Surah 43 · Makki · 89 verses

43. Az-Zukhruf

الزخرف

⚠ Unreviewed machine draft. This English rendering is a preliminary, AI-assisted translation of Hasrat’s Urdu translation (not a standard Qur’an translation) and has not yet been reviewed by Dr. Muhammad Ahmad Ghazi. It may contain errors in wording, verse numbering, or OCR transcription of the Arabic and Urdu. It is provided for review only and must not be relied upon or quoted. The complete, authoritative original is the freely available scanned Urdu edition.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

43:1

حم

(۱) پوری آیت ہے اس کے معنی تو اللہ ہی کو معلوم ہے ۔ مگر عاشقان محمدی اس کو دیکھتے ہیں اور گیسوئے محمدؐ سمجھتے ہیں۔

Ḥā Mīm. (This is a complete verse; its meaning is known only to Allah — though the lovers of Muḥammad ﷺ look upon it and understand it as the tresses of Muḥammad ﷺ.)

43:2

وَالْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ

(۲) قسم ہے اس واضح کتاب کی (اور وہ اپنے آپ پر خود شہادت دیتی ہے)۔

By the clear Book (which itself bears witness to its own truth).

43:3

اِنَّا جَعَلْنٰهُ قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ

(۳) ہم نے اس کو عربی قرآن بنایا ، پڑھنے کی کتاب بنائی تا کہ تم کچھ سمجھ سکو۔

(3) We have made it an Arabic Qur'an — a recitable Book — so that you may understand.

43:4

وَاِنَّهٗ فِيْٓ اُمِّ الْكِتٰبِ لَدَيْنَا لَعَلِيٌّ حَكِيْمٌ

(۴) اور یقیناً یہ (یعنی قرآن) ہمارے پاس اصل کتاب (یعنی علم الٰہی) میں ہے جو عالی مرتبت اور پُر حکمت ہے۔

(4) And indeed, it is in the Mother of the Book (that is, the Divine Knowledge) with Us, most exalted and full of wisdom.

43:5

اَفَنَضْرِبُ عَنْكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا اَنْ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّسْرِفِيْنَ

(۵) کیا ہم تم سے نصیحت سے روگردانی کرلیں اس وجہ سے کہ تم اسراف لوگ ہو ۔ (بے حل کام کرتے ہو)۔

(5) Shall We withdraw the Reminder from you, dismissing it, simply because you are an extravagant people (who commit excesses)?

43:6

وَكَمْ اَرْسَلْنَا مِنْ نَّبِيٍّ فِي الْاَوَّلِيْنَ

(۶) اور ہم نے گزشتہ لوگوں میں کتنے پیغمبر بھیجے ہیں۔

(6) And how many a prophet We sent among the earlier peoples!

43:7

وَمَا يَاْتِيْهِمْ مِّنْ نَّبِيٍّ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَ

(۷) اور ان کے پاس جو پیغمبر آتا اس کا یہ ٹھٹھا کرتے۔

(7) And not a prophet came to them except that they mocked him.

43:8

فَاَهْلَكْنَآ اَشَدَّ مِنْهُمْ بَطْشًا وَمَضٰى مَثَلُ الْاَوَّلِيْنَ

(۸) پھر ہم نے ان میں سے جو زبردست تھے ان کو غارت کردیا اور یہی حالت گزشتہ لوگوں کی ہوئی۔

(8) So We destroyed those who were mightier in strength than these, and the example of the earlier peoples has already passed.

43:9

وَلَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ لَيَقُوْلُنَّ خَلَقَهُنَّ الْعَزِيْزُ الْعَلِيْمُ

(۹) اور اگر تم ان سے پوچھو آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو ان کو کہنا پڑے گا کہ ان کو عزیز علیم نے پیدا کیا۔

(9) And if you ask them who created the heavens and the earth, they will surely say, 'They were created by the All-Mighty, the All-Knowing.'

43:10

الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّجَعَلَ لَكُمْ فِيْهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ

(۱۰) جس نے تمہارے لئے زمین کا فرش بچھایا ۔ اس میں راستے بنائے تا کہ تم کو مقصود تک پہنچنے کی کوئی سبیل ہو۔

(10) Who made the earth a cradle for you and made in it roads for you, that you may be guided (to your destinations).

43:11

وَالَّذِيْ نَزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَاَنْشَرْنَا بِهٖ بَلْدَةً مَّيْتًا كَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ

(۱۱) اور جس نے آسمان سے ایک اندازے کے موافق پانی برسایا ۔ پھر ہم نے مردہ زمین کو سرسبز اور زندہ کردیا ۔ اسی طرح تم بھی نکالے جاؤگے (یعنی قبروں سے)۔

(11) And Who sent down water from the sky in measured amounts, and by it We revived dead land — just so will you be brought forth (from your graves).

43:12

وَالَّذِيْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا وَجَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْفُلْكِ وَالْاَنْعَامِ مَا تَرْكَبُوْنَ

(۱۲) اور (اللہ وہی ہے) جس نے (حیوانات کے) مختلف قسم کی چیزیں پیدا کیں (جوڑے بنائے) جہازوں (کشتیوں) اور چوپایوں میں سے تمہارے لئے بنائے تاکہ تم ان پر سوار ہوتے ہو۔

(12) And Who created all the pairs and made for you ships and cattle upon which you ride.

