambiguous [abbreviated] letters — it is a recited verse [of the Qur'an].
تَنْزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ
(۲) یہ خدائے عزیز و علیم کی اتاری ہوئی کتاب ہے۔
(2) This is the Book sent down from Allah — the Mighty, the All-Knowing.
غَافِرِ الذَّنۢبِ وَ قَابِلِ التَّوۡبِ شَدِيۡدِ الۡعِقَابِ ذِى الطَّوۡلِ ۖ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۚ اِلَيۡهِ الۡمَصِيۡرُ
(وہ خدا ہے) گناہ بخشنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے ۔ مگر سخت عقوبت کرنے والا بھی ہے ۔ وہ بڑا مقدور والا اور لاثانی واتا بھی ہے ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ سب کا انجام اسی تک ہے ۔
[He is] the Forgiver of sin and the Accepter of repentance. He is severe in punishment but also the Possessor of great bounty. There is no god but He. To Him is the final return.
مَا يُجَادِلُ فِيۡۤ اٰيٰتِ اللّٰهِ اِلَّا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فَلَا يَغۡرُرۡكَ تَقَلُّبُهُمۡ فِى الۡبِلَادِ
کفار کے سوا کوئی اللہ کی آیتوں میں جنگ و جدل نہیں کرتا ۔ تو انہیں ان کا شہروں میں چلنا پھرنا دھوکے میں نہ ڈالے ۔
None dispute about the signs of Allah except those who disbelieve. So let not their moving about in the cities deceive you [into thinking they are prospering].
كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوۡحٍ وَّ الۡاَحۡزَابُ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ ۖ وَ هَمَّتۡ كُلُّ اُمَّةٍۢ بِرَسُوۡلِهِمۡ لِيَاۡخُذُوۡهُ وَ جٰدَلُوۡا بِالۡبَاطِلِ لِيُدۡحِضُوۡا بِهِ الۡحَقَّ فَاَخَذۡتُهُمۡ ۖ فَكَيۡفَ كَانَ عِقَابِ
ان سے پہلے قوم نوح اور ان کے بعد چند گروہوں نے بھی تکذیب کی تھی اور ہر ایک گروہ چاہتا تھا کہ اپنے پیغمبر کو گرفتار کرلے اور (یہودیہ شبہات سے) غلط باتوں سے جھگڑیں ۔ وہ حق کو متزلزل کرنا چاہتے تھے (حق پرستوں میں لغزش پیدا کرنا چاہتے تھے) مگر میں نے ان کو پکڑ لیا ، پھر میرا عذاب کیسا ہوا (تمہیں کچھ خبر ہے؟)
Before them the people of Nūḥ denied, and after them [came] groups [who also denied]. Each community plotted against their messenger to seize him, and they argued with falsehood to defeat the truth thereby. So I seized them — then how was My punishment [do you know]?
وَ كَذٰلِكَ حَقَّتۡ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّهُمۡ اَصۡحٰبُ النَّارِ
اور اسی طرح کافروں پر خدا کی بات پوری ہو رہی ہے کہ وہ دوزخی ہیں ۔
And thus the word of your Lord was fulfilled upon those who disbelieved — that they are the companions of the Fire.
اَلَّذِيۡنَ يَحۡمِلُوۡنَ الۡعَرۡشَ وَ مَنۡ حَوۡلَهٗ يُسَبِّحُوۡنَ بِحَمۡدِ رَبِّهِمۡ وَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖ وَ يَسۡتَغۡفِرُوۡنَ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ۚ رَبَّنَا وَسِعۡتَ كُلَّ شَيۡءٍ رَّحۡمَةً وَّ عِلۡمًا فَاغۡفِرۡ لِلَّذِيۡنَ تَابُوۡا وَ اتَّبَعُوۡا سَبِيۡلَكَ وَ قِهِمۡ عَذَابَ الۡجَحِيۡمِ
حاملانِ عرش اور وہ (فرشتے) جو عرش کو گھیرے ہوئے ہیں اپنے رب کی تسبیح و تحمید کرتے ہیں ، ایمان رکھتے ہیں اور ایماندارون کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں ۔ اے ہمارے پروردگار ! تیری رحمت اور علم ہر شئے کی سائی اور وسعت رکھتے ہیں ، لہذا توبہ کرنے والوں اور تیری راہ چلنے والوں کی مغفرت کردے اور ان کو عذابِ دوزخ سے بچا ۔
Those who carry the Throne and those who are around it glorify with the praise of their Lord, and they believe in Him, and they seek forgiveness for those who believe [saying]: 'Our Lord, You encompass every thing in mercy and knowledge — so forgive those who repent and follow Your path, and protect them from the punishment of Hellfire.'
رَبَّنَا وَ اَدۡخِلۡهُمۡ جَنّٰتِ عَدۡنِ الَّتِيۡ وَعَدۡتَّهُمۡ وَ مَنۡ صَلَحَ مِنۡ اٰبَآئِهِمۡ وَ اَزۡوَاجِهِمۡ وَ ذُرِّيّٰتِهِمۡ ؕ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
اے ہمارے پروردگار ! اور ان کو (یکاں) رہنے والی جنتوں میں داخل کرجن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے اور ان نیک لوگوں کو بھی جنت میں داخل کر جو ان کے باپ دادا، ان کی بی بی اور ان کی اولاد کی بیان اور ان کی اولاد میں ہیں ۔ یقیناً تو ہی عزت و حکمت والا ہے ۔
'Our Lord, and admit them into the Gardens of Eden that You promised them, and [also] those who were righteous from among their fathers, and their spouses and their descendants. Indeed You alone are the Almighty, the All-Wise.'
وَ قِهِمُ السَّيِّاٰتِ ؕ وَ مَنۡ تَقِ السَّيِّاٰتِ يَوۡمَئِذٍ فَقَدۡ رَحِمۡتَهٗ ؕ وَ ذٰلِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ
اور ان کو بُرائیوں سے بچا (سزاؤں سے محفوظ رکھ) اور قیامت کے دن جو تو نے سزاؤں سے محفوظ رکھے تو اس پر بڑی رحم کیا اور یہی بڑی کامیابی اور بامُرادی ہے ۔
'And protect them from [the recompense of] evil deeds. Whomever You protect from the evil [consequences] on that Day — indeed You have had mercy upon him. And that is the supreme success.'
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُنَادَوۡنَ لَمَقۡتُ اللّٰهِ اَكۡبَرُ مِنۡ مَّقۡتِكُمۡ اَنۡفُسَكُمۡ اِذۡ تُدۡعَوۡنَ اِلَى الۡاِيۡمَانِ فَتَكۡفُرُوۡنَ
یقیناً کافروں کو پکار کر کہا جائے گا خدا کی ناخوشی تمہاری ناخوشی سے زیادہ ہے جب کہ تم ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے اور تم انکار کرتے تھے ۔
Indeed the disbelievers will be called out [to]: 'Allah's hatred of you is greater than your hatred of yourselves, for when you were invited to faith you used to disbelieve.'
