Surah 21 · Makki · 112 verses

21. Al-Anbiyā'

الأنبياء

⚠ Unreviewed machine draft. This English rendering is a preliminary, AI-assisted translation of Hasrat’s Urdu translation (not a standard Qur’an translation) and has not yet been reviewed by Dr. Muhammad Ahmad Ghazi. It may contain errors in wording, verse numbering, or OCR transcription of the Arabic and Urdu. It is provided for review only and must not be relied upon or quoted. The complete, authoritative original is the freely available scanned Urdu edition.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

21:1

اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ مُّعْرِضُونَ

(۱) لوگوں کے حساب کتاب کا وقت قریب آ گیا ہے اور وہ لوگ غفلت میں پھرے ہوئے ہیں (اپنے اعمال کے نتائج سے بے خبر ہیں)۔

The reckoning of the people has drawn near, yet they turn away in heedlessness (oblivious of the consequences of their deeds).

21:2

مَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّن رَّبِّهِم مُّحْدَثٍ إِلَّا اسْتَمَعُوهُ وَهُمْ يَلْعَبُونَ

(۲) ان لوگوں کے پاس اللہ کی طرف سے کوئی تازہ یادِ الٰہی (کوئی نصیحت) نہیں آتی مگر اس کو سنتے ہیں تو کھیل سمجھتے ہیں (اور اپنے لہو و لعب میں مشغول رہتے ہیں)۔

No fresh reminder comes to them from their Lord but they listen to it while playing (remaining engrossed in their frivolity).

21:3

لَاهِيَةً قُلُوبُهُمْ وَأَسَرُّوا النَّجْوَى الَّذِينَ ظَلَمُوا هَلْ هَذَا إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ أَفَتَأْتُونَ السِّحْرَ وَأَنتُمْ تُبْصِرُونَ

(۳) ان کے دل غفلت میں پڑے ہیں اور جو لوگ ظالم ہیں وہ خفیہ سازش اور مشورے کرتے ہیں (وہ کہتے ہیں) یہ کیا ہیں؟ یہ تو ہماری طرح آدمی ہیں (مگر اس سے ضرور متاثر ہوتے ہیں)۔ کیا تم اس کو سحر مانتے اور خود کو بصیرت بھی رکھتے ہو۔

Their hearts are distracted, and those who do wrong confer secretly (saying): Is this anything but a man like yourselves? Will you then follow the magic while you yourselves can see?

21:4

قُلْ رَبِّي يَعْلَمُ الْقَوْلَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

(۴) (پیغبر نے) کہا (میرا خدا (میرا رب) ہر بات کو جانتا ہے) جو آسمان اور زمین میں ہے (ہر قول کا عالم ہے) (وہ سب کی سنتا ہے) اور وہ سمیع و علیم ہے۔

He (the Prophet ﷺ) said: My Lord knows every word spoken in the heavens and on earth, and He is the All-Hearing, the All-Knowing.

21:5

بَلْ قَالُوا أَضْغَاثُ أَحْلَامٍ بَلْ افْتَرَاهُ بَلْ هُوَ شَاعِرٌ فَلْيَأْتِنَا بِآيَةٍ كَمَا أُرْسِلَ الْأَوَّلُونَ

(۵) بلکہ ان منکروں نے کہا بیہودہ خوابوں کی پریشاں باتیں ہیں بلکہ سب من گھڑت باتیں ہیں (افترا پردازیاں ہیں)۔ بلکہ یہ ایک شاعر ہے، ہمارے سامنے کوئی ایسی نشانی لائے جس طرح کہ پہلے پیغبر بھیجے گئے تھے۔

Rather those deniers said: These are confused dreams; rather he has fabricated them; rather he is a poet — so let him bring us a sign as the former messengers were sent with.

21:6

مَا آمَنَتْ قَبْلَهُمْ مِنْ قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا أَفَهُمْ يُؤْمِنُونَ

ان سے پہلے کوئی قریہ، کوئی بستی نہیں ہے جس کو ہم نے ہلاک کیا ہو اور وہ ایمان لائی ہو، تو کیا یہ ایمان لائیں گے۔

No town that We destroyed before them believed — will they then believe?

21:7

وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِجَالًا نُّوحِي إِلَيْهِمْ فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ

(۷) ہم نے تم سے پہلے صرف مردوں کو ہی پیغبر بنا کر بھیجا جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے۔ پھر (اے منکرو!) اگر تم کو علم نہیں تو یاد دہانی کرنے والے، یادداشی کرنے والے سے پوچھو۔

And We did not send before you (O Prophet ﷺ) any but men to whom We revealed. So ask the people of reminder if you do not know.

21:8

وَمَا جَعَلْنَاهُمْ جَسَدًا لَّا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوا خَالِدِينَ

(۸) ہم نے پیغبروں کو ایسے جسد کے ساتھ نہیں بھیجا جو کھاتے پیتے نہ تھے اور نہ ان کو خلود اور ہمیشگی حاصل تھی (دنیا کے لئے سب کے لئے چھوڑنا لازم ہے)۔

And We did not make them bodies that do not eat food, nor were they immortal (leaving the world is obligatory for everyone).

21:9

ثُمَّ صَدَقْنَاهُمُ الْوَعْدَ فَأَنجَيْنَاهُمْ وَمَن نَّشَاءُ وَأَهْلَكْنَا الْمُسْرِفِينَ

(۹) پھر ہم نے ان کو اپنا وعدہ سچا کر بتایا، پھر ہم نے ان کو نجات دی اور لوگوں کو بھی (جن کو ہم چاہا) نجات دی اور اسراف اور زیادتی کرنے والوں کو ہلاک کردیا۔

Then We fulfilled Our promise to them, and We saved them and those whom We willed, and We destroyed the transgressors.

21:10

لَقَدْ أَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ كِتَابًا فِيهِ ذِكْرُكُمْ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

(۱۰) یقیناً ہم نے تمہاری طرف ایک ایسی کتاب اتاری ہے جس میں تمہارے لئے پند و نصیحت ہے۔ کیا تم سمجھتے نہیں (کیا تم اتنا نہیں سمجھتے؟)

Indeed We have sent down to you a Book in which is your reminder (counsel and admonition). Will you not then reason?

21:11

وَكَمْ قَصَمْنَا مِن قَرْيَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَأَنشَأْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا آخَرِينَ

(۱۱) ہم نے کتنی بستیاں توڑ پھوڑ کر جاہ کردیں جو ظالم تھیں اور ان کے بعد ہم نے دوسری قوموں اور لوگوں کو پیدا کیا۔

And how many a town that was unjust We shattered, and after them We raised up other peoples.

21:12

فَلَمَّا أَحَسُّوا بَأْسَنَا إِذَا هُم مِّنْهَا يَرْكُضُونَ

(۱۲) پھر جب انہوں نے ہمارے عذاب کا احساس کیا (کہ آرہا ہے) تو لگے اس (گاؤں) سے بھاگنے۔

Then when they perceived Our punishment coming, they began to flee from it (the town).