43:13

لِتَسْتَوٗا عَلٰى ظُهُوْرِهٖ ثُمَّ تَذْكُرُوْا نِعْمَةَ رَبِّكُمْ اِذَا اسْتَوَيْتُمْ عَلَيْهِ وَتَقُوْلُوا سُبْحٰنَ الَّذِيْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَمَا كُنَّا لَهٗ مُقْرِنِيْنَ

(۱۳) تا کہ ان کی پیٹھ پر یٹھو اور اللہ کی نعمت کا تذکرہ کرو ۔ پاک ہے وہ خدا جس نے ان سب کو ہمارے قابو اور بس میں کردیا اور ہم کو اس کے قابو کی قوت نہ تھی۔

(13) That you may mount upon their backs, then remember the blessing of your Lord when you have mounted upon them, and say: 'Glory be to Him who has made this subservient to us, for we ourselves could not have controlled it.'

43:14

وَاِنَّآ اِلٰى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ

(۱۴) اور یقیناً ہم اپنے رب کے پاس واپس جائیں گے۔

(14) And indeed, to our Lord we shall return.

43:15

وَجَعَلُوْا لَهٗ مِنْ عِبَادِهٖ جُزْءًا اِنَّ الْاِنْسَانَ لَكَفُوْرٌ مُّبِيْنٌ

(۱۵) اور لوگوں نے خدا کے بندوں میں سے کسی کو اس کا بیٹا بنایا ۔ بے شک انسان بڑا کھلا ناشکرا ہے۔

(15) And they assigned to Him a portion from among His servants. Indeed, man is a manifest ingrate.

43:16

اَمِ اتَّخَذَ مِمَّا يَخْلُقُ بَنٰتٍ وَّاَصْفٰىكُمْ بِالْبَنِيْنَ

(۱۶) کیا خدا نے خود تو اپنی مخلوقات میں سے بیٹیاں پسند کیا اور تم کو چُن کر بیٹے دیے ۔

(16) Has He chosen daughters for Himself from what He creates, while giving you sons?

43:17

وَاِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّهُوَ كَظِيْمٌ

(۱۷) جب ان کو اس چیز کی خوش خبری دی جاتی ہے جو خدا کے لئے مائی ہے تو وہ غصے سے بھر جاتے ہیں ان کے چہرے پر تاریکی چھا جاتی ہے۔

(17) When one of them is given glad tidings of what he attributes to the Most Merciful (i.e., a daughter), his face becomes darkened and he is filled with grief (rage).

43:18

اَوَمَنْ يُّنَشَّؤُا فِي الْحِلْيَةِ وَهُوَ فِي الْخِصَامِ غَيْرُ مُبِيْنٍ

(۱۸) کیا (عورت) جو زیور میں نشو و نما پاتی ہے اور اچھی طرح سے نہیں لڑسکتی ہے ۔

(18) Is one (a female) who is raised in adornments and who cannot argue clearly (to be attributed to Allah)?

43:19

وَجَعَلُوا الْمَلٰٓئِكَةَ الَّذِيْنَ هُمْ عِبٰدُ الرَّحْمٰنِ اِنَاثًا اَشَهِدُوْا خَلْقَهُمْ سَتُكْتَبُ شَهَادَتُهُمْ وَيُسْـَٔلُوْنَ

(۱۹) کیا انہوں نے رحمان کے بندے جو فرشتوں کو عورتیں سمجھ رکھا ہے ۔ کیا انہوں نے فرشتوں کی پیدائش کو دیکھا ہے ۔ اب ان کی شہادت لکھ لی جاتی ہے اور ان سے سوال کیا جائے گا۔

(19) And they made the angels — who are servants of the Most Merciful — females. Did they witness their creation? Their testimony will be recorded and they will be questioned.

43:20

وَقَالُوْا لَوْ شَآءَ الرَّحْمٰنُ مَا عَبَدْنٰهُمْ مَا لَهُمْ بِذٰلِكَ مِنْ عِلْمٍ اِنْ هُمْ اِلَّا يَخْرُصُوْنَ

(۲۰) اور یہ لوگ کہیں گے ۔ اگر خدا چاہتا تو ہم ان کو (یعنی ان کی) پوجا نہ کرتے ۔ ان کو اس بات کا پتا نہیں ہے ۔ سب اٹکل پچو باتیں ہیں (یہ تحقیق باتیں ہیں اور دروغ گوئیاں ہیں ۔ دروغ بے فروغ ہیں ۔ جھوٹ کے بل ہاتھتے ہیں)۔

(20) And they said: 'If the Most Merciful had willed, we would not have worshipped them.' They have no knowledge of that — they are merely guessing (these are not established facts, but fabrications and falsehoods).

43:21

اَمْ اٰتَيْنٰهُمْ كِتٰبًا مِّنْ قَبْلِهٖ فَهُمْ بِهٖ مُسْتَمْسِكُوْنَ

(۲۱) کیا ہم نے اس سے پہلے ان کو کوئی کتاب دے رکھی ہے جس سے یہ استمساک کرتے ہیں (استدلال کرتے ہیں)۔

(21) Or have We given them a Book before this, to which they cling (using it as their evidence)?

