58. Al-Mujādila
المجادلة
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قَدْ سَمِعَ اللَّهُ قَوْلَ الَّتِى تُجَٰدِلُكَ فِى زَوْجِهَا وَتَشْتَكِىٓ إِلَى اللَّهِ وَاللَّهُ يَسْمَعُ تَحَاوُرَكُمَآ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌۢ بَصِيرٌ
(۱) اللہ نے سُن لی اس عورت کی بات جو آپ سے اپنے خاوند کے متعلق جھگڑتی ہے اور اللہ سے شکایت کرتی ہے اور اللہ نے تم دونوں کی گفتگو سُن لیا ـ یقیناً اللہ سمیع و بصیر ہے۔
(1) Allah has indeed heard the words of the woman who disputes with you [O Prophet] concerning her husband and complains to Allah — and Allah hears the conversation of you both. Indeed Allah is All-Hearing, All-Seeing.
الَّذِينَ يُظَٰهِرُونَ مِنكُم مِّن نِّسَآئِهِم مَّا هُنَّ أُمَّهَٰتِهِمْ إِنْ أُمَّهَٰتُهُمْ إِلَّا الَّٰٓـِٔى وَلَدْنَهُمْ وَإِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنكَرًا مِّنَ الْقَوْلِ وَزُورًا وَإِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ
(۲) جو لوگ تم میں سے اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں (اور ان کو ماں کہہ دیتے ہیں) ـ یہ بیویاں ان کی مائیں نہیں ہیں ـ مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے اور یہ لوگ ناپسند اور جھوٹ بات کہتے ہیں اور یہ لوگ ناپسند بات کہتے ہیں اور جھوٹ اور یقیناً اللہ معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے۔
(2) Those among you who pronounce ẓihār [to their wives by saying "you are to me like my mother's back"] — they are not their mothers; their mothers are none but those who gave birth to them. And indeed they are uttering a detestable and false statement — yet surely Allah is Most Pardoning, Most Forgiving.
وَالَّذِينَ يُظَٰهِرُونَ مِن نِّسَآئِهِمْ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مِّن قَبْلِ أَن يَتَمَآسَّا ذَٰلِكُم تُوعَظُونَ بِهِۦ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
(۳) اور جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں پھر اپنے کہے پر پھر آتے ہیں (یعنی ماں کہہ کر پھر ملنا بھی چاہتے ہیں) آپس میں ملنے سے پہلے ایک بندہ (یعنی باندی یا غلام) آزاد کرنا چاہئے ـ اس سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے اور اللہ تمہارے تمام کاموں سے باخبر ہے۔
(3) And those who pronounce ẓihār upon their wives and then wish to retract what they said [and resume marital relations] — they must free a slave (that is, a bondwoman or bondman) before they touch each other. By this you are exhorted, and Allah is well-informed of all that you do.
فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ مِن قَبْلِ أَن يَتَمَآسَّا فَمَن لَّمْ يَسْتَطِعْ فَإِطْعَامُ سِتِّينَ مِسْكِينًا ذَٰلِكَ لِتُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَتِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ وَلِلْكَٰفِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌ
(۴) پھر جو (بردہ) نہ پائے تو دو مہینے متواتر روزے رکھنا چاہئے ہاتھ لگانے سے پہلے اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو ساتھ مسکینوں کو کھانا کھلانا چاہئے ـ یہ احکام اس لئے ہیں کہ تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھو ـ یہ اللہ کے (مقرر کردہ) حدود ہیں اور منکروں کے لئے دردناک عذاب ہے۔
(4) And whoever does not find [a slave to free], then fasting for two consecutive months before they touch each other [is required]; and whoever cannot manage that, then the feeding of sixty poor persons. These rulings are so that you may believe in Allah and His Messenger ﷺ — and these are the limits set by Allah, and for the disbelievers there is a painful punishment.
إِنَّ الَّذِينَ يُحَآدُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُۥ كُبِتُوا كَمَا كُبِتَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَقَدْ أَنزَلْنَا ءَايَٰتٍۭ بَيِّنَٰتٍ وَلِلْكَٰفِرِينَ عَذَابٌ مُّهِينٌ
(۵) جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ ذلیل و خوار ہوں گے جس طرح کہ ان سے پہلے لوگ ذلیل وخوار ہوئے ـ ہم نے تو واضح آیتیں اتاری ہیں اور کافروں کے لئے رسوا کرنے والا عذاب ہے۔
(5) Indeed those who oppose Allah and His Messenger ﷺ will be humiliated just as those before them were humiliated — We have sent down clear signs, and for the disbelievers there is a humiliating punishment.
يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا أَحْصَىٰهُ اللَّهُ وَنَسُوهُ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ
(۶) اس دن کا خیال کرو جب اللہ سب کو قبروں سے اٹھائے گا پھر پھر وہ خدا کے سامنے ان کو ان کے اعمال کی اطلاع دے گا (بتادے گا) اللہ کے پاس سب محفوظ ہے اور یہ لوگ بھول گئے ہیں ، (سب اس کے سامنے ہیں)، اور اللہ کو ہر شے کی اطلاع ہے (اور خوب معلوم ہے)۔
(6) Remember the Day when Allah will raise them all from their graves, then inform them of what they did — Allah has kept count of all of it while they forgot it — and Allah is Witness over all things.
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِى السَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِى الْأَرْضِ مَا يَكُونُ مِن نَّجْوَىٰ ثَلَٰثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ وَلَا خَمْسَةٍ إِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْ وَلَآ أَدْنَىٰ مِن ذَٰلِكَ وَلَآ أَكْثَرَ إِلَّا هُوَ مَعَهُمْ أَيْنَ مَا كَانُوا ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا يَوْمَ الْقِيَٰمَةِ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ
(۷) (اے مخاطب!) کیا تجھے معلوم نہیں کہ آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ کو معلوم ہے ـ تین آدمی آپس میں مشورے کرتے ہیں تو اللہ ان کا چوتھا ہوتا ہے یا پانچ آدمی تو اللہ ان کا چھٹا ہوتا ہے ـ اور جو اس سے کم یا زیادہ ہوں تو اللہ ہر جگہ ان کے ساتھ رہتا ہے جہاں کہیں وہ ہوں ـ پھر اللہ قیامت کے دن کو ان کو ان کے گزشتہ اعمال کی اطلاع دے گا (بتادے گا) یقیناً اللہ کو ہر شے معلوم ہے۔
(7) [O addressee!] Do you not know that Allah knows all that is in the heavens and on the earth? There is no private conversation of three but He is their fourth, nor of five but He is their sixth — and no fewer than that or more but He is with them wherever they may be. Then on the Day of Resurrection He will inform them of what they did — indeed Allah has knowledge of all things.
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ نُهُوا عَنِ النَّجْوَىٰ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا نُهُوا عَنْهُ وَيَتَنَٰجَوْنَ بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَٰنِ وَمَعْصِيَتِ الرَّسُولِ وَإِذَا جَآءُوكَ حَيَّوْكَ بِمَا لَمْ يُحَيِّكَ بِهِ اللَّهُ وَيَقُولُونَ فِىٓ أَنفُسِهِمْ لَوْلَا يُعَذِّبُنَا اللَّهُ بِمَا نَقُولُ حَسْبُهُمْ جَهَنَّمُ يَصْلَوْنَهَا فَبِئْسَ الْمَصِيرُ
(۸) کیا تم نہیں جانتے کہ جن لوگوں کو سرگوشی سے منع کیا گیا ہے پھر وہی کام کرتے ہیں جس سے ان کو منع کیا گیا ہے اور وہ لوگ سرگوشی کرتے ہیں گناہ کی ، سرکشی کی ، پیغمبر کی نافرمانی کی اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو سلام کرتے ہیں مگر ان الفاظ میں کہ خدا نے تم کو تعلیم نہیں دی اور اپنے جی میں کہتے ہیں ہم سے خدا کیوں نہیں پوچھتا؟ جہنم ان کو بالکل بس ہے وہ اس میں داخل ہوں گے اور (خراب ہے) خراب ٹھکانہ ہے۔
(8) Do you not see those who were forbidden from secret conversations and then return to what they were forbidden, and hold private conversations involving sin, transgression, and disobedience of the Messenger ﷺ? And when they come to you they greet you with words that Allah has not taught [as a greeting], and say in their hearts: Why does Allah not punish us for what we say? Sufficient for them is Hell — they will enter it, and what an evil destination it is!
يَٰٓأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُوٓا إِذَا تَنَٰجَيْتُمْ فَلَا تَتَنَٰجَوْا بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَٰنِ وَمَعْصِيَتِ الرَّسُولِ وَتَنَٰجَوْا بِالْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِىٓ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
(۹) اے ایمان والو! جب تم چپکے چپکے بولو، (سرگوشی کرو) تو ہرگز سرگوشی نہ کرو گناہ کی ، تعدی اور زیادتی کی ، پیغمبر کی نافرمانی کی اور بات کرو تو نفع رسانی اور تقوی کی اور اللہ سے ڈرو جس کی طرف تمہارا حشر ہوگا۔
(9) O you who believe! When you hold private conversations, do not converse privately about sin, transgression, or disobedience of the Messenger ﷺ — rather converse about righteousness and piety. And fear Allah, to Whom you will all be gathered.