21:13

لَا تَرْكُضُوا وَارْجِعُوا إِلَى مَا أُتْرِفْتُمْ فِيهِ وَمَسَاكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْأَلُونَ

(۱۳) بھاگو نہیں اور واپس آؤ اس طرف جس میں تم آرام اور راحت میں رکے گئے تھے اور اپنے مکانوں کی طرف تاکہ تم سے باز پرس کی جائے۔

(It was said): Do not flee! Return to your comforts and your dwellings — so that you may be questioned.

21:14

قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ

(۱۴) کہا : ہائے : ہماری کمبختی! بے شک ہم تھے ظالم، خطا کار، ظالم۔

They said: Alas, woe to us! Indeed we were wrongdoers.

21:15

فَمَا زَالَتْ تِلْكَ دَعْوَاهُمْ حَتَّى جَعَلْنَاهُمْ حَصِيدًا خَامِدِينَ

(۱۵) یہی تھی ان کی دعاو چیخ و پکار یہاں تک کہ ہم نے ان کو کٹا ہوا کھیت اور بجھا ہوا شعلہ بنادیا۔

And this continued to be their cry until We made them like a reaped harvest and an extinguished flame.

21:16

وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاءَ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَاعِبِينَ

(۱۶) ہم نے آسمان اور زمین اور ان کے درمیان جو کچھ ہے سب کو بے مقصد، بے فائدہ، لہو و لعب کے طور پر نہیں پیدا کیا۔

And We did not create the heavens and the earth and all that is between them as a sport (without purpose or as a mere amusement).

21:17

لَوْ أَرَدْنَا أَن نَّتَّخِذَ لَهْوًا لَّاتَّخَذْنَاهُ مِن لَّدُنَّا إِن كُنَّا فَاعِلِينَ

(۱۷) اگر ہمارا ارادہ ہوتا کہ کوئی چیز کھیل کے طور پر بناتیں تو ہم اپنی ہی جانب سے بناتے مگر ہم ایسا کرنا منظور نہیں۔

Had We intended to take a sport, We would have taken it from Our own presence — if We were to do so at all.

21:18

بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَى الْبَاطِلِ فَيَدْمَغُهُ فَإِذَا هُوَ زَاهِقٌ وَلَكُمُ الْوَيْلُ مِمَّا تَصِفُونَ

(۱۸) نہیں، ہم حق کو باطل پر پھینک مارتے ہیں تو وہ اس کا (باطل کا) سر پچل دیتا ہے (اس کا دماغ سرپل کردیتا ہے) تو وہ تو نابود ہوجاتا ہے۔ اور تم پر افسوس ہے لعنت ہے ان باتوں کی وجہ سے جو کرتے ہو۔

Rather We hurl truth against falsehood and it smashes out its brains (crushes it utterly), and lo, it vanishes — and woe to you for what you attribute.

21:19

وَلَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ عِندَهُ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِ وَلَا يَسْتَحْسِرُونَ

(۱۹) اور آسمانوں اور زمین میں جو ہیں اور جو اس کے پاس حاضر ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور نہ تھکتے ہیں۔

And to Him belongs all who are in the heavens and on the earth, and those who are in His presence do not disdain His worship and do not grow weary.

21:20

يُسَبِّحُونَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَا يَفْتُرُونَ

(۲۰) (حاضرین دربار الٰہی) رات دن تسبیح کرتے ہیں اور سستی اور کاہلی نہیں کرتے۔

They (the attendants of the Divine Court) glorify Him night and day without ceasing.

21:21

أَمِ اتَّخَذُوا آلِهَةً مِّنَ الْأَرْضِ هُمْ يُنشِرُونَ

(۲۱) کیا انہوں نے زمین میں سے (مٹی چٹر کے) معبود بنالئے ہیں جو (انہیں پیدا کرتے، نشر کرتے اور) پھیلاتے ہیں۔

Have they taken gods from the earth who can raise (and create and spread life)?

21:22

لَوْ كَانَ فِيهِمَا آلِهَةٌ إِلَّا اللَّهُ لَفَسَدَتَا فَسُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ

(۲۲) اگر ان میں کئی معبود ہوتے اللہ کے سواء تو وہ دونوں (یعنی آسمان و زمین) فاسد و تباہ ہوجاتے۔ لہذا اللہ عرش کا رب (داروی تعالیٰ) باتوں سے جو یہ کرتے ہیں پاک ہے۔

Had there been within them gods besides Allah, they both (heaven and earth) would have been ruined. So glory be to Allah, Lord of the Throne, far above what they attribute.

21:23

لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْأَلُونَ

(۲۳) (اللہ تعالیٰ) جو کچھ کرتا ہے اس کے متعلق کوئی سوال تک نہیں کرسکتا اور ان سے باز پرس کی جاتی ہے۔

He is not questioned about what He does, but they shall be questioned.

21:24

أَمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ آلِهَةً قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ هَذَا ذِكْرُ مَن مَّعِيَ وَذِكْرُ مَن قَبْلِي بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ الْحَقَّ فَهُمْ مُعْرِضُونَ

(۲۴) کیا اس کے سواء لوگوں نے (خدا کے) معبود بنالئے ہیں۔ (پیغبر!) تم کہو دلیل لاؤ۔ یہ (توحید) بیان ہے ان لوگوں کا جو میرے پاس (یعنی مومنین) اور یہ تعلیم ہے ان لوگوں کی جو میرے سے پہلے گزرے ہیں (یعنی انبیاء)۔ مگر ان لوگوں میں کے اکثر حق (عقیدے) سے لاعلم ہیں (یعنی معرضین) اسی واسطہ تو وہ اعراض و روگردانی کرتے ہیں۔

Have they taken gods besides Him? Say: Bring your proof! This is the reminder (message of tawhid) of those who are with me, and the reminder of those before me. But most of them do not know the truth (of correct belief), and so they turn away.

21:25

وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ إِلَّا نُوحِي إِلَيْهِ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُونِ

(۲۵) اور ہم نے تم سے پہلے کوئی پیغبر نہیں بھیجا مگر ان کی طرف ہم وحی کرتے رہے ہیں کہ میرے سواء کوئی معبود برحق نہیں لہذا میری ہی عبادت کرو۔

And We did not send before you any messenger but We revealed to him: There is no god except Me, so worship Me.

21:26

وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَنُ وَلَدًا سُبْحَانَهُ بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُونَ

(۲۶) اور ان لوگوں نے کہا اللہ نے بیٹے بنائے ہیں۔ غدا ان باتوں سے پاک ہے۔ بلکہ مکرم اور محترم بندے ہیں۔

And they said: The Most Merciful has taken a son. Glory be to Him! Rather they are honoured servants.

21:27

لَا يَسْبِقُونَهُ بِالْقَوْلِ وَهُمْ بِأَمْرِهِ يَعْمَلُونَ

(۲۷) اس کے فرمانے سے پہلے کوئی زبان نہیں کھل سکتا اور وہ سب لوگ اس کے امر و حکم کے مطابق کام کرتے ہیں۔

They do not speak before He speaks, and they act in accordance with His command.

