Surah 14 · Makki · 52 verses

14. Ibrāhīm

إبراهيم

⚠ Unreviewed machine draft. This English rendering is a preliminary, AI-assisted translation of Hasrat’s Urdu translation (not a standard Qur’an translation) and has not yet been reviewed by Dr. Muhammad Ahmad Ghazi. It may contain errors in wording, verse numbering, or OCR transcription of the Arabic and Urdu. It is provided for review only and must not be relied upon or quoted. The complete, authoritative original is the freely available scanned Urdu edition.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

14:1

الٓرٰ كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ إِلَىٰ صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ

(۱) ایک عظیم الشان کتاب ہے جس کو ہم نے تمہاری طرف اتارا تا کہ تم لوگوں کو ظلمتوں سے نور کی طرف لے جاؤ ان کے رب کی اجازت سے ۔ عزت مند قابل حمد خدا کے راستہ کی طرف ۔

Alif Lām Rā. A Book We have revealed to you so that you may bring mankind out of darkness into the light, by the permission of their Lord, to the path of the Almighty, the Praiseworthy.

14:2

اللَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَوَيْلٌ لِّلْكَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ شَدِيدٍ

(۲) (یہ راستہ ہے) اللہ کا جس کی ملکیت ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے ۔ اور کافروں کے لئے شدید عذاب سے وائے ہوئی (ان کی حالت افسوس ناک ہے) ۔

Allah's, to Whom belongs all that is in the heavens and all that is on earth. And woe to the disbelievers from a severe punishment — their situation is pitiable.

14:3

الَّذِينَ يَسْتَحِبُّونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا عَلَى الْآخِرَةِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجًا أُولَٰئِكَ فِي ضَلَالٍ بَعِيدٍ

(۳) یہ کافر لوگ آخرت کی زندگی پر دنیوی زندگی کی ترجیح دیتے ہیں اور لوگوں کو راه خدا سے روکتے ہیں اور اس میں کجی (اور بے راہی) پیدا کرتے ہیں ۔ یہ لوگ بڑی دور کی گمراہی میں ہیں ۔

Those who prefer the life of this world over the Hereafter, and bar people from Allah's path and seek to make it crooked — they are in deep and distant misguidance.

14:4

وَمَا أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ لِيُبَيِّنَ لَهُمْ فَيُضِلُّ اللَّهُ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي مَن يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

(۴) اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا اس کی قوم کی زبان میں تا کہ انہیں (احکام الٰہی) بیان کرے ۔ پھر خدا جس کو چاہتا ہے ہدایت نہیں کرتا اور جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور وہی ہے عزت و حکمت والا ۔

And We did not send any messenger except in the language of his people, so that he might make things clear to them. Then Allah leads astray whom He wills and guides whom He wills, and He is the Almighty, the All-Wise.

14:5

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ بِآيَاتِنَا أَنْ أَخْرِجْ قَوْمَكَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَذَكِّرْهُم بِأَيَّامِ اللَّهِ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ

(۵) اور ہم نے موسیٰ کو اپنی آیتوں کے ساتھ بھیجا کہ اپنی قوم کو نور کی طرف تاریکوں سے نکالو اور انہیں یاد کراؤ اللہ کے دنوں کے ۔ اس میں جو تقییرات ہورہے ہیں ہر صابروشاکر کے لئے نشانیاں ہیں ، (عبرت ہے) ۔

And indeed We sent Mūsā with Our signs, saying: Bring your people out from the darkness into the light, and remind them of the days of Allah (the changes that come). In this there are signs for every patient and grateful person.

14:6

وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ أَنجَاكُم مِّنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوءَ الْعَذَابِ وَيُذَبِّحُونَ أَبْنَاءَكُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَاءَكُمْ وَفِي ذَٰلِكُم بَلَاءٌ مِّن رَّبِّكُمْ عَظِيمٌ

(۶) اور یاد دلاؤ جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا یاد کرو اس انعام کو جو اللہ نے تم پر کیا ۔ جب کہ تم کو فرعون (مستقبلیں فرعون کے ہاتھ سے چھڑایا) ۔ وہ تم کو سخت عذاب دیتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ (باقی) رکھتے تھے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی آزمائش تھی ۔

And recall when Mūsā said to his people: Remember the favour of Allah upon you when He saved you from the family of Fir'awn (freed you from the hand of Pharaoh). They used to inflict terrible torment upon you, slaughter your sons, and keep your women alive (spare them), and in that was a great trial from your Lord.

