Surah 15 · Makki · 99 verses

15. Al-Ḥijr

الحجر

⚠ Unreviewed machine draft. This English rendering is a preliminary, AI-assisted translation of Hasrat’s Urdu translation (not a standard Qur’an translation) and has not yet been reviewed by Dr. Muhammad Ahmad Ghazi. It may contain errors in wording, verse numbering, or OCR transcription of the Arabic and Urdu. It is provided for review only and must not be relied upon or quoted. The complete, authoritative original is the freely available scanned Urdu edition.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

15:1

الٓرٰ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُّبِينٍ

یہ کتاب اور قرآن کی واضح آیتیں ہیں۔

These are the verses of the Book and of a clear Qur'an.

15:2

رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ

کافر بہت چاہیں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے۔

Many a time will those who disbelieved wish that they had been Muslims.

15:3

ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا وَيَتَمَتَّعُوا وَيُلْهِهِمُ الْأَمَلُ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

انہیں چھوڑو – کھانے دو، خانے اُڑانے دو اور آرزوؤں کو انہیں غافل بناتے رہنے دو – پس عنقریب (آج کل نہیں تو کل) انہیں معلوم ہوجائے گا (کہ ان پر کیا گزرنے والی ہے)۔

Leave them — let them eat and enjoy, and let vain hopes distract them. They will soon come to know (what is to befall them).

15:4

وَمَا أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعْلُومٌ

اور ہم نے کسی شہر (گاؤں، بستی) کو ہلاک نہیں کیا مگر اس کے لیے ایک میعادِ معین تھی۔

And We have not destroyed any town but it had a known, appointed term (decreed for it).

15:5

مَا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَأْخِرُونَ

اور کوئی گروہ اپنی میعادِ معین سے نہ آگے بڑھتا ہے اور نہ پیچھے ہٹتا ہے۔

No community can advance its appointed term, nor can they delay it.

15:6

وَقَالُوا يَا أَيُّهَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونٌ

اور مشرکوں اور کافروں نے کہا: اوشخص! جس پر ذکر (یاد دہانی) جاری ہے (بڑی ہے) تو تو پاگل ہے (بری ہے)۔

And the disbelievers and polytheists said: 'O you upon whom the Reminder has been sent down — you are indeed a madman!'

15:7

لَوْ مَا تَأْتِينَا بِالْمَلَائِكَةِ إِنْ كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ

تم فرشتوں کو ہمارے پاس کیوں نہیں لاتے اگرم تم سچے ہو۔

'Why do you not bring the angels to us, if you are among the truthful?'

15:8

مَا نُنَزِّلُ الْمَلَائِكَةَ إِلَّا بِالْحَقِّ وَمَا كَانُوا إِذًا مُّنظَرِينَ

ہم فرشتوں کو مناسب وقت پر اتارتے ہیں (جب حکمت کا تقاضہ ہو اور اگر فرشتے اتارے جاتے تو) ان کو کچھ بھی مہلت نہ دی جاتی۔

We send down the angels only for a rightful purpose, and at that time they would not be granted any respite.

15:9

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ

یقینًا ہم ہی نے قرآن اتارا اور اس کی حفاظت بھی ہم ہی کرنے والے ہیں۔

Verily, it is We who have sent down the Qur'an, and indeed it is We who shall preserve it.

15:10

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِي شِيَعِ الْأَوَّلِينَ

اور یقینًا ہم نے آپ سے پہلے گزشتہ گروہوں میں پیغمبر بھیجے ہیں (یعنی تمہیں پیغمبر بتا کر بھیجنا کوئی نئی بات نہیں ہے)۔

And indeed We sent (messengers) before you among the communities of old.

15:11

وَمَا يَأْتِيهِمْ مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ

اور ان کے پاس کوئی پیغمبر نہ آتا تھا مگر یہ لوگ اس کی ہنسی اُڑاتے۔

And no messenger came to them except that they mocked at him.

15:12

كَذَلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ

ہم اسی طرح مجرموں کے دلوں میں ڈالتے ہیں (بدمعاشوں کے دلوں میں بدمعاشی ڈالتے ہیں)۔

Thus do We cause it to enter into the hearts of the criminals (We place wrongdoing into the hearts of the wicked).