21:28

يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ارْتَضَى وَهُمْ مِنْ خَشْيَتِهِ مُشْفِقُونَ

(۲۸) اس کو (اللہ کو) علم ہے ان سب چیزوں کا جو ان کے آگے ہیں اور جو ان کے پیچھے ہیں اور یہ لوگ شفاعت اور سفارش نہیں کرتے مگر ان لوگوں کے لئے جن سے خدا راضی ہو اور یہ سب لوگ اس کے رعب اور ہیبت سے ڈرتے ہیں۔

He knows what is before them and what is behind them, and they do not intercede except for the one with whom He is pleased, and they are in awe of His majesty.

21:29

وَمَن يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلَهٌ مِّن دُونِهِ فَذَلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ كَذَلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ

(۲۹) اور ان میں سے جو کہے کہ میں خدا کے سوا معبود ہوں، ایسی سزا تو ہم جہنم دیں گے۔ ہم ظالموں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔

And whoever among them should say: I am a god besides Him — that one We shall recompense with Hell. Thus do We recompense the wrongdoers.

21:30

أَوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَاهُمَا وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ أَفَلَا يُؤْمِنُونَ

(۳۰) کیا منکرین اور کافرین جانتے نہیں کہ آسمان اور زمین دونوں آپس میں ملے تھے پھر ہم نے ان کو ایک دوسرے سے الگ کردیا اور ہم نے ہر زندہ چیز کو پانی سے پیدا کیا۔ کیا یہ لوگ ایمان نہ لائیں گے۔

Do the disbelievers not see that the heavens and the earth were joined together, then We split them apart, and We made from water every living thing? Will they then not believe?

21:31

وَجَعَلْنَا فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَن تَمِيدَ بِهِمْ وَجَعَلْنَا فِيهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ

(۳۱) ہم نے زمین میں لنگر زن پہاڑوں کو بھی پیدا کیا تا کہ زمین ان کو لے کر ہلک نہ جائے (یا زمین میں بہ جائے) اور ہم نے اس میں (زمین میں) کشادہ راستے بھی بنائے تا کہ ان کو راہ مل جائیں (اور ان کو ہدایت ہو)۔

And We placed firm mountains in the earth lest it should shake with them, and We made therein wide paths — so that they may be guided.

21:32

وَجَعَلْنَا السَّمَاءَ سَقْفًا مَّحْفُوظًا وَهُمْ عَنْ آيَاتِهَا مُعْرِضُونَ

(۳۲) اور ہم نے آسمان کو محفوظ چھت بنایا اور وہ لوگ جو آثار قدرتِ الٰہی ہیں ان سے اعراض کرتے ہیں۔

And We made the sky a well-preserved canopy (roof), yet they turn away from its signs.

21:33

وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ

(۳۳) اور وہی تو ہے (اللہ ہی تو ہے) جس نے رات، دن، اور شمس و قمر کو پیدا کیا۔ ہر ایک اپنے دائرے میں (خلاء آسمان کے اندر) تیر رہے ہیں (اپنے مدار پر گھوم رہے ہیں)۔

And it is He (Allah alone) Who created the night and the day and the sun and the moon — each swimming (orbiting) in its own orbit (within the expanse of the sky).

21:34

وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّن قَبْلِكَ الْخُلْدَ أَفَإِن مِّتَّ فَهُمُ الْخَالِدُونَ

(۳۴) ہم نے کسی بشر کو تم سے پہلے ہمیشگی کب دے رکھی ہے۔ پھر اگر تم مرجاؤ گے تو کیا یہ ہمیشہ رہیں گے۔

And We did not grant immortality to any human before you — so if you die, will they be the ones who live forever?

21:35

كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ وَنَبْلُوكُم بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً وَإِلَيْنَا تُرْجَعُونَ

(۳۵) جو جیتا ہے اس کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور ہم خیر و شر (دکھ سکھ) سے تمہارا امتحان لیتے ہیں اور تم ہماری ہی طرف واپس ہونا ہے (اور جواب دہی کرنا ہے)۔

Every soul shall taste death. And We test you with evil and good as a trial, and to Us you shall be returned (and rendered accountable).

21:36

وَإِذَا رَآكَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَذَا الَّذِي يَذْكُرُ آلِهَتَكُمْ وَهُمْ بِذِكْرِ الرَّحْمَن هُمْ كَافِرُونَ

(۳۶) یہ منکرین جب تم کو دیکھتے ہیں تو تمہاری ہنسی اڑاتے ہیں (اور یہ کہتے ہیں) کیا یہی جناب ہیں جو تمہارے دیوتاؤں، معبودوں کو بُرے لفظوں سے یاد کرتے ہیں (تو) یہ لوگ (اللہ) رحمن کے ذکر سے منکر و کافر ہیں۔

And when the disbelievers see you, they only take you in ridicule, saying: Is this the one who speaks ill of your gods? — while they themselves are the ones who disbelieve in the remembrance of the Most Merciful.

21:37

خُلِقَ الْإِنسَانُ مِنْ عَجَلٍ سَأُورِيكُمْ آيَاتِي فَلَا تَسْتَعْجِلُونِ

(۳۷) انسان جلد بازی کا پیدا کیا ہوا ہے۔ ہم تم کو اپنے آثار قدرت دکھائیں گے۔ پھر تم ہم سے جلدی و عجلت مت کرو۔

Man is created of haste. I shall show you My signs, so do not ask Me to hasten.

21:38

وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

(۳۸) اور یہ کہتے ہیں آخر یہ وعدہ کب پورا ہوگا اگر تم سچے ہو (صادق القول)۔

And they say: When will this promise be fulfilled, if you are truthful?

21:39

لَوْ يَعْلَمُ الَّذِينَ كَفَرُوا حِينَ لَا يَكُفُّونَ عَن وُجُوهِهِمُ النَّارَ وَلَا عَن ظُهُورِهِمْ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

(۳۹) کاش ان منکروں کو معلوم ہوجاتا جب کہ وہ اپنے آگے سے آگ روک نہ سکیں گے (نہ چہرہ بچا سکیں) اور نہ پیٹھ (پشت) اور نہ ان کو کوئی مدد دے سکے گا۔

Would that the disbelievers knew of the time when they will not be able to ward off the fire from their faces, nor from their backs, and none shall come to their aid.

21:40

بَلْ تَأْتِيهِمْ بَغْتَةً فَتَبْهَتُهُمْ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ رَدَّهَا وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ

(۴۰) بلکہ وہ ان کے پاس اچانک آ جائے گی اور وہ ان کو مبہوت و حیران کردے گی۔ یہ لوگ اس کو روک نہ سکیں گے اور نہ ان کو مہلت دی جائے گی۔

Rather it shall come upon them suddenly, bewildering them — they will not be able to repel it, nor will they be given any respite.

21:41

وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّن قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوا مِنْهُم مَّا كَانُوا يَسْتَهْزِئُونَ

(۴۱) اور یقیناً تم سے پہلے رسولوں کا بھی (مضحکہ اور) استہزاء کیا گیا (مکّہ)، پھر ان لوگوں میں سے جن لوگوں نے ان کا استہزاء کیا تھا پر وہ عذاب آ پہنچا، آ دھمکا جس کی وہ ہنسی اڑاتے تھے۔

And indeed messengers before you were mocked, and then that which they used to mock came down upon those who had mocked them.