14:7

وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِن كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ

(۷) اور یاد دلاؤ جب تمہارے رب نے سنا دیا تھا کہ اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں اور دوں گا اور جو تم نا شکری کی تو میرا عذاب سخت ہے ۔

And recall when your Lord proclaimed: If you are grateful, I will surely increase you (in blessings), but if you are ungrateful, My punishment is indeed severe.

14:8

وَقَالَ مُوسَىٰ إِن تَكْفُرُوا أَنتُمْ وَمَن فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا فَإِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ حَمِيدٌ

(۸) اور موسیٰ نے کہا اگر تم کفر کرلو تم اور جو سب لوگ زمین میں ہیں (نہ مانو) تو بھی یقیناً اللہ غنی ہے قابل حمد ہے ۔ (اس کو کسی کی حاجت نہیں) ۔

And Mūsā said: If you and all those on earth disbelieve (all refuse), then surely Allah is Self-Sufficient, Praiseworthy. He has no need of anyone.

14:9

أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَأُ الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَثَمُودَ وَالَّذِينَ مِن بَعْدِهِمْ لَا يَعْلَمُهُمْ إِلَّا اللَّهُ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ فَرَدُّوا أَيْدِيَهُمْ فِي أَفْوَاهِهِمْ وَقَالُوا إِنَّا كَفَرْنَا بِمَا أُرْسِلْتُم بِهِ وَإِنَّا لَفِي شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُونَنَا إِلَيْهِ مُرِيبٍ

(۹) کیا تمہارے پاس ان لوگوں کی خبریں نہیں پہنچیں جو تم سے پہلے گزرے ہیں ، جوتم سے پہلے گزرے ہیں یعنی قوم نوح وعاد وثمود اور جو لوگ ان کے بعد ہوئے ہیں ۔ ان کو (ان کی تعداد) تو صرف اللہ ہی جانتا ہے ۔ ان کے پاس ان کے پیغمبر واضح دلائل لے کر آئے مگر انہوں نے اپنے منہ پر اپنے ہاتھ رکھ لئے (ہم صاف صاف انکار کرتے ہیں) اور کہا (کہا کیا؟) تم جس مذہب اور توحید کی طرف بلاتے ہیں اس سے ہم بالکل الاعتنان نہیں اور ہم بالکل الیقنان میں ہیں (ہم صاف انکار کرتے ہیں) ۔

Has the news not reached you of those who were before you — the people of Nūḥ, and ʿĀd and Thamūd, and those who came after them? None knows them but Allah. Their messengers came to them with clear proofs, but they put their hands to their mouths (flatly refusing to believe) and said: Indeed we disbelieve in what you have been sent with, and we are in grave, unsettling doubt about what you call us to.

14:10

قَالَتْ رُسُلُهُمْ أَفِي اللَّهِ شَكٌّ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ يَدْعُوكُمْ لِيَغْفِرَ لَكُمْ مِن ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرَكُمْ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى قَالُوا إِنْ أَنتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا تُرِيدُونَ أَن تَصُدُّونَا عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ آبَاؤُنَا فَأْتُونَا بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ

(۱۰) ان کے پیغمبروں نے کہا تمہیں آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے خدا میں شک ہے ؟ جو اس لئے بلا تا ہے کہ تمہارے گناہ معاف کرے اور ایک معینہ وقت تک مہلت دے ۔ لوگوں نے کہا تم بھی آدمی ہی ہو جیسے کہ ہم ہیں ۔ تم چاہتے ہو کہ ہمیں اس مذہب سے باز رکھو جس کی ہمارے باپ دادا پوجا کیا کرتے تھے ، لہٰذا واضح اور غلبہ پیدا کرنے والی دلیل (یامعجزہ) لاؤ ۔

Their messengers said: Is there any doubt about Allah, the Creator of the heavens and the earth? He calls you so that He may forgive you your sins and grant you respite until an appointed time. They said: You are only human beings like us. You want to turn us away from what our forefathers used to worship, so bring us a clear authority (or a miracle).

14:11

قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ إِن نَّحْنُ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ يَمُنُّ عَلَىٰ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَمَا كَانَ لَنَا أَن نَّأْتِيَكُم بِسُلْطَانٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ

(۱۱) ان سے رسولوں نے کہا ہم تم سے بے شک کہ ہم تمہارے جیسے انسان ہیں (آدمی ہیں) مگر اللہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے احسان کرتا ہے (مننونیت کرتا ہے) اور یہ ہمارا کام نہیں (کوئی غلبہ لائیں) سوائے اس کے کہ اللہ کے حکم کے بغیر (کوئی غلبہ لائیں) اور ایماندار لوگوں کو (اس پر) بھروسہ کرنا چاہئے (اس پر توکل کریں) ۔

Their messengers said to them: We are only human beings like you, but Allah bestows His favour upon whom He wills among His servants. And it is not for us to bring you any authority except by Allah's permission. And upon Allah let the believers rely (place their trust).