43:22

بَلْ قَالُوْٓا اِنَّا وَجَدْنَآ اٰبَآءَنَا عَلٰٓى اُمَّةٍ وَّاِنَّا عَلٰٓى اٰثَارِهِمْ مُّهْتَدُوْنَ

(۲۲) بلکہ وہ کہتے ہیں ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقے پر دیکھا اور اسی کی ہم پیروی کررہے ہیں۔

(22) Nay, they say: 'We found our fathers following a certain way, and we are guided in their footsteps.'

43:23

وَكَذٰلِكَ مَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِيْ قَرْيَةٍ مِّنْ نَّذِيْرٍ اِلَّا قَالَ مُتْرَفُوْهَآ اِنَّا وَجَدْنَآ اٰبَآءَنَا عَلٰٓى اُمَّةٍ وَّاِنَّا عَلٰٓى اٰثَارِهِمْ مُّقْتَدُوْنَ

(۲۳) اور اسی طرح ہم نے تم سے پہلے ہم نے کسی بستی میں کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر اس کے خوش حال لوگوں نے یہی کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقے پر دیکھا اور ہم ان کے قدم بہ قدم چلتے ہیں۔

(23) And similarly, whenever We sent a warner before you (O Prophet ﷺ) to any town, its affluent people said: 'We found our fathers following a certain way, and we are following in their footsteps.'

43:24

قُلْ اَوَلَوْ جِئْتُكُمْ بِاَهْدٰى مِمَّا وَجَدْتُّمْ عَلَيْهِ اٰبَآءَكُمْ قَالُوْٓا اِنَّا بِمَآ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ

(۲۴) (پیغمبرؑ) کہا ۔ کیا اگر میں تمہارے پاس اس سے زیادہ ہدایت دینے والا مذہب لاؤ ، اگر اس مذہب سے جو تم نے اپنے باپ دادا کو پایا ، تب بھی کیا کروگے ؟ تو انہوں نے کہا ۔ کہ تم ہرگز ہم تو ان سے منکر ہیں (ہرگز نہ مانیں گے)۔

(24) (The Prophet ﷺ) said: 'Even if I bring you a guidance better than what you found your fathers upon?' They said: 'We are disbelievers in what you have been sent with (we will never accept it).'

43:25

فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِيْنَ

(۲۵) پس ہم نے ان سے انتقام لیا اور ان کو سزادی ۔ پھر ذرا دیکھو ! ان جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا۔

(25) So We took retribution from them. Then observe how was the end of those who denied.

43:26

وَاِذْ قَالَ اِبْرٰهِيْمُ لِاَبِيْهِ وَقَوْمِهٖٓ اِنَّنِيْ بَرَآءٌ مِّمَّا تَعْبُدُوْنَ

(۲۶) اور یاد کرو جب کہ ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم جن مبعودوں کی پوجا کرتے ہو میں اس سے بری ہوں (بے تعلق ہوں)۔

(26) And recall when Abraham said to his father and his people: 'Indeed, I am free (dissociated) from what you worship.'

43:27

اِلَّا الَّذِيْ فَطَرَنِيْ فَاِنَّهٗ سَيَهْدِيْنِ

(۲۷) مگر اس خدا سے جس نے مجھے پیدا کیا ، پھر وہی مجھے ہدایت بھی کرتا ہے۔

(27) Except Him who created me — for indeed He will guide me.

43:28

وَجَعَلَهَا كَلِمَةً بَاقِيَةً فِيْ عَقِبِهٖ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُوْنَ

(۲۸) اور اس بات کو ایک ہمیشہ رہنے والا عقیدہ بنادیا ان کی اولاد میں تا کہ اس کی اولاد میں تا کہ وہ (شرک سے باز آئیں)۔

(28) And He made it a lasting word in his progeny, so that they might return (and turn away from polytheism).

43:29

بَلْ مَتَّعْتُ هٰٓؤُلَآءِ وَاٰبَآءَهُمْ حَتّٰى جَآءَهُمُ الْحَقُّ وَرَسُوْلٌ مُّبِيْنٌ

(۲۹) بلکہ میں نے انہیں اور ان کے باپ دادا کو متمتع اور فائدہ مند ہونے دیا ۔ یہاں تک کہ ان کے پاس مذہب حق (اور قرآن) اور صاف صاف بیان کرنے والے (حضرت محمدؐ) آگئے۔

(29) Rather, I granted enjoyment to these people and their fathers until the truth came to them, and a manifest (clear-explaining) Messenger (the Prophet Muhammad ﷺ).

43:30

وَلَمَّا جَآءَهُمُ الْحَقُّ قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ وَّاِنَّا بِهٖ كٰفِرُوْنَ

(۳۰) اور جب ان کے پاس حق پہنچ گیا تو لگے کہنے یہ تو جادو ہے اور ہم تو اس کو نہیں مانتے۔

(30) And when the truth came to them, they said: 'This is magic, and we disbelieve in it.'

43:31

وَقَالُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ هٰذَا الْقُرْاٰنُ عَلٰى رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيْمٍ

(۳۱) اور مشکروں نے کہا یہ قرآن ان دو بستیوں میں سے کسی بڑے (دولتمند) شخص پر کیوں نہیں اترا گیا۔

(31) And the disbelievers said: 'Why was this Qur'an not sent down to a great man (a person of wealth and status) from one of the two cities?'

