54. Al-Qamar
القمر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانشَقَّ الْقَمَرُ
(١) آنے والی گھڑی قریب آ گئی ہے اور چاند شق ہوگیا ۔
(1) The Hour has drawn near, and the moon has split asunder.
وَإِن يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ
(٢) اگر یہ لوگ کوئی بھی معجزہ دیکھیں تو اعراض کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایک قسم کا جادو ہے جو ہمیشہ ہوا کرتا ہے ۔
(2) And if they see any sign, they turn away and say: 'This is some sorcery that keeps on going.'
وَكَذَّبُوا وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ وَكُلُّ أَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ
(٣) اور ان لوگوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر چیز کے لیے ایک وقت مقرر ہے ۔
(3) And they denied and followed their own desires — yet every matter has its appointed time.
وَلَقَدْ جَاءَهُم مِّنَ الْأَنبَاءِ مَا فِيهِ مُزْدَجَرٌ
(٤) ان کے پاس اس قدر واقعات کی اطلاع ہوچکی ہے جس میں ان کو کافی تنبیہ اور ڈانٹ ہے ۔
(4) And indeed there has come to them news containing sufficient warning and rebuke.
حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ
(٥) یہ انتہائی حکمت کی باتیں ہیں ۔ مگر نصیحتیں ان کے کچھ کام نہیں آتیں ۔
(5) These are words of consummate wisdom — but warnings are of no avail to them.
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ يَوْمَ يَدْعُ الدَّاعِ إِلَى شَيْءٍ نُّكُرٍ
(٦) (پیغمبر!) تم ان کا خیال چھوڑو (ابھی مزید ناگوار ہوجائے گا) جب بلانے والا لائے گا ایسی چیز کی طرف جس کا ان کو خیال بھی نہ تھا (جو ان پر ناگوار ہوگی) ۔
(6) (O Prophet!) Turn away from them. On the Day when a caller shall call to something dreadful —
خُشَّعًا أَبْصَارُهُمْ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ كَأَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنتَشِرٌ
(٧) ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی ۔ وہ قبروں سے نکلیں گے گویا وہ پھیلی ہوئی ٹڈی ہیں ۔ (پریشان، پراکندہ) ۔
(7) With downcast eyes they will come out of graves, as if they were scattered locusts [in confusion and dismay].
مُهْطِعِينَ إِلَى الدَّاعِ يَقُولُ الْكَافِرُونَ هَذَا يَوْمٌ عَسِرٌ
(٨) بلانے والے کی طرف دوڑے چلے جارہے ہوں گے ۔ یہ بڑا سخت دن ہے ۔ منکر بھی کہیں گے ۔
(8) Rushing toward the caller. The disbelievers will say: 'This is a hard day.'
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ فَكَذَّبُوا عَبْدَنَا وَقَالُوا مَجْنُونٌ وَازْدُجِرَ
(٩) ان سے پہلے قوم نوح نے بھی تکذیب کی تھی اور ہمارے بندے کو جھٹلایا ۔ کہا دیوانہ ہے اور ڈرایا دھمکایا ۔
(9) Before them the people of Nūḥ denied — they rejected Our servant and said: 'He is mad,' and he was threatened and driven away.
فَدَعَا رَبَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانتَصِرْ
(١٠) پھر انہوں نے اپنے رب سے فریاد کی ۔ یقیناً میں مغلوب ہوں (بیس ہوں) تو میرا بدلہ لے ۔
(10) Then he called upon his Lord: 'Indeed I am overpowered [helpless] — so take revenge on my behalf.'
فَفَتَحْنَا أَبْوَابَ السَّمَاءِ بِمَاءٍ مُّنْهَمِرٍ
(١١) پھر ہم نے آسمان کے دروازے کھول دیے موسلا دھار پانی سے ۔
(11) Then We opened the gates of the sky with pouring water.
وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُونًا فَالْتَقَى الْمَاءُ عَلَى أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ
(١٢) اور ہم نے زمین سے چشمے بھی بہادیے اور دونوں مل کر ایک ہوگئے اس مقدار پر جو مقدرتھی ۔
(12) And We caused the earth to burst with springs, so the waters met for a matter already decreed.