15:13

لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ

وہ اس پر کب ایمان لاتے ہیں؟ گزشتہ لوگوں کا بھی یہی طریقہ تھا۔

They will not believe in it, and the way of the former peoples has already passed (they followed the same pattern).

15:14

وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا مِّنَ السَّمَاءِ فَظَلُّوا فِيهِ يَعْرُجُونَ

اور اگر ہم ان پر آسمان کا کوئی دروازہ کھول دیں اور وہ اس میں چڑھنے بھی لگیں – (جب بھی وہ یقین نہ کریں)۔

And if We opened for them a gateway to the sky, and they continued ascending through it — (even then they would not believe).

15:15

لَقَالُوا إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُورُونَ

تو کہیں گے کہ ہماری آنکھوں پر پردہ ڈال دیا گیا ہے – بلکہ ہم ایسی قوم ہیں جو مسحور ہے، سحر زدہ ہے (جس سے ہم کو خلاف واقعہ نظر آتا ہے)۔

They would say: 'Our sight has been bewitched — nay, we are a people who have been put under a spell.'

15:16

وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّنَّاهَا لِلنَّاظِرِينَ

اور ہم نے آسمان میں برج بنائے (وہ برج ستاروں کے لیے لنگر ہیں) دیکھنے والوں کے لیے ہم نے ان کو آراستہ کیا (خوبصورت بنایا)۔

And indeed We have set up constellations in the sky (anchors for the stars) and made it beautiful for those who look.

15:17

وَحَفِظْنَاهَا مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ

اور ہم نے آسمان کی حفاظت کی ہر شیطان (مردود) رجیم سے۔

And We have protected it from every accursed devil (the rejected one).

15:18

إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُّبِينٌ

ہاں جو چھپ چھپا کر کچھ سن لے – (کچھ قیاسات لگائے، کچھ بات کا بنگڑ بنالے) تو اس کے بعد نہایت ہی روشن شعلہ آجاتا ہے۔

Except one who steals a hearing (hazards guesses, patches together something overheard) — then a clear, blazing flame pursues him.

15:19

وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ مَّوْزُونٍ

اور ہم نے زمین کو پھیلایا (رہائش کے قابل بنایا) اور اسی میں پہاڑ پیدا کئے اور ہر ایک چیز کو مناسب تناب

And the earth — We spread it out and cast therein firm mountains, and caused to grow therein every kind of thing in proper measure

15:20

وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَمَن لَّسْتُمْ لَهُ بِرَازِقِينَ

اور ہم نے تمہارے لیے اس میں معیشت اور روزی کا سامان بنایا اور اس کے لیے بھی (جس کو تم کچھ نہیں دیتے)۔

And We have made for you therein the means of livelihood and (also) for those for whom you are not the providers.

15:21

وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُهُ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ

ہمارے خزانے میں کسی چیز کی کمی نہیں (اس میں سب کچھ ہے) مگر ہم اتارتے ہیں تو مناسب اندازے سے۔

And there is not a thing but that its storehouses are with Us, and We send it down only in a known, measured amount.

15:22

وَأَرْسَلْنَا الرِّيَاحَ لَوَاقِحَ فَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَسْقَيْنَاكُمُوهُ وَمَا أَنتُمْ لَهُ بِخَازِنِينَ

اور ہم نے بارودار ہوائیں بھیجیں (پانی سے بھری ہوائیں) پھر ہم نے آسمان سے پانی برسایا اور اس پانی کو تم کو پلایا اور تم اس (پانی) کے خزانہ دار تو نہیں (یعنی پانی ہمارے خزانے قدرت میں ہے، تمہارے ہاتھ میں نہیں)۔

And We send the winds as fertilisers (winds laden with water), then send down water from the sky and give it to you to drink — but you are not its storekeepers (the water is in Our treasury of power, not in your hands).