14:12

وَمَا لَنَا أَلَّا نَتَوَكَّلَ عَلَى اللَّهِ وَقَدْ هَدَانَا سُبُلَنَا وَلَنَصْبِرَنَّ عَلَىٰ مَا آذَيْتُمُونَا وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُونَ

(۱۲) اور ہمارے لئے کیا مناسب نہیں کہ ہم اللہ پر توکل نہ کریں حالانکہ اس نے ہمارے راستوں کی ہدایت کردی ہے اور ہم ضرور تمہاری ایذا دینے پر صبر کریں گے اور توکل کرنے والوں کو خدا پر ہی توکل کرنا چاہئے ۔

And why should we not rely upon Allah when He has already guided us to our paths? We will surely be patient in the face of your harm. And those who rely should rely upon Allah.

14:13

وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِرُسُلِهِمْ لَنُخْرِجَنَّكُم مِّنْ أَرْضِنَا أَوْ لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَا فَأَوْحَىٰ إِلَيْهِمْ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ الظَّالِمِينَ

(۱۳) اور کافروں نے اپنے رسولوں سے کہا تم کو ہم اپنی سرزمین سے ضرور نکال دیں گے یا تم ہمارے مذہب وملت میں ضرور لوٹ کر آجاؤ (چونکہ لوگوں کی اتجا ہوئی) خدا نے ان (پیغمبروں) کو وحی کی کہ ہم ظالموں کو یقیناً ہلاک اور برباد کردیں گے ۔

And the disbelievers said to their messengers: We will surely expel you from our land, or you will return to our religion. Then their Lord revealed to them: We will surely destroy the wrongdoers.

14:14

وَلَنُسْكِنَنَّكُمُ الْأَرْضَ مِن بَعْدِهِمْ ذَٰلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِي وَخَافَ وَعِيدِ

(۱۴) اور یقیناً ہم تم کو اس سرزمین میں ان کے بعد آباد کریں گے (آتارین گے) ۔ یہ اس لئے ہے جس کے دل میں میرے رتبہ اور میرے وعدئہ عذاب کا خوف ہو اور میرے عذاب سے ڈرے ۔

And We will surely settle you in the land after them. This is for those who fear My station and fear My warning (threat of punishment).

14:15

وَاسْتَفْتَحُوا وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ

(۱۵) اور پیغبروں نے فتح ونصرت اور کامیابی کے لئے دُعائیں کیں اور ہر ظالم وسرکش ، ہٹ دھرم منکرین ناکام رہے ۔

And the prophets sought victory (prayed for triumph and success), and every stubborn, arrogant oppressor was disappointed.

14:16

مِّن وَرَائِهِ جَهَنَّمُ وَيُسْقَىٰ مِن مَّاءٍ صَدِيدٍ

(۱۶) اس کے بعد جہنم ہے اور اس کو گرم اور متعفن پانی پلایا جائے گا ۔

Behind him is Hell, and he will be made to drink festering, putrid water.

14:17

يَتَجَرَّعُهُ وَلَا يَكَادُ يُسِيغُهُ وَيَأْتِيهِ الْمَوْتُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَمَا هُوَ بِمَيِّتٍ وَمِنْ وَّرَآئِهِ عَذَابٌ غَلِيظٌ

اس کو کھولتے پانی کو پی جانا چاہے گا مگر وہ پانی گلے سے نیچے نہ اترے گا اور ہر جگہ سے موت نظر آئے گی مگر وہ مرے گا نہیں اور اس کے سوا سخت عذاب ہوگا۔

He will gulp it down but will barely be able to swallow it, and death will come upon him from every side, yet he will not die, and beyond this there is a severe punishment.