وَحَمَلْنَاهُ عَلَى ذَاتِ أَلْوَاحٍ وَدُسُرٍ
(١٣) ہم نے نوح کو تختیوں اور کیلوں والی کشتی پر سوار کردیا ۔
(13) And We carried him [Nūḥ] upon a vessel of planks and nails.
تَجْرِي بِأَعْيُنِنَا جَزَاءً لِّمَن كَانَ كُفِرَ
(١٤) وہ کشتی ہمارے زیر نگرانی بہر رہی تھی ۔ اس کے بدلے (جس سے انکار کیا گیا تھا) ۔
(14) It sailed under Our watchful eye — a recompense for him who had been denied [by his people].
وَلَقَدْ تَرَكْنَاهَا آيَةً فَهَل مِن مُّدَّكِرٍ
(١٥) ہم نے اس واقعہ کو نمونۂ عبرت بنادیا ۔ پھر کوئی ہے کہ اس سے نصیحت پکڑے ۔ غور و فکر کرے ۔
(15) And We left it as a sign — is there then anyone who will take heed?
فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ
(١٦) پھر کیا انجام ہوا میرے عذاب اور ڈرانے کا ۔
(16) Then how [dreadful] was My punishment and My warning!
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
(١٧) ہم نے قرآن کو نصیحت کے خیال سے آسان کردیا ۔ پھر کوئی ہے کہ نصیحت پکڑے ۔
(17) And We have made the Qur'an easy to remember — is there then anyone who will take heed?
كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ
(١٨) عاد نے جھٹلایا ۔ پھر کیسا انجام تھا میرے عذاب اور ڈرانے کا ۔
(18) 'Ād denied — then how [dreadful] was My punishment and My warning!
إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا صَرْصَرًا فِي يَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ
(١٩) ہم نے ان پر ایسی زقاٹے کی آندھی بھیجی جس کی نحوست ہمیشہ رہی ۔
(19) Indeed We sent upon them a furious wind on a day of unrelenting misfortune.
تَنزِعُ النَّاسَ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنقَعِرٍ
(٢٠) (یہ آندھی) لوگوں کو اس طرح اٹھا اٹھا کر چکتی تھی گویا کہ وہ اکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہیں ۔
(20) Tearing people away as if they were uprooted trunks of palm-trees.
فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ
(٢١) پھر کیسا تھا میرا عذاب اور میرا ڈرانا ۔
(21) Then how [dreadful] was My punishment and My warning!
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
(٢٢) ہم نے قرآن کو نصیحت لینے کے خیال سے آسان کردیا ۔ پھر کیا کوئی نصیحت لینے والا بھی ہے ۔
(22) And We have made the Qur'an easy to remember — is there then anyone who will take heed?
كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِالنُّذُرِ
(٢٣) ثمود نے پیغمبروں کو جھٹلایا ۔
(23) Thamūd denied the warners.
فَقَالُوا أَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهُ إِنَّا إِذًا لَّفِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ
(٢٤) پھر کہا کیا ایسے شخص کی اتباع کریں جو ہم ہی میں سے ایک آدمی ہے اور وہ بھی تن تنہا ہے ۔ تب تو ہم غلطی اور جنون میں پڑے ہوں گے ۔
(24) And they said: 'Shall we follow a single human being from among ourselves, who is alone? Then we would be in error and madness.'
أَأُلْقِيَ الذِّكْرُ عَلَيْهِ مِن بَيْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ أَشِرٌ
(٢٥) کیا اس پر وحی ہم میں سے اتری ہے ۔ نہیں بلکہ وہ جھوٹا ڈینگ مارتا اتراتا ہے ۔
(25) 'Has the reminder been sent down upon him from among us?' — No! Rather he is an insolent liar.
سَيَعْلَمُونَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْأَشِرُ
(٢٦) انہیں کل ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون تھا جو جھوٹا اور شیخی باز (دنیا، آخرت) ۔
(26) They shall soon know [in this world and the next] who the insolent liar truly is.
إِنَّا مُرْسِلُو النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ
(٢٧) ہم امتحان کے طور پر ان کے پاس ایک ناقہ بھیجنے والے ہیں ۔ تم ان کو غور سے دیکھتے رہو اور ذرا صابر کرو ۔
(27) Indeed We are sending the she-camel as a trial for them — so watch them patiently and bear with steadfastness.