43:32

اَهُمْ يَقْسِمُوْنَ رَحْمَتَ رَبِّكَ نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُمْ مَّعِيْشَتَهُمْ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَرَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجٰتٍ لِّيَتَّخِذَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا سُخْرِيًّا وَرَحْمَتُ رَبِّكَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُوْنَ

(۳۲) کیا یہ لوگ تمہارے رب کی رحمت کو بھی تقسیم کرتے ہیں ۔ ہم نے ان میں دنیوی زندگی کی چیزوں کو تقسیم کردیا اور ان میں سے بعض کو بلند مرتبہ بنایا تا کہ ان کا بعض بعض کو مخر اور فرمان بردار بناتے رہیں مگر تمہارے رب کی رحمت اس تمام مال و دولت سے بہتر ہے جو (جمع کرتے ہیں)۔

(32) Is it they who distribute the mercy of your Lord? We distributed their livelihood among them in the life of this world, and We raised some of them above others in degrees, so that some of them might make use of others (in service). But the mercy of your Lord is better than all the wealth they accumulate.

43:33

وَلَوْ لَآ اَنْ يَّكُوْنَ النَّاسُ اُمَّةً وَّاحِدَةً لَّجَعَلْنَا لِمَنْ يَّكْفُرُ بِالرَّحْمٰنِ لِبُيُوْتِهِمْ سُقُفًا مِّنْ فِضَّةٍ وَّمَعَارِجَ عَلَيْهَا يَظْهَرُوْنَ

(۳۳) اور اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ لوگ سب ایک ہی جماعت ہوکر کٹر مشرکین خدائے رحمٰن سے منکر ہوجاتے تو ہم تو ان کافروں کے گھروں کی چھت اور سیڑھیاں چاندی کی ہوتیں۔

(33) And were it not that people would become a single community (of disbelievers), We would have given those who disbelieve in the Most Merciful, silver roofs for their houses and stairways upon which to ascend.

43:34

وَلِبُيُوْتِهِمْ اَبْوَابًا وَّسُرُرًا عَلَيْهَا يَتَّكِـُٔوْنَ

(۳۴) اور ان کے گھروں کے دروازے اور تخت بھی (چاندی کے دیتے) جن پر یہ بیٹھتے ۔

(34) And for their houses doors and couches of silver upon which they would recline.

43:35

وَزُخْرُفًا وَاِنْ كُلُّ ذٰلِكَ لَمَّا مَتَاعُ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِيْنَ

(۳۵) اور سونا بھی اور یہ سب دنیوی زندگی کی چند روزہ کامرانی اور تمتع ہے اور تمہارے رب کے پاس آخرت متقیوں کا حصہ ہے۔

(35) And gold ornaments as well. Yet all of this is merely the passing enjoyment of the life of this world. And the Hereafter with your Lord is for the God-fearing.

43:36

وَمَنْ يَّعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمٰنِ نُقَيِّضْ لَهٗ شَيْطٰنًا فَهُوَ لَهٗ قَرِيْنٌ

(۳۶) اور جو واد خدا سے آنکھیں چُراتا ہے تو ہم اس کے اوپر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں۔

(36) And whoever turns away from the remembrance of the Most Merciful, We appoint for him a devil, who becomes his inseparable companion.

43:37

وَاِنَّهُمْ لَيَصُدُّوْنَهُمْ عَنِ السَّبِيْلِ وَيَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ

(۳۷) اور یہ شیاطین ان کو راہ خدا سے روکتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ برسر ہدایت ہیں راہ یافتہ ہیں۔

(37) And indeed, these (devils) turn them away from the path, yet they think they are guided.

43:38

حَتّٰٓى اِذَا جَآءَنَا قَالَ يٰلَيْتَ بَيْنِيْ وَبَيْنَكَ بُعْدَ الْمَشْرِقَيْنِ فَبِئْسَ الْقَرِيْنُ

(۳۸) جب وہ ہمارے پاس آئے گا (شیطان کو) کہا کاش میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب کا فاصلہ ہوتا ۔ پھر بیا کیا بُرا ساتھی وہم نہیں۔

(38) Until, when he comes to Us, he (the sinner) says (to the devil): 'Would that between me and you were the distance of the two easts (east and west)! How wretched a companion (you were)!'

43:39

وَلَن يَنفَعَكُمُ الْيَوْمَ إِذ ظَّلَمْتُمْ أَنَّكُمْ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ

(٣٩) اور جب تم ظالم ہو تو آج تم کو کوئی کام نہ آئے گا اور تم سب عذاب میں شریک ہو۔

And when you were unjust, it will not avail you today — and you are all sharers in the punishment.

43:40

أَفَأَنتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ أَوْ تَهْدِي الْعُمْيَ وَمَن كَانَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ

(٤٠) (پیغمبر!) کیا تم بہروں کو سنادو گے ، اندھوں کو اور ان لوگوں کو جو صریح ضلالت اور گمراہی میں گرفتار ہیں، راستہ دکھاؤ گے؟

(O Prophet!) Can you make the deaf hear, or guide the blind, or those who are manifestly lost in error and straying?