قَالُوۡا رَبَّنَاۤ اَمَتَّنَا اثۡنَتَيۡنِ وَ اَحۡيَيۡتَنَا اثۡنَتَيۡنِ فَاعۡتَرَفۡنَا بِذُنُوۡبِنَا فَهَلۡ اِلٰى خُرُوۡجٍ مِّنۡ سَبِيۡلٍ
(کفار) کہیں گے اے خدایا ! تو نے ہم کو دو دفعہ موت دی اور دو ہی دفعہ حیات ۔ ہم اپنے قصوروں کا اعتراف کرتے ہیں تو کیا اس حالت سے نکلنے کی کوئی صورت ہے ۔
They [the disbelievers] will say: 'Our Lord, You caused us to die twice and You gave us life twice. We have confessed our sins — is there then any way out [of this state]?'
ذٰلِكُمۡ بِاَنَّهٗۤ اِذَا دُعِىَ اللّٰهُ وَحۡدَهٗ كَفَرۡتُمۡ ۖ وَ اِنۡ يُّشۡرَكۡ بِهٖ تُؤۡمِنُوۡا ؕ فَالۡحُكۡمُ لِلّٰهِ الۡعَلِىِّ الۡكَبِيۡرِ
یہ (سب تم پر کیوں ہو رہا ہے) اس وجہ سے کہ جب تمہارے سامنے صرف خدا کا ذکر کیا جاتا تو تم کفر کرتے ، انکار کرتے اور جب اس کے ساتھ شرک کیا جاتا تو یقین لاتے ۔ اب فیصلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ جو ہے اعلیٰ و اکبر ہے (بلند مرتبہ والا اور بزرگ ہے) ۔
'That [punishment] is because when Allah alone was invoked you disbelieved, but if anything was associated with Him you would believe. So the judgment belongs to Allah, the Most High, the Most Great [Exalted and Grand].'
هُوَ الَّذِيۡ يُرِيۡكُمۡ اٰيٰتِهٖ وَ يُنَزِّلُ لَكُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ رِزۡقًا ؕ وَ مَا يَتَذَكَّرُ اِلَّا مَنۡ يُّنِيۡبُ
(۱۳) وہی ہے جو تم کو اپنی نشانیاں دکھلاتا ہے اور آسمان سے تمہارے لئے رزق نازل کرتا ہے (کھلاتا ہے) مگر اس سے نصیحت وہی حاصل کرتے ہیں جو خدا کی طرف متوجہ رہتے ہیں ۔
He is the One who shows you His signs and sends down for you sustenance from the sky. But none take heed except one who turns [repentant] to [Him].
فَادۡعُوا اللّٰهَ مُخۡلِصِيۡنَ لَهُ الدِّيۡنَ وَ لَوۡ كَرِهَ الۡكٰفِرُوۡنَ
اب تم پوری اطاعت اور پورے اعتقاد کے ساتھ خدا کو پکارو ۔ کافر نا مانیں تو مانیں ۔
So call upon Allah with sincere devotion to Him in religion, even if the disbelievers dislike it.
رَفِيۡعُ الدَّرَجٰتِ ذُو الۡعَرۡشِ ۚ يُلۡقِى الرُّوۡحَ مِنۡ اَمۡرِهٖ عَلٰى مَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ لِيُنۡذِرَ يَوۡمَ التَّلَاقِ
وہ بڑے مرتبوں والا ہے ۔ عرش حکومت کا مالک ہے ۔ اپنے فرمان سے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے وحی ، روح پیدا جوش دیتا ہے تا کہ قیامت کے دن سے ڈرائے ۔
The Exalter of ranks, the Lord of the Throne — He casts the Spirit [revelation] from His command upon whom He wills of His servants, to warn [people] of the Day of Meeting.
يَوۡمَ هُمۡ بٰرِزُوۡنَ ۚ لَا يَخۡفٰى عَلَى اللّٰهِ مِنۡهُمۡ شَيۡءٌ ؕ لِمَنِ الۡمُلۡكُ الۡيَوۡمَ ؕ لِلّٰهِ الۡوَاحِدِ الۡقَهَّارِ
جس دن سب سامنے حاضر ہوں گے ۔ خدا سے ان کی کوئی بات چھپی نہ رہے گی ۔ آج کس کی بادشاہی ہے؟ صرف ایک خدا کی جو زبردست ہے ۔
The Day they will emerge — nothing of them will be hidden from Allah. [It will be said]: 'Whose is the sovereignty today? It belongs to Allah alone, the Irresistible.'
اَلۡيَوۡمَ تُجۡزٰى كُلُّ نَفۡسٍۢ بِمَا كَسَبَتۡ ؕ لَا ظُلۡمَ الۡيَوۡمَ ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِيۡعُ الۡحِسَابِ
آج ہر شخص کو اس کے اعمال کے اعمال کی جزا دی جائے گی ۔ آج کسی قسم کا ظلم نہ ہوگا ۔ یقیناً اللہ جلد حساب لینے والا ہے ۔
Today every soul will be recompensed for what it earned. No injustice today. Indeed Allah is swift in reckoning.
وَ اَنۡذِرۡهُمۡ يَوۡمَ الۡاٰزِفَةِ اِذِ الۡقُلُوۡبُ لَدَى الۡحَنَاجِرِ كٰظِمِيۡنَ ؕ مَا لِلظّٰلِمِيۡنَ مِنۡ حَمِيۡمٍ وَّ لَا شَفِيۡعٍ يُّطَاعُ
(ان سے بیان کردو) انہیں قیامت کے آنے کی خبر دو ۔ جب کلیجے منہ کو آ جائیں گے ۔ وہ غم کے گھونٹ پیتے ہوں گے ۔ اور ظالموں کا کوئی دوست رہے گا نہ کوئی سفارشی قبول سفارش ۔
And warn them [O Prophet] of the Day that draws near, when hearts will rise to the throats [in anguish], they swallowing [their grief]. The wrongdoers will have neither a [true] friend nor an intercessor who will be obeyed.
يَعۡلَمُ خَآئِنَةَ الۡاَعۡيُنِ وَ مَا تُخۡفِى الصُّدُوۡرُ
وہ نگاہ کی چوری اور سینوں کے رازوں سے بھی واقف ہے ۔
He knows the treachery of the eyes and what the chests conceal.
وَ اللّٰهُ يَقۡضِيۡ بِالۡحَقِّ ؕ وَ الَّذِيۡنَ يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ لَا يَقۡضُوۡنَ بِشَيۡءٍ ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡبَصِيۡرُ
اور اللہ ہی حق حق فیصلہ کرتا ہے اور جو خدا کو چھوڑ کر اوروں کو پکارتے ہیں وہ تو کچھ بھی حکم نہیں دے سکتے ۔ یقیناً اللہ ہی سمع و بصیر ہے (سنو ! وہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے) ۔
And Allah judges with truth. But those they invoke besides Him judge nothing at all. Indeed Allah — He is the All-Hearing, the All-Seeing.
اَوَ لَمۡ يَسِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَيَنۡظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِيۡنَ كَانُوۡا مِنۡ قَبۡلِهِمۡ ؕ كَانُوۡا هُمۡ اَشَدَّ مِنۡهُمۡ قُوَّةً وَّ اٰثَارًا فِى الۡاَرۡضِ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوۡبِهِمۡ ؕ وَ مَا كَانَ لَهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ مِنۡ وَّاقٍ
کیا انہوں نے زمین میں سیر نہیں کی؟ پھر دیکھتے کہ ان سے پہلے جو لوگ تھے ان کا کیا انجام ہوا ۔ وہ ان سے قوی تھے اور زمین میں ان کے آثار بھی بہت زیادہ تھے مگر خدا نے ان کے گناہوں کی وجہ سے ان کو گرفتار کرلیا اور ان کو اللہ سے بچانے والا کوئی نہ تھا ۔
Did they not travel in the land, so that they would see how the end was for those before them? They were stronger than them in power and [left] more abundant traces in the land. Then Allah seized them for their sins, and they had no protector against Allah.