15:23

وَإِنَّا لَنَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَنَحْنُ الْوَارِثُونَ

اور بے شک ہم ہی زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں (سب کے) وارث ہیں۔

And indeed it is We who give life and cause death, and it is We who are the inheritors (of all).

15:24

وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ

اور ہم خوب جانتے ہیں تم میں کے اگلوں اور پچھلوں (اور تقدم کرنے والوں اور تاخیر کرنے والوں) کو – (کون راہ خدا میں پیش قدمی کرتے ہیں اور کون پیچھائی کرتے ہیں)۔

And indeed We know those of you who go forward, and indeed We know those who hold back (who advance in the way of Allah and who fall behind).

15:25

وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ إِنَّهُ حَكِيمٌ عَلِيمٌ

اور بے شک تمہارا رب وہی ان کا حشر کرے گا – بے شک وہ حکمت والا اور علم والا ہے۔

And verily your Lord will gather them all — indeed He is All-Wise, All-Knowing.

15:26

وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ

اور ہم نے انسان کو مٹی سے، وہ بھی سخیر مٹی سے پیدا کیا۔

And indeed We created man from a dried clay made of altered dark mud.

15:27

وَالْجَانَّ خَلَقْنَاهُ مِن قَبْلُ مِن نَّارِ السَّمُومِ

اور ہم نے جنوں کو اس سے پہلے سخت تیز آگ سے پیدا کیا۔

And the jinn — We created them before (man) from the fire of a scorching wind.

15:28

وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِّن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ

اور یاد کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں انسان مٹی سے ایک سخیر مٹی سے پیدا کرنے والا ہوں۔

And recall when your Lord said to the angels: 'I am going to create a human being from dried clay made of altered dark mud.'

15:29

فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ

پھر جب میں نے مکمل انسان بنا چکوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں (اور وہ میرے حکمِ تحتِ حرکت کرے) تو اس کے سامنے سجدے میں گرجاؤ۔

'Then when I have fashioned him completely and breathed into him of My spirit (and he moves under My command), fall down in prostration before him.'

15:30

فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ

پھر فرشتوں نے سب کے سب مل کر سجدہ کیا۔

Then the angels, all of them together, prostrated.

15:31

إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَى أَن يَكُونَ مَعَ السَّاجِدِينَ

مگر ابلیس نے انکار کیا کہ وہ سجدہ کرنے والوں کے ساتھ ہو سجدہ کرے (یعنی ابلیس نے سجدہ نہیں کیا اور فرشتوں کے ساتھ شریک ہونے میں شریک نہیں ہوا)۔

Except Iblīs — he refused to be among those who prostrated (he did not prostrate, nor did he join with the angels in this act).

15:32

قَالَ يَا إِبْلِيسُ مَا لَكَ أَلَّا تَكُونَ مَعَ السَّاجِدِينَ

(اللہ تعالیٰ نے) فرمایا: اے ابلیس! تجھے ہوکیا گیا کہ تو سجدہ کرنے والوں کے ساتھ شریک نہیں۔

(Allah) said: 'O Iblīs! What is the matter with you that you did not join those who prostrated?'

15:33

قَالَ لَمْ أَكُن لِّأَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهُ مِن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ

(ابلیس نے) کہا مجھ سے تو سجدہ نہیں ہوسکتا لیمبشر کو جس کو تو نے پیدا کیا ہے وہ بھی سیاہ، سخیر مٹی سے ہے۔

(Iblīs) said: 'I am not one to prostrate to a human whom You created from dried clay of altered dark mud.'

15:34

قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ

(اللہ تعالیٰ نے) فرمایا: چل یہاں سے نکل جا – تو مردود ہے (تو مردود ہے)۔

(Allah) said: 'Then get out of here — for you are indeed the accursed one.'

15:35

وَإِنَّ عَلَيْكَ اللَّعْنَةَ إِلَى يَوْمِ الدِّينِ

اور تجھ پر لعنت ہے روزِ جزا تک۔

And upon you is the curse until the Day of Judgement.