21:42

قُلْ مَن يَكْلَؤُكُم بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مِنَ الرَّحْمَن بَلْ هُمْ عَن ذِكْرِ رَبِّهِم مُّعْرِضُونَ

(۴۲) (اے پیغبر ان لوگوں سے) کہو کہ خدائے رحمٰن کے عذاب سے رات اور دن تمہاری پاسبانی کون کرتا ہے (روکتا ہے)۔ بلکہ وہ اپنے رب اور پروردگار کی یاد اور ذکر سے اعراض کئے ہوئے ہیں۔

Say (to these people, O Prophet ﷺ): Who guards you by night and by day from the punishment of the Most Merciful? Rather they turn away from the remembrance of their Lord.

21:43

أَمْ لَهُمْ آلِهَةٌ تَمْنَعُهُم مِّن دُونِنَا لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ أَنفُسِهِمْ وَلَا هُم مِّنَّا يُصْحَبُونَ

(۴۳) کیا ان کے کوئی ایسے معبود ہیں جو (ہمارے سواء) ان کو بچالیں گے۔ وہ اپنی آپ ہی مدد نہیں کرسکتے ہیں اور نہ ہمارے مقابلہ میں کوئی ان کا ساتھی ہے (جو ان کی حفاظت کرے)۔

Or do they have gods (besides Us) who can defend them? They cannot even help themselves, nor shall they be given any companionship against Us (to protect them).

21:44

بَلْ مَتَّعْنَا هَؤُلَاءِ وَآبَاءَهُمْ حَتَّى طَالَ عَلَيْهِمُ الْعُمُرُ أَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا أَفَهُمُ الْغَالِبُونَ

(۴۴) بلکہ ہم نے ان کو ، ان کے باپ داداؤں کو متمتع ہونے دیا (ہر طرح سے آرام سے رکھا) اس پر ان کی عمریں دراز ہوگئیں (عمریں گزر گئیں)۔ کیا یہ لوگ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو چو طرف سے گھٹاتے ہیں (اور دنیا پر گلبہ ہو رہی ہے) تو کیا یہ غالب ہوسکتے ہیں۔

Rather We gave enjoyment to these people and their forefathers so that their lives grew long (and the years passed by). Do they not see that We are reducing the land from its borders? (Are they the ones who shall prevail?)

21:45

قُلْ إِنَّمَا أُنذِرُكُم بِالْوَحْيِ وَلَا يَسْمَعُ الصُّمُّ الدُّعَاءَ إِذَا مَا يُنذَرُونَ

(۴۵) (پیغبر!) تم کہو، میں تمہیں صرف وحی کے ذریعہ (انجام بد اور) ڈراتا ہوں۔ مگر بہرے بہرے ہیں (نہیں سنتے)۔ یہ بہرے بہرے ہیں جب ان کو انجام بد کی اطلاع دی جاتی ہے۔

Say (O Prophet ﷺ): I warn you only by revelation (of the evil end). But the deaf hear not the call when they are warned.

21:46

وَلَئِن مَّسَّتْهُمْ نَفْحَةٌ مِّنْ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ

(۴۶) اور اگر ان کو عذابِ الٰہی کی ہوا بھی لگ جائے تو چلا اٹھیں گے: ہائے افسوس! ہم خود ہی ظالم تھے۔

And if even a breath of your Lord's punishment were to touch them, they would surely cry: Alas, woe to us! We were indeed wrongdoers.

21:47

وَنَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَإِن كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا وَكَفَىٰ بِنَا حَاسِبِينَ

اور ہم قیامت کے دن اعمال کو تولنے (اور موازنہ کرنے) کے لیے سچی میزانیں قائم کریں گے پھر کسی پر کچھ بھی ظلم نہ ہوگا اور اگر رائی کے دانہ برابر عمل ہوگا تو ہم اس کو بھی لائیں گے اور حساب کتاب کے لیے (ایسے) کافی ہم ہیں۔

And on the Day of Resurrection We shall set up scales of justice, so no soul will be wronged in anything at all; and even if it be the weight of a mustard seed, We shall bring it forth — and sufficient are We as Reckoners.

21:48

وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَىٰ وَهَارُونَ الْفُرْقَانَ وَضِيَاءً وَذِكْرًا لِّلْمُتَّقِينَ

اور یقیناً ہم نے موسیٰ و ہارون کو فرقان عطا کیا اور نور و ضیاء بھی دی اور متقیوں کے لیے پند و نصیحت بھی۔

And verily We gave Mūsā and Hārūn the Furqān [the criterion distinguishing truth from falsehood], and a light, and a reminder for the God-fearing.

21:49

الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِالْغَيْبِ وَهُم مِّنَ السَّاعَةِ مُشْفِقُونَ

وہ لوگ جو اپنے رب سے، جو پردۂ غیب میں ہے، ڈرتے رہتے ہیں اور وہ آنے والی گھڑی سے خوف کھاتے ہیں (گھبراتے رہتے ہیں)۔

Those who hold their Lord in awe, [even though He is] in the Unseen, and who tremble with fear at the coming Hour.

21:50

وَهَٰذَا ذِكْرٌ مُّبَارَكٌ أَنزَلْنَاهُ أَفَأَنتُمْ لَهُ مُنكِرُونَ

اور یہ با برکت نصیحت ہے جس کو ہم نے اتارا ہے — تو کیا تم اس سے منکر ہی رہوگے؟

And this is a blessed reminder that We have sent down — will you then remain deniers of it?

21:51

وَلَقَدْ آتَيْنَا إِبْرَاهِيمَ رُشْدَهُ مِن قَبْلُ وَكُنَّا بِهِ عَالِمِينَ

اور یقیناً ہم نے اس سے پہلے ابراہیم کو ان کی راہ یابی اور خوش فہمی سے سرفراز کیا تھا اور ان کو ایسا ہی جانتا تھا۔

And verily before this We bestowed on Ibrāhīm his right guidance, and We were well acquainted with him.

21:52

إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَا هَٰذِهِ التَّمَاثِيلُ الَّتِي أَنتُمْ لَهَا عَاكِفُونَ

جب (ابراہیم نے) اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا یہ کیا مورتیں ہیں جن پر تم جمے ہوئے ہو۔

When he said to his father and his people: 'What are these images to which you are so devoted?'

21:53

قَالُوا وَجَدْنَا آبَاءَنَا لَهَا عَابِدِينَ

ان لوگوں نے کہا ہم نے اپنے بزرگوں کو ان کو پوجتے پایا۔

They said: 'We found our forefathers worshipping them.'

21:54

قَالَ لَقَدْ كُنتُمْ أَنتُمْ وَآبَاؤُكُمْ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ

(ابراہیم نے) کہا بے شک تم اور تمہارے باپ دادا مرتعش گمراہی میں پرے تھے۔

He said: 'Verily, you and your forefathers have been in manifest error.'

