90. Al-Balad
البلد
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ
(۱) نہیں جی! میں قسم کھاتا ہوں اس شہر کی۔
(1) Nay! I swear by this city.
وَأَنتَ حِلٌّ بِهَٰذَا الْبَلَدِ
(۲) اور تم اس شہر میں اترے ہوئے ہو (اس میں رہتے ہو)۔
(2) And you reside in this city (you dwell in it).
وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ
(۳) اور قسم (یا شہادت) ہے (جنانے والے) باپ کی اور ان (بچوں) کی جن کو جنتا ہے۔
(3) And by the begetting father and that which he begets (his offspring).
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ
(۴) ہم نے انسان کو بڑی محنت و مشقت میں پیدا کیا ہے۔
(4) Certainly We created man in toil and hardship.
أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ
(۵) کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اس پر کسی کا بس نہیں؟
(5) Does he reckon that no one has power over him?
يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا
(۶) کہتا ہے میں نے خرچ کردیا ہے بہت سامال (فضرطلب)۔
(6) He says, 'I have squandered abundant wealth' (out of vainglory).
أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُ أَحَدٌ
(۷) کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں۔
(7) Does he reckon that no one has seen him?
أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ
(۸) کیا ہم نے اس کو دو آنکھیں نہیں دیں (کہ دیکھتا)۔
(8) Did We not give him two eyes (with which to see)?
وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ
(۹) اور (کیا ہم نے اس کو) زبان اور دو ہونٹ (نہیں دئے)؟
(9) And (did We not give him) a tongue and two lips?
وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ
(۱۰) اور ہم نے اس کو دونوں راہیں بتادیں (خیر و شر کی، نیک و بد کی)۔
(10) And We showed him the two paths (of good and evil, of right and wrong).
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ
(۱۱) (جب ہم نے خیر و شر کا راستہ بتادیا تھا تو) پھر (گھاٹی) عقبہ (کمائی) میں کیوں داخل نہیں ہوا۔
(11) (Since We had shown him both paths,) why then did he not ascend the steep pass (of good deeds)?
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ
(۱۲) اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ عقبہ (اور کمائی) کیا چیز ہے۔
(12) And what will make you know what the steep pass (and that merit) is?
فَكُّ رَقَبَةٍ
(۱۳) (وہ کمائی) دوسرے کی گردن کو (مشکلات کی قید و بند سے) چھڑانا ہے۔
(13) (That merit is) freeing the neck of another (from the bonds of hardship and captivity).
أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ
(۱۴) یا قحط (یا بھوک) کے دن کھانا کھلانا۔
(14) Or feeding on a day of hunger (or famine).
يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ
(۱۵) قرابتدار یا بہسایہ یتیم کو۔
(15) An orphan who is a near relative or a neighbour.
أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ
(۱۶) یا فقیر نشین کو (جس کے پاس پناہ تک نہ ہو)۔
(16) Or a destitute person dwelling in dust (who has not even a shelter).
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ
(۱۷) پھر وہ ہوتا ہے ان لوگوں میں سے جو ایمان رکھتے ہیں اور صبر و مرم کی ایک دوسرے کو وصیت و نصیحت کرتے ہیں۔
(17) And then he is among those who believe and who counsel one another to patience and counsel one another to compassion.
أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ
(۱۸) یہی لوگ ہیں دستِ راست والے (داہنے ہاتھ کی طرف کے)۔
(18) These are the companions of the right hand (those on the right side).
وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
(۱۹) اور جو لوگ ہماری نشانیوں اور آیتوں کو نہیں مانتے ، وہی لوگ ہیں دست چپ والے، (شامت میں گرفتار، منحوس)۔
(19) And those who deny Our signs and verses — they are the companions of the left hand (afflicted with misfortune, ill-starred).
عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ
(۲۰) ان پر آگ کا سرپوش ہے۔
(20) Over them is fire, sealed (and shut fast).