15:36

قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ

(ابلیس نے) کہا (یار خدایا) میرے پروردگار! مجھے قیامت تک مہلت دے۔ (ابھی جلائے عذاب نہ کر)۔

(Iblīs) said: 'O my Lord! Then grant me respite until the Day they are resurrected.' (Do not punish me by the fire just yet.)

15:37

قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ

(اللہ تعالیٰ نے) فرمایا تو مہلت دادہ لوگوں میں سے ہے۔

(Allah) said: 'Then you are among those who are granted respite.'

15:38

إِلَى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ

معلوم وقت کے دن تک (یعنی روزِ قیامت تک)۔

Until the Day of the known, appointed time (that is, until the Day of Resurrection).

15:39

قَالَ رَبِّ بِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ

(شیطان نے) کہا اے میرے رب! چونکہ تو نے مجھے سرکش بنادیا ہے اب میں بھی اس سرزمین میں ان کو ان کے کام کو اچھا دکھاؤں گا (زیب و زینت دکھاؤں گا، کرانے والوں کو آراستہ دکھاؤں گا، ان کو برائیوں میں لگاؤں گا) اور ضرور ان سب کو سرکش بنادوں گا (کہ تیرے احکام کی پرواہ نہ کریں گے)۔

(Satan) said: 'O my Lord! Because You have led me astray, I shall most certainly make (evil deeds) alluring to them on earth, and I shall surely lead them all astray (so they will disregard Your commands).'

15:40

إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ

مگر تیرے بندوں میں سے ان کو جو با اخلاص ہیں (گمراہ نہ پاسکوں گا)۔

'Except those of Your servants among them who are sincere [and devoted to You alone] — I shall not be able to lead those astray.'

15:41

قَالَ هَذَا صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ

(اللہ تعالیٰ نے) فرمایا – مجھ تک پہنچنے کا یہ ایک سیدھا راستہ ہے (یعنی اخلاص عبودیت اور اخلاص کا راستہ جس سے آدمی خدا تک آدی پہنچتا ہے)۔

(Allah) said: 'This is a straight path leading to Me (that is, the path of sincere devotion and sincere servitude by which a person reaches Allah).'

15:42

إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ إِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغَاوِينَ

(اوشیطان!) بے شک میرے بندوں پر تیرا کوئی زور کوئی تسلط نہیں – مگر جاہلوں (نادانوں) میں سے جنہوں نے تیری اتباع کی – تیرے بکانے میں آئے)۔

'Indeed over My servants you have no authority whatsoever, except those among the misguided who follow you (who are taken in by your enticement).'

15:43

وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِينَ

اور بے شک (قطعًا، یقینًا) جہنم ان سب کے وعدہ کی جگہ ہے۔

And indeed Hellfire (certainly, without doubt) is the promised meeting-place for all of them.

15:44

لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَابٍ لِّكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُومٌ

اس کے (جہنم کے) سات دروازے ہیں – ان میں سے ہر ایک دروازے کے لیے ایک حصہ جدا کردیا گیا ہے (خاص کیا گیا ہے)۔

It has seven gates, and for each gate there is a portion of them assigned (allocated to it).

15:45

إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ

بے شک متقی اور پرہیزگار لوگ جنتوں اور چشموں میں ہیں۔

Indeed the God-fearing are in gardens and springs.

15:46

ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ آمِنِينَ

ان میں سلامتی سے، امن کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔

'Enter them in peace and security.'

15:47

وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِّنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ

اور ہم نے ان کے سینوں میں جو کچھ کدورت تھی (کینہ کچھ تھا) سب نکال دیا (اور وہ اب آپس میں ایسے ہیں) جیسے بھائی بھائی ہو آمنے سامنے تختوں پر (بیٹھے ہوئے)۔

And We removed whatever rancour (ill-feeling) was in their breasts, (and now they are) as brothers, facing one another on raised couches.

15:48

لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَمَا هُمْ مِّنْهَا بِمُخْرَجِينَ

ان میں ان کو کوسی تکلیف نہیں ہوگی اور نہ وہ اس سے نکالے جائیں گے – (یعنی جنت دائمی آرام گاہ ہے)۔

No weariness shall touch them therein, nor shall they ever be expelled from it (for the Garden is an eternal abode of rest).