21:55

قَالُوا أَجِئْتَنَا بِالْحَقِّ أَمْ أَنتَ مِنَ اللَّاعِبِينَ

(مکروں نے) کہا کیا تم ہمارے پاس کوئی مذہب حق لاتے ہو یا دل لگی کر رہے ہو۔

They said: 'Have you come to us with the truth, or are you one of those who jest?'

21:56

قَالَ بَل رَّبُّكُمْ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الَّذِي فَطَرَهُنَّ وَأَنَا عَلَىٰ ذَٰلِكُم مِّنَ الشَّاهِدِينَ

(ابراہیم نے) کہا وہ تمہارا بھی رب ہے اور آسمانوں اور زمین کا بھی رب ہے جن کو اس نے پیدا کیا اور میں اس بات پر شہادت دیتا ہوں (اور دلائل سے بھی یہی بات ثابت ہوتی ہے)۔

He said: 'Nay, your Lord is the Lord of the heavens and the earth, Who created them, and I am of those who bear witness to this [and arguments also establish this truth].

21:57

وَتَاللَّهِ لَأَكِيدَنَّ أَصْنَامَكُم بَعْدَ أَن تُوَلُّوا مُدْبِرِينَ

اور خدا کی قسم تمہارے پلٹ چلے جانے کے بعد تمہارے بتوں کے متعلق مناسب تدبیر کروں گا۔

'And by Allah, I will certainly devise a plan against your idols after you have turned and gone away.'

21:58

فَجَعَلَهُمْ جُذَاذًا إِلَّا كَبِيرًا لَّهُمْ لَعَلَّهُمْ إِلَيْهِ يَرْجِعُونَ

پھر انہوں نے (ابراہیم نے) بجز ان کے ایک بڑے بت کے سب کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا تاکہ وہ اس کی طرف رجوع کریں۔

So he broke them all into pieces, except the biggest one among them, so that they might turn to it [and question it].

21:59

قَالُوا مَن فَعَلَ هَٰذَا بِآلِهَتِنَا إِنَّهُ لَمِنَ الظَّالِمِينَ

کہنے لگے کس نے ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ کام کیا ہے — وہ تو بڑے ظالموں اور ستمگاروں میں سے ہے۔

They said: 'Who has done this to our gods? He is surely one of the wrongdoers.'

21:60

قَالُوا سَمِعْنَا فَتًى يَذْكُرُهُمْ يُقَالُ لَهُ إِبْرَاهِيمُ

انہوں نے کہا ہم نے ایک نوجوان کا ان کا تذکرہ کرتے سنا ہے جس کو ابراہیم کہا جاتا ہے۔

They said: 'We heard a youth speaking about them; he is called Ibrāhīm.'

21:61

قَالُوا فَأْتُوا بِهِ عَلَىٰ أَعْيُنِ النَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَشْهَدُونَ

انہوں نے کہا اس کو لوگوں کے سامنے لاؤ تاکہ وہ بھی دیکھ لیں۔

They said: 'Then bring him before the eyes of the people so that they may witness [his trial].'

21:62

قَالُوا أَأَنتَ فَعَلْتَ هَٰذَا بِآلِهَتِنَا يَا إِبْرَاهِيمُ

انہوں نے کہا او ابراہیم! کیا تو نے ہمارے بتوں کے ساتھ یہ کام کیا ہے۔ — (ان کو توڑ ڈالا ہے۔)

They said: 'Is it you who did this to our gods, O Ibrāhīm?' — [you who have smashed them all].

21:63

قَالَ بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَٰذَا فَاسْأَلُوهُمْ إِن كَانُوا يَنطِقُونَ

ابراہیم نے کہا بلکہ ان کے بڑے نے یہ کام کیا ہوگا، ذرا ان سے پوچھو لو اگر وہ بول سکتے ہیں۔

He said: 'Rather it was this biggest one of them who did it — ask them, if they are able to speak.'

21:64

فَرَجَعُوا إِلَىٰ أَنفُسِهِمْ فَقَالُوا إِنَّكُمْ أَنتُمُ الظَّالِمُونَ

پھر وہ اپنے دل میں سوچنے لگے، پھر کہا ہم ہی ظلم کر رہے ہیں۔ — (حق بات کو چھپا رہے ہیں، اس سے زک آ رہے ہیں)۔

So they turned back upon their own consciences and said: 'Verily it is you yourselves who are the wrongdoers' — [hiding the truth, and this argument was scoring against them].

21:65

ثُمَّ نُكِسُوا عَلَىٰ رُءُوسِهِمْ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هَٰؤُلَاءِ يَنطِقُونَ

پھر انہوں نے (شرمندگی سے) سر جھکالیا (اور کہا) تم کو خوب معلوم ہے کہ یہ بولتے چالتے نہیں۔

Then they were turned upside down upon their heads [in shame] and said: 'You well know that these cannot speak.'

21:66

قَالَ أَفَتَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنفَعُكُمْ شَيْئًا وَلَا يَضُرُّكُمْ

(ابراہیم نے) کہا تم خدا کو چھوڑ کر ان کو پوجتے ہو جو تم کو نہ کچھ نفع دے سکتے ہیں نہ ضرر۔

He said: 'Do you then worship, instead of Allah, that which cannot benefit you in the least, nor harm you?'

21:67

أُفٍّ لَّكُمْ وَلِمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

تم پر اور تمہارے معبودوں پر تف ہے جن کو تم خدا کو چھوڑ کر پوجتے ہو۔ — کیا تم کچھ نہیں سمجھتے؟

'Shame upon you and upon what you worship besides Allah! Do you not use your reason?'

21:68

قَالُوا حَرِّقُوهُ وَانصُرُوا آلِهَتَكُمْ إِن كُنتُمْ فَاعِلِينَ

(بت پرستوں نے) کہا ان کو (ابراہیم کو) جلا ڈالو اور اپنے دیوتاؤں کی مدد کرو۔ — (ان کا انتقام لو) اگرتم کو کچھ کرنا ہے۔

They said: 'Burn him and avenge your gods, if you are going to do anything.'

21:69

قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَامًا عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ

ہم نے کہا اے آگ تو ابراہیم پر سرد اور باعث آرام ہوجا۔

We said: 'O fire, be coolness and safety for Ibrāhīm.'

21:70

وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَخْسَرِينَ

اور انہوں نے ارادہ کیا تھا کہ ان کو (ابراہیم کی) نقصان پہنچائیں اور اس کی تدبیر کی تھی — ہم نے انہی کو ناکام کردیا (وہی خسارے میں پڑگے)۔

And they intended a plot against him, but We made them the greatest losers.

21:71

وَنَجَّيْنَاهُ وَلُوطًا إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا لِلْعَالَمِينَ

اور ہم نے بچالیا، نجات دے دی ان کو اور لوط کو اور دین ان کو پہنچا کر اس سرزمین کی طرف جس میں تمام عالموں کے لیے برکت اتاری۔

And We delivered him and Lūṭ to the land in which We had placed blessings for all the worlds.

21:72

وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةً وَكُلًّا جَعَلْنَا صَالِحِينَ

اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق و یعقوب کو بطور انعام عطا کیا اور ہم نے ان سب کو شائستہ اور نیک کردار بنایا۔

And We bestowed upon him Isḥāq and Yaʿqūb as a gracious gift, and We made each of them righteous.

