50. Qāf
ق
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قۚ وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ
(۱) ق - قرآن مجید کی قسم ہے -
Qāf. By the Glorious Qur'an —
بَلْ عَجِبُوا أَن جَاءَهُم مُّنذِرٌ مِّنْهُمْ فَقَالَ الْكَافِرُونَ هَٰذَا شَيْءٌ عَجِيبٌ
(۲) بلکہ ان کو تعجب ہوا کہ ان کے پاس خود ان میں سے ایک ڈرانے والا (خبیر) آ گیا - پھر کافروں نے کہا یہ تو عجیب و غریب بات ہے -
But they were amazed that a warner (a Prophet) came to them from among themselves. So the disbelievers said: This is a strange thing!
أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا ۖ ذَٰلِكَ رَجْعٌ بَعِيدٌ
(۳) کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی ہوجائیں گے (تب بھی اٹھائے جائیں گے)؟ یہ واپس ہونا تو بہت بعید ہے -
What! When we die and become dust (will we be raised again)? That return seems very far-fetched!
قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنقُصُ الْأَرْضُ مِنْهُمْ ۖ وَعِندَنَا كِتَابٌ حَفِيظٌ
(۴) ہم کو خوب معلوم ہے - زمین ان میں سے کتنا گھٹاتی ہے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے -
We know well what the earth diminishes of them, and with Us is a Book that preserves (all things).
بَلْ كَذَّبُوا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ فَهُمْ فِي أَمْرٍ مَّرِيجٍ
(۵) بلکہ جب (دین) حق ان کے پاس پہنچا تو انہوں نے اس کو جھٹلایا - پس وہ اُلجھے ہوئے خیالات میں ہیں (ان کا عقیدہ حل طلب ہوگیا ہے) -
But when the truth came to them they denied it — and so they are in a confused state of affairs (their belief has become entangled in uncertainty).
أَفَلَمْ يَنظُرُوا إِلَى السَّمَاءِ فَوْقَهُمْ كَيْفَ بَنَيْنَاهَا وَزَيَّنَّاهَا وَمَا لَهَا مِن فُرُوجٍ
(۶) کیا انہوں نے آسمان تک کو نہیں دیکھا جو ان پر ہے - ہم نے اس کو کیسا بنایا - کیسا با زیب و زینت پیدا کیا اور اس میں کسی قسم کا رخنہ تک نہیں -
Have they not looked at the sky above them — how We built it, how beautifully We adorned it, and there is no crack in it whatsoever?
وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ
(۷) اور ہم نے زمین کو پھیلایا بچھا دیا اور اس میں لنگر انداز پہاڑوں کو قائم کردیا - اور اس میں ہر قسم کی خوش نما چیزیں اگادیں -
And We spread out the earth and cast upon it firm mountains, and caused to grow therein every kind of beautiful and pleasing (vegetation).
تَبْصِرَةً وَذِكْرَىٰ لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيبٍ
(۸) یاد دہانی اور بصیرت افزائی کے لیے اور نصیحت ہر خدا کی طرف رجوع کرنے والے بندے کے لیے -
(This is) a means of insight and a reminder and admonition for every servant who turns (in repentance) toward Allah.
وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً مُّبَارَكًا فَأَنبَتْنَا بِهِ جَنَّاتٍ وَحَبَّ الْحَصِيدِ
(۹) اور ہم نے آسمان سے بابرکت پانی اتارا - پھر اس سے باغ اور کٹنے والے کھیت کا اناج اُگایا -
And We sent down from the sky blessed water, and thereby caused gardens to grow and the grain of the harvest.
وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِيدٌ
(۱۰) اور ہم نے بلند بالا درخت کھجرا پیدا کیا اس کا تدبیر تہ ہے -
And the tall palm trees with their clustered and stacked spathes.
رِّزْقًا لِّلْعِبَادِ وَأَحْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا ۚ كَذَٰلِكَ الْخُرُوجُ
(۱۱) (یہ پانی یہ غلہ کیوں؟) بندوں کے کھانے کے لیے - اور ہم نے اُجڑے شہر کو اس سے آباد کردیا - اسی طرح (قبروں سے) نکلتا ہے -
(This water, this grain — why?) As provision for the servants. And We revived a dead land with it. In the same way (the dead) will emerge (from the graves).