43:41

فَإِمَّا نَذْهَبَنَّ بِكَ فَإِنَّا مِنْهُم مُّنتَقِمُونَ

(٤١) پس اگر ہم تم کو دنیا سے اٹھالیں گے تو ہم ان سے انتقام لیں گے (یعنی ان کو ضرور سزادیں گے)۔

So whether We take you away [from this world], We shall surely take retribution from them (meaning We will certainly punish them).

43:42

أَوْ نُرِيَنَّكَ الَّذِي وَعَدْنَاهُمْ فَإِنَّا عَلَيْهِم مُّقْتَدِرُونَ

(٤٢) یا اگر ہم تم کو وہ سب (دنیا میں) دکھادیں جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے (یعنی عذاب کا) تو ہم اس پر بھی قادر ہیں۔

Or if We show you what We have promised them (namely, the punishment), We are fully capable of that too.

43:43

فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِي أُوحِيَ إِلَيْكَ إِنَّكَ عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ

(٤٣) اور جو وحی تم پر اتاری گئی ہے (یعنی قرآن ہے) پس اس کو مضبوط پکڑو ۔ یقیناً تم ہی راہ راست پر ہو۔

So hold firmly to what has been revealed to you (that is, the Qur'an). Certainly you are indeed on the straight path.

43:44

وَإِنَّهُ لَذِكْرٌ لَّكَ وَلِقَوْمِكَ وَسَوْفَ تُسْأَلُونَ

(٤٤) اور بے شک یہ تمہارے اور تمہاری قوم کے لئے یاد دہانی اور نصیحت ہے اور تم سے اس کے متعلق بازپرس اور پوچھ ہوگی۔

And it is indeed a reminder and admonition for you and for your people, and you will be questioned about it.

43:45

وَسْأَلْ مَنْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رُّسُلِنَا أَجَعَلْنَا مِن دُونِ الرَّحْمَنِ آلِهَةً يُعْبَدُونَ

(٤٥) اور گزشتہ پیغمبروں سے بھی پوچھو ۔ کیا ہم نے اللہ رحمٰن کے سوا کسی اور کو بھی معبود ٹھہرایا ہے جو پوجا جاتا ہے؟

And ask the messengers We sent before you — did We appoint any gods besides the All-Merciful to be worshipped?

43:46

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَى بِآيَاتِنَا إِلَى فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ فَقَالَ إِنِّي رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ

(٤٦) اور ہم نے بے شک موسیٰ کو ہماری نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف بھیجا۔ پھر کہا: یقیناً میں اللہ رب العالمین کا پیغامبر ہوں۔

And We indeed sent Moses with Our signs to Pharaoh and his chiefs, and he said: 'Surely I am a messenger of Allah, the Lord of all the worlds.'

43:47

فَلَمَّا جَاءَهُم بِآيَاتِنَا إِذَا هُم مِّنْهَا يَضْحَكُونَ

(٤٧) پھر جب وہ ان کے پاس ہماری آیتیں لے کر آئیں تو لگے وہ ان پر ہنسنے (ان کا مذاق اڑانے)۔

Then when he came to them with Our signs, they began to laugh at them (mockingly).

43:48

وَمَا نُرِيهِم مِّنْ آيَةٍ إِلَّا هِيَ أَكْبَرُ مِنْ أُخْتِهَا وَأَخَذْنَاهُم بِالْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

(٤٨) اور ہم ان کو جو نشانی دکھاتے تھے وہ دوسری نشانی سے بڑھ کر ہوتی تھی اور ہم نے ان کو ان تکلیفات میں جبلا کردیا تاکہ (اللہ کی طرف) رجوع کریں (توبہ کریں)۔

And every sign We showed them was greater than the one before it; and We seized them with punishment so that they might turn back (repent toward Allah).

43:49

وَقَالُوا يَا أَيُّهَ السَّاحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِندَكَ إِنَّنَا لَمُهْتَدُونَ

(٤٩) اور (فرعونیوں نے) کہا ۔ او جادوگر! تُو ان سے (اپنے منتروں اور اسماء سے) جو تمہیں سکھائے گئے ہیں ۔ اپنے رب کے پاس ہمارے لئے دعا کر ۔ تو یقیناً ہم تمہارے راستہ پر چلیں گے۔

And they said: 'O sorcerer! Pray to your Lord on our behalf through that covenant He has with you — we shall indeed be guided [and follow your path].'

43:50

فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ إِذَا هُمْ يَنكُثُونَ

(٥٠) پھر جب ہم ان سے آفات کو ٹال دیتے تو وہ بد عہدی کر بیٹھتے۔

Then when We lifted the punishment from them, they immediately broke their covenant.

43:51

وَنَادَى فِرْعَوْنُ فِي قَوْمِهِ قَالَ يَا قَوْمِ أَلَيْسَ لِي مُلْكُ مِصْرَ وَهَذِهِ الْأَنْهَارُ تَجْرِي مِن تَحْتِي أَفَلَا تُبْصِرُونَ

(٥١) اور پھر فرعون نے اپنی قوم میں ندا دی ۔ کہا لوگو! کیا مصر کی بادشاہی میری ہے اور یہ نہریں جو میرے تحت بہتی ہیں ۔ کیا تم دیکھتے نہیں؟

And Pharaoh called out among his people saying: 'O people! Is not the kingdom of Egypt mine, and these rivers flowing beneath me — do you not see?'