21:73

وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا وَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِمْ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ وَإِقَامَ الصَّلَوٰةِ وَإِيتَاءَ الزَّكَوٰةِ وَكَانُوا لَنَا عَابِدِينَ

اور ہم نے ان کو امام اور پیشوا بنایا جو ہمارے حکم سے (دوسروں کو) ہدایت کرتے تھے اور ہم نے ان کو نیک کام کرنے کی، نماز قائم رکھنے کی اور زکوٰۃ دینے کی وحی کی اور وہ ہماری عبادت کرنے والے تھے (بندگی میں لگے ہوئے تھے)۔

And We made them leaders who guided by Our command, and We revealed to them the doing of good deeds, the establishment of prayer, and the giving of zakāt — and they were devoted worshippers of Us.

21:74

وَلُوطًا آتَيْنَاهُ حُكْمًا وَعِلْمًا وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْقَرْيَةِ الَّتِي كَانَت تَّعْمَلُ الْخَبَائِثَ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمَ سَوْءٍ فَاسِقِينَ

اور ہم نے لوط کو حکمت اور علم عطا کیا اور ان کو اس قریہ سے نجات دی جو خبیث اور ناپاک عمل کیا کرتی تھی — بے شک وہ فاسق و بدکار قوم تھی۔

And Lūṭ — We gave him wisdom and knowledge, and We delivered him from the town that used to commit abominations; indeed they were an evil, immoral people.

21:75

وَأَدْخَلْنَاهُ فِي رَحْمَتِنَا إِنَّهُ مِنَ الصَّالِحِينَ

اور ہم نے ان کو (لوط کو) اپنی رحمت میں داخل کرلیا اور وہ بڑے نیکیوں میں سے تھے۔

And We admitted him into Our mercy; he was indeed of the righteous.

21:76

وَنُوحًا إِذْ نَادَىٰ مِن قَبْلُ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ

اور (یادکرو) نوح کو جب کہ (ابراہیم سے) پہلے پکارا تھے — پھر ہم نے ان کی دعا قبول کرلی (اور دعا کی) — پھر ہم نے ان کو اور ان کے اہل کے اس بڑی بے چینی اور بے قراری سے نجات دے دی (بچالیا)۔

And [recall] Nūḥ, when he called out before [Ibrāhīm] — We answered him and saved him and his family from the great distress [of the flood].

21:77

وَنَصَرْنَاهُ مِنَ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمَ سَوْءٍ فَأَغْرَقْنَاهُمْ أَجْمَعِينَ

اور ہم نے ان کو (نوح کو) فتح و نصرت دی ان لوگوں کے مقابلہ میں جنہوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی — وہ بڑے ہی برے لوگ تھے — پھر ہم نے ان سب کو غرق کردیا (ڈبودیا)۔

And We aided him against the people who denied Our signs — they were indeed an evil people — and We drowned them all.

21:78

وَدَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ إِذْ يَحْكُمَانِ فِي الْحَرْثِ إِذْ نَفَشَتْ فِيهِ غَنَمُ الْقَوْمِ وَكُنَّا لِحُكْمِهِمْ شَاهِدِينَ

اور داوود و سلیمان کو (یادکرو) جب کہ وہ ایک کھیت کا فیصلہ کر رہے تھے، جب اس کھیت میں اس قوم کی بکریاں چرگئی تھیں اور ہم ان کے فیصلہ کے (اور مشاہدہ کر رہے) تھے۔

And [recall] Dāwūd and Sulaymān when they passed judgment concerning the field — when the sheep of a people strayed into it by night — and We were witness to their judgment.

21:79

فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ وَكُلًّا آتَيْنَا حُكْمًا وَعِلْمًا وَسَخَّرْنَا مَعَ دَاوُودَ الْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ وَالطَّيْرَ وَكُنَّا فَاعِلِينَ

ہم نے اس (فیصلہ) کو سلیمان کو سمجھادیا اور ہر ایک کو ہم نے حکمت اور علم بھی دیا اور ہم نے داوود کے ساتھ پہاڑوں اور پرندوں کو کام کا بنایا (جوان کی مدد کر رہے تھے) کہ تسبیح کریں — (اور قدرت الٰہی کا ظاہر ہو تا ہے) اور ہم یہ سب کرتے رہتے تھے (اور قدرت کو ظاہر کرتے رہے ہیں)۔

We made Sulaymān understand the case, and to each of them We gave wisdom and knowledge; and We subjected the mountains and the birds to glorify [Allah] along with Dāwūd — and We were the doers [of all things].

21:80

وَعَلَّمْنَاهُ صَنْعَةَ لَبُوسٍ لَّكُمْ لِتُحْصِنَكُم مِّن بَأْسِكُمْ فَهَلْ أَنتُمْ شَاكِرُونَ

ہم نے ان کو (داوود کو) زرہ بنانے کی صنعت کی تعلیم دی کہ جنگ میں تمہاری حفاظت کرے — کیا تم خدا کا احسان مانو گے (شکرگزار بھی ہوگے)۔

And We taught him [Dāwūd] the craft of making coats of mail for you, to protect you in your battles — will you then be grateful?

21:81

وَلِسُلَيْمَانَ الرِّيحَ عَاصِفَةً تَجْرِي بِأَمْرِهِ إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا وَكُنَّا بِكُلِّ شَيْءٍ عَالِمِينَ

اور ہم نے سلیمان کے مطیع بنادیا تھا (لائن کار بنادیا تھا) تند ہوا کو جو ان کے حکم سے (ان کے ارادے سے) اس سرزمین کی طرف جاتی تھی جس کو ہم نے مبارک بنایا اور ہم یہ سب کو معلوم ہے۔

And for Sulaymān [We subjected] the stormy wind — it blew by his command towards the land We had blessed — and We are Knowers of all things.

21:82

وَمِنَ الشَّيَاطِينِ مَن يَغُوصُونَ لَهُ وَيَعْمَلُونَ عَمَلًا دُونَ ذَٰلِكَ وَكُنَّا لَهُمْ حَافِظِينَ

اور بعض سرکش ان کے لیے (سلیمان کے لیے) غوطہ کرتے تھے اس کے سوائے اور بھی کام کرتے تھے اور ہم تھے کہ ان سرکشوں سے ان کی حفاظت کرتے تھے۔

And of the rebellious ones [We subjected] some who dived for him [Sulaymān] and did other work besides that — and We were their Guardians [keeping them in check].

21:83

وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ

اور (یادرکھو) ایوب کو (ان کے صبر و استقلال کو اور توجہ الی اللہ کو) جب وہ اپنے رب کو پکارا تھے کہ مجھے بیماری ہوگئی ہے (سب سے زیادہ مہربان ہے) — اور تو رحمٰن ہے۔

And [recall] Ayyūb when he called upon his Lord: 'Harm has afflicted me, and You are the Most Merciful of the merciful.'