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ كَانَتۡ تَّاۡتِيۡهِمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ فَكَفَرُوۡا فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ ؕ اِنَّهٗ قَوِيٌّ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ
یہ اس وجہ سے کہ ان کے پاس پیغمبر آتے اور واضح دلائل لاتے اور انہوں نے ہرگز نہ مانا لہذا خدا نے ان کو گرفتار کرلیا ۔ یقیناً وہ قوی ہے ۔ سخت عذاب کرنے والا ہے ۔
That was because their messengers used to come to them with clear proofs but they disbelieved, so Allah seized them. Indeed He is Strong, severe in punishment.
وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا مُوۡسٰى بِاٰيٰتِنَا وَ سُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍ
اور یقیناً ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیوں اور واضح حجت کے ساتھ بھیجا تھا ۔
And indeed We sent Mūsā with Our signs and a clear authority.
اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَ هَامٰنَ وَ قَارُوۡنَ فَقَالُوۡا سَاحِرٌ كَذَّابٌ
فرعون اور ہامان اور قارون کے پاس (بھیجا) تو انہوں نے کہا یہ تو جھوٹا جادوگر ہے ۔
To Pharaoh, Hāmān, and Qārūn — but they said: '[He is] a sorcerer, a liar.'
فَلَمَّا جَآءَهُمۡ بِالۡحَقِّ مِنۡ عِنۡدِنَا قَالُوا اقۡتُلُوۡۤا اَبۡنَآءَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَهٗ وَ اسۡتَحۡيُوۡا نِسَآءَهُمۡ ؕ وَ مَا كَيۡدُ الۡكٰفِرِيۡنَ اِلَّا فِيۡ ضَلٰلٍ
پھر جب (موسیٰ) مذہب حق لے کر ان کے پاس پہنچے تو ان لوگوں نے کہا جو مسلمانوں کے مرد بچوں کو مار ڈالو اور ان کے (موسیٰ کے) ساتھ کی عورتوں کو چھوڑی رکھو اور کافروں اور کافروں کی ساری تدبیریں گمراہی کی ہیں ۔
But when he [Mūsā] came to them with the truth from Us, they said: 'Kill the sons of those who believe with him and keep their women alive.' But the plotting of the disbelievers is only [leads them] into misguidance.
وَ قَالَ فِرۡعَوۡنُ ذَرُوۡنِيۡۤ اَقۡتُلۡ مُوۡسٰى وَ لۡيَدۡعُ رَبَّهٗۤ ۚ اِنِّيۡۤ اَخَافُ اَنۡ يُّبَدِّلَ دِيۡنَكُمۡ اَوۡ اَنۡ يُّظۡهِرَ فِى الۡاَرۡضِ الۡفَسَادَ
فرعون نے کہا مجھے چھوڑو کہ میں موسیٰ کو مار ڈالوں ۔ مجھے ڈر ہے کہ وہ کہیں تمہارے دین کو بدل نہ دے ۔ یا روئے زمین پر شرو فساد نہ پھیلادے ۔
And Pharaoh said: 'Leave me to kill Mūsā, and let him call upon his Lord. Indeed I fear that he will change your religion, or that he will spread corruption in the land.'
وَ قَالَ مُوۡسٰى اِنِّيۡ عُذۡتُ بِرَبِّيۡ وَ رَبِّكُمۡ مِّنۡ كُلِّ مُتَكَبِّرٍ لَّا يُؤۡمِنُ بِيَوۡمِ الۡحِسَابِ
اور موسیٰ نے کہا ۔ میں اپنے اور تمہارے خدا کی پناہ لے چکا ہوں ہر مغرور اور متکبر کے شر سے جو یوم الحساب (یعنی قیامت کے دن) پر یقین نہیں رکھتا ۔
And Mūsā said: 'Indeed I have sought refuge in my Lord and your Lord from every arrogant one who does not believe in the Day of Reckoning.'
وَ قَالَ رَجُلٌ مُّؤۡمِنٌ مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ يَكۡتُمُ اِيۡمَانَهٗۤ اَتَقۡتُلُوۡنَ رَجُلًا اَنۡ يَّقُوۡلَ رَبِّيَ اللّٰهُ وَ قَدۡ جَآءَكُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ مِنۡ رَّبِّكُمۡ ؕ وَ اِنۡ يَّكُ كَاذِبًا فَعَلَيۡهِ كَذِبُهٗ ؕ وَ اِنۡ يَّكُ صَادِقًا يُّصِبۡكُمۡ بَعۡضُ الَّذِيۡ يَعِدُكُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِيۡ مَنۡ هُوَ مُسۡرِفٌ كَذَّابٌ
اور فرعون کی قوم میں سے ایک ایماندار شخص جو اپنے ایمان کو چھپاتا تھا کہنے لگا کیا تم اس شخص کو مارتے ہو کہ وہ صرف اتنا کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے ، حالانکہ تمہارے رب کی طرف سے واضح دلائل اور کھلے معجزے لایا ہے اور اگر وہ جھوٹا ہو تو (اسی کا نقصان ہوگا) اور اگر وہ سچا ہو تو اس عذاب سے کچھ تم کو پہنچ جائے گا جس کا وہ وعدہ کرتا ہے کچھ پہنچ جائے گا ۔ یقیناً اللہ اس شخص کو ہدایت نہیں کرتا جو حد سے تجاوز کر گیا ہو اور جھوٹا بھی ہو ۔
And a believing man from the family of Pharaoh who concealed his faith said: 'Will you kill a man because he says my Lord is Allah, while he has brought you clear proofs from your Lord? If he is a liar, then upon him will be [the consequence of] his lie; but if he is truthful, some of what he promises you will strike you. Indeed Allah does not guide one who is a transgressor and a liar.'
يٰقَوۡمِ لَكُمُ الۡمُلۡكُ الۡيَوۡمَ ظٰهِرِيۡنَ فِى الۡاَرۡضِ ۖ فَمَنۡ يَّنۡصُرُنَا مِنۡۢ بَاۡسِ اللّٰهِ اِنۡ جَآءَنَا ؕ قَالَ فِرۡعَوۡنُ مَاۤ اُرِيۡكُمۡ اِلَّا مَاۤ اَرٰى وَ مَاۤ اَهۡدِيۡكُمۡ اِلَّا سَبِيۡلَ الرَّشَادِ
لوگو ! آج تم اس سرزمین کے بادشاہ اور اس میں غالب ہو لیکن اللہ جب خدا کا عذاب آئے تو ہماری مدد کرے گا ۔ فرعون نے کہا (اسی کی رائے دیتا ہوں) جو میں سمجھتا ہوں اور میں تم کو راہ راست ہی کی ہدایت کرتا ہوں ۔
'O my people, the kingdom today is yours, you being dominant in the land — but who will help us against the might of Allah if it comes upon us?' Pharaoh said: 'I show you only what I see, and I guide you only to the path of right conduct.'