إِنَّمَا النَّجْوَىٰ مِنَ الشَّيْطَٰنِ لِيَحْزُنَ الَّذِينَ ءَامَنُوا وَلَيْسَ بِضَآرِّهِمْ شَيْـًٔا إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ
(۱۰) یہ ساری سرگوشی شیطان کی طرف سے ہے کہ ایمانداروں کو حزن و ملال پہنچائے اور بے حکم خدا ان کو کچھ ضرر نہ ہوگا ـ (اور اپنے تمام کاموں کو اللہ ہی پر چھوڑیں) ـ مسلمانوں کو چاہئے کہ اللہ ہی پر توکل کریں۔
(10) Indeed all secret conversation [of this evil kind] is from Satan, so that he may grieve the believers — yet he cannot harm them in the least except by Allah's leave. [And entrust all your affairs to Allah alone] — the believers should place their trust in Allah.
يَٰٓأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُوٓا إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِى الْمَجَٰلِسِ فَافْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّهُ لَكُمْ وَإِذَا قِيلَ انشُزُوا فَانشُزُوا يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ ءَامَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ
(۱۱) اے ایمان والو! جب تم سے کہا جائے کہ مجلسوں میں جگہ دو تو ذرا دوسروں کو جگہ دے کر بیٹھو ـ اللہ تم کو (جنت میں) جگہ دے گا اور جب تم سے کہا جائے کہ اٹھ کھڑے ہو تو اللہ تم میں سے ایمانداروں کو بلند کردے گا اور جو عالم ہیں ان کو
(11) O you who believe! When it is said to you, "Make room in [your] gatherings," then make room — Allah will make room for you [in Paradise]. And when it is said, "Rise up," then rise up — Allah will elevate those of you who believe and those who have been given knowledge
يَٰٓأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُوٓا إِذَا نَٰجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَىْ نَجْوَىٰكُمْ صَدَقَةً ذَٰلِكَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَأَطْهَرُ فَإِن لَّمْ تَجِدُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(۱۲) اے ایمان والو! اگرتم پیغمبر سے سرگوشی اور مناجات کرنا چاہو تو پہلے خیرات کرو (اسلامی اور قومی امداد تو کرو) یہ تمہارے لئے بہتر ہے اور پاک تر ہے ـ پھر اگر تم (نادار ہو) کچھ نہیں پاتے تو اللہ غفور رحیم ہے۔
(12) O you who believe! When you wish to hold a private consultation with the Messenger ﷺ, then first offer charity [in the way of Allah, and give support to Islamic and community causes] before your consultation — that is better for you and purer. But if you cannot find [anything to give, being poor], then Allah is Most Forgiving, Most Merciful.
ءَأَشْفَقْتُمْ أَن تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَىْ نَجْوَىٰكُمْ صَدَقَٰتٍ فَإِذْ لَمْ تَفْعَلُوا وَتَابَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ فَأَقِيمُوا الصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا الزَّكَوٰةَ وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُۥ وَاللَّهُ خَبِيرٌۢ بِمَا تَعْمَلُونَ
(۱۳) کیا تم گھبرا گئے ، ڈرگئے ، کہ تمہاری سرگوشیوں سے پہلے خیرات کرتے ـ جب تم نے یہ نہیں کیا تو بھی اللہ نے تمہاری توبہ قبول کی ہے (اتنا تو کرو) پابندی سے نماز پرھو اور زکاۃ دو اور خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور اللہ تمہارے تمام کاموں سے واقف ہے ، باخبر ہے۔
(13) Were you afraid (dismayed) that you could not give charity before your private consultations? Since you did not do so and Allah has turned toward you with forgiveness — then [at least do this much:] maintain the prayer, give the zakāt, and obey Allah and His Messenger ﷺ. And Allah is well-acquainted with all that you do.
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِم مَّا هُم مِّنكُمْ وَلَا مِنْهُمْ وَيَحْلِفُونَ عَلَى الْكَذِبِ وَهُمْ يَعْلَمُونَ
(۱۴) کیا تم نے دیکھا ان لوگوں کو (یعنی منافقوں کو) جنہوں نے دوستی پیدا کی ان (کے کافروں) سے جن پر خدا کا غضب نازل ہوا ہے وہ نہ تم میں (مسلمانوں) میں سے ہے نہ ان (کے کافروں) میں سے ـ اور جانتے بوجھتے وہ جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں۔
(14) Have you not seen those [i.e., the hypocrites] who have made friends with a people upon whom Allah's wrath has fallen? They are neither from among you [the Muslims] nor from among them [the disbelievers] — and they knowingly swear to lies.
أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا إِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(۱۵) خدا نے ان کے لئے سخت عذاب تیار رکھا ہے ـ کیا ہی بُرا کام ہے جو وہ کرتے رہے ہیں۔
(15) Allah has prepared for them a severe punishment — how evil was what they used to do!