43:52

أَمْ أَنَا خَيْرٌ مِّنْ هَذَا الَّذِي هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبِينُ

(٥٢) کیا میں اس کم قدر شخص سے بہتر نہیں ہوں جس کو صاف بولنا بھی نہیں آتا؟

Am I not better than this lowly person who cannot even speak clearly?

43:53

فَلَوْلَا أُلْقِيَ عَلَيْهِ أَسْوِرَةٌ مِّن ذَهَبٍ أَوْ جَاءَ مَعَهُ الْمَلَائِكَةُ مُقْتَرِنِينَ

(٥٣) پھر کیوں اس کو سونے کے کڑے نہیں دیئے گئے یا کیوں اس کے ساتھ فرشتے پرے باندھے ہوئے (بازو سے بازو لگائے) نہ آئے۔

Why then were no gold bracelets bestowed upon him, or why did no angels accompany him in ranks (side by side)?

43:54

فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهُ فَأَطَاعُوهُ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ

(٥٤) پھر اس نے اپنی قوم کو اُکسا بنادیا اور ان لوگوں نے اس کی اطاعت کی وہ تو یقیناً فاسق و فاجر تھے۔

So he made his people foolish and they obeyed him — they were indeed a people disobedient and wicked.

43:55

فَلَمَّا آسَفُونَا انتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْنَاهُمْ أَجْمَعِينَ

(٥٥) پھر جب وہ ہمارے غضب کا باعث ہوگئے تو ہم نے ان سے انتقام لیا ۔ ہم نے ان سب کو ڈبودیا (غرق کردیا)۔

Then when they angered Us, We took retribution from them — We drowned them all (submerged them).

43:56

فَجَعَلْنَاهُمْ سَلَفًا وَمَثَلًا لِّلْآخِرِينَ

(٥٦) پھر ہم نے ان کو ایک داستان ، دیرینہ اور نمونہ بنادیا بعد کے لوگوں کے لئے۔

And We made them a bygone precedent and an example for those who would come after.

43:57

وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلًا إِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ يَصِدُّونَ

(٥٧) اور جب یعنی ابن مریم کے متعلق قسم قسم کی داستانیں گڑنے لگے تو اس سے تمہاری قوم کی خوشی سے چیخیں اور تالیاں بجانے لگے۔

And when [mention of] the son of Mary was cited as an example, thereupon your people raised a clamour of joy — shouting and clapping.

43:58

وَقَالُوا أَآلِهَتُنَا خَيْرٌ أَمْ هُوَ مَا ضَرَبُوهُ لَكَ إِلَّا جَدَلًا بَلْ هُمْ قَوْمٌ خَصِمُونَ

(٥٨) اور کہنے لگے کیا ہمارے دیوتا اچھے ہیں یا یہ شخص ۔ لوگوں نے تمہارے سامنے ان کے متعلق صرف لڑنے جھگڑنے کی باتیں کیں ۔ بلکہ وہ لوگ تو ہیں ہی بڑے لڑاکو۔

And they said: 'Are our gods better, or that person?' They brought this up before you only to quarrel and dispute — indeed they are a contentious and quarrelsome people.

43:59

إِنْ هُوَ إِلَّا عَبْدٌ أَنْعَمْنَا عَلَيْهِ وَجَعَلْنَاهُ مَثَلًا لِّبَنِي إِسْرَائِيلَ

(٥٩) یہ تو (ہمارا) بندہ ہی ہے جس پر ہم نے انعام واکرام کیا ہے اور اس کو بنی اسرائیل کے لئے ایک نمونہ بنایا۔

He is nothing but a servant upon whom We bestowed Our grace, and We made him an example for the Children of Israel.

43:60

وَلَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَا مِنكُم مَّلَائِكَةً فِي الْأَرْضِ يَخْلُفُونَ

(٦٠) اور اگر ہم چاہتے تو تمہارے پاس فرشتوں کو لاکر زمین میں بساتے جو زمین میں (یعنی تمہارے بعد) خلیفہ ہوتے۔

And if We willed, We would have brought angels to you and settled them on earth as successors (after you).

43:61

وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَاتَّبِعُونِ هَذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ

(٦١) اور یقیناً وہ نشان قیامت سے ہے ۔ لہذا تم قیامت کے متعلق کچھ شک نہ کرو اور میرے احکام کی اتباع کرو ۔ یہی راہ راست ہے۔

And it is indeed a sign of the Hour [of Judgement] — so have no doubt about it, and follow Me. This is the straight path.

43:62

وَلَا يَصُدَّنَّكُمُ الشَّيْطَانُ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ

(٦٢) اور شیطان کہیں تم کو راہ راست سے نہ روکے ۔ بے شک وہ تمہارا صریح دشمن ہے۔

And do not let Satan turn you away from the straight path — he is indeed your manifest enemy.

43:63

وَلَمَّا جَاءَ عِيسَى بِالْبَيِّنَاتِ قَالَ قَدْ جِئْتُكُم بِالْحِكْمَةِ وَلِأُبَيِّنَ لَكُم بَعْضَ الَّذِي تَخْتَلِفُونَ فِيهِ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ

(٦٣) اور جب عیسیٰ دلائل اور معجزات لے کر آئے اور کہا میں تو تمہارے پاس حکمت کی پکی بات لایا ہوں اور اس واسطہ آیا ہوں کہ جن مسائل میں تم کو اختلاف ہے اس کو بیان کروں (اس کا فیصلہ کروں)۔ لہذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو ۔

And when Jesus came with clear proofs, he said: 'I have come to you with wisdom and to clarify for you some of what you differ about (to settle it). So fear Allah and obey me.'