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَأَصْحَابُ الرَّسِّ وَثَمُودُ
(۱۲) ان لوگوں سے پہلے قوم نوح اور اہل رَس اور قوم ثمود نے جھٹلایا تھا -
Before them the people of Nūḥ and the people of al-Rass and Thamūd had denied (their Messengers).
وَعَادٌ وَفِرْعَوْنُ وَإِخْوَانُ لُوطٍ
(۱۳) اور (تکذیب کی تھی) عاد و فرعون اور لوط کے بھائی براداروں نے -
And ʿĀd and Pharaoh and the brothers of Lūṭ had (also) denied.
وَأَصْحَابُ الْأَيْكَةِ وَقَوْمُ تُبَّعٍ ۚ كُلٌّ كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِيدِ
(۱۴) اور اصحاب ایکہ اور قوم تُبَّع، ان میں سے ہر ایک نے پیغمبروں کی تکذیب کی اور انکار کی - لہٰذا میرا عذاب ان پر ثابت ہوگیا (آ گیا) -
And the people of al-Aykah and the people of Tubbaʿ — every one of them denied the Messengers, so My warning (of punishment) was duly fulfilled upon them.
أَفَعَيِينَا بِالْخَلْقِ الْأَوَّلِ ۚ بَلْ هُمْ فِي لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِيدٍ
(۱۵) کیا ہم پہلی دفعہ پیدا کر کے تھک گئے ہیں - بلکہ ان کو پھر پیدا کرنے میں شک ہے -
Were We then wearied by the first creation? But they are in doubt about a new creation (i.e. resurrection).
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِ نَفْسُهُ ۖ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ
(۱۶) اور ہم نے انسان کو پیدا کیا - اور اُن وسوسوں کو بھی جانتے ہیں (اور ان خیالات سے بھی واقف ہیں) جس کو اس کا نفس پیدا کرتا ہے - اور ہم انسان سے اس کی شہ رگ سے بھی قریب تر ہیں -
And We created man, and We know what his own self whispers to him (and We are acquainted with his inner thoughts). And We are closer to him than his jugular vein.
إِذْ يَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّيَانِ عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِيدٌ
(۱۷) جب دو لے لینے والے لے رہے ہیں - ایک سیدھی طرف بیٹھا ہوا ہے اور دوسرا بائیں طرف -
When the two receivers (recording angels) receive (his deeds) — one seated on the right and the other on the left.
مَا يَلْفِظُ مِن قَوْلٍ إِلَّا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ
(۱۸) آدمی کے منہ سے کوئی بات نہیں نکلتی مگر اس کے پاس ایک تاک لگانے والا بیٹھا ہوا ہے -
Not a single word does a person utter but there is a vigilant watcher beside him ready (to record it).
وَجَاءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ۖ ذَٰلِكَ مَا كُنتَ مِنْهُ تَحِيدُ
(۱۹) اور آ گئی موت کی سختی موت کے ساتھ - یہ وہ ہے جس سے تو بھاگتا تھا -
And the stupor of death came with the truth — this is what you used to flee from.
وَنُفِخَ فِي الصُّورِ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْوَعِيدِ
(۲۰) اور صور پھونک دیا گیا (دنگل آ گیا) - یہ وعید کا (وعدۂ عذاب کا) دن ہے -
And the Trumpet was blown (the final blast came) — this is the Day of the threatened punishment.
وَجَاءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ
(۲۱) اور ہر شخص آئے گا - اس کے ساتھ ایک ہانکنے والا اور ایک حالات بتانے والا ہوگا -
And every soul shall come with it a driver and a witness.
لَّقَدْ كُنتَ فِي غَفْلَةٍ مِّنْ هَٰذَا فَكَشَفْنَا عَنكَ غِطَاءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيدٌ
(۲۲) یقیناً تو اس دن سے اس حال سے غافل تھا - ہم نے تیری آنکھوں پر سے پردے ہٹادیے - پھر آج تیری نظر بڑی تیز ہے -
You were surely heedless of this (day) — so We have removed your veil from you, and your sight today is sharp and keen.
وَقَالَ قَرِينُهُ هَٰذَا مَا لَدَيَّ عَتِيدٌ
(۲۳) اور اس کے ساتھی کے کہے گا یہ وہ ہے جو میرے پاس حاضر ہے -
And his companion (the recording angel) will say: This is what I have ready (prepared) with me.
