70. Al-Maʿārij
المعارج
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ
سوال کرنے والے نے سوال کیا واقع ہونے والے عذاب کے متعلق۔
A questioner asked about the punishment that is bound to befall —
لِّلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ
یہ کافروں کے لیے (عذاب) جس کا کوئی دافع نہیں (وہ عذاب آئے گا کہاں سے؟)۔
For the disbelievers — a punishment from which there is no repeller [and whence shall that punishment come?].
مِّنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ
وہ اللہ کے عذاب سے آئے گا جو بلند مراتب والا ہے (جس کے درجے بہت بلند ہیں)۔
From Allah, the Lord of the [lofty] Ascents [Whose stations are exceedingly high].
تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ
جن درجوں پر فرشتے اور نیک روحیں اللہ کی طرف چڑھتی ہیں (یعنی مختلف مراتب میں نمایاں ہوتی ہیں) ایک ایسے دن میں (قیامت کے روز) جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے (یعنی بہت طویل ہے)۔
The angels and the Spirit ascend to Him in a day whose measure is fifty thousand years [i.e., an exceedingly long day].
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا
(پیغمبر!) تم خوب صبر کرو۔
So be patient with a beautiful patience [O Prophet ﷺ].
إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا
یہ منکرین روزِ قیامت کے آنے کو بعید سمجھتے ہیں۔
Indeed they [the deniers] consider it [the Day of Judgement] to be far off.
وَنَرَاهُ قَرِيبًا
اور ہم اس کو قریب سمجھتے ہیں۔
But We consider it to be near.
يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ
جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوگا۔
The day when the sky will be like molten copper.
وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ
اور پہاڑ دھنی ہوئی اون کی طرح ہوجائیں گے۔
And the mountains will be like carded wool.
وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا
اور دوست دوست کو پوچھنے کا تک نہیں۔
And no close friend will ask after a close friend.
يُبَصَّرُونَهُمْ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ
باوجودیکہ دوست دوست کو دیکھتا ہے (مگر اس پر توجہ نہیں کرتا) مجرم آرزو کریں گے (تمنا کریں گے) کہ کاش اپنے بچوں کو فدیہ دے کر اس دن کے عذاب سے چھوٹ جائیں۔
Even though they will be visible to one another — the criminal will wish [long] to ransom himself from the punishment of that day [even] by his own sons.
وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ
اور اپنی بیوی اور بھائی کو (بینت: چرہادیتا۔ تن چھڑائی میں دے دیتا)۔
And [even] his wife and his brother [would he give as ransom — abandoning them to save himself].
وَفَصِيلَتِهِ الَّتِي تُؤْوِيهِ
اور اپنے کنبے والوں جو اس کو پناہ دیتے ہیں اپنے پاس رکھتے ہیں (ان کو بھی فدیہ دے جائیں)۔
And his kinsfolk who sheltered and harboured him [he would give them all as ransom].
وَمَن فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ
اور زمین پر جتنے لوگ ہیں (ان کو فدیہ میں دے کر) کہ کوئی اس کو نجات دلا دے۔
And everyone on the earth [he would give as ransom] if only someone could deliver him.
كَلَّا إِنَّهَا لَظَى
ہرگز نہیں۔ یہ آتشِ جہنم ہے۔
By no means! Indeed it is the blazing Fire [of Hell].
نَزَّاعَةً لِّلشَّوَى
وہ ہاتھ پیر کا پوست نکال لینے والی ہے (کباب کردینے والی ہے۔ وہ ہاتھ پیر کے پوست کھلسا دینے والی ہے)۔
[A fire] that tears away the skin [reducing to roasting — stripping and baring the limbs].
تَدْعُوا مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّى
(وہ دوزخ) اس شخص کو بلائے گی جس نے (خدا سے) منہ پھیر لیا اور اس کی طرف توجہ نہیں کی۔
It calls to itself the one who turned away and averted [his face from Allah].
وَجَمَعَ فَأَوْعَى
اور مال و دولت جمع کی اور اس کو اٹھا رکھا۔
And hoarded wealth and accumulated it [rather than spending it in the way of Allah].
إِنَّ الْإِنسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا
بے شک انسان بے صبرا پیدا ہوا ہے۔
Indeed man has been created impatient and fretful.
إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا
جب اس کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو بے قرار ہوجاتا ہے (گھبرا جاتا ہے)۔
When affliction touches him, he becomes despondent and panicked.
وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا
اور جب اس کو وسن دولت مل جاتی ہے تو کسی کو کچھ نہیں دیتا۔
And when good fortune touches him, he becomes withholding [refusing to give anything to anyone].
إِلَّا الْمُصَلِّينَ
بجز نمازیوں کے (یعنی پابندِ صوم و صلوة مسلمانوں کے)۔
Except the performers of prayer [i.e., those Muslims who are steadfast in observing prayer and fasting].
الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ
(مگر وہ مصلی اور نمازی) جو اپنی نماز پر دائم و قائم ہیں۔
Those who are constant and steadfast in their prayers.
وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ
اور وہ لوگ جن کے مالوں میں معلوم حق لگا ہوا ہے (وہ زکوة دیتے ہیں کیونکہ زکوة کا حساب جس سے زکوة دی جاتی ہے وہ معلوم ہے)۔
And those in whose wealth there is a known right [a fixed portion given as zakāh — since the share from which zakāh is due is known].
لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ
(یہ مال دیا جاتا ہے) مانگنے اور نہ مانگنے والے دونوں کو۔
For the one who asks and the one who is deprived [but does not ask].
وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ
اور جو لوگ قیامت کو مانتے ہیں (اس کی تصدیق کرتے ہیں)۔
And those who affirm the truth of the Day of Judgement.
وَالَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ
اور جو لوگ اپنے خدا کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔
And those who are fearful of the punishment of their Lord.
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ
بے شک ان کے خدا کے عذاب سے بے فکرنہیں رہا جاسکتا۔
Indeed from the punishment of their Lord no one can feel secure.
وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ
اور وہ لوگ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
And those who guard their private parts.
إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ
مگر اپنی بی بیوں اور لونڈیوں سے کہ وہ (ان سے تعلق رکھنے میں) قابلِ سرزنش نہیں۔
Except with their wives and slave-women — for in that they are not blameworthy.
فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْعَادُونَ
پھر جو اس کے سوا چاہیں وہ بے شک حد سے تجاوز کرنے والے ہیں۔
But whoever seeks beyond that — those are the transgressors.
وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ
اور جو لوگ دوسروں کی امانتوں اور رکھائی ہوئی چیزوں پر اور اپنے عہدوں اور قول و قرار پر نگاہ رکھتے ہیں (اور رعایت وحفاظت کرتے ہیں۔ ان کو بجا لاتے ہیں)۔
And those who are watchful over their trusts and their pledges [fulfilling them and honouring them].
وَالَّذِينَ هُمْ بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ
جو لوگ اپنی گواہیوں اور شہادتوں پر قائم ہیں۔
And those who stand firm in their testimonies and witnesses.
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
اور جو لوگ اپنی نماز (کے اوقات) کے پابند ہیں۔
And those who are vigilant in their prayers [maintaining their appointed times].
أُولَئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُّكْرَمُونَ
یہی لوگ جنتوں میں اکرام (اور احترام) کے ساتھ ہوں گے۔
These are the ones who will be honoured [and treated with dignity] in the Gardens of Paradise.
فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ
پھر ان کافروں کو کیا ہوگیا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے آتے ہیں۔
So what is the matter with those who disbelieve — they come rushing toward you.
عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ
سیدھی اور بائیں طرف سے جماعت جماعت بن کر۔
From the right and from the left, in groups.
أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ
کیا ان میں سے ہر ایک امید رکھتا ہے کہ وہ نعمتوں کی جنت میں داخل ہوگا؟
Does every one of them hope to be admitted into a Garden of bliss?
كَلَّا إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ
یہ تو ہرگز نہ ہوگا۔ ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا ہے جس کا انہیں علم ہے۔
By no means! We created them from what they themselves know [a lowly substance — they are well aware].
فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ
پھر نہیں جی! میں مشرق اور مغرب کے خدا کی قسم کھاتا ہوں (اور اس کی عظیم الشان قدرت کو شہادت میں پیش کرتا ہوں) کہ ہم ہر طرح قدرت رکھتے ہیں۔
Nay! I swear by the Lord of the Easts and the Wests [presenting His immense power as witness] — We are certainly capable.
عَلَى أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
(ان کو فنا کرکے) ان کے عوض اچھوں کو لائیں اور ہم عاجز اور پیچھے رہ جانے والے نہیں ہیں۔
To replace them [by destroying them] with those who are better than them — and We are not to be outstripped.
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّى يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ
(پیغمبر!) ان کو چھوڑ دو بے کار باتیں بناتے ہوں اور لعب میں مشغول رہتے ہاں تک کہ وہ قیامت کے دن کو پہنچ جائیں جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے۔
So leave them to plunge in idle talk and play until they meet their day which they are promised.
يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَى نُصُبٍ يُوفِضُونَ
جس دن یہ لوگ قبروں سے نکل کر دوڑیں گے گویا کہ وہ کسی جھنڈے کی طرف دوڑتے ہیں (یا اپنے بُت کی طرف دوڑتے ہیں)۔
The day they will come forth from their graves in haste — as if rushing toward [raised] markers [or, toward their idols as they used to run].
خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمُ ذِلَّةٌ ذَلِكَ الْيَوْمُ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ
ان کی آنکھیں نیچی ہوں گی اور ان پر ذلت چھائی ہوگی۔ یہ وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا۔
Their eyes will be downcast, and humiliation will cover them. That is the day which they used to be promised.