15:49

نَبِّئْ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ

میرے بندوں کو خبر دے دو کہ میں ہی غفور و رحیم ہوں۔

Inform My servants that it is I who am the Most Forgiving, the Most Merciful.

15:50

وَأَنَّ عَذَابِي هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيمُ

اور (میرے بندوں کو بھی اطلاع دو) کہ میرا عذاب ہی المناک عذاب ہے – (بڑا ہی پُر درد تکلیف رساں ہے)۔

'And that My punishment — it is the most painful punishment (exceedingly distressing and tormenting).'

15:51

وَنَبِّئْهُمْ عَن ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ

اور انہیں خبر کردو ابراہیم ؑ کے مہمانوں کے حال سے۔

And inform them of the guests of Ibrāhīm ﵇.

15:52

إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا قَالَ إِنَّا مِنكُمْ وَجِلُونَ

جب وہ (فرشتے ابراہیم کے پاس پہنچے) ان کے گھر میں داخل ہوئے تو کہا تم کو سلام – (ابراہیم ؑ نے) کہا ہم تم سے ڈررہے ہیں (خوف کے مارے ہیں)۔

When they (the angels) entered upon him (Ibrāhīm ﵇) and said: 'Peace!' — he said: 'We are indeed afraid of you (filled with fear).'

15:53

قَالُوا لَا تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ

(فرشتوں نے) کہا – ڈرو نہیں – ہم تم کو ایک صاحبِ علم لڑکے کی بشارت دیتے ہیں۔

(The angels) said: 'Do not fear — we bring you glad tidings of a knowledgeable son.'

15:54

قَالَ أَبَشَّرْتُمُونِي عَلَى أَن مَّسَّنِيَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ

(ابراہیم ؑ نے فرشتوں کی) کہا تم کیا مجھے بشارت دیتے ہو حالانکہ بڑھاپے نے مجھے گھیر لیا ہے پھر تم کس بات کی بشارت دیتے ہو۔

(Ibrāhīm ﵇) said: 'Do you bring me glad tidings even though old age has overtaken me? Of what then do you give me glad tidings?'

15:55

قَالُوا بَشَّرْنَاكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُن مِّنَ الْقَانِطِينَ

(فرشتوں نے) کہا ہم تم کو سچی بشارت دیتے ہیں – تم نا اُمیدوں سے نہ ہو (مایوس نہ ہو)۔

(The angels) said: 'We give you glad tidings in truth — so do not be among those who despair (do not lose hope).'

15:56

قَالَ وَمَن يَقْنَطُ مِن رَّحْمَةِ رَبِّهِ إِلَّا الضَّالُّونَ

(ابراہیم ؑ نے) کہا اے بے شک اپنے رب کی رحمت سے گراہ اور ضلالت والے ہی مایوس ہوتے ہیں۔

(Ibrāhīm ﵇) said: 'Who despairs of the mercy of his Lord except those who are astray (the misguided)!'

15:57

قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ

(ابراہیم ؑ نے) کہا اے فرشتو! تمہارے آنے کی کیا وجہ ہے۔

(Ibrāhīm ﵇) said: 'Then what is your mission, O sent ones (angels)?'

15:58

قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَى قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ

(فرشتوں نے) کہا ہم ایک مجرم قوم کی طرف فرستادہ ہیں (بھیجے ہوئے ہیں)۔

(The angels) said: 'We have been sent towards a guilty people.'

15:59

إِلَّا آلَ لُوطٍ إِنَّا لَمُنَجُّوهُمْ أَجْمَعِينَ

سوائے آلِ لوط کے کہ ہم ان سب کو (بچالیں کے) ضرور نجات دیں گے۔

'Except the family of Lūṭ — indeed We shall surely save them all.'

15:60

إِلَّا امْرَأَتَهُ قَدَّرْنَا إِنَّهَا لَمِنَ الْغَابِرِينَ

مگران کی (یعنی لوط کی) بیوی کو ہم نے اس کے لیے مقدر کیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہو۔

'Except his (Lūṭ's) wife — We have decreed that she shall be among those who remain behind (those who are left to perish).'