14:18

مَثَلُ الَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ أَعْمَالُهُمْ كَرَمَادٍ اشْتَدَّتْ بِهِ الرِّيحُ فِي يَوْمٍ عَاصِفٍ لَا يَقْدِرُونَ مِمَّا كَسَبُوا عَلَى شَيْءٍ ذَلِكَ هُوَ الضَّلَالُ الْبَعِيدُ

ان لوگوں کی مثال جو اپنے پروردگار سے کفر کرتے ہیں (اپنے رب سے انکار کرتے ہیں) یہ ہے کہ ان کے اعمال کیا ہیں (تو دے خاک ہیں) خاکستر کا ڈھیر ہیں، جس پر آندھی کے دن سخت ہوائیں بہہ رہی ہیں اور جو کچھ انہوں نے کمایا تھا (حاصل کیا تھا) اس میں سے کچھ بھی ان کے ہاتھ نہ آیا (کچھ بھی ان کے پاس نہ رہا) - یہ تو پرلے درجہ کی گمراہی ہے (بے راہی ہے)۔

The parable of those who disbelieve in their Lord — their deeds are like ashes upon which the wind blows furiously on a stormy day; they have no power over anything of what they have earned. That is the utter, far-gone error.

14:19

أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ إِنْ يَّشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ

کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو مناسب طور سے اور برحق (اور بہ اقتضائے حکمت) پیدا کیا اور اب اگر چاہے تو تم کو نیست و نابود کرے اور ایک نئی مخلوق کو لائے۔

Have you not known that Allah created the heavens and the earth in proper measure and with truth (and in accordance with His wisdom)? If He so wills, He can remove you and bring a new creation.

14:20

وَمَا ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزٍ

اور یہ خدا پر کچھ دشوار نہیں ہے۔

And that is not at all difficult for Allah.

14:21

وَبَرَزُوا لِلَّهِ جَمِيعًا فَقَالَ الضُّعَفَاءُ لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ أَنْتُمْ مُّغْنُونَ عَنَّا مِنْ عَذَابِ اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ قَالُوا لَوْ هَدَانَا اللَّهُ لَهَدَيْنَاكُمْ سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَجَزِعْنَا أَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِنْ مَّحِيصٍ

اور وہ سب دربارِ الٰہی میں حاضر ہوئے اور کمزوروں نے قویوں سے کہا ہم تو تمہارے تابع تھے (جو کہتے تھے ہم کرتے تھے، تمہارا کہنا مانتے تھے) تو کیا آج تم عذابِ الٰہی سے ہم کو بچا سکتے ہو – (قویوں نے) کہا خدا نے ہم کو ہدایت کرتا تو ہم تم کو بھی ہدایت کرتے (بینا ہم آپ نادان تھے) اب ہم صبر کریں یا چیخیں، دونوں ہمارے لیے واولا لا حاصل (کوئی نہیں ہمارے لیے کوئی گریز نہیں) ہے (کوئی نہیں کہ ہم بھاگ کر وہاں پناہ لیں)۔

And they all appeared before Allah, and the weak ones said to the arrogant: 'We were your followers, so can you avert from us any part of Allah's punishment?' They said: 'If Allah had guided us, we would have guided you. It is the same for us whether we are impatient or we endure — there is no escape for us.'

14:22

وَقَالَ الشَّيْطَانُ لَمَّا قُضِيَ الْأَمْرُ إِنَّ اللَّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَوَعَدتُّكُمْ فَأَخْلَفْتُكُمْ وَمَا كَانَ لِيَ عَلَيْكُم مِّنْ سُلْطَانٍ إِلَّا أَن دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِي فَلَا تَلُومُونِي وَلُومُوا أَنفُسَكُمْ مَّا أَنَاۤ بِمُصْرِخِكُمْ وَمَا أَنتُمْ بِمُصْرِخِيَّ إِنِّي كَفَرْتُ بِمَا أَشْرَكْتُمُونِ مِنْ قَبْلُ إِنَّ الظَّالِمِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

(۲۲) جب پورا فیصلہ اور ہونے کے تمام کام ہو چکے تو شیطان نے کہا بے شک اللہ نے سچا وعدہ کیا تھا اور میں نے بھی تم سے ایک وعدہ کیا تھا – ہاں ! میں نے وعدہ خلافی کی، میں! میں نے وعدہ خلافی کی (کوئی تسلی نہ تھا) تم پر میرے ہاتھ میں مجبور کرنے والا کوئی اقتدار نہ تھا، میں نے تمہیں بلایا اور تم نے مان لیا – مجھے ہرگز ملامت نہ کرو اپنے آپ کو ملامت کرو (مجھے کیا روتے ہو اپنی قسمت کو روؤ)۔ میں تمہاری فریاد نہیں سن سکتا نہ تم میری فریاد سن سکتے ہو۔ میں تو پہلے ہی سے انکار کرتا رہا تھا اور تمہارے خدا کا شریک بنانے کا مخالف ہی تھا – (ساری بحث مباحثہ بے کار۔لعنت ملامت بے فائدہ) یقینًا ظالموں کے لیے المناک عذاب ہے۔

And when the matter was decided, Satan said: 'Indeed Allah made you a true promise, and I made you a promise and then broke it. I had no authority over you whatsoever, except that I called you and you responded to me — so do not blame me, blame yourselves (weep for your own fate, not mine). I cannot come to your aid, nor can you come to mine. Indeed I disbelieve in what you previously associated me with [as a partner of Allah]. Surely for the wrongdoers there is a painful punishment.'