وَ قَالَ الَّذِيۡۤ اٰمَنَ يٰقَوۡمِ اِنِّيۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ مِّثۡلَ يَوۡمِ الۡاَحۡزَابِ
اور وہ شخص جو (خفیہ طور سے) ایمان لایا تھا کہنے لگا ۔ لوگو ! میں تمہارے متعلق اور امتوں کی طرح روز بد کا اندیشہ رکھتا ہوں !
And the one who had believed [secretly] said: 'O my people, indeed I fear for you the like of the day of the [destroyed] confederate peoples!'
مِثۡلَ دَاۡبِ قَوۡمِ نُوۡحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوۡدَ وَ الَّذِيۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ ؕ وَ مَا اللّٰهُ يُرِيۡدُ ظُلۡمًا لِّلۡعِبَادِ
جیسا نوح کی قوم اور عاد و ثمود اور ان لوگوں کا حال ہوا جو ان کے بعد ہوئے اور اللہ تو اپنے بندوں پر کسی قسم کا ظلم روا نہیں رکھتا ۔
Like the manner of the people of Nūḥ, and ʿĀd, and Thamūd, and those who came after them. And Allah does not intend any injustice for His servants.
وَ يٰقَوۡمِ اِنِّيۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ يَوۡمَ التَّنَادِ
اور ہمائو ! مجھے تمہارے متعلق بروز قیامت نقصان کا خوف ہے (جائی کا اندیشہ ہے) ۔
'And O my people, indeed I fear for you the Day of Crying Out [to one another for help, the Day of Judgment].'
يَوۡمَ تُوَلُّوۡنَ مُدۡبِرِيۡنَ ۚ مَا لَكُمۡ مِّنَ اللّٰهِ مِنۡ عَاصِمٍ ۚ وَ مَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ هَادٍ
جب تم پیٹھ پھیر کر بھاگو گے ۔ خدا کے ہاتھ سے تم کو کوئی نہ بچائے گا اور جس کو خدا گمراہ کرے (یعنی گمراہ کرنے کے حالات مہیا کرے) اس کی کون رہنمائی کرسکتا ہے؟
The Day you will turn back in retreat — you will have no protector from [the punishment of] Allah. And whomever Allah leaves astray [i.e., for whom Allah allows the conditions of misguidance] — for him there is no guide.
وَ لَقَدۡ جَآءَكُمۡ يُوۡسُفُ مِنۡ قَبۡلُ بِالۡبَيِّنٰتِ فَمَا زِلۡتُمۡ فِيۡ شَكٍّ مِّمَّا جَآءَكُمۡ بِهٖ ؕ حَتّٰى اِذَا هَلَكَ قُلۡتُمۡ لَنۡ يَّبۡعَثَ اللّٰهُ مِنۡۢ بَعۡدِهٖ رَسُوۡلًا ؕ كَذٰلِكَ يُضِلُّ اللّٰهُ مَنۡ هُوَ مُسۡرِفٌ مُّرۡتَابٌ
اور بے شک اس سے پہلے تمہارے پاس یوسف واضح دلائل اور معجزات لے کر آئے تھے اور تم ہمیشہ شک و شبہ میں پڑے رہے اس دین کے متعلق جس کو وہ لائے تھے ۔ جب ان کا انتقال ہوگیا تو تم کہنے لگے ۔ اب ان کے پاس خدا کوئی پیغمبر نہیں بھیجے گا ۔ اور اسی طرح اللہ گمراہ رکھتا ہے اس شخص کو جو حد سے بڑھ گیا ہو اور شک و شبہ میں پڑ گیا ۔
And before this Yūsuf had come to you with clear proofs, but you did not cease to be in doubt concerning what he had brought you — until when he died, you said: 'Allah will not send a messenger after him.' Thus does Allah leave astray one who is a transgressor, one filled with doubt.
اَلَّذِيۡنَ يُجَادِلُوۡنَ فِيۡۤ اٰيٰتِ اللّٰهِ بِغَيۡرِ سُلۡطٰنٍ اَتٰهُمۡ ؕ كَبُرَ مَقۡتًا عِنۡدَ اللّٰهِ وَ عِنۡدَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ؕ كَذٰلِكَ يَطۡبَعُ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ قَلۡبِ مُتَكَبِّرٍ جَبَّارٍ
جو لوگ خدا کی آیتوں میں (بے سند جھگڑتے ہیں) بغیر کسی دلیل کے کہ ان کے پاس آئی ہو اختلاف کرتے ہیں ۔ یہ بہت ناگوار اور غضب انگیز ہے اللہ کے پاس اور ایماندارون کے پاس ۔ اللہ یوں ہی ، اسی طرح ہر متکبر اور سرکش کے دل پر مہر کردیتا ہے ۔
Those who dispute about the signs of Allah without any authority that has come to them — greatly hateful [is this conduct] in the sight of Allah and in the sight of those who believe. Thus does Allah seal over every heart of an arrogant tyrant.
وَ قَالَ فِرۡعَوۡنُ يٰهَامٰنُ ابۡنِ لِيۡ صَرۡحًا لَّعَلِّيۡۤ اَبۡلُغُ الۡاَسۡبَابَ
اور فرعون نے کہا ۔ ہامان تو میرے لئے ایک بڑا محل بنا تاکہ میں اسباب اور راستوں تک پہنچ جاؤں ۔
And Pharaoh said: 'O Hāmān, build for me a lofty tower so that I may reach the means [and pathways of the heavens].'
اَسۡبَابَ السَّمٰوٰتِ فَاطَّلِعَ اِلٰۤى اِلٰهِ مُوۡسٰى وَ اِنِّيۡ لَاَظُنُّهٗ كَاذِبًا ؕ وَ كَذٰلِكَ زُيِّنَ لِفِرۡعَوۡنَ سُوۡٓءُ عَمَلِهٖ وَ صُدَّ عَنِ السَّبِيۡلِ ؕ وَ مَا كَيۡدُ فِرۡعَوۡنَ اِلَّا فِيۡ تَبَابٍ
آسمانوں کے راستوں کو ، پھر میں دیکھوں گا موسیٰ کے خدا کو (کہ وہ ہے کہاں) اور میں تو اس کو جھوٹا سمجھتا ہوں ۔ اور اسی طرح فرعون کو اس کی بدعملیاں نیک دکھائی گئیں اور وہ سیدھے راستے سے روک دیا گیا اور فرعون کی ساری تدبیریں غارت ہونے والی تھیں ۔
'The pathways of the heavens, so that I may look up to the god of Mūsā — and indeed I think he is a liar.' And thus the evil of his deeds was made appealing to Pharaoh and he was blocked from the [right] path. And the scheming of Pharaoh led to nothing but ruin.
وَ قَالَ الَّذِيۡۤ اٰمَنَ يٰقَوۡمِ اتَّبِعُوۡنِ اَهۡدِكُمۡ سَبِيۡلَ الرَّشَادِ
اس ایماندار شخص نے کہا بھائیو ! تم میری اتباع کرو میں تم کو کامیابی کے راستے پر لگادوں گا (راہ راست کی ہدایت کروں گا) ۔
And the one who believed said: 'O my people, follow me — I will guide you to the path of right conduct.'
يٰقَوۡمِ اِنَّمَا هٰذِهِ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا مَتَاعٌ ؕ وَّ اِنَّ الۡاٰخِرَةَ هِيَ دَارُ الۡقَرَارِ
لوگو ! یہ زندگی دنیا چند روزہ فائدہ ہے اور رہنے کی جگہ تو آخرت ہی ہے ۔
'O my people, this worldly life is only a temporary enjoyment, and indeed the Hereafter — that is the abode of permanence.'