15:61

فَلَمَّا جَاءَ آلَ لُوطٍ الْمُرْسَلُونَ

پھر جب فرستادہ فرشتے قومِ لوط کے پاس پہنچے۔

Then when the sent angels came to the family of Lūṭ.

15:62

قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ

کہا – تم تو اجنبی ہو۔

He (Lūṭ) said: 'You are indeed a group of strangers.'

15:63

قَالُوا بَلْ جِئْنَاكَ بِمَا كَانُوا فِيهِ يَمْتَرُونَ

(فرشتوں نے) کہا کہ ہم تمہارے پاس وہ (یعنی عذاب) لے کر آئے ہیں جس کے آنے میں یہ لوگ شک کرتے تھے (جس کو یہ لوگ مانتے نہ تھے)۔

(The angels) said: 'Nay, we have come to you with that (punishment) in which they kept doubting (which they refused to believe would come).'

15:64

وَأَتَيْنَاكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ

اور ہم تمہارے پاس ایک اہم حق لے کر آئے ہیں اور یقینًا ہم سچے ہیں۔

'And we have come to you with the truth, and we are indeed truthful.'

15:65

فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّيْلِ وَاتَّبِعْ أَدْبَارَهُمْ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنكُمْ أَحَدٌ وَامْضُوا حَيْثُ تُؤْمَرُونَ

تم تو اپنے اہل کو لے کر رات کے کچھ حصے سے چلے جاؤ اور ان کے پیچھے چلو۔ تم میں سے کوئی مڑ کر نہ دیکھے اور جدھر جانے کا حکم کیا گیا ہے چلے جاؤ۔ (جہاں کا تمہیں امر کیا گیا ہے)۔

'So travel by night with your family in a part of the night, and follow behind them, and let none of you look back — and proceed wherever you are commanded.'

15:66

وَقَضَيْنَا إِلَيْهِ ذَلِكَ الْأَمْرَ أَنَّ دَابِرَ هَؤُلَاءِ مَقْطُوعٌ مُّصْبِحِينَ

اور ہم نے لوط کو اس بات کا فیصلہ کن حکم سنا دیا تھا کہ صبح کے وقت ہوتے یہ لوگ جڑ سے کاٹ دیئے جائیں گے (یعنی ان کا نام و نشان باقی نہ رہے گا)۔

And We had conveyed to Lūṭ this decisive matter — that the last remnant of these people shall be cut off at the break of morning (leaving no trace or sign of them).

15:67

وَجَاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ

اور شہر کے لوگ بشارت دیتے ہوئے اور خوشیاں مناتے آدوڑے۔

And the people of the city came in jubilation, rejoicing and celebrating.

15:68

قَالَ إِنَّ هَؤُلَاءِ ضَيْفِي فَلَا تَفْضَحُونِ

(لوط نے) کہا، یہ میرے مہمان ہیں، پس تم مجھے رسوا نہ کرو، (مجھے شرمندہ نہ کرواؤ)۔

(Lūṭ) said: 'These are my guests — so do not disgrace me (do not cause me shame).'

15:69

وَاتَّقُوا اللَّهَ وَلَا تُخْزُونِ

اور غضبِ الٰہی سے بچو اور مجھے ذلیل و خوار نہ کرو۔

'And fear Allah and do not humiliate me.'

15:70

قَالُوا أَوَلَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعَالَمِينَ

(حضرت لوط کی قوم نے) کہا، کیا ہم نے تمہیں دنیا کے کاموں میں دخل دینے سے منع نہیں کیا۔

(The people of Lūṭ's community) said: 'Did we not forbid you from taking in anyone from the worlds?'

15:71

قَالَ هَؤُلَاءِ بَنَاتِي إِن كُنتُمْ فَاعِلِينَ

(لوط علیہ السلام نے) کہا – یہ میری بیٹیاں ہیں (یعنی عورتیں موجود ہیں) اگر تمہیں کچھ کرنا ہے۔

(Lūṭ ﵇) said: 'These are my daughters (that is, women are available) — if you must do something (lawful).