14:23

وَأُدْخِلَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ تَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَامٌ

اور ایمان دار اور عمل صالح کرنے والے جنتوں میں داخل کئے جائیں گے – نہریں ان کے نیچے بہتی ہوں گی اور اللہ کے اذن سے اور پاذنِ الٰہی اس جنت میں ہمیشہ کے لیے رہیں گے – جنت میں (ان کی ملاقات کے وقت) ان کی یہ دعا ہوگی سلامتی (تم زندہ سلامت رہو)۔

And those who believed and performed righteous deeds will be admitted into gardens beneath which rivers flow, abiding therein forever by the permission of their Lord. Their greeting therein will be: 'Peace!'

14:24

أَلَمْ تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ

کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ نے اچھی بات (یعنی ایمان) کی کیسی مثال دی ہے – (یعنی ایمان) ایک اچھا درخت ہے جس کی جڑ مضبوط ہے اور جس کی ڈالیاں آسمان میں ہیں۔

Have you not seen how Allah sets forth a parable? — a good word (that is, faith/iman) is like a good tree whose root is firm and whose branches are in the sky.

14:25

تُؤْتِي أُكُلَهَا كُلَّ حِينٍ بِإِذْنِ رَبِّهَا وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

وہ اپنے رب کے حکم سے ہر وقت اپنا پھل دیتا ہے اور اللہ لوگوں کو مثالیں دیتا ہے تا کہ وہ یاد دہانی ہوجائے (ان کو یاد دہانی ہوجائے)۔

It brings forth its fruit every season by the permission of its Lord. And Allah sets forth parables for people so that they may take heed.

14:26

وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيثَةٍ اجْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْأَرْضِ مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ

اور بری بات کی مثال ایسی ہے، جیسے تُرا درخت جو زمین سے اُکھاڑ لیا جائے جس کا کچھ ٹھکانا نہیں (قرار نہیں)۔

And the parable of a corrupt word is like a corrupt tree that has been uprooted from the face of the earth — it has no stability (no rootedness whatsoever).

14:27

يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ وَيُضِلُّ اللَّهُ الظَّالِمِينَ وَيَفْعَلُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ

اللہ ایمان داروں کو ثابت قدم رکھتا ہے، یعنی بات اور مضبوط قول کے ساتھ، دنیا اور آخرت کی زندگی میں اور اللہ ظالموں کو گمراہ ہی رکھتا ہے اور اللہ جو چاہتا ہے، کرتا ہے۔

Allah keeps the believers firm with the firm word (of faith) in the life of this world and in the Hereafter, and Allah keeps the wrongdoers in misguidance, and Allah does whatever He wills.

14:28

أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَتَ اللَّهِ كُفْرًا وَّأَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ

کیا تمہیں ان لوگوں کا حال معلوم نہیں کہ اللہ کی دی ہوئی نعمت (ایمان) کو کفر سے بدل دیا اور اپنی قوم کو ہلاکی کے مقام میں اُتار دیا۔

Have you not seen those who exchanged the favour of Allah (faith) for ingratitude, and settled their people in the abode of ruin?

14:29

جَهَنَّمَ يَصْلَوْنَهَا وَبِئْسَ الْقَرَارُ

(انہوں نے اپنی قوم کو دارالوار یعنی) جہنم میں (اُتارا) اور وہ اس میں (دوزخ میں) داخل ہوں گے اور ان کا کیا ٹھکانا ہے۔

Hellfire — they shall enter it, and what a wretched abode it is!

14:30

وَجَعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا لِّيُضِلُّوا عَنْ سَبِيلِهِ قُلْ تَمَتَّعُوا فَإِنَّ مَصِيرَكُمْ إِلَى النَّارِ

ان لوگوں نے دوسروں کو خدا کا ہم سر مانا کر لوگوں کو اس کے راستے سے بھٹکائیں – اچھا تم کہہ دو ! اچھا تم کچھ روز فائدہ اُٹھا لو۔ تمہارا انجام تو دوزخ کی طرف ہے۔

And they set up rivals to Allah to lead people astray from His path. Say: 'Enjoy yourselves for a while — for indeed your destination is the Fire.'