مَنۡ عَمِلَ سَيِّئَةً فَلَا يُجۡزٰۤى اِلَّا مِثۡلَهَا ۚ وَ مَنۡ عَمِلَ صَالِحًا مِّنۡ ذَكَرٍ اَوۡ اُنۡثٰى وَ هُوَ مُؤۡمِنٌ فَاُولٰٓئِكَ يَدۡخُلُوۡنَ الۡجَنَّةَ يُرۡزَقُوۡنَ فِيۡهَا بِغَيۡرِ حِسَابٍ
جو بُرا کام کرے گا اس کو اتنی ہی سزا ملے گی اور جو نیک کام کریں خواہ مرد ہو یا عورت مگر وہ مسلمان تو وہ جنت میں داخل ہوں گے ۔ ان کو بے حساب روزق دیا جائے گا ۔
Whoever does an evil deed will not be recompensed except the like thereof, but whoever does good — whether male or female — and is a believer, then those will enter Paradise, [where] they will be provided for without measure.
وَ يٰقَوۡمِ مَا لِيۡۤ اَدۡعُوۡكُمۡ اِلَى النَّجٰوةِ وَ تَدۡعُوۡنَنِيۡۤ اِلَى النَّارِ
لوگو ! یہ کیا بات ہے کہ میں تم کو نجات کی طرف بلاتا ہوں اور تم مجھے دوزخ کی طرف ۔
'And O my people, what is [the matter] with me — I invite you to salvation but you invite me to the Fire?'
تَدۡعُوۡنَنِيۡ لِاَكۡفُرَ بِاللّٰهِ وَ اُشۡرِكَ بِهٖ مَا لَيۡسَ لِيۡ بِهٖ عِلۡمٌ ۙ وَّ اَنَا اَدۡعُوۡكُمۡ اِلَى الۡعَزِيۡزِ الۡغَفَّارِ
تم مجھے اللہ سے کفر اور شرک کرنے پر اُبھارتے ہو (مجھے لاتے ہو) حالانکہ اس بارے میں میرے پاس کوئی وجہ ہے نہ دلیل ۔ اور میں تم کو عزیز غفار کی طرف بلاتا ہوں ۔
'You invite me to disbelieve in Allah and associate partners with Him of which I have no knowledge, while I invite you to the All-Mighty, the All-Forgiving.'
لَا جَرَمَ اَنَّمَا تَدۡعُوۡنَنِيۡۤ اِلَيۡهِ لَيۡسَ لَهٗ دَعۡوَةٌ فِى الدُّنۡيَا وَ لَا فِى الۡاٰخِرَةِ وَ اَنَّ مَرَدَّنَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ اَنَّ الۡمُسۡرِفِيۡنَ هُمۡ اَصۡحٰبُ النَّارِ
یقیناً تم مجھ کو جس کی طرف بلاتے ہو وہ دنیا میں پکارے جانے کے قابل نہیں ہے (اور نہ آخرت میں) اور یہ بھی یقیناً ہے کہ ہم سب کا لوٹنا اللہ کی طرف ہے ۔ اور جو حد سے گزرنے والے ہیں وہ دوزخی ہیں !
'Without doubt, what you invite me to has no [valid] call in this world nor in the Hereafter. And indeed our return is to Allah, and indeed the transgressors — they are the companions of the Fire.'
فَسَتَذۡكُرُوۡنَ مَاۤ اَقُوۡلُ لَكُمۡ ؕ وَ اُفَوِّضُ اَمۡرِيۡۤ اِلَى اللّٰهِ ؕ اِنَّ اللّٰهَ بَصِيۡرٌۢ بِالۡعِبَادِ
عنقریب تم لوگ میرا کہا یاد کرو گے اور میں اپنے کاموں کو خدا کے حوالے کرتا ہوں (اسی کے توکل ، اسی پر توکل کرتا ہوں) بے شک تمام بندے خدا کے زیر نگاہ ہیں ۔
'So you will remember what I say to you, and I entrust my affair to Allah. [I place my trust on Him, I rely on Him alone.] Indeed Allah is All-Seeing of His servants.'
فَوَقٰٮهُ اللّٰهُ سَيِّاٰتِ مَا مَكَرُوۡا وَ حَاقَ بِاٰلِ فِرۡعَوۡنَ سُوۡٓءُ الۡعَذَابِ
پس خدا نے اس (مسلمان) کو (فرعون کے) لوگوں کے شر سے بچالیا ۔ اور آل فرعون پر (ان کا کیا گیا) بدترین عذاب الٹ پڑا ۔
So Allah protected him from the evils of what they plotted, and the most terrible punishment encompassed the family of Pharaoh.
اَلنَّارُ يُعۡرَضُوۡنَ عَلَيۡهَا غُدُوًّا وَّ عَشِيًّا ؕ وَ يَوۡمَ تَقُوۡمُ السَّاعَةُ ۚ اَدۡخِلُوۡۤا اٰلَ فِرۡعَوۡنَ اَشَدَّ الۡعَذَابِ
صبح و شام ان کو دوزخ دکھائی جائے گی ۔ جب قیامت کا دن ہوگا کہا جائے گا آل فرعون کو سخت ترین عذاب میں داخل کرو ۔
The Fire — they are exposed to it morning and evening. And on the Day the Hour arrives [it will be said]: 'Admit the family of Pharaoh into the most severe punishment.'
وَ اِذۡ يَتَحَآجُّوۡنَ فِى النَّارِ فَيَقُوۡلُ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡۤا اِنَّا كُنَّا لَكُمۡ تَبَعًا فَهَلۡ اَنۡتُمۡ مُّغۡنُوۡنَ عَنَّا نَصِيۡبًا مِّنَ النَّارِ
اور (یہ وقت یاد کرو) دوزخ میں باہم حجت کریں گے ۔ پھر ضعیف اور پیرو کہیں گے بڑے اور تکبر کرنے والوں سے ، ہم تو تمہارے تابع تھے تو کیا تم ہم کو دوزخ کے عذاب سے بچانے کا کچھ کر سکتے ہو ؟
And [remember] when they will dispute with each other in the Fire — the weak [followers] will say to those who were arrogant: 'Indeed we were your followers — so can you avail us against any portion of the Fire?'
قَالَ الَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡۤا اِنَّا كُلٌّ فِيۡهَا ۙ اِنَّ اللّٰهَ قَدۡ حَكَمَ بَيۡنَ الۡعِبَادِ
خود کو بڑا کہنے والے کہیں گے ہم سب دوزخ میں ہیں ۔ اور خدا کو اپنے بندوں کے درمیان جو فیصلہ کرنا تھا کردیا ہے ۔
Those who were arrogant will say: 'Indeed we are all in it. Indeed Allah has [already] judged between His servants.'
قَالَ الَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡۤا اِنَّا كُلٌّ فِيۡهَا ۙ اِنَّ اللّٰهَ قَدۡ حَكَمَ بَيۡنَ الۡعِبَادِ
خود کو بڑا کہنے والے کہیں گے ہم سب دوزخ میں ہیں ۔ اور خدا کو اپنے بندوں کے درمیان جو فیصلہ کرنا تھا کردیا ہے ۔
Those who were arrogant will say: 'Indeed we are all in it. Indeed Allah has [already] judged between His servants.'