15:72

لَعَمْرُكَ إِنَّهُمْ لَفِي سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ

تمہاری عمر، تمہاری زندگی کی قسم! اے پیغمبر! یہ لوگ نشے میں ہیں، اندھے ہورہے ہیں (انہیں کچھ پتہ نہیں دیتا)۔

By your life (I swear), O Prophet! They were indeed staggering about in their intoxication (so lost they could perceive nothing).

15:73

فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُشْرِقِينَ

پھر انہیں ایک سخت ہیبت ناک آواز نے سورج نکلتے ہی آگھیرا۔

Then a terrifying blast seized them at sunrise.

15:74

فَجَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ

پھر ہم نے اس سرزمین کو تہ و بالا کردیا اور ان پر پختہ پتھر برسائے۔

Then We turned that land upside down, and rained upon them stones of baked clay.

15:75

إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِينَ

بے شک اس واقعہ میں عبرت لینے والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔

Indeed in that are signs for those who observe with discernment.

15:76

وَإِنَّهَا لَبِسَبِيلٍ مُّقِيمٍ

اور یہ البتہ سیدھے راستے پر ہے۔

And it (that ruined site) lies indeed on a well-frequented road (still standing today).

15:77

إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ

بے شک اس میں مؤمنین کے لیے ایک (بڑی عبرت خیز) نشانی ہے۔

Indeed in that is a sign for the believers.

15:78

وَإِن كَانَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ لَظَالِمِينَ

اور جھاڑی کے رہنے والے (یعنی قومِ شعیب علیہ السلام) بڑے ظالم تھے۔

And the companions of the thicket (the people of Shuʿayb ﵇) were surely wrongdoers.

15:79

فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٍ مُّبِينٍ

پھر ہم نے ان سے انتقام لیا اور خوب سزا دی اور یہ دونوں واضح راستے کی طرف ہدایت کرتے ہیں۔

Then We took vengeance upon them and punished them severely. And both (of these ruined sites) lie on a plain open road (as guidance for those who heed).

15:80

وَلَقَدْ كَذَّبَ أَصْحَابُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِينَ

اور یقینًا حجر کے رہنے والوں نے رسولوں کی تکذیب کی (انہیں جھٹلایا)۔

And verily the inhabitants of al-Ḥijr (the people of Thamūd) denied the Messengers.

15:81

وَآتَيْنَاهُمْ آيَاتِنَا فَكَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ

اور ہم نے ان کو اپنی آیتیں دیں تو وہ ان سے اعراض کرنے والے تھے۔

And We brought them Our signs, but they turned away from them.

15:82

وَكَانُوا يَنحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا آمِنِينَ

اور لوگ آمن کے خیال سے پہاڑوں کو تراش کر گھر بنالیتے تھے۔

And they used to carve houses from the mountains, feeling secure.

15:83

فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُصْبِحِينَ

پھر صبح ہوتے ہوتے انہیں ایک سخت ہیبت ناک آواز نے آلیا۔

Then a terrifying blast seized them at the break of morning.

15:84

فَمَا أَغْنَى عَنْهُم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ

پس جو کچھ وہ کرتے تھے وہ انہیں کچھ کام نہ آیا۔

So all that they used to earn availed them nothing.

15:85

وَمَا خَلَقْنَا السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَإِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِيلَ

اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور ان میں جو کچھ ہے، سب کو مناسب طریقے سے پیدا کیا اور یقینًا قیامت آنے والی ہے – تم ان سے خوبی کے ساتھ درگزر کرو (انجان ہوجاؤ)۔

And We have not created the heavens and the earth and all that lies between them except in truth (with proper purpose), and indeed the Hour (of Judgement) is certainly coming — so overlook (their offences) with gracious forbearance.

15:86

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ

بے شک تمہارا رب ہی خالق بھی ہے اور علیم بھی – (سب کوئی پیدا کیا جو چاہا اور اپنی مطابق کے ملکہ و شان کرے گا)۔

Indeed your Lord — He is the All-Creator, the All-Knowing (He creates what He wills and does according to the requirements of His majesty and glory).