14:31

قُل لِّعِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا يُقِيمُوا الصَّلَوةَ وَيُنفِقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً مِّنْ قَبْلِ أَنْ يَّأْتِيَ يَوْمٌ لَا بَيْعٌ فِيهِ وَلَا خِلَالٌ

(پیغمبر!) تم ان میرے بندوں سے کہہ جو ایمان لائے ہیں کہ پابندی اور درستی سے نماز پڑھیں، اور پوشیدہ اور ظاہر ہم نے جو رزق دیا ہے، اس میں سے کچھ (خدا راہ میں) ہم نے رکھا ہے، اس میں سے کچھ خرچ کریں اس سے پہلے کہ وہ دن آجائے جس میں نہ لین دین ہے نہ دوستی (ہی کسی کے کام آ سکتی ہے)۔

(O Prophet!) Say to My servants who have believed: let them establish prayer, and spend from what We have provided them secretly and openly, before a day comes in which there is no commerce and no friendship (that can avail anyone).

14:32

اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ وَأَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَّكُمْ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِيَ فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْأَنْهَارَ

اللہ تو وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمان سے پانی برسایا اور اس سے تمہارے کھانے کے لیے ثمرات (اور پھل، میوے) پیدا کئے – کشتیوں کو بھی تمہارے لیے مسخر کیا (تمہارے تحتِ حکومت کیا) کہ سمندر میں چلیں اور نہروں کو بھی تمہارے لیے مسخر اور کارآمد بنایا۔

Allah is He who created the heavens and the earth and sent down water from the sky, then brought forth by it fruits as provision for you; and He subjected for you the ships so that they may sail through the sea by His command, and He subjected for you the rivers.

14:33

وَسَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ دَائِبَيْنِ وَسَخَّرَ لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ

اور سورج اور قمر کو تمہارا مسخر کردیا (ایک قانون کے مطابق یعنی گردش پر رہیں (چلتے ہی جائیں) اور رات دن کو تمہاری خدمت میں لگایا (تمہارے لیے کارآمد بنایا – تمہارا خادم بنایا)۔

And He subjected for you the sun and the moon — both perpetually in motion — and He subjected for you the night and the day (made them serviceable to you — your servants).

14:34

وَآتَاكُم مِّنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا إِنَّ الْإِنسَانَ لَظَلُومٌ كَفَّارٌ

اور تم جن چیزوں کا سوال کرتے تھے ان میں سے تم کو اللہ نے دیا – (تمہاری آرزوئیں برلائیں تمہاری خواہشات پوری کیں) اور اگر اللہ کی نعمتوں کو تم شمار کرنا چاہو تو شمار نہ کرسکو گے یقینًا انسان بڑا ہی ظالم بڑا ہی ناشکرگزار ہے (خدا کی دی ہوئی نعمتوں کی قدر نہیں کرتا)۔

And He gave you of all that you asked of Him (fulfilling your desires and wishes). And if you were to count the favours of Allah, you could not enumerate them. Verily, man is indeed most unjust and most ungrateful.

14:35

وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا الْبَلَدَ آمِنًا وَّاجْنُبْنِي وَبَنِيَّ أَن نَّعْبُدَ الْأَصْنَامَ

اور یاد کرو جب کہ ابراہیم ؑ نے کہا – اے میرے رب ! تو اس شہر کو پُر امن بنا اور مجھے اور میری اولاد کو بت پرستی سے بچا۔

And recall when Ibrāhīm ﵇ said: 'O my Lord! Make this city (Mecca) secure, and keep me and my children away from worshipping idols.'

14:36

رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ فَمَن تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

(ابراہیم ؑ نے کہا) اے میرے رب! بیشک ان بتوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا ہے – پس جو لوگ میری پیروی کریں (میری پیروی کریں) تو وہ مجھ سے ہیں اور جو میری نافرمانی کریں (تو ان کا مُعاملہ جو چاہے جو کرسکتا ہے) مگر تو غفور، رحیم ہے (تُجھ سے بڑی نیک اُمیدیں ہیں)۔

(Ibrāhīm ﵇ said:) 'O my Lord! These idols have led many people astray. Whoever follows me — he is of me; and whoever disobeys me — yet You are Most Forgiving, Most Merciful (great hopes are placed in You).'