وَ قَالَ الَّذِيۡنَ فِى النَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ ادۡعُوۡا رَبَّكُمۡ يُخَفِّفۡ عَنَّا يَوۡمًا مِّنَ الۡعَذَابِ
دوزخی ، خزانہ داروں جہنم سے کہیں گے ۔ اپنے رب سے دعا کرو کہ ہم سے ایک دن تو عذاب کی تخفیف کردے !
And those in the Fire will say to the keepers of Hell: 'Call upon your Lord to lighten the punishment for us even for one day!'
اِنَّا لَنَنۡصُرُ رُسُلَنَا وَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَ يَوۡمَ يَقُوۡمُ الۡاَشۡهَادُ
یقیناً ہم اپنے رسولوں اور مسلمانوں کی مدد کریں گے زندگی دنیا میں بھی اور قیامت میں بھی جب سب دیکھتے کھڑے ہوں گے ۔
Indeed We will support Our messengers and those who believe in the life of this world and on the Day when the witnesses will stand.
يَوۡمَ لَا يَنۡفَعُ الظّٰلِمِيۡنَ مَعۡذِرَتُهُمۡ وَ لَهُمُ اللَّعۡنَةُ وَ لَهُمۡ سُوۡٓءُ الدَّارِ
جس دن ظالموں (اور گنہگاروں) کو ان کی عذر خواہی کام نہ آئے گی ۔ ان پر تو خدا کی لعنت ہے اور ان کے لئے تو بُرا گھر ہے (دوزخ ہے) ۔
The Day when their excuses will not benefit the wrongdoers, and theirs is the curse [of Allah], and theirs is the worst of abodes [Hellfire].
وَ لَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡهُدٰى وَ اَوۡرَثۡنَا بَنِيۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ الۡكِتٰبَ
اور یقیناً ہم نے بے شک موسیٰ کو ہدایت سے سرفراز کیا اور بنی اسرائیل کو کتاب کا وارث بنایا ۔
And indeed We gave Mūsā the guidance and made the Children of Israel heirs to the Scripture.
هُدًى وَّ ذِكۡرٰى لِاُولِى الۡاَلۡبَابِ
جو سلیا ہدایت و نصیحت تھی صحیح عقل سلیم والوں کے لئے ۔
[It was] a guidance and a reminder for those of understanding.
فَاصۡبِرۡ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ اسۡتَغۡفِرۡ لِذَنۡۢبِكَ وَ سَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ بِالۡعَشِيِّ وَ الۡاِبۡكَارِ
پس تم صبر کرو ۔ اللہ کا وعدہ حق ہے ۔ تم اپنی (امت کی طرف سے بحیثیت نمائندہ ہونے کے) خطاؤں سے مغفرت چاہو ۔ اور صبح و شام اپنے رب کی تسبیح و تحمید کیا کرو ۔
So be patient — indeed the promise of Allah is true. And seek forgiveness for your [community's] sins [as their representative], and glorify with the praise of your Lord in the evening and in the morning.
اِنَّ الَّذِيۡنَ يُجَادِلُوۡنَ فِيۡۤ اٰيٰتِ اللّٰهِ بِغَيۡرِ سُلۡطٰنٍ اَتٰهُمۡ ؕ اِنۡ فِيۡ صُدُوۡرِهِمۡ اِلَّا كِبۡرٌ مَّا هُمۡ بِبَالِغِيۡهِ ؕ فَاسۡتَعِذۡ بِاللّٰهِ ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡبَصِيۡرُ
بے شک جو لوگ بغیر وجہ اور دلیل کے خدا کی باتوں میں جھگڑتے ہیں ۔ ان کے دلوں میں تو تکبر بھرا ہوا ہے ۔ مگر وہ اپنی خیالی عزت کو نہ پہنچ سکیں گے ۔ پس تم اللہ کی پناہ مانگو ۔ (اعوذ باللہ کہو) یقیناً وہی سمع و بصیر ہے (وہی سننا اور دیکھنا ہے) ۔
Indeed those who dispute about the signs of Allah without any authority that has come to them — in their hearts is nothing but arrogance that they will never be able to attain [their imagined glory]. So seek refuge in Allah. Indeed He is the All-Hearing, the All-Seeing.
لَخَلۡقُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ اَكۡبَرُ مِنۡ خَلۡقِ النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
یقیناً آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا ان لوگوں کے پیدا کرنے سے بڑا ہے ۔ مگر اکثر لوگ ہیں کہ کچھ جانتے نہیں ۔
Surely the creation of the heavens and the earth is greater than the creation of humankind, but most people do not know.
وَ مَا يَسۡتَوِى الۡاَعۡمٰى وَ الۡبَصِيۡرُ ۙ وَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ لَا الۡمُسِيۡٓءُ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَتَذَكَّرُوۡنَ
اور کیا اندھا اور آنکھوں والا اور ایماندار و نیکوکار اور بدکار دونوں برابر ہوسکتے ہیں؟ (نہیں ۔ ہرگز نہیں) مگر تم بہت کم (سوچتے ہو اور بہت مشکل) نصیحت قبول کرتے ہو ۔
And the blind and the sighted are not equal, nor are those who believe and do righteous deeds and the evildoer. How little do you take heed!
اِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِيَةٌ لَّا رَيۡبَ فِيۡهَا وَ لٰكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ
یقیناً قیامت آنے والی ہے ۔ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ۔ مگر اکثر لوگ ہیں کہ اس پر ایمان نہیں رکھتے ۔
Indeed the Hour is surely coming — there is no doubt in it — but most people do not believe.
وَ قَالَ رَبُّكُمُ ادۡعُوۡنِيۡۤ اَسۡتَجِبۡ لَكُمۡ ؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ يَسۡتَكۡبِرُوۡنَ عَنۡ عِبَادَتِيۡ سَيَدۡخُلُوۡنَ جَهَنَّمَ دَاخِرِيۡنَ
اور تمہارے پروردگار نے فرمایا ۔ تم دعا کرو میں قبول کرتا ہوں ۔ بے شک جو لوگ میری بندگی سے اعلیٰ و ارفع سمجھتے ہیں وہ ذلیل و خوار ہو کر دوزخ میں جائیں گے ۔
And your Lord said: 'Call upon Me — I will respond to you.' Indeed those who are arrogant about My worship will soon enter Hell in humiliation.
اَللّٰهُ الَّذِيۡ جَعَلَ لَكُمُ الَّيۡلَ لِتَسۡكُنُوۡا فِيۡهِ وَ النَّهَارَ مُبۡصِرًا ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَذُوۡ فَضۡلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَشۡكُرُوۡنَ
اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے رات کو پیدا کیا کہ تم اس میں سکون اور راحت حاصل کرو اور دن کو روشن دکھانے والا ۔ بے شک اللہ لوگوں پر بڑا فضل و کرم کرنے والا ہے ۔ مگر اکثر لوگ ہیں کہ اس کا شکر نہیں کرتے ۔
Allah is the One who made the night for you so that you may seek rest in it, and the day to make things visible. Indeed Allah is surely the Possessor of great bounty toward people, but most people do not give thanks.
ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمۡ خَالِقُ كُلِّ شَيۡءٍ ۘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۚ فَاَنّٰى تُؤۡفَكُوۡنَ
وہی تو ہے تمہارا پروردگار ۔ ہر شئے کا خالق ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ پھر کدھر ہر طرف جارہے ہو؟
That is Allah, your Lord, the Creator of all things — there is no god but He. So how are you being deluded [away from the truth]?