وَنَبِّئْهُمْ أَنَّ الْمَاءَ قِسْمَةٌ بَيْنَهُمْ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ
(٢٨) اور انہیں جتادو کہ جتادو کہ کنویں میں ان کا پانی کا حصہ ان کے درمیان تقسیم کیا گیا ہے ۔ ہر ایک اپنی باری پر حاضر ہوا کرے ۔
(28) And inform them that the water [of the well] has been divided between them — each [party] shall come forward at their allotted time.
فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطَى فَعَقَرَ
(٢٩) پھر (قوم ثمود نے) اپنے دوست کو بلایا ۔ پھر اس نے (انہی) پکڑ کر (اس کے) پیر کاٹ دیے ۔
(29) Then they called their companion [the boldest among them], and he came forward and hamstrung her [the she-camel].
فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ
(٣٠) پھر کیا انجام ہوا میرے عذاب اور ڈرانے کا ۔
(30) Then how [dreadful] was My punishment and My warning!
إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ صَيْحَةً وَاحِدَةً فَكَانُوا كَهَشِيمِ الْمُحْتَظِرِ
(٣١) ہم نے ان پر ایک زور و شور کا عذاب بھیجا ۔ پھر وہ ایسے ہوگئے جیسے باڑ لگانے والے کی روندی ہوئی اور پامال باڑ ۔
(31) Indeed We sent upon them a single mighty blast, and they became like the dry stubble of a fence-builder [trampled and crushed].
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
(٣٢) ہم نے قرآن کو نصیحت لینے کے لیے آسان کردیا ۔ پھر کوئی ہے کہ نصیحت لینے والا ہے ۔
(32) And We have made the Qur'an easy to remember — is there then anyone who will take heed?
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ بِالنُّذُرِ
(٣٣) قوم لوط نے پیغمبروں کو جھٹلایا اور ان کی تکذیب کی ۔
(33) The people of Lūṭ denied the warners.
إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ حَاصِبًا إِلَّا آلَ لُوطٍ نَّجَّيْنَاهُم بِسَحَرٍ
(٣٤) ہم نے ان پر پتھر کا مینہ برسادیا ۔ بجز آل لوط کے کہ ہم نے ان کو سحر کے وقت بچالیا ۔
(34) Indeed We sent upon them a shower of stones, except the family of Lūṭ — We saved them at the break of dawn.
نِّعْمَةً مِّنْ عِندِنَا كَذَلِكَ نَجْزِي مَن شَكَرَ
(٣٥) اپنی نعمت اور عنایت سے ہم ایسی ہی جزا دیا کرتے ہیں اس شخص کو جو شکر گزار رہے ۔
(35) As a grace from Us — thus do We reward those who give thanks.
وَلَقَدْ أَنذَرَهُم بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا بِالنُّذُرِ
(٣٦) اور انہوں نے ان کو ڈرایا تھا ہماری گرفت اور عقوبت سے مگر ان لوگوں نے ڈرانے کو نہ مانا (پیغمبروں سے جھگڑتے رہے) ۔
(36) And indeed he [Lūṭ] warned them of Our grip — but they disputed the warnings [arguing with the prophets].
وَلَقَدْ رَاوَدُوهُ عَن ضَيْفِهِ فَطَمَسْنَا أَعْيُنَهُمْ فَذُوقُوا عَذَابِي وَنُذُرِ
(٣٧) اور ان لوگوں نے ان کے (لوط کے) پاس سے مہمانوں کو اڑالینا چاہا ۔ پھر ہم نے ان کی آنکھیں بند کردیں ۔ اب تم میرے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو ۔
(37) And they sought to snatch his guests from him — so We blinded their eyes. 'Now taste My punishment and My warning.'
وَلَقَدْ صَبَّحَهُمْ بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّ
(٣٨) اور صبح سویرے ان کے پاس آن پہنچا اٹل عذاب ۔
(38) And early in the morning a lasting punishment came upon them.
فَذُوقُوا عَذَابِي وَنُذُرِ
(٣٩) اب چکھو مزہ میرے عذاب اور ڈرانے کا ۔
(39) 'Now taste My punishment and My warning.'
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
(٤٠) ہم نے قرآن کو نصیحت لینے کے لیے آسان کردیا ہے ۔ تو ہے کوئی جو نصیحت لے (سوچے سمجھے) ۔
(40) And We have made the Qur'an easy to remember — is there then anyone who will take heed?