43:64

إِنَّ اللَّهَ هُوَ رَبِّي وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوهُ هَذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ

(٦٤) یقیناً اللہ تو میرا رب ہے اور تمہارا رب بھی ۔ لہذا اسی کی بندگی کرو ۔ یہی راہ راست ہے (صراط مستقیم ہے)۔

'Surely Allah is my Lord and your Lord, so worship Him — this is the straight path (the Ṣirāṭ al-Mustaqīm).'

43:65

فَاخْتَلَفَ الْأَحْزَابُ مِن بَيْنِهِمْ فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ عَذَابِ يَوْمٍ أَلِيمٍ

(٦٥) پھر خود ان میں مختلف فرقے ہوگئے ۔ ان ظالموں پر کیا تباہی آئے گی قیامت کے دردناک عذاب سے!

Then the factions amongst them fell into disagreement — what destruction awaits those wrongdoers from the painful punishment of the Day [of Judgement]!

43:66

هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا السَّاعَةَ أَن تَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

(٦٦) یہ صرف قیامت کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس اچانک آجائے اور ان کو کچھ بھی اطلاع نہ ہو۔

Are they waiting only for the Hour [of Judgement] to come upon them suddenly while they are unaware?

43:67

الْأَخِلَّاءُ يَوْمَئِذٍ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ إِلَّا الْمُتَّقِينَ

(٦٧) اس دن دوست بعض کے دشمن ہوجائیں گے ، مگر متقی پرہیزگار لوگ۔

On that Day, close friends will become enemies to one another — except the God-fearing and pious.

43:68

يَا عِبَادِ لَا خَوْفٌ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ وَلَا أَنتُمْ تَحْزَنُونَ

(٦٨) میرے بندو! تم پر آج کچھ خوف نہیں اور نہ تم کو حزن و ملال ہوگا۔

'O My servants! Today no fear shall be upon you, nor shall you grieve.'

43:69

الَّذِينَ آمَنُوا بِآيَاتِنَا وَكَانُوا مُسْلِمِينَ

(٦٩) جو لوگ ہماری آیتوں پر ایمان لائے اور مسلم تھے۔

Those who believed in Our signs and were [submissive] Muslims.

43:70

ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنتُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُونَ

(٧٠) اب جنت میں داخل ہوجاؤ تم اور تمہاری بیبیاں عزت اور آبرو کے ساتھ۔

'Enter Paradise, you and your spouses, [honoured and] rejoicing in honour and dignity.'

43:71

يُطَافُ عَلَيْهِم بِصِحَافٍ مِّن ذَهَبٍ وَأَكْوَابٍ وَفِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنفُسُ وَتَلَذُّ الْأَعْيُنُ وَأَنتُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

(٧١) سونے کی رکابیاں وکٹورے لے کر خدام دور دور کریں گے ۔ ان میں وہ سب چیزیں ہوں گی جو جی چاہے اور آنکھوں کو بھلامعلوم ہو ۔ اور تم اس میں (جنت میں) ہمیشہ رہوگے۔

Dishes and cups of gold will be circulated around them. In it [Paradise] will be all that souls desire and all that eyes find delight in — and you will abide in it forever.

43:72

وَتِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِي أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

(٧٢) اور یہ وہ جنت ہے جس کے تم وارث بناے گئے ہوتمہارے نیک اعمال کی وجہ سے۔

And this is the Garden which you have inherited by virtue of your good deeds.

43:73

لَكُمْ فِيهَا فَاكِهَةٌ كَثِيرَةٌ مِّنْهَا تَأْكُلُونَ

(٧٣) اس (جنت) میں تمہارے لئے کثیر فواکہ اور میوے ہیں جن میں سے تم کھاؤگے۔

In it (Paradise) there is abundant fruit for you, from which you will eat.

43:74

إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي عَذَابِ جَهَنَّمَ خَالِدُونَ

(٧٤) بے شک گناہگار ، بدکار عذاب جہنم میں ہمیش رہیں گے۔

Indeed the guilty and wicked will abide forever in the punishment of Hell.

43:75

لَا يُفَتَّرُ عَنْهُمْ وَهُمْ فِيهِ مُبْلِسُونَ

(٧٥) ان سے عذاب کم نہ ہوگا اور وہ عذاب میں نا امید اور دل شکستہ رہیں گے۔

The punishment will not be lightened for them, and in it they will remain in utter despair and broken-hearted.

43:76

وَمَا ظَلَمْنَاهُمْ وَلَكِن كَانُوا هُمُ الظَّالِمِينَ

(٧٦) اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا ۔ مگر یہ کہ وہ خود ہی ظالم تھے۔

And We did not wrong them — but they themselves were the wrongdoers.