21:84

فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَكَشَفْنَا مَا بِهِ مِن ضُرٍّ وَآتَيْنَاهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُم مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنْ عِندِنَا وَذِكْرَىٰ لِلْعَابِدِينَ

اور ہم نے ان کی (ایوب کی) دعا قبول کرلی، ان کو جو حضرت رسول پہنچا تھا اس کو کھول دیا (دفع کیا) اور ان کو ان کے اہل عطا کردیے اور ان کے ساتھ جیسے اور بھی اپنی رحمت سے دیے اور یہ عبادت کرنے والوں کے لیے یادگاری ہے۔

So We answered him, and We removed the harm that had afflicted him, and We restored his family to him, and the like of them with them — a mercy from Us and a reminder for those devoted to Our worship.

21:85

وَإِسْمَاعِيلَ وَإِدْرِيسَ وَذَا الْكِفْلِ كُلٌّ مِّنَ الصَّابِرِينَ

اور (تذکرہ کرو) اسماعیل و ادریس اور ذالکفل کا، یہ سب صابروں میں سے تھے۔

And [mention] Ismāʿīl, Idrīs, and Dhūl-Kifl — all of them were of the patient ones.

21:86

وَأَدْخَلْنَاهُمْ فِي رَحْمَتِنَا إِنَّهُمْ مِّنَ الصَّالِحِينَ

اور ہم نے ان کو اپنی رحمت میں داخل کرلیا اور وہ صالحین میں سے تھے۔

And We admitted them into Our mercy; they were indeed of the righteous.

21:87

وَذَا النُّونِ إِذ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَىٰ فِي الظُّلُمَاتِ أَن لَّا إِلَٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ

اور (تذکرہ کرو) یونس کا جن کو مچھلی نگل گئی تھی جب کہ وہ قوم سے خفا چل دیے تھے اور سمجھتے تھے کہ ہم ان پر گرفت نہ کریں گے — (جب ان کو مچھلی نگل گئی) تو ظلمتوں میں پکرکر اٹھے ''تیرے سوائے کوئی معبود نہیں (کوئی قابل اعتراض نہیں) تو ناقابل اعتراض ہے — میں ہی ہوں بے شک ظالموں (اور قصوروار وں) میں سے''۔

And [recall] Dhūl-Nūn [Yūnus] when he went away in anger, thinking We would never have power over him — then he called out in the darkness[es]: 'There is no god but You; glory be to You — I have indeed been of the wrongdoers [and the guilty].'

21:88

فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ وَكَذَٰلِكَ نُنجِي الْمُؤْمِنِينَ

پھر ہم نے ان کی (یونس کی) دعا قبول کرلی اور ان کو رنج و غم سے نجات دی اور ہم اسی طرح مسلمانوں کو نجاتیں دیتے ہیں۔

So We answered him and delivered him from his grief — and thus do We save the believers.

21:89

وَزَكَرِيَّا إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ

اور زکریا کا (تذکرہ کرو) جب کہ انہوں نے دعا کی کہ میرے پروردگار! مجھے اکیلا نہ چھوڑ (لا والی لا وارث نہ بنا) اور تو ہی بہترین وارث ہے۔

And [recall] Zakariyyā when he called upon his Lord: 'My Lord, do not leave me alone [without an heir]; You are the best of inheritors.'

21:90

فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَوَهَبْنَا لَهُ يَحْيَىٰ وَأَصْلَحْنَا لَهُ زَوْجَهُ إِنَّهُمْ كَانُوا يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَيَدْعُونَنَا رَغَبًا وَرَهَبًا وَكَانُوا لَنَا خَاشِعِينَ

پھر ہم نے ان کی (زکریا کی) دعا قبول کرلی اور ان کو یحییٰ عطا کیا اور ان کی بیوی کو لائق اولاد کا بنادیا — یہ خیر کے کاموں میں بڑی سرعت سے کام لیتے تھے — ہم سے امید و بیم (خوف و رجا) کے ساتھ دعائیں کرتے تھے اور ہمارے سامنے عاجزی کرتے تھے۔

So We answered him and granted him Yaḥyā, and rectified his wife for him [making her fit to bear a child] — they used to hasten to do good deeds, and they called upon Us with hope and fear, and they were humble before Us.

21:91

وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِن رُّوحِنَا وَجَعَلْنَاهَا وَابْنَهَا آيَةً لِّلْعَالَمِينَ

اور اس کا (مریم کا) بھی ذکر کرو جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی تھی تو ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی اور اس کو اور اس کے بیٹے کو تمام عالموں کے لیے (ایک نشانِ قدرت) بنایا۔

And [mention] the one [Maryam] who guarded her chastity — so We breathed into her of Our spirit, and We made her and her son a sign for all the worlds.

21:92

إِنَّ هَٰذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ

یہ سب لوگ ایک ہی جماعت ہیں (سب خدا کے بندے ہیں) اور میں ہی تمہارا رب ہوں — لہٰذا تم میری ہی بندگی اور عبادت کرو۔

Verily this community of yours is one single community [all servants of Allah], and I am your Lord — so worship Me alone.

21:93

وَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ كُلٌّ إِلَيْنَا رَاجِعُونَ

اور انہوں نے اپنے معاملہ کو آپس میں پارہ پارہ کردیا (اور فرقہ فرقہ بن گئے — مختلف مذاہب پیدا کر لیے) — سب کو ہماری طرف دوبارہ آنا ہے (رجوع کرنا ہے)۔

Yet they split their affair among themselves [and became sects — creating various religions] — all of them shall return to Us.

21:94

فَمَن يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا كُفْرَانَ لِسَعْيِهِ وَإِنَّا لَهُ كَاتِبُونَ

پھر جو اچھے کام کرے (عمل صالح کرے) اور وہ مومن بھی ہو تو ہم اس کی سعی و کوشش کی ناقدری نہیں کرتے اور یقیناً ہم اس کے لیے لکھ رکھتے ہیں۔

So whoever does righteous deeds while being a believer — his striving shall not be denied; and We are certainly recording it for him.

21:95

وَحَرَامٌ عَلَىٰ قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ

جس قریہ پر ہم عذاب آ جاتا ہے اور ہم اس کو ہلاک کردیتے ہیں ان پر واجب ہے کہ وہ توبہ نہیں کرسکتے (نہ آیا ہوا عذاب مل سکتا ہے)۔

It is forbidden [absolutely decreed] for any town that We have destroyed: they shall not return [to repentance — once Our punishment comes, it cannot be averted].

21:96

حَتَّىٰ إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُم مِّن كُلِّ حَدَبٍ يَنسِلُونَ

یہاں تک کہ جب یأجوج و مأجوج کھول دیے جائیں گے اور وہ ہر بلند مقام سے دوڑیں گے۔

Until, when Yājūj and Mājūj are let loose, and they swarm down from every elevated place.

21:97

وَاقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ فَإِذَا هِيَ شَاخِصَةٌ أَبْصَارُ الَّذِينَ كَفَرُوا يَا وَيْلَنَا قَدْ كُنَّا فِي غَفْلَةٍ مِّنْ هَٰذَا بَلْ كُنَّا ظَالِمِينَ

اور خدا کا برحق وعدہ قریب آ گیا — اس وقت کافروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی — وہ پکار اٹھیں گے ہائے ہمارا حال! ہم اس حال سے غافل و بے خبر تھے — بلکہ ہم ہی ظالم اور قصوروار تھے۔

And the true promise draws near — then the eyes of those who disbelieved will stare [in horror]: 'Woe to us! We were heedless of this — nay, we were wrongdoers.'