كَذٰلِكَ يُؤۡفَكُ الَّذِيۡنَ كَانُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ يَجۡحَدُوۡنَ
اسی طرح وہ لوگ بہکتے رہے جو خدا کی آیتوں سے انکار کرتے تھے ۔
Thus were deluded those who used to deny the signs of Allah.
اَللّٰهُ الَّذِيۡ جَعَلَ لَكُمُ الۡاَرۡضَ قَرَارًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً وَّ صَوَّرَكُمۡ فَاَحۡسَنَ صُوَرَكُمۡ وَ رَزَقَكُمۡ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمۡ ؕ فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَ
اللہ ہی ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے قرارگاہ بنایا اور آسمان کو ڈھیرا ۔ اور تم کو صورت دی اور اچھی صورت شکل دی اور اچھی چیزیں کھانے پینے کو دیں ۔ سو اللہ رب العالمین بڑی ہی برکت والا ہے ۔
Allah is the One who made the earth a resting place for you and the sky a canopy, and He formed you and perfected your forms, and He provided you with [the] good [things]. That is Allah, your Lord. Blessed is Allah, Lord of the worlds.
هُوَ الۡحَيُّ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَادۡعُوۡهُ مُخۡلِصِيۡنَ لَهُ الدِّيۡنَ ؕ اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ
وہی ہی ہے (بالذات زندہ ہے) اس کے سواء کوئی معبود نہیں ۔ خالص دینداری کے ساتھ اسی سے دعائیں کرو (اسی کو پکارو) ۔ تعریف تو اللہ رب العالمین کی ہے ۔
He is the Ever-Living; there is no god but He. So call upon Him with sincere devotion to Him in religion. [All] praise belongs to Allah, Lord of the worlds.
قُلۡ اِنِّيۡ نُهِيۡتُ اَنۡ اَعۡبُدَ الَّذِيۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ لَمَّا جَآءَنِيَ الۡبَيِّنٰتُ مِنۡ رَّبِّيۡ ۚ وَ اُمِرۡتُ اَنۡ اُسۡلِمَ لِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ
تم کہو ! مجھے ان لوگوں کی عبادت سے ممانعت ہے جن کو تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو جب کہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے واضح دلائل اور معجزے آ چکے ہیں ۔ اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ رب العالمین کی اطاعت کروں (اور اسلام لاؤں) ۔
Say: 'Indeed I have been forbidden to worship those you invoke besides Allah when the clear proofs came to me from my Lord. And I am commanded to submit to the Lord of the worlds.'
هُوَ الَّذِيۡ خَلَقَكُمۡ مِّنۡ تُرَابٍ ثُمَّ مِنۡ نُّطۡفَةٍ ثُمَّ مِنۡ عَلَقَةٍ ثُمَّ يُخۡرِجُكُمۡ طِفۡلًا ثُمَّ لِتَبۡلُغُوۡۤا اَشُدَّكُمۡ ثُمَّ لِتَكُوۡنُوۡا شُيُوۡخًا ؕ وَ مِنۡكُمۡ مَّنۡ يُّتَوَفّٰى مِنۡ قَبۡلُ وَ لِتَبۡلُغُوۡۤا اَجَلًا مُّسَمًّى وَّ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ
وہی ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ، پھر نطفے سے ، پھر لوتھڑے سے ، پھر تم کو بچہ بنا کر نکالا ۔ پھر تم کو زندہ رکھا کہ جوانی کو پہنچو ۔ پھر بوڑھے ہوجاؤ ۔ تم میں سے بعض تو ایسے ہیں کہ اس سے پہلے ہی دن کے پورے ہوجاتے ہیں ۔ اور تا کہ اپنی معینہ عمر کو پہنچو ۔ (یہ سب کیوں ہوتا ہے؟ تاکہ تم کچھ سمجھو) کچھ عقل پکڑو ۔
He is the One who created you from dust, then from a drop of fluid, then from a clinging clot, then He brings you out as a child, then [keeps you] so that you may reach your full strength, then that you may become old men. Some of you are taken away before [reaching old age]. And [all this] so that you reach an appointed term — and so that you may reflect [and use your reason].
هُوَ الَّذِيۡ يُحۡيٖ وَ يُمِيۡتُ ۚ فَاِذَا قَضٰۤى اَمۡرًا فَاِنَّمَا يَقُوۡلُ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ
وہی تو ہے جو جِلاتا اور مارتا بھی ہے ۔ پس جب کسی کام کا وقت آجاتا ہے تو صرف (اس کی نسبت) کہتا ہے کہ ''ہوجا'' یہ (دو مشاء الٰہی) ''ہوجا'' بس ہوجاتی ہے ۔
He is the One who gives life and causes death. When He decrees a matter, He only says to it 'Be' — and it is.
اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ يُجَادِلُوۡنَ فِيۡۤ اٰيٰتِ اللّٰهِ ۚ اَنّٰى يُصۡرَفُوۡنَ
(اے پیغمبر!) کیا تم ان لوگوں کو نہیں دیکھتے جو خدا کی آیتوں میں کٹ حجتی کرتے ہیں ! یہ کدھر ہر طرف کے چلے جارہے ہیں؟
Do you not see those who dispute about the signs of Allah? Where are they being turned away [to]?
اَلَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِالۡكِتٰبِ وَ بِمَاۤ اَرۡسَلۡنَا بِهٖ رُسُلَنَا ۚ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ
جو لوگ کتاب اللہ اور ان احکام کی تکذیب کرتے ہیں جن کو ہم نے کر پیغمبروں کو بھیجا تھا ۔ پس ابھی سب کچھ معلوم ہوجائے گا ۔
Those who deny the Book and what We sent Our messengers with — they will soon come to know.
اِذِ الۡاَغۡلٰلُ فِيۡۤ اَعۡنَاقِهِمۡ وَ السَّلٰسِلُ ۚ يُسۡحَبُوۡنَ
جب کہ ان کے گلوں میں طوق و زنجیریں ہوں گے ۔ وہ گھسیٹے جائیں گے ۔
When the shackles and chains will be around their necks — they will be dragged.
فِى الۡحَمِيۡمِ ثُمَّ فِى النَّارِ يُسۡجَرُوۡنَ
(وہ گھسیٹے جائیں گے) کھولتے پانی میں ۔ پھر وہ آتش دوزخ میں ڈالے جائیں گے ۔
Into boiling water, then in the Fire they will be burned.
ثُمَّ قِيۡلَ لَهُمۡ اَيۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تُشۡرِكُوۡنَ
پھر ان سے کہا جائے گا اب وہ (معبود) کہاں ہیں جن سے تم شرک کیا کرتے تھے؟
Then it will be said to them: 'Where is what you used to associate [as partners with Allah]?'
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ ؕ قَالُوا ضَلُّوۡا عَنَّا بَلۡ لَّمۡ نَكُنۡ نَّدۡعُوۡا مِنۡ قَبۡلُ شَيۡئًا ؕ كَذٰلِكَ يُضِلُّ اللّٰهُ الۡكٰفِرِيۡنَ
غیر خدا کو ۔ کہیں گے وہ سب ہم کو چھوڑ کر لاپتا ہوگئے ۔ سچ تو یہ ہے کہ ہم پہلے بھی کسی کی پوجا کرتے ہی نہ تھے ۔ اسی طرح اللہ بے راہ کردیتا ہے منکروں کو !