15:87

وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ

اور یقینًا ہم نے تمہیں سات آیتیں جو بار بار دہرائی جاتی ہیں اور قرآن عظیم بھی دیا۔

And indeed We have given you the seven oft-repeated (verses — Sūrat al-Fātiḥa) and the Great Qur'an.

15:88

لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ

تم اپنی آنکھ آٹھا کر نہ دیکھو ان مختلف قسم کے لوگوں کے مال و متاع کو جو ہم نے انہیں (چند روزہ) دے رکھا ہے اور ان (کافروں) پر حزن وغم نہ کرو اور ایمان داروں کے سامنے اپنے پروں کو جھکاؤ – (انہیں اپنے پروں میں چھپالو)۔

Do not cast your eyes longingly towards what We have given various classes of them to enjoy (for a while), and do not grieve over them, and lower your wing (in mercy) towards the believers — (take them under your wing and shelter them).

15:89

وَقُلْ إِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْمُبِينُ

اور کہہ دو ! بے شک میں تو واضح طور پر ڈرانے والا ہوں۔

And say: 'Indeed I am a clear Warner.'

15:90

كَمَا أَنزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِينَ

جیسا کہ ہم نے اتارا (یعنی یقینًا عذاب کا اتارنا) بانٹنے والوں پر (یا ان لوگوں پر جو اسلام قبول کرنے سے پہلے بار باری سے یقین دلانے والوں کے مقامات پر بیٹھتے تھے اور مؤمنین کو سنتے اور قرآن پر نشانہ لگاتے تھے۔

Just as We sent down (punishment) upon the dividers (those who, before accepting Islam, used to sit in turns at the gathering places of believers, listening and then casting doubts upon the Qur'an).

15:91

الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ

(ہم نے عذاب اتارا ان لوگوں پر جو) قرآن کو ٹکڑوں کے ٹکڑے کردیتے تھے (یعنی ایسے اعتراض کرتے تھے کہ قرآن کامل توجہ کا تو تجھا باقی توجہ نہ تھا)۔

Those who split the Qur'an into fragments (raising objections such that the Qur'an was paid full attention in some parts but disregarded in others).

15:92

فَوَرَبِّكَ لَنَسْأَلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ

پھر تمہارے خدا کی قسم ہے کہ ہم ان سب سے باز پرس کریں گے۔

So by your Lord, We shall most certainly question them all.

15:93

عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ان کے اعمال سے باز پرس ہوگی۔

About what they used to do.

15:94

فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ

پس بے ساختہ کہہ دو جو تمہیں حکم دیا جارہا ہے اور ان مشرکوں کا کچھ خیال نہ کرو۔

So proclaim openly what you have been commanded, and turn away from the polytheists.

15:95

إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِءِينَ

ان ٹھٹھا کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے یقینًا ہم تمہارے لیے بالکل کافی ہیں۔

Indeed We are sufficient for you against those who mock.

15:96

الَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

جو اللہ کے ساتھ ایک دوسرا معبود بھی مانتے ہیں، سو انہیں عنقریب معلوم ہوجائے گا۔

Those who set up another deity alongside Allah — they will soon come to know.

15:97

وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ

اور ہمیں معلوم ہے کہ ان کی باتوں سے آپ سے آپ کا دل تنگ ہورہا ہے (بیزار ہورہا ہے)۔

And indeed We know that your heart is distressed by what they say.

15:98

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُن مِّنَ السَّاجِدِينَ

تو (اے پیغمبر!) آپ اپنے رب کی تسبیح اور حمد بجے (یعنی موصوف سے موصوفات کو پہچانیں) اور سجدہ کرنے والوں میں شریک ہوجائیں۔

So (O Prophet!) glorify the praises of your Lord (recognise the Attributed through the Attributes) and be among those who prostrate.

15:99

وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ

اور (اے پیغمبر!) مرتے وقت (آخری ساعت) تک آپ اللہ کی عبادت کیجئے۔

And (O Prophet!) worship your Lord until the certainty (death) comes to you.