21:98

إِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ أَنتُمْ لَهَا وَارِدُونَ

یقیناً تم اور خدا کو چھوڑ کر جن کی پوجا کرتے تھے وہ سب دوزخ کا ایندھن ہو — تم اس میں جاؤگے۔

Verily you and what you worshipped besides Allah are the fuel of Hell — you shall enter it.

21:99

لَوْ كَانَ هَٰؤُلَاءِ آلِهَةً مَّا وَرَدُوهَا وَكُلٌّ فِيهَا خَالِدُونَ

اگر یہ معبود ہوتے تو خود دوزخ میں کیوں جاتے اور یہ سب ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے۔

If these [idols] had truly been gods, they would not have entered it — and all of them shall abide therein forever.

21:100

لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَهُمْ فِيهَا لَا يَسْمَعُونَ

ان کا دوزخ میں اتنا شور و پکار ہوگا کہ کوئی کسی کی نہ سنے گا۔

For them therein will be groaning and wailing, and they shall hear nothing [in all that din].

21:101

إِنَّ الَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُم مِّنَّا الْحُسْنَىٰ أُولَٰئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ

جن لوگوں کے حصہ میں پہلے سے ہم نے بھلائی لکھی تھی وہ اس سے دور رکھے جائیں گے۔

Verily those for whom the good [reward] has preceded from Us — they shall be kept far away from it [Hell].

21:102

لَا يَسْمَعُونَ حَسِيسَهَا وَهُمْ فِي مَا اشْتَهَتْ أَنفُسُهُمْ خَالِدُونَ

وہ دوزخ کی آواز تک نہ سنیں گے اور وہ اپنی جی چاہی (من مانی) لذتوں میں ہمیشہ رہیں گے۔

They shall not hear even its hiss, and they shall abide forever in whatever their souls desired.

21:103

لَا يَحْزُنُهُمُ الْفَزَعُ الْأَكْبَرُ وَتَتَلَقَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ هَٰذَا يَوْمُكُمُ الَّذِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ

انہیں قیامت کی بڑی پریشانی بھی حزن و ملال نہ پہنچائے گی اور فرشتے ان کے پاس آ کر کہیں گے یہ تمہارا وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جارہا تھا۔

The Great Terror shall not grieve them, and the angels shall receive them [saying]: 'This is your Day — the one you were promised.'

21:104

يَوْمَ نَطْوِي السَّمَاءَ كَطَيِّ السِّجِلِّ لِلْكُتُبِ كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِيدُهُ وَعْدًا عَلَيْنَا إِنَّا كُنَّا فَاعِلِينَ

(ذرا اس دن کا خیال کرو) جب ہم آسمانوں کو لپیٹ دیں گے — جس طرح طومار نوشتوں کا دفتر لپیٹ دیا جاتا ہے — (اگلا حساب ختم ہوجاتا ہے) — جس طرح ہم نے پہلی بار پیدا کیا تھا ہم دوبارہ بھی پیدا کریں گے — اس وعدہ کا پورا کرنا ہم پر لازم ہے (اور) ہم اس کو پورا کرکے رہیں گے۔

On the Day when We shall fold up the heavens as one folds up a written scroll — just as We began the first creation, so shall We repeat it — a promise binding upon Us; We shall surely bring it about.

21:105

وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُورِ مِن بَعْدِ الذِّكْرِ أَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصَّالِحُونَ

اور ہم نے نوشتۂ الٰہی میں (ذکر کے بعد نصیحت) میں لکھ دیا ہے کہ زمین کے وارث و مالک ہمارے نیک اور شائستہ بندے ہی ہوں گے۔

And verily We have written in the Psalms [Zabūr], after the Reminder [Dhikr], that the earth shall be inherited by My righteous servants.

21:106

إِنَّ فِي هَٰذَا لَبَلَاغًا لِّقَوْمٍ عَابِدِينَ

اتنا کہنا بس ہے ان لوگوں کے لیے جو (خدا کی) بندگی کرتے ہیں (اس کی عبادت کرنا چاہتے ہیں)۔

Verily in this [Qur'ān] there is a sufficient communication for people who are devoted worshippers.

21:107

وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ

اور ہم نے تم کو رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا ہے۔

And We have not sent you except as a mercy for all the worlds.

21:108

قُلْ إِنَّمَا يُوحَىٰ إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَٰهُكُمُ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ فَهَلْ أَنتُمْ مُسْلِمُونَ

(پیغبر!) تم کہو مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ تمہارا خدا ایک ہے — کیا تم (اس صاف بات کو) مانو گے؟ (مسلم بنوگے؟)

Say: 'It is only revealed to me that your God is One God — will you then submit [become Muslim]?'

21:109

فَإِن تَوَلَّوْا فَقُلْ آذَنتُكُمْ عَلَىٰ سَوَاءٍ وَإِنْ أَدْرِي أَقَرِيبٌ أَمْ بَعِيدٌ مَّا تُوعَدُونَ

پھر اگر وہ نہ مانیں (اور اعراض کریں) تو تم کہہ دو کہ میں نے تم سب کو برابر اطلاع دے دی ہے (خبردار کردی ہے) اور مجھے معلوم نہیں کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے (یعنی عذاب یا قیامت کہ) وہ قریب ہے یا بعید۔

But if they turn away, say: 'I have given you all equal warning [and notification], and I do not know whether that which you are promised [the punishment or the Hour] is near or far.'

21:110

إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ مِنَ الْقَوْلِ وَيَعْلَمُ مَا تَكْتُمُونَ

تم پکار کر بات کرو یا چھپاؤ، اللہ سب کو خوب جانتا ہے۔

Verily He knows what is spoken aloud and He knows what you conceal.

21:111

وَإِنْ أَدْرِي لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَّكُمْ وَمَتَاعٌ إِلَىٰ حِينٍ

اور مجھے یہ بھی معلوم نہیں، شاید یہ امتحان ہو تمہارے لیے اور ایک وقت تک دنیا سے تمتع اور فائدہ اٹھانا ہے۔

And I do not know — perhaps it is a trial for you, and an enjoyment for a time.

21:112

قُلْ رَبِّ احْكُم بِالْحَقِّ وَرَبُّنَا الرَّحْمَٰنُ الْمُسْتَعَانُ عَلَىٰ مَا تَصِفُونَ

(پیغبر نے) دعا کی اے میرے پروردگار! تو اپنے برحق حکم کو جاری کردے — (میرے اور مکروں کے درمیان فیصلہ کردے) اور ہمارا رب رحمٰن (مہربان ہے) اسی سے مدد طلب کی جا سکتی ہے ان چیزوں کے متعلق جو تم بیان کرتے ہو۔

He [the Prophet ﷺ] supplicated: 'My Lord, judge with truth — and our Lord is the Most Merciful, the One Whose help is sought against all that you [disbelievers] describe.'