'Besides Allah?' They will say: 'They have vanished from us. Rather, we did not used to call upon anything [truly worthy] before.' Thus does Allah leave the disbelievers astray.
ذٰلِكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَفۡرَحُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَقِّ وَ بِمَا كُنۡتُمۡ تَمۡرَحُوۡنَ
یہ (عذاب) اس لئے ہے کہ تم زمین پر ناحق خوشیاں مناتے تھے اور بڑے بڑے اکڑ رہے تھے ، اتراتے رہے تھے ۔
'That [punishment] is because you used to rejoice on earth without right, and because you used to behave with arrogance [strutting about].
اُدۡخُلُوۡۤا اَبۡوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ۚ فَبِئۡسَ مَثۡوَى الۡمُتَكَبِّرِيۡنَ
اب جاؤ جہنم کے دروازوں میں داخل ہوجاؤ ۔ اس میں ہمیشہ رہو ۔ پس ان تکبر کرنے والوں کا کیا بُرا انجام ہے ، کیا بدترین مقام ہے ۔
'Enter the gates of Hell, abiding therein forever.' How wretched is the abode of the arrogant!
فَاصۡبِرۡ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ ؕ فَاِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعۡضَ الَّذِيۡ نَعِدُهُمۡ اَوۡ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَاِلَيۡنَا يُرۡجَعُوۡنَ
پھر (اے پیغمبر!) تم ذرا ٹھہرو ۔ یقیناً اللہ کا وعدہ برحق ہے ۔ پھر یا تو ہم تم کو یہاں کچھ دکھادیں گے جس کا ان سے وعدہ کررہے ہیں ۔ یا اگر تمہاری دنیا میں (اور عمر رقانہ کرے) تو ہم سب کو ہماری طرف واپس آنا ہے ۔ (وہاں دیکھ لوگے) ۔
So be patient [O Prophet] — indeed the promise of Allah is true. Whether We show you some of what We have promised them [while you are alive], or We take you [in death] — to Us they will all return.
وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا رُسُلًا مِّنۡ قَبۡلِكَ مِنۡهُمۡ مَّنۡ قَصَصۡنَا عَلَيۡكَ وَ مِنۡهُمۡ مَّنۡ لَّمۡ نَقۡصُصۡ عَلَيۡكَ ؕ وَ مَا كَانَ لِرَسُوۡلٍ اَنۡ يَّاۡتِيَ بِاٰيَةٍ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰهِ
اور یقیناً ہم نے تم سے پہلے بہت سے پیغمبر بھیجے ہیں ان میں سے بعض کا حال تو ہم نے تم سے بیان کردیا اور بعض کا نہیں بیان کیا ۔ اور پیغمبر کا کام نہیں کہ بغیر خدا کے حکم کے کوئی معجزہ آیت لائے ۔
And indeed We sent messengers before you — of some of them We have related their stories to you, and of some We have not. And it was not for any messenger to bring a sign except by the permission of Allah.
فَاِذَا جَآءَ اَمۡرُ اللّٰهِ قُضِيَ بِالۡحَقِّ وَ خَسِرَ هُنَالِكَ الۡمُبۡطِلُوۡنَ
پھر جب خدا کا حکم آجائے گا تو سچا فیصلہ ہوجائے گا اور جھوٹے باطل پرست خسارے اور نقصان میں پڑیں گے ۔
Then when the command of Allah comes, the matter will be decided in truth, and the adherents of falsehood will be the losers.
اَللّٰهُ الَّذِيۡ جَعَلَ لَكُمُ الۡاَنۡعَامَ لِتَرۡكَبُوۡا مِنۡهَا وَ مِنۡهَا تَاۡكُلُوۡنَ
اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لئے چوپایوں کو پیدا کیا کہ بعض پر سوار ہوں اور بعض کو کھاؤ ۔
Allah is the One who made the cattle for you — so that you may ride some of them and some you eat.
وَ يُرِيۡكُمۡ اٰيٰتِهٖ ۚ فَاَيَّ اٰيٰتِ اللّٰهِ تُنۡكِرُوۡنَ
اللہ تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے پھر تم اللہ کی کون کون سی نشانیوں سے انکار کروگے ۔
And He shows you His signs — so which of the signs of Allah will you deny?
اَفَلَمۡ يَسِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَيَنۡظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ ؕ كَانُوۡا اَكۡثَرَ مِنۡهُمۡ وَ اَشَدَّ قُوَّةً وَّ اٰثَارًا فِى الۡاَرۡضِ فَمَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ
پس کیا ان لوگوں نے زمین کی سیر نہیں کی (سفر نہیں کیا) کہ دیکھتے کہ ان سے پہلے کے لوگوں کا کیا انجام ہوا ۔ وہ تعداد میں بھی ان سے زیادہ تھے اور زمین میں قوت اور آثار اور یادگار کے لحاظ سے بھی بڑھ کر ۔ پھر ان کے کام کہ جو وہ کام کرتے تھے ان کے کچھ کام نہ آئے وہ تھے ۔
Did they not travel through the land and see how the end was for those before them? They were more numerous than them and mightier in power and [left more] traces in the land. But what they used to earn availed them nothing.
فَلَمَّا جَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ فَرِحُوۡا بِمَا عِنۡدَهُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ وَ حَاقَ بِهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ
پھر جب ان کے پاس پیغمبر واضح دلائل اور آیات بینات لے کر آئے تو وہ اپنے پاس اپنے علم پر ناز کرنے لگے اور جس عذاب کا یہ ٹھٹھا اڑایا کرتے تھے وہ ان پر پلٹ پڑا ۔
But when their messengers came to them with clear proofs, they [merely] rejoiced in what knowledge they had, and what they used to mock encompassed them.
فَلَمَّا رَاَوۡا بَاۡسَنَا قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَحۡدَهٗ وَ كَفَرۡنَا بِمَا كُنَّا بِهٖ مُشۡرِكِيۡنَ
پھر جب انہوں نے ہمارے عذاب کو دیکھا تو کہا ہم اللہ وحدہ پر ایمان لاتے ہیں اور ان معبودوں (لاشریک لہ) پر ایمان کرتے ہیں جن سے ہم شرک کیا کرتے تھے ۔
But when they saw Our punishment, they said: 'We believe in Allah alone, and we disbelieve in what we used to associate with Him.'
فَلَمۡ يَكُ يَنۡفَعُهُمۡ اِيۡمَانُهُمۡ لَمَّا رَاَوۡا بَاۡسَنَا ؕ سُنَّتَ اللّٰهِ الَّتِيۡ قَدۡ خَلَتۡ فِيۡ عِبَادِهٖ ۚ وَ خَسِرَ هُنَالِكَ الۡكٰفِرُوۡنَ
پس جب انہوں نے ہمارے عذاب کو دیکھ لیا تو ان کو ایمان کا نفع دیا نہ گیا ۔ یہی وہ طریقہ ہے خدا کا جو اس کے بندوں کے بارے میں جاری رہا ۔ اس وقت کافر خسارے اور نقصان میں رہے ۔
But their faith [expressed] when they saw Our punishment was of no benefit to them. Such has been the way of Allah that has already been in effect among His servants. And there the disbelievers were the losers.