اتَّخَذُوٓا أَيْمَٰنَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ
(۱۶) انہوں نے اپنی (جھوٹی) قسموں کو ڈھال (اور بچاؤ) بنایا ہے پھر وہ راہ خدا سے روکتے ہیں ـ ان کے لئے ہے ذلت کا عذاب۔
(16) They have taken their oaths [false oaths] as a shield [to protect themselves], and thereby they block [others] from the path of Allah — for them is a humiliating punishment.
لَّن تُغْنِىَ عَنْهُمْ أَمْوَٰلُهُمْ وَلَآ أَوْلَٰدُهُم مِّنَ اللَّهِ شَيْـًٔا أُو۟لَٰٓئِكَ أَصْحَٰبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَٰلِدُونَ
(۱۷) نہ ان کو ان کا مال کام آئے گا اور نہ ان کی اولاد کی اللہ کے ہاتھ سے کچھ بچا سکیں گے ـ یہ دوزخی ہیں اس میں ہمیشہ اور داہم رہیں گے۔
(17) Their wealth and their children will avail them nothing against Allah — they are the companions of the Fire, and they will remain in it forever.
يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا فَيَحْلِفُونَ لَهُۥ كَمَا يَحْلِفُونَ لَكُمْ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ عَلَىٰ شَىْءٍ أَلَآ إِنَّهُمْ هُمُ الْكَٰذِبُونَ
(۱۸) جس دن خدا ان سب کو قبروں سے اٹھائے گا پھر وہ خدا کے سامنے بھی ایسی ہی جھوٹی قسمیں کھائیں گے جیسے تمہارے سامنے کھاتے ہیں اور وہ گمان کرتے ہیں اور کاروائی کرتے ہیں کہ کسی اچھی راہ پر ہیں ـ یاد رہے ! یہی ہیں جھوٹے۔
(18) On the Day when Allah will resurrect them all, they will swear to Him just as they swear to you, and they will think that they are upon some [right course] — know well, they are the liars!
اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَٰنُ فَأَنسَىٰهُمْ ذِكْرَ اللَّهِ أُو۟لَٰٓئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَٰنِ أَلَآ إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَٰنِ هُمُ الْخَٰسِرُونَ
(۱۹) شیطان ان پر چھا گیا ہے ـ لہذا یاد خدا کو ان سے بھلا دیا ـ یاد رہے! یہ شیطان کا جتھا ہے ـ ہاں! شیطان کا جتھا ہی خسارہ اور نقصان میں ہے (خراب ہونے والا ہے)۔
(19) Satan has taken possession of them, so he made them forget the remembrance of Allah — they are the party of Satan. Know that the party of Satan — they are the losers (destined for ruin).
إِنَّ الَّذِينَ يُحَآدُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُۥٓ أُو۟لَٰٓئِكَ فِى الْأَذَلِّينَ
(۲۰) جو لوگ خدا اور اس کے رسول کے مخالفت کرتے ہیں وہ ہیں ذلیل ترین لوگوں میں سے۔
(20) Indeed those who oppose Allah and His Messenger ﷺ — they are among the most contemptible.
كَتَبَ اللَّهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِىٓ إِنَّ اللَّهَ قَوِىٌّ عَزِيزٌ
(۲۱) اللہ نے اس کا فیصلہ کردیا ہے کہ میں اور میرے رسول ضرور غالب رہیں گے ـ یقیناً اللہ قوی عزیز ہے۔
(21) Allah has decreed: I and My Messengers shall certainly prevail — indeed Allah is Strong, Mighty.
لَا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْأَخِرِ يُوَآدُّونَ مَنْ حَآدَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُۥ وَلَوْ كَانُوٓا ءَابَآءَهُمْ أَوْ أَبْنَآءَهُمْ أَوْ إِخْوَٰنَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ أُو۟لَٰٓئِكَ كَتَبَ فِى قُلُوبِهِمُ الْإِيمَٰنَ وَأَيَّدَهُم بِرُوحٍ
(۲۲) تم ان لوگوں کو نہ پاؤ گے جو اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں کہ دشمنانِ خدا اور رسول سے دوستی رکھتے ہوں ـ چاہے ان کے باپ ہوں ، بیٹے ہوں ، بھائی ہوں ، کنبے اور خاندان والے ہوں ـ خدا نے ان کے (یعنی ایمانداروں کے) دلوں میں ایمان کا نقش کردیا ہے اور ان کو اپنی روح (اور نفیش) سے تائید اور
(22) You will not find any people who believe in Allah and the Last Day showing love to those who oppose Allah and His Messenger ﷺ — even if they were their fathers, sons, brothers, or kindred. Those are the ones in whose hearts Allah has inscribed faith, and has strengthened them with a spirit (and distinction) from Himself —