أَلْقِيَا فِي جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيدٍ
(۲۴) جہنم میں ڈال دو ہر ضدی کافر کو -
Cast into Hell every stubborn, persistent disbeliever!
مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ مُّرِيبٍ
(۲۵) بھلائی سے روکنے والے کو - حد سے بڑھ جانے والے کو - ہروقت شک و شبہ میں جلا کو -
(Every) preventer of good, transgressor, and persistent doubter —
الَّذِي جَعَلَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ فَأَلْقِيَاهُ فِي الْعَذَابِ الشَّدِيدِ
(۲۶) جس نے خدا کے ساتھ ایک اور معبود کو بھی مانا تھا - لہٰذا اس کو سخت عذاب میں ڈال دو -
Who set up another deity alongside Allah — so cast him into the severe punishment!
قَالَ قَرِينُهُ رَبَّنَا مَا أَطْغَيْتُهُ وَلَٰكِن كَانَ فِي ضَلَالٍ بَعِيدٍ
(۲۷) اس کے ساتھی کے گا - اے میرے رب! میں نے اس کو شرارت پر نہیں لگایا - وہ خود بدی تھا - گمراہی میں تھا -
His companion (the devil) will say: Our Lord! I did not lead him astray. He was himself in a far-gone misguidance.
قَالَ لَا تَخْتَصِمُوا لَدَيَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ إِلَيْكُم بِالْوَعِيدِ
(۲۸) فرمائے گا - اب میرے سامنے آپس میں نہ جھگڑو - میں نے تم کو پہلے ہی اس عذاب کے استحقاق کی اطلاع دی تھی -
He (Allah) will say: Do not quarrel before Me. I had already given you the warning of this punishment in advance.
مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ
(۲۹) میرا کہنا نہیں بدل سکتا اور میں بندوں پر ذرا بھی ظلم نہیں کرتا -
My word cannot be changed, and I am not in the least unjust to (My) servants.
يَوْمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَأْتِ وَتَقُولُ هَلْ مِن مَّزِيدٍ
(۳۰) جس دن ہم جہنم سے کہیں گے - کیا تو بھرگئی اور وہ کہے گی کیا کچھ اور بھی ہے -
The day We say to Hell: 'Are you full?' And it will say: 'Is there any more?'
وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ غَيْرَ بَعِيدٍ
(۳۱) اور جنت نزدیک کردی جائے گی ، کچھ دور نہ رہے گی - متقی پرہیزگاروں سے -
And Paradise shall be brought near to the God-fearing — not far at all.
هَٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِكُلِّ أَوَّابٍ حَفِيظٍ
(۳۲) یہ ہے وہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ہر ایک اللہ کی طرف رجوع کرنے والے، پابند احکام کے لیے -
This is what was promised to you — for every one who turns constantly to Allah and guards (His commandments).
مَنْ خَشِيَ الرَّحْمَٰنَ بِالْغَيْبِ وَجَاءَ بِقَلْبٍ مُّنِيبٍ
(۳۳) جو بے دیکھے مہربان خدا سے ڈرتا ہے اور ایسا دل لے کر آتا ہے جو خدا کی طرف رجوع کرتا اور ثابت رہتا ہے -
Whoever feared the Most Merciful while unseen, and came with a heart that constantly turns to Allah (and is firm in obedience).
ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ ۖ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْخُلُودِ
(۳۴) جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ - آج تم کو خلود ہوجاؤ گے - (اور جنت سے کبھی نکالے جاؤ گے) -
Enter it in peace — this is the Day of Eternity (and you shall never be expelled from Paradise).
لَهُم مَّا يَشَاءُونَ فِيهَا وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ
(۳۵) ان کے لیے جنت میں وہ سب کچھ ہے جو کچھ وہ چاہیں اور ہمارے پاس کچھ اور زیادہ بھی ہے -
For them is all they desire therein, and with Us there is yet more (in addition).
وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّن قَرْنٍ هُمْ أَشَدُّ مِنْهُم بَطْشًا فَنَقَّبُوا فِي الْبِلَادِ هَلْ مِن مَّحِيصٍ
(۳۶) اور ہم نے ان سے پہلے بہت سی طبیعت و نابود کردیے جو ان سے زیادہ زبردست تھے اور تمام شہروں کو چھان مارتے تھے مگر کہیں ان کو بھاگ کر چھپنے کا ٹھکانہ ملا -
And how many generations before them did We destroy who were even stronger in power — they searched through the lands but was there any place of escape?
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَذِكْرَىٰ لِمَن كَانَ لَهُ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَى السَّمْعَ وَهُوَ شَهِيدٌ
(۳۷) یقیناً اس میں عبرت اور یاد دہانی ہے (مگر کس کے لیے؟) اس کے لیے جس کے سینہ میں دل ہو اور دل کے ساتھ سنتا بھی ہو -
Indeed in that there is a reminder and a lesson — but for whom? For one who has a heart (that understands), and who listens with full presence and attentiveness.
وَلَقَدْ خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَمَا مَسَّنَا مِن لُّغُوبٍ
(۳۸) ہم نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو پیدا کردیا ہے یہ سب ایک ہفتہ کے اندر اندر اور ہم کو کچھ بھی (ہم کچھ بھی نہیں تھکے) تھکان نہیں ہوئی -
And We created the heavens and the earth and all that is between them in six days, and no fatigue whatsoever touched Us.
فَاصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ
(۳۹) لہٰذا ان کی باتوں پر صبر کرو (اور اپنا کام کرو) اور اپنے رب کی تسبیح بھی کرو اور حمد بھی کرو طلوع آفتاب سے پہلے (یعنی فجر کی نماز پڑھو) اور آفتاب کے غروب کرنے سے پہلے (یعنی ظہر اور عصر کی نماز پڑھو) -
So be patient over what they say, and glorify and praise your Lord before the rising of the sun (i.e. pray the Fajr prayer) and before its setting (i.e. pray the Ẓuhr and ʿAṣr prayers).
وَمِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَأَدْبَارَ السُّجُودِ
(۴۰) اور رات کو بھی اس کی تسبیح کرو (یعنی مغرب کی نماز پڑھو) اور نمازوں کے بعد (یعنی نماز مغرب کے بعد دعا کرو) -
And glorify Him during the night (i.e. pray the Maghrib prayer) and after the prostrations (i.e. supplicate after the prayers).
وَاسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ الْمُنَادِ مِن مَّكَانٍ قَرِيبٍ
(۴۱) اور کان دھر کر سنو - جس دن پاس ہی سے ایک پکارنے والا پکارے گا -
And listen — the day when the caller will call out from a near place.
يَوْمَ يَسْمَعُونَ الصَّيْحَةَ بِالْحَقِّ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْخُرُوجِ
(۴۲) جس دن سنیں گے یقیناً ایک شور پکارے کو - یہ (یعنی قبروں سے) نکلنے کا دن ہے -
The day when they shall truly hear the Blast — that is the Day of Emergence (from the graves).
إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَإِلَيْنَا الْمَصِيرُ
(۴۳) یقیناً ہم ہی زندہ کرتے ہیں اور مارتے بھی ہم - اور ہماری طرف (سب کی) واپسی ہے -
Indeed We — We give life and We cause death, and to Us is the final return (of all).
يَوْمَ تَشَقَّقُ الْأَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًا ۚ ذَٰلِكَ حَشْرٌ عَلَيْنَا يَسِيرٌ
(۴۴) جس دن زمین پھٹے گی اور لوگ اس سے نکل آئیں گے ، دوڑتے بھاگتے پریشانی کے ساتھ - یہ حشر ہم پر آسان ہے -
The day when the earth will split open and they emerge from it, hastening in distress — that gathering is easy for Us.
نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُونَ ۖ وَمَا أَنتَ عَلَيْهِمْ بِجَبَّارٍ ۖ فَذَكِّرْ بِالْقُرْآنِ مَن يَخَافُ وَعِيدِ
(۴۵) یہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں ہم ان کو خوب جانتے ہیں اور تم ان پر جبر و قہر کرنے کے لیے نہیں (خبیر!) لہٰذا قرآن کی یاد دہانی کرو اس کو جو میرے ڈرانے سے ڈرتا ہے -
We know well all that they say, and you are not a tyrant over them (O Prophet). So remind by the Qur'an whoever fears My warning (threat of punishment).