14:37

رَّبَّنَا إِنِّي أَسْكَنتُ مِن ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلَوةَ فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِم وَارْزُقْهُم مِّنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ

(یا اللہ! پروردگار!) اے ہمارے رب! میں نے اپنی اولاد میں سے بعض کو ایسی جگہ بسایا ہے جس میں زراعت نہیں ہوتی تیرے باحرمت گھر (یعنی کعبۃ اللہ شریف) کے پاس ہے – اے ہمارے رب! تا کہ وہ پابندی سے نماز ادا کرتے رہیں۔ لہذا تو لوگوں کے دلوں کو بھی ان کی طرف مائل کردے – ان کے کھانے کے لیے پھل عطا کرتا کہ وہ تیرا شکرگزار ادا کرتے رہیں۔

'O our Lord! I have settled some of my offspring in a valley without cultivation, near Your Sacred House — O our Lord! — so that they may establish prayer. So make the hearts of people incline towards them, and provide them with fruits, that they may be grateful.'

14:38

رَبَّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ وَمَا يَخْفَى عَلَى اللَّهِ مِن شَيْءٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ

(غدایا!) خدایا! تو خوب جانتا ہے (پکی علم ہے) جو ہم ظاہر اور پوشیدہ رکھیں (ہمارا ہر کام جانتا ہے) اور زمین و آسمان میں جو بھی چیز ہو وہ اللہ سے پوشیدہ نہیں ہے۔

'O Lord (O Allah)! You well know (with full knowledge) whatever we conceal and whatever we reveal — nothing in the earth or in the sky is hidden from Allah.'

14:39

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَهَبَ لِي عَلَى الْكِبَرِ إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَقَ إِنَّ رَبِّي لَسَمِيعُ الدُّعَاءِ

خدا کا شکر ہے کہ اس نے (میرے) بڑھاپے میں مجھے اسماعیل و اسحاق کو دیا – میرا رب دعا کو ضرور سماعت فرمانے والا ہے۔

'Praise be to Allah who has granted me, in old age, Ismāʿīl and Isḥāq. Indeed my Lord is One who surely hears supplications.'

14:40

رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَوةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ

اے میرے رب! تو مجھے توفیق عطا کر کے اچھی طرح سے اور پابندی سے نماز پڑھوں – میری اولاد کو بھی (ایسی ہی توفیق عطا کر) – اے ہمارے رب! میری دعا قبول فرما۔

'O my Lord! Enable me, by granting me success, to establish prayer in the proper and consistent manner, and likewise my offspring. O our Lord! Accept my supplication.'

14:41

رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

اے ہمارے رب! قیامت کے دن مجھے، میرے ماں باپ کو اور تمام ایمان داروں کو بخش دے (ان کی مغفرت فرما)۔

'O our Lord! Forgive me and my parents and all the believers on the Day when the reckoning shall be established.'

14:42

وَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الْأَبْصَارُ

اور اللہ کو ہرگز غافل نہ سمجھو ان اعمال سے کہ ظالم کرتے ہیں – وہ صرف ڈھیل دیتا ہے اس دن کے لیے کہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی (دم کل جائے گی بندی کی وجہ سے ڈر کی پریشانی رہ جائے گی)۔

And do not ever think Allah to be unaware of what the wrongdoers do — He only grants them respite until a Day when eyes will be wide open (staring in horror, unable to close from fear and distress).

14:43

مُهْطِعِينَ مُقْنِعِي رُءُوسِهِمْ لَا يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْ وَأَفْئِدَتُهُمْ هَوَاءٌ

لوگ سر اُٹھائے بھاگے جارہے ہوں گے – ان کی نگاہ ان کی طرف نہ لوٹے گی – ان کے دل خالی ہوں گے۔

They will be rushing forward, heads upraised, their gaze not returning towards them, and their hearts utterly hollow (emptied of all strength).

14:44

وَأَنذِرِ النَّاسَ يَوْمَ يَأْتِيهِمُ الْعَذَابُ فَيَقُولُ الَّذِينَ ظَلَمُوا رَبَّنَا أَخِّرْنَا إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ نُّجِبْ دَعْوَتَكَ وَنَتَّبِعِ الرُّسُلَ أَوَلَمْ تَكُونُوا أَقْسَمْتُمْ مِّن قَبْلُ مَا لَكُمْ مِّنْ زَوَالٍ

اور (پیغمبر!) تم، لوگوں کو اس دن سے ڈرائو جس دن ان کے پاس عذاب آئے گا تو ظالم کہیں گے کہ خدایا! ہم کو تھوڑی مہلت دے – تیرے احکام کی اتباع کریں گے اور پیغمبروں کی اتباع کریں گے – (خدائے تعالیٰ فرمائے گا) کیا تم پہلے تم قسمیں نہ کھاتے تھے کہ تمہاری حالت میں کسی تغیر و تبدل نہ ہوگا – (اب تمہاری حالت کسی حکم سے نہ بدلے گی)۔

And (O Prophet!) warn the people of the Day when the punishment will come upon them, and the wrongdoers will say: 'O our Lord! Grant us a brief respite — we will comply with Your commands and follow the Messengers.' (Allah will say:) 'Did you not swear before that there would be no change in your condition? (Now your condition can change by no decree.)