43:77

وَنَادَوْا يَا مَالِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ قَالَ إِنَّكُم مَّاكِثُونَ

(٧٧) اور وہ پکاریں گے اے مالک! چاہیے کہ تیرا رب ہمارا کام تمام کردے ۔ کہاں تم کو تو رہنا پڑے گا۔

And they will call out: 'O Mālik! Let your Lord make an end of us!' He will say: 'Indeed you are to remain [here forever].'

43:78

لَقَدْ جِئْنَاكُم بِالْحَقِّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كَارِهُونَ

(٧٨) ہم نے تو یقیناً تمہارے پاس دین حق بھیجا تھا ۔ مگر تم میں کے اکثر اس سے کراہت کرتے تھے۔

'We certainly brought the true religion to you, but most of you were averse to the truth.'

43:79

أَمْ أَبْرَمُوا أَمْرًا فَإِنَّا مُبْرِمُونَ

(٧٩) کیا انہوں نے کوئی پکی بات ٹھان رکھی ہے پھر تو ہم نے بھی اپنا پکار ارادہ ٹھہرا رکھا ہے۔

Or have they settled upon a firm course? Then We too have firmly settled Our decree.

43:80

أَمْ يَحْسَبُونَ أَنَّا لَا نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَنَجْوَاهُم بَلَى وَرُسُلُنَا لَدَيْهِمْ يَكْتُبُونَ

(٨٠) کیا یہ خیال کررہے ہیں کہ ہم ان کے رازوں اور خفیہ مشوروں کو نہیں سنتے ۔ کیوں نہیں ۔ ہمارے فرشتے جوان کے پاس ہیں سب کچھ لکھ رہے ہیں۔

Do they think that We do not hear their secrets and their private counsels? Of course We do — Our angels who are with them are writing everything down.

43:81

قُلْ إِن كَانَ لِلرَّحْمَنِ وَلَدٌ فَأَنَا أَوَّلُ الْعَابِدِينَ

(٨١) تم کہو اگر خدا کا کوئی بچہ ہوتا تو میں اُس کی عبادت میں سب سے پہلے تھا۔

Say: 'If the All-Merciful had a son, I would be the first to worship him.'

43:82

سُبْحَانَ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ

(٨٢) آسمانوں اور زمین اور عرش کا خدا ، پروردگار ان کی خرافات اور واہیات سے پاک ہے۔

Glory be to the Lord of the heavens and the earth, the Lord of the Throne — far above what they falsely attribute to Him.

43:83

فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّى يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ

(٨٣) پس ان کو بکنے اور کھیلنے دو یہاں تک کہ قیامت کا وہ دن آجائے جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے۔

So leave them to plunge into futility and play, until they meet the Day which has been promised to them.

43:84

وَهُوَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ إِلَهٌ وَفِي الْأَرْضِ إِلَهٌ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ

(٨٤) اور وہی ہے جس کی آسمان میں عبادت ہورہی ہے اور وہی زمین میں بھی الٰہ ہے اور وہی حکیم اور علیم ہے۔

And He it is Who is the God [worthy of worship] in the heavens and the God in the earth — and He is the All-Wise, the All-Knowing.

43:85

وَتَبَارَكَ الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَعِندَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

(٨٥) اور بڑی برکت والا ہے وہ خدا جس کی ملک ہے آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان کا اور قیامت کا علم بھی اسی کو ہے اور جس کے دربار میں تم کو دوبارہ جانا ہے۔

And Most Blessed is He to Whom belongs the dominion of the heavens and the earth and all that is between them — and with Him alone is the knowledge of the Hour, and to Him you will all be returned.

43:86

وَلَا يَمْلِكُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِهِ الشَّفَاعَةَ إِلَّا مَن شَهِدَ بِالْحَقِّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ

(٨٦) اور خدا کو چھوڑ کر جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں ان کے ہاتھ میں سفارش نہیں ہے ، مگر جو غذہب حق کی شہادت دے اور یہ لوگ اس سے واقف بھی ہیں۔

And those whom they call upon besides Him possess no power of intercession — except one who bears witness to the truth while they [also] know it.

43:87

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَهُمْ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ فَأَنَّى يُؤْفَكُونَ

(٨٧) اور اگر تم ان سے پوچھو کہ ان کو کس نے پیدا کیا ۔ تو وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ ۔ پھر کدھر کی جھوٹی باتیں لگا رہے ہیں۔

And if you ask them who created them, they will surely say: 'Allah.' Then whither are they being turned astray?

43:88

وَقِيلِهِ يَا رَبِّ إِنَّ هَؤُلَاءِ قَوْمٌ لَّا يُؤْمِنُونَ

(٨٨) قسم ہے اُن کے کہنے کی ۔ یا رب ! یہ لوگ کبھی ایمان نہیں لاتے۔

And by his cry [the Prophet's ﷺ cry]: 'O Lord! These are a people who will not believe.'

43:89

فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَقُلْ سَلَامٌ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

(٨٩) پس (اے رسول کریم!) تم ان سے درگزر کرو اور کہو تم پر سلام ہو ۔ ان کو عنقریب علم ہوجائے گا ۔ (مسلمان ہوجائیں گے یا اپنے شرک و کفر کا انجام دیکھ لیں گے)۔

So (O noble Messenger!) forgive them and say: 'Peace be upon you.' They will soon come to know (whether they accept Islam or witness the end of their disbelief and polytheism).