وَلَقَدْ جَاءَ آلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ
(٤١) اور آل فرعون کے پاس بہت سے ڈراوے اور پیغمبر آچکے ۔
(41) And indeed there came to the people of Pharaoh many warnings.
كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذْنَاهُمْ أَخْذَ عَزِيزٍ مُّقْتَدِرٍ
(٤٢) ان لوگوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا (معجزوں کو نہ مانا، آنکھوں کی تکذیب کی) تو ہم نے ان کو ایسا پکڑلیا جیسا پکڑتا ہے اقتدار اور قدر والا ۔
(42) They denied all Our signs — so We seized them with the grip of One Almighty, All-Powerful.
أَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِّنْ أُولَئِكُمْ أَمْ لَكُم بَرَاءَةٌ فِي الزُّبُرِ
(٤٣) کیا تم میں کے منکرین ان سے یعنی خدا پرستوں سے بہتر ہیں ؟ یا تمہارے پاس خلاصی اور معانی کی کچھ چٹھی موجود ہے ۔
(43) Are your disbelievers better than those [earlier ones]? Or do you have a certificate of immunity in the scriptures?
أَمْ يَقُولُونَ نَحْنُ جَمِيعٌ مُّنتَصِرٌ
(٤٤) یا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم سب فتح و نصرت پانے والے ہیں ۔
(44) Or do they say: 'We are all a victorious group'?
سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ
(٤٥) عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور پیٹھ پھیر کر بھاگے گی ۔
(45) Soon this gathering will be routed and they will turn their backs [and flee].
بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ أَدْهَى وَأَمَرُّ
(٤٦) نہیں بلکہ قیامت ان کے اصلی وعدے کی جگہ ہے اور قیامت بلائے ناگہانی اور سخت تلخ (اور ناگوار) چیز ہے ۔
(46) Nay — the Hour is their appointed meeting, and the Hour is more calamitous and more bitter.
إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ
(٤٧) بے شک مجرم لوگ گمراہی اور دوزخ میں ہوں گے ۔
(47) Indeed the criminals [will be] in error and [burning] Hellfire.
يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلَى وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ
(٤٨) جس دن یہ لوگ دوزخ میں منہ کے بل گھسیٹے جائیں گے کہ آگ دوزخ اور گرم کھولتے پانی کے درمیان ۔
(48) On the Day they will be dragged into the Fire on their faces: 'Taste the touch of Saqar [Hell].'
إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ
(٤٩) ہم نے ہر شئے کو ایک اندازے کے ساتھ پیدا کیا ہے ۔
(49) Indeed We have created everything according to a [precise] measure.
وَمَا أَمْرُنَا إِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍ بِالْبَصَرِ
(٥٠) ہمارا حکم ایک دم کی بات ہے ۔ جیسے چشم زدن ، آنکھ جھپکنا ۔
(50) And Our command is but one — like the twinkling of an eye.
وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا أَشْيَاعَكُمْ فَهَل مِن مُّدَّكِرٍ
(٥١) تمہارے ساتھ والوں کو ہم نے کھپایا ، نابود کردیا ۔ کوئی ہے جو نصیحت لے (کچھ سوچے، سمجھے) ۔
(51) And We have already destroyed your likes — is there then anyone who will take heed?
وَكُلُّ شَيْءٍ فَعَلُوهُ فِي الزُّبُرِ
(٥٢) جو کچھ کہ انہوں نے کیا ہے (ان کے اعمال) تاے میں لکھا ہوا ہے ۔
(52) And everything they did is [recorded] in the registers.
وَكُلُّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ مُّسْتَطَرٌ
(٥٣) ہر چھوٹا بڑا کام بھی لکھا ہوا ہے ۔
(53) And every small and large thing is inscribed.
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَهَرٍ
(٥٤) بے شک پرہیزگار لوگ جنتوں اور نہروں میں ہوں گے ۔
(54) Indeed the God-fearing will be in gardens and rivers.
فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍ
(٥٥) بہترین اور راست بازی کی مجلس میں با اقتدار بادشاہ کے دربار میں ہوں گے ۔
(55) In a seat of truth [of honour and integrity] in the presence of a Sovereign Omnipotent.