14:45

وَسَكَنتُمْ فِي مَسَاكِنِ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ وَتَبَيَّنَ لَكُمْ كَيْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ وَضَرَبْنَا لَكُمُ الْأَمْثَالَ

اور تم ان لوگوں کے مقامات میں آباد ہوئے جنہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا (خود کو تباہ کیا) اور تمہیں معلوم ہے کہ ہم نے ان کے ساتھ کیا کیا (کیا کیا) اور تمہارے لیے مثالیں بیان کیں، (گزشتہ زمانہ میں جو کچھ ہوا اس کو تمہارے سامنے دہرایا)۔

And you dwelt in the dwellings of those who wronged themselves, and it became clear to you how We dealt with them, and We set forth parables for you (recounting for you what happened in the past before your eyes).'

14:46

وَقَدْ مَكَرُوا مَكْرَهُمْ وَعِنْدَ اللَّهِ مَكْرُهُمْ وَإِنْ كَانَ مَكْرُهُمْ لِتَزُولَ مِنْهُ الْجِبَالُ

اور انہوں نے اپنا مکر کرکیا اور اللہ کے علم میں ان کی مکاری ہے – اور وہ ان کا مکر اتنا (بڑا) ہے کہ اس سے پہاڑ ٹل جائیں گے۔

And they plotted their plots, but their plots are (known) with Allah — and even if their plots were such as to move mountains (from their places).

14:47

فَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ مُخْلِفَ وَعْدِهِ رُسُلَهُ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ ذُو انتِقَامٍ

پھر تم یہ خیال نہ کرو کہ اللہ اپنے رسولوں سے کیا وعدہ کرے گا اس کا خالف ہوگا – اللہ تو بڑی عزت والا مضبوط حقیقی (قوت والا) ہے (ضرور سزا دے گا)۔

So do not think that Allah will fail His promise to His Messengers. Indeed Allah is All-Mighty, the Lord of retribution (He will most certainly requite).

14:48

يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمَوَاتُ وَبَرَزُوا لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ

جس دن یہ زمین اور آسمان بدل جائیں گے اور دوسرے ہوجائیں گے اور سب اللہ کے سامنے پیش ہوں گے جو واحد قہار ہے۔

The Day when the earth shall be changed to a different earth, and the heavens likewise, and they will all appear before Allah, the One, the Overpowering.

14:49

وَتَرَى الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ مُّقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ

اور (اے خاطب!) اس دن تو مجرموں کو دیکھے گا کہ زنجیروں میں بندے ہوئے ہیں۔

And (O addressee!) on that Day you will see the criminals bound together in chains.

14:50

سَرَابِيلُهُم مِّن قَطِرَانٍ وَتَغْشَى وُجُوهَهُمُ النَّارُ

ان کے کرتے قطران کے ہوں گے اور آگ ان کے چہروں پر چھاجائے گی۔

Their garments will be of tar (pitch), and the Fire shall cover their faces.

14:51

لِيَجْزِيَ اللَّهُ كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ

تا کہ اللہ ہر شخص کو اس کے کئے اور کمائے کی جزا دے، بے شک اللہ تو بہت جلد حساب لینے والا ہے۔

So that Allah may requite every soul for what it has earned. Indeed Allah is swift in reckoning.

14:52

هَذَا بَلَاغٌ لِّلنَّاسِ وَلِيُنذَرُوا بِهِ وَلِيَعْلَمُوا أَنَّمَا هُوَ إِلَهٌ وَاحِدٌ وَلِيَذَّكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ

یہ لوگوں کو تبلیغ ہے تا کہ لوگ باخبر ہوجائیں اور اس کے ذریعے سے جان لیں کہ وہ خدا ایک ہی ہے (اس کا کوئی شریک نہیں) اور عقل والے (ان کی یاد دہانی ہوجائے)۔

This is a proclamation for all people, so that they may be warned by it, and know that He is the One God (with no partner), and that those possessed